2025-11-05@09:08:18 GMT
تلاش کی گنتی: 333

«لاہور پولیس کی»:

(نئی خبر)
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں...
    لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں پتنگ کی ڈور سے 3 افراد زخمی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمیر جمیل نشے کا عادی ہے، جو پیسوں کے لیے بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر عمیر جمیل نے اپنے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگا لیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
    موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا،   شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔ ترجمان  کے مطابق  موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے،  یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس  نے عوام سے اپیل  کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔
    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 163ملزمان کو گرفتار اور 92مقدمات کا اندراج کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2007ملزمان گرفتار،1153مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ...
    لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے بچانے کی درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا...
    لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق  ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے،...
    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے بیٹے عنصر اسلم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں، اس کو روکیں، پولیس کی موجودگی میں ملزموں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ درخواستگزار کے دو...
    لاہور ہائیکورٹ میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار فرحت بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرحت بی بی کا بیٹا غضنفر حسن پولیس مقابلے میں مارا گیا اور اب وہ اپنے دوسرے بیٹے کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر رہی ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہو رہے ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں...
    لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
    ---فائل فوٹو  لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی  لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
    لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا  کہ کیس کی پیروی کیلئے  اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
    ---فائل فوٹو   لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی...
    لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
    خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
    فوٹو  لاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
    —فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
    لاہور  میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
    ---فائل فوٹو لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔ شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔ پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار
    ---فائل فوٹو  لاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپا مارا گیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان حماد شاہ اور نعلین شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاکپنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے) جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی...
    ---فائل فوٹو  لاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔
    لاہور: اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا۔ دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار...
    لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔ لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ Tagsپاکستان
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
     عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔   رپورٹ  کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
    لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
     عرفان ملک :لاہور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی تنظیم نو اور افسران کی نئی تعیناتیوں کی سمری پر چیف سیکرٹری اور محکمہ خزانہ نے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی سمری میں موجودہ ٹریفک وارڈن سسٹم کو ناکافی قرار دیا گیا تھا۔ سمری میں لاہور میں موجود 8.4 ملین گاڑیوں کے مقابلے میں صرف 2 ایس پی اور 14 ڈی ایس پی کو ناکافی بتایا گیا۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کے عہدے کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کرنے اور 5 نئے ایس پی و 14 نئے ڈی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پسند کے شادی کرنے والے ایک اور جوڑے کو ابدی نیند سْلا دیا گیا۔ لاہور کے علاقے کاہنہ کے رہائشی مقتولین نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہلخانہ رضامند نہیں تھے۔پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے کو گھر کے اندر گھس کر قتل کیا گیا، دونوں کی شادی پر نالاں لڑکی کے گھر والوں نے ہی دوہرے قتل کی واردات انجام دی ہے۔واضح رہے کہ 6 جون کو لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں بھی پسندکی شادی کرنے پر ناراض ملزمان نے 2 افرد کو قتل کر دیا تھا، جن کی شناخت سعید اور اْن کے بیٹے شمشیر کے...
    لاہور: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے آہلو روڈ پر میاں بیوی کے قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کچھ روز قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لاہور کے رہائشی تھے۔ پولیس نے مالک مکان سے پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا  کہ دونوں کو پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کیا گیا، ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا.(جاری ہے) عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے بھی...
    لاہور: پرانی انارکلی پولیس نے 17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر تین ملزمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ شہری محسن عمران کے بیان پر ملزمان عرفان، وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے 2008 میں دکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا، جس کے پاس دکان سے خریداری کی سلپ بھی موجود ہے۔ شہری 17 سال بعد سونا اسی دکان پر فروخت کرنے پہنچا تو دکاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دیا جس ہر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ Tagsپاکستان
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ملزمان مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
    سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد نے فائرنگ کرکے 7 شہریوں کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ گلی میں کھڑے ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا، محمد بوٹا، عبدالروف نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی۔پولیس  نے کہا کہ محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید ، نوید ، محمد عمر اورنصیر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔ 
    لاہور کے علاقے ہنجروال میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آمنہ نے سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کی،  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو آمنہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان  نے کہا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا، دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیںلاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    لاہور: لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزم کو بحرین سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق اشتہاری ملزم صابر کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی، پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے ذریعے ملزم صابر کو بحرین سے گرفتار کر کے لاہور پہنچی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ گرفتار ملزم صابر تھانہ مصطفیٰ آباد کے قتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم قانون کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ میں 2 ایس پیز لاہور ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ایس پی اورسی سی ڈی لاہور کوطلب کر لیا۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر ایس پیز پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیس والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا ،پولیس کا کام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مسائل نہیں ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان، ایس پی انویسٹیگیشن صدر معظم...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کےلیے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔لاہور پولیس کی تفتشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے ہیں، تفتیشی ٹیم میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے فوٹو گرامیٹک، پولی گراف اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرے گی۔ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل...
    لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
    لاہور:قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گوجرانوالہ پولیس نے 30 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ حسنین سٹی کےقریب گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار شاپںگ کیلئے گھر سے نکلنے والی قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے حسن علی کے بھائی خرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، پولیس نے 30 گھنٹے بعد ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی پٹھان کے نام سی ہوئی ہے، ملزم گوجرانوالہ میں اپنے رشتہ دار علی کے گھر مہمان آیا ہوا تھا جو کہ ورادات کے بعد اپنے گھر لاہور چلا...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، جنہیں سی سی ڈی اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ابتدائی...
    لاہور: ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اختر گھر کے اندر اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہا تھا اس دوران لڑکی والدہ گھر آگئیں۔ لڑکی کی والدہ نے متاثرہ بچی کی شکایت سننے کے بعد پولیس مددگار 15 پر کال کی جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی، متاثرہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اُسے...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔
    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے سے ہی پتہ چلے گا یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔جاوید آصف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں...
    — فائل فوٹو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت...
    لاہور میں باپ بیٹے پر مشتمل سنیچر گینگ  گرفتار ,اسلام پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  خطرناک گروہ کا خاتمہ کیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین سے پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت شیراز اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مختلف علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پرس، موبائل اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی، جس کے بعد ان کی...
    لاہور: رائے ونڈ کے علاقے واڑہ مانگا روڈ پر ایک گھر سے 35 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور دونوں مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کی لاش زمین پر پڑی دیکھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم سابق وزیر اعظم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ منگل کے روز لاہور پولیس کی گیارہ رکنی ٹیم 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔ بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق جیل عملہ بانی کو بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔ مزیدپڑھیں:ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کےلیے اڈیالہ جیل آئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ  ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔
    تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟ ان کا کہنا ہے کہ تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت...
    —علامتی فوٹو لاہور میں فیروز پور روڈ پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع اتحاد پارک میں پولیس کانسٹیبل طلحہٰ نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور کانسٹیبل کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کرنے لگے۔جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 12 سالہ حسین اور 11 سالہ حامد زخمی ہو گئے۔چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ملزم کانسٹیبل طلحہٰ کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک،...
    فائل فوٹو۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل بالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ تھا جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7...
    ---فائل فوٹو  لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے معروف ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل 62 سال کی عمر کے حامل ہیں اور ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں۔ وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی آئی...
    لاہور: پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو...
    لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
    سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری  ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے  والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا  جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر  علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم  کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے نواحی علاقوں گوپال نگر اور نصیر آباد میں 3 زوردار دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری سطح پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین زوردار دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیں، واقعے کے فوراً بعد...
    لاہور پولیس نے کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ مشق کے دوران دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں لاہور پولیس کے تمام ونگز بشمول آپریشنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، پٹرولنگ، ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز اور اے ایس پیز نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بھی مشق کا حصہ بن کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے کی، جبکہ مجموعی انچارج ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران تھے۔ مزید پڑھیں: کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
    لاہور ہائیکورٹ نے زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر پولیس اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعے کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ وشال شاکر کی دائر درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر پولیس افسران و دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ دوران سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ نیب کے قانون میں بھی واضح طور پر درج ہے کہ انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ فاضل جج نے قصور واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایس ایچ او کے ملوث ہونے...
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ کی ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے، پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ۔ بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف
    لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔ ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت...
    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔ پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور...
    — فائل فوٹو  لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتارپولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کے ایف سی کی برانچز پر کم از کم 11 حملے کیے گئے جس میں ملوث 178 افراد کو گرفتار کیا گیا  ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایف سی کا ایک ملازم بھی ہلاک ہوا ہے، اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات...