2025-11-06@11:29:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3563
«مزید ایک ماہ»:
(نئی خبر)
مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے لیے انسانی و ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں غزہ کی جلد بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد "علاقائی استحکام کے منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔ مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین تاریخی کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے جس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا...
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی۔ رفح میں فائرنگ کے مبینہ واقعہ کا بہانہ بناکر صیہونی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی۔ جس سے 11 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی شدید حملوں کی ہدایت پروحشیانہ کارروائی شروع کی ۔ دیرالبلاح، خان یونس، رفح اور نصیرات کیمپ میں جنگی طیاروں نے بم برسائے۔ الشفا اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے یلولائن سے آگے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع...
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا انکشاف کمپنی کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 0.15 فیصد صارفین کی گفتگو میں ‘ممکنہ خودکشی کے منصوبے یا ارادے’ کے واضح اشارے پائے گئے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، اس لیے یہ شرح تقریباً 12 لاکھ افراد کے برابر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر فوجی جھڑپ میں سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹیرِف (درآمدی محصولات) نے کئی جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا، “اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں سات نئے اور خوبصورت جہاز تباہ ہو گئے۔” ان کا مزید کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 5کروڑ 40لاکھ زائرین اور نمازیوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ۔ خبر رساں ادارکے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ایک کروڑ 70لاکھ افراد نے نماز ادا کی۔ عمرہ کرنے والوں کی تعدادایک کروڑ10لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی میں 2کروڑ 10لاکھ نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔دوسری جانب ادارہ امور حرمین...
پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی طرف سے پیدا کردہ سازگار ماحول کی بدولت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ملک کا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کے لیے علاقائی مرکز کے طور پر ابھرتا ہوا منظرنامہ آئی ٹی صنعت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔2024 میں پاکستانی ایپ ڈویلپرز نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک ہزار تین سو ترپن موبائل ایپلیکیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی بین الاقوامی مقبولیت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دی ہے۔ اشتہار
ٹوکیو میں منگل کے روز منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر یہ بھول گئے کہ انہیں کہاں جانا ہے۔ وہ مہمانوں اور فوجی بینڈ سے بھرے ہال میں گھومتے رہے اور ایک موقع پر جاپانی وزیرِ اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ ایشیا کے دوران ملائیشیا آمد، ایئرپورٹ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل یہ واقعہ صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی ذہنی کمزوری اور صحت سے متعلق مسائل کی ایک اور جھلک سمجھا جا رہا ہے، جو ان کی ہر نئی عوامی پیشی کے ساتھ زیادہ نمایاں ہو رہے ہیں۔ Trump confused, saluting when he wasn't supposed to, and had to be shown the right way to walk by...
پوکاسٹ میں ماہرِ امورِ دفاع تسفی وائنبرگر نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو لاحق خطرات ختم نہیں ہوئے بلکہ ترکی اور مصر کی جانب سے فوجی خطرات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویب سائٹ نیوز ون کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین نے ایک خصوصی نشست میں اسرائیل کو درپیش فوجی خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کی شکست کے بعد بھی اسرائیل کو اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ نشست ایک پادکاسٹ کی صورت میں منعقد کی گئی، جس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی طاقت میں اضافہ کیے بغیر، اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کے اثرات سے نہیں...
سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور محدود فضائی حملوں کے بعد دوحہ قطر میں منعقد ہونے والے طویل مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔اس معاہدہ میں قطر اور ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ معاہدے کی تفصیلات اور مکینیزم طے کرنے کیلئے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دوحہ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ و مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک اور افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد اور انٹیلیجنس سربراہ عبد الحق واسع نے شرکت کی۔ سعودی عرب، قطر،ترکیہ ،چین نے اس...
اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے بھر میں 6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز سرگرم ہیں، جن میں 40 فیصد کراچی میں ہیں۔ اسلام ٹائمز پاکستانی صوبے سندھ میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کیلئے بڑا امتحان بن گئے، جس کے نتیجے میں وزیر صحت سندھ نے اس وبا کی بڑی وجہ ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی طبی مراکز کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ...
پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے...
جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی اب ایک حساس سیاسی مسئلہ بن چکی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایک دوسرے پر علاقائی جانبداری کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران حکومت نے جموں صوبے کے دس اضلاع میں کشمیر وادی کے دس اضلاع کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریزرویشن زمرے کے سرٹیفیکیٹس جاری کئے ہیں۔ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی اور وحید الرحمن پرہ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سماجی زمروں کے تحت جاری ہونے والے سرٹیفیکیٹس میں ایک نمایاں علاقائی فرق نظر آ رہا ہے۔ ان زمروں...
13 دسمبر 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلنے والے بابر اعظم کی 10 ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہی واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور کوچ مائیک ہیسن کے تازہ بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم آج راولپنڈی کے میدان پر ایکشن میں نطر آئیں گے۔ یہ میچ بابر اعظم کے لیے 2 حوالوں سے اہم ہے، ایک تو طویل عرصے بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ کہ وہ آج ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف 9 رنز درکار ہیں۔ اس فہرست میں ابھی سب سے اوپر بھارت کے روہت شرما ہیں۔...
کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب نے ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راز بلال شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپا مارا، نیب نے ملزم بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کیا، ملزم کے ابیٹ آباد میں 6 کرور مالیت کے ایک پلاٹ نکلا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاونٹس میں ساڑھے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں رکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-14 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے 2طیارے مختلف حادثوں میں تباہ ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز کے آپریشنز کا حصہ تھے، جو امریکی بحری بیڑے کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہازوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایف 18سپر ہورنیٹ لڑاکا طیارہ معمول کی مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ چند گھنٹے بعد اسی بحری جہاز کے فضائی ونگ سے وابستہ ایک ایم ایچ 60سی ہاک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا،جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں واقعات میں تمام ہوابازوں...
اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بھی بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے وہ تصاویر پوسٹ کیں جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں کئی ماہ سے ایک نمبر کا سیٹ استعمال کرنے والی خاتون نے بالآخر کروڑوں روپے مالیت کی لاٹری جیت لی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں قسمت کی دیوی ایک خاتون پر مہربان ہو گئی، جنہوں نے کئی ماہ تک ایک ہی نمبروں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری میں 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 93 لاکھ روپے) کا انعام جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ڈی نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے بتایا کہ وہ پالمیٹو کیش 5 لاٹری باقاعدگی سے کھیلتی ہیں۔ کچھ ماہ قبل انہیں ایک ایسا نمبروں کا سیٹ ملا جسے انہوں نے خوش قسمتی کی...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کریگا۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی...
سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30...
وزیراعلیٰ سندھ کا ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کا افتتاح — سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت کی نئی مثال
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت، جدیدیت اور عوامی سہولت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ TRACS صرف ایک ٹیکنالوجیکل اپ گریڈ نہیں بلکہ شفاف حکمرانی، انصاف اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ ان کے مطابق، جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے انسانی مداخلت کم ہوگی اور ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب...
اسلام آباد(ممتاز نیوز) اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کے معاملے پر تازہ ترین معلومات کے مطابق واقع سے محض ایک دن قبل معروف ماہر نفسیات سے رجوع کیا ، ڈاکٹر کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ڈپریشن کا شکار تھےاور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا مگر وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال سے واپس چلے گئے ۔ معروف سینئر صحافی و کالم نویس محمد بلا ل غوری نے اپنے تازہ کالم میں اس واقع سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔ اسلام آ باد پولیس کے نوجوان افسر عدیل اکبر کی موت کوئی حادثہ تھی، خودکشی یا پھر قتل جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائےاس بارے ابھی کچھ...
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پچھلے سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری...
اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں ایک بار پھر علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی تمام تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ’ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں اور اس فیصلے پر خوش بھی ہیں شرمندہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بڑے پیمانے پر بہتری کے دعوؤں کے باوجود قانونی ذہنوں کی اکثریت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں عدلیہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا سامنے لایا گیا۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کی ان کی ثابت قدمی اور تعاون کی بنا پر تعریف کی ہے۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت...
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حالیہ انکشاف کے مطابق، اداکارہ ایک ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، اور ان دوران پوسٹ کی گئی تصاویر پر اب وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔ علیزے شاہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ وہ اب انہیں دیکھ کر اچھا محسوس نہیں کرتیں اور کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔...
سپریم کورٹ نے اپنے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں انصاف کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے دعوے کیے ہیں، مگر قانونی ماہرین کی اکثریت اس کارکردگی سے متاثر نہیں اور عدلیہ پر اعتماد میں کمی کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو عدالت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کے تعاون اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے اس پریس ریلیز کو آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس میں عدالتی اختیارات کی درست عکاسی نہیں کی گئی...
’’تم کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں، ملتان سلطانز نے فیس نہیں دی لہٰذا پی سی بی اس کا معاہدہ ختم کر رہا ہے۔‘‘ یہ 2018 کی بات ہے جب میرے ایک دوست نے مجھے یہ بتایا۔ میں نے دیگر سورسز سے رابطے کیے تو پتا چلا کہ اونرز بھاری فیس دیکھ کر چکرا گئے ہیں۔ انھوں نے جوش میں آکر 5.2 ملین ڈالر سالانہ پر ٹیم خرید تو لی مگر اب اندازہ ہوچکا کہ بہت بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے، اس لیے اب جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ میں نے سلطانز کے ایک آفیشل سے رابطہ کیا تو جواب سے اندازہ ہوگیا کہ خبر درست ہے، البتہ شاید وہ اس موقع پر اشاعت نہیں چاہ رہے تھے...
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ ٹل گیا، چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کیلئے مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں...
ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گی، جبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔ یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکی کی سرکاری افراطِ زر کی شرح...
صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پولیس نے ایک 65 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جس نے 7 ماہ قبل مبینہ طور پر ایک 34 سالہ مزدور کو انتہائی سفاکی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر ان ٹکڑوں کو ایک ویرانے میں پھینک دیا۔ یہ بھی پڑھیں:شادی سے 2 روز قبل شہید ہونے والا چکوال کا سپوت، کیپٹن راجہ تیمور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کے مطابق اپنے بھیانک جرم کو چھپانے کے لیے ملزم نے مقتول اور اس کے بھائی پر ڈکیتی کا جھوٹا پرچہ درج کروا دیا تھا۔ اس جھوٹے پرچے کا حیرت انگیز پہلو یہ تھا کہ پولیس نے جس ڈکیتی کا وقوعہ ہوا ہی...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے نئے علاقوں میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل مصر نے ماہرین کی ٹیم اور بھاری مشینری غزہ بھیجی تاکہ لاشوں کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں چاہیے، نیتن یاہو کے بیان نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس پر لازم ہے کہ وہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات جلد از جلد واپس کرے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر ایک یرغمالی کی لاش کے...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ یا لبنان میں اہداف پر حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا، چاہے جنگ بندی کے معاہدے ہی کیوں نہ طے پا جائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، ہم اپنی حفاظت اپنے وسائل سے کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے یرغمالیوں کی واپسی کی شرط رکھ لی انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے میں کسی کی منظوری کے محتاج نہیں، ہماری سلامتی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا...
نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔ انہوں نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع کو بہت جلد ختم کروا دیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل “زبردست لوگ” ہیں اور مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ملائیشیا میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میری انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ختم کروایا ہے۔ یہ اوسطاً ہر ماہ ایک جنگ بند کروانے کے برابر ہے، اب صرف ایک باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان...
پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف امریکہ کی تمام 50ریاستوں میں ‘نوکنگز’کے نام سے مظاہرے نیو یارک، بوسٹن، لاس اینجلس، شکاگو سمیت دیگر ریاستوں میں 2 ہزار 700 مظاہرے ، یہ حکومت ظالمانہ اور آمرانہ ہے ، مظاہرین، ریپبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو ‘ہیٹ امریکہ ریلیاں’قرار دے دیا۔امریکہ کی سڑکوں پر ایک بار پھر وہی منظر ابھرا جب لوگ جمہوری جذبے سے لبریز ہو کر سڑکوں پر نکلے ۔ نعروں میں گونج تھا ”No Kings” یعنی ”کوئی بادشاہ نہیں”۔ یہ نعرہ محض ایک احتجاجی جملہ نہیں بلکہ اس احساس کا اظہار تھا کہ جمہوری نظام میں اگر طاقت کا توازن بگڑ جائے تو عوامی اعتماد متزلزل ہو جاتا ہے ۔ مظاہرین کا ماننا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلمانوں کی یہاں علم اور مطالعے کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ دنیا کی کوئی اور قوم یا ملت اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ قرآن مجید میں ایمان کے بعد جس چیز پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے وہ علم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں تقریباً 800 مقامات پر علم کی اہمیت اور ضرورت واضح کی ہے۔رسول اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ علم پیغمبروں کی چھوڑی ہوئی میراث ہے۔ حضور اکرمؐ نے ایک حدیث پاک میں فرمایا ہے کہ میں علم کا شہر ہوں۔ ابوبکرؓ اس کی بنیاد ہیں۔ عمرؓ اس کی دیوار ہیں۔ عثمانؓ اس کی چھت ہیں اور علیؓ اس کا دروازہ ہیں۔اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: ترکی میں طلاق کا ایک غیر معمولی کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ طلاق کے معاہدے میں اپنی دو بلیوں کے لیے باقاعدہ بچوں جیسا خرچ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے رہائشی بُغرا بی اور ان کی بیوی ایزگی بی نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت میں جمع کرائے گئے معاہدے میں دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی مالی معاوضہ یا گزر بسر الاؤنس طلب نہیں کیا، ایک دلچسپ شق شامل کی گئی جس کے مطابق شوہر ہر تین ماہ بعد 10 ہزار ترک لیرہ (تقریباً 240 امریکی ڈالر) سابقہ بیوی کو اپنی دو بلیوں کی دیکھ بھال...
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے، جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد...
فوٹو: اسکریب گریب۔آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔ پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوور کرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہوور کرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے، یہ خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہےکہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نےکریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس...
ایران کی ریلوے کمپنی کے مطابق اس یادداشت پر ایران کے معاون وزیرِ ریلوے ڈاکٹر ذاکری ترکیہ کے ریلوے سربراہ ویسی کورت اور افغان ریلوئے کے سربراہ محمد اسحاق صاحبزاده نے دستخط کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارتِ فوایدِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لائنوں کی ترقی اور تجارتی ترانزٹ میں اضافے کے لیے ایک تین فریقی تعاون معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان محمد اشرف حق شناس کے مطابق یہ معاہدہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ریلوے یونین (UIC) کی چھتیسویں علاقائی کانفرنس کے موقع پر طے پایا، اس کے تحت خواف ہرات ریلوے لائن کو مزار شریف تک توسیع دینے کا منصوبہ شامل ہے۔ یادداشت تینوں ممالک اپنی تکنیکی، مالی...
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس سے غیر متوقع مہمان کو باہر نکالنے کے لیے بلایا گیا، ایک مگرمچھ جو تقریباً 5 سے 6 فٹ لمبا تھا فلیٹ کی راہداری میں گھس آیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل اورلینڈو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس کو ہنگامی طور پر بلایا گیا، اہلکار لیک ڈیبرا ڈرائیو پر واقع اپارٹمنٹ کمپلیکس پہنچے تو وہاں راہداری میں ایک بڑا مگرمچھ موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ افسران نے مگرمچھ کے چہرے پر کمبل ڈال کر احتیاط سے اسے راہداری سے باہر گھسیٹ لیا۔ بعدازاں اسے لیک مین میں دوبارہ چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن میں 7 کروڑ سال...
سعید احمد: لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کے درمیان ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کی بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج اس کے علاوہ کراچی جانے والی قراقرم، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس...
علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ دینی ادارے اور بینکاری ماہرین باہم اشتراک سے ایسا تعلیمی شعبہ قائم کریں جو ایسے باصلاحیت افراد تیار کرے جو فکرِ اسلامی میں پختہ اور اسلامی بینکاری میں مکمل مہارت رکھنے والے ہوں، تاکہ حقیقی معنوں میں شریعت پر مبنی مالی نظام کے علمبردار سامنے آ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقی میں فنانشل اِنکلوژن سپورٹ ڈویژن کے اشتراک اور بینک دولتِ پاکستان کے تعاون سے شریعہ ایکسپرٹس اِن اسلامک بینکنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ممتاز شریعہ اسکالرز، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان اور اسلامی بینکنگ انڈسٹری کے سرکردہ ماہرین نے شرکت کی۔ جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرفراز احمد ندیم ڈی سی ایم، ایف...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ایک نئے موڑ کے طور پر آج ترکیہ کے شہر استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوحا میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد افغان سرزمین سے کسی بڑے دہشت گرد حملے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جو ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود سرحدی گزرگاہیں تاحال بند ہیں اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی کو سیکورٹی صورتحال سے مشروط کیا گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دوحا مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں اور اب استنبول اجلاس میں ان مذاکرات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور:سینٹر فار ایرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (کَیس) لاہور نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا “علاقائی تعاون اور منی لیٹرل ازم: تغیر پذیر علاقائی نظم میں پاکستان کے تزویراتی انتخاب”۔ علمی و فکری حلقوں، ماہرین، طلبا اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ کَیس ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو قومی سلامتی کے وسیع تر تناظر میں محققین اور ماہرین کیلئے علمی تقریبات کا تسلسل سے اہتمام کرتا ہے۔ تقریب کے افتتاحی کلمات سفیر محمد ہارون شوکت، ڈائریکٹر کَیس لاہور نے پیش کیے۔ ...
ویب ڈیسک: پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی ، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی گئی ہے۔ چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو "I Care 50X” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے (پارٹس) مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو 2025ء میں توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں شرکاء کو اس کی خصوصیات اور افادیت کے...
ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی پر مسلسل پابندیوں کے باعث فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور پناہ گاہ کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ غزہ کے جنوبی، وسطی اور شمالی تمام علاقوں میں لوگ ایک جیسے مصائب سے دوچار ہیں۔ متعدد خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ کچھ نے قبرستانوں میں پناہ لی ہے کیونکہ یہی جگہیں اب نسبتاً محفوظ اور خالی ہیں۔ ایک مقامی خاندان ابو عمّارہ کے مطابق ان کے 12 افراد ایک چھوٹے خیمے میں رہ رہے ہیں، اور اکثر...
غزہ کی صورتحال میں بہتری کےلیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہوگئیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم غزہ امن معاہدے کےلیے ایک سنجیدہ خطرہ بن سکتا ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔...
پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے معاملات اور ایک آفیشل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے پوڈ کاسٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لیگ کے اسٹرکچر پر بھی سوال اٹھائے۔ اس حوالے سے پی سی بی مسلسل خاموش رہا جس پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں کہ آخر حکام کیوں کوئی نوٹس نہیں لے رہے، البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے...
ایک نئی اور جامع سائنسی تحقیق نے بڑھاپے میں دانتوں کے تیزی سے جھڑنے کو موت کے خطرے سے جوڑتے ہوئے تاکیدکی ہے کہ منہ کی اچھی صحت بہت اہم ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دانتوں کا جھڑنا دیگر سنگین طبی مسائل کی ایک اہم علامت ہو سکتا ہے۔اس سے پہلے بھی دانتوں کے جھڑنے اور موت کے درمیان تعلق بتایا جا چکا ہے۔ سائنس دانوں نے ماضی میں نتیجہ اخذ کیا تھا کہ جن لوگوں کے دانت کم ہوتے ہیں، ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ عام طور پر زیادہ ہوتا ہے، تاہم اب تک یہ معلومات دستیاب نہیں تھیں کہ دانتوں کے جھڑنے کا عمل موت پر کس طرح اثر انداز ہوتا...
صوبہ پنجاب کا دل، لاہور، ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق جمعرات کی صبح لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 253 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی مضرِ صحت زمرے میں آتا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 7 بجے سے قبل برکی روڈ کے علاقے میں آلودگی کی سطح 485 اے کیو آئی تک جا پہنچی، جو کہ خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔ پنجاب کے دیگر شہر بھی دھند اور آلودگی کی لپیٹ میں لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہر بھی فضائی آلودگی کے شدید اثر میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز اور سموگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو معاہدے کی منسوخی (نوٹس آف ٹرمینیشن) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہوگی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے، تاہم ٹیم کے مالکان گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ کے...
پنجاب قانون کی بالادستی کیلئے اہم فیصلے : مریم نواز کا ہنر مندپروگرام ، ایک لاکھ 80ہزار سے زائد نوجوان کی ٹریننگ کا نیاریکارڈ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں وِسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر...
سال 2025 پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں کے حوالے سے خاصہ گرم رہا اور خاص طور پر اس سال پاکستان کی جانب سے لڑی جانے والی 2 جنگوں کو بھی دیکھا جانا چاہیے ایک جو پاکستان نے مئی میں بھارت اور دوسری اکتوبر میں افغانستان کے خلاف لڑی۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ سال کے شروع اور حالیہ مہینوں میں جہاں دہشتگردی کے کئی واقعات سامنے آئے وہیں پر پاک فوج نے اپنے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سال دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ 11 مارچ کو بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ تھا جس میں تفصیلات کے مطابق 64 لوگ شہید...
اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے 4 ہفتوں کاوقت مانگا، جبکہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر 4 ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے 4 ہفتوں میں کام نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترجمان پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جائزے کو پورے ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاور ڈویژن اس جائزے کو وقت پر فائل کرنے اور میرٹ پر مبنی نکات نیپرا کے سامنے رکھنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ، ترجمان کے مطابق کچھ حلقے نیپرا کے کے الیکٹرک کے ملٹی ائر ٹیرف کے جائزے کوگمرا کن طور پر پیش کر رہے ہیں اور ایک ریگولیٹری اصلاح کو ایک مالیاتی چال یا صارف پر بوجھ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق حقیقت میں اتھارٹی...
بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
برطانیہ میں مقیم ہندی کی ممتاز محقق اور پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کی ملک بدری نے علمی و ادبی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ناقدین اور ماہرین اس پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا ویزے کی خلاف ورزی ہی اصل وجہ تھی یا اس فیصلے کے پیچھے اکیڈمک آزادی پر قدغن لگانے کا مقصد پوشیدہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لندن یونیورسٹی کے مایہ ناز اسکول آف اورینٹل اینڈ ایفریکن اسٹڈیز (SOAS) میں تدریس سے وابستہ پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا...
کراچی میں کسٹمز حکام نے بھارت سے درآمد شدہ سامان کو دیگر ممالک کی مصنوعات ظاہر کر کے پاکستان میں داخل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں ایف بی آر نے بتایا کہ پہلی کارروائی کے دوران ایک درآمدکنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کو چین ساختہ ظاہر کیا، تاہم تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ دراصل بھارتی نژاد تھی۔ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی سے 24.22 ملین روپے مالیت کا یہ ممنوعہ سامان کلیئر ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹرمینل آپریٹرز کی نگرانی سخت کر دی، نئی ہدایات جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی کے بعد کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہر شہری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ’’آواز ٹو پروگرام ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جس میں سماجی شمولیت، اداراجاتی احتساب، اور عوامی شرکت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سماجی شمولیت اور ادارہ جاتی احتساب کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اُس وقت تک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی پالیسیوں میں عوام کی آواز شامل نہ ہو۔...
پاکستان شوبز کے اداکار زاہد احمد نے نئی نسل کو شادی سے متعلق اہم تصیحت کی ہے۔ ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل طلاق اورعلیحدگی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ (جین زی) نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی یا رشتہ کبھی مکمل طور پر کامل نہیں ہوتا۔ تنہا زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن شادی کے بعد یہ ذمہ داریاں اور چیلنجز مزید بڑھ جاتے ہیں اور اس کیلئے صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے۔ زاہد احمد نے ازدواجی تعلق میں سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہا ان...
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ خاقان شاہنواز کے مطابق بطور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
سعودی عرب نقل وحمل کے شعبے میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں مملکت نے بری پل کے نام سے ایک عظیم ریلوے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کو ساحلی شہر جدہ سے صرف 4 گھنٹوں میں جوڑ دے گا۔ 7 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مملکت کی جدید ترین انجینیئرنگ کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی وژن 2030 کے اہداف میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ریاض سے جدہ تک کا سفر، جو اس وقت گاڑی سے قریباً 12 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اب تیز رفتار ریل کے ذریعے صرف 4 گھنٹوں میں ممکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر دباؤ مسلسل بڑھنے لگا جس کی بڑی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور کیش ڈالرز کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر ملک بھر میں تباہ کن سیلاب جیسے غیر متوقع واقعات کے بعد روپے کو سہارا دینے کے لیے کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن اور سخت نگرانی کے بعد روپے میں قدرے استحکام دیکھا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا اگر طلب رسد پر غالب رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیشتر ایکسچینج کمپنیاں امریکی ڈالر کی شدید کمی کا شکار ہیں، جس سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ...
سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی راہداری کھولے تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسیسی صدر نے کہایہ اب صرف ایک مطالبہ نہیں، انسانیت کی پکار ہے۔ سرحدوں پر خوراک کے ٹرک موجود ہیں، لیکن غزہ کے اندر معصوم بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ یہ قابلِ قبول نہیں۔میکرون نے زور دیا کہ جنگ بندی کے بعد بھی غزہ میں حالات بدستور انتہائی نازک ہیں۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور...
اسلام ٹائمز: عوامی ناراضگی اب صرف ڈیموکریٹس کے روایتی حلقوں تک محدود نہیں۔ اگرچہ نعرہ "بادشاہ کو نہیں مانتے" براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تھا، مگر مظاہرین کے پلے کارڈز اور نعروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ناراضی محض ایک شخص سے نہیں بلکہ پورے حکومتی نظام سے ہے۔ یہ صورتحال امریکی سپر پاور کے بڑے اور چھوٹے لابی گروپوں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ عوامی غم و غصہ صرف ایک سیاستدان کے خلاف نہیں بلکہ پورے حکومتی ڈھانچے کے خلاف ابھر رہا ہے۔ مبصرین خبردار کر رہے ہیں کہ ان مظاہروں میں یہ ایسی چنگاری موجود ہے کہ یہ احتجاج کسی بھی وقت ایک سنگین خانہ جنگی کی شکل اختیار کر سکتے...