2025-07-27@02:29:15 GMT
تلاش کی گنتی: 426

«مشکل ہو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا۔ یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مرکزی اور بڑی تقاریب پشاور اور میر پور آزاد جموں کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ امیر مقام میر پور میں مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔ خیبر پختونخوا میں یومِ تکبیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب پشاور میں (ن) لیگ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی،...
    بیجنگ: چین کے صوبہ ہونان کے شہر زوزو میں ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں ایک 62 سالہ بیمار خاتون بینک کے باہر دم توڑ گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بزرگ خاتون "پینگ" کو شدید بیماری اور حالیہ ٹانگ کی چوٹ کے باوجود بینک کی جانب سے ذاتی طور پر آ کر رقم نکالنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی بیٹی نے پہلے کوشش کی کہ ماں کی طرف سے خود رقم نکال لے، لیکن پاس ورڈ کی غلطیوں اور بینک کے عملے کی سختی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ بینک اہلکاروں نے خاتون کی صحت سے آگاہ ہونے کے باوجود اصرار کیا کہ رقم نکالنے کے لیے ان کا...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا!۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔ مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ  مزار حضرت عبداللہ  شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان  پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ڈان نیوز   نےسرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ  کے حوالے سے بتایا کہ   ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش...
    وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے پر اتوار کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔  
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان پاکستانی بین الاقوامی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔   Post Views: 5
    وفاقی حکومت نے  بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں...
    وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس...
    NEWYORK: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم نے بھارت کے جارحانہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہندوستان کے بیان پر پاکستانی مندوب صائمہ سلیم  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا وفد ہندوستانی وفد کے ریمارکس کے جواب میں بات کرنے پر مجبور ہوا ہے، ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ میں ہندوستانی نمائندے کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کھلا مباحثہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار بس حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور ان کے لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی ہے اور پوری پاکستانی قوم ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خضدار واقعے میں شدید زخمی بچوں کے چہروں پر حوصلہ اور وطن سے محبت کی جھلک نمایاں تھی۔ ان بچوں کا جذبہ اور ولولہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ اس موقع پر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو  انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ڈی...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی (کل)23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے) علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو...
    پراگ (نیوز ڈیسک) شمال مشرقی چیک ریپبلک کے کرکونوشے پہاڑی علاقے میں دو کوہ پیماؤں نے جنگل کے راستے سے گزرتے ہوئے ایک پتھریلی دیوار سے نکلا ہوا ایلومینیم کا ڈبہ دیکھا جس کے اندر سے سونے کا ایک قیمتی اور پراسرار خزانہ برآمد ہوا۔ یہ خزانہ ہراڈیس کرالووے کے مشرقی بوہیمیا کے عجائب گھر کو فوری طور پر حوالے کر دیا گیا۔ خزانے میں 598 سونے کے سکے، 17 سگار کیسز، 10 سونے کے کنگن، ایک پاؤڈر کمپیکٹ اور ایک کنگھی شامل ہے۔ سی این این کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ زیادہ پرانا نہیں ہے، کیونکہ اس میں سے ایک سکہ 1921 کا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم سے...
    بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل 10 بجے ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل 10 بجے ہو گی، کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کریں گے۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو آگاہ کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی آخری جیل سماعت فروری میں ہوئی تھی۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلی حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اگلے بجٹ میں رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں وزیر خزانہ نے...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ساتھی اداکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم کا ردعمل سامنے آگیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو "محبت کے سفیر" قرار دیا تھا جس پر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں‘۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات...
    پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات...
    ترکی میں ہونے والے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 3 سال سے زائد عرصے میں پہلی براہ راست امن بات چیت کا آغاز ہوا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے سے بھی کم دورانیے تک جاری رہ سکے مذاکرات میں طرفین کے درمیان فرق کو کم کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ یوکرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کے مطالبات ان کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔ متحارب فریقین کے وفود نے جمعے کے روز ترکی کے ایک محل میں ملاقات کی۔ مارچ 2022 میں...
    حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔ سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ روز نامہ جنگ نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اعلامیہ...
    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، کل کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان،مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025 کویو م تشکر منانے کا اعلان۔یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعا ئو ں سے کیا جائے گا ۔وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی...
    اسلام آباد‘لندن‘جنیوا‘نئی دہلی (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ +آئی این پی+این این آئی+نیٹ نیوز ) پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے خط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کو غیرقانونی قرار دیدیا۔ وفاقی سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں ہے۔ بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے۔ معاہدے میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ چھیڑخانی کی گنجائش نہیں۔سندھ طاس...
    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ سرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    لاہوریوں نے پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ آج مودی کا غرور خاک میں مل گیا، آج ثابت ہوگیا کہ بھارت اور اس کی عوام صرف بڑھکیں ہی مار سکتے ہیں، اب بھارتی عوام اور انڈین گودی میڈیا پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خدمت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد شہری پاک فوج سے اظہار محبت کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کی جیت کا...
    مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی سمجھایا گیا تھا کہ...
    (ویب ڈیسک)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔  انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  انہوں نے...
    —فائل فوٹو پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے پاک چین تعلقات اور افغانستان مذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی۔سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں کچھ افراد کو سعودی عرب کے قومی پرچم پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر کلمہ طیبہ درج ہے۔ یہ عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب کے پرچم جیسا ڈیزائن فرش پر بچھایا گیا ہے اور لوگ اس پر سے گزر رہے ہیں۔ اس پرکلمہ لکھا ہوا ہے جو کہ اسلام کا بنیادی عقیدہ اور مقدس ترین کلمات میں سے ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ذمہ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں ’’یوم عزم‘‘ منایا جائے گا جس میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے حملے میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے جن کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی قابل تحسین ہے، تاہم موجودہ حالات میں مزید ٹھوس اور واضح اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے جو اشتعال انگیزی کی، اس کا منہ توڑ جواب دیا...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کیلئے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریہ میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں اور 1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار نے کہاکہ پاکستان نے بظاہر بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اٴْسی کی حدود میں مارگرائے ہیں جو اس بات کااظہار ہے کہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے...
    سٹی42:   وہ جو کہتے تھے کہ کنونشنل وار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے کل رات ہوش ٹھکانے آ گئے۔ کل رات کو انہیں نیند نہیں آئی، ہم نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں، آج بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل رات کو بزدل کے  مساجد پر حملوں کے جواب میں پاکستان آرمی کی کارروائیں کے متعلق  خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا، اب وقت ہے کہ ہم ان سپاہیوں، سپہ سالاروں کو ہم سلام پیش کریں جنہیں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر لاکھوں عورتوں کو بیوہ ہونے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی قوم کومتحد کرنے کے لیے پہل کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے چکر لگا رہے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امریکہ کی مذمت سے کتراتے ہیں، واشنگٹن کی آشیر آباد کے لیے ان میں مقابلہ جاری ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آرہا ہے، حکومت نے صدارتی آرڈیننس سے وزراء کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا۔ تنخواہ داروں، چھوٹے کسانوں اور عام آدمی کا خون نچوڑ کر مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا جا رہا ہے، معاشی...
    وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جانا تھا۔
    حریت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محمد اشرف صحرائی تحریک آزادیِ کشمیر کے علمبردار اور صف اول کے رہنما تھے، محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری حریت رہنمائوں زاہد صفی، شیخ یعقوب، جاوید جہانگیر اور زاہد اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں ادراک بڑے ہیں۔ یہ وقت ملک کو اکٹھا کرنے کا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کسی اور کام کے لئے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لغزش کی گنجائش نہیں جب کوئی حملہ کرے گا تو لڑنا ہوگا۔ ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے تو انصاف کرنا ہے۔ کیا یہ پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟۔ جو ضمیر اور...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جا سکا جبکہ اس عرصے...
    —فائل فوٹو سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے۔یہ بات حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتائی ہے۔چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام 9 اضلاع میں بیک وقت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
    لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
    کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اور کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نے ہر سال کی طرح 3مئی کو ’’عالمی یوم آزادی صحافت‘‘ کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے غزہ میں نامساعد حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں پاکستان اور غزہ سمیت پوری دنیا میں اپنی جان سے گزرجانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود آزادی صحافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل نے کہا کہ صحافیوں کو کبھی آئین میں دی گئی آزادی نہیں...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو تاہم پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ خدشہ موجود رہتا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں...
    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔ جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔ تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی...
    تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ قومیں کیسے بنتی ہیں، اللہ کریم بعض اقوام کو ایسے عظیم رہنما عطا کر دیتے ہیں جو ان کی تقدیر بدل کر رکھ دیتے ہیں، ایسے رہنما ہمہ وقت اپنی قوم کے ہر فرد کو عزم و استقلال ، حوصلہ اور قوت ارادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہمت عطا کرتے ہیں اور ان کے لبوں پر فقط یہی پیغام ہوتا ہے کہ تو اپنی سر نوشت خود اپنے قلم سے لکھ ! خالی رکھی ہے خامہ حق نے تری جبیں زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی سے سیکھ کر اپنے حال کو سنوارتی ہیں اور مستقبل کی ترقی کے لیے اپنی راہوں کا تعین کرتی ہیں، ایسی ہی زندہ قوموں میں چینی قوم ہمیں سرفہرست...
    لندن کے ہنگامہ خیز ماحول میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر برطانوی دارالحکومت میں ایک ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بمشکل جان بچا پائے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دیے، جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آئے۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کی۔ ’’یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے‘‘۔ رجب بٹ نے بتایا کہ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا شکر...
    بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری بار جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کو برق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ماہرہ خان نے حملے کے دو دن بعد، 24 اپریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ’دنیا میں کہیں بھی ہونے والا تشدد بزدلی کی انتہا ہے، پہلگام حملے سے متاثرہ تمام افراد سے دلی تعزیت۔‘ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرہ خان نے اپنی مذمتی پوسٹ 24 گھنٹے مکمل ہونے سے پہلے ہی انسٹاگرام سے ہٹا دی، جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان پر’منافقت’ اور ’مصلحت پسندی‘ کے الزامات لگاتے ہوئے شدید...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات...
    ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے مقامی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقوں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم زلزلہ کے خوفناک جھٹکوں کے دوران شہری خوف کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لن کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر  میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔ صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتصدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کیخلاف کل جامع سرینگر اور درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے...
    میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی،...
    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔ نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج  کے لیے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جو ہر مذہب، ہر ذات اور ہر برادری کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کسی نے بھی بنایا ہو، لیکن سندھ حکومت نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔  کینالز پر نہ ہونے کے برابر کام ہوا، وہ بھی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے، وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے، وہ انصاف سے کام لیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں کارڈینل ہاؤس جاکر کارڈینل کے ساتھ پوپ جان فرانسس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کیخلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی انہوں نے کہا کہ منصوبہ کسی...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔بعد میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ فروری میں ۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12، 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور صدر...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 22 اپریل سے دورہ ترکیہ پر روانہ ہوں گے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان سے ملاقات کریں گے،وہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،دیرینہ  شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکئے کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی روایت ہے،یہ روایت دونوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،دونوں ممالک کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطح روابط کے لئے "ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل" (HLSCC) قائم ہے،ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12 و 13 فروری کو اسلام...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔ محمود خان اچکزئی...
    ویب ڈیسک : پی آئی اے  20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔  قومی ائیر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقادکیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد شریک ہوئے۔  ترجمان پی آئی اے کے مطابق شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر کل صبح روانہ ہوگی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد  ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہرباکو...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں 10واں میچ کل (اتوار کو) کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، ایڈم ملن شامل ہیں۔ کنگز 3 میں سے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم کے دیگر نمایاں...
    فلم ’جاٹ‘ باکس پر آفس ہر تو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن فلم کے اداکار سنی دیول اور رندیپ ہودا ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کے اثرات سے اب فلم انڈسٹری بھی محفوظ نہیں رہی ہے۔ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے تھانے میں فلم ’جاٹ‘ کی کاسٹ اور فلمسازوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلم کے ایک منظر سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ہدایتکار اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر یہ فلم گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے دوران ریلیز کی۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار...
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات ضروری ہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے، ہم نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا لائحہ عمل بالکل واضح ہے، ہمارا لائحہ عمل تین سطحوں پر کارگر ہوگا۔ ایک تو سیاسی سطح ہے ہم دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریں، جے یو آئی ف سے ہمارا اتحاد موجود ہے تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی اس کے سربراہ ہیں اور علامہ ناصر عباس ہیں اور سنی اتحاد کاؤنسل تو ہے...
     سٹی42:  کراچی میں لسانی تشدد  کو ابھار کر تفرقہ اور تقسیم ک یسیاست ایک بار پھر سر اٹھانے لگی، پہلے ٹریفک حادثات کو لے کر  لسانی بنیاد پر  تشدد بھڑکایا گیا اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات ہوئے، اب  ایک لسانی گروہ کے گڑھ میں سیاسی شخصیت کا قتل ہو گیا۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یونین کونسل کے ہر دلعزیز  چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے ہوئے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ٹرائل میں رولز پر عمل ہوا یا نہیں اس پر آج عدالت کو آگاہ کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ٹرائل میں رولز پر عمل ہوا یا نہیں اس پر آج عدالت کو آگاہ کروں گا، آرٹیکل 36 کا تعلق غیر ملکی شہریوں سے ہے، فارن نیشنل کو قونصلر تک رسائی دی گئی ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے جس ملک سے وہ آئے گا اس ملک کو سینڈنگ...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ ٹرائل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل ہوا یا نہیں، اس حوالے سے وہ عدالت کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے لیے قانونی گراؤنڈز تو دستیاب ہیں لیکن سویلین ملزمان کو اپنی مرضی کے وکیل تک رسائی...
    غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کشمیر کاز کے ایک سچے حامی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما پروفیسر خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے جماعت اسلامی پاکستان کے ممتاز رہنما، نامور مفکر اور مدبر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک نہایت ہی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل( منگل)15اپریل کو ہو گی۔پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کی3اور تیسرے انعام میں9300روپے مالیت کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
    ---فائل فوٹو پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے کل سے مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہوگی۔آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شرکت کریں گے۔
    حریت ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں، ظالمانہ کارروائیوں اور مسلسل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ...
    اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی /گجرات /فیصل آباد/شانگلہ /ایبٹ آباد/ ہر ی پور/( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 88 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے،...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹیرف پالیسی نے دنیا بھر کی معیشت کو کسی نہ کسی طریقے سے متاثر کیا ہے۔ عالمی میڈیا میں اس صورت حال کو ’عالمی ٹیرف جنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اگلے تین مہینوں کے لئے بیشتر ممالک پر عائد کئے گئے ٹیرف کو روک دیا ہے لیکن چین کے ساتھ یہ ٹیرف جنگ اب بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں یہ معاشی جنگ کسی نہ کسی طریقے سے ہر ایک کو متاثر کرے گی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت ناممکن صورتحال کی طرف بڑھ رہی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، لڑکوں نے مختلف پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ سبینا فاروق نے کہا کہ چوڑیاں اتارتے وقت ایک چوڑی لگ گئی اور تھوڑا سا خون نکلا تو اسٹوری شیئر کی جس پر آدھے پاکستان کی جان نکل گئئی اور لڑکیوں نے پیغامات بھیجنا شروع کردیے کہ پٹی کردیں، اسپتال لے جانے کے لیے گھر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور میسجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کرپارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ایسے پیغامات نہ بھیجیں اور کوئی...
    پاکستانی قومی کرکٹرنسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام کسی کو معلوم نہیں ہے سب لوگ انہیں نسیم شاہ کے نام سے ہی جانتے ہیں۔ خاتون صحافی نے انٹرویو کے دوران نسیم شاہ کے ہمشکل سے سوال کیا کہ آپ بھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی آپ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ جاتے ہوں گے کہ یہ ٹیم تو پروفیشنل کھلاڑی کو ہی ٹیم میں  لے آئی۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ’بالکل ایسا ہی ہے مخالف ٹیم کے کھلاڑی چونک جاتے ہیں کہ پاکستان سے نسیم...
    ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت مرنے والوں کی تعداد 184 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔ Post Views: 5
    قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11بجے دوبارہ ہو گا،ایجنڈا سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز Order of Day 10-4-2025 (1)Download
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کل سے 4 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے غازی گوٹھ میں 84 انچ مین لائن کا مرمتی کام کل شروع ہوگا اور مرمتی کام اگلے 96 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو، کام مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتر آئے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث نیپا، لیاری ،جمشید ٹاؤن ،جناح ٹاؤن ،پی آئی بی ,...
    سینٹو ڈومنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے کم از کم 98 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اوکٹیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں51 سالہ ڈوٹیل ملبے سے نکالے جانے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے. یہ واقعہ جیٹ سیٹ نائٹ کلب میں مقبول گلوکار روبی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا بتایا جا رہا ہے روبی پیریز بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں حادثے کے وقت سینکڑوں لوگ کلب میں موجود تھے تقریباً 400 امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی...
    روسیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی نے بتایاکہ ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق ٹاسک فورسز کے تقریبا 400 اہلکار حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔یہ واقعہ معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔
    جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے، جن میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ...
    ڈومینیکن(نیوزڈیسک) نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے،حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن...
    SANTO DOMINGO, DOMINICAN REPUBLIC: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب مشہور مرینگی گلوکار روبی پیریز کا کنسرٹ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں جاری تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر نیلسی کروز اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاؤیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ 51 سالہ ڈوٹیل ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جٹ سیٹ نائٹ کلب میں اس وقت تقریباً 400 افراد موجود تھے، اور ریسکیو آپریشن میں 400 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی  نےسوگوار خاندان  سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے  کہا کہ تاج حیدر کی ملک، قوم اور پیپلز پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔  محسن نقوی نے مرحوم تاج حیدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے مشکل ترین وقتوں میں عوام کی فکری راہنمائی کی اور ہر آزمائش میںثابت قدم رہ کر سرخرو ہوئے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں  محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
     لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
    سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں  مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں  خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی  اور کراچی سے ہے، ملازمین...