بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے ہیں جو افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے، اب وقت ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔
انہوں نے سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے دفاع اور ایٹمی پروگرام میں تاریخی کردار ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی سے مؤثر جواب دیا، یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کی یکجہتی سے اسرائیل اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا۔
سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت کئی علاقے متاثر ہیں، ہماری ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بندوں کو بچانا ہے۔ کچے کے مکین حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے جبکہ عالمی امداد کے حصول کے لیے فلیش اپیل بھی دی جائے گی۔
شہری سیلاب سے متعلق تنقید پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ایسے عناصر لسانی اور سیاسی تفریق نہ پھیلائیں۔ انتظامیہ اور نمائندے عوام کے درمیان موجود رہے، البتہ کچھ کوتاہیاں ضرور سامنے آئیں جن پر قابو پایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانی سے متعلق ہر غیر متنازع منصوبے کی حمایت کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایک غیر متوقع، متحرک اور زندہ شہر ہے، یہ ہمیشہ سے پاکستان کی روح رہا ہے اور آج یہ دنیا کا خیرمقدم کر رہا ہے، آرٹس کونسل میں فیسٹیول کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جس نے ادارے کی حیثیت کو ثقافتی تنوع اور فنون کے اظہار کے ایک بڑے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کے دل کی طرح دھڑکتا ہوا اور زندگی سے بھرپور شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایک غیر متوقع، متحرک اور زندہ شہر ہے، یہ ہمیشہ سے پاکستان کی روح رہا ہے اور آج یہ دنیا کا خیرمقدم کر رہا ہے، آرٹس کونسل میں فیسٹیول کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جس نے ادارے کی حیثیت کو ثقافتی تنوع اور فنون کے اظہار کے ایک بڑے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کیا۔ افتتاحی تقریب میں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، صوبائی وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، دیگر اہم شخصیات اور بین الاقوامی مہمان شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں وزیرِ اعلی نے احمد شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خیال کو عالمی سطح کے ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پچھلے سال 44 ممالک کے فنکاروں کے ساتھ ایک جرات مندانہ تجربے کے طور پر شروع ہوا تھا، آج 142 ممالک اور ایک ہزار سے زائد فنکاروں کی نمائندگی کرنے والے فیسٹیول کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کے عزم کی علامت قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ فن میں وہ طاقت ہے جو اختلاف، تنازع اور تقسیم کے دور میں بھی اتحاد، شفا اور مزاحمت پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول انسانیت کی ایک مشترکہ زبان ہے۔