کپتان مشکل لمحات میں بھی کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالتے، سلمان مرزا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر سلمان مرزا نے سلمان علی آغا کی ستائش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
دبئی میں سہ فریقی سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن میں بات چیت کے دوران انہوں نے سلمان علی آغا کے پْرسکون مزاج اور مثبت رویے کو سراہا۔
سلمان مرزا نے کہا کہ کپتان مشکل لمحات میں بھی کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالتے، وہ مسائل پر تعمیری انداز میں بات کرتے ہیں، یہ ایک لیڈر کی بڑی خوبی ہے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہیں۔
ایشیا کپ کے حوالے سے سلمان مرزا نے کہا کہ ہمارے لیے تمام حریف یکساں ہیں۔ بھارت جیسے دباؤ والے میچ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں بھی سخت حریف ہیں، ہم سب سے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ میں خود کو آل راؤنڈر نہیں سمجھتا، میں بیٹنگ کرسکتا ہوں لیکن میرا بنیادی کردار بولنگ ہے، البتہ ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرکے میچ ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔