2025-05-15@01:04:56 GMT
تلاش کی گنتی: 368

«معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250 مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب انہیں ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔ اب عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کسی معجزے سے کم نہیں، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں نواز شریف...
    پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کے 28 ویں ون ڈے میں انجام دیا،نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ ان کا 50 واں شکار بنے، نسیم کی اب تک بہترین کارکردگی 33 رنزکے عوض 5 وکٹیں ہیں، ان کی اوسط 24.72 جبکہ اکانومی ریٹ 5.36 رہا۔ نسیم شاہ نے ٹیل اینڈرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بار 3 میچز میں 68 رنز اسکور کیے۔ Post Views: 1
    رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونیوالے احتجاج کیلئے نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ واشنگٹن کے نیشل مال کے باہر مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں  کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے نیویارک میں بڑی...
    پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لئے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔انہوں نے اپنے بیان...
    پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے آج ملکی ترقی اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک گزشتہ ادوار کے اقتصادی بحران سے نکل کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ جس وقت موجودہ حکومت برسرِاقتدار آئی، ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا، مگر آج معاشی و سیاسی استحکام نے نہ صرف صورتحال بدل دی ہے بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی دیا جا رہا ہے۔ ہماری ترجیح گالی گلوچ کی بجائے تعمیراتی سیاست ہے۔‘‘ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان کے دوران 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف پیکج اور سہولت بازاروں سے...
    تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 43 رنز کی ہزیمت کے ساتھ وائٹ واش کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس سے قبل ٹی20 سیریز کا نتیجہ 4-1 رہا تھا۔ مزید پڑھیں: کلین سوئپ: تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دیدی پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سیکیورٹی اہلکار نے اس وقت روکا جب وہ کچھ شائقین پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر رکیک جملے کسنے سے باز نہیں آ رہے تھے۔ اس پل کا ایک منظر سوشل میڈیا پر شیئر ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    راؤ دلشاد : سربراہ ن لیگ نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا،سربراہ ن لیگ محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے عوام کو ریلیف ملے گا اورایکسپورٹ بڑھے گی،مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا  افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
    سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔...
    اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔  اس موقع پر...
    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت...
    جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی...
    نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے  پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین  دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار  ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ...
    یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی...
    اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
    اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔...
    کراچی(اوصاف نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ...
      پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم نے...
    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا۔ آٹھ جولائی کے اجلاس کے منٹس درست نہیں۔ کہا ملک میں نئی کینالز کے لیے پانی دستیاب نہیں، ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس منصوبے...
    وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت سے ملاقات میں ان کو سال 2024ء میں ادارے کی کارکردگی بارے بتایا۔ انہوں نے بریفنگ دی کہ انشورنس محتسب انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامیوں اور دھوکہ دہی پر مبنی انشورنس پالیسیوں کی فروخت کے خلاف شکایات کا ازالہ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کر دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات ہوئی، انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024ء میں ادارے کی کارکردگی بارے بتایا۔ انہوں نے بریفنگ دی کہ انشورنس محتسب انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامیوں اور دھوکہ دہی پر مبنی انشورنس پالیسیوں کی فروخت کے خلاف شکایات کا...
    جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
    کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن کراچی کے مطابق، کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے کیبل میں فالٹ کے سبب اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 94 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم کیبل فالٹ کے باعث اس وقت حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو صرف 52 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: حب پمپنگ اسٹیشن پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی واٹر کارپوریشن نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول پر آنے تک ضلع غربی اور کیماڑی کے...
    وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو دینے کی منظوری دے دی، سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر مزید مشاورت کے بعد سفارشات دوبارہ کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے اور 1.3 ارب ڈالر فنڈنگ پر اظہار اطمینان کیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بیگاس پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وسل بلور پروٹیکشن ایکٹ 2025 کی اصولی منظوری دے دی، اسلام آباد میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ آئی ایم...
    سپریم کورٹ میں ایک مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے عدالتی طریقہ...
     چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی  نے کہا ہے کہ سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد صرف مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا نہیں بلکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی  اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرارسلیم خان،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی،سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد...
    پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی، بلاول بھٹوعوام کو خوداعتماد میں لیں گے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی کینالز نہیں بننے دے گی۔ بلاول بھٹوعوام کو خود اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے...
    بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے انتہائی قابلِ اعتراض معاملات سے متعلق شکایات کے حوالے سے انتہائی نرم دلی، بلکہ دریا دلی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج اخلاقی زوال سے متعلق شکایات کی سماعت کے دوران قانون اور قوائد سے ہٹ کر اپنی رائے کی روشنی میں تجاویز پیش کرنے لگے ہیں۔ دو دن قبل سپریم کورٹ نے ہراساں کیے جانے کی شکایات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ کسی عورت کے جسم کے کسی نازک حصے سے چھیڑ چھاڑ اور اُسے بے لباس کرنے کی کوشش کو زنا بالجبر کی کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اب ممبئی ہائی کورٹ نے ورک پلیس میں کسی خاتون کو دیکھ کر کوئی فلمی...
    اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط بیانی اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ ترجیح ، حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ...
    وی نیوز ایکسکلیوسیو میں دفاعی تجزیہ کار  میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے۔ ہر پاکستانی اس جنگ میں دشمن کے نشانے پر ہے، جب کہ یہ سب کچھ انڈیا کر رہا۔ انڈیا پالیسی کے تحت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا جنگ کے ذریعے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی کنفلکٹ ہے اور وہ صرف کشمیر ہے، اور کشمیر کو انڈیا ڈائریکٹ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے انڈیا اب دہشتگردی کے ذریعے ماحول خراب کر رہے ہیں۔ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی زاہد محمود نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی ہے، انڈیا چاہتا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعٰیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی...
    اسلام ٹائمز: عبرانی میڈیا کے مطابق شاباک کے سابق سربراہ نداو ارگمان نے اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اس طرح سے برتاؤ کرتے رہے جو قانون کے خلاف ہے تو وہ ان کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں اسے میڈیا پر ظاہر کریں گے۔ اسرائیلی حکومت کی شاباک انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ ناداو ارگمان نے بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے رونن بار کی برطرفی کے ردعمل میں میں یہ دھمکی دی ہے۔ خصوصی رپورٹ: غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی داخلی سلامتی سے متعلق ایجنسی شاباک کے سابق سربراہ نے دھمکی دی کہ اگر نیتن یاہو نے اپنی لاقانونیت جاری رکھی تو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا سابق چیف جسٹس کے فیصلے کے مطابق ملازم...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔ نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر...
    اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے...
    پشاور( نیوز ڈیسک) رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے. جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
    سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
    ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی قیادت اور حامی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، عدالت سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے آرڈر دے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم...
    پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی...
    ---فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار  پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں ہو گی۔ ریفرنسز میں ہائیکورٹ کادائرہ کار پر ریفری جج آج فیصلہ سنائیں گےریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستیں آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، درخواستوں کی مزید سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ’قریباً‘ ختم کر دیا ہے اور وہ سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ معطلی کو ختم کرنے پر غور کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم نے قریباً کرلیا ہے، ہم نے قریباً کرلیا ہے۔ واضح رہے کہCIA کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے، تاکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن مذاکرات میں...
    محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے جس میں تہران کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور اس معاہدے کی جگہ نیا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق خامنہ ای کے دفتر نے ابھی تک خط کی وصولی کی تصدیق نہیں کی صدر ٹرمپ نے یہ بات” فاکس نیوز“ سے انٹرویو میں کہی ہے جو اتوار کو نشر ہو گا یہ واضح نہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر اس پر کیا ردعمل دیں گے کیونکہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2015 کے جوہری معاہدے کے مذاکرات سے پہلے خامنہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہے جہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے عالمی بینک کے حوالے سے بتایا کہ مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہے جبکہ 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں۔دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں...
    حکومت پی آئی اے کی نجکاری 3 ماہ میں مکمل کرلے گی، علیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے تمام اقدامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کرلے گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت، نجکاری کمیشن نے اپریل 2024 میں کہا تھا کہ وہ قومی ایئر لائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص کی بولی لگائیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو 26 فروری کو بتایا گیا تھا کہ حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی ناکام کوشش...
    وزیراعلیٰ سندھ نے سولر پینلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 لاکھ سولر سسٹم کی خریداری شروع کر چکے ہیں، سندھ کے غریب لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گھر کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی مشن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر پینلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 لاکھ سولر سسٹم کی خریداری شروع کر چکے ہیں، سندھ کے غریب لوگوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کا...
    ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایل گرین کو اسپیکر کے حکم پر سیکیورٹی گارڈز نے ایوان سے باہر نکال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا طویل ترین خطاب کا آغاز کیا تو اپوزیشن رکن ایل گرین اٹھ کھڑے ہوئے اور چلّا کر کہا کہ صدر کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔ ایل گرین نے صدر ٹرمپ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ امریکی صدر اپنی تقریر جاری نہ رکھ سکے۔ جس پر ایوان کے اسپیکر نے ہال میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے سرجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کیا۔ یہ خبر پڑھیں : میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب اسپیکر مائیک جانسن...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔   وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں،  خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔ بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی...
    پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔ وزیرِ اعظم نے آذری...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت،ماہ رمضان میں قائم اسلام آباد کے سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں رمضان المبارک میں اسلام آباد میں آلو 54 روپے کلو جو کہ لاہور کی نسبت کم قیمت پر فروخت ھو رہا ہے،پیاز 73 روپے کلو جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت ارزاں اور کم ہیں وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 49 روپے کلو ہے جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت کم کیلا، شکری ، مسمی اور انار دیگر اشیاء بھی ملک کے دیگر شہروں...
    اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر...
    اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کے ساتھ ہی دوسرا پارلیمانی سال باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، تاکہ صدر اپنے خطاب میں حکومتی اقدامات اور کامیابیوں کے اہم نکات پر روشنی ڈال سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی تقریر میں معیشت کے اہم اقدامات اور ان کے نتائج پر بھی گفتگو متوقع ہے، جبکہ غریب طبقے کے لیے بعض اہم اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف قوم پرست رہنما گزین مری کے بیٹے شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے کے کیس میں گرفتار 5 گارڈز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اور اس دوران تفتیشی آفیسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟ گرفتار ملزمان کے وکیل نے کہاکہ شاہ زین مری کوئٹہ میں بیٹھا اور اس کا ساری دنیا کو پتا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جائےگا۔ پولیس میں اتنا...
    چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔  اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔ وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کیلئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری و دیگر شخصیات موجود تھے۔ چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15...
    قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے...
    اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایجوکیشن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی صدارت میں گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین بھی شریک تھے، جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر مدعو کیا گیا، تاکہ زمینی سطح پر درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جا...
    اجلاس میں وزارت داخلہ نے شاہراہوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ سمیت دیگر اہم فیصلے ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں امن و امان اور قومی شاہراہوں کی غیرقانونی بندش سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 76 مرتبہ قومی شاہراہوں کی بندش کے واقعات رونماء ہوئے ہیں۔ شاہراہوں کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے تسلسل سے شاہراہوں کی بندش...
    سائنس دانوں نے جوہری فضلے کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت رکھنے والی نیوکلیئر بیٹری بنا کر توانائی کو ذخیرہ کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ امریکا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے نیکسٹ جنریشن بیٹری کو ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس کے ساتھ پہلے ہی آزما چکی ہے جو مناسب مقدار میں نیوکلیئر تابکاری اکٹھا کر کے مائیکرو چپس کو توانائی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیوکلیئر بیٹریوں کو برسوں تک چارجنگ یا مرمت کے بغیر بجلی بنانے کی ممکنہ صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے بنائی یہ جدید بیٹری استعمال شدہ نیوکلیئر ایندھن سے گیما شعاعوں کو اکٹھا کر کے سِنٹیلیٹر کرسٹلز کا استعمال کرتے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز ہنگری(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر کا اسپیکر قومی اسمبلی کا ہنگری کی قومی اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے پارلیمانی وفود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقایی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشرق وسطی اور فلسطین صورتحال سمیت روس...
    چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امدادکی فراہمی کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : امر یکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں 5.3 ارب ڈالر کی “غیر ملکی امدادی رقم” کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تائیوان کو 87 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ بدھ کے روز چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین متعلقہ رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ کا چین کے تائیوان خطے کو فوجی امداد فراہم کرنا ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )برطانوی SevenPlus ٹرینر اور IELTSنے اسلام آباد میں ایک خصوصی طلبہ کونسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سیمینار معروف ELTSکے سی ای او، مسٹر عمران لطیف اور ماہر تعلیمی مشیر مس َسبا مشتاق کی زیر قیادت منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں IELTSلیٹر، انٹرویو کی تیاری اور روانگی سے پہلے کی گائیڈنس پر تفصیلی تربیت CASداخلے کے عمل، اسٹوڈنٹ ویزا اپالئی کرنے،دی گئی۔یہ اہم تقریب میاں ہائیٹس، غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، جو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔ شرکاء کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ، ریکسہیم گلینڈور یونیورسٹی، الیسٹر یونیورسٹی، برطانوی یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار پریونیورسٹی آف ایسٹ لندن، گالسگو کلیڈونین یونیورسٹی...
    واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آصف جاوید نے نوکری کی برطرفی کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی،  مگر تاریخ پہ تاریخ اور انصاف کی فراہمی  میں تاخیر کے باعث دلبرداشتہ ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی، جبکہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ آصف نامی شحص کا تعلق خانیوال سے بتایا جا رہا ہے۔ آصف کو فوری...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔   صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔ وزیراعلیٰ اسلام آباد کو فتح...
    پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ڈریپ نے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع ختم کر دی ہے، جس کے باعث درآمد کنندگان نئے آلات نہیں منگوا سکتے۔ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی رکن محمد عمر کے مطابق 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں اور ان کی رجسٹریشن کا پیچیدہ عمل وقت پر مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے  موقع پر ایچ ڈی اے پی کے بانی رکن محمد عمر کے ساتھ سینئر وائس چیئرمین شہان ارشاد میمن،وائس چیئرمین ظفراللہ...
    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبا کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کیلیے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلیے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 19 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔ علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ  ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور  رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔  ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...