2025-09-18@21:21:45 GMT
تلاش کی گنتی: 4126

«نہیں لے»:

(نئی خبر)
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...
    صنعا:اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد  جاں بحق اور131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں اسرائیل کے 10 طیاروں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد بم اور میزائل داغے گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یمن میں قائم گروپ  حوثی کی وزارت صحت کے ترجمان انیس السباہی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 35 شہری جاں بحق جبکہ 131 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، یہ تعداد حتمی نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے صنعا میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی کیمپ، ایندھن کے...
    کراچی: ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا نہیں ملے۔ میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا نہ ملنے...
    اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر کیے گئے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام اور حماس کے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور جے یو آئی کی پوری قیادت اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مسلم اور عرب دنیا کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے جمع تھی کہ...
    پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے، فضل الرحمان کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، جے یو آئی کی پوری قیادت اور کارکنان حماس کی قیادت پر قطر کے دارالحکومت دوحا میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دراصل مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ مولانا فضل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔ ان کے بقول امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ "قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خطے کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ بھی قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے منگل کی شب پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اس کھلے عام حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج خطہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پورے خطے کو مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر فضائی حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے اور نہ ہی امریکا کے مفاد میں ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے اس فیصلے کی کبھی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ ان کے بقول قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے،...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل نے ایک رہائشی کمپلیکس پر حملہ کیا جسے اسرائیلی فوج نے ’انتہائی درست کارروائی‘ قرار دیا۔ اس حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 فلسطینی اور ایک قطری اہلکار شامل ہے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ رہنما اس حملے میں محفوظ رہے، اگرچہ ان میں سے کئی براہِ راست نشانے پر تھے۔ خلیل الحیہ کون ہیں؟ خالد الحیہ، 1960 میں غزہ میں پیدا ہوئے، حماس کے بانی اراکین میں سے ہیں اور اس وقت دوحہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ تنظیم کے اہم مذاکرات کار ہیں اور حالیہ برسوں میں کئی بڑے رہنماؤں کی شہادت کے بعد نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔ اہم کردار:...
    حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام رہنما محفوظ ہیں۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل الہندی نے تصدیق کی اسرائیل نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ سہیل الہندی نے مزید بتایا کہ حملے میں حماس کی پوری قیادت محفوظ رہی البتہ الخلیل الحیا کے صاحبزادے ھمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اُن کے بقول شہید ہونے والوں میں حماس رہنماؤں کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہے۔  سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے...
    قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس رہنماؤں کے رہائشی کوارٹرز پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔ حماس کے رہنما سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی قیادت اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی ہے دوحا میں اسرائیلی حملے کا ہدف ناکام ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے تاہم غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیا کے بیٹےحمام الحیا اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہادلبد شہید ہوئے۔ سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کا ذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں، تحریک کی قیادت کا خون کسی بھی فلسطینی بچے کے خون جیسا ہے۔ الہندی کا کہنا ہے کہ دوحا...
      اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی اجازت دی۔ حماس کے ایک ذرائع نے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
    حماس کے سینئر ترین رہنما ڈاکٹر الخلیل الحیا کی شہادت کی خبریں کئی بار مرکزی سرخیاں بنی رہی ہیں اور ہر بار غلط ثابت ہوئی ہیں۔ ان افواہوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ الخلیل الحیا کی شہادت کا دعویٰ متعدد بار خود اسرائیلی فوج کرتی آئی ہے تاہم وہ اسرائیل کے ہر حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔ ذیل میں ان واقعات کی تفصیل دی جا رہی ہے جس کے بعد الخلیل الحیا کی شہادت کی خبریں زور پکڑنا شروع ہوئیں۔  ◼️ 2007 کا حملہ غزہ میں اسرائیل نے ایک فضائی کارروائی کے دوران الخلیل الحیا کے گھر پر بمباری کی تھی جس میں الخلیل الحیا کے دو بھائی، چار بھتیجے اور ایک کزن جاں بحق ہوگئے مگر وہ خود محفوظ رہے تھے۔ اس وقت بھی اسرائیلی میڈیا نے ان...
    اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر رہنماوں کی شہادت کی تردید کردی۔حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ی دارالحکومت دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر پر فضائی حملہ کر کے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر نے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماوں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔حماس ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس کے...
    قطر نے اپنے دارالحکومت میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ قطر کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہے۔ ملکی سکیورٹی ادارے اور سول ڈیفنس فوری طور پر کارروائی میں مصروف ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ ایسے "غیر ذمے دارانہ رویے" کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اسرائیل کے اس حملے کے بعد...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کو غاصبانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن سہارا فراہم کرے گا۔ سعودی عرب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات سنگین نتائج کا باعث بنیں گے، کیونکہ یہ مجرمانہ کارروائیاں کھلے عام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مزید پڑھیں: قطر کی قیادت کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کی مذمت کرے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے...
    خالد الحیا ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے قید و بند، ذاتی و خاندانی قربانیوں اور عسکری و سیاسی میدانوں میں مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنی حیثیت منوائی۔ آج بھی وہ حماس کی قیادت کے اگلے صف میں کھڑے تھے اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی سیاست میں ان کا کردار فیصلہ کن ثابت ہوسکتا تھا۔ ان کا پورا نام خالد اسماعیل ابراہیم الحیا تھا جب کہ وہ ابو اسامہ اور الخلیل الحیا کی عرفیت سے جانے جاتے تھے۔  وہ حماس کے اُن سینئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ تحریک کے سیاسی و عسکری ڈھانچے میں غیر معمولی اہمیت اختیار کرگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد وہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت میں سب سے نمایاں...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے چینی عملے کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی حکمتِ عملی میں رابطے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ پر بات کی تھی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے،...
    اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز) قطری سر زمین پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر ترین رہنما خلیل الحیہ کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا۔حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماوں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی...
    قطر کے دارالحکومت دوحا کے علاقے کتارا میں دھماکے اور آگ بھڑکنے کے بعد قطر نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور قطری اور قطر میں مقیمین کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے دوحا میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، قطر کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت وزارت نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سول ڈیفنس ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے ہیں اور تحقیقات اعلیٰ سطح پر جاری ہیں۔ قطر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسرائیلی...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔ ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دوحہ کی ایک فوٹو جاری کی ہے جس میں...
    اسرائیلی فوج نے دوحہ میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں  10 مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، عرب میڈیا کے مطابق حملوںمیں   حماس قیادت کی قیادت کو نشانہ بنایاگیاجو دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہیدہوگئے۔...
    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا جس دوران 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا اور 250 ووٹ لے کر رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔ ایوان میں حکومتی ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کیامیدوار رانا ثنااللہ جبکہ...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب نے بیڑا غرق کر دیا، ڈرنے والا افسر اپنا تبادلہ کرا لے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر سی 13 کے متاثرین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام سے متاثرین کی مکمل تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی نیب کا کوئی پرسان حال نہیں، نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے مت ڈریں، لوگوں کو مدد کریں۔...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔ ایونٹ کی انعامی رقم سے متعلق ابھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ 2025 میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
    ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
    غزہ کے لیے نکلنے والے عالمی صمود فلوٹیلا نے منگل کو کہا ہے کہ اس کی مرکزی کشتیوں میں سے ایک کو تیونس کے پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس پر سوار تمام مسافراورعملہ محفوظ رہا۔ بیان کے مطابق پرتگالی پرچم بردار کشتی کو، جس پر فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی موجود تھی، آگ لگنے سے مین ڈیک اور زیرِ عرشہ ذخیرہ گاہ میں نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس کی نیشنل گارڈ کے ترجمان نے ڈرون حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی معائنے میں دھماکے کا منبع کشتی کے اندر سے ظاہر ہوتا ہے۔ Breaking news; Here is the security camera footage from the...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آنے والے زلزلے سے سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کی چار دیواری منہدم ہو گئی تاہم  طلباء اور اساتذہ غیر محفوظ رہے۔ حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث وہ کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...
    اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔  سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔  اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔  مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ...
    بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث 3 خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں افغان شہری نکلے۔ پہلا خودکش بمبار عبدالعزیز عرف قادر مہاجر تھا جو ضلع متہ خان، پکتیکا کا رہائشی نکلا۔ اس نے اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے پاکستان میں حملہ کرنے کے لیے تحریک طالبان پاکستان سے مدد طلب کی تھی۔ اُس وقت اس نے اپنے موجود ہونے کی جگہ برامچہ، ضلع ہلمند افغانستان بتائی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک دوسرے خودکش بمبار کی شناخت مولوی شبیر احمد عرف میلی وچ بلال مہاجر ولد ملابو اسمعٰت اللہ کے نام سے ہوئی جو ضلع وردک...
    لاگوس کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک اور خونی وار کیا ہے جس میں کم از کم 63 افراد جان سے گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں دارالجمال میں ہوا، جہاں حال ہی میں بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المیے پر انتہائی رنجیدہ ہیں لیکن اعتراف کیا کہ فوجی نفری اتنی نہیں کہ ہر گاؤں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ گورنر کے مطابق حال ہی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیلی عزائم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مغربی کنارے بلکہ غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بھی ناقابل قبول ہے۔ شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا کہ اردن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسرائیلی قبضے...
    ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے میں اہم سرکاری عمارت کو پہلی بار نشانہ بنایا اس دوران ماں اور بچے سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔ شہر میں اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک خاتون اور اس کا دو ماہ کا بیٹا شامل ہیں، تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات...
    غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار ایسے بچے شامل ہیں جن کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ نومولود بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور حملوں کا نشانہ بنے۔ سیو دی چلڈرن کے مطابق یہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوجی تعیناتی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ *وی آر آل ڈی سی* (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامیوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور “فری ڈی سی” کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت سے تعبیر کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج ہٹائی جائے، کیونکہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں دیگر شہروں میں بھی دہرائے جا...
    لندن (نیوز ڈیسک) فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ اس دوران پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے دو ماہ قبل اسی تنظیم پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کی تھی۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج صبح سے اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ بھوک اور قحط...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 69 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 69 فلسطینی شہید اور 422 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 6 فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران...
    اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا ہے اور شہر کو حماس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے وہاں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سٹی کی...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سارا نظام خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر قائم ہے، ایسے رویے نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے سماج کی حرمت کو پامال کرتے ہیں، جارحیت کے ذریعے معاشرتی اقدار کو مجروح کرنا کسی طور قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی ان کی جماعت نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر...
    موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مسائل پر حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم طریقے سے قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے تو پاکستان بہت آگے جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں "محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا رہا ہے، پانی کے مسئلے کو جماعت اسلامی کے "ری...
    سینئر اور خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے باک رائے سے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تنقیدی رائے دیتے ہوئے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہیرو پن سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ وہ کردار میں ڈوبنے کے بجائے اپنے تاثر اور امیج کو سنبھالنے میں لگے رہتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کی باڈی لینگویج سخت اور بناوٹی لگتی ہے وہ زیادہ محنت اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر کرتے ہیں اس لیے ان کی اداکاری قدرتی لگنے...
    حالیہ دنوں میں 9 مئی کے مقدمات میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے۔ اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ عمران خان کا فیصلہ اور اختلافات کی خبریں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا تاہم میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں...
    سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں ڈرون حملے اور آپریشن بند کروائیں۔ عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان بہت سخت بیمار ہوگئے ہیں۔ اس لیے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ جیل میں آنے سے انہیں جو گولیاں لگی تھیں، ان سے ان کے بعض پٹھوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا...
    افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس)افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات ایک اور شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع...
    پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ Famous singer #Quratuul-Ain Baloch was shifted to #Skardu lastnight after being bitten by a brown bear in Deosai Bara Pani. Tourists are requested to whenever you camp in Deosai at night, do so near the camping hotels, otherwise, they may face difficulties.#gb pic.twitter.com/BhDcRBX1Z7 — Reevnat Demha (@Mountain_Man007) September 5, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ ایک گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں دیوسائی میں موجود تھیں اور اسی دوران کیمپنگ کے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال وہ ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج ہیں...
    تحریکِ تحفظِ آئین ِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا  ۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا  کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی دفعہ 2(2) کے تحت فل کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق تھا، اور اسے رجسٹرار یا کسی اور انتظامی اتھارٹی کی جانب سے ختم یا نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔   درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اپنایا ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے کمیٹی کے فیصلے پر دی گئی وضاحت کو قانونی عملدرآمد سے روکنے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں، اور یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور قانونی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔   درخواست...
    مصطفی نوازکھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نوازکھوکھر نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2،2کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پرچیف جسٹس کی وضاحت عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی، ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔درخواست میں پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کے 31...
    جدید تحقیقی ڈیٹا کے مطابق آج کے نوجوان عموماً پرانے زمانے کے مقابلے میں زیادہ ناخوش ہیں۔ اس نظریے کو چند اہم تحقیقاتی شواہد اور وجوہات سپورٹ کرتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2024 کے مطابق 30 سال سے کم عمر نوجوانوں نے گزشتہ دہائی میں خوشی کی سطح میں نمایاں کمی دکھائی ہے، خصوصاً شمالی امریکہ اور مغربی یورپ میں۔ پرانے زمانے کے افراد ان کے مقابلے میں زیادہ مطمئن اور خوش تھے۔ اس کے علاوہ ناروے، فرانس، جرمنی، اور دیگر مغربی ملکوں میں بھی اس رجحان کا مشاہدہ ہوا ہے۔ 20 ممالک میں 200,000 افراد کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ نوجوانوں کی زندگی میں سکون کی کمی آئی ہے۔ مخصوص مسائل جیسے جسمانی و ذہنی صحت، مالی...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
    مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد ہزاروں خاندان بے گھر اور خوفزدہ کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوگ تباہ حال یا جزوی طور پر متاثرہ گھروں میں واپس جانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ مسلسل جھٹکوں نے عمارتوں کے گرنے کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ اتوار کو آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے سرحدی پہاڑی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ہلاکتوں کی تعداد 1,400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سینکڑوں جھٹکوں اور 6 آفٹر شاکس نے مزید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ بعض دیہات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں جہاں اب بھی لوگ دبے ہوئے ہیں۔ امدادی رسائی میں مشکلات صوبہ کنڑ کے دور دراز علاقے لینڈ سلائیڈنگ...
    یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) مقبول بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی چوتھی برسی پر مداحوں نے ایک بار پھر اپنے پسندیدہ فنکار کو سوشل میڈیا پر یاد کیا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تاہم، اس موقع پر ان کی قریبی ساتھی شہناز گل کی جانب سے کسی قسم کا پیغام یا پوسٹ سامنے نہ آنے پر مداحوں میں مایوسی اور غصہ دیکھنے میں آیا۔ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔ ہر سال اس دن ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی یاد میں جذباتی پیغامات شیئر کرتے...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں 6 شدت کے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی جبکہ 3251 افراد زخمی ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ افغان ہلال احمر کے مطابق آفت میں 8 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب 8 کلومیٹر کی گہرائی...
    کابل: افغانستان میں 6 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر نے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے وینزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اس حملے کی فضائی فوٹیج شیئر کی جسے مبینہ طور پر ٹرن دے اراگوا نامی گینگ استعمال کر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کا سوچ بھی رہے ہیں۔ ٹرمپ کے...
    ہاتھوں میں ویٹ مشین اور چھڑی تھامے 30 سالہ اللہ بخش سولنگی اندھی آنکھوں کے باوجود زندگی کی روشنی کو اپنے عزم اور محنت سے جگمگا رہا ہے۔ وقت نے اس کی بینائی تو چھین لی لیکن دانائی اور عزتِ نفس سے بھرپور یہ نوجوان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ اپنی محنت سے روزی کماتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود اللہ بخش نے تعلیم کا سفر بھی ترک نہیں کیا۔ 2013 میں ایک دوست کی رہنمائی سے تعلیم کی طرف واپس لوٹے اور ایف اے کا امتحان پاس کر کے یہ ثابت کیا کہ بینائی سے محرومی علم کی روشنی حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قوت بینائی سے محروم لیکن حوصلے پہاڑسے بلند،کوئٹہ کے...
    افغانستان کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1،400 سے تجاوز کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے: اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ کو ٹیلیفون طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے علاوہ 3،100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 5،400 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کنڑ اور ننگرہار کے پہاڑی دیہات شامل ہیں جہاں دشوار گزار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں...
    افغانستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی زد میں آ گیا، جہاں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ افغان حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 1,411 سے تجاوز کر گئی  جبکہ 3,251 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ افغان ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی مشرقی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے، جہاں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر کم از کم پانچ صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور...
    کچھ لوگوں کو مچھر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کاٹتے ہیں اور اس کی کئی سائنسی وجوہات ہیں: 1. جسم سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ مچھر دور سے انسان کو سانس کے ذریعے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پہچانتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ سانس لیتے ہیں (مثلاً جسمانی طور پر بڑے، حاملہ خواتین یا ورزش کرنے والے) وہ مچھروں کو زیادہ متوجہ کرتے ہیں۔ 2. جسم کی بو اور پسینے کے کیمیکلز انسانی پسینے میں لیکٹک ایسڈ، یورک ایسڈ، امونیا جیسے مرکبات ہوتے ہیں۔ کچھ افراد کے جینیاتی طور پر یہ کیمیکلز زیادہ ہوتے ہیں، جس سے وہ مچھروں کے لیے زیادہ "پرکشش" بن جاتے ہیں۔ 3. خون کا گروپ تحقیق کے مطابق O گروپ کے خون...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی حمایت پر پارٹی میں اندرونی اختلافات سامنے آ گئے اور پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس کی مخالفت کر دی۔ وزیر اعلیٰ علی امین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر کالا باغ ڈیم بننا چاہیے۔ تاہم انھوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی جماعت اس کی حمایت کرے گی یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کھل کر...
    لاہور: جنگل کے بادشاہ، افریقی شیر سے کچھ چھوٹے ایشیائی شیر دنیا میں صرف بھارتی ریاست گجرات کے گیر نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں، اس پناہ گاہ میں ان کی آبادی 9 سو کے قریب پہنچ چکی جو ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔  اس شاندار حیوان کے معاملے میں بظاہر اچھّی خبر ہے مگر مسئلہ یہ ہے شیر اور شیرنیاں اب قریبی دیہات میں بستے انسانوں اور مویشیوں پر حملے کر رہے ہیں۔  اس سال شیر7 انسان کھا چکے ہیں اور بیسیوں مویشی چٹ کر چکے ہیں، یہ حملے ہزارہا دیہاتیوں میں خوف کی لہر دوڑا رہے ہیں، اب وہ ایک زمانے میں پْرامن رہتے شیروں کو اپنی جان ومال کا دشمن سمجھتے ہیں۔  گجرات...
      امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی...
    کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
    برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں انتہاپسندوں نے مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایسیکس کے شہر باسلڈن میں ساؤتھ ایسیکس اسلامک سینٹر پر جمعے کی نماز سے ایک رات قبل دیواروں پر سرخ صلیب اور اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں جو حالیہ دنوں میں پیش آیا ہو۔ پناہ گزینوں کے خلاف آپریشن کو بڑھانے کے حق میں جاری مظاہروں میں متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس کے دوران مسلم خواتین اور خاندانوں کو ہراساں کرنے، نسل پرستانہ جملے کسنے اور گھروں پر سرخ صلیب کے نشانات بنانے کے متعدد واقعات دیکھے گئے۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک بھر میں...
    اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور نے پیر کے روز جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی مرسیا کے شہر سان خاویئر میں اپنی 3 سالہ فوجی تربیت کے آخری اور سب سے مشکل مرحلے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل 19  سالہ شہزادی مکمل فوجی وردی میں ملبوس الفیریز آلومنا (کیڈٹ انسائن) کے طور پر چوتھے سال کے کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ وہ ایل ایک ایکس 8 پروموشن کے اس کورس کا حصہ بنیں جس میں سخت تربیت دی جاتی ہے۔ یہ مرحلہ صرف تربیت کا اختتام نہیں بلکہ ایک روایت کی تجدید بھی ہے۔ شہزادی کے والد بادشاہ فلپ ششم اور دادا بادشاہ جان...
    غزہ ایک بار پھر اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں میں شدت آ گئی   اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 سے زائد فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 7 ایسے افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے بھوک سے تڑپ تڑپ کر دم توڑا — یوں بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 339 تک جا پہنچی ہے۔ غزہ کے شیخ رضوان علاقے میں ایک امدادی مرکز کے قریب کی گئی بمباری نے قیامت برپا کر دی۔ خواتین اور بچوں کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، اور فضا ایک بار پھر انسانی خون اور بے بسی کی بو سے بھر گئی۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کے عسکری ونگ،...
      بیجنگ : 80 سال قبل جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ نے ایک عظیم فتح حاصل کی جو نہ صرف ایک فوجی فتح تھی بلکہ فسطائیت کے خلاف انصاف اور بربریت پر تہذیب کی فتح بھی تھی جس نے جدید دنیا کے سیاسی نمونے کو تشکیل دیا ۔ اگرچہ بارود کا دھواں آج ختم ہو چکا ہے، لیکن انسانیت ایک نئے تاریخی دوراہے پر کھڑی ہے۔ اگرچہ امن ایک عالمگیر خواہش ہے لیکن اس کی بنیاد کو نسل در نسل مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ اس بات سے آگاہ ہو رہے ہیں کہ امن آسمان کی طرف سے ایک تحفہ نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا مقصد...
    افغانستان ایک بار پھر ہلا دینے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ گیا ہے، اتوار کی شب مشرقی صوبوں کنڑ اور ننگرہار میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں اب تک 800 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات گئے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجے آیا، جس کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب، پاک افغان سرحد کے نزدیک تھا اور اس کی گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کنڑ سمیت مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کی دوپہر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں...
    افغانستان میں خوفناک زلزلے سے تقریباً 800 افراد ہلاک اور 2800 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے 3 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، صوبے میں زلزلے سے 610 افراد ہلاک اور 1300 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغانستان کے خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،...
    غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہو گئیں۔ فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم حکمت عملی کے تحت صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ دبایا جا سکے۔ بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف فوری ردعمل دیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے...
    افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے بختَر نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے کئی علاقے دور دراز اور دشوار گزار ہیں جہاں رابطے محدود ہیں، اس لیے ہلاکتوں اور نقصانات کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ مقامات تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ https://Twitter.com/USGS_Quakes/status/1962246803665170562?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1962246803665170562%7Ctwgr%5E9ccc9cd2783273aa80826564b9cf2143d7676d7f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.canberratimes.com.au%2Fstory%2F9054432%2Fhundreds-killed-injured-in-afghanistan-earthquake%2F اس سے قبل افغان نیشنل ریڈیو اور ٹی وی نے...
    افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ: 250 جاں بحق، سیکڑوں زخمی، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 250 افراد جاں بحق اور 500 زخمی ہوچکے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل،...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اتوار کو القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم انداز میں صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ کو دبایا جا سکے۔  بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز...
    ہجرت انسان کی زندگی کا وہ فیصلہ ہے جو اس کے ماضی اور مستقبل کے بیچ ایک مضبوط لکیر کھینچ دیتا ہے۔ یہ فیصلہ اکثر دل پر بوجھ ڈال کر کیا جاتا ہے، کیونکہ اس میں اپنا گھر، گلی محلہ، اور بچپن کی یادیں پیچھے چھوڑنی پڑتی ہیں۔ مگر انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہتر زندگی، امن و سکون، انصاف اور مواقع کی تلاش میں سب کچھ قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطیٰ سے ہر سال لاکھوں لوگ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔ کوئی مزدوری کے لیے جاتا ہے، کوئی تعلیم کے لیے، کوئی کاروبار کے لیے، اور کوئی صرف اس لیے کہ اپنے بچوں کو ایک...
    فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع اور اہل خانہ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گزشتہ روز انہیں فلیٹ پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک حماس کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ میں اپنے فلیٹ پر موجود تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے ایک کارروائی کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق...
    اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القصام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع اور حماس قیادت نے ان کی شہادت کی تصدیق کر دی  ۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں ایک رہائشی فلیٹ کو نشانہ بنایا جہاں ابو عبیدہ موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں اپارٹمنٹ میں موجود تمام افراد شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، ابو عبیدہ کے اہل خانہ اور القسام بریگیڈز کی قیادت نے لاش کی شناخت کے بعد شہادت کی تصدیق کی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پہلے ہی ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ غزہ میں حماس کی ایک بڑی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا  ۔ اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ  وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
    غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بڑھتے ہوئے ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سیکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے الفاظ میں اس جنگ کو "نسل کُشی" قرار دیں۔ رائٹرز کے مطابق 500 سے زائد ملازمین کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت اور پیمانے کے بعد نسل کُشی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر اقوام متحدہ اس جنگ کو نسل کُشی قرار دینے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے عالمی نظام کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔...
    صنعا، 31 اگست 2025 — یمن کی حوثی تحریک نے تصدیق کی ہے کہ اس کے نامزد وزیراعظم احمد غالب الرہوی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حوثی حکام کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائیہ نے صنعا میں ایک اجلاس کو نشانہ بنایا، جس میں الرہوی سمیت کئی اعلیٰ رہنما مارے گئے۔ اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد “اہم اہداف” کو ختم کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے الحدث کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوثی وزراء برائے خارجہ، انصاف، نوجوان و کھیل اور سماجی امور شامل ہیں۔ حوثی صدر مہدی المشاط کے دفتر نے بھی تصدیق کی کہ کئی وزراء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔  اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
    لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
    لاہور: فرانسیسی یونیورسٹی آف تولوز کے محققین نے سہ ماہی تحقیق سے تشویش ناک انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں لوگ روزانہ چلتے پھرتے بذریعہ سانس پلاسٹک کے 68 ہزار ذرات اندر لے جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ مقدار زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں کی فضا میں زیادہ پلاسٹک ذرات پائے جاتے ہیں۔صرف1 تا 10مائیکرومیٹر کے یہ انتہائی چھوٹے ذرے خون میں شامل ہوکر ہر جسمانی عضو تک پہنچ کر اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ سائنسدان ان سے جنم لیتی بیماریوں کاسراغ لگانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انسان’’ 16 ہزار ‘‘اقسام کے پلاسٹک کیمیکل بنا رہا ہے جن میں سے بعض انسانی صحت کیلیے خطرناک ہیں جیسے بی پی اے، فتھالیٹ (phthalate)...
    سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔