2025-11-03@20:18:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1477
«ورکر یونین ا ف پورٹ قاسم»:
(نئی خبر)
برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو کے آغاز کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ میں شامل ہوں گی، یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی کے علاقے نور خان گوٹھ میں مبینہ کلینک میں جعلی دوا پینے سے 22 سالہ نوجوان مجاہد ولد رجب علی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کو مقامی کلینک سے دوا اور انجیکشن دیے گئے تھے جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ اسپتال منتقل کرنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق کلینک کا مالک واقعے کے بعد فرار ہوگیا جبکہ کلینک بند پایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور دوا کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے عندیہ دیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہوگا، درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن 9 اکتوبر کے واقعے پر جواب جمع کروائیں، 9 اکتوبر کو مردہ کتوں کو دیکھنے والی عینی شاہد خاتون عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ا ٓن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے چھینی گئی کار چند ہی منٹوں میں برآمد کرلی۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق مسلح ملزمان نادرن بائی پاس پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے آلٹو کار اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
پاکستان اس سال دہائیوں کی سرد ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا (La Niña) کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل (Pacific Ocean) کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں...
کرم ( نیوزڈیسک) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
کنزیومر رپورٹس کی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد پروٹین پاؤڈرز اور شیکز میں لیڈ اور دیگر بھاری دھاتوں کی خطرناک مقدار موجود ہے۔ مزید پڑھیں: کیا بور کا پانی بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے؟ رپورٹ کے مطابق، 23 مصنوعات میں سے دو تہائی میں لیڈ کی سطح روزانہ کی محفوظ حد سے تجاوز کر گئی، جبکہ بعض میں یہ 10 گنا تک زیادہ پائی گئی۔ Naked Nutrition اور Huel کے پلانٹ بیسڈ پاؤڈرز میں سب سے زیادہ آلودگی پائی گئی، جبکہ Owyn اور Transparent Labs کے شیکز کو سب سے محفوظ قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے کے قدرتی طریقے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طویل المدتی استعمال صحت کے لیے نقصان...
اسلام آباد: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے کہناہے کہ رپورٹ کے مطابق اس سال کئی دہائیوں بعد سردیاں بہت شدید ہونے کا خدشہ ہے، شدید سرد موسم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی کٹائی میں طوفانی بارشوں سے رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، بالائی علاقوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، دریاؤں میں پانی کی کمی سے آب پاشی کے نظام پر اثر پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ سردی موسمی تبدیلی لانینا کی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بڑے میڈیا اداروں، جن میں قدامت پسند ذرائع ابلاغ بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ پینٹاگون صحافیوں اور ان کی امریکی فوج پر رپورٹنگ کی صلاحیت پر نئی رپورٹنگ ہدایات کے تحت غیر قانونی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔یہ ہدایات سب سے پہلے محکمہ دفاع کی ستمبر کی ایک میمو میں جاری کی گئیں، جن کے مطابق رپورٹرز کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنا ہوگا جس میں وہ وعدہ کریں گے کہ وہ غیر مجاز مواد، بشمول غیر مرتب شدہ دستاویزات، شائع نہیں کریں گے تاکہ اپنی پینٹاگون پریس اسناد برقرار رکھ سکیں۔میڈیا کے شدید ردعمل کے بعد پچھلے ہفتے ان ہدایات کی زبان میں ترمیم کی گئی، جس کے مطابق اب رپورٹرز کو صرف ان...
پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔...
افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہوکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانیوں نے افغان طالبان کے جارحانہ حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کو بھائی مانا ہے اور انہیں ایک بہتر ماحول فراہم کیا ہے، دشمن کی ایما پر افغانستان کے پاک فوج پر حملوں کی اجازت ہرگز قبول نہیں، بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد افغانستان کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 40 سال پناہ دینے کے باوجود اگر افغانستان نے جنگ کی تو بھارت سے بھی سخت جواب دیا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور مین پوری برآمدکرلی، ایس ایچ او راہوکی نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عمار عرف عمیر مغل کو گرفتار کرلیا، مزید کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل عظیم پڑھیار کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم رمضان دستی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 350 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ا یس ایچ او حالی روڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آرام باغ کراچی کے مقدمہ تھانہ فیروز آباد کراچی اور تھانہ جمشید کوارٹر کراچی کے مقدمہ...
پشاور: خیبر پختونخوا کی عوام نے افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغان فوج کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، خیبر پختون خوا کے عوام اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جو حرکت کی ہے اس کا اس سے بھرپور جواب دینا چاہیے، افغانستان کو اس کی غلطی کا سبق سکھانا چاہیے خیبر پختون خوا کی عوام اپنی افواج کے جواب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہماری افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ Tagsپاکستان
اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے پولیٹیكل بیورو "محمد البخیتی" نے صیہونیوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا کہ یمنی فوج اب بھی ہتھیار تھامے ہوئے ہے اور اگر غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو قابضین پر ہمارے حملے بھی شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یمنی فوج اور عوام کے ہاتھوں میں موجود میزائل سے لے...
’’افغانستان کوبھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی ...
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر کے شہر دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ اے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عمان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو اے ای نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دوسری مرتبہ شرکت کی امیدیں برقرار رکھیں، اس سے قبل وہ 1990 میں ورلڈکپ کھیل چکی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کے آغاز میں یو اے ای کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جب کوامے کوادیو کے خود کے گول نے عمان کو برتری دلا دی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں مارکوس میلونی اور کائیو لوکاس کے گولز نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔یو اے ای کے رومانوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر یونیورسل بس سیریل (USB) میں ایک معیاری انٹرفیس ہوتا ہے، جو مختلف مقاصد جیسے ڈیٹا ٹرانسفر اور پاور سپلائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔1990 کی دہائی میں ماہرین نے USB ٹیکنالوجی ایجاد کی، جس کا پہلا ورژن 1995 میں USB 1.0 کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ 12 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔وقت کے ساتھ USB ٹیکنالوجی میں بہتری آتی گئی، اور حالیہ برسوں میں زیادہ کارآمد اور ہمہ جہت USB Type-C کنیکٹرز مقبول ہو گئے ہیں۔ تاہم، پرانے Type-A کنیکٹرز اور پورٹس اب بھی کئی ڈیوائسز میں استعمال ہو رہے ہیں۔Type-A کنیکٹرز میں ایک دھاتی کیسنگ ہوتی ہے، جو USB-C سے مشابہ نظر آتی ہے، لیکن...
کراچی اور حیدرآباد میں بسوں سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ جلد ہی دونوں شہروں میں 500 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف روزمرہ سفر آسان ہوگا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی بھی آئے گی۔ یہ منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ اس میںجدید بس ڈپو، چارجنگ اسٹیشنز، خودکار کرایہ وصولی...
لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے بچپن میں ریاض میں کارٹنگ سے آغاز کیا اور اب وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق عرشیہ نے فیا (FIA) یعنی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل کی جانب سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کرلیا ہے، یہ وہ ادارہ ہے جو عالمی موٹر اسپورٹس کی نگران تنظیم ہے۔ ریسر اور محقق، 2 کیریئر ایک ساتھ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کلینیکل ریسرچ کے شعبے...
یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے، 12 اکتوبر 2025 سے شینگن معاہدے میں شامل 29 یورپی ممالک میں داخلے اور اخراج کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ اس نظام کے تحت روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا طریقہ ختم کر کے بایومیٹرک تصدیق یعنی چہرے اور انگلیوں کے نشانات متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ یہ نیا نظام تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو 90 دن یا اس سے کم مدت کے لیے یورپ کا دورہ کرتے ہیں، البتہ یورپی یونین کے شہریوں، رہائشیوں اور طویل مدتی ویزا یا رہائشی اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )عالمی یوم ڈاک، ہر سال 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔9 اکتوبر1874ء میں سوئٹزرلینڈ میں پہلی مرتبہ عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین’’ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22ملکوں نے منظور کیا اور یکم جولائی1875ء سے یہ نظام نافذالعمل ہوا۔ 9 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد تمام ممالک میں ڈاک کی ترسیل کی ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے۔عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد نیشنل آ رگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز یونین(نوپ) کے زیر اہتمام حیدرآباد جی پی او میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، محکمہ ڈاک اور یونیورسل پوسٹل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ ڈاک پر اپنے خصوصی پیغام میں پوسٹل سروسز کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاک سروس عوام کو جوڑنے کا قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ ڈاک کا نظام عوامی خدمت، اعتماد اور رسائی کی بہترین مثال ہے۔ اس سال کا تھیم :PostFor People Local, Service Global Reach عوامی خدمت کے عالمی جذبے اور باہمی ربط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ڈاک سروس عوامی رابطے کا قابل فخر ورثہ ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی. جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی...
تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ایک عہد اختتام پزیر ہوا، محراب پور میں جنگ، جیو سے منسلک سینئر صحافی عبدالمجید راہی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے ہیں مرحوم کی نیو ٹاؤن کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عبدالمجیدراہی کا شمار علاقے کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ 1979 سے جنگ میڈیا گروپ سے وابستہ تھے ،ادارہ محراب پور پریس کلب کے بانی اراکین میں شامل تھے، محراب پور کے معروف معالج ڈاکٹر اسد چیمہ، ڈاکٹر ماجد چیمہ کی والدہ انتقال کر گئی، مرحومہ کی گڑ منڈی میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی بعد آبائی قبرستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق کمیٹی نے ایک تازہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چینی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر بنانے والے آلات کی فروخت پر موجودہ محدود پابندیوں کے بجائے وسیع اور جامع پابندیاں عائد کرنی چاہییں۔ یہ مطالبہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ چینی چِپ ساز اداروں نے 2024 ء کے دوران 38 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات خریدے، جو کہ 2022 ء کی نسبت 66 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان آلات کی خریداری 5بڑی عالمی کمپنیوں اے ایس ایم ایل ، کے ایل اے ، لام ریسرچ ، اپلائیڈ مٹیریلز اور...
اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی اچانک ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس پہنچ گئے، جہاں انھوں نے شہریوں سے انتظامات کے بارے میں سوالات بھی کیے۔ محسن نقوی کی اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس آمد اور استفسار پر شہریوں نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات کے بارے میں پوچھا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پراسیس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔ محسن نقوی نے بہترین انتظامات اور شہریوں کے اظہار اطمینان پر انچارج آفس اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس آکر دلی خوشی ہوئی، بلاشبہ شہریوں...
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) امریکی ایوانِ نمائندگان کی سلیکٹ کمیٹی برائے چین نے ایک تازہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو چینی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر بنانے والے آلات کی فروخت پر موجودہ محدود پابندیوں کے بجائے وسیع اور جامع پابندیاں عائد کرنی چاہییں۔رائٹرز کے مطابق یہ مطالبہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ چینی چِپ ساز اداروں نے سال 2024 کے دوران 38 ارب ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات خریدے، جو کہ 2022 کی نسبت 66 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ان آلات کی خریداری پانچ بڑی عالمی کمپنیوں اے ایس ایم ایل ، کے ایل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیفنس میں قائم ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے تجربات سنے۔محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل، عملے کے رویے، سروس کے معیار، اور مقررہ وقت پر پاسپورٹ کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی سوالات کیے۔ شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار کا خاتمہ ہو چکا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ محض پانچ منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پاسپورٹ کا پراسیس فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔ پہلے کئی گھنٹے انتظار...
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
عالمی مالیاتی ادارہ کا علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے معیشت کیلئے خطرناک قرار ،کشیدگی بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں سست روی کا خدشہ ،عالمی سطح پر غیر یقینی صورت حال برقرار پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی مشن سے ملاقات متوقع عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے تحریکِ مزاحمتِ فلسطین کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال صبر، حوصلے اور قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دو سال سے جاری یہ مزاحمتی جدوجہد ظلم کے مقابلے میں ایمان، عزم اور استقلال کی روشن علامت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نہیں مانتے۔حماس کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہداء، مجاہدین اور معصوم بچوں کی قربانیاں پوری امت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے لیے عملی مدد، سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلاملک لائر فورم کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے ہیں،مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں سے رو کا نہیں جارہا عالمی طاقتیں اس بربریت کو روکیں روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں بھوک سے بچے مررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے ۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آبادفرازحسیب،وائس چئیر مین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنردریا خان پتافی، ڈائر یکٹرانفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران کا وائس چیئر مین یونین کمیٹی نمبر 03 عمران عباس کے انتقال پر اظہار افسوس۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
سٹی 42: گجرات کے 38 شہری باولے کتوں کا شکار ہوگئے۔ مریم نواز نے شہریوں کو کتے کے کاٹنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کرلی . ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جلالپورجٹاں کے چاندی چوک کے قریب پیش آیا جہاں شہری باولے کتے کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 38 کے قریب شہریوں کو کتے نے کاٹا ہے،باولے کتے کا شکار ہونیوالوں شہریوں کی عمریں 16 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا زخمی ہونے والوں میں 2 شہریوں کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معمولی زخمیوں کو اینٹی ریبیرز ویکسینیشن کی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیےاضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی ہے اور...
اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف5 منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل، سہولتوں اور وقت پر ڈلیوری کے بارے میں استفسار کیا۔ شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب صرف پانچ منٹ میں باری آجاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پورا عمل فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا...
ذرائٰع کے مطابق تنظیم کے ترجمان ڈاکٹر ایم قطب الدین نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کے اقدامات پرامن مذہبی سرگرمیوں پر اسلام دشمن کارروائیوں اور عدم برداشت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں قائم تنظیم "امریکن مسلم نیٹ ورک" نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں "آئی لو محمد(ص)" کے پوسٹرز لگانے پر مسلمانوں کی گرفتاریوں اور ان پر پولیس کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق تنظیم کے ترجمان ڈاکٹر ایم قطب الدین نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیفنس لاہور میں قائم ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کی باری کے انتظار، عملے کے رویے اور وقت پر پاسپورٹ کی ترسیل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ شہریوں نے دفتر کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب نہ لمبی قطاریں ہوتی ہیں اور نہ ہی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ صرف 5 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پورا پراسیس فوری مکمل ہو جاتا ہے۔ ...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں خوراک اور ادویہ لے جانے کی کوشش پر گرفتار کیے گئے 500 رضاکاروں میں مزید 170 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن...
سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو اسرائیل سے پیر کے روز ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ وہ اس وقت ایک حراستی مرکز میں قید ہیں جہاں انہیں مبینہ طور پر ناقص سہولیات اور بدبودار کھٹمل زدہ کمروں میں رہنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو 27 یونانی کارکنوں کے ساتھ ایلات کے رامون ایئرپورٹ سے ایتھنز بھیجا جائے گا۔ یہ تمام کارکن اس گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جس میں 42 کشتیوں پر سوار 450 سے زائد رضاکار غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گریٹا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘ اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کے...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے...
احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سبرلن (انٹرنیشنل دیسک) جرمن میں مشکوک ڈرونز کی پروازوں کی وجہ سے طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کیے گئے میونخ ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ مرحلہ وار بحال کردیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے شہر میونخ میں ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 24 گھنٹوں میں 2 بار بند کرنے کے بعد بحال کیا گیا۔ جرمن حکام نے بتایا کہ اس صورتحال میں دجنوں پروازوں کو معطل کرنا پڑا جس سے 6 ہزار 500 مسافر متاثر ہوئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مشکوک ڈرونز کی وجہ سے کئی پروازوں کو متبادل ائرپورٹس کی جانب روانہ کیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے اگر اسلامی ممالک متحد ہو کر غزہ کی مدد کریں تو ٖسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ انھیں روکے سکیں گلو بل صمود فلو ٹیلاکے قافلے نے یہ بات ثابت کردی ہے اسلامی ممالک کی بے حسی کی وجہ سے فلسطین میں ظلم ہورہا ہے یہ بات انھوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے فلسطین کے مسلمانوں اور گل بل صمود فلوٹیلا کے قافلے پر حملے اور ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ گل بل صمود فلو ٹیلا کے قافلے نے پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے منہ پر تھپڑ رسید کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال کے...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) اور دیگر رہنماؤں نے برآمدات میں تیزی سے کمی، فیکٹریوں کی بندش اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، جس سے ملک کے معاشی استحکام کو خطرہ ہے اور ستمبر میں برآمدات میں سال بہ سال تقریباً 12 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی 3.83 فیصد کم ہو کر 7.61 بلین ڈالر رہ گئی، جب کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور بڑھتی ہوئی درآمدات بیرونی کھاتوں پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور، کے سی سی آئی کے سابق صدر جاوید بلوانی اور صنعت کار زبیر موتی والا...
قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزی سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس پہنچی، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش...
ویب ڈیسک: شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ،...
قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ،نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلیٰ سوار یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ٹریفک بند،بعض مقامات پر توڑ پھوڑ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 500 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلوٹیلا کے قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی بھی سوار تھے۔فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار0 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، صیہونی فوج نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج سیری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سہیل احمد کو 175 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت منشیات سپلائر لالو ولد محمد بشیر کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیاتھانہ پھلیلی پولیس نے ملزم جاوید انڑ کو 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید روپوش ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، مین پوری سپلائر شہریار انصاری کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت تھانہ حالی روڈنے خاتون منشیات سپلائر مسمات نوشین بلوچ 1 کلو 569 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ منشیات سپلائر بلال پٹھان اور وحید ملاح کو 10 لیٹر کچی...
ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر جناب مظفر احمد مرزا کی سربراہی میں ایک مشاورتی سیشن ہوا۔ اس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔سیشن کا مقصد رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک پر غور کرنا تھا۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)چرواہا کینال میں ڈوب گیا،نعش کی تلاش جاری، واقعہ محراب پورکے نواحی گاؤں کھنڈا میں پیش آیا جہاں پر14سالہ وسیم شر ولد سلیم شر نامی چرواہا صدا واہ کینال کے اوپر بنے ریلوے لائن پل سے اپنے مویشی جانور پار کراتے ہوئے پاؤں پھسل کر کینال میں گر کر ڈوب گیا، مقامی غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال لاپتا لڑکے کو نکالا نہیں جا سکا ۔ورثا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) جرمن شہر میونخ کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعے کے اوائل میں بتایا کہ جمعرات کی شام کو ہوائی اڈے کے آس پاس والی فضائی حدود کے قریب ڈرون دیکھے جانے کے بعد ایک درجن سے زیادہ پروازیں بند اور منسوخ کرنی پڑیں۔ تاہم جمعہ کی صبح سے ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ "فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔" حکام کے مطابق نامعلوم ڈرون کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول آپریشن روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور میونخ میں کم از کم 17 پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں، جس سے تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہریوں نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی عوامی ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں 18 سے 20 روپے اضافی کرکے 10 سے 12 روپے کمی کرکے عوام کو بے وقوف سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوجاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025ء میں پاکستان کیلیے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ ایشین پیسفک یونیورسٹی ملائیشیا میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار رواں برس جون میں یورپی یونین میں سب سے زیادہ بجلی شمسی توانائی سے بنائی گئی ہے۔ توانائی کے قابلِ تجدید ذریعے سے یورپی یونین میں مجموعی بجلی کا 22 فی صد حصہ پیدا کیا گیا، جو کہ نیوکلیئر توانائی سے پیدا کی گئی 21.6 فی صد بجلی سے زیادہ تھی۔ یورو اسٹیٹ (یورپی یونین کا شماریاتی ادارہ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے دوسرے سہ ماہی میں یورپی یونین کی بجلی کی پیداوار کا نصف سے زیادہ حصہ قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کیا گیا۔ یورپ کے تین ممالک نے اپنی 90 فی صد سے زیادہ...
امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔ کیا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماحول ملٹی نیشنلز کے لیے غیر موزوں ہے یا اس کے دیگر اسباب ہیں؟ اس حوالے سے جانتے ہیں کہ ماہرین کیا رائے ہے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی...
بلوچستان اسمبلی نے گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل شہر کے طور پر جانا جاتا ہے معاشی اور جغرافیائی اعتبار سے گوادر اہمیت کا حامل علاقہ ہے ماضی میں گوادر کو سرمائی دارالحکومت بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ قرارداد کے مطابق گوادر کو پورٹ سٹی کا بھی درجہ حاصل ہے افسوس گوادر کو اب تک ایم سی کا درجہ حاصل ہے گوادر ایم سی کے منتخب لوگ وسائل کی کمی کے باعث ترقی میں کردار ادا نہیں کر سکتے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت گوادر کو ایم سی سے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ یکم ستمبر سے30 ستمبر تک کی جاری کی گئی ہے، چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر107کیسز کا فیصلہ کیا جسٹس محسن اخترکیانی نے54،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے45کیسز نمٹائے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 66کیس نمٹائے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 49،جسٹس خادم حسین سومرو نے 31 کیسز نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 228،جسٹس محمد آصف نے 162کیسز نمٹائے،جسٹس انعام امین منہاس نے ستمبر کے ایک ماہ میں348 کیسز نمٹائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جانب امدادی سامان اور فلسطین کے حامی کارکنوں کو لے جانے والی کسی بھی کشتی نے غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت عربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے بحیرہ روم میں فلوٹیلا (بحری قافلہ) کی بیشتر کشتیوں کو روک لیا ہے اور ان میں سوار کارکنوں کو یورپ واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق صمود کی کسی بھی اشتعال انگیز کشتی نے فعال جنگی زون میں داخل ہونے یا قانونی بحری ناکہ بندی کو توڑنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ صمود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو اہداف طے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف طے ہے اور اس پر ہم قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ٹیکسوں کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ ٹیکس تنازعات کے کیسز سے حاصل ہونے والا ریونیو شارٹ فال کم کرنے میں معاون ہوگا۔ وزیر خزانہ...
ٹائون میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا ’’جسارت‘‘ کے دورے کے مو قع پرچیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، سی او او سید طاہر اکبر ،این ایل ایف کے رہنما قاسم جمال و دیگر کیساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر میں دن دہاڑے پیش آنے والی 50 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، جبکہ پولیس کی مبینہ سستی اور غفلت نے متاثرہ خاندان کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر محترمہ فرینچسکا آلبانیز نے کہا ہے کہ صمود انٹرنیشنل فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ توڑنے کی قانونی کوشش ہے جس میں انسانی امداد شامل ہے جبکہ اس کی مقدار غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات سے بہت کم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرینچسکا آلبانیز نے غزہ کی جانب گامزن انٹرنیشنل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "ہم غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارا یہ اقدام مکمل طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صمود انٹرنیشنل فلوٹیلا میں جو انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ٹاﺅن میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔جسارت کے دورے کے موقعے پر عبدالجمیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسارت سے بطور قاری میرا پرانا رشتہ ہے اور روزنامہ جسارت کا معیار ، خبروں کا چناؤ، ادارتی انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جسارت اپنی روایت کے مطابق آج بھی حق اور سچ کی آواز ہے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔لانڈھی ٹاﺅن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے، روزنامہ جسارت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو اہداف طے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف طے ہے اور اس پر ہم قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ٹیکسوں کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ ٹیکس تنازعات کے کیسز سے حاصل ہونے والا ریونیو شارٹ فال کم کرنے میں معاون ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ...
راؤ لشاد :پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کو اتفاقِ رائے سے منظور ی دے دی ہے۔ بلدیاتی انتخابات فروری یااپریل2026میں کرانےکیلئےورکنگ شروع کر دی ہے،صوبائی وزیرذیشان رفیق کامجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ رواں ماہ ہی منظورکرانے کااعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ2025تیار،قائمہ کمیٹی نےمنظوری دیدی،سٹینڈنگ کمیٹی مین ینگ پارلیمنیٹرین فورم ،اپوزیشن نےکھل کررائےدی،پنجاب اسمبلی سےبھی بلدیاتی ایکٹ جلد پاس ہوجائے گا ،یونین کونسل میں 9کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے،یونین کونسل میں4مخصوص نشستیں ہونگی ،یوسی کی آبادی 22سے25ہزارتک ہوگی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ اُن کا مزید کہناتھا کہ لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) سابق ڈی ایچ او خیرپور ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو ، انجئیر شاھد حسین پھلپوٹو ، جابر حسین پھلپوٹو نے پریس کلب خیرپور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز ولد محمد صالح پھلپوٹو ہمارے خلاف غلط افواہیں پھیلا رہا ہے کہ ہم نے اسکی زمین سروے نمبر 11-5\38 5 کے کھاتے تبدیل کرکے قبضہ کیا ہے جس میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے بلکہ یہ زمین ہماری خاندانی زمین جو ہماری ملکیت ہے جسکا مکمل ریکارڈ اور کاغذات موجود ہیں جو ہم 50 سالوں سے یہ زمین آباد ہے اور ہمارے قبضہ میں ہے ۔ جسارت...
جدید دور میں چوری چکاری کے بھی جدید طریقے آچکے ہیں، آپ کی تمام تر معلومات موبائل فون میں موجود ہیں جو ناصرف واردات میں استعمال ہو سکتی ہیں بلکہ ساتھ ہی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو شدید مالی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی یا موبائل بنکنگ نے بہت سی آسانیوں کے ساتھ اب مشکلات بھی پیدا کرنا شروع کردی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ صارفین کو گاہے بگاہے اپنی معلومات کی حفاظت کے لیے پیغامت بھیجتے رہیں تا کہ ناصرف مالی نقصان سے صارفین کو بچایا جا سکے بلکہ ان کی حساس معلومات کو لیک ہونے سے بھی روکا جا سکے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر شنگلی میں ہونے والے بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ معیار کی ٹیموں نے شرکت کی، تاہم پاکستانی ٹیم “الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل” نے اپنی تخلیقی سوچ، قومی جذبے اور فنی مہارت کے ذریعے سب کو متاثر کیا۔پاکستانی ٹیم کے مظاہرے میں پاک چین دوستی کو آتشبازی کے رنگوں اور روشنیوں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شو کا سب سے دلکش لمحہ وہ تھا جب آسمان پر جے ایف-17 تھنڈر کی شکل روشنیوں سے ابھری اور حاضرین حیرت و جوش سے جھوم اٹھے۔یہ مظاہرہ محض تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ پاکستان کے جذبات، دوستی اور تعلقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-7 خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل تباہ، شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا، گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سینیٹری ورکرز ویزا پر بھیجے جانے اور پمپینگ اسٹیشن کا تیل ہڑپ کرنے کا انکشاف،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے محلہ علی مراد میں ڈرینج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بنننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھوڑی بہت ناراضی کے بعد دوبارہ گھر واپس آرہا ہے، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاوں گا اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز مریم نواز نے کہا...
—فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوار خارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر میں 24 پاکستانیوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یمن میں حکام سے...
—فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
وقار حسین : خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ برج پل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں اطرف مٹی ڈال کر پل کو بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پل کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پل کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے دونوں اطراف سے مٹی ڈال کر پل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیوزچینل کے ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کے ا نچارج محمد بابر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ، واردات کی رپورٹ بی سیکشن تھانہ میں درج کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آج نیوز ٹی وی چینل ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج محمد بابر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ محمد بابر نے واردات کی رپورٹ بی سیکشن تھانہ میں درج کرادی۔ محمد بابر کے مطابق وہ بچوں کو اسکول سے چھوڑ کر واپس گھر آئے اور آفس جانے کیلیے گھر سے نکلے تو باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ان کی مسروقہ موٹر سائیکل فوری برآمد کرائی جائے۔...