Islam Times:
2026-07-24@03:55:33 GMT

یمن کے تمام ہتھیار حماس کے اختیار میں ہیں، انصار الله

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

یمن کے تمام ہتھیار حماس کے اختیار میں ہیں، انصار الله

اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے پولیٹیكل بیورو "محمد البخیتی" نے صیہونیوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا کہ یمنی فوج اب بھی ہتھیار تھامے ہوئے ہے اور اگر غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو قابضین پر ہمارے حملے بھی شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یمنی فوج اور عوام کے ہاتھوں میں موجود میزائل سے لے کر بندوق تک، نیز باب المندب، بحیرہ احمر اور عرب دنیا، سب حماس و جہاد اسلامی کے اشارے کے منتظر ہیں۔ صیہونیوں کو چاہئے کہ وہ غزہ کی سرنگوں میں خود کو نہ الجھائیں۔ انصار الله کے پولیٹیکل بیورو نے صیہونیوں سے کہا کہ اگر تم نے فلسطینی عوام کے ساتھ دوبارہ ظلم و ستم کا بازار گرم کیا تو اس سے صرف تمہارے آنے والے دن مزید تنگ ہوں گے۔

محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ جس کے تحت صیہونیوں کا پوری دنیا میں جنگی مجرم کے طور پر تعاقب کیا جائے گا اور انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ غزہ سے قیدیوں کی واپسی کے بعد، اسرائیلی فوج کے سامنے سب سے بڑا چیلنج حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش