2025-07-27@07:54:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1727

«پاسکو کی»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنشن اصلاحات، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جب کہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔ 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کو 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی سے مہیا ہو سکے گا۔ بریفنگ کے بعد سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے پمپنگ اسٹیشن، فلٹریشن پلانٹ اور حوض بنانے کی  منظوری...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے۔ زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضلکراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان... ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، کسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس  جاری کرتے ہوئے  جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس انعام امین منہاس نے متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد و دیگر عدالت پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزارنے کہاکہ ہمارے حصہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں دی جائیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا2024کا نوٹیفکیشن عدالت سے معطل ہے؟وکیل سلطان محمد خان نے کہاکہ نوٹیفکیشن معطل نہیں، کیس پینڈنگ ہے،جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ نوٹس کردیتا ہوں وہ آ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شام کی تنظیم ہیئت تحریر الشام (HTS)کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 جون کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا، جس کے مطابق HTS اب دہشتگرد قرار نہیں دی جائے گی۔ تحریر الشام، جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، کبھی القاعدہ کی شاخ تھی، لیکن بعد میں اس نے تعلق ختم کرلیا۔ دسمبر میں صدر احمد الشعار کی قیادت میں HTS نے دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔ مزید پڑھیں: برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) جنگی محاذ پر دشمن بھارت کو موثر جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور ملک کے اندر ناقص واٹر مینجمنٹ کے باعث پاکستان کی لائف لائن ’’پانی‘‘ شدید بحران کا شکار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی صرف ایک قدرتی نعمت نہیں بلکہ قومی سلامتی، فوڈ سیکورٹی اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے اور اس وقت فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو پانی کا بحران آنے والے برسوں میں نہ صرف خوراک کے بحران بلکہ...
    عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...
    انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے متاثرین مدد کے لئے پکارتے رہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کچھ نہ کرسکی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ سوات کا مقدمہ لڑا اور اس کی پاداش میں آج خیبرپختونخوا میں ہمارے جیالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پی پی پی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کو سیاسی انتقام کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان...
    سٹی 42: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا  وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکشن  کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی،  گذشتہ 3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہےگی،رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی،مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، حکومتی اخراجات پرملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی، حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی جاری رہے گی،وزارت خزانہ نےفیصلوں پرعمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکو نوٹیفکیشن بھیج...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پارک بنانے کی پیشکش حکومت خاموش شہری مظفرآباد نصیر چوہدری وی نیوز
    ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔  ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ  سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری  کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے...
    ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔ واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت...
    —فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے،  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی حکومت نے 1923 سے نافذ پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو دریائے سین میں نہانے کی اجازت دے دی ہے، جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پابندی ہٹائے جانے کے بعد پیرس کے شہری بڑی تعداد میں دریائے سین کا رخ کرنے لگے۔ نئے انتظامات کے تحت، 31 اگست تک روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کو تین مختلف مقامات سے دریا میں تیراکی کی اجازت دی جائے گی۔شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ وکٹوریا، جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایفل ٹاور کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا: افریقا کے ایک ملک زیمبیا کے معروف ساؤت لوانگوا نیشنل پارک میں ہتھنی نے حملہ کرکے 2 غیر ملکی خواتین سیاحوں کو مارڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بتایا ہے کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین سیاحوں کی شناخت برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں کہ اپنے بچے کے ساتھ موجود ایک مادہ ہاتھی نے انہیں پیچھے سے آکر کچل دیا۔قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کرکے ہتھنی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ہتنھی...
    افغان شہریوں کو جعلی اسپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے۔  جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے کہا کہ  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔ تمام ویزے  24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کئےگئے، انٹیلی جنس کو اطلاع نہیں کی گئی، ملزمان جی 8 اسلام آباد میں واقع شو رومز سے  نیٹ ورک  چلا رہے  تھے۔ افغان باشندوں سے ویزوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) حکومتی عدم توجہ کے باعث عملی طور پر غیر فعال ہو گئی مالی سال 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوﺅں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی   آ ج نیوز کے مطابق  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مذہبی رسومات کو دبانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں پر کرفیو لگایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور عزاداری کو گویا ایک جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ مودی حکومت کربلا کی یاد کو کچلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی...
    حریت رہنما کی ایلیہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، عزاداری کے جلوسوں پر پابندی ہے، نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی) ن لیگ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دینے اور ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ ن لیگ نے بیرسٹر ثاقب رضا کے توسط سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی ہے جس سے پارٹی کے آئینی و قانونی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 7 جنرل نشستوں کے بدلے 10مخصوص نشستیں دی گئی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بھی اسمبلی میں 7 ارکان ہیں انہیں صرف 8 مخصوص نشستیں دی گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سرگرم فلسطین حامی گروہ فلسطین ایکشن پر دہشت گردی کے قانون کے تحت ممکنہ پابندی کیخلاف لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی، انہوں نے برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں فلسطینی حامی آوازوں کو دبا رہی ہے اور پرامن سیاسی احتجاج کو جرم بنا رہی ہے۔یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب عدالتِ عالیہ میں اس حکومتی اقدام کے خلاف دائر کردہ ایک قانونی چیلنج پر سماعت جاری تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ...
    بعد از مجلس مراد علی شاہ نے شیعہ عمائدین سے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سندھ حکومت عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نشتر پارک میں منعقدہ مجلسِ عزا میں شرکت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور اُن سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ریاض شاہ شیرازی، سینیٹر وقار مہدی، نثار کھوڑو، کمشنر کراچی حسن نقوی، جعفریہ الائنس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او  سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر  قاسم جومارت نےاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامےمیں  ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔  بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔  علاقائی تعاون  اور مشترکہ خوشحالی ...
    فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 30 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اس نیٹ ورک سے تھا جو بھارت کی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ شاداب خان کے کندھے کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت ترجمان آئی ایس...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوجائے گا صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوجائے گا صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں گورنر کے پی نے کہا کہ ہم نے تو ابھی تک کوئی سازش کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا، وزیراعلیٰ خود ہی دھمکیاں دے رہے ہیں، گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہوگا تو اُس کے بعد جو آئینی راستہ ہوتا اُسے ہی اختیار کرتے۔ انہوں نے کہا...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تجویز دی ہے کہ یا تو حکومت میں شامل ہو جائے یا عوام میں جا کر الگ حیثیت سے سیاست کرے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنی مرضی سے وفاداری بدلتا ہے تو یہ اس کی صوابدید ہے، مگر پارٹی قیادت کے پاس ایسے اختیارات ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مخصوص معاملے پر ووٹ نہ دے تو اس کی رکنیت متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے دباؤ کے بیانیے سے وہ متفق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کیلئے میں شہبازشریف سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے آج یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آئین کی بحالی اور توڑنے میں گزرنے گئی۔ہماری باتوں کو اہمیت نہ دی گئی اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، آئین کہتا ہے جو آئین سے چھیڑ چھاڑ کرے گا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات لیکن اس کی پارٹی سے بہت زیادتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام...
    کراچی:   شہر کے مشرقی حصے لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں یکم جون سے اب تک تواتر کے ساتھ 57 زلزلے آچکے ہیں جو ہلکی نوعیت کے ہیں تاہم اس میں تسلسل کی وجہ سے لوگوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔  کراچی کے جن علاقوں میں یہ زلزلے آئے ہیں وہاں کئی برسوں سے بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، کئی چھوٹی بڑی عمارتیں بھی تعمیر ہوچکی ہیں، ان علاقوں میں زمین 15سیںٹی میٹر دھنس چکی ہے، اگرچہ ابھی سائنٹیفک ثبوت نہیں کہ بورنگ اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے حالیہ زلزلے آئے ہیں اور زمین دھنس رہی ہےلیکن یہ بات قرین قیاس ہوسکتی...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ کمیشن کو آئین کی روح اور اسکے تقاضوں کے مطابق کام کرنا چاہیئے، نہ کہ من مانی اصول بنا کر اپوزیشن کو نظرانداز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے جائزے (اسپیشل انٹینسیو ری ویزن- ایس آئی آر) کے خلاف آواز اٹھانے والے "انڈیا" اتحاد کے نمائندوں سے من مانی رویہ اختیار کر رہا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اس رویے کو جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرنے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہر پارٹی سے صرف دو نمائندوں کو ملاقات کی...
    اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی، لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت کمزور ہے ہم اس کمزور حالت میں پاکستان کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، لوگوں نے ہماری بات نہیں سنی یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے لوگوں کو...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
    ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیو)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہار تشکر کا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یہ خط اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خط کے جواب میں لکھا ہے۔ اپنے خط میں ایئر چیف مارشل نے کہا کہ کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی...
    اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، ماہ نور ملاح اور ایڈووکیٹ سروائی جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے ڈیموں اور نہروں کی حمایت میں جاری مہم سندھ کے وجود پر حملہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی پنجابی شاونزم پر مبنی سوچ ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا وقتاً فوقتاً ڈیموں کی حمایت میں بیانات دے کر سندھی قوم کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اس تمام سندھ دشمن مہم میں شہباز حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ بلاول زرداری وزیراعظم بننے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ان ڈرائیو کوریئر پارٹنرز کی تعداد میں 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ان ڈرائیو کورئیرز کو مکمل اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ کس آرڈر کو قبول کریں، ڈیلیوری کی قیمت طے کریں اور اپنے لیے موزوں راستہ خود منتخب کریں۔ اس ماڈل کے ساتھ ساتھ ان ڈرائیو کی کم از کم کمیشن پالیسی کورئیرز کو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ رکھنے کی آزادی دیتی ہے، اس طرح وہ اپنی شرائط پر کام کر سکتے ہیں۔ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ اویس سعید نے کہا کہ ”ہماری کورئیر سروسز چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک اہم سہولت بن چکی ہیں۔ تیز، قابلِ اعتماد اور آسان ڈیلیوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 2،2 جبکہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں، جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ  پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مکمل غلام بنایا جارہا ہے اس غلامی سے اچھاہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں، 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے ،بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں،آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو مطلب مارشل لا ء لے آئے ہیں، میڈیا کی آواز بند کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے...
    راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی قیادت کو دس محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا جارہا ہے، بانی نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ہے اور اس ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے آپ لوگوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ آصف نے عندیہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی جلد وفاقی اور پنجاب حکومت کا حصہ بن سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ “اس وقت کیا معاملات چل رہے ہیں، اس کی تفصیلات تو نہیں بتا سکتے، لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہو جائے۔”انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس پیپلز پارٹی سے حکومتی رابطوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قومی مفاد کے ایجنڈے پر مل کر کام کر سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن (بھارت) پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پڑوسی ملک کو ابھی بین الاقوامی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، عدالت نے فیصلہ دیا کہ بھارت 1960 کے معاہدے کے تحت نہ تو اسے معطل کر سکتا اور نہ ہی ختم، بدقستمی سے اُن کے عزائم ناپاک اور خطرناک ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے خلاف جو اقدامات اٹھانا چاہتا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار واضح رہے کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت بار بار پیپلزپارٹی کو اقتدار کا حصہ بننے کی دعوت دے رہی ہے، جس پر پی پی قیادت نے اب سنجیدہ غور شروع کردیا ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے...
    پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز مردان(سب نیوز)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا بانی پی ٹی آئی سے میں اس لئے ملتا ہوں کہ وہ مجھے ملنا چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے کہ وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے۔بیرسٹر سیف نے ہا کہ جنید اکبر شاید کچھ پریشان ہے، بانی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے...
    عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس کو یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ 32 پارکنگ کہاں کہاں ہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی کے اس اعلان کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے تحت مفت چارجڈ پارکنگ درج ذیل مقامات پر لاگو ہوگی۔ ضلع شرقی میں فاریہ موبائل، رضا موبائل، راشد منہاس روڈ (الغفور سے فردوس شاپنگ مال تک)، کے ڈی اے مارکیٹ (گلشن فلائی اوور سے ڈسکو بیکری، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ تک)، چیس ویلیو سینٹر، الہ دین پارک کے سامنے، راشد منہاس روڈ (سروس روڈ)، مشرق سینٹر سے...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے یہ رپورٹس ایک میوزک ویڈیو کے حوالے سے سامنے آئیں جس میں مہوش حیات بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس ویڈیو کا نام جٹ محکمۂ ہے اور یہ یوٹیوب پر نومبر سے اب تک چار کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے رپورٹس کے مطابق برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں نے اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے جس میں چند کم عمر بچوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ جعلی...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق یونس مگسی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں...
    ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  جمعیت علماء اسلام ف بلوچستان نے وزیرِ اعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی کو ہار پہنانے پر زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔جے یو آئی ف بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نےکوئٹہ میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، اراکین اسمبلی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر زابد ریکی کی رکنیت معطل کردی ہے، زابد ریکی نے پارٹی کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے، زابد ریکی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کو لکھ دیا ہے۔سینیٹر مولانا عبدالوسع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف پر بلوچستان اسمبلی میں فرنڈلی اپوزیشن کا الزام غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی...
    سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
    ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔  اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،...
    معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کو متنازع کانگریشنل بجٹ بل پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے نتیجے میں امریکا کا قومی قرضہ 5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں موجود ’دوستوں‘ کے لیے ایلون مسک سے مددمانگ لی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ریپبلکن پارٹی کو طنزیہ انداز میں ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف ظاہر ہے ہم ایک یک جماعتی نظام میں جی رہے ہیں، جہاں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر ضروری اور بے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع مرکزی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منگل یکم جولائی سے کے ایم سی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ مکمل طور پر مفت ہو گی، اور صرف مخصوص چار دیواری والے مقامات پر پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ میئر کراچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ برائے 26-2025 منظور، ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنی رقم مختص؟ انہوں نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2025ء) حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی جھوٹا نکلا، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار، حکومت کو جھوٹے دعوے پر مبنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطاق گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ پاکستان کا پاسپورٹ نمایاں بہتری سے دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ تاہم اب سامنے آنے والے حقائق کے مطابق حکومت کا دعوٰی جھوٹ پر مبنی تھا، اسی باعث حکومت پاکستان کے ایکس اکاونٹ سے اس دعوے پر مبنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، تاہم حکومت کی جانب سے ایکس اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ بتایا گیا...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے رکن اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کرنیکا اعلان کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ زابد ریکی نے پارٹی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر رکن اسمبلی زابد ریکی کے خلاف تنظیمی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے تناظر...
    ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی حکومت کے بعد بھی تباہ حال کراچی بارش و سیوریج کے پانی میں غرق ہے، عوام سوال کر رہے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات و وسائل کا کیا فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بےحال ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت، جعلی میئر اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی چیئرمینز سب ناکام ہیں۔ ایم کیو ایم...
    ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے، میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں...
    پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔  آ ج نیوز  کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔...
    کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ کی دوپہر آسمان ایک ایسے سانحے کا گواہ بنا جسے کوئی دل برداشت نہیں کر سکتا۔ سوات کے نیلگوں اور پُرسکون...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں بہترین صحت کی سہولیات سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، لوگ ملک بھر سے یہاں علاج کروانے آرہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کو ہر محاذ پر نقصان پہنچا رہی ہیں، وزیرستان میں 13 فوجی جوانوں کو شہید کیا گیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پھر غورکراچی پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب حکومت...
    رہبر انقلاب ایران کے مشیر علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی حکومت کو صرف 6 دن میں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم 12 دن کی جنگ کے بعد انہیں ناکامی ہوئی۔ مزید پڑھیں: ایران کے حق میں سرزمین عرب سے ایک توانا آواز لاریجانی نے کہا کہ دشمن، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران انہیں 12 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دی گئی۔ مزید پڑھیں: اسرائیل اور ایران کشیدگی میں روس کا حیران کن حد تک محتاط کردار کیوں؟ لاریجانی نے کہا کہ 21 جون کو ثالثی کا آغاز ہوا اور 23 جون کو اسرائیل جنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرشیخ افضال شاہین،سیکرٹری مصوراقبال چیمہ نے شہر بھر کے پارکوںمیںپی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پارکوں کی بدحالی اور ناقص صورتحال ہونے کی وجہ سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ٹوٹے جھولے بچوں کا منہ چڑارہے ہیں جبکہ بچے سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے قائم کئے گئے 200سے زائد پارکس تباہی اور بدحالی کا شکار بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارکوں میں تعینات پی ایچ اے عملے کا بھی ڈیوٹیوں سے غائب رہنا معمول ہے،بہتر نگہداشت نہ ہونے اور بروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے خراب ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ای او بی آئی ایکٹ 1976 کے تحت، وفاقی حکومت کو اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) کو سالانہ بنیادوں پر میچنگ گرانٹس فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ (EOBI کے بیمہ شدہ افراد سے جمع کردہ سالانہ شراکت کی رقم کے برابر مماثل گرانٹس)۔ بدقسمتی سے وفاقی حکومت نے 1995 سے غیر قانونی طور پر EOBI کی میچنگ گرانٹ کو معطل کر رکھا ہے۔ یہ میچنگ گرانٹ پارلیمنٹ ایکٹ 1976 کے مطابق وفاقی حکومت EOBI کو دینے کی پابند ہے لیکن وفاقی حکومت نے یہ مالی سر پرستی 1995 سے معطل کررکھی ہے جو 5لاکھ سے زائد ای او بی آئی پنشنرز کے ساتھ زیادتی ہے۔ اگر یہ گرانٹ بحال ہو جائے تو ہمارا سرمایہ اور اثاثے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور منیجر کسٹمر آپریشنز سعید احمد نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کیے۔ وحید حیدرشاہ نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین سجاد بھٹی، بابر عزیز، ممتاز عالم اور یونس خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ CBA ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پورے ملک میں ملازمین کی ترقیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے اپنی جہدوجہد کررہے ہیں۔ اسی طرح ملازمین کے حق میں آنے والے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں نے بھی ہمیں بہتری کی امید دلائی ہے۔...
    ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر غیر قانونی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 227 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں 600 غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس سیل کر دیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد عملدرآمد کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہے اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دے گا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ قانونی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا شمار ملک کی اُن سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جنہوں نے ان گنت سپرہٹ سیریلز کئے جبکہ فلموں میں بھی آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کی، مداحوں یہ جاننے کے لئے اضطراب کا شکار ہیں کہ وہ کب رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے خود ہی بتا دیا، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ مہوش حیات نے کہاکہ...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
     انجینئر محمد ہمایوں خان—فائل فوٹو سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی انجینئر محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت میں شمولیت کی پیشکش ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام فیصلے سی ای سی میں ہوتے ہیں۔ ہمایوں خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومتی عہدے نہیں، آئینی عہدے لینے ہیں۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر پارٹی قیادت کی سطح پر ن لیگ سے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔ عدالتی فیصلے سے اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی: رانا ثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک لچک دکھائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے  حکومت میں شمولیت کے لیے مزید بات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
    جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں طاقت کا توازن نئی شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد مستقبل کی آئینی تبدیلیوں اور قانون سازی کے ایجنڈے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا نیا امتحان، مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا؟ حکومتی اتحاد کو سیاسی برتری حاصل انگریزی روزنامہ میں شائع زیب النسا بُرکی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مخصوص نشستوں کا دروازہ پی ٹی آئی کے لیے بند ہو چکا ہے، مگر اس فیصلے سے حکومتی اتحاد کے لیے جو سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میں جمعرات کی شام ہونے والی تیز بارش کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا تھا، جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا، بجلی کی بندش کا سلسلہ 36 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد محکمہ حیسکو نے 18 فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر بحال کر دی ہے شہریوں کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس کے بعد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی مکمل بندش رہی بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا رہے خاص طور پر گرمی اور حبس کے دوران عوام نے سخت پریشانی کا سامنا کیا اس طویل...
    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز، ماہ نور ملاح اور ممتاز کوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ معمولی برسات نے حکمرانوں کی قلعی کھول دی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، بدین، نوابشاہ، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں۔ معمولی برسات کے باعث شہروں کے گٹر، نالے اور نالیاں سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، اور گٹروں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہو گیا ہے۔ڈولپمینٹ کے نام پر پیپلز پارٹی کے میئرز، ٹاؤن چیئرمینز، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کھربوں روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ کو لائٹ کی سپلائی مھیا کرنے والی مین اے بی سی پاور سپلائی کیبل جمعرات سے خراب ہونے کی وجہ سے ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ سے شھریوں کو پانی کی سپلائی جمعرات سے معطل۔ جب کے حیدرآباد میں محرم الحرام اور رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود تاحال پانی کی سپلائی بحال نا ہوسکی۔ حیدرآباد کے شھری پانی کی وجہ سے شدید پریشان ڈپٹی کمشنر اور واسا حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
    سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی معلومات ادھوری ہیں، سندھ کا حالیہ تعلیمی بجٹ 519 ارب کا ہے۔ایک بیان میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح صاحب، تعلیم کا برا حال تب تھا جب فیصلے اشتہاروں سے ہوتے تھے، سندھ میں 1600 اسکولوں کی مرمت، 200 سے زائد ماڈل اسکول بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا 2025ء میں 519 ارب کا تعلیمی بجٹ ہے، صوبائی حکومت نے تعلیم، صحت، پانی، انفرااسٹرکچر پر 2 ہزار ارب سے زائد خرچ کیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پہلے خود بتائیں، انہوں نے بطور وزیر کیا بہتری کی؟ سندھ حکومت نے قانون سازی، بلدیاتی نظام، اور رائٹ ٹو انفارمیشن جیسے اقدامات کیے۔اُن کا...
     سٹی42:  دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ دریائے سوات میں پانی کا ریلا آنے سے 17 سیاح کئی گھنٹے تک دریا کے وسط مین ایک کم اونچے ٹیلے پر پھنسے رہے ، مدد نہ پہنچی اور ٹیلا مسلسل بڑھتے پانی میں ڈوب گیا تو 18 افراد پانی میں بہہ گئے تھے، ان میں سے 4 افراد کو مقامی شہریوں نے بچالیا تھا اور 11 لاشیں  نکالی جاچکی ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا  مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ دریائے سوات کے واقعے میں...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ روزنامہ امت نے  اطلاعات  کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد...
    محمد جاوید نے بتایا کہ راہل گاندھی کی مدتکار کا پہلا سال انکی مدت کار کے آغاز میں دی گئی توجہ کے لحاظ سے کامیاب رہا ہے، اس دوران وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی آواز بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے راہل گاندھی کو "عوام کا لیڈر" قرار دیا۔ پارٹی لیڈروں نے کہا کہ اس ایک سال میں انہوں نے خود کو ایک سرکردہ آواز کے طور پر قائم کیا جس میں حکومت سے سیاسی اور پالیسی مسائل پر سخت سوالات پوچھے گئے، اس کے ساتھ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا۔ کانگریس کے مطابق راہل گاندھی نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کیلئے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔(جاری ہے) بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر  اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سینئر وکیل منیر اے ملک کے زریعے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ دائر کردی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ پانچ رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔ ججز نے سپریم کورٹ  سے ٹرانسفر کیس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ انٹرا اپیل کے التواء تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔