2025-12-05@16:28:26 GMT
تلاش کی گنتی: 106856

«کا انسان»:

(نئی خبر)
    شاہراہ قراقرم کے متبادل مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس موٹروے جیسی شاہراہوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے   کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے چین کے بارڈر تک نئی چار رویہ شاہراہ این 15کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہو گا۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے شاہراہ این 15 اپنی نوعیت آپ کا منصوبہ ہو گا۔ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں این 15 کی تعمیر سے اس فاصلے میں واضح کمی ہو گی۔ اس شاہراہ پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ جہاں تک ممکن...
    آئی سی سی نے نومبر کے لیے مردوں اور خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس بار اسپنرز اور آل راؤنڈرز نے نمایاں جگہ بنائی ہے۔ مردوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر سائمن ہارمر، بنگلادیش کے خطرناک بائیں ہاتھ کے اسپنر تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔ ہارمر اور تیج الاسلام نے بالترتیب بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری...
    فرانس میں مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک مسلمان خود کو اس کا شکار قرار دیتا ہے۔ فرانس کی حقوق کی محتسب کلیئر ہیدون کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2024 کے ایک سروے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں پانچ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ فرانسیسی قانون کے تحت نسلی، لسانی یا مذہبی بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے پر پابندی ہے، جس کے باعث امتیازی سلوک سے متعلق جامع اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تاہم سروے کے مطابق سات فیصد افراد نے گزشتہ پانچ برسوں میں مذہبی بنیادوں پر امتیاز کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا، جو 2016 میں پانچ...
    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد کے باعث دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق تقریباً 17 لاکھ غیر دستاویزی افغان اور 13 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے پاکستان کے مکانات، صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں کو متاثر کیا۔ ایس ڈی پی آئی کی تحقیق کے مطابق افغان مہاجرین کی آمد سے خیبر پختونخوا کے 30 فیصد عوام نے تعلیمی سہولیات...
    بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کیے گئے براہموس میزائل کو برسوں سے ’میک اِن انڈیا‘ کی شاندار نمائندگی اور بھارتی عسکری طاقت کے ستون کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے، مگر اس کے پس منظر میں موجود تکنیکی نقائص، ناکام تجربات اور مسلسل انحصار نے اس دعوے کی ساکھ کو کمزور کر دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ میزائل بظاہر مضبوط دکھائی دیتا ہے مگر اس کی اندرونی ساخت اور آزمائشی ریکارڈ کئی ایسے حقائق ظاہر کرتے ہیں جو اسے تکنیکی طور پر غیرمستحکم ثابت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی براہموس ایرو اسپیس کمپنی پر شکوک وشہبات کے بادل کیوں؟ بھارتی حکام اس میزائل کی انتہائی کم خطا اور ایک میٹر سے بھی کم ہدف...
    پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پرانا کوٹھا میں چند ہفتے قبل پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں خاندانی تنازع اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں پیش آنے والی ہلاکتوں نے 7 افراد کی جان لے لی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق گاؤں کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے قریبی گاؤں کے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود لڑکی چند ہفتے قبل گھر سے بھاگ کر شہر جا پہنچی اور متعلقہ نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کی عزت بچانے والا باڈی بلڈر بے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پر سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکریاں لینے کا الزام ہے۔ ملزمان نے جعلی دستویزات پر سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سی ڈی اے میں گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک نوکریاں حاصل کیں، ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں خلاف قانون کی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سینئر صحافیوں اور اینکرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا چیف آف ڈیفس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے۔
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 221ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے بڑھ کر 3لاکھ 81ہزار 064روپے کی سطح پر آگئی۔
    سوات: سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ چھت گرنے کا واقعہ مٹلتان کے گاؤں گورکن میں پیش آیا، مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاش نکال لی۔  تین دیگر افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات اور مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں وہ میڈیا کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
    آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا۔ گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 325 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی آخری وکٹ بھی گرگئی۔ جوفرا آرچر نے برینڈن ڈوگٹ کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب پل شاٹ کھیلا جہاں مارنس لبوشین موجود تھے۔ انہوں نے چند قدم دوڑ کر فل لینھ ڈائیو لگائی اور ایک ناقابل یقین کیچ کرکے شائقین سمیت ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔ ONE OF THE ALL-TIME SCREAMERS FROM MARNUS LABUSCHAGNE!#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/nF2AkvCDtZ — cricket.com.au (@cricketcomau) December 5, 2025 ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اور جج کو کام سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار اسامہ ریاض نے سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں تعیناتی اور کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔ اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔ محمود قادر کے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز   انہوں نے...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3000 روپے اضافے کے بعد 444,462 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2572 روپے اضافے کے بعد 381,054  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,312  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4221 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    پی ٹی آئی کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک من گھڑت اور گمراہ کن خبر بڑے پیمانے پر شیئر کرنا شروع کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس کے 44 ڈیموکریٹس نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستانی سینئر حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دعویٰ حقائق کے منافی اور مبالغہ آمیز تشریح ہے، جسے سیاسی مقاصد کے لیے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: روس: آئی ایس آئی کے جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار پی ٹی آئی اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی جانے والی اس خبر میں...
    ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے ڈیڑھ ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے اور میگا سنٹر 8 ماہ میں فعال ہو جائے گا جہاں سی این آئی سی، بے فارم، اسلحہ لائسنس اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر کے ضلع ملیر میں چھٹا میگا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) کے درمیان ملیر کی ماڈل کالونی میں ڈیڑھ ایکڑ کی جگہ پر نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جدید میگا سینٹر...
    — فائل فوٹو  سندھ حکومت نے امتحانی نتائج کی غلطیوں کو کم کرنے کے لیے ای مارکنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کے اشتراک سے منعقدہ 183ویں 2 روزہ اجلاس کے دوران ای مارکنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔اسماعیل راہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ایسا امتحانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جو نا صرف جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو بلکہ شفاف، قابل اعتماد اور مکمل ڈیجیٹل بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور...
    سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلی سندھ سے منظوری لے لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اپنا واضح مؤقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت اس بات کی ٹھوس ضمانت نہیں دیتی کہ دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی مکمل طور پر روکی جائے گی، تب تک سرحد نہیں کھولی جائے گی۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ مسئلہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے تک محدود نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، اس لیے سرحد کی بندش کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے عوام سے کوئی اختلاف نہیں، وہ ہمارے بھائی بہن ہیں، سرحد کی بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کا نیا اور واضح طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ مزید دریافت کریں رابطہ کریں آن لائن اشتہاری سروس نیوز لیٹر سبسکرپشن اہم خبریں پرائیویسی پالیسی نیوز آرکائیو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت الرٹ گیس سیلنڈرز کار انشورنس ٹیلی ویژن ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے بائیومیٹرک تصدیق کا جدید نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب درخواست گزار اپنی بائیومیٹرک ویریفیکیشن ”پاک آئی ڈی“ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد فنگرپرنٹس کو ہاتھ سے اسکین کرنے یا manual طریقہ کار کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ نئی...
    مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے انہیں لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی کی تنظیمی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
    سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔اسد عمر نے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔
    : ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اہم سیکیورٹی معاملات پر بات کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو ملکی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جوابات بھی دیں گے۔  
    پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے...
    فلسطینی صدر کا چینی صدر کی جانب سے فلسطین کے لیے نئی امداد کے اعلان پر شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز بیجنگ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فلسطین کو 10 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر دلی تشکر اور بلندستائش کا اظہار کیا۔یہ امداد غزہ کے انسانی بحران کو کم کرنے اور غزہ کی ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کی حمایت کے لیے ہے۔ جمعہ کے روز محمود عباس نے کہا کہ یہ فراخ دلانہ اقدام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان مضبوط دوستی کا مظہر ہے، اور ساتھ ہی عدل و انصاف کے لیے چین کے ثابت قدم مؤقف...
    امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹک اراکین نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جبر کی بڑھتی ہوئی مہم اور انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے بحران‘ کے باعث سینیئر پاکستانی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کےمطابق اس کوشش کی قیادت ڈیموکریٹک خاتون کانگریس پرمیلا جیبال اور کانگریس مین گریگ کیزار کر رہے ہیں، جبکہ خط پر اِلہان عمر اور رشیدہ طلیب سمیت متعدد اراکین کے دستخط شامل ہیں، جو فلسطینی اور دیگر مسلم مسائل پر اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں۔بدھ کو منظرِ عام پر آنے والے اس خط میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے مزید 57 مقدمات ختم کرنے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔ لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا حکومتی ذرائع کا کہنا...
    ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، یہ ایسے نہیں چل سکتا، تصاویر موجود ہیں جس میں درخت کٹے نظر آتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے متعلقہ محکموں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، بڑی گاڑیوں پر جاری کریک ڈاؤن اچھا اقدام ہے، جاری رہنا چاہیے۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ عدالتی ریمارکسلاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنمے ریمارکس میں کہا کہ سمجھ میں...
    ---فائل فوٹوز فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ  ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔چند ہفتے قبل تک 5 سو سے 7 سو روپے میں ملنے والا ہیلمٹ دو ہزار سے ہوتا ہوا 4500 تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے...
    فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس کا علم ہے، میرے پاس اس حوالے سے کوئی نئی معلومات نہیں، ترک صدر نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ سطح ترک وفد اسلام آباد آئے گا، ترکیہ وفد کے نہ آنے کی وجہ شیڈولنگ یا پھر طالبان کی طرف سے تعاون کی عدم دستیابی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سرحد کی بندش ہم نے اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری دہشت گردی کا نشانہ بنیں، بارڈر اسی...
    غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ )اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے پوری قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سعودی عرب میں مقیم محبِ وطن اوورسیز پاکستانیوں نے بےحد خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آئندہ پانچ سال کے لیے دوبارہ چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھال لیا ہے، اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز...
    اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
    مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے عابد شیر علی کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا، اور عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ ماہ وفات پا گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے اس خالی نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 4...
    ذرائع کے مطابق انجینئر رشید نے لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات، مسائل اور مفاہمت کی فوری ضرورت کی طرف مبذول کرانے کیلئے بھوک ہڑتال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے منتخب بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید نے بھارتی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مسائل کو سیاسی مصلحت کے بجائے انسانیت، سنجیدگی اور اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ حل کریں۔ ذرائع کے مطابق انجینئر رشید نے لوک سبھا میں اظہار خیال...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع نے یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے چیف آف ایئر اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں دو سال کے اضافے کی بھی منظوری دے دی،...
    دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں انہیں فوری طور پر ہمارے حوالے کیا جائے محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات،پاک برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ دونوں افراد پاکستان میں انتہائی مطلوب ہیں انہیں فوری طور پر ہمارے حوالے کیا جائے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔محسن نقوی نے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی...
    بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی دشمن جو اپنے ہی کارندوں کی حفاظت سے عاجز ہے، "کسی بھی مزدور یا اپنے اطراف کے افراد کی حفاظت نہیں کر سکتا۔" حماس نے فلسطینی خاندانوں، قبائل، عشائر اور قومی اداروں کی وحدت کو "فلسطینی سماج کے اندرونی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی تمام کوششوں کے مقابل ایک حفاظتی والو" قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے جنوب میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے مزدور یاسر ابو شباب کی ہلاکت پر پہلی ردّعمل میں کہا ہے کہ اس کا انجام ہر اس شخص کا حتمی مقدر ہے جو اپنی قوم اور وطن سے غداری کرے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسر ابو شباب کا انجام ہر اُس شخص کا یقینی انجام ہے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاکہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے، این سی سی آئی اے نے شہزاد اکبرکے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات کا دعویٰ...
    نئی دہلی: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران امریکی دباؤ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا خود روس سے جوہری ایندھن خرید سکتا ہے تو بھارت کو بھی روسی تیل خریدنے کا برابر حق ہے۔ پیوٹن کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ائیرپورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا، جسے دونوں رہنماؤں کے قریبی تعلقات کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ پیوٹن کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سستا تیل خریدنے پر بھارت کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ پیوٹن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ ممالک بھارت کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار سے خائف...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 49واں اجلاس ہوا جس میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر سروش لودھی اور بورڈ کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جون 2027 میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کا کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ اجلاس میں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیٔے گئے، جبکہ اس کے ساتھ ہی رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، جس کیلئے دیگر ممالک کی جانب سے دباو بڑھنے لگا تھا۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کے دوران 2 بچوں سمیت مزید 7فلسطینی شہید کر دیٔے، جبکہ رفح کراسنگ کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا، تاہم یہ راہداری اس لئے نہیں کھولی جا رہی...
    ماڈل کالونی سوئٹ ہوم میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا غیر قانونی سلسلہ جاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت ،پلاٹ نمبر 65پر ضوابط کی خلاف ورزی شہر قائد کے نامور رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی میں مافیا اور بے ضابطگی کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے ، جہاں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے غیرقانونی سلسلے نے سماجی و قانونی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کے مرکزی علاقے میں واقع پلاٹ نمبر 65 پر واضح طور پر رہائشی زون ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر کمرشل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے ، جس سے نہ صرف سوسائٹی کے اصل منصوبے اور خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ صدر کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان ترکیہ کے ثالثی وفد کو خوش آمدید کہے گا اور پاکستان مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ وفد کے ابھی تک دورہ نہ کرنے کی وجہ پاکستان کا تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کے لیے گھریلو چولہا جلانا بھی ایک مشکل ترین امتحان بن گیا ہے ۔ بجلی اور گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، اور جب یہ دونوں دستیاب نہیں ہوتیں تو عوام ایل پی جی پر گزارا کرتے ہیں۔ مگر حالیہ اضافہ نے محروم طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ روزگار نہ ہونے ، آمدن کم ہونے اور ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے غریب گھرانے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور ہر روز زندگی کا بوجھ پہلے سے زیادہ بھاری ہو رہا ہے ۔مہنگائی صرف بڑھتی قیمتوں کا نام نہیں، یہ انسان کے خوابوں،...
    محمد آصف اختیارات کی تقسیم جدید جمہوری طرزِ حکمرانی کا بنیادی ستون ہے ۔ اس نظریے کے مطابق ریاست کی تینوں شاخیں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ ایک دوسرے سے الگ مگر باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں تاکہ طاقت کا ارتکاز کسی ایک ادارے کے ہاتھ میں نہ ہونے پائے اور شہریوں کے حقوق ایک غیر جانب دار اور خودمختار عدلیہ کے ذریعے محفوظ رہیں۔ پاکستان کے تناظر میں اختیارات کی تقسیم کی تاریخ نہایت پیچیدہ اور نشیب و فراز سے بھری ہوئی ہے ۔ قیامِ پاکستان سے آج تک عدلیہ کی آزادی کا سفر سیاسی عدم استحکام، آئینی بحرانوں اور بار بار آنے والی فوجی آمریتوں کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ اس تاریخ کو سمجھنا...
    افتخار گیلانی سال 1983 کا موسم گرما تھا۔ جموں و کشمیر میں ا سمبلی انتخابات کا بگل بج چکا تھا۔ میں اپنے آبائی قصبہ سوپور میں اسکول سے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا کہ قصبہ کے مرکز یعنی مین چوک کے نزدیک اقبال پارک میں ایک جلسے سے ایک حضر ت کوخطاب کرتے ہوئے دیکھا۔ویسے تو سوپور کے باسیو ں کو جوشیلی تقریریں سننے کی عادت ہی تھی، مگر یہ مقرر کچھ مختلف نظر آرہا تھا۔ یہ ایک نوجوان وکیل، مظفر حسین بیگ تھے ۔گو کہ بعد میں دو دہائی بعد وہ نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے مگر تب تک وہ معروف سیاسی چہرہ نہیں تھے ۔ وہ وکیلوں کے انداز میں دلائل دیتے ہوئے ایک رسالے کے مرکزی...
    ریاض احمدچودھری آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ مفت وی پی این دراصل آپ کا ڈیٹا چرا رہے ہیں۔ زیادہ تر مفت وی پی این محفوظ نہیں ہوتے، وہ آپ کو ہی پروڈکٹ بنا کر بیچتے ہیں۔ بہت سے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہیکرز، غیر ملکی اداروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں، آپ کے یوزرنیم، پاس ورڈ، بینک کی تفصیلات اور ذاتی معلومات لاگ کی جا رہی ہیں، یہ مفت سروس دراصل آپ کی پرائیویسی کی قیمت پر چلتی ہے۔غیر رجسٹرڈ وی پی این خاموش چور ہیں جو آپ کی شناخت چرا رہے ہیں، ہمیشہ منظور شدہ اور لائسنس یافتہ وی پی این استعمال کریں۔ سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی...
    ---فائل فوٹو  میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی کے موقع پر مسلح افواج اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔میجر محمد اکرم شہید نے1971ء میں ہلی سیکٹر میں ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔19 مئی 1971ء کو میجر محمد اکرم نے اپنے دفاعی مورچے پر ڈٹ کر قبضہ برقرار رکھا۔ 3 دسمبر 1971ء کو اِنہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا اہم فریضہ سونپا گیا۔ میجر اکرم نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کیے، میجر اکرم شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری سے لڑتے رہے، میجر اکرم نے 5 دسمبر 1971ء کو جامِ شہادت نوش کیا اور بہادری کی...
    --اسکرین گریبز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹر پر ریڈ کے دوران بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے ہیکنگ ڈیوائسز اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔طارق نواز کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں سرچنگ کے دوران 11 سی پی یو، لیپ ٹاپ، 13 موبائل فونز اور اہم دستاویزات ملے ہیں، کال سینٹر کا مالک بیرون ملک موجود ہے، ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتارپولیس...
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین، امریکہ میں مقیم معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کا بنیادی مقصد تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، ہندوستان کے جابرانہ قبضے کو کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سیاست میں ایک نیا مقام اور کردار دیا ہے، کشمیری ڈائسپورہ نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین، امریکہ میں مقیم معروف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر...
    ایف ائی اے کی بڑی کاروائی ، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز ایف ائی اے کی بڑی کاروائی ،، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی...
    مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کی 54ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کی 54ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔ میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں ہلی سیکٹر (سابق مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ 19 مئی 1971 کو انہوں نے دشمن کو کسی قسم کا دفاعی فائدہ حاصل کرنے سے روک کر اپنی پوزیشن بہادری سے برقرار رکھی۔ بعد ازاں 3 دسمبر 1971 کو...
    مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی صورت میں نئی کاسٹ کے ساتھ جادوی دنیا کی واپسی ہونے والی ہے۔ ایچ بی او کی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز ریبوٹ 2027 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں فلم سیریز کے اصل ’گولڈن ٹرایو‘ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر، اور رون ویسلی کی جگہ نئے اداکار لیے گئے ہیں۔ اس سیریز کے لیے گرین سگنل پہلی بار 12 اپریل 2023 کو وارنر بروس ڈسکوری کے پریس ایونٹ میں دیا گیا تھا۔ یہ سیریز اصل کتابوں پر ہی مبنی ہوگی، نہ کہ کسی نئے تصور پر، اور ہر سیزن ایک کتاب کی کہانی پر مشتمل ہوگا۔ ایچ بی او کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ایک...
    پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت نسٹ میں جدید بغیر پائلٹ طیارے ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کا ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں یو اے ایس اور کاؤنٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینار کیے گئے۔ سیمینار کا انعقاد وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو NUST کیمپس اسلام آباد میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ سیمینارمیں بغیر پائلٹ طیارے (UAS) اور ٹیکنالوجیز و سسٹمز کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاونت کے حوالے سے ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 منظور کرلیا جس کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس پریزائنڈنگ افسر شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا۔ بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا۔ اصولی پالیسی کی نگرانی و عمل درآمد سے متعلق سالانہ چار سالہ رپورٹس سینیٹ میں پیش کی گئیں، رپورٹس بھی ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے پیش کیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بل 14 نومبر کو رانا تنویر حسین نے ایوان میں پیش کیا تھا، بل پر آخری لمحات میں اعتراضات اٹھائے گئے تھے،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے رابطہ کیا اور حالیہ سمندری طوفان اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کیا۔ مزید پڑھیں: ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ملائشین عوام کے لیے تعزیت اور دعائیہ جذبات کا اظہار کیا، خاص طور پر جان بحق ہونے والوں اور زخمی اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ملائشیا کی امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری معاونت پیش کی...
    دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گابا میں جاری میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلش ٹیم اپنے گزشتہ روز کے ٹوٹل میں صرف 9 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔ جوفرا آرچر 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لبوشین نے ہوا میں اڑتے ہوئے ان کا کیچ پکڑا۔ جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں 300 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول نے مشہور رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سالہ جشن کے موقع پر لندن کے معروف لیکسٹر اسکوائر میں راج اور سمیرن کے لائف سائز مجسمے کا افتتاح کیا۔ کاجول نے اس موقع پر نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جبکہ شاہ رخ خان نے کلاسک بلیک سوٹ میں شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں دونوں اداکار اپنے مجسمے کے سامنے فلم کے مشہور انداز میں کھڑے نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر پابندی لگواؤ گی؟‘ شادی کی تقریب میں دلچسپ مطالبے پر شاہ رخ خان کا ردعمل وائرل اس موقع پر شاہ رخ خان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت دیتے ہوئے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست میں جگہ بنالی۔ گوگل کی جانب سے جاری کی گئی کھیلوں کے مقابلوں کی فہرست میں 2025 کے دوران بھارت میں سب سے سرچ کی جانے والی پاکستان کی مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ، پی ایس ایل بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صارفین نے 2025 میں نہ صرف عالمی اسپورٹس ایونٹس بلکہ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا جو اس لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نمایاں ثبوت ہے۔ جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ...
    دینِ اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کے ابتدائی چند مہینوں میں انہیں اور ان کی والدہ کو کئی غیر مہذب آفرز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سارہ چوہدری نے حال ہی میں فرخ وڑائچ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کو صرف شوبز میں ہی تنگ نہیں کیا جاتا بلکہ دیگر جگہوں پر بھی ایسی شکایات سامنے آتی ہیں، تاہم شوبز کو زیادہ توجہ ملتی ہے کیونکہ اس کے بارے میں لوگوں کا عمومی تصور یہی ہوتا ہے کہ شوبز میں کام کرنے والے افراد کا کردار درست نہیں ہوتا اور اسی سوچ کی...
    معروف بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اے آئی کے غلط استعمال کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہے۔ ’دی ہندو‘ کے مطابق رشمیکا مندانا نے ایکس پوسٹ میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک اور اداکاراؤں کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ایسی ویڈیوز اور ڈیپ فیک بنانے کی مذمت کی جو عورتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اے آئی ترقی کی طاقت ہے لیکن اسے فحش مواد بنانے اور عورتوں کو نشانہ بنانے...
    یورو وژن 2026 کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آگیا ہے، جب آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے میوزک مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھنے کے معاملے پر یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کے فیصلے کے فوراً بعد سامنے آیا۔ EBU نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مقابلے سے نکالنے پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی اور اسرائیل کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد کئی ممالک نے شدید ردعمل دیا۔ مذکورہ ممالک نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور گزشتہ سال کے مقابلے میں مبینہ سیاسی مداخلت اس بائیکاٹ کی بنیادی وجوہات...
    مشہور ٹیکنالاجی کمپنی کولر نے اس سال کے شروع میں ایک عجیب پروڈکٹ لانچ کیا جس کا نام ڈیکوڈا ہے۔ یہ ایک اسمارٹ کیمرہ تھا جو ٹوائلٹ کی دیوار پر لگایا جاتا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مطابق مذکورہ کیمرہ ٹوائلٹ میں موجود مواد کی تصاویر لیتا ہے اور پھر ان کا تجزیہ کر کے استعمال کنندہ کو آنتوں کی صحت کے بارے میں مشورے دیتا ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ کیمرا سینسر صرف ٹوائلٹ کے اندر دیکھتا ہے اور تمام ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا ہے تاکہ لوگوں کی پرائیویسی کے خدشات دور کیے جائیں۔ لیکن سیکیورٹی ریسرچر سائمن فونڈری ٹیٹلر نے اپنی...
    جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب...
    کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔ کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
    پشاور: پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ مزید طویل ہورہا ہے لہٰذا اکاؤنٹنٹ جنرل آفس ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر اہلکاروں...
    اسلام آباد: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فاضل جج ٹرائل میں شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کر رہے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئیٹس کیس کے آخری مرحلے پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے جج سے مسکراتے ہوئے کہا کہ سزا دے دیں سات سال کی میں تیار ہوں جس پر جج افضل مجوکہ نے کوئی جواب نہیں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیے بغیر نویں بار اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے جس میں وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی دیں گے۔ وفاق سے شدید اختلافات کے باوجود سہیل آفریدی جمعرات کے روز محکمہ خزانہ گئے، جہاں این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ممبران اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ سہیل آفریدی کا کہنا...
    پیپلز پارٹی پنجاب ڈیڑھ سال سے ضلعی تنظیموں کے اعلان میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد تمام سفارشات پارٹی کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، مگر نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز مرکزی تنظیم نے یکم دسمبر تک تنظیموں کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوا۔ مئی 2024 میں بلاول بھٹو زرداری نے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے لیے 100 دن کا وقت دیا تھا۔ مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی سلامتی کے معاملے پرایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو ذرائع کے مطابق پنجاب کی تنظیم نے تمام...
    ویب ڈیسک: پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز   مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ مزید طویل...
    ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار مغربی رائے عامہ فلسطین کے بارے میں بدلی ہے جس کا اثر مقبوضہ کشمیر پر بھی پڑے گا اور بھارت کی بالادستی کے خلاف چین پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر یوتھ کانفرنس سے سینیٹر مشاہد حسین سید، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی ہے وہی پالیسی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی تھی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس پالیسی کے مطابق جموں...
    احتشام ایوب کا تعلق کرکٹ سے ہے لیکن کھلاڑی بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ کھیل سے جڑی محبت نے انہیں اس کھیل سے تعلق توڑنے نہیں دیا اور اسی جذبے نے انہیں ایک نیا راستہ دکھایا جو ہے کرکٹ کے بَلّوں کی مرمت۔ احتشام نے شوق سے شروع کیا گیا یہ کام آہستہ آہستہ سیکھا اور پھر ایک آن لائن اکاؤنٹ بنایا جہاں انہوں نے اپنی خدمات پیش کرنی شروع کردیں۔ کچھ ہی عرصے میں نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی آرڈرز آنے لگے۔ فی الحال وہ ایک ملازمت بھی کرتے ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ بلّے مرمت کرنے کے کام کو اپنا فل ٹائم پیشہ بنا سکیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے عسکری سیکریٹری، جنرل رومن گوفمین کو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق گوفمین کے پاس انٹیلی جنس کا باضابطہ تجربہ موجود نہیں، تاہم وہ موجودہ چیف ڈیوِڈ بارنیا کی جگہ جون 2026 میں عہدہ سنبھالیں گے۔ گوفمین 1976 میں بیلاروس میں پیدا ہوئے اور 14 سال کی عمر میں اسرائیل منتقل ہوئے۔ انہوں نے 1995 میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند دستے میں شمولیت اختیار کی اور ایک طویل عسکری کیریئر گزارا۔ غزہ جنگ کے آغاز پر وہ قومی انفنٹری ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو سدیروت میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں شدید...
    -- فائل فوٹوز پنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ اسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی...
    امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کی فوج نے کیریبین سمندر میں ایک مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی پر ایک اور مہلک حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حالیہ امریکی حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حالیہ حملوں کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ یہ انکشاف ہوا تھا کہ 2 ستمبر کو نشانہ بنائی جانے والی ایک کشتی پر دو بار حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ ایسا حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اہم سیکیورٹی معاملات پر بات کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو ملکی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیا کو بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جوابات بھی دیں گے۔ مزید :