کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے ڈیڑھ ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے اور میگا سنٹر 8 ماہ میں فعال ہو جائے گا جہاں سی این آئی سی، بے فارم، اسلحہ لائسنس اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہر کے ضلع ملیر میں چھٹا میگا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (TMC) کے درمیان ملیر کی ماڈل کالونی میں ڈیڑھ ایکڑ کی جگہ پر نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ جدید میگا سینٹر کورنگی اور ملیر کے کم از کم 60 لاکھ افراد کو ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرے گا۔ اس میگا سینٹر کے کم از کم 30 کانٹر ہوں گے اور یہ روزانہ 3 ہزار سے زیادہ شہریوں کوسہولت فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے ڈیڑھ ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے اور میگا سنٹر 8 ماہ میں فعال ہو جائے گا جہاں سی این آئی سی، بے فارم، اسلحہ لائسنس اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میگا سینٹر کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
اسکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن ہے، وزیراعظمڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن اور قابل تحسین ہے، عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، منصوبہ انتہائی مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین، اعلیٰ مہارت سے مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت، شراکت دار زیڈ ٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا، مشکلات اور چیلنجز کا امید، حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے، متحد ہو کر کام کریں تو کوئی ہدف ناقابل حصول نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسکائی47 جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں، قوم کو اسکائی 47 جیسا تحفہ دینے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں، منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
ڈیٹا سینٹر پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز، شزا فاطمہوفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے، آج ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، ہم اپنے وسائل اور افرادی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیٹا کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے، مصنوعی ذہانت کو حقیقی معاشی قدر میں ڈھالنے کی صلاحیت ہے، ڈیٹا سے حاصل ہونے والی بصیرت مستقبل کی حقیقی معاشی طاقت ہے، مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ محفوظ، کم لاگت اور مؤثر استعمال پر منحصر ہوگی۔