2025-12-13@13:16:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3137

«کو پولیس نے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ان کے شاندار کارنامے پر راولپنڈی پولیس لائنز میں استقبال کیا گیا اور سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے اور انہوں نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پشاور: اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر شانگلہ، رمضان شیر پشاور میں مقابلے میں ہلاک کر دیئے...
    موٹر وے ایم 4 پر چلتی بس میں پہیہ جام ہونے سے آگ لگ گئی موثر وے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ بس جل کر راکھ ہو گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پیش آیاتمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا۔مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی ۔ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے اگ لگی، موٹروے پولیس نے دیکھا تو بس کو روک کربس میں سوار 44 مسافر اور عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردی گئی ہے ۔
    راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں انہوں نے بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر نمایاں کامیابی سمیٹی۔ ان کے اعزاز میں آر پی او شیخوپورہ رینج کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ارم خانم کو محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام پیش کیا۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ارم خانم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ سی پی او خالد حمدانی...
    بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
    ویب ڈیسک : وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، اس لیے اُس روز خود کش حملہ آور آدھا گھنٹہ باہر کھڑا رہا، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی اور ڈسکشن ہو، اعظم نذیر تارڑ ہر جگہ وکلاء کی بات کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ...
    پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے،...
    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے...
    تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم رکھنے اور اسے بحال رکھنے میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل کے افسوسناک...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا جس جوانمردی سے پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالی کی رضا اور عوام...
    کوئٹہ میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ مختصر لیکن شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تینوں مشتبہ افراد موقع پر ہی مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ہلاک افراد کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئی، جس کے باعث ان کی شناخت فوری طور پر ممکن نہ ہو سکی۔ فنگر پرنٹس حاصل کرکے...
    کراچی: منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت 50 سالہ محمد سلیم کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ وہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، جبکہ محلے میں اس کا کسی سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف کرانا چاہتے ہیں...
    3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے نوعمر لڑکے تنویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیے جانے کے بعد کراچی پولیس نے باقاعدہ طور پر اس کی بہادری کا اعتراف کیا، جبکہ اس واقعے نے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فخر رضا ملک نے تنویر اور اس کے ایک رشتہ دار کو بلا کر اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس لڑکے سے ملاقات کی جس نے لاش ڈھونڈی۔ تنویر بہادر اور خوش اخلاق لڑکا ہے۔ مزید پڑھیں:بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟ یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی جب...
    کراچی: باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے کوہسار روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا،دونوں اہلکار واقعے میں شدید زخمی، اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ شناخت طارق اور خالد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں پولیس اہلکار شہید عزیز بلو پولیس ٹریننگ سینٹر میں تعینات ہیں۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کے باعث متبادل راستہ اختیار کرنے والے مسافرسے ڈکیتی، واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی، سڑک کی تعمیر کے باعث قومی شاہراہ بند ہونے پر ہالانی اور کنڈیارو کے درمیان روہڑی کینال کنارے کا پکا گھانگرا والا راستے استعمال کرنے والی دو مسافر ویگن کو رہزنوں سے اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، رہزنوں کی لوٹ مار میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کا طالب علم صبغت اللہ کھوسو سے80 ہزار، موبائل، سامان اور سکھر میڈیکل چیک اپ کیلئے جانے والے مریض سے50ہزار، موبائل فون اور ملازم پیشہ افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کراچی کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی محفوظ شہر میں تبدیل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس میں جامع وڈیو نگرانی شامل ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 71 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات 52 ویں اسپیشلائزڈ ڈیلگیٹ کے 47 ابتدائی کمانڈ کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی جس کی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ (این پی اے) سرفراز احمد فالکی، پی ایس پی کر رہے تھے اور یہ وفد سی ایم ہاؤس میں ملاقات کے لیے آیا۔ آئی جی پولیس غلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-8 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ جج محمد آصف کے کم عمربیٹے نے اسکوٹی پر جانے والی 2 کم عمر لڑکیوں کو کچل دیا، پولیس نے جج کے بیٹے ملزم ابوذر ولد محمد آصف کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی تاریخ پیدائش جولائی 2009 ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوا۔ حادثے کے وقت ملزم سوشل میڈیا ایپ کے لیے وڈیو بنا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق و اقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، کم عمر ملزم انتہائی تیز رفتاری سے وی ایٹ گاڑی چلا رہا تھا، جس...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔  پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی...
    ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 7 بلوچ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے ویڈیو وائرل...
    ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اظہر مغل کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے، جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ہماری تحریک جاری رہے گی، 4دسمبر 2025بروز جمعرات کو ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویثرن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ وہاڑی میں پولیس کے ہاتھوں وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو پولیس گردی کے...
    حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور متوفی کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ملیر میں 12 ویلر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹرک، ٹریلر، ٹینکر اور ڈمپر کی جانب سے شہریوں کی جانیں لینے کا سلسلہ جاری ہے، ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال کے قریب بارہ ویلر ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا، جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچائی۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ نجیب اللہ کے نام سے کی گئی، جو موٹر سائیکل پر سوار...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ، شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی نمازِ جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد میتیں اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ مزید پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی حملہ کہاں ہوا اور اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ بنوں پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو بنوں میران شاہ روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پہلے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑی...
    خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کو انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر اسٹریٹجک انداز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہم نے سندھ پولیس کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کئے ہیں، سندھ سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکاء نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو گاڑی کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچل کر مارنے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالتی مجسٹریٹ شائستہ خان نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ کا حکم جاری کیا تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے قریب پیش آیا، جب مبینہ طور پر تیز رفتار سیاہ رنگ کی گاڑی نے 2 لڑکیوں کو ٹکر مار دی جو اسکوٹر پر سوار تھیں۔ ٹکر کے بعد...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔ واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔  پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ ذرائع کے مطابق ملزم ابو زر اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کا بیٹا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    سٹی 42: بانی  پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور آج بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن  ڈاکٹر عظمی کو ملاقات کی اجازت ملی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر داہگل ناکے پر پہنچ گئے ، پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی صرف ایک بہن  ڈاکٹر عظمی قاسم کو  عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی ہے اس کے بعد بانی پی ٹی ائی کی بہن ڈاکٹر عظمی قاسم خان کے ہمراہ گیٹ نمبر پانچ سے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں  لاکھوں معصوموں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگنے میں کتنے دن باقی؟ جیل مینول کے مطابق مقررہ وقت ختم ہونے کے...
    اسلام آباد:  سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور  پر گاڑی  کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع  کے مطابق  حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج  کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں خاتون کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ میری بہن اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتا چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے اور اسپتال میں ہے، اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہوچکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618...
    فوٹو:رپورٹر اسلام آباد میں سیکریٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی جس میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی، واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری بہن اپنی دوست کے ہمرا گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتہ چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اسپتال میں ہے۔مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن...
    --فائل فوٹو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر، علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کردیوزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل...
    خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ...
    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جس کی توقع نہ ہو یا جب آپ سامنے والے کو ہلکا سمجھ رہے ہوں، 90 کی دہائی میں ایک ایسا بدنام کردار وجود رکھتا تھا جس کی تلاش پولیس کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تھی لیکن اس بدنام زمانہ ڈاکو کو پکڑنا مشکل تھا تبھی تو سندھ حکومت نے اس کے سر کی قیمت رکھی لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی معمولی ڈاکو نہیں تھا اسی لیے تو چوہدری اسلم جیسے پولیس آفیسر بھی اس کی چال نہ سمجھ سکے۔ یہ کردار اصل میں تھا کون اور اس نے گرفتار ہونے کے بجائے پولیس افسران کو کیسے جیل میں قید کرایا؟ آئیے جانتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں نسیم نگر پولیس نے 2 روز قبل مبینہ طور پر لٹکی ہوئی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تین روز قبل قاسم آباد فیز تھری نقاش ولاز سے دو بچوں کی ماں کائنات زوجہ عارف لنجار کی پھندا لگی نعش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ،شوہر کی جانب سے خود کشی ظاہر کی گئی تھی جبکہ خاتون کے ورثاء نے بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا جس پر پولیس نے زمیندار عارف لنجار ولد علی مراد لنجار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ...
    خیبر پختونخوا پولیس صرف اپنے صوبے کے اندر فرائض سرانجام دے، ڈی آئی جی سیکیورٹی خیبر پختونخوا شاکر حسین داوڑ نے خیبرپختونخوا کے پولیس افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں لکھا کہ کے پی پولیس فورس کا کوئی بھی اہلکار سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لے۔ تمام نگران افسران کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی۔
    سٹی42:  عمران خان کے مقرر کردہ وزیراعلیٰ کو آج "احتجاج کا اونٹ" لے کر پہاڑ نے نیچے آنے کا چیلنج درپیش ہے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس وزیراعلیٰ کے احتجاج کرنے والے جتھے کی حفاظت کرنے کے لئے اس کے ساتھ پنجاب نہیں آئے گی۔ پشاور ہائی کورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ کوئی سرکاری ادارہ  پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں ہو گا اور کسی ادارہ کے وسائل کو سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔  پشاور ہائی کورٹ کے اس واضح حکم کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل  ذوالفقار حمیدنے  اپنی فورس کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے جس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنگین نوعیت کے امتحان سے دوچار...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
    بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ  جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
    سٹی 42ؒ سی ٹی اوڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔سی ٹی او نے بتایا کہ 149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا۔پولیس کی80موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنےپرچالان کرکےکارروائی کی گئی۔پولیس افسران واہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا۔سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید نے کہا پولیس ملازمین کوبھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔  لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 
    ڈیرہ اسماعیل خان:لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کے دوران ایک سپاہی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ تجوڑی کے قریب کٹوخیل اڈا میں کیا گیا، جائے وقوعہ پر خودکش بمبار کے اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔پولیس موبائل گاڑی میں 7 اہلکار موجود تھے، خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل علاءالدین شہید ہوگیا۔زخمیوں میں موبائل انچارج اے ایس آئی حق نواز خان، ڈرائیور یار محمد، ایلیٹ فورس کانسٹیبل کمال احمد، نعیم اللہ اور ڈی ایف سی نصر اللہ شامل ہیں۔خود کش حملہ آور کا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ مقامی لوگ جنگلوں میں تعاقب کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے...
    سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں پولیس  پارٹی پر خودکش حملے  میں شہید ہونے والے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ  پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچا کر وطنِ عزیز کو  دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں گے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آج لکی مروت میں سڑک پر ڈیوٹی دینے کے دوران  دشہتگردوں کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کو پیش آنےوالے سانحہ پر تعزیت  کی۔...
    آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر سٹیفنی پائپر کی لاش ایک جنگل میں پڑے سوٹ کیس میں دریافت ہوئی، جس کے بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ کا مبینہ اعترافی بیان بھی سامنے آیا۔ 31 سالہ سٹیفنی پائپر سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور گلوکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مقامی پولیس کے مطابق وہ 23 نومبر کو کرسمس پارٹی سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتا ہو گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سٹیفنی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر جنگل میں دفن کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر...
    تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت اہلکار محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا، یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر ہونے والے...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔   
    ٹریفک پولیس لاہور نے سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ 3 روزہ کارروائی کے دوران تقریباً 1800 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق، ون وے کی خلاف ورزی پر 1370 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے 174 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ علاوہ ازیں، کم عمری کی ڈرائیونگ کے لیے بچوں کو گاڑی یا موٹر بائیک دینے والے 30 معاونین پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب کے علاقے میں ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس سے قبل، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا بم دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اور ذاتی وقار کی پامالی کسی صورت جائز نہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے، کیوں کہ وہ استثنی کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے  یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا...
    خیبرپختونخوا ضلع صوابی کی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو مارنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا اپنا سگا بیٹا نکلا جس ۔نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز آیان اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 52 سالہ والد عباد اللہ کو جمعے کی صبح کو نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جدید ٹیکنیل ٹریسنگ کے ذریعے خاتون کے قتل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنہ پورٹ کے قریب سے 49 سالہ خاتون شہناز مسیح کی تشدد زدہ نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتولہ 22 نومبر کو گھر سے سودے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔بوٹ بیسن پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سید راشد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے شہناز مسیح کو رقم کے لین دین کے تنازعے پر سر پر بلاک کے وار کر کے قتل کیا۔ قتل کے بعد اس نے مقتولہ کے چہرے کو مسخ...
    حکومتی ذرائع کے مطابق این آئی اے کو مسجد کے امام جماعت کے خلاف کچھ اہم اشارے ملے ہیں اور اسی بنیاد پر این آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کرنے والی بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اتراکھنڈ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے ہلدوانی سے کئی ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا دہلی دھماکہ کے کلیدی ملزم ڈاکٹر محمد عمر سے تعلق سامنے آیا ہے۔ دہلی دھماکے کی جانچ اب ہلدوانی کے بنبھول پورہ تک پہنچ گئی ہے۔ کل دیر رات این آئی اے،...
    آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رواں سال اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ پرموشنیں،آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی۔ ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رواں سال 1016افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی،رواں سال 10ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی،27انسپکٹرز کو ڈی ایس پی، 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،189اے ایس آئی کی سب انسپکٹر، 306 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی...
    فائل فوٹو  کراچی کے چائنہ پورٹ سے 25 نومبر کو ملنے والی خاتون شہناز کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہناز کو پیسوں کے تنازع پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم چھپانے کے لیے انتہائی سفاکانہ اقدام کیا اور مقتولہ کا چہرہ پتھر سے مسخ کیا اور انگلیاں جلا دیں تاکہ شناخت اور فارنزک شواہد مٹائے جا سکیں۔ کراچی: کلفٹن سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی ...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جبکہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ قبل ازیں، کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر بھی دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے...
    راولپنڈی کے تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے شوہر  کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میرے شوہر،ساس اور سسر نے تشدد کرتے ہوئے میرے گلے میں پھندہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ مقدمے کے متن کے مطابق میرے ساس اور سسر میرے شوہر کی دوسری شادی کروانا چاہتے ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہے۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کی صبح ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ قمبرانی روڈ کے علاقے لنک شاہوانی کراس کے قریب پولیس ناکے کے پاس پہلے ایک کریکر دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد میں دوسرا دھماکہ ہوگیا، دونوں دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں بی ڈی ایس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے، پولیس نے فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ...
    قمبرانی روڈ پر پولیس ناکے کے قریب دھماکہ ہوا، جس مبینہ طور پر آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ جیسے ہی پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس پر دوہرے دھماکے ہوئے ہیں۔ جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر پولیس ناکے کے قریب دھماکہ ہوا، جس مبینہ طور پر آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ جیسے ہی پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکہ ہوا۔ مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ علاقے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے رپورٹ ہوئے جس میں پولیس چوکی اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکا قمبرانی روڈ کے نزدیک اس وقت ہوا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ دوسرا دھماکا، جو ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، اسی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شرپسند عناصر نے پہلے دھماکے کی جگہ کی طرف جانے والی سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  پولیس کی زیر حراست تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ ریاست کی طاقت رکھنے والے ادارے کسی بھی صورت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور نہ ہی زیر حراست افراد پر ظلم، بدسلوکی یا تشدد کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں سنایا جس میں چند پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی زریاب خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس تمام عمل کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت عظمیٰ...
    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل پر  ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) وہاڑی محمد افضل نے نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکینڈل میں ملوث گرفتار پروفیسر یحییٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پروفیسر کے خلاف سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،  تھانہ شیخ فاضل میں درج مقدمہ میں پانچ مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق  مقدمہ میں دفعہ509,292, 293,294اور354شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل سامنے آیا تھا اور پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے، اور جنسی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ معاملے...
    سپریم کورٹ نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی حراست، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑا فیصلہ جاری کیا ہے۔ 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی اور توہین آمیز رویہ، ذاتی وقار کی پامالی کسی بھی صورت جائز نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ بعض اوقات پولیس تشدد کا سہارا لے کر استثنیٰ کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرتی ہے، لیکن یہ عمل ماورائے عدالت قتل کا سبب بن سکتا ہے اور اسے روکنے کے لیے پولیس فورس پر مؤثر اور خصوصی نگرانی ناگزیر ہے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، ماورائے عدالت حراستی قتل...
    آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار پانچوں سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں سندھ پولیس کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی، یہ سوال افسران کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ موجودہ آئی جی غلام نبی میمن تیس دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد نئے آئی جی کے انتخاب کے لیے افسران میں بھاگ دوڑ شروع ہو گئی ہے ۔آئی جی کے عہدے کے لیے رفعت مختار، امیر شیخ، عبدالخالق شیخ، آزاد خان اور جاوید عالم اوڈھو امیدوار ہیں۔ ان پانچوں سینئر افسران میں گریڈ 22 کے جاوید عالم اوڈھو سب...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ نے پولیس کی زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تشدد، غیرانسانی یا توہین آمیز سلوک، جن میں ذاتی وقار کی پامالی شامل ہو، کسی بھی صورتِحال میں جائز نہیں، بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے کیونکہ پولیس عملی طور پر استثنیٰ کے مفروضے کے تحت مبینہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتی ہے۔ پولیس حراست میں ایک اور شہری کی ہلاکت،...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس اہلکاروں کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزاران کی اپیلیں خارج کر دیں۔عدالتِ عظمیٰ نے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے تین پولیس کانسٹیبلز کی اپیلوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔تینوں افراد پر زریاب خان نامی شخص کو غیرقانونی حراست میں رکھنے، اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کی محکمانہ کارروائیاں قانون کی حکمرانی، ریاستی اداروں پر اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے ضروری...
    اسلام آباد: زیر حراست ملزمان پر پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ  جاری کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے پولیس کی زیر حراست ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک، جن میں ذاتی وقار کی پامالی شامل ہو، کسی بھی صورتِ حال میں جائز نہیں۔ 7 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ عدالت نے کہا کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے کیونکہ وہ عملی طور پر استثنا کے مفروضے کے تحت مبینہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے...
    سپریم کورٹ نے بغیر قانونی طریقہ کار کے گرفتاری اور تشدد مجرمانہ عمل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پولیس کی جانب سے شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےبغیرقانونی طریقہ کارکےگرفتاری اور تشدد مجرمانہ عمل قراردیدیا،ڈیرہ غازی خان کے تین پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سےبرخاست کرنےکےخلاف اپیل مستردکردی گئی،جسٹس جمال مندوخیل نےڈیرہ غازی خان کےتین پولیس کانسٹیبلزکی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلےمیں قراردیا کہ انسان کی عزت نفس،گھرکی پرائیویسی اورآئین کےتحت بنیادی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں،آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کےوقاراور انکی نجی آزادی کےتحفظ کو یقینی بناتا...
    ویب ڈیسک : قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تاہم دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔  پولیس نے بتایا کہ پہلادھماکا پولیس ناکے کے قریب آئی ای ڈی کےذریعے کیا گیا اور دوسرا دھماکا جگہ کا معائنہ کرنے والی بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں ہوا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔  بم ڈسپوزل اسکواڈ اور...
    لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات/ ترامیم لائی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب میں ون وے کی خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    نوشہرہ کے علاقے وتر میں اپنے والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار کرلیے گئے۔نوشہرہ سے پولیس کے مطابق اجرتی قاتل سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن میں مقتول کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بیٹوں نے والد کو قتل کروایا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ڈاکوؤں نے 7 سالہ بچے کو موبائل فون نہ دینے پر گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملزمان نے پہلے بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جب وہ موبائل نہ دے سکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،  ابتدائی طبی معائنے اور اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت نازک بتائی جاتی تھی تاہم ڈاکٹروں نے اسے طبی سہولیات فراہم کر کے اس کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور...
    یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس سے تھانے میں کافی دیر...
    زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا کیمپس میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پروفیسر یحییٰ خان کو طالبہ سے نازیبا گفتگو اور غیر اخلاقی مطالبہ کرتے سنا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر امتحانی پرچے میں اضافی نمبر دینے کے بدلے طلبہ سے نامناسب مطالبہ کیا۔ زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں طالبہ سے جنسی ہراسگی کا واقعہ، پروفسیر یحیی طالبہ کو گندے اشارے کرتا رہا، ویڈیو سامنے انے پر پروفیسر معطل، یونیورسٹی میں داخلہ بند pic.twitter.com/fOdRkeHqvC — Muhammad Umair (@MohUmair87) November 28,...
    بھارتی حکومت نے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو 5 اگست 2019ء کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کے مقررکردہ لیفٹیننٹ...
    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈٹیکٹوز نے بدھ کے روز حراست میں لیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں کم عمر کو فحش مواد بھیجنے اور نقصان دہ مواد منتقل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، جو دونوں سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیچر اس وقت سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پی ای ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان علی بلوچ کو آزاد کشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے آئی جی کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا، اور سندھ پولیس کے دو سینئر افسران میں سے عرفان علی بلوچ کا نام منتخب کیا گیا۔عرفان علی بلوچ، جو پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، اس وقت کراچی کے ویسٹ زون میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر تعینات ہیں۔ شکارپور کے رہائشی عرفان علی بلوچ بدامنی کے مخصوص حالات پر قابو پانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے کراچی...
    واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جاں بحق ہوگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویلی Summersville سے تعلق رکھتی تھیں، ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی حامل تھیں۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی، وہ ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی...
    فائل فوٹو پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا، دھماکا گیس پائپ لائن کے ساتھ نصب بم سے کیا گیا۔اس سے قبل پولیس نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔ پشاور میں 24 انچ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئیپشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق دھماکے سے 24 انچ گیس کی پائپ لائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہزاروں افراد حکومت کے مجوزہ بجٹ 2026ء کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت صوفیہ میں پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ مختلف مقامات پر عوام نے پولیس کی گاڑیاں الٹانے کی کوشش بھی کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق عوام کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، احتجاج کی اصل وجہ ٹیکسز میں اضافہ اور سوشل سیکورٹی کی بڑھتی ادائیگیاں ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسن اسکوائر کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے رات گئے سناٹے میں کھڑے ہو کر عوام کو روک کر حراساں کرنے کے واقعات عام ہونے لگے۔ رات گئے ساڑھے 3 بجے مقامی اخبارکے سب ایڈیٹر آیت اللہ طاہر کو جب وہ اپنے دفتر سے چھٹی کرکے بائیکیا پر واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ حسن اسکوائر پل کے نیچے سے یو ٹرن لیتے ہی اندھیرے میں کھڑے پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی اور گریبان سے گھسیٹ کر موبائل میں بٹھا دیا، گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے جب کہ پولیس اہلکار موٹر بائیک کے تمام کاغذات دکھانے اور تمام شناخت کرانے کے باوجود تھانے لے جاکر ڈھنڈوں سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر...
    کراچی: گلشن اقبال کی نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تعاقب شروع کردیا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں...
    سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سلطان احمد چوہدری کو نیا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے.  پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر سلطان احمد چوہدری پنجاب حکومت میں تعینات تھے، موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر رواں ماہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، بی اے ناصر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سلطان احمد چوہدری یکم دسمبر سے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالیں گے، کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ  علاوہ ازیں وزیراعظم نے وقاص انور کو...
    پولیس لائن کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اور متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ منشیات اور دیگر غیر قانونی کاروبار، قمار بازی، ایرانی پیٹرول اور دیگر کا قلع قمع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ عمران قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے گزشتہ ڈیڑھ کے ماہ کے دوران 80 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے ہیں اور پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے امن کی بحالی کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ کو امن کا گہوارہ...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ گئے۔ انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پر موجود افسر کو دھمکایا لیکن آفیسر نے خاموشی سے سب کچھ سنا، کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ  حال ہی میں وزیراعلیٰ بننے والے سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں اپنی سرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ کر بیٹھے ہیں۔  کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر جیل کی حفاظت کے لئے اطراف میں سڑک پر چیک پوسٹیں بنا رکھی ہیں۔ ان چیک پوسٹوں سے آگے صرف متعلقہ افراد کو ہی مکمل...
    اسلام آباد میں پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کے نام پر چلنے والے غیر قانونی جسم فروشی کے اڈوں پر بڑی کارروائی کی۔ تھانہ شالیمار کی ٹیم نے ایک ہی رات میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور 21 لڑکیوں اور 19 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، پانچ میں سے تین اڈے ابوظہبی ٹاور میں واقع تھے، جبکہ روز پیلس اور نیچرل راکس نامی مساج سینٹرز پر بھی جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کی جا رہی تھی۔ گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی شخص لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر...
    اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی جب کہ  تھا نہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5چھاپے مار کر  21 لڑکیوں، اور 19مردوں کو گرفتار کرلیا۔ پانچ میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سنٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا، گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے۔ رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں...
    راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو رشتے سے انکار کرنے پر خاتون کو ہراساں کر رہا تھا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گرفتار شدہ شخص نے اس کی بہن کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی کے ذریعے قرار واقعی سزا دلانے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہ سکتے۔
    راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی(نمائندہ جسارت)شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتِ چوری نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران جنگ کے رپورٹر نثار احمد کشمیری، مقامی صحافی عرض محمد خاصخیلی سمیت متعدد شہریوں کی نصف درجن کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں، جبکہ ماتلی پولیس اب تک کسی بھی مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہری و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماتلی میں بڑھتی ہوئی چوریوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ٹھوس بنیادوں پر کارروائی کے لیے تجربہ کار افسران اور اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ماتلی پولیس اسٹیشن اور...
    فوٹو: سوشل میڈیا  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے  اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔
    جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں ذرائع نے فرخ کھوکھر کو پولیس حراست میں رکھنے کے معاملے پر کہا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا...
    اسلام آباد: پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا جا رہا ہے۔