2025-11-03@23:27:04 GMT
تلاش کی گنتی: 737

«کہ کراچی»:

(نئی خبر)
    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، لڑکی ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، سمجھے کہ سو گئی، تقریب کے بعد بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا حادثاتی طورپر گولی لگی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں، واقعے سے متعلق...
    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک کالونی اور مچھر کالونی میں دو علیحدہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی کے مطابق، تھانہ پاک کالونی کی حدود میں واقع حافظ مل گلی گورنمنٹ اسکول کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت سلیمان ولد نصیب زادہ اور شعیب ولد مسکین لالہ کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم کا...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔  تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔ جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔  پیر آباد پولیس کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نمائش سگنل کے قریب سوزوکی پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی باعث سوزوکی پک اپ جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے اس حوالے سے کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
    کراچی: شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 کریم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ہمت اور گلاب ولد محمد شریف کے نام سے کی اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ دونوں ڈکیت بھائی سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں۔
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے جو پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعے پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید پڑھیے: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی...
    شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس سے مقابلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون اور شہری زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد میں قائم لائبریری کے قریب شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ لیاقت آباد میں شاہین فورس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔  دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی...
    ---فائل فوٹو  گزشتہ روز کراچی سُپر ہائی وے کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔ ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی، تینوں لاشوں سے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔ کراچی: خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیلپولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔ اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تین خواجہ سراؤں کے قتل پر تحقیقات...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔ کراچی: میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکامریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے ایم نائن کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں ملی تھیں۔
    ایف آئی اے  کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون...
    کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں،  تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم...
    کراچی: شہر قائد میں ایک اور افسوسناک واقعہ  پیش آیا۔ گارڈن کے علاقے عثمانہ آباد صدیق وہاب روڈ پر گٹر کی صفائی کے دوران تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صفائی کے دوران اچانک 2 خاکروب ایک کے بعد ایک گہرے گٹر میں جا گرے جبکہ انکے بچانے کی کوشش کرنے والا تیسرا شخص بھی واقعے میں جاں بحق ہوگیا ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک نوجوان کی لاش سب سے پہلے نکالی گئی، جس کی شناخت 22 سالہ وشال ولد جورج کے نام سے ہوئی۔ امدادی سرگرمیاں مزید 3 کچھ  دیر جاری رہیں،...
    کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب پیش آیا جہاں پولیس پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کی۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، تاہم زخمی ملزم بھی بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے بھی دونوں ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایس آئی یو ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار شدہ اور ہلاک ملزمان کی...
    کراچی: گرومندر کے قریب ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے پوری ایمبولینس کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لگی تھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ ایمبولینس میں آگ لگنے کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا گاڑی میں دھوان بھرتے ہی ڈرائیور باہر نکل آیا جبکہ ایمبولینس میں کوئی مریض نہیں تھا ۔
    کراچی:  کورنگی سیکٹر 51 سی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے رات گئے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ،پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ رضوان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جسے ران پر گولی لگی تھی جبکہ وہ مدد گار 15 میں تعینات ہے جو کہ سادہ لباس میں اپنی رہائش گاہ الیاس گوٹھ سے ڈیوٹی پر لانڈھی تھانے آرہا تھا۔ تاہم، پولیس موقع پر موجود ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر احباب سوئیٹس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات  میں معلوم ہوا ہے کہ زبیر اپنی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر ہیرڈریسر کی دکان پر پیدل جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے انتہائی قریب سے سینے...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
    کراچی: شہر قائد کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ چندروز کے دوران شہر میں صبح یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ جمعہ 12 ستمبر کو شہر میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا جبکہ اگلے دو روز دن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈر ایک کے رائیڈر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان 46 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 19 لاکھ 80 ہزار لٹنے سے بچ گئے. بلڈر کے سیلز مینجر نے رائیڈر اور ڈرائیور پر شک کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ انھیں اور گاڑی کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا۔  مدعی مقدمہ سیلز مینجر عبدالباسط نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رائیڈر کے پاس مجموعی طور پر 65 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم موجود تھی جبکہ لوٹ مار کی واردات پیر کی شام 4 بجے گلستان جوہر بلاک ون واٹر بورڈ دفتر کے قریب پیش آئی تھی۔  مدعی کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
     کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی شخص کو ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم نجی اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جبکہ 28 سالہ عامر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس حوالے گڈاپ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ ناردن بائی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ آج صبح ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باعث شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کازوے روڈ کے کئی حصے...
    شیر شاہ پولیس نے پراچہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    پنجاب کے ضلع ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم انہوں نے کہاکہ پانی جن بستیوں میں جائےگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیےکیا گیا۔ صادق علی ڈوگر کے مطابق جلال پور شہر کو بچانےکے لیے...
    کراچی: موسلادھار بارش کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ ڈپریشن سے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سے بلوچستان منتقل ہو گیا، جبکہ شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں بیشتروقت مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ شہرکے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے،کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں (نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، کھارادر)، ماڑی پور،کیماڑی، سرجانی ٹاؤن،گڈاپ ٹاؤن، سپرہائی وے، میٹ کمپلیکس،کراچی ائیرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی کو کلیئر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور نکاسیِ آب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے...
    پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
    کراچی: مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت آج شام یا رات سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرچ چمک بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم اس وقت جنوب مغربی راجستھان (انڈیا) اور ملحقہ سندھ پر ہے، اس سسٹم کی وجہ سے صوبہ سندھ پر مون سون ہوائیں مسلسل اثرانداز ہو رہی ہیں۔ کراچی میں آج شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی و موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارش سے قبل شہر کا موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ منگل کو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار اور شدید موسلادھار بارشیں ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے...
    کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
    گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 نعمان گرین سٹی اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اے سی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے بعدازاں متوفی کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
    کراچی: مون سون سسٹم کی کمزور ہوائیں کل سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ نئے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کل تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں آج اور کل مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔ سکھر اور کوٹری بیراج میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر...
    کراچی: خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباو بن گیا جس کے سبب کراچی میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر سے مون سون سسٹم کے اثرات سندھ پر پڑنا شروع ہوں گے اور 11 ستمبر تک صوبے پر اثرات برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔ سسٹم سے سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہوگا اور اس دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ کراچی میں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی رہے گا۔
    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بلاک آر عجوہ ہوٹل کے قریب ہوا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
    سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی۔ سچل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا کے حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے گولی کندھے پر لگنے...
    شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر حسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول شرافی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ جاوید نامی شخص سے ملنے آیا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ تاہم، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس...
    کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ...
    گارڈن شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں رہائشی عمارت میں فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ چھیپا حکام کے مطابق 5 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر بنے ہوئے فلیٹ کی چھت گری تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی جبکہ شوہر 55 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ علی ولد ذیشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی...
    کراچی: حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ آج تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین...
    کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    کراچی میں بارش کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 77 ملی مٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور کلفٹن سمیت دیگر بازار بھی بند کردیے گئے.کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میئر کراچی نے بارش کے دوران تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔کمشنر کراچی آفس میں بارش کی صورتحال پر کنٹرول...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے۔ شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں: ماہرینِ موسمیاتماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اس حوالے سے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ، گلشنِ معمار میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 12، مسروس بیس پر 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ پر 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جن کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات ہر ممکنہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں سے کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاور...
    فوٹو: فیس بک خاور حسین  سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ  کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
    فائل فوٹو  اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز  سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا۔واقعے کے بعد کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا، پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، معائنہ جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کی انسپیکشن اور کلیئرنس میں 8 گھنٹے سے زائد وقت درکار ہے، اچانک روانگی روکے جانے سے طیارے میں گھٹن ہوگئی،  جس سے مسافر پریشان ہوگئے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔ پولیس نے...
    شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
    نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
    نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے اسٹیٹ آفس کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس اسلام آباد نیاز علی لاکھو، چیف انسپکٹر اسلام آباد زوہیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی زوہیب علی اڈھو، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی سمیت وفاقی محکموں کے مختلف افسران شریک ہوئے جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اس عزم کا...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
    فوٹو: اسکرین گریب فیس بک  جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنر ہاؤس کے اطراف مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس پر ہی اختتام کو پہنچی۔ ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل گورنر ہاؤس میں ہونے والے کنسرٹ میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔ریلی سے قبل گورنر سندھ نے عمان اور یو اے ای کے قونصل جنرلز کے ساتھ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے ہک حب ڈیم سے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر کراچی کو 40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا اور سال کے آخر تک پانی کی سپلائی 140 ایم جی ڈی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کو  وطن عزیز کے 78 ویں جشن آزادی  کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعدحاصل ہوا  ہے، آج کا دن ان قربانیوں اور جدوجہد کو  اپنے دلوں...
    کراچی: کراچی کی 3 کروڑ آبادی والے شہر کے لیے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث ہزاروں مریض اسپتال کے باہر راہداریوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ صاحب استطاعت مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب مریضوں کی اکثریت اسپتالوں میں اپنے آپریشن کے لیے کئی کئی ماہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے قیام کے لیے ہوٹل کرائے پر لے لیں، اس وقت کراچی کے 9 سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر بستروں کی تعداد ساڑھے...
     ویب ڈیسک : کراچی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا گیا، جو مختلف شہروں میں جاکر تقاریب اور ثقافتی نمائشوں کا حصہ بنے گی۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فیتہ کاٹ کر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ، صوبائی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیزرٹ ٹرین پہلے سے چل رہی ہے ، خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جا رہی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی کو جوش...
    کراچی: شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ...
    کراچی: شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی...
    شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔Vمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
     ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔  قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔  ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں  اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
    ---فائل فوٹو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اظہار مذمت کیا ہے۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن کی موت دلخراش واقعہ ہے، ڈمپر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درجکراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتی خاموشی ناقابلِ قبول ہے،...
    کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر  اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے  تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو ایکسپو سینٹر میں “معرکہ حق” کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد ہوگا، جہاں شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر عمر کے لوگ آرام دہ ماحول میں شرکت کرسکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور اس تاریخی موقع کو جوش و خروش سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔ مزید...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔ایکسپو سینٹر کراچی میں سعید غنی اور وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے لیے ایکسپو سینٹر میں آج مشاعرہ اور آتشبازی ہوگی۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ اس میں فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں جبکہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں بہت بڑا پروگرام ہوگا۔ وہاں خواتین، جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے الگ انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل حیدرآباد رانی باغ میں بہت زبردست پروگرام ہوا ہے، شاید پاکستان کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس میں...
    صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیرنے عوام سے اپیل کی کہ سکھر، کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے ان گرینڈ شوز میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے دی جانے والی تاریخی شکست کو پوری قوم شاندار انداز میں منائے، کیونکہ ماضی کی جنگوں کا مشاہدہ صرف پرانی نسلوں نے کیا تھا، جبکہ موجودہ نوجوان نسل نے پہلی بار اپنی فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور پوری قوم کو ایک ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست دیتے دیکھا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے...
      ویب ڈیسک :ورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر معرکہ حق کی یاد تازہ کرنے کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔ استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔ گورنر سندھ...
    —فائل فوٹو موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی...
    کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت  رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران لائیو فائرنگ مظاہرے بھی کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ ترجمان نے...
    کراچی: کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات...
    کراچی: شہر قائد میں بن قاسم کے علاقے پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔  ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن...
    شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 24 سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ 22 سالہ سہیل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی، صدر اے پی این ایس، اور احمد حسین کپا​ڈیا، چیئرمین پی اے اے، نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹو اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔یہ مشترکہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اجلاس میں​ دونوں صنع​وں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے، پالیسی کے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور موجودہ میڈیا​ کے منظرنامے...
    سائٹ ایریا میٹروول میں بوسیدہ دیوار گرنے سے نوعمر لڑکا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ سبحان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پارک کی بوسیدہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد  علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے  پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک...