2025-10-30@02:32:03 GMT
تلاش کی گنتی: 289
«کی گاڑی کا»:
(نئی خبر)
کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان شاہد رند نے بغیر تحقیق کے پریس ریلیز جاری کی اور ہمارے محکمے کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس ریلیز پر سوالات اٹھاتے ہوئے شاہد رند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ سردار کھیتران کا کہنا ہے کہ ترجمان نے بغیر تحقیقات کے ہمارے خلاف اسکینڈل کھڑا کیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مانگی ڈیم منصوبے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو سرکاری گاڑی کہہ کر متعلقہ پروجیکٹ کے اہلکاروں کو برطرف کر دیا، جبکہ پروجیکٹ...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس...
فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دان ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول تیار کر رہے ہیں جو ٹریفک حادثات کے بعد گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے اور ضروری مرمت کے عمل کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے اسکول آف کمپیوٹنگ نے ایکسیڈنٹ ریپئر گروپ ABL 1 Touch اور Innovate UK کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ایک ایسا AI سسٹم تیار کیا جا سکے جو برطانیہ کی بڑی انشورنس کمپنیوں اور گاڑی فراہم کرنے والے اداروں کو مہیا کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز کے مطابق، سال 2024 میں برطانیہ میں 24 لاکھ گاڑی مالکان نے انشورنس کلیم دائر کیے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11.07 ارب پاؤنڈ کی...
ریسکیو کی گاڑی رسی دے کر چلی گئی، دوسری گاڑی آئی تو کہنے لگے ہمارے پاس کچھ نہیں : سوات واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والد کا انکشاف
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔ سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔ ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، کانسٹیبل رشید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں...
اس فیملی کی گاڑی سمیت گمشدگی کی جب خبریں سامنا آنا شروع ہوئیں تو گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت نے نوٹس لے کر تمام اضلاع، محکموں اور چیک پوسٹوں کو الرٹ بھیجا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو جانے والی لاپتا فیملی کا تین روز بعد سراغ مل گیا، تمام لوگ بالکل محفوظ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی اپنی سفید رنگ کی گاڑی LEH-2847 میں فیملی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بائی روڈ 29 جون کو گلگت بلتستان پہنچے جس کے بعد وہ اسکردو گئے۔ اسکردو تک اُن کا رابطہ اپنے پیاروں سے تھا تاہم اُس کے بعد سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا جس کے باعث فیملی کے...
پشاور سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی سیاحت کیلیے جانے والی لاپتہ فیملی کا تین روز کے بعد سراغ مل گیا اور تمام لوگ بالکل محفوظ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی اپنی سفید رنگ کی گاڑی LEH-2847 میں فیملی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بائی روڈ 29 جون کو گلگت بلتستان پہنچے جس کے بعد وہ اسکردو گئے۔ اسکردو تک اُن کا رابطہ اپنے پیاروں سے تھا تاہم اُس کے بعد سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا جس کے بعد فیملی سے متعلقہ افراد پریشان ہوگئے تھے۔ اس فیملی کو گلگت بلتستان کے بعد کاغان، ناران سے ہوتے ہوئے پنڈی جانا تھا اور اس گاڑی میں ماں باپ، بیٹا ، بہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گاڑی کے پچھلے شیشے (رئیر ونڈ شیلڈ) پر باریک باریک لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟ یہ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ ایک نہایت کارآمد اور تکنیکی مقصد کے تحت لگائی جاتی ہیں۔یہ باریک لکیریں درحقیقت ڈی فروسٹر یا ڈی فوگر لائنز کہلاتی ہیں جو سردیوں میں شیشے پر جمنے والی دھند یا برف کو پگھلانے میں مدد دیتی ہیں۔ ان لائنز میں بجلی دوڑتی ہے جو گرمائش پیدا کرتی ہے، جس سے شیشہ صاف رہتا ہے اور ڈرائیور کو پیچھے کا منظر واضح دکھائی دیتا ہے۔یہ لائنز گرمیوں میں بھی کام آتی ہیں، خاص طور پر جب ہوا میں نمی زیادہ ہو اور شیشہ اندر سے دھندلا جائے ایسے...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔ 27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔ شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔ 29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ...
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹم حکام نے پکڑ لی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹم حکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر کسٹم حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں...
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھینی گئی گاڑی، ہتھکڑیاں، پولیس یونیفارم، ماسک، وائرلیس سیٹ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، 1043 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت خالد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پلاٹ اور گاڑی کی خریداری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور فنانس بل میں ترامیم بھی کردی گئی ہے۔صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 26-2025 ء پر دستخط کے بعد یکم جولائی سے فنانس ایکٹ کی صورت اطلاق ہوجائے گا، فنانس ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی ترمیمی شقوں کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن114 سی میں ترامیم کردی گئی ہیں۔حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس آرڈیننس میں کی...
پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پلاٹ اور گاڑی کی خریداری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور فنانس بل میں ترامیم بھی کردی گئی ہے۔صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کے بعد یکم جولائی سے فنانس ایکٹ کی صورت اطلاق ہوجائے گا، فنانس ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی ترمیمی شقوں کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے فنانس بل 26-2025 کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب ایک شہری کو صرف اس لیے مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ اس کی آنکھیں قدرتی طور پر بہت چھوٹی تھیں۔یہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب اس کی گاڑی میں نصب جدید ’’ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم‘‘ نے اس کی آنکھوں کی بناوٹ کو ’’نیند‘‘ سے تعبیر کیا اور بار بار الارم بجا کر ڈرائیور کو خطرے کا اشارہ دینے لگا۔یہ واقعہ ایک چینی بلاگر کے ساتھ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ اس کی آنکھیں قدرتی طور پر چھوٹی ہیں، مگر گاڑی کا AI سسٹم بار بار نیند یا غیر توجہی کی وارننگ دے رہا ہے، حالانکہ وہ...
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے خان یونس میں دو مختلف واقعات میں 7 فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک افسر اور 6 فوجی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی "پوما" پر نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔...
سید نعمان شاہ: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے، دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر...
لاہور ڈیفنس میں چور کار مالک کے سامنے اس کی گاڑی لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں شہری کی 90لاکھ مالیت کی کار چور لے اڑے، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق چور نے ٹیلی فون کے ذریعے کال کرکے گاڑی کا خریدار بن کر شہری کے گھر آیا،گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔ لاہورپولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے نامعلوم ملزم چور کی تلاش شروع کردی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد...
سٹی 42:ؒقائد حزب اختلاف عمر ایوب کا احسن اقدام سامنے آگیا ، شدید گرمی میں گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے والی شہری کی مدد کر دی عمر ایوب نے فی چوک کے قریب فیملی کو پنکچر ٹائر تبدیل کرتے دیکھا ،عمر ایوب نے گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے میں شہری کی مدد کی ،عمر ایوب نے ماہرانہ انداز سے جیک کو بند کیا اور اپنی گاڑی میں روانہ ہو گئے عمر ایوب کے ٹائر تبدیل کرنے کی وقت انکا ڈرائیور بھی ان کے ساتھ موجود تھا ،عمر ایوب نے ڈرائیور کو کہنے کی بجائے خود شہری کی مدد کی اور روانہ ہو گئے لاہور ہائیکورٹ سے سیف سٹی کے ای چالانوں کے متعلق بڑی خبر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر عمر ایوب اپنی گاڑی سے اترے اور ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کیا۔ ????????????اسلام آباد کے ریڈ زون میں ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ٹیکسی ڈرائیور کا ٹائر خود تبدیل کردیا٫ ویڈیو وائرل@OmarAyubKhan pic.twitter.com/iRiDv1ekaF — Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) June 18, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرونِ ملک پاکستان کا مقدمہ لڑا، دہشت گردی پر مؤثر بات کی گئی، پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے سب کی نظر میں آگیا ہے۔شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وہی جنگ مسلط کی جو بھارت نے پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔ دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ پانی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا ہو، یہ خطرناک رجحان ہے، ہم نے ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم نے کہا کہ ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں، نہ ہم نے جنگ مسلط کی اور...
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ملزمان کا ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ۔تفصیلات کے مطابق نان کسٹم سگریٹ آپریشن والی ایف بی آر ٹیم پر حملہ، عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی۔ حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ملزمان سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے۔سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا۔35 مسلح افراد کاایف...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا بدقسمتی سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا جاگری۔ حکام کے مطابق اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزیدپڑھیں:اتنی بار شادی کا ذکر کرچکی ہوں اب شادی نہیں ہورہی؛ اداکارہ لائبہ خان
گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں جلد ہی مل گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاوں نے دریا سے باہر نکالا۔ ادھر ضلع سوات کی تحصیل کبل...
ویب ڈیسک: گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا بدقسمتی سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا جاگری۔ حکام کے مطابق اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
پنجاب اسمبلی—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 1 گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے راولپنڈی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی، راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپوزیشں ارکان کے نعروں کے بعد دعائے مغفرت کروائی جائے۔ اس موقع پر اسپیکر نے اپوزیشن ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ نہ بگاڑیں میرے ساتھ اچھے رہیں، کسی کو میرے متعلق پتہ ہو یا نہ ہو سردار محمد علی کو پتہ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے بعدازاں میڈیا سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور میں نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک خاندان کے تین افراد شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔بروہی اور سندرانی قبائل میں تصفیہ ہونے کے باوجود دوبارہ تصادم بھڑک اٹھا، واقعہ نیو فوجداری تھانے کی حدود اچھی مسجد کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی، آدم سندرانی اور کار ڈرائیور رسول بخش معرفانی کی شناخت ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید تفتیش...
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔ تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا کی مشہور آٹو کمپنی ہیونڈائی نے پارکنگ کا ایسا زبردست حل نکالا ہے جو مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے ۔ جی ہاں، اب گاڑی کو انسان نہیں، خود روبوٹس پارک کریں گے!ہیونڈائی نے ایسی چپٹی اور لوہے کی پلیٹیں متعارف کروا دی ہیں جو زمین پر بچھی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی گاڑی پلیٹ پر آتی ہے، یہ خود بخود گاڑی کے نیچے آتی ہے، پورے کی پوری گاڑی کو پہیوں سمیت اٹھاتی ہے اور مخصوص پارکنگ جگہ تک آرام سے پہنچا دیتی ہے۔ان پلیٹوں میں LiDAR، کیمرے اور QR کوڈ اسکینر لگے ہوئے ہیں۔ یعنی جیسے ہی کوئی گاڑی آتی ہے، یہ فوراً پہچان لیتے ہیں کہ کون سی گاڑی ہے اور اسے کہاں لے...
جنوبی کوریا کی ہیونڈائی کمپنی نے ایسی جدید "لوہے کی تختیاں" متعارف کروائی ہیں جو مستقبل میں آٹومیٹک پارکنگ کے نظام کو بدل دیں گی۔ یہ فرشی سطح پر پائیدار، 110 ملیمیٹر موٹی، چپٹی روبوٹ پلیٹیں ہیں جو گاڑی کے نیچے سے چل کر اسے اٹھا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ پہیوں سمیت پورے گاڑی کو موو کرتی ہیں اور مخصوص پارکنگ مقام تک لے جاتی ہیں۔ تصاویر میں یہ پلیٹیں گاڑی کے پہیوں تلے آتی ہیں، اسے جھٹکے سے اٹھاتی ہیں اور 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے محفوظ انداز میں گاڑی پارک کرتی ہیں یہ تختیاں LiDAR اور کیمرے سے لیس ہیں اور کیو آر کوڈز کے ذریعے گاڑیوں کو شناخت کرتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 2.2 ٹن وزن اٹھانے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعہ رات تقریبا 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے۔
سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری بینک کے افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ چلیا ٹول پلازہ کے قریب 4 جون بروز بدھ کو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ چار دن بعد 8 جون کو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے کینجھر جھیل تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نیم سرکاری بینک کے ڈپٹی سی ای او کو نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص قاسم کے بھائی مدعی مقدمہ پیر بخش کے مطابق، حادثے کے وقت...
شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے Post Views: 2
فائل فوٹو کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی۔فوٹیج کے مطابق 7 جون کو پیش آئے واقعہ میں 3 ملزمان ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے نظر آئے۔واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب 3 ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچتے ہیں، دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے، گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے، تاہم پولیس نہ تو ملزمان...
---اسکرین گریب کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔ اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیاگزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی...
وزیرِ قانون و داخلہ سندھ ضیاءلنجار—فائل فوٹو وزیرِ قانون سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔وزیرِ قانون و داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی زیرِ صدارت موٹروہیکلز رولز میں ترامیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، سیکریٹریز قانون و ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے باہر نکلے، ضیاء لنجارصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب قیدی فرار ہوئے جن میں سے 46 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمرشل، نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں گرفتار ملزم عمر حیات نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات رینٹ پر حاصل کی گئی فورچونر گاڑی کے ذریعے فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو اسی گاڑی میں آیا، تاہم گاڑی کا کرایہ تک ادا نہ کیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کی جیب سے محض چند سو روپے برآمد ہوئے جبکہ رینٹ اے کار کا مالک بھی پیسے لینے تھانے پہنچ گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا، حالانکہ اس کا والد ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 سرکاری...
مزاحمتی ذرائع کے مطابق اسلامک جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے العامودی بریگیڈ کے تعاون سے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامک جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے بتایا ہے کہ مجاہدین نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں کو مارٹر حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق اسلامک جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے العامودی بریگیڈ کے تعاون سے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، جنہوں نے کسٹم والے علاقے میں دراندازی کی تھی۔ الاقصیٰ بریگیڈز نے بھی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر ریلیف متوقع، چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 تا 10 لاکھ روپے کمی کا امکان
کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
شمالی علاقہ جات جانیوالے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر
گلگت (ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق رشتہ داروں کے ساتھ چھٹیاں منانے کی خاطر اٹلی سے گجرات آنے والا سلمان نصراللہ تین دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کی سیر کے لیے گیا تھا لیکن 16 مئی کے بعد سے چاروں دوست لاپتہ تھے اور آج بالآخر ان کی گاڑی...
— فائل فوٹو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں سے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت...
رحیم یار خان: موٹر وے ایم-5 پر کشمور کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک مسافر بس اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جو مبینہ طور پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ بس نے دوسری گاڑی کے 6 مسافروں کو کچل دیا ترجمان کے مطابق 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 11 شدید زخمیوں کو قریبی...
وفاقی حکومت نے 2025-26 کے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس، اور صنعتی خام مال پر محصولات کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی برائے آٹو اسپئر پارٹس کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ شرحوں میں بتدریج کمی پر بھی غور کر رہے ہیں، جن میں موجودہ 4 فیصد سے 7 فیصد تک کے کسٹمز ڈیوٹی سلائب شامل ہیں۔ حکومت گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد کے موجودہ ٹیکس میں 20 فیصد کمی لانے پر بھی غور کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟ اس کے علاوہ برآمدات کو 5...
کراچی: سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ گاڑی ٹریفک جام میں پھنسے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا...
سوشل میڈیا پر پنجاب کے ضلع بہاولپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی بے قابو ہو کر نجی بینک کے دروازے میں جا لگی جس سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئیں جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بہاولپور میں خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسلم کمرشل بینک کے دروازے میں جا لگی، ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی...
کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
—فائل فوٹو آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف محکمۂ ماحولیات سندھ کا کریک ڈاؤن صوبے بھر میں تیز کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز کی ہدایت پر 5 مئی سے جاری آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے تحت کراچی میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اب تک 133 گاڑیوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جن میں سے 94 گاڑیاں کلیئر قرار پائیں جبکہ 39 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر موقع پر ہی چالان کردیا گیا ہے۔ لاہور: آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکملاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران آلودگی پھیلانے والی...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھارتی آلہ کار کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7...
بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔ انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ 5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی) کے قریب دہلی جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پون دیپ کے شدید زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بتایا گیا کہ ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ گلوکار کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق ایک بیان انسٹاگرام پر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں...
ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ “میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ، ڈی ایچ اے فیز ون میں تبدیل کروانے آیا تھا، اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکر کیل (سووا)سمیت پکڑا گیا۔ شہری کا مزید کہناتھاکہ ” ان بھائیوں (پولیس اہلکاروں) کا شکریہ ،جنہوں نےا سے پکڑا ، ویڈیو میں شاپ کے مالک اور ورکر کو بھی دکھایا گیا۔ شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔ ایک...
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں...
راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
معروف چینی کمپنی کی جانب سےکم قیمت اورمہران جیسی چھوٹی الیکٹرک کار لانچ ، اہم خصوصیات اور قیمتیں کیا ؟ جانیں
چینی الیکٹریکل وہیکل کمپنی ’’نیو‘‘ نے شنگھائی آٹو شو 2025ء میں اپنی نئی چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی۔ ماہرین کے مطابق فائر فلائی پاکستان کیلئے ’’الیکٹرک مہران‘‘ ثابت ہوسکتی ہے، نیو کی فائر فلائی کمپنی کی منصوبہ بندی کا مرکزی حصہ ہے تاکہ یہ 5 براعظموں کی 16 نئی مارکیٹس میں قدم رکھ سکے۔نیو کمپنی کے سی ای او ولیم لی نے بتایا کہ فائر فلائی کئی ممالک میں تیسری پارٹی کے ڈسٹری بیوٹرز اور مقامی پارٹنرز کے ذریعے متعارف کرائی جائے گی جو کہ کمپنی کی پچھلی فروخت کے طریقے سے مختلف ہوگی۔ واضح امکان ہے کہ فائر فلائی پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوگی، کیونکہ یہاں کئی چینی کار کمپنیاں پہلے ہی مقامی ڈسٹری بیوٹرز...
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کے سستے ورژن کی قیمت اب 4.23 ملین روپے جبکہ ٹاپ آف لائن ویریئنٹ کی قیمت 4.6 ملین روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL) کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے...
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے...
جرمنی کی تیار کردہ شہرہ آفاق کار مرسڈیز بینز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ’سٹیٹس سمبل‘ سمجھا جاتا ہے۔ اس کار کے موجد برتھا بینز اور ان کے شوہر کارل بینز ہیں۔ مرسیڈیز بینز نام کی کار اس لیئے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ یہ کار پٹرول سے چلنے والی پہلی گاڑی تھی۔ اس کار کی ایجاد اور افادیت کا شروع میں کسی کو احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی نے اس ایجاد پر کوئی خاص توجہ دی تھی، بلکہ لوگوں کی اکثریت نے کارل اور اس کی بیوی برتھا کا یہ کہتے ہوئے مذاق اڑایا تھا کہ’’تین پہیوں والی گاڑی‘‘ ایک احمقانہ خیال ہے۔ اس...
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر کو ہائی وے پر انتہائی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا گیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی آٹو موڈ پر چل رہی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت قرار دیتے ہوئے موٹروے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف غفلت، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور اوور اسپیڈنگ سمیت متعدد الزامات...
سوزوکی نے میزان بینک کے تعاون سے اپنی گاڑی کلٹس کی 5 سالہ قسطوں پر ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔ سوزوکی کلٹس کئی سالوں سے پاکستان میں گاڑیوں کے خریداروں کیلئے سستی، قابل اعتماد اور ایندھن کی کارکردگی کی وجہ سے مقبول انتخاب رہی ہے۔یہ روزانہ آنے جانے اور خاندانی استعمال کیلئے ایک قابل اعتماد گاڑی بن گئی ہے۔ سوزوکی کلٹس کی فروخت سے متعلق اہم نکات میں سے ایک اس کی ایندھن کی کارکردگی ہے، جو اسے ایندھن کی بلند قیمتوں سے نمٹنے والے شہری باشندوں کیلئے ایک اکنامیکل انتخاب بناتی ہے۔ کار کا کمپیکٹ سائز اسے تنگ گلیوں اور مصروف ٹریفک کیلئے بھی مثالی بناتا ہے، جو پاکستان کے شہروں میں عام ہے۔کلٹس جدید خصوصیات سے لیس ہے،...
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔ اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں مریم اورنگزیب
اسلام آباد: پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
کراچی: گلشن معمار میں ڈمپرز کی ٹکر سے کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔ کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر...
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے مطابق 46 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاما کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں اب تک پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 1 لاکھ سے بھی کم گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ پاکستان میں ایک عرصے کے بعد گاڑیوں کی...
جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔ جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟ ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔ اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو...
ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور انڈے ٹماٹر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نہری منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ مظاہرے کے مقام سے گزرا تو مظاہرین نے قافلے کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی کی، انڈے اور ٹماٹر پھینکے، اور گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ تاہم وزیر مملکت کا قافلہ بحفاظت وہاں سے روانہ ہو گیا۔ واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر...
سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ حملے کی وجہ سے وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ چین سے متعارف ہونے والی “DongFeng کو چاولہ گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں لایا، جو کہ اس گاڑی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔ لیکن اب دوسری جانب GuGo موٹرز نے اپنی “GuGo کے ساتھ مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری دے دی ہے اور صرف دو ماہ بعد ہی اپنی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ GuGo موٹرز نے اپنے تین ای وی ویریئنٹس E1، E2، اور E3 کی قیمتوں میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے۔ اس اقدام نے GuGo Box کو نہ صرف زیادہ پرکشش بنا دیا ہے بلکہ DongFeng Box کے مقابلے میں...
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا مستونگ کے دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا گیا، پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کر دی گئی ہے۔ نئی فیسیں آج سے نافذ العمل ہوں گی۔ تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے، 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی ہے۔ 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھ کر 11000 روپے ہوگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے...
ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو نامعلوم ملزمان نے نوشہرہ کی حدود میں فائرنگ کرکے نشانا بنایا، شہید ہونے والوں میں ایکسائز کانسٹیبل مجاہد خان، ایکسائز کانسٹیبل افتخار اور ڈرائیور شبیر شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جی ٹی روڈ تاروجبہ کے قریب گاڑی روکنے پر ایکسائز پیٹرولنگ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے افتخار کانسٹیبل اور مجاہد کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور انسپکٹر شبیر کو شدید زخمی حالت میں استپال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ محکمہ ایکسائز اینٹیلی جنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی...
-----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، متاثرہ شہری کی درخواست پر اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ ایف ایٹ کی حدود میں کم عمر ڈرائیور نے سڑکوں پر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ گاڑی وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر زاہد چن زیب کا کم عمر بیٹا چلاتا ہے، زاہد چن زیب کے کم عمر بیٹے نے چند روز قبل خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔ وفاقی پولیس سیف سٹی کیمروں کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نا کر سکی۔ مذکورہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم متاثرہ شہری کی ون فائیو...