2025-11-04@14:06:10 GMT
تلاش کی گنتی: 620

«ارناب گوسوامی کے»:

(نئی خبر)
    جشن آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو 78 ویں جشن پاکستان مبارک ہو، جشن پاکستان وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر...
    آواز ایم سرورصدیقی کاش کوئی ان حکمرانوں کو سمجھائے کہ گھر کے برتن فروخت کرکے کبھی گزارا نہیں ہوتا معاملات میں خودکفیل ہوناپڑتاہے۔ محض خالی باتیں اور کھوکھلے دعوے کرنا الگ بات ہے لیکن ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ حکمرانوںکی نااہلی سے ترقی کا ٹائی ٹینک ڈوب رہاہے۔ ایک وقت تھا جب اس ملک میں ڈرائنگ روم کی سیاست کا دور دورہ تھا۔ اس ماحول میں ذوالفقارعلی بھٹو نے عام آدمی کو سیاست سے روشناس کروایا ۔عوام کو اپنے حقوق کااحساس ہوا ۔ہمارے ملک کے بیشتر سیاستدان نسل درنسل اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں۔ سیاست بھی ان کے گھر کی لونڈی ہے۔ موجودہ جمہوریت ان کی سب سے بڑی محافظ۔۔ عام آدمی کو دووقت کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا فخر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں ۔نوجوانوں کی تخلیقی سوچ اور عزم قومی ترقی کا سب سے مضبوط سہارا ہے۔پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر انیشیٹوز کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔مقامی و علاقائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا...
    — فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا کہ انارچینہ، توغ چھپر اور کرک کے سرحدی علاقوں تک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور 2 اشتہاری مجرمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے رٹ اور امن خراب کرنے...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے...
    مشہور اسٹار وارز سیریز ’اینڈور‘ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والی آئرش اداکارہ ڈینیس گو نے لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہونے والے ’مارچ فار غزہ‘ میں شرکت کے بعد ساتھی فنکاروں اور دیگر عوامی شخصیات سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انسٹاگرام پر اتوار کو شیئر کیے گئے پیغام میں گو نے بتایا کہ انہیں فلسطین سالیڈیریٹی کمپین کی جانب سے خطاب کی دعوت ملی، جہاں انہوں نے فلسطینی شاعر و کارکن نور عبد اللطیف کی نظم If I Must Starve بھی پیش کی۔ ڈینیس گو نے لکھا، ’میری وہاں موجودگی کا مقصد صرف یہ تھا کہ بااثر شخصیات کو ترغیب دی جائے کہ وہ بولیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ڈر موجود...
    جموں و کشمیر کی 25 کتابوں پر پابندی کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے تھے، وہ اسے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح  کا خیال تھا کہ کشمیر ایک مسلم ریاست  ہے، یہ ان کے ساتھ چلے گا، جناح کا خیال تھا کہ کشمیر کہیں اور نہیں جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت انگریزوں نے یہی کیا تھا، اگر کوئی ہندو بادشاہ ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر مسلمان ہیں تو عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا...
    نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، جس...
    حسن علی : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف سے کربلا تک کا مشی میں حصہ لیں گے، جبکہ گورنر پنجاب نجف اشرف میں حضرت علی علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگرمقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی Ansa Awais Content Writer
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’کل کا بچہ‘ قرار دیا اور ان کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے ان کے نہ تو دوستانہ تعلقات ہیں اور نہ ہی علی امین صوبے کے امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے ان کے بقول حالیہ جرگے میں علی امین گنڈا پور کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) تک جا پہنچا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر نے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوادی۔(جاری ہے) حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو لانے والے یہی لوگ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی صوبہ دوسری ریاست سے بات نہیں کرتا یہ وفاق کا کام ہے۔
    چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
    کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
    سندھ حکومت کی چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔  کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے...
    حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ کراچی کےمختلف بازاروں میں بھی چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔ کمشنر کراچی نے چینی کی ریٹیل قیمت 173...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ  مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
    اسکرین گریب بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کے لیے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی...
    سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تنگ دستی یعنی غربت یا مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کا رجحان ایک نہایت سنجیدہ اور افسوسناک مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں بہت سے افراد اور خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان معاشروں میں جہاں معاشی تحفظ، سماجی مدد اور ذہنی صحت کی سہولیات محدود ہوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی بھی زندگیاں نگلنے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں بھی پیش آیا جہاں قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری...
    گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔ پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے،17 روز...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی ۔ذرائع کے مطابق  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔حکام کا کہنا ہے  چین کو گدھے کاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے  چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہے  گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہے گدھے کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔  حکام کا کہنا ہےکہ  چین کو گدھےکاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت  مقامی مارکیٹ  میں سپلائی نہ ہوجائے۔حکام کے مطابق  اسلام آباد...
    ---اسکرین گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور کا کہنا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے ایک سال ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ علی امین اگر لوگوں کو پکڑ رہے ہیں اور کسی...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جعلی فون کال نے بھارت کے مندرمیں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار عدالت...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے...
    ( ویب ڈیسک )گوجرخان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔  تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی نوعیت اور “یک جماعتی غلبہ” کے عزائم کے پیش نظر ، ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے،...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ان کے بیٹے بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیاجائے، قبائلی جرگے میں فاٹا کے سابق اراکین پارلیمنٹ، سیاسی نمائندے اور دیگر شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔ ان کا کہنا...
    خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی نے بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کو اہم کامیابی ملی ہے اور بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، سی ٹی ڈی سوات کے کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ ولیج ڈیفنس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔ یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیا رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی،...
    گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پیر سے مون سون ہوائیں دوبارہ شدت اختیار کریں گی، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق 29 جولائی کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جو موجودہ موسمی نظام کو مزید مضبوط کرے گا۔ علاقائی پیش گوئی  کشمیر اور گلگت بلتستان: 27 سے 31 جولائی کے دوران گرج چمک، تیز ہوائیں اور مقامی طور پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: دیر، چترال، سوات، پشاور، اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مزید :
    لاہور (لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات (فرسٹ اینول) 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ 1193 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن دار ارقم گرلز ہائی سکول الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ رولنمبر 115235 نے حاصل کی۔ پاک گیریژن گرلز سکول ننکانہ صاحب کی طالبہ نورالہدیٰ رولنمبر 119842 اور پاک گیریژن ہائی سکول بوائز ننکانہ صاحب کے طالب علم رولنمبر 220365 حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب بوائز سکول ٹائون شپ لاہور...
    لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے مئی 2022 میں لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل (24 جولائی)کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوگی، کیس سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
    گورنر کا کہنا تھا کہ اچھا بچہ جن کا ہے ان کے لیے ہے، جس روز ہمارے پاس ایک ممبر ہوا تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا حق ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف قسم کی دہشتگرد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صدر زرداری کے ویژن کے مطابق بلامقابلہ سینیٹ انتخابات منعقد ہوئے، جس دن ایک ممبر زیادہ ہوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر سینیٹ الیکشن لڑا۔ان کا کہنا ہے کہ سوات سانحہ ہوا لیکن کے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سیاست میں دولت کا استعمال روکنا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل...
    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔  جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔
    گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صدر زرداری کے ویژن کے مطابق بلامقابلہ سینیٹ انتخابات منعقد ہوئے، جس دن ایک ممبر زیادہ ہوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے ویژن کے مطابق کے پی میں بلامقابلہ سینٹ انتخابات کرائے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔  گورنر کا کہنا تھا کہ اچھا بچہ جن کا ہے ان کے لیے ہے، جس...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش...
    —فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت...
    نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نومئی کومنصوبہ بندی کے تحت200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، نومئی کیاوپن اینڈ شٹ کیسز ہے، ملک احمد بھچر،احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت32 سے زائد ملزمان کو...
    خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان غیر رسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس مشاورت میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوئے، ملاقات پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد ہوئی۔اس سلسلے میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی جلد بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران صوبائی اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
    خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی جمہوری طریقے سے صدرِ پاکستان تبدیل ہونا جمہوری عمل ہے، صدر زرداری کی تبدیلی کے کوئی آثار بظاہر نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاس تبدیلی کے لیے سیاسی جماعتوں کا کوشش کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں...
    عمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر آئین اور قانون کو نہیں مانیں گے تو گرفتاری سمیت تمام قانونی کارروائی ہوگی، تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان میں خلاف قانون کام کیا...
    بلاول بھٹو ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز رحیم یار خان (آئی پی ایس)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنر پنجاب کے استقبال کے موقع پر جیالوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پارٹی ترانوں کی گونج سے فضا گونج اٹھی۔ گورنر پنجاب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں...
    پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پُرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کےحوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین خطہ بنائیں گے، صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ فیصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔میڈیا ذرائع کےمطابق گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے-انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ اٹھایا جائے گا...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے- کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ...
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر نے بھی گھروں میں رکھے پالتو جانوروں کے ساتھ بے رحمی کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں مبینہ طور پر جانوروں پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی والی ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور خاتون کے گھر سے تمام پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کر لیے  گئے ہیں۔ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر(پارک) لاہور کے مطابق خاتون کے قبضے سے 28 جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سانپ، کبوتر، عقاب، خرگوش سمیت دیگر شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خاتون کی...
    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔  گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا کر سفاکیت و درندگی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانیت دشمن اقدام اور بلوچستان کے...
    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
    لاہور کے پوش علاقے کی رہائشی خاتون کے خلاف خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں خاتون کے خلاف جانوروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انسٹاگرام پر خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا     اور 20 سے زائد جانور بدترین حالت میں برآمد کرلیے جس میں سانپ، عقاب اور شکارا بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف درج مقدمے میں جانوروں کو بغیر اجازت رکھنے پر پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی، مالی لین دین کا ریکارڈ خودبخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسا ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا، محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ نہیں ہو...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، صرف رقم کی منتقلی کو آمدن کا ثبوت نہیں سمجھا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسہ ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی...
    کراچی: شہر میں پھلوں کے بادشاہ آم سے تیار کی گئی 28سے زائد میٹھی اور ذائقہ دار ڈشز کا منفرد دسترخوان سجایا گیا، لذیذ ذائقوں کو چکھ کر شائقین اش اش کر اٹھے، آم سے تیار پکوانوں کی تیاری شیفز کی کئی کئی گھنٹوں کی محنت کا ثمر تھیں، آم سے تیار کردہ ربڑی کھیر، مینگوپلیٹر، مینگوکیک بٹراسکاچ، مینگوالاسکا،مینگودہی بڑے سمیت دیگر ذائقوں کے شرکا گرویدہ دکھائی دیے۔ آم کی بے پناہ مقبولیت کسی ایک ثقافت یا کھانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ پھلوں کا بادشاہ کہلانے والایہ پھل دنیا بھرمیں یکساں مقبول ہے،بین الاقوامی سطح پر اگرمیٹھے اور رسیلے آموں کے امتزاج سے مینگوسوشی رولز،مینگو سالاد ود چیز، مینگو چکن اسٹر فرائی اور مینگو پیوری پاستا سوس...
    گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔ تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.twitter.com/pCiy3jAQl2 — Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8, 2025...
    گورنرہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ملاقات بھی ہوئی۔ بعدازاں اس ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے اور ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی اور امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشاءاللہ بولا تینوں ہنس پڑے۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی۔ اس پر...
    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
    فوٹو اسکرین گریب جیو نیوز  محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر افریقی شیر برآمد کرلیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مارا، جس میں افریقین شیر برآمد کرلیا گیا، برآمد کیے گئے افریقی نسل کے شیر کی عمر 2 سال ہے۔ لاہور میں فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا، بچوں سمیت 3 افراد زخمی پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا تھا، محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔وائلڈ لائف کی درخواست پر تھانے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل  انہوں نے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا۔پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے. انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔(جاری ہے) گورنر خیبر پختونخوا نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دعا ہے کہ پوری دنیا میں محرم الحرام...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، بھارت میں ہونے والے 2019ء اور...
    فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس نہتی جنگ لڑی رہی ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے سانحہ دریائے سوات کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جب سیاح پھنسے ہوئے تھے تو انتظامیہ کہاں تھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی اور مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورت حال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا...
    خیبرپختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، آپ اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہر محکمہ کے کام کا فالو اپ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
    سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی سمیت عہدے سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد نے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کی موجودہ مینجنگ کمیٹی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رورل، فہد شبیر چیمہ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی اسلام آباد کوآپریٹو سوسائٹیز رولز 2018 کے رول 48 کے تحت کی گئی ہے۔ سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی پر سنگین غفلت، بے ضابطگیوں، مالی کرپشن، ریکارڈ میں جعلسازی، اور ممبران کے بنیادی مسائل حل نہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی 05 جولائی 2022 کو منتخب ہوئی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے تاہم اس سے اب عدم اعتماد کی تحریک لاکر جلد نجات  مل جائے گی جس کے لیے اپوزیشن متحرک ہوچکی ہے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی سیاسی صورت حال، سوات واقعے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحریک پر تفصیلی بات چیت کی۔ ’نمبر پورے ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد لائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن سرگرم ہے اور جیسے ہی مطلوبہ اراکین کی حمایت...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوجائے گا صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں گورنر کے پی نے کہا کہ ہم نے تو ابھی تک کوئی سازش کی اور نہ ہی کوئی بیان دیا، وزیراعلیٰ خود ہی دھمکیاں دے رہے ہیں، گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ پاس نہیں ہوگا تو اُس کے بعد جو آئینی راستہ ہوتا اُسے ہی اختیار کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے ہم نہیں چاہتے ہی علی امین گنڈا پور بے چارہ بے روزگار ہو اور سیاست چھوڑے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق ہو یا صوبہ، اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک...
    گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52یا 54ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتے تھے کہ جب عدم اعتماد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آئے ہیں، جن میں مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔مفتی عبد الرحیم کا کہنا ہے کہ گوریلا جنگ ایک ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور مخصوص ہدف پر حملہ کرکے فوراً غائب ہو جاتے ہیں، تاکہ ریاستی کارروائی کا رخ عام شہریوں کی طرف موڑا جا سکے۔ اس صورتحال میں اگر کسی پر شک ہو تو شریعت کی رو سے اس کی گرفتاری جائز ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شریعت ریاست کو یہ اختیار دیتی ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہو تو شک کی بنیاد پر 100 افراد کو بھی گرفتار کیا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے, اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن خیبر پختون خوا اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے کر آئیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کارکنان یوم نجات منائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بےروزگار ہو اور سیاست چھوڑ دیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ کی انکوائری چل رہی ہے جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔
    گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا میں ایک نوجوان نے اپنے گرفتار والد کی ضمانت کروانے میں ناکامی پر خودکشی کر لی، متوفی کے والد کو مبینہ بجلی چوری کے الزام میں 25 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محنت کش محمد بوٹا بجلی کا 30 ہزار روپے کا بل ادا نہ کر سکا، جس پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے اس کے گھر کی بجلی منقطع کر دی، بوٹا نے مبینہ طور پر شدید گرمی کے باعث صرف پنکھا چلانے کے لیے مین لائن سے براہ راست تار جوڑ لی.(جاری ہے) گیپکو کی ٹیم نے دوران معائنہ غیر قانونی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے جب کہ مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو جائز قرار دے دیا۔ مفتی عبد الرحیم کے مطابق گوریلا جنگ ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور نشانہ لگا کر فوراً غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ریاستی ردعمل کو مقامی لوگوں کے خلاف موڑا جا سکے، گوریلا جنگ میں اگر کسی پر شک ہو تو اس کی گرفتاری شریعت کے مطابق جائز ہے۔ مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اگر ریاست شک کی بنیاد پر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے  خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔   گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   علاوہ ازیں ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا...