2025-09-18@00:40:31 GMT
تلاش کی گنتی: 916

«اسپیس ایکس کے»:

(نئی خبر)
    ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنان، ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک...
    کراچی ائیر پورٹ پر  ایک ہی دن میں  تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش   آنے کے بعد  تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ   ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔  غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے  کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3  جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
    فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...
    عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان...
    وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے لیے فی یونٹ نرخوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست میں ملک بھر کے تمام صارفین (لائف لائن صارفین کے سوا) کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 16 پیسے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوؤں اور مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر...
    نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق  نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی محدود ہونے پر پارٹی نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی ہے بلکہ مستقبل کی پارلیمانی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب سب کی نگاہیں اس چیز پر ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب ایسا کیا کرے گی، کس قسم کی نئی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں اپنی گنجائش پیدا کی جائے گی، اور اس کے لیے اگلا سیاسی قدم کیا ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، پی ٹی آئی کی...
    چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کو لوپ لائن پر لگا کر ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریک کو کلیئر کروانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بحالی کےلیے کارروائی...
    لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پی کے میں سامنے آنے والے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل کو صوبائی حکومت کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔ یہ سکینڈل اس جعلی تبدیلی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جس نے خود کو صادق و امین قرار دیا لیکن ثابت ہوا کہ وہ سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے۔ خیبرپی کے کی عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفروروں پر ضائع کیا جا رہا ہے اور کرپشن کی کمائی کو آپس میں بانٹا جا رہا ہے۔ "دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔ کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جانے کے باوجود حکومتی ادارے کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے ،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
    پشاور: رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوگیا ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری نے خیبر پختونخوا میں 18 سالہ متاثرہ لڑکی میں پولیو کی تصدیق کی۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔ ادارے نے کہا کہ والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا...
    ایرانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ایران ایک مضبوط اور وسیع و عریض ملک ہے، ایران قدیم تمدن کا مالک ہے، ہمارا ثقافتی اور تمدنی سرمایہ، امریکا اور امریکا جیسوں سے سیکڑوں گنا زیادہ ہے۔ کوئی ایران سے یہ توقع رکھے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے سامنے گھٹنے ٹیک دے، یہ پوری طرح سے بکواس اور ہرزہ سرائی ہے، جسکا یقینی طور پر عقلمند اور دانا افراد مذاق اڑائيں گے۔ ایرانی قوم، صاحب وقار ہے اور صاحب وقار رہے گی۔ وہ فاتح ہے اور اللہ کی توفیق سے فاتح ہی رہے گی۔ ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال اپنے لطف و کرم سے اس قوم کو ہمیشہ باعزت اور باشرف رکھے، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے درجات بلند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ، اقبال میمن کے خلاف پیرول پر رہائی کے معاملے میں جاری نیب انکوائری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا تھا، حالانکہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی قیدی کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ رہائی ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں اور اس میں تمام قانونی تقاضے...
    بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 10 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریبا اڑھائی ہزار افراد نے شرکت کی جن میں اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھون، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان، دنیا بھر کے بڑے کثیر الجہتی ترقیاتی اداروں کے سربراہان، اہم مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے سربراہان اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، جس سے تمام ممبران کی مشترکہ ترقی میں نئی تحرک پیدا...
    بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
    شرکاء نے بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں سے تنازعہ کشمیر کو باوقار مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد سرینگر...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245  پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل یعنی بروز بدھ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ایک سال، تین ماہ اور 20 دن بعد دوبارہ ہورہی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ درخواست پر آخری سماعت گزشتہ برس 5 مارچ کو ہوئی تھی، جس میں فریقین کو نوٹسز...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہِل: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ   روس مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے تہران کو اپنی ضروریات اور مطالبات واضح کرنے ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا ضرورت ہے؟ہم نے ثالثی کی اپنی کوششیں پیش کی ہیں اور یہ ایک ٹھوس پیشکش ہے، ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور یہ بھی ایرانی فریق کے لیے ایک اہم قسم کی حمایت ہے، آگے سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ایران کو کیا درکار ہے۔خیال رہےکہ اسرائیلی حملے کے...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والی شادی کو لے کر عالمی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس اور مقامی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ارب پتی شخص اپنی تفریح کی خاطر ایک تاریخی اور نازک شہر کو کرائے پر نہیں لے سکتا۔ جیف بیزوس اور صحافی لورا سانچیز کی شادی کو صدی کی شادی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں قریباً 200 مہمان شریک ہوں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں دنیا...
    نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کیمبل ولسن کو اپنے ویڈیو پیغام پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس کیمبل ولسن حادثے کا شکار ائیرانڈیا کے طیارے کے بارے میں بات کر رہے تھے تاہم ان کے ریمارکس کو فوری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس بارے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ان کے بیان میں ہمدردی کا فقدان پایا گیا، یہی نہیں بلکہ اس کے فوری بعد ایک اور تنقید سامنے آئی کہ مسٹر ولسن کی زیادہ تر...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ جناح اسپتال لایا...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان  کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے  نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
    پشاور/ کراچی: رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ...
    ایلون مسک کے اسپیس ایکس پروگرام کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹارشپ-36 ٹیکساس میں ایک معمول کے تجربے کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، یہ واقعہ اسٹار بیس لانچ پر پیش آیا۔ کیمرون کاؤنٹی انتظامیہ کے مطابق اسٹارشپ ناکامی کے بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا، فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کو لانچ آرم سے منسلک دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ایک شدید چمک اور آگ کا بلند شعلہ دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے اسپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ دسویں تجرباتی پرواز کی تیاری کر رہا تھا کہ اسٹار بیس کے ٹیسٹ اسٹینڈ پر ایک بڑی خرابی دیکھنے میں...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر وسائل کے استعمال اور اقدامات کے باوجود مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثات اور پٹڑیوں سے اترنے سے نہ بچا سکا اور آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ریلویز ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے لے کر رواں ماہ 15 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے اور مختلف نوعیت کے 45 حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مسافر ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 22 حادثات، مال بردار ٹرینوں کے 20 اور 3 دیگر حادثے شامل ہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 33.994 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 43،124 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوے جن کی مالیت 19.186 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.878 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.093 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.347 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.842 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.197 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 308.494 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 270.427 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 258.874 ملین روپے،...
    ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف...
    ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے...
    لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
    کیا آپ کو فلمیں دیکھتے ہوئے کبھی خیال آیا ہے کہ فلموں میں نظر آںے والے خطرناک ایکشن سین اور چلتی گاڑی میں رومانوی سین اتنے آرام سے کیسے فلمائے جاتے ہیں؟ فلموں میں نظر آنے والے سین ایسے دکھائے جاتے ہیں جیسے وہ اصلی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ناظرین کو جو دکھایا جاتا ہے سب ویسا نہیں ہوتا اس کے لیے مختلف تکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جیسے کبھی سبز رنگ کے کپڑے کے سامنے اداکاری کی جاتی ہے اور بعد میں کمپیوٹر کے ذریعے اس پردے کو ہٹا کر اس کی جگہ کوئی بھی منظر جیسے خلا، پہاڑ، یا جنگ کا میدان وغیرہ لگا دیا جاتا ہے تو کبھی گاڑی کو سڑک پر چلتا ہوا دکھانے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق تفصیلی ملاقات بھی متوقع ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ظہرانہ وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، جہاں اعلیٰ سطح کی سفارتی گفتگو اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، انسداد دہشت گردی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت کی جائے گی۔...
    میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب ایک نئے چیٹ جی پی ٹی فیچر سے براہ راست استفادہ اٹھا سکیں گے۔ میٹا کی ذیلی ایپ نے 2024 کے آخر میں مشہور اے آئی پلیٹ فارم کو بطور مفت چیٹ بوٹ شامل کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اب کوئی بھی صارف ایک کوڈ لکھ کر واٹس ایپ کے لیے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے صارف کو 1-800-CHATGPT کو بطور کانٹیکٹ ایڈ کرنا ہوگا۔ لیکن اب اوپن اے آئی نے واٹس ایپ پر اس فیچر کو مزید بہتر کیا ہے اور اس سے تصاویر بنائی جا سکیں گی۔ صارفین ایسا دو طریقوں سے کر سکتے ہیں:...
    سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔ عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔ اس سال کے آغاز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر جے ڈی ویس اور مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کو ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا ٹرمپ کا بیان ’میں ممکنہ طور پر جے ڈی ویس اور وٹکوف کو ایران بھیج سکتا ہوں تاکہ وہ ایرانی حکام سے بات کریں۔ تاہم یہ اس پر منحصر ہے کہ جب میں واپس پہنچوں گا تو کیا صورت حال ہوگی۔ ایٹمی ہتھیار پر سخت مؤقف امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی بڑی کھاد ساز کمپنیوں میں شمار ہونے والی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈکے حصص خریدنے میں باضابطہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پی آئی اے اس وقت نجکاری کے عمل سے گزر رہی ہے۔ایف ایف سی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اپنی اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔نوٹس کے مطابق ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے اپنے 234ویں اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ میں ممکنہ حصص کے حصول کے سلسلے میں نجکاری کمیشن کو اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) اور پری کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرانے، اور اس حوالے سے جامع جانچ پڑتال (ڈیو ڈیلیجنس)...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں  ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔  عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلئے پیش ہوئے، عمر سرفراز  چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ نے ایسی "جعلی خبروں" کی تردید کر دی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فوجی پریڈ کے لیے واشنگٹن دعوت دی گئی تھی، اس لیے اپوزیشن کانگریس پارٹی کو اب اپنی "غلط بیانی" کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں گزشتہ ہفتے یہ خبریں بڑے زور شور سے نشر کی جا رہی تھیں کہ امریکہ نے اپنی "سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کو بھی دعوت دی" ہے۔ کانگریس پارٹی نے انہیں خبروں کی بنیاد...
    عیسیٰ خیل میں پہاڑوں کے دامن میں آباد خٹک قبائل کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی جو آپس میں کئی میلوں کے فاصلے پر ہے، گزشتہ 10 سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پینے کے صاف پانی سے محروم چلی آرہی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل گزشتہ ایک صدی سے پینے کے پانی سے محروم ہے۔ عیسیٰ خیل میں پہاڑوں کے دامن میں آباد خٹک قبائل کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی جو آپس میں کئی میلوں کے فاصلے پر ہے، گزشتہ 10 سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پینے کے صاف پانی سے محروم چلی آرہی ہے۔ پچھلی حکومتوں نے کئی دیہاتوں میں واٹر سپلائی کی...
      افسران کیلئے 12سو سی سی کی ایک ہزارسے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کاا سٹیکر، گریڈ 18تک کے افسران کو دی جائیں گی ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسران کیلئے 12 سو سی سی کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری کی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر سے گریڈ 18 تک کے افسران کو یہ گاڑیاں دی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال ایف بی آر نے کار مینوفیکچررز سے ایک ہزار 10 گاڑیاں سپیشل فیچرز کیساتھ بُک کرائیں۔تمام گاڑیوں کی دونوں...
    ایران: دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدوار جزوی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداوار جزوی طور پر معطل کردی ہے جبکہ تہران میں وزارت دفاع کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر پہلا نمایاں حملہ کیا ہے، ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ’ساوتھ پارس‘ میں جزوی طور پر پیداوار معطل کر دی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جون 2025ء) حال ہی میں ہنگری میں ہونے والی 'سی پیک کانفرنس‘ 2025 میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کم نہیں تھی۔ یورپ کے پورے دائیں بازو کے پاپولسٹ سیاسی دھارے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ اور اُبھرتے ہوئے سیاستدانوں نے امریکی کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (CPAC) کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کا رخ کیا۔ وہاں انہوں نے ''قومی خودمختاری کو لاحق خطرے‘‘ کے بارے میں اپنی ناراضی کا اظہار کیا، جو ان کے خیال میں یورپی یونین سے پیدا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ''حب الوطنی کے ایک نئے دور‘‘ کا اعلان کیا۔ تقریب کا عروج ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان کی...
    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلز لے کے جھٹکے نو بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر سے 12 کلومیٹر جنوب میں آیا۔واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں...
    راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے۔ اے عظیم ملتِ ایران! صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں پر دہشت گرد اسرائیل نے حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی فوجی کمانڈر اور سائسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ اس موقع پر راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم...
    راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے۔ اے عظیم ملتِ ایران! صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں پر دہشت گرد اسرائیل نے حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی فوجی کمانڈر اور سائسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔ اس موقع پر راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم...
    جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 38.196 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 47،916 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.097 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.481 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.061 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.390 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.760 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.508 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 577.724 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 498.954 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 288.323...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت حاصل کی۔ ریئر ارتھ میٹلز کے مسئلے کے حوالے سے چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ...
    چین اور امریکہ کے مابین ایک دوسرے کے تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی...
    ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...
    سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے لکھا کہ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 2296 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 25-2026ء کا بجٹ پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد پی ایس ایکس...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
    پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو...
    (بیتے دنوں کی یادیں) اخبار بیچنے والے پاکستانی نوجوان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’بی بی سی وغیرہ سے اتنا پتہ چلا ہے کہ آج شام فوج نے ٹی وی اسٹیشن اور پرائم منسٹر ہاؤس پر قبضہ کرلیا ہے، اس کے بعد ابھی تک کوئی خبر نہیں آرہی۔ پاکستان ٹی وی اس معاملے میں خاموش ہے‘‘۔ یہ سن کر دل کو دھچکا سا لگا کہ ہمارے ملک میں کچھ عرصے کے لیے جمہوری نظام چلنے لگتا ہے تو پھر غیر جمہوری قوّتیں شب خون مارتی ہیں اور ہم پھر واپس زیرو پوائنٹ پر آجاتے ہیں۔ ہم باتیں کررہے تھے کہ فاروق چوہدری بھی پہنچ گئے۔ ایک اجنبی ملک میں فاروق جیسے ہمدم دِیرینہ کا ملنا میرے لیے ملاقاتِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کسان اتحاد نے وفاقی حکومت بالخصوص پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوؤں کو بےنقاب کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال میں صرف گندم کے کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث زرعی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال نسبت کی 8.91 فیصد کمی ہوئی، کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد،مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کمی ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
    رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی تاریخ ساز فتح کے بعد ممکنہ طور پر نیا سنگ میل طے کرنے کی تیاری کر لی ہے، ذرائع کے مطابق فرنچائز کے موجودہ مالکان نے آر سی بی کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیاجیو پی ایل سی کی بھارتی ذیلی کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ ممکنہ سرمایہ کاروں سے رابطے میں ہے، جبکہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ فرنچائز کی مکمل فروخت کی صورت میں قیمت 2 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج اس خبر کے سامنے آتے ہی یونائیٹڈ اسپرٹس کے شیئرز...
    نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،     دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،    این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے،  پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے،  آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
    ڈیرہ اسماعیل خان (نا مہ نگار) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے،  صوبائی حکومت ڈیرہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہی ہے، قیام امن پہلی ترجیح ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی وہی ماحول اور سہولیات میسر ہوں جو کراچی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ان جوانوں کو جو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ریاست اور شہریوں کی حفاظت کررہے...
    ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
    سٹی 42: عید کے دوسرے روز صوبہ پنجاب میں 1955 ٹریفک حادثات ہوئےریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں ہونیوالے حادثات میں 2560 افراد زخمی ہوئے،1203شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 1357معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات میں زخمی افراد میں 1990 مرد، 570 خواتین شامل ہیں ریسکیو حکام کے مطابق لاہورمیں عیدکےدوسرےروز303حادثات میں 414 افراد زخمی ہوئے،فیصل آباد 120، ملتان 103،گوجرانوالہ میں96 حادثات رپورٹ ہوئے،پنجاب کےمختلف اضلاع میں آگ لگنےکے153واقعات رپورٹ ہوئےعیدکےدوسرےروزلاہورمیں آتشزدگی کے43واقعات پرامدادی کارروائیاں کی گئیں،عیدکےدوسرےروزصوبےمیں دریاؤں اورنہروں میں ڈوبنےکے9واقعات پیش آئے،لاہورمیں2 اور سیالکوٹ میں بھی2 ڈوبنے کےواقعات پیش آئے،گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ پیش آیا،،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤالدین میں بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی "پاپولر پارٹی" (PP) کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور "سانچیز استعفیٰ دو!" کے نعرے لگائے۔ احتجاج کا نعرہ تھا: "جمہوریت یا مافیا"۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔ یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب لیک ہونے والی ایک آڈیو میں سابقہ سوشلسٹ پارٹی رہنما لائرے ڈیز پر الزام لگا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے نئے چانسلر فرڈریک مرز نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں ایک انوکھا اور جذباتی تحفہ پیش کیا — ان کے دادا “فرڈرک ٹرمپ” کی جائے پیدائش کا فریم شدہ سرٹیفکیٹ۔غیر میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جرمنی اور امریکا کے درمیان تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ جیسے اہم معاملات پر تناؤ پایا جاتا ہے۔ تاہم، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ذاتی روابط اور سفارتی روایات کی جھلک نمایاں رہی۔فرڈریک مرز نے ٹرمپ کو بتایا کہ ان کے دادا، فرڈرک ٹرمپ، 1869 میں جرمنی کے قصبے بد ڈرکہائم کے نزدیک پیدا ہوئے تھے، سرٹیفکیٹ میں ان کی پیدائش اور خاندانی پس...
    شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک مثال...
    چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ کے  دورہ فرانس کے کے دوران یورپی کمیشن کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر شیووویچ کے ساتھ   ملاقات کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  چین اور یورپی یونین نے چین کی برقی گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس ، یورپی یونین کی  برانڈی کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ کیس ، اور برآمدی کنٹرول جیسے فوری اور اہم معاملات پر واضح اور  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں حکام نے  دونوں اطراف کی ورکنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
    بکرے کے گوشت میں سے بو آرہی ہوتی ہے سب سے پہلے آپ آٹے کی بوسی بہت ساری ڈال کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ جب ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ایک کلو گوشت میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا بھی مکس کرکے رکھ دیں تو آپ کا گوشت حلوے کی طرح گلے گا۔ آپ گوشت قربانی کے فوری بعد نہ پکائیں کیونکہ وہ ٹھنڈا نہیں ہوتا اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آْپ گوشت کو گھی میں بھون لیں تب بھی جلدی گل جائے گا۔ اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے...
    پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے  اداکار  آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاکستان کا...
    پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔ آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔ انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا...
    بات عام فہم اور کتابی سی ہے کہ جسے جانتے تو سب ہیں لیکن اب اس کا تذکرہ کر کے ہائی لائٹ کرنا ضروری ہو گیا ہے کہ آپ نے حالیہ پاک ،بھارت چپقلش میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پہ ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی بازگشت ضرور سنی ہو گی اور اس بیانیے کو ایک مخصوص عالمی ایجنڈے کے تحت ہر سطح پہ پھیلایا گیا اور دونوں ایٹمی ممالک کے سوشل، الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا پہ ایک ہیجان انگیز صورتحال پیدا کر دی گی کہ اگر دونوں ممالک میں سے کسی کی سالمیت کو خطرہ محسوس ہوا تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں روزانہ کی سطح پہ آپ کو مختلف ارسطو اپنی...