2025-04-25@20:39:14 GMT
تلاش کی گنتی: 462
«اسپیس ایکس کے»:
(نئی خبر)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ احتجاج کریں لیکن ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار اپوزیشن کے ساتھیوں سے کہاکہ عوام کے مسائل پر بھی بات کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اگر خود پر مقدمات کا شکوہ ہے تو ہم بھی ماضی میں اس دور سے گزر چکے ہیں۔ 2014 میں جب میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہا تھا تو پارلیمنٹ پر دھاوا بولا گیا اور مجھے پیغام بھجوایا گیا کہ...
امریکا کی 18 ریاستوں نے پیدائش کی بنیاد پر دی جانے والی شہریت کے خلاف صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ پیدائشی شہریت کے حق میں کھڑی ہونے والی اِن امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔ جن ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اُن میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور سان فرانسسکو بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کیا جانے والا ایگزیکٹیو آرڈر امریکی آئین کے منافی ہے۔ ڈیموکریٹس کی حکومت والی ریاستوں کے علاوہ شہری حقوق کی انجمنوں نے بھی پیدائش کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.816 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،318 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.179 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.461 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.979 بلین روپے، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.866 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.156 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.045 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 546.317 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 533.662 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 459.890 ملین روپے، ایس پی 500...
ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی نے جان لیوا بیماری کی تشخیص کرکے اس کی جان بچانے میں مدد کی۔ گمنام صارف نے ریڈاٹ پوسٹ میں بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہلکی ورزش کی، جس کے بعد اسے پورے جسم میں شدید درد محسوس ہونے لگا، صحت میں اچانک بگاڑ کے بارے میں الجھن میں صارف نے چیٹ جی پی ٹی نے اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی تجویز دی۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا ’میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی علامات کی وضاحت کی اور اس نے...

’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔ عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات ختم ،فیملی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سےبات چیت کی گئی۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے عرفان صدیقی نے ”ایکس “پر اپنے ایک بیان میں میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کی ہے.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے تاہم عرفان صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ذرائع...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور انڈی پنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان سٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے بجلی کی نئی مارکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 41.390 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32،284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.643 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 11.157 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.851 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.707 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.659 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.381 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.309 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 715.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 458.641 ملین روپے، جاپان...
امریکی ریاست میری لینڈ میںغلطی سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میری لینڈ کے علاقے گیتھرسبرگ کی رہائشی خاتون نکول پاؤلینو نے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ وہ وفات پاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: ڈاکٹروں نے مردہ ماں کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا خاتون ’خوفزدہ اور حیران‘ رہ گئی کیونکہ ایک دستاویز دکھائی گئی جس کے متن کے مطابق وہ میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے نظام میں باضابطہ طور پر مرچکی تھی۔ خاتون نے کہ کہا ’یہ معلوم ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں مر چکی ہوں، میں تھوڑا ڈر گئی، میں جھوٹ نہیں بولوں...
برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے اس وقت بھارت کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس ہی دوران بینڈ کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے درمیان ایک مسئلہ بھی پیش آگیا ہے۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پہلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے مذاقاً کہا تھا کہ جسپریت بمراہ بیک اسٹیج موجود ہیں اور گلوکار کنسرٹ کو روکنے کا کہا ہے تاکہ ان کو گیند کرا سکیں۔ تاہم، اگلے روز ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز کنسرٹ میں بمراہ کے متعلق غلط بیانی کی اور بمراہ نے ان کو ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔ کرس مارٹن نے کنسرٹ کے...
حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ۔ میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔ خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی سے تمام واجبات کمپنی...
حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔ خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی...

پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں. طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ...
سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے اور مذاکرات کی تفصیلات جاننے کے لیے حماس کے ترجمان، ڈاکٹر خالد قدومی صاحب کا اہم بیان پیش خدمت ہے۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار، اسرائیلی جارحیت، اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر بات کی گئی ہے۔ یاد رکھیں، یہود اور اسرائیل کی حسبِ عادت منافقت کسی بھی وقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو، اپنی امداد کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد غزہ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ ائمہ کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے مؤثر اور بامقصد گفتگو کریں۔ امت کے ہر فرد کو اس جدوجہد...
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو پر ایئرلائن کی پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑ گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا جمعرات کی شام کو جنوبی ٹیکساس میں راکٹ اسٹیشن سے اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر روشنی کی نارنجی رنگ کی گیندیں...
لاہور: سینیٹرفیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت ہوگئیں،فیصل واوڈا عرصہ سے ایک بات باربارکہتے رہے کہ 190ملین پاﺅنڈکیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑامالی کیس ہوگا جس میں عمران خان اوربشری بی بی کو سخت سزاہوگی اوروہ ہوگئی۔ جس پی ٹی آئی کابینہ سے 190ملین پاﺅنڈ سے متعلق منظوری دلائی گئی اس کابینہ میں فیصل واوڈا وزیرتھے جب یہ معاملہ وہاں آیا تو فیصل واوڈا عمران خان اورکابینہ کے ارکان کوکہتے رہے کہ یہ ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ثابت ہوگا ،اس میں مقدمہ ہوگا اور اس میں سب کی پکڑ ہوجائے گی یہ نہ کریں مگر اس وقت ان کی بات کسی نے نہ سنی،...
یورپی یونین نے امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے حوالے سے بعض بنیادی دستاویزات طلب کی ہیں۔ ان دستاویزات کا تعلق ایکس کے مجموعی نظام سے ہے۔ یورپی یونین کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کے خیالات کو زیادہ نمایاں کرکے لوگوں تک تیز رفتار رسائی ممکن بنانے میں ملوث رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اس بات پر تحقیقات کر رہی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کس طور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا بھر سے مواد پوسٹ کیا جاتا ہے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح مزید کم ہو کر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 3 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ اڑھائی کلو کا ڈالڈا گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران جلانے...
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ تیار کردہ سچر کمیٹی کی رپورٹ اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر سے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست تیار ہوئی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور بی جے پی کے لئے راستہ ہموار ہوسکے۔ یہ بات امانت اللہ خان نے میڈیا اہلکاروں سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے اروند کیجریوال کے ذریعہ خواتین کو 2100 روپئے دینے کے اعلان کی مخالفت کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس غریب بے سہارا...
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والے اشتہار پر وضاحت پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس اشتہار کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ ترجمان...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس آمریت کے خلاف جدوجہد میں مجھے جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنا پڑا میں رہوں گا لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں...
وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی کی طرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) جنوبی اسرائیل میں حماس کی زیرقیادت دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیل کی بمباری اور زمینی مہم جس نے غزہ کو برباد کر دیا ہے۔ اب پندرہ ماہ بعد اس تنازع سے نکلنے کا راستہ نظر آرہا ہے، جس میں انسانی جانوں کا غیرمعمولی نقصان ہوا ہے۔ غزہ میں فائر بندی کی عالمی سطح پر پذیرائی یوروپی یونین امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تین مرحلوں پر مشتمل فائر بندی معاہدے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ فائر بندی کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک، جن میں گوکہ اختلافات بھی ہیں اور محدود سفارتی اثر و رسوخ رکھتے ہیں، اب ایک اہم کردار ادا...
کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 49.098 بلین روپیمالیت کے سودے ہوے? جن کی مجموعی تعداد 38،163 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.852 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 9.665 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.209 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.547 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.173 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.582 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.000 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 843.106 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 531.766 ملین روپے،...
فیصل آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور پیزا چھین لیا۔فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈی گراؤنڈ کے قریب ایک اور ڈیلیوری بوائے سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے پیزا، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ شہر میں ڈیلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے ایک گینگ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا...
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، تحریک انصاف کی جانب سے پیش چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دینے کیلئے وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر جواب تیار کرے گی، ہم جو جواب پیش کریں گے وہ حتمی جواب ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا...
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں ـ 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔ آئی ایس...
سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، آج تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری رائے ہے اس کا جواب کمیٹی دے گی، وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر...
پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومتی کی کمیٹی کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، آج تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا...
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے ساحل پر حادثے میں ایک چینی سیاح ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ تھائی لینڈ کے فوکٹ جزیرے پر پیش آیا، جہاں 2 چھوٹی کشتیاں جنہیں جیٹ سکی کہا جاتا ہے، آپس میں ٹکرا گئیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اس حوالے سے تھائی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جارہی ہے۔اس سے قبل پیش آنے والے ایک واقعے میں کشتی الٹ گئی تھی،جس میں 33 چینی اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے حوالے سے شائع کردہ اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کے لیے جو اشتہار جاری کیا، اس کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، انہوں نے جہاز دکھایا کہ وہ سیدھا ایفل ٹاور...
دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...
ایک بھارتی خاتون نے زیپٹو نامی پلیٹ فارم پر ایک ہی شے کی اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مختلف قیمتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انسٹاگرام صارف پوجا چابڑا نے زیپٹو پر ایک سادہ سا تجربہ کیا جس میں ان کو معلوم ہوا آئی فون صارفین سے اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں کسی بھی شے کے لیے زیادہ پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ ایک عملی مظاہرے میں پوجا نے دِکھایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائس پر آدھا کلو انگور کی قیمت 65 روپے لکھی آرہی تھی جبکہ آئی فون پر وہ قیمت دُگنی سے زیادہ 146 روپے آرہی تھی۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ پر شملہ مرچ کی قیمت 37 روپے تھی جبکہ آئی فون قیمت 69 روپے لکھی آ رہی تھی۔ اس...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے حوالے سے شائع کردہ ’ ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کے لیے جو اشتہار جاری کیا، اس کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، انہوں نے جہاز دکھایا کہ وہ سیدھا آئیفل ٹاور میں جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشتہار...
تھائی لینڈ کے ساحل پر ایک خوفناک حادثے میں ایک سیاح ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ تھائی لینڈ کے فوکٹ جزیرے پر پیش آیا۔ جہاں دو جیٹ سکی آپس میں ٹکرا گئیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اس حوالے سے تھائی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے ساحلوں پر دو روز میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں صرف چینی سیاحوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل پیش آنے والے واقعے میں ایک کشتی میں 33 چینی اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے...
نائیجیریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ شمال مغربی ریاست میں مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کے دوران فضائی حملے میں ’غلطی‘ سے 16 شہری ہلاک ہوگئے، اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج اور فضائیہ نے شمال مغربی اور وسطی علاقے میں مسلح جرائم پیشہ گروہوں (ڈاکوؤں) کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے، یہ ڈاکو دیہی بستیوں کے مکینوں کو قتل کرتے اور بڑے پیمانے پر اغوا کرتے ہیں۔ نائیجیریا کی فضائیہ کے ترجمان ایئر وائس مارشل اولسولا اکنبویوا نے اتوار کی رات دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ریاست زمفارا میں ہفتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔ مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ...

پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کیلئے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس ادارے کے ساتھ...
امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی تھی، اس نے ملک کے حوالے سے ایک اور خوفناک پیشین گوئی کردی ہے۔ ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے پادری برینڈن ڈیل بگس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدان قتل کی پیش گوئی کے بعد اب ایک ہولناک زلزلے سے امریکا کی بڑی پیمانے پر تباہی کی پیش گوئی کی ہے۔ برینڈن نے کہا کہ خدا نے انہیں 10 شدت کے زلزلے کا خواب دکھایا ہے جس سے امریکا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔ پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے شروع ہوگا جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔ انہوں...
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر...
ٹوکیو:کیا یہ بہت دلچسپ اور عجیب نہیں کہ کوئی شخص دوسروں کی تعریف کرکے پیسے کمائے اور اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلے؟ جی بالکل! جاپان کے ’’انکل پریز‘‘ (تعریفیں کرنے والے انکل) کی کہانی بالکل یہی یعنی بہت منفرد اور دلچسپ ہے۔ 43 سالہ انکل پریز، جو اس سے پہلے اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، نے جوئے کی لت کے باعث اپنی فیملی اور ملازمت کو کھو دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا پیشہ اختیار کیا، جس میں وہ دوسروں کی تعریفیں کرکے پیسے کماتے ہیں۔ انکل پریز سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے عوض...
شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔ تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔ ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چودھری نے آئی پی یو کے فیصلے کےبارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں، آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس...
---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 200 مظاہرین کی درخواستِ ضمانتوں پر سماعت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمے کے مطابق فائر ہوا جو پولیس اہلکار کی چھاتی پر لگا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا؟ کس نے مارا؟ وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے فائر کیا، کس کو لگا، کیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے...