2025-07-26@06:10:05 GMT
تلاش کی گنتی: 3929

«تاجر ا صف حفیظ»:

(نئی خبر)
    سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ان میں سے 2.8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ...
    ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور وزیر دفاع یاسر گُلر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات اسلام آباد پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری برائے مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔   دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں  قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری کوہ پیما اور شاہی خاندان کی رکن شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا۔ شیخہ اسما نے حال ہی میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی قطری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نانگا پربت کو ’ قاتل پہاڑ ’ بھی کہا جاتا ہے، 8126 میٹر بلند یہ چوٹی شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث دنیا کی خطرناک ترین چڑھائیوں میں شمار ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے شیخہ اسما کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ’ مجھے خوشی ہے...
    اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔ترکیہ اور پاکستان معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز مںظور کیں، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔اہم غیر ملکی ٹرانزیکشنز جن کے ذریعے ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئی، ،ان میں نیشنل لاجسٹکس سیل ( این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس دبئی کے مابین مشترکہ منصوبہ شامل ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ )پی ایس پی سی) نے مسرت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں اس کے حاصل کردہ مکمل ملکیتی ذیلی ادارے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (این ایس پی سی) کو پی ایس پی سی میں ضم کر دیا گیا ہے جو یکم جولائی 2025ء کے یومِ کار کے آغاز سے نافذالعمل ہے۔ اس انضمام کے نتیجے میں این ایس پی سی کے تمام اثاثے، واجبات، حقوق، ذمہ داریاں، معاہدے اور سودے اب مستقل طور پر پی ایس پی سی کا حصہ بن چکے ہیں۔ این ایس پی سی انضمام کی اس تاریخ سے ایک علیحٰدہ قانونی ادارے کے طور پر موجود نہیں ہے اور تحلیل کے بغیر...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج دبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے کابینہ امور برائے مسابقت اور تجرباتی تبادلہ، جناب عبداللہ ناصر لوطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گورننس اور عوامی شعبے میں جدت کے میدان میں تجربات کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سفیر ترمذی نے اس موقع پر جناب لوطہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و امارات کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے ایک ہم آہنگ اور شمولیتی ترقی کا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے...
    حکومت نے رواں سال یوم آزادی کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر غور و خوض کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان کا بیان آ گیا ...
    لاہور: پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف عناصر، اسمگلنگ، غیر قانونی ترسیلات زر، غیر قانونی تارکین وطن اور بھتہ خوری کیخلاف کارروائی تیز کی جائیگی۔ سڑک کو احتجاجاً بلاک کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19واں اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کیں۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن عامہ اور عوامی مفادات سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر  ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات  ہوئی جس میں فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا گیا۔فلسطین کےسفیر نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  شیری رحمان نے کہا کہ محکمۂ موسمیات اور...
    بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی سطح پر مادری زبانوں کے تحفظ اور ترویج سے متعلق شدید خدشات نے سر اٹھا لیا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی آف بلوچستان کے پشتو، بلوچی اور براہوی شعبوں کو یکجا کر کے ’انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لٹریچر‘ میں ضم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر صوبے بھر میں تشویش اور مخالفت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی میں دنیا کا واحد براہوی شعبہ بھی قائم ہے، جس کی ممکنہ بندش یا انضمام پر نہ صرف اساتذہ اور طلبہ پریشان ہیں بلکہ علمی اور ادبی حلقے بھی اسے مادری زبانوں کی شناخت اور ان کے علمی فروغ کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ان...
    کوئٹہ: بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیورز پر مقدمات درج ہونگے، بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان کی کوئی...
    بلوچستان ایپکس کمیٹی نے اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا 19واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور مفادِ عامہ کے اہم معاملات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی نے ہدایت دی کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں...
    گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات کر دیا گیا۔انہیں ڈی جی انوائر منٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیبکشن جاری کر دیا۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ ونگ اور ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ ملیحہ جمیل کی چھٹیوں پر روانگی کے باعث گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا  کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں لیکن دونوں نے انکار کر دیا۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کہی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں...
    سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملکی آبادی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ادویہ سازی کے شعبے میں اپنی خدمات سے متعلق بتایا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی  ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سال...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اور این ڈی ایم اے اکیلے ماحولیاتی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، نجی اداروں کو ساتھ ملا کر نیشنل کلائمیٹ ایکو سسٹم بنانا ناگزیر ہے، جرمن واچ...
    کراچی: پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔ مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات...
    وفاقی بجٹ 26-2025 میں 2 فیصد نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کیے جانے کے باوجود ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور SUV ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان میں کار خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ متعدد کار ساز اداروں کی جانب سے NEV لیوی کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جو نہ صرف الیکٹرک بلکہ ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم ایم جی نے اس ٹیکس کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان...
    آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7...
    وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے کے ساتھ 489.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 406 ملین ڈالر تھیں۔ پیر کے روز میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ برآمدی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر نے اس قابل ذکر کارکردگی کو مؤثر حکومتی پالیسی، برآمدی تنوع اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کا نتیجہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق چین 99,238 میٹرک ٹن سمندری خوراک خرید کر 186 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، جبکہ تھائی لینڈ نے 105.7 ملین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل...
    روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز)صدر پوٹن کی جانب سے برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن ستارویوت نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ کی لاش کے نواحی علاقے میں ایک گاڑی کے اندر ملی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔قبل ازیں صدارتی حکم نامے میں رومن ستارویوت کی برطرفی کا اعلان کیا گیا اور ان کے نائب آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کر دیا گیا۔جب صحافیوں نے کریملن کے ترجمان دمتری...
    پاکستانی سینما کیلئے ایک اور تاریخی لمحہ! جیو فلمز کی سنسنی خیز اور کامیاب ہارر فلم ”دیمک“ نے بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں نا صرف باضابطہ طور پر شرکت کی، بلکہ بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور فلم کی مرکزی کردار سونیا حسین نے چین کے شہر چونگچنگ میں ایک پروقار تقریب کے دوران تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا۔  فوٹو اسکرین گریب۔سی سی ٹی وی اس موقع پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین اور دیگر ٹیم اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس فلمی میلے کی میزبانی چین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کے روز ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کے جسم پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ کمیٹی کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کسی...
    بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور خلاف قانون گاڑی کے استعمال پر تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال قابل گرفت عمل ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان صوبائی حکومت...
    کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 200سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔ میرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ 14300 روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔ مزیدپڑھیں:یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات نے بتایا کہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے...
    کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کرلیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025ء کروانا چاہتے ہیں، وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین غلام حسین سوہو نے اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی شفافیت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور آفیشل واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Vaag87eKAwEkUgfe4z0W پر دستیاب ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں مجموعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بے ہنگم اور غیر منظم قبرستانوں کے معاملے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو باضابطہ رجسٹرڈ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شفاف نظام یقینی بنایا جا سکے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں، لیکن ان میں سے صرف 38 قبرستان ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہیں، یہ صورت حال ناقابل قبول ہے، اسی لیے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قبرستان کو رجسٹریشن کے عمل سے گزارا جائے گا تاکہ انتظامات کو بہتر اور شفاف بنایا جا سکے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ تمام...
    پاکستانی فلمی صنعت نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں فلم ’دیمک‘ نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اور فلم ’نایاب‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 5 روزہ بین الاقوامی فیسٹیول میں فلم ’دیمک‘ کے ہدایت کار رفیق راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا، جبکہ ’نایاب‘ کے ہدایت کار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے جیوری ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ ایونٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے کی۔ وفد میں معروف فلمی شخصیات ندیم مندوی والا، عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو  بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں 200 سے زائد قبرستانوں میں سے صرف 38 بلدیہ عظمیٰ میں رجسٹرڈ ہیں۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ تمام انچارج فوری طور پر اپنے اپنے قبرستان رجسٹرڈ کروائیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قبرستان انتظامیہ قبر کے نرخ 14 ہزار 300 روپے سے زیادہ وصول نہ کریں۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اضافی فیس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
    حالیہ بجٹ کے بعد پاکستان میں عوام کو جہاں دیگر مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ آن لائن مارکیٹ پلیسز جیسے کہ ’ٹیمو‘ اور ’علی ایکسپریس‘ پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اچانک تین سے چار گنا بڑھ گئی ہیں، جس پر صارفین سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بجٹ میں کیا تبدیلی آئی؟ حکومت پاکستان نے ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالی آن لائن مصنوعات پر ’5 فیصد نیا ٹیکس‘ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ان غیر ملکی کمپنیوں پر بھی اب ’18 فیصد...
    حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں آن لائن خرید و فروخت سے وابستہ کاروباروں پر مختلف ٹیکسز عائد کیے ہیں جن کے باعث چھوٹے تاجروں اور گھریلوں سطح پر کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے بجٹ کے تحت نقد ادائیگی پر خریدی گئی اشیاء پر اب 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جسے کورئیر کمپنیاں وصول کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کی اشیاء پر کیٹیگری کے لحاظ سے بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے جیسے الیکٹرانکس پر 0.25 فیصد، کپڑوں پر 2 فیصد، اور دیگر اشیاء پر 1 فیصد۔ یہ بھی پڑھیے: انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
    محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس  میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...
    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
    برطانیہ(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ چودہ سال سےلیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
    پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا، روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا۔افغان وزارت خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ ملک کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور روسی فیڈریشن کے سفیر دیمتری ژیرنوف نے کابل میں ملاقات کی، روسی سفیر نے اس ملاقات میں روس کی حکومت کا وہ باضابطہ فیصلہ سرکاری طور پر پہنچایا، جس کے تحت روسی فیڈریشن نے افغانستان کی امارتِ اسلامیہ کو تسلیم کر لیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق روسی سفیر نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے افغانستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک تاریخی قدم قرار...
    اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ کا کہنا ہماری صلاحیت اور ان کے عدم تحفظ کی عکاسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا، پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ Post Views: 4
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ مزیدپڑھیں:اڑتے جہاز میں فیول ختم ۔۔ پھر کیا ہوا؟
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور سماجی بہبود کے نظام میں عدم اصلاحات ہیں، جس کی وجہ سے اب نئی جماعت بنائی جائے گی۔برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور نظام میں حقیقی اصلاحات لانا ہوگا۔ انہوں نےکہا  کہ سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر وہ اس نئی...
    سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔ ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ...
    بیجنگ : 2025 شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہوگیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری یوآن جیاجون نے فلم فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ، پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت وجیہہ کمال، روس کی وزارت ثقافت کی اسٹیٹ سیکرٹری اور نائب وزیر جینا الیکسیوا اور ازبکستان کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر شکرت ریزائیف نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔شین...
    پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانوی سیاست میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ یہ قدم انہوں نے پارٹی کی فلسطین پالیسی اور سوشل بینیفٹس سسٹم پر اختلافات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔زہرا سلطانہ نے سماجی میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے اپنے ارادوں کا بھی اعلان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے الوداعی پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ میرا سفر اپنے اختتام کو پہنچا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔محمد مسرور کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی مایوسی یا پچھتاوے کے یہ باب بند کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ذرائع کے مطابق مسرور کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ سیریز ٹو سیریز کی بنیاد پر تھا۔ پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں...
    پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا،پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ چودہ سال سےلیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔ Today, after 14 years, I’m resigning from the Labour Party. Jeremy Corbyn and I will co-lead the founding of a new party, with other Independent MPs, campaigners and activists across the country. Join us. The time is now. Sign up here to stay updated: https://t.co/MAwVBrHOzH pic.twitter.com/z91p0CkXW0 — Zarah Sultana MP (@zarahsultana) July 3, 2025 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ...
    اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی ہٹ دھرمی  کے خلاف ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت  سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت سڑکوں کی حالت جانچنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان کابینہ کا پہلا اجلاس: اچھی طرز حکمرانی کی عملی مثال قائم کریں گے، میر سرفراز بگٹی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ مجوزہ AI بیسڈ سسٹم بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کی ڈیجیٹل نگرانی کو ممکن بنائے گا، جس...
    روس افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کو بتایا کہ حکومت نے طالبان کو ’تسلیم‘ کر لیا ہے۔ کابل سے نئے سفیر کی اسناد قبول کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی۔ The Ambassador of the Russian Federation, Mr. Dmitry Zhirnov, called on IEA-Foreign Minister Mawlawi Amir Khan Muttaqi. During the meeting, the Ambassador of...
    وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں، تاہم کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس اب شام 6 بجے کے بجائے 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے 042-99070011 یا 117-042 پر رابطہ کریں۔ادھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں قلعہ سیف اللّٰہ، کان مہتر زئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، ضلع ژوب اورآزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولز کا قیام شامل ہے، ہر منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت کے تحت مکمل ہو گا۔ کراچی...
    مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ بلومبرگ کے مطابق بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے باہر نکلنے کی تعریف ایک دور کے خاتمے کے طور پر کی ۔ انہوں نے 7 سال تک کمپنی کی مقامی کوششوں کی قیادت کی اور ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں مدد کی۔ جواد رحمان نے کہا کہ وہ محض ایک جاب نہیں تھی بلکہ ان کی خواہش کے عین مطابق ایک کام تھا جس کے دوران لوگوں کو ترقی دینے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد حاصل کرنے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے...
    مائیکروسوفٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل بلومبرگ کے مطابق بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے باہر نکلنے کی تعریف ایک دور کے خاتمے کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے 7 سال تک کمپنی کی مقامی کوششوں کی قیادت کی اور ٹیم بنانے، صارفین کی خدمت کرنے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے میں مدد کی۔ جواد رحمان نے کہا کہ وہ محض ایک جاب نہیں تھی بلکہ ان کی خواہش کے عین مطابق ایک کام تھا جس کے دوران...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے  حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی  (ن) لیگ میں شمولیت کے  معاملے پر  اہم قدم اٹھانے  کا فیصلہ کرلیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی  نے  بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری  عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں  نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔...
    ---فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے  سعودی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔  سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا اسلام آباد سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد 20سے... انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی...
    جرمنی کے معروف کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد پیراگلائیڈنگ کے ذریعے نیچے اتر کر تاریخ رقم کر دی۔  ان کے ساتھ فرانسیسی کوہ پیماؤں کی جوڑی ٹفین ڈوپیئر (Tiphaine Duperier) اور بورس لینگن شٹائن (Boris Langenstein) نے بھی تاریخ رقم کی، جنہوں نے اس خطرناک پہاڑ کی رُوپال فیس سے پہلی بار اسکیئنگ کے ذریعے واپسی کی۔ ایڈونچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق، تینوں غیر ملکی کوہ پیماؤں نے 21 سے 24 جون کے درمیان شیل روٹ کے ذریعے نانگا پربت (8,126 میٹر) سر کیا۔ 47 سالہ ڈیوڈ گوٹلر کا ارادہ چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے واپس نیچے اترنے کا تھا، لیکن سخت ہواؤں کی وجہ...
    بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج...