2025-06-10@07:15:36 GMT
تلاش کی گنتی: 553
«تیار کرلی»:
(نئی خبر)
پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔ یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنا دیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا،دونوں ٹیمیں امریکہ کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے، سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔کمیٹی ممبران میں وفاقی وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی شامل ہیں، چیئرمین ایف بی آر،...
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنا دیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا، دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے، سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، سفیر پاکستانامریکا ہمیشہ سے ہمارا اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے: پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئیارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے، ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف...
سائنسدانوں نے ایسی ٹرانسپیرنٹ ونڈو یا کھڑکی تیار کی ہے جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایک نئی کھڑکی تیار کی ہے جو سورج کی روشنی کو اس وقت بجلی میں تبدیل کر دیتی ہے جب روشنی اس کے آر پار ہوتی ہے۔یہ بنیادی طور پر ٹرانسپیرنٹ سولر سویل ٹیکنالوجی پر مبنی کھڑکی ہے جو بلند و بالا عمارات اور دفاتر کو ہی ماحول دوست پاور پلانٹس میں تبدیل کر دے گی۔ سٹی سولر نامی پراجیکٹ کے تحت اس کھڑکی کی تیاری پر کام کیا گیا جس کا مقصد 2050 تک تمام نئی عمارات کو ماحول دوست توانائی سے لیس کرنا ہے۔اس سے قبل...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، قرنطینہ کردیے گئے، ملاقاتوں پر پابندی وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فون نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو۔ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے صدرِ مملکت سے کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔
اویس کیانی: حکومت کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان، وزارت توانائی پاور ڈویژن نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق 35 روپے ہر ماہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں،انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیاہے۔اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ سفارشات پیش کی جائیں گی، 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں...
کراچی ، لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر جام صادق انٹرچینج، قائد آباد انٹرچینج اور شاہراہِ بھٹو کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے منصوبے کی ٹیم سے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں،...
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے اثرات اور ممکنہ جوابی اقدامات کے لیے برطانوی حکومت کی کاروباری طبقے سے مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد برطانیہ نے اِن امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کی ہے جن پر جوابی ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ 417 صفحات پر مشتمل فہرست پر کسی چیز کے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ کاروبار اور تجارت کے محکمے کے مطابق اس فہرست میں امریکہ سے درآمد کی جانے والی 27 فیصد اشیا شامل ہیں جن کے برطانیہ کی معیشت پر محدود اثرات...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے اعلان کے تحت ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا۔ ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔ اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے اعلان کے تحت ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا۔ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار...
پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کے کونے میں رشید شاہ کی دکان پر مختلف اقسام کی ٹوپیاں دستیاب ہیں لیکن ان کا اصلی کام جناح کیپ یا قراقلی تیار کرنے کا ہے۔ ان کا خاندان یہ کام پشتوں سے کرتا چلا آ رہا ہے۔ رشیدہ شاہ کے مطابق قراقلی کی تیاری کا کام کی ان کے باپ دادا کا تھا جسے اب انہوں نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ اور کسی زمانے میں قائداعظم کے نام سے منسوب قراقلی کی مانگ زیادہ تھی تاہم اب اس میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں قراقلی یا جناح کیپ کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور اسے بڑے اور بزرگ استعمال کرتے تھے۔...
ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے،...
راؤ دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی جلدشفایابی کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ صدرآصف زرداری کی جلدصحتیابی کیلئےقوم دعاکرے ۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق تشویش کااظہارکیااور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی ۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو بہترین طبی...
میٹنگ میں اپوزیشن نے بل پر بحث کیلئے 12 گھنٹے کا وقت مانگا جبکہ مودی حکومت نے کم وقت رکھنے پر زور دیا، اس موضوع پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ نوک جھونک ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے کل ایوان میں موجود رہنے کے لئے کہا ہے۔ دوسری جانب بل کی مخالفت کررہی کانگریس نے بھی کمر کس رکھی ہے۔ کانگریس نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ کل پارلیمنٹ میں موجود رہیں۔ ساتھ ہی صبح 9:30 بجے راہل گاندھی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی بڑی میٹنگ ہوگی۔ اس میں بھی سبھی اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی لازمی ہے۔...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ بے گناہ فلسطینی عوام اور مقاومتی رہنماؤں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی، انشاء اللہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع پرعالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ بھر کی جامع مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے گئے جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی، وکلاء برادری، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) جرمن اخبار ڈیر اسپیگل نے اپنی ایک تفتیشی رپورٹ میں پایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کا ڈیٹا مبینہ طور پر آن لائن دستیاب ہے۔ امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے یہ نیا انکشاف وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد ہوا ہے کہ امریکی میگزین 'دی اٹلانٹک' کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو نادانستہ طور پر سگنل گروپ میں شامل کرلیا گیا تھا، جہاں اعلیٰ عہدیداروں نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی حملے کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ای میلز، فون نمبرز، پاس ورڈز ٹرمپ کے معاونین میں قومی سلامتی کے...
سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم نے مختیار سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان نے نارکوٹکس پولیس کی مدد سے تسلیم، مختیار، سلطان رسول بخش سمیت 5 افراد کو اغوا کیا۔ بعد میں 2 لوگوں کو تشدد کرکے چھوڑ دیا گیا اور 2 پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ لیکن تسلیم کا پتا نہیں کہ اے کہاں اٹھا کر لے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملیر ہالٹ میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہمارے پاس اختیار ہے نہ وسائل آخر کب تک بدنامی اپنے نام لیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال بے حد خراب ہو چکی ہے اور اس کا فوری تدارک ضروری ہے، گورنر سندھ نے حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہر صورت قوانین پر عملدرآمد کرائیں تاکہ ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال کو روکا جا سکے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی بچوں کو کچلا جا رہا ہے قاتل ڈمپر ہنستے بستے خاندانوں کو...
تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے...
کراچی(این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس میں سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے ۔ نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔ تقریب میں جرمنی،اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز، صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز دیئے۔گورنرسندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی نرخ میں کمی سے متعلق پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق پیکیج تیار کیا جارہا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی سے متعلق حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے حکام کو سولر آئزیشن پالیسی سے متعلق ابہام دور کرنے اور حقائق بتانے کےلیے اعداد و شمار بیان کرنے کی ہدایت...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف کاروباری شخصیت حسین داؤد کو ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہلالِ امتیاز سے نواز دیا۔ حسین داؤد کو گراس روٹ سطح پر تعلیم کی بہتری کے لیے کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سائنس، تحقیق اور جدّت قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں ابھی تک ان شعبوں میں مضبوط بنیادیں استوار کرنے کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔ حسین داؤد نے اس خلا کو دیکھتے ہوئے ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس سینٹر کا آغاز کیا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے...
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد اور جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ماہر تعلیم اور معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسنین عابدی کو تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں صدر آصف زرداری نے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیاسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید،...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ...
یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلی ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات...
پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال ارتھ آور توانائی اور پانی کے تحفظ کی اپیل کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج رات 8:30 سے 9:30 زمین کے نام وقف کیا جائے گا۔ آرتھ آور مناتے وہئے اسلام آباد میں متعدد اہم مقامات پر ایک گھنٹے کےلیے غیرضروری بتیاں بند کی گئی ہیں۔ ایوان صدر، وزاراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ،...
جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف...
عرفان ملک: لاہور پولیس نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ایک سخت پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اگر تھانے میں کوئی اہلکار کرپشن کرتا ہے تو ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے رشوت مانگنے والے سپاہیوں کے ساتھ ایس ایچ او بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ناروا سلوک اور رشوت مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔ناقص سپروائزن کے حوالے سے ایس پی...
سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو اکاؤنٹینٹ آفس سے براہ راست منسک کرنے اور طلباء کے داخلے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے جیسے اقدامات کےلیے موبائل ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔ کراچی میں بدھ کے روز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل حاضری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن مولا بخش شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر غازی خان...
سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کی ایسی نئی اقسام تیار کی ہیں جنہیں کاشت کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا اور فصلوں کی 22 ایس نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دی گئی جن کی کم پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار ہو گی۔ وزارتِ زراعت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی نے دال، چاول، آم، کاٹن، مکئی اور سرسوں کی فصلوں کی نئی اقسام کی کاشت کی ایک سال کے لیے منظوری دی ہے اجلاس کے دوران سردار محمد بخش مہر نے اس...
ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے، جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت...
بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت...

یوزویندر چاہل اور دھناشری کی راہیں الگ، کرکٹر عدالتی حکم پر اہلیہ کو کتنی رقم دینے کے لیے تیار ہوگئے؟
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
ایس پی احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں مجالس و جلوسوں پر پولیس لائن سے بھی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مزید بتایا کہ پولیس نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کرکے روانہ کیا جائے گا۔ ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مقررہ پوائنٹس پر پولیس لائنز سے نفری کو بروقت پہنچانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں پولیس نے تیاریاں شروع کردیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی زیرصدارت پولیس افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بابر...
سندھ کے زرعی سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ، زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید نئی زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ حکومت نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن,مکئی، سرسوں،چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا دوسرا 36 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کے لیے منظوری دی گئی۔ وزیر زراعت...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے رحیم گل سیکرٹری ایل جی آر ڈی کو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے تاکہ سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی عبد الرزاق کے خلاف غیر مجاز ادائیگیوں کے الزامات کی تحقیقات کی جا سکیں اسلام ٹائمز۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس گلگت بلتستان کی جانب سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی پر اختیارات کے بغیر الاونسز دینے پر اعتراض کے بعد وزیر اعلیٰ نے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل آفس نے مختلف الاؤنسز کے تحت غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی ہے، جس کے تحت 75 فیصد سیکرٹریٹ الاؤنس، موجودہ بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد یوٹیلٹی الاؤنس (گیس)، 150 فیصد ترغیبی الاؤنس (بجلی) کا 10٪ یوٹیلیٹی الاؤنس شامل ہے جو کہ مبینہ طور...
سرچ انجن گوگل کی اسسٹنٹ کی سروسز کی جگہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس جیمنی لینے کو تیار ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنی کو دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کی تازہ ترین اے آئی ماڈل جیمنی 2.5 کی خصوصیات کیا ہیں؟ ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنی سے بدل سکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو سے بلدیات کے وزیر سعید غنی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں سعید غنی...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا بلاول بھٹو سے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کے لیے درخواست تیار کرلی جسے رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں تیار کی ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی...

5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی کے لیے درخواست تیار کرلی جسے رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیا جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستیں تیار کی ہیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزامعطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی وکلاءکی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تیار کرلی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے...
اختیار ولی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی کے واقعات ہوں تو حکومت فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے مگر گنڈاپور صاحب تین ہفتوں سے کہاں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلیٰ گنڈاپور کو ٹی وی...
گنڈاپور حکومت نہیں چلاسکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں،اختیار ولی خان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفی دیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلی گنڈاپور کو ٹی وی پر بولتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی...
سٹی 42 : تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ گیا جبکہ1402فٹ ڈیڈ لیول ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہوگئی، ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا۔ تربیلا ڈیم میں...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی سستی کرینگے، وزیراعظم: بڑے ریلیف پیکج کی تیاری، دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کا قیام نہ صرف ملک میں ایک ماڈل ہو گی بلکہ معیاری تعلیم، تحقیق اور اپلائیڈ سائنسز میں ترقی کی بنیاد پر دنیا کے اعلیٰ تعلیمی مراکز میں بھی نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز یہاں سیکٹر ایچ-16 میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے، دانش یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چین میں تیار کردہ پاکستان کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کے لیے بڑے ریلیف کی تیاری بھی کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی انہوں نے کہاکہ یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ کے بعد اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھارتی میڈیا نے چلائی۔ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیو بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج، ایف سی بلوچستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح مشکل علاقے میں آپریشن کیا، جس طریقے سے یرغمالیوں کو ریسکیو کیا گیا، قابل تحسین ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں سے جس نے اس واقعے...
دہشتگرد ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا، وزیراعلی بلوچستان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکاہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ معصوم اور نہتے لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، کب تک پاکستان توڑنے کی باتیں برداشت کریں گے، ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، حکومت سب کچھ کرنے...
بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ معصوم اور نہتے لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، کب تک پاکستان توڑنے کی باتیں برداشت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سُپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز میں وکلا نے ہائی کورٹس میں سُپر ٹیکس سے متعلق مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا کیسز اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری...
اسلام آباد: آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی ہائی کورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وکلا کی جانب سے ہائی کورٹس میں مقدمات زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ وکلا نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس...
سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی، مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کا کسی فریق کے دلائل پر انحصار کرنا لازم نہیں ،عدالت مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ایف بی علی کیس میں دوسری طرف سے جس پیراگراف کو بنیاد پر کر دلائل دیے جاتے رہے وہ بے اثر ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس کیس کو چیلنج کرہے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا ایف بی علی کیس میں کہا گیا...
لاہور: محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا...
پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے،...
— فائل فوٹو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آج وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں، ایف بی علی کیس کو جس طرح سےدوسری طرف نے اپنے دلائل میں بیان کیا وہ کیا...
پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے، دنیا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بغیر آئینی اختیارات کے انھوں نے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی جن میں سے کئی بچے اب لاکھوں روپے مہینہ کما رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں کہی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں، اگر بغیر اختیار والے یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو اختیار ہوگا تو کتنا کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسائل پر بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں یہ گورنرکا اختیار نہیں۔ گورنر سندھ...
اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس اسلام آباد میں ہوا، اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی ہے، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی بھی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر افسران میں سیکرٹریٹ گروپ کےظہور احمد ،ڈاکٹر نوازاحمد،عائشہ حمیرا ،حماد شمیمی،محمداسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے شہزاد حسن، عمار نقوی، پوسٹل گروپ کےسمیع اللہ خان ، ریلویز کےسیدمظہرعلی شاہ اور اکانومسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومتی پلان تیار انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کے آپشنز زیر غور ہیں۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ختم ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومت نے اپنا پلان تیار کرلیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق 3 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگا، جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صدر آصف زرداری حکومت کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے سوا کوئی اور کارروائی اجلاس میں شامل نہیں۔ یہ خبر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں گندم کی فصل تیار ہو چکی ہے تاہم مناسب قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ کسانوں نے تیار گندم جانوروں کو کھلانا شروع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہر سال حکومت گندم کا سرکاری نرخ مقرر کرتی ہے تاہم امسال گندم کی فصل تیار لیکن تاحال سرکاری نرخ مقرر نہ ہونے پر کاشتکاروں کو اپنی محنت کی مناسب قیمت نہیں مل رہی، جس پر دلبرداشتہ کسانوں نے اپنی تیار گندم جانوروں کو کھلانا شروع کر دی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گندم کا ریٹ مقرر نہیں ہوا۔ مہنگا ڈیزل، بجلی اور کھاد استعمال کر کے فصل تیار کرتے ہیں لیکن پھر بھی مناسب ریٹ نہیں ملتا۔...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حال ہی میں میو ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے ادویہ کی قلت کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جب یہ بات سامنے آئی کہ ایم ایس پہلے ہی ادارے کے 3.5 ارب روپے کے بقایاجات کے باعث استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ وزیر صحت اور سیکریٹری مبینہ طور پر اس معاملے سے بخوبی واقف تھے۔ طبی برادری نے وزیراعلیٰ کے طرز پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے اقدام کو پیشے کے تقدس کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے طبی برادری نے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حال ہی میں میو ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران مریضوں کی جانب سے ادویہ کی قلت کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، جب یہ بات سامنے آئی کہ ایم ایس پہلے ہی ادارے کے 3.5 ارب روپے کے بقایاجات کے باعث استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ وزیر صحت اور سیکریٹری مبینہ طور پر اس معاملے سے بخوبی واقف تھے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق طبی برادری نے وزیراعلیٰ کے طرز پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے اقدام کو پیشے کے تقدس کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ اس واقعے کو...
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جنہیں ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق منفی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر...
سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015 میں یوکرائن میں لانچ ہواتھا‘ یہ ڈرامہ سیریز کیورٹل 95 (Kuartal) کمپنی نے بنائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے‘ سیریز اپنے مرکزی کردار پروفیسر ویسلی پیٹروویچ کے گرد گھومتی تھی‘ پروفیسر ویسلی ہائی اسکول میں تاریخ کا استاد تھا‘ اس کی عمر 30سال تھی اور وہ اپنے طالب علموں میں بہت مقبول تھا‘ اس کا ایک شاگرد کرپشن کے خلاف ایک وڈیو بناتا ہے اور یہ وائرل ہو جاتی ہے۔ اس وائرل وڈیو سے پروفیسر ویسلی حادثاتی طور پر سیاست میں آ جاتا ہے‘ طالب علم اور نوجوان اس کی کمپیئن کرتے ہیں‘ سوشل میڈیا اس کی تقریریں‘ کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلانات اور...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ نے گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کردی۔اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے 19 افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے 8 افسران جبکہ فارن سروس کے 9 افسران شامل ہیں۔وسیم امجد چوہدری، عمبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ سرور جاوید، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز حسین کی بھی گریڈ 22 میں...
ریاض: سعودی عرب نے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز) کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید HX-1 ای وی ٹی او ایل (eVTOL) ایئرکرافٹ کی تیاری تیز کی جائے گی۔ HX-1 ایک دو نشستوں پر مشتمل برقی ہوائی گاڑی ہوگی، جسے گھر میں چارج کیا جا سکے گا، گیراج میں آسانی سے پارک کیا جا سکے گا، اور عمودی (vertical) انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ معاہدہ سعودی کمپنی Innovation Wings Industries (IWI) کے ذریعے طے پایا ہے، جو Kingdom Aero Industries (KAI) کے نام سے کام کر رہی ہے۔ ڈورونی ایرو اسپیس کے...
کراچی: جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بارش...
وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے آن لائن سسٹم تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اجلاس میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزراعلیٰ...
پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود...
تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا. جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں کی شہادت پر سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان بھر کے سرکاری غیر سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں میں نامور ثناء خوانوں علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ رضوی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے سوگ میں یکم مارچ کو سرمائی چھٹیوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے...
کراچی: شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، اس معرکے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قومی چیمپیئن مہک مقبول سے ہوگا۔ شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ جہاں تجربہ اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔ مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ سرکاری اسکول کی...
حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و الاؤنس ترمیمی بل دو ہزار پچیس اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی تنخواہوں اورمراعات کا تعین آرٹیکل 66 کی شق دو کے تحت کیا جا سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 88 کی شق ایک میں خزانہ کمیٹی کے اختیار کی وضاحت موجود ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کا اختیار صرف اخراجات پر کنٹرول کی حد تک ہے۔
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی...