انڈونیشیا: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شدت، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک ڈیسک) انڈونیشیا میں اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب جمع ہو کر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی آگ لگا دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ بھڑکنے کے بعد عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے جس پر تصادم شدت اختیار کر گیا۔ جھڑپوں کے دوران 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے پر حکام نے فوج طلب کر لی۔
دوسری جانب صدر پرابوو سوبیانتو نے ملک میں کشیدگی کے باعث اپنا مجوزہ دورۂ چین منسوخ کر دیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے معذرت بھی کی۔
صدر نے عوامی دباؤ کے پیش نظر پارلیمنٹ کی مراعات میں کمی اور بعض پالیسیوں کو واپس لینے کا اعلان کیا، تاہم طلبہ تنظیموں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آج ملک گیر احتجاج کی کال برقرار رکھی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت اور طلبہ تنظیموں کے درمیان بڑھتی خلیج اگر کم نہ ہوئی تو یہ احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کی
پڑھیں:
شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔