2025-09-18@22:25:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1905

«حافظ بشیر حسین نجفی»:

(نئی خبر)
    کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل شارجہ حکام نے اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا۔  ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جس میں میزبان متحدہ عرب امارات  بھی شریک ہے۔ یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔ شائقین کے لیے علیحدہ داخلی راستے اور نشستیں: منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص...
      عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارسلان ظہیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میاں اویس انجم اور مہر واجد بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 18 اگست کو این اے 129 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    افسوسناک حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں کوٹ عبد المالک کے قریب تیز رفتار رکشہ روڑ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولنگر اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے...
    افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا، واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے ہوئے دبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں...
    فوٹو فائل وزارتِ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا، باقی پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل آج سے دوبارہ شروع ہوگاچمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
    وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی او آر ہولڈرز کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ افراد کی واپسی کا باقاعدہ عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں سیکیورٹی خدشات اور دستیاب وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ قلندر آباد مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں 55 لاکھ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ 14 سالوں سے برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنا سکی۔ نام نہاد بڑی حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کیلئے لائن میں لگی ہیں۔ مافیاز کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے، دیگر پارٹیاں اپنے مفادات جب کہ جماعت اسلامی نظام کی...
    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل ایک بار پھر تیز کردیا گیا ہے، کیونکہ وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اضافی مہلت 31 جولائی کو ختم ہو چکی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اب ان افغان مہاجرین کی بے دخلی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جن کے پاس پی او آر کارڈز کی میعاد 30 جون کو ختم ہو چکی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ فارنرز ایکٹ سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغان باشندوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔ جیل انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ...
    حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔سینٹر آف...
    نیویارک کی گورنرکیتھی ہوکل نے مسلم پولیس افسر کے جنازے میں حجاب پہننے پرسینیٹر ٹیڈ کروز کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ایک مسلم پولیس افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران حجاب پہننے پر تنقید کرنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کو شدید جواب دیا ہے۔ کیتھی ہوکل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک شہید مسلم افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران ان کی عزت میں حجاب پہنا۔ ’سوگوار خاندان کے عقیدے کا احترام کرنا وہی کام ہے جو کسی بھی رہنما یا مہذب شخص کو کرنا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد...
    پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران افراط زر میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ آیا اب شرحِ سود میں نمایاں کمی کا وقت ہوچکا ہے یا نہیں، بعض معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی حالات، خاص طور پر افراط زر کی سست روی، شرحِ سود کو 6 فیصد تک لانے کی گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، متعدد ماہرین معاشیات اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے اور محتاط مالی پالیسی جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ کرنسی پر دباؤ، درآمدات میں اضافے اور مالیاتی عدم توازن جیسے خدشات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرِ معیشت ڈاکٹر عابد سلہری کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
     ویب ڈیسک :  پی ٹی آئی  نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت  5 اگست  کو پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک  ریلی اور احتجاج کرے گی  ، کارکن وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ریلی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئیں۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ، ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا، اسلام آباد پر چڑھائی یا جلسے کے بجائے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو پشاور میں حیات آباد ٹول پلازا سے قلعہ بالا حصار تک ریلی نکالی جائے گی جو رات تک جاری رہے گی، بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تحریک تحفظ آئین اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا 5 اگست 2025 کا پشاور ریجن کا لائحہ عمل درج ذیل ہے۔ پشاور اور خیبر کے اضلاع سہ پہر ساڑھے تین بجے حیات آباد ٹول پلازہ، رنگ روڈ سے قلعہ بالا حصار، پشاور تک وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی...
    فارن فنڈنگ کیس کو 3سال گزر گئے ،کسی کو سزا دی گئی نہ ہی فیصلہ نافذ ہوا،اکبر ایس بابر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی فریق اکبر ایس بابر نے ایک اہم پیغام میں یاد دہانی کرائی ہے کہ3 برس قبل، 2 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر قانونی فنڈنگ سے متعلق 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی اور تاریخی فیصلہ سنایا تھا، جس پر تا حال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اکبر ایس بابر نے اس تاخیر کو ریاست، نظامِ قانون اور مقننہ کی بڑی ناکامی قرار دیا۔اکبر ایس بابر کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) امریکہ میں افریقی غلاموں سے 13 سے 14 گھنٹوں مسلسل کام کرایا جاتا تھا۔ ان پر تسلط قائم رکھنے کے لیے سخت سزائیں دی جاتی تھیں لیکن ان کے باوجود غلام فرار بھی ہوتے تھے اور بغاوتیں بھی کرتے تھے۔ اسی جدوجہد نے انہیں آخر کار غلامی سے بھی آزاد کرایا۔ غلامی کے پہلے مرحلے میں مذہبی اور سیاسی اداروں نے اسے جائز قرار دیا۔ ان کے لیے تعلیم حاصل کرنا جرم تھا۔ ان کو مسیحی تو بنا لیا گیا مگر ان کے چرچ علیحدہ ہوتے تھے۔ غلامی کے خلاف کسی تحریک یا تنقید کو برداشت نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن تاریخ ایک جگہ رکی ہوئی نہیں رہتی۔ بدلتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حج 2026 کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، حکومت نے رجسٹریشن سے رہ جانے والے عازمین کو بھی حج درخواستیں جمع کروانے کا موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی کم تعداد کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ دستیاب کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اس سال ساڑھے چار لاکھ رجسٹرڈ افراد میں سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل ہونے کا امکان کم ہے، جس پر وزارت نے غیر رجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 4 اگست بروز پیر سے شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے...
    غیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کا ئونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت اور سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ دینے کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پروسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔بیان میں...
    وزارت داخلہ کے مطابق پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 30 جون کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیر قانونی ہے۔ وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیاْ جائے اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14-بی لگائی جائے گی، سزا کاٹنے والے یا جن کا مقدمہ چل رہا ہے، انہیں بھی واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان جنوبی افریقہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز
    جیلوں میں کمیونیکیشن کیلئے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ جیل سندھ میں نئی بھرتیوں کے تحت 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں کو اور دوسری مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ جیل کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقرر کی جاتی ہے۔ سندھ بھر کے جیلوں میں کمیونیکیشن کیلئے جدید وائرلیس سسٹم، سی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا. ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہوگا. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ کاونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے. حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لئے مزید پرکشش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوبارہ فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے افغان شہریوں سمیت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14 بی لاگو کی جائے گی، سزا یافتہ یا جاری قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے افراد کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ثبوت (پی او آر) کارڈز(جو افغان مہاجرین کو پاکستان میں قانونی طور پر رہائش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان نئے کاؤنٹرز کے قیام سے امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو گا جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی...
    افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے،  وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیاگیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی میں معاونت کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا،  فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
    راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے...
    اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید نے ان کا کیرئیر ختم کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ فہد مصطفیٰ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ اُن کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید کی ایک ویڈیو پوسٹ ہے۔ عمر سعید، جو ماضی میں ایک پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر چکے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ فہد نے انہیں کئی مواقع پر سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے نکلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ عمر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے اور وہ...
    سٹی 42: سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ، حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کرکے سرکاری ملازمین   پر تلوار چلا دی مالی سال 2024-25 کیلئے شرح 12.46 فیصد مقرر کی گئی ، جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین کو کم منافع ملے گا،وفاقی وزارتِ خزانہ نے جی پی فنڈ کی شرحِ منافع کم کر دیشرح کم ہونےسے ملازمین کی سالانہ آمدنی پر منفی اثر پڑے گا ،سرکاری ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلے میں کم منافع ملے گا2022-23 میں شرح 14.22 فیصد، 2023-24 میں 13.97 فیصدرہی،2024-25کیلئے 12.46 فیصد  کرنے سے  ملازمین کی آمدنی میں کمی کا خدشہ ہے  پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان...
    کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
     کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) کراچی میں ڈیفنس فیز میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، خواجہ شمس الاسلام کو 3 گولیاں لگی تھیں، واقعے کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طو رہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، بتایاگیاہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فیز6میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اتر ے تو نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند گولیاں برساں دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن...
     کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہو گئی ہے، اب سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور کا ڈرامائی موڑ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے پہلے گیند پر چھکا کھانے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے باقی گیندوں پر سخت گیند بازی کی اور ٹیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درجنوں ممالک سے امریکہ آنے والی درآمدات پر 10 فیصد سے 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف (درآمدی محصولات) عائد کر دیے ہیں۔ یہ اقدام 1 اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کیا گیا ہے تاکہ دیگر ممالک کو تجارتی معاہدوں پر رضامند کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا وائٹ ہاؤس کے مطابق، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور آسٹریلیا و برطانیہ پر 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف لاگو ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو “دوطرفہ تجارتی تعلقات میں باہمی برابری کی مسلسل کمی” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔...
    فائل فوٹو کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز 9 مئی کے عدالتی فیصلے کو ملک و قوم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کو ایک بار نہیں‘کئی بار سوچنا پڑے گا۔ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو مکمل شکست ہوئی ہے۔ اب...
    کراچی: ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس  میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا...
    گلگت بلتستان حکومت نے حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ 37 مقامات کوآفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع دیامر کے بارہ، گلگت کے نو، اسکردو کے چار ،غذرکے پانچ ،گانچھے کے دو، شگرکے چار ، نگر اور کھرمنگ کے ایک ایک مقام کوآفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایاکہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ ترسیاح ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 4 افراد زخمی ہوئے جن کوطبی امداد دی...
    بیرسٹر عمیر نیازی : فوٹو فیس بک  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کا بوجھ اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنی سیاست ختم کرنی ہے تو صوبائی حکومت میں بیٹھی رہے۔پروگرام میں شریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف ایوان سے نکلے یا مستعفی ہوجائے یا ان کی سیٹیں ہمیں ملیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے نکلنے والے تیل سمیت معدنی وسائل کی تقسیم آئین پاکستان...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت مخصوص زرعی اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس معاہدے کے تحت افغانستان کی 4 مصنوعات پر 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک-افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ...
    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد...
    ---فائل فوٹو  وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا، افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
    اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔ عمر سعید نامی فوٹوگرافر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار وہاں موجود دوسرے افراد کی جانب اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی نوکری سے نکلوایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید جیتو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کی سال 2024 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی نے منافع میں نمایاں 42.90 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں کمپنی کا مجموعی منافع 36.2 ارب روپے تھا جو 2024 میں بڑھ کر 51.74 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائن کے خسارے میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔ 2023 میں 87.26 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 2024 میں یہ کم ہوکر 15.35 ارب روپے رہ گیا تاہم، آمدنی میں 7.68 فیصد کمی دیکھی گئی جو 2023 کے 259.59 ارب روپے سے کم ہوکر 2024 میں 239.65 ارب روپے رہ گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ مزید :
    محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹے پاکستان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی روک دیا عمران خان وی نیوز
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ضمانت کے لیے دراخوست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری وسیئنر قانون دان سلمان اکرم راجہ سے حماد اظہر نے مشاورت کی،  ایڈووکیٹ ابوذر نیازی سمیت دیگر وکلاء کی حماد اظہر کی درخواست ضمانت کے لئے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع  نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی، ضمانت کے بعد تمام مقدمات کے خلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  مشکلات کے باوجود ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر...
    اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد بار جنات دکھائی دیے، جس کے بعد وہ مہینوں تک خوف اور پریشانی کا شکار رہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ چند برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جو یقیناً جنات تھے۔ اس واقعے نے ان کے دل میں ایسا خوف بٹھایا جو کئی ماہ تک ختم نہ ہو سکا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس تجربے کے بعد انہیں چھ سے سات مہینے تک مسلسل احساس رہتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے، جس سے ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب وہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سعودی عرب نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا۔  ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔ انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔ مریم نے مزید کہا...
    پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا  حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی۔ اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری دستاویزا ت کے مطابق کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے‘  چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کی جائے گی۔ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جولائی کیلیے افراطِ زر کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصدکے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد مرکزی بینک پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرے۔ وزارتِ خزانہ کی معاشی مشاورتی ونگ کی جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث زرعی پیداوار اور سپلائی چینز متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم افراط زر مجموعی طور پر قابو میں رہے گا۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب شرح سودکے تعین کیلیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو متوقع ہے، تاہم مارکیٹ میں صرف 0.5 سے 1 فیصدکمی کی امیدکی جا رہی ہے، جو...
    ایم ڈبلیو ایم کے پی کے رہنماء نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ زائرینِ اربعین کے لیے زمینی راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے اور بلوچستان سمیت تمام روٹس پر سیکورٹی کو مؤثر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے اربعینِ حسینی کے موقع پر پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے ایران اور عراق جانے والے زائرین پر عائد پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حکومتی اقدام کو افسوسناک اور عوامی جذبات سے متصادم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں عاشقانِ امام حسینؑ بااخلاص جذبے اور ایمانی حرارت کے ساتھ اربعین میں شرکت کے...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
    میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت...
    کراچی: شہر بھر میں فری پارکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 3 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ شاہراہ فیصل پر سٹی وارڈن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ میئر کراچی نے ٹیم کو مستقل بنیادوں پر معائنوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فری پارکنگ پالیسی پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے کراچی کے تمام ٹاؤنز سے پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
    پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
    نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے...
    سٹی42: رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہو گیا جبکہ بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی، جس کے باعث بھینس رنگ روڈ پر آ گئی۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے واپس ٹریفک پولیس بھجوا دیا ہے۔ ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کردیا،ہماراہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے:اسحاق ڈار مزید برآں، شکیل کو سات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔  جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت کیا، اس کے...
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔ فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ کسووال کی نئی عمارت، سمارٹ پولیس سٹیشن صدرچیچہ وطنی اور سائبان ایس ڈی پی او آفس چیچہ وطنی کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن ، ڈی ایس پی محمد سلیم رتھ اور سرکل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے) آر پی او نے نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیاجس میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس، پولیس ملازمان کی بیرکس، اور تفتیشی افسران کے کمرہ جات کو چیک کیا گیا۔آر پی او نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور سائلین کے ساتھ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کر لیاگیا۔مختلف اضلاع میں963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام شروع کیا جائے گا،پوٹھوہارریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای اوصاف پانی اتھاٹی نویداحمد نے جاری اور نئے منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔(جاری ہے) بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی کے منصوبوں میں2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہیں،بہاولپور،رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائے گا۔وزیر ہائوسنگ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کے متعددنئے پراجیکٹس پرکام کیاجائے گا۔سی ای و صاف...
    فائل فوٹو اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا۔ پنشنرز بینیفٹ، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کم کر دیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نئی شرح منافع کا اطلاق 28 جولائی 2025ء سے ہوگا۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.6 سے کم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ...
    سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے بڑا کھیل کھیلا | کیا عمران خان کی رہائی کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے اپیل کی گئی؟ انگریزی اخبار  میں شائع صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کو امریکا سے واپس لندن بلا لیا گیا ہے تاکہ انہیں ان خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قریبی عزیزوں، خصوصاً ان کی بہنوں کی جانب سے لاحق ہو سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایسے ذرائع جنہیں جمائما گولڈ اسمتھ سے ذاتی شناسائی ہے، انہوں نے ہی انہیں مطلع کیا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی افرادی قوت میں 3,780 ملازمین کی کمی کے بعد عملہ کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی۔ روسی خبر رساں ادارےتاس کے مطابق ایجنسی کی ترجمان شیریل وارنر نے بتایا کہ ناسا کا مقصد ادارے کو زیادہ موثر اور منظم بناتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ تحقیق اور اختراع کے سنہری دور خصوصاً چاند اور مریخ کے مشنز کو جاری رکھنے کی صلاحیت برقرار رکھ سکے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ 3,870 ملازمین، جو ناسا کے موجودہ عملے کا 21 فیصد ہیں، نے موخر استعفیٰ کے دو پروگرامز میں رضاکارانہ طور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کردیا ہے، جس کے  تحت سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح برقرار جبکہ باقی تمام بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی گئی ہے تاہم سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروس اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔ محکمہ قومی بچت نے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.4فیصد کردی گئی ہے۔ جانوروں کی آوازیں نکال کر لوگوں کو یوگا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کردی ہے، جس کے  تحت سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح برقرار جبکہ باقی تمام بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی گئی ہے تاہم سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروس اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔ محکمہ قومی بچت نے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.4فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع...
    کراچی: پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں امپائر علیم ڈار کو دگنی فیس پر  سوال اٹھا دیا گیا، انہیں پی ایس ایل 9 میں 2 کے بجائے 4 ہزار ڈالر فی میچ ادائیگی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ میچ فیس کی مد میں امپائر علیم ڈار کو 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی، نوٹ شیٹ نمبر ’’ PCB-DCOP-24-1848 ادائیگی برائے میچ آفیشلز پی ایس ایل 9، 2024‘‘کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کئی امپائرز و میچ ریفریز کا پی ایس ایل میچز کے لیے تقرر کیا۔  پی سی بی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ مقرر ہے، البتہ علیم...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احتجاج پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے  سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،  گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21...
    کراچی: ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔ ویڈیو سامنے...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو غیر رجسٹرڈ افراد سے وصول کیے جانے والے اضافی 4 فیصد سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسے سیلز ٹیکس نیٹ میں کم از کم 25 فیصد اضافہ سے مشروط کر دیا ہے۔  انگریزی اخبار سے وابستہ  شہباز رانا کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں کاروباری طبقے کے تحفظات سنے گئے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر غور کیا گیا۔ ’اضافی ٹیکس، کاروباری حضرات...