2025-07-04@05:18:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4086

«حاکان فدان»:

(نئی خبر)
     ویب ڈیسک : ضلع ٹانک میں  تین سرکاری افسر  اغوا ہوگئے ۔   واردات تھانہ ہتھالہ کے قریب پیش آئی ہے، تھانہ ہتھالہ کے قریب 3 سرکاری افسر اغوا  کر لئے گئے ،  جو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ محکمہ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ میں کام کرتے تھے   تینوں افراد اپنی ڈیوٹی کے لئے ٹانک آرہے تھے کہ اسی  دوران اغوا کر لئے گئے، اغواء ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید ظفر، ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک عمران بیٹنی اور اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ بیٹنی کے نام سےشناخت کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات...
    تہران(نیوز ڈیسک)فردو میں ایران کی زیر زمین نیوکلئیر تنصیبات امریکہ کی انتہائی غیر معمولی تباہ کن ائیر سٹرائیکس میں مکمل برباد ہو گئیں۔ اس بات کی تصدیق اسرائیل کے ایجنٹوں نے وہاں جا کر جائزہ لینے کے بعد کی ہے۔ اسرائیل کے ایجنٹوں نے فردو نیوکلئیر سائیٹ پر حملے کے بعد وہاں جا کر تخمینہ لگایا اور کنفرم کیا کہ فردو نیوکلئیر تنصیبات اب مکمل ناکارہ ہو چکی ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اس ہفتے کے شروع میں امریکی حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری سائٹ پر ایجنٹ بھیجے۔ ٹرمپ کہتے ہیں، ’’آپ جانتے ہیں کہ ان کے پاس ایسے لوگ ہیں...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی وقار عظیم نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار شہزاد سلطان کے مطابق ’را‘ نیٹ ورک پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، را نیٹ ورک کے 3 ایجنٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے جن میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری، اور پاکپتن کا...
    وہ ضدی سی اور حالیہ ڈرامے پرورش سے مشہور ہونے والی پاکستان شوبز کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی۔  حال ہی میں عینا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی عمر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ صرف 12 سال کی ہیں جبکہ جب آپ نے ڈرامے کرنا شروع کیے تھے تب افواہیں تھیں کہ آپ 16 کی ہیں، آپ کی اصل عمر کیا ہے؟ جس پر عینا آصف نے کہا کہ کیرئیر کے شروعات سے ہی ان کی عمر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے وہ پریشان ہوجاتی تھیں تاہم اب انہیں ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔...
    فوتو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کی صدارت وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے کی۔اجلاس کے دوران تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران بین الوزارتی رابطہ کاری کو بھی فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
    —فائل فوٹو  پاراچنار میں اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحقبلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔  یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
    معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے...
    پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔ یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر ادا ہوگی۔  مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔  اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔  تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے...
    بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کیساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی تاہم ان پر گزشتہ دنوں بھارتی فلم میں کام کرنے پر تنقید کرنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اس مرتبہ یوٹرن لے لیا ہے۔ پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے درمیان اداکارہ نادیہ خان نے ہانیہ عامر کو بھارتی فلم میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوا تھا۔  تاہم اب جب ہانیہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا ٹریلر ثابت کرچکا ہے کہ ہانیہ عامر اس فلم کا حصہ ہیں تو نادیہ خان نے بھی...
    بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی اور ہندوتوا پالیسی پر گامزن مودی سرکار پہلگام حملے سے متعلق تحقیقات میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پہلگام حملے کی تحقیقات میں بھارتی حکام کی نااہلی اور حکومتی سطح پر شفافیت کا فقدان واضح  دکھائی دینے لگا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دو کشمیری نوجوانوں نے چند ہزار روپے کے عوض پاکستانی حملہ آوروں کی مدد کی۔ ایک نوجوان مظفرآباد اور کراچی گیا تاکہ تربیت اور حملہ آوروں کو مدد فراہم کر سکے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 15 کشمیری اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) نے دہشتگردوں کو پناہ، اسلحہ اور فرار کا راستہ فراہم کیا۔ پہلگام حملے...
    ڈی آئی خان: ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق واقعے...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک بڑی اکثریت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہ لینے پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ کے مطابق مواخذے کی یہ قرارداد ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس پر نہ صرف محدود بحث ہوئی بلکہ اس نے خود ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی تقسیم کر دیا، کئی ڈیموکریٹس نے ریپبلکن اراکین کا ساتھ دیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایل گرین نے کہا...
    امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے اور یہ حملے بمشکل چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے۔ یہ انکشاف امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واقف چار ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کو بتایا کہ ایران کا جوہری مواد اور سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیے گئے بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ پر مبنی ہے اور اسے پینٹاگون کی انٹیلیجنس ونگ نے تیار کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔ اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا...
    امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
    امریکی صدر کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران جنگ میں امریکا کو دھکیلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔صدرٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کیلئے ٹیکساس کے...
    پریس کانفرنس میں سپریا شرینیت نے اندرونی سطح پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر گھنٹے 43 خواتین کے خلاف جرائم کے گواہ ہیں اور اکثر ایسے جرائم میں ملزمان کو سیاسی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے کانگریس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں اپنی شبیہ بنانے پر جتنا وقت صرف کیا، اتنا وقت ملک کی ساکھ مضبوط کرنے پر نہیں لگایا اور آج...
    حال ہی میں سامنے آنے والی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی رپورٹ کے مطابق نطنز، فردو اور دیگر حساس جوہری مراکز پر حملے کے باوجود ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو بنیادی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ تنصیبات کو وقتی طور پر نقصان پہنچا ہے، لیکن زیرِ زمین اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت قائم سہولیات بڑی حد تک محفوظ رہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ثنا خان نے 2005 میں ایک مختصر بجٹ کی ہندی فلم ‘یہی ہے ہائی سوسائٹی’ سے فلمی نگری میں قدم رکھا اور 50 سے زائد کمرشلز میں کام کیا,وہ ‘جرنی بومبے تو گووا’، ‘ہلہ بول’، ‘جے ہو’ اور ‘وجہ تم ہو’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تاہم اصل شہرت انہیں بگ باس، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے ریئلٹی شوز میں شرکت کر کے ملی تاہم سال 2020 سے ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں نے بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شروع کردیا جب وہ زیادہ تر پوسٹس میں حجاب لیتی اور مذہبی پوسٹس کرتی نظر آئیں جس کے بعد اسی سال...
    معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ۔ یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبردیتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں ۔ معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔ اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا، تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون 2025)پاکستانی میزبان اور اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے، یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبردیتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی،اداکار یاسر نوازنے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا۔(جاری ہے) مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے لیکن ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز...
    اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر ایران نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں قائم ’سنٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ سے وابستہ تحقیق کار عباس اصلانی کے مطابق ایران محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل کا ماضی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ اصلانی نے معروف عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہی وجہ ہے کہ تہران محتاط ہے، اور اب تک کسی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اگر وقت کے ساتھ خلاف ورزی نہ ہوئی تو ایران جنگ بندی پر کاربند...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔ یاسر نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گہرے رنج اور غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ  کو صبر عطا اور حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ مرحوم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد رحمانیہ مسجد، طارق روڈ کراچی میں...
    سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کابینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ  کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ میں حجاب کرنا شروع کردیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اریج فاطمہ 2017 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں اور 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر کیش لیس اکانومی کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے 3 اسپیشل کمیٹیاں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمیٹی، ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ اڈاپشن کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی قائم کر دی گئی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان ذیلی کمیٹیوں کی ذمہ داری شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے بارے میں آگاہی بڑھانے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تشکیل دینے اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان لین دین کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرنا ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) بھارتی فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے معروف ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے معروف اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نئی فلم 'سردار جی 3' میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ادارے نے اس فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو، منمور سدھو اور ہدایت کار امر ہندل کی بھی اس بات کے لیے سخت مذمت کی کہ انہوں نے اس فلم کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو آخر کیوں منتخب کیا۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فلم انڈسٹری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بطور سزا اس فلم...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
    معروف بھارتی صحافی روش کمار نے مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی پر...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ ایکسپریس نویز کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے  مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 30 جون تک ملتوی کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ  کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت...
    جنریشن زی یا جنریشن زیڈ سے مراد وہ نئی نسل ہے جو 1990ء کی دہائی کے اواخر سے 2010ء کے وسط کے دوران پیدا ہوئی۔ یہ وہ نسل ہے جس نے اپنی آنکھ انٹرنیٹ، موبائل فونز، لیپ ٹاپس، اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں کھولی۔ جنریشن زی کو وہ خوش نصیب نسل کہا جا سکتا ہے جس نے بچپن سے ہی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی حاصل کی اور جس کی روزمرہ زندگی ٹیکنالوجی سے اس قدر منسلک ہو چکی ہے کہ اب ان کے لیے آن لائن اور آف لائن دنیا میں فرق کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ یہ نسل مکمل طور پر ڈیجیٹل ماحول میں پلی بڑھی ہے، اسی لیے انہیں "ڈیجیٹل نیٹیوز" (Digital Natives) بھی کہا جاتا...
    اجلاس سے خطاب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں، قانون کو اپنا کام کرنے دیں، ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔  آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین، ڈی...
    شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن...
    پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے حجاب کرنا شروع کردیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اریج فاطمہ 2017 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں اور 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا...
    کراچی: افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
    پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
    شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک گرجا گھر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا، جس نے ماضی میں بھی شام میں کئی مذہبی و شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔  
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے سیزن کے پہلے مہمان کے طور پر اسکرین پر واپس آئے۔ اگرچہ ان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ #SalmanKhan casually reveals he has brain aneurysm, AV malformation: ‘Iske bawajood kaam kar rahe...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔ اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔ اداکارہ سلور رنگ کی...
    ال پچینو کا نام سنتے ہی ذہن ان معرکتہ الارا فلموں کی جانب چلا جاتا ہے جن میں انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر خود کو اور اداکاری دونوں کو امر کردیا۔ ال پچینو کی فلم ’گاڈفادر‘ میں مائیکل کورلیو کی پرفارمنس ہو یا پھر ’ اسکارفیس‘ میں ٹونی مونٹانا کی شاندار اداکاری ، انہوں نے فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم اداکاروں کو نصیب ہوتا ہے۔ 2025 تک ال پچینو کی کل دولت کا اندازہ تقریباً 40 ملین ڈالر لگایا گیا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ہر سال کتنا کماتے ہیں اور کون سی فلمیں ان کی مالی کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ بنیں؟ آیئے ان کی...
    معروف بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری (Nepotism) اور غیر مساوی رویوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلموں میں مرکزی کردار نہ نبھانے والے فنکاروں کو اکثر ’کم تر انسان‘ سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’جب آپ فلم کے ہیرو نہیں ہوتے تو آپ کو کم تر محسوس کروایا جاتا ہے۔ ساری اہمیت مرکزی اداکاروں کو دی جاتی ہے، جبکہ ہم جیسے کردار ادا کرنے والے فنکاروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔‘ ’ انڈسٹری 100 فیصد اقربا پروری پر کھڑی ہے‘ فاطمہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بطور معاون اداکار کئی چھوٹے کردار ادا کیے، اور اس دوران...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹرت)کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے۔ کسٹمزحکام نے بتایا کہ کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز...
    بھارتی ریاست منی پور  طویل عرصے سے مودی سرکار کی سیاسی نااہلی، سماجی غیر ذمہ داری اور سکیورٹی غفلت کا شکار ہے۔ مئی 2023 سے منی پور میں شروع ہونے والی خونی جھڑپیں اب تک متعدد جانیں لے چکی ہیں، جس سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی ریاستی  رِٹ مکمل طور پر کھو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق’’بھارتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نیشی کانتا سنگھ نے منی پور بحران کو محض فرقہ وارانہ نہیں بلکہ منظم سیکیورٹی ناکامی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور تصادم دو مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلا مرحلہ 3 سے 10 مئی تک جاری رہا، جوکہ چھوٹے پیمانے کی جھڑپوں پر مبنی...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔ ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو مداح کو اسٹیج پر بلانے کا کہا اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Reel roulette (@reel_roulette57) سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکی۔ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں ہے۔ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرئیر سمیت شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کیلئے اپنے والدین کو کیسے منایا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہےکہ اداکاری میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قلات (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کے فورا بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمے داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جب کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں موٹاپا ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے جو نوجوانوں میں فیٹی لیور، جگر کے ناکارہ ہونے اور بڑی آنت کے کینسر میں غیرمعمولی اضافے کا سبب بن رہا ہے۔اس بات کا انکشاف ہفتے کے روز کراچی میں منعقدہ ساتویں سالانہ کانفرنس آف پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی (PGLDS) کے افتتاحی اجلاس میں کہی گئی، جس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے کہا کہ موٹاپا نہ صرف فیٹی لیور بلکہ معدے اور آنتوں کی دیگر کئی بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے نئی ادویات ضرور...
    مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، جس میں اس کے من گھڑت جنگی کارناموں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے۔عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی کے ساتھ مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، جس سے بھارتی دعوے من گھڑت ثابت ہو رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر...
    مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع نے روس کو غیر متوقع طور پر ایک مشکل صورتِ حال میں لا کھڑا کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، روس کے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران میں امریکی فوجی مداخلت کے نتائج ناقابل پیشگوئی ہوں گے، روس کا انتباہ ’دی ماسکو ٹائمز‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق روس، جو پہلے ہی یوکرین جنگ میں الجھا ہوا ہے، نے غلط اندازہ لگایا کہ اسرائیل اس حد تک جائے گا، اور اسے توقع تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے ذریعے معاملے کو روک لیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہوا، اور روس اس...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کو تحفظ کی علامت قرار دے دیا۔ اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے شادی ایک قسم کا تحفظ فراہم کرتی ہے، کیونکہ شادی کے بعد انہیں معاشرتی طور پر زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق وہ 26 سال کی عمر میں تنہائی محسوس کرنے لگی تھیں اور دل سے کسی ہمسفر کی دعا کرتی تھیں۔ غنیٰ علی نے بتایا کہ اللّٰہ نے ان کی دعا سن لی اور انہیں ایسا جیون ساتھی عطا کیا جس...
      کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
    فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، جس میں ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کا اختیار مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ایف بی آر کو زبردستی رجسٹریشن کا اختیار مل گیا۔ وفاقی حکومت نے فنانس بل دو ہزارپچیس کےتحت نان فائلرزکیخلاف سخت اقدامات متعارف کرا دیے، نئے قوانین کے مطابق ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ سیلزٹیکس کے اہل مگر غیر رجسٹرڈ افراد کو زبردستی رجسٹر کرے، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اختیار ہوگا کہ وہ غیر رجسٹرڈ افراد کے بینک اکاؤنٹس بند کروا سکے، جو رجسٹریشن کے بعد ہی بحال کیے جائیں گے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق اب ایف بی آر کو نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے، زبردستی رجسٹریشن کروانے اور بجلی و گیس کی سہولیات منقطع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔فنانس بل 2025 میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس کے دائرے میں آتا ہے مگر رجسٹرڈ نہیں تو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایسے افراد کو زبردستی رجسٹر کروا سکے گا۔ اگر وہ تعاون نہ کریں تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکیں گے، جو صرف رجسٹریشن مکمل ہونے پر بحال ہوں گے۔اس حوالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔اکثر صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب میٹا نے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔اس حوالے سے فیس بک موبائل ایپ میں پاس کیز (Passkeys) سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مقصد اکاؤنٹ ہیکنگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔پاس کیز دراصل ڈیجیٹل چابیاں ہوتی ہیں، جو روایتی پاس ورڈز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔یہ جدید ٹیکنالوجی طویل پاس ورڈز کے بجائے 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ،...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنی جلد سے متعلق ایک ناخوشگوار تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ وی لاگ میں اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا کہ ان کے چہرے کی جھائیوں کے علاج کے دوران ایک ردِ عمل کے باعث ان کی جلد شدید متاثر ہوئی ہے۔ اسما عباس کے مطابق ان کے چہرے پر وراثتی فریکلز (جھائیاں) موجود تھیں جنہیں کم کرنے کے لیے انہوں نے ایک ڈاکٹر کے مشورے پر کاؤٹری (Cauterization) کا طریقہ اختیار کیا۔ اس علاج میں جلد کی اوپری سطح کو مخصوص طریقے سے جلایا جاتا ہے تاکہ جلد پر موجود کالے دھبے یا نشانات کو ہلکا کیا جا سکے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر سب...
    پاکستان شوبز کے میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں دورانِ گفتگو فہد شیخ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر اسٹار قرار دیا۔ فہد شیخ نے شو میں فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کیا۔ ان کے مطابق، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔” https://www.instagram.com/reel/DLDXAwVtDvq/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو”۔ تاہم...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔ https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ...
    پاکستان کی نامور اور سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے بتایا کہ عائشہ خان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے یادگار ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ عائشہ...
    اسرائیلی فوج نے ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔  فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل انٹرسیپٹر سسٹم میں ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث میزائل کو روکا نہیں جا سکا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ میں پیش آیا، جہاں ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب آ گرا۔ واقعے میں کم از کم پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹر نظام میں خرابی کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے حملوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اس...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد،رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی،پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔ خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان کا پوسٹ مارٹم ان کے خاندان کی درخواست پر کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام بعد میں...
    صیہونی حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم...
    اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائیلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسرائیلی حکام نے یہ بھی مانا کہ...
    کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ سینیئر ٹی وی اداکارہ...
    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ افشین حیات نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی رشتہ دار نکل آئیں۔ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔ مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں ’زکیہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں...
    سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔ پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ اداکارہ عائشہ خان...
    پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی قریبی دوست اور شوبز تعلقات عامہ کی ماہر تہمینہ خالد نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا انتقال 5 روز قبل کراچی میں ہوا۔ انتقال موقع پر ان کی عمر 77 برس تھی۔ عائشہ خان نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار ڈراموں میں بہترین اداکاری کی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی جیسے ڈرامے شامل ہیں، جنہوں نے انہیں مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معروف اداکارہ کو اسکن ٹریٹمنٹ...
    سینئر ایرانی عہدیدار محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، تاہم یہ منصوبہ ایران کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اگلا مرحلہ یہ تھا کہ ایران کو شام میں تبدیل کر کے اسے دس سالہ بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا جائے۔ محسن رضائی کے مطابق ایران کے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں نے بروقت اقدامات کر کے نہ صرف اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا بلکہ خطے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مزید مستحکم کیا۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ نے  کہا تھا کہ امریکا کو ہمارا مشورہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کے حوالے سے انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکورٹی ناکامی تھی۔ جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے، پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز بھی مارگرائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر وسائل کے استعمال اور اقدامات کے باوجود مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثات اور پٹڑیوں سے اترنے سے نہ بچا سکا اور آئے روز ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ریلویز ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے لے کر رواں ماہ 15 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے اور مختلف نوعیت کے 45 حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مسافر ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 22 حادثات، مال بردار ٹرینوں کے 20 اور 3 دیگر حادثے شامل ہیں، جعفر ایکسپریس ٹرین...