2025-10-13@15:45:56 GMT
تلاش کی گنتی: 87718
«شگر کی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد...

آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا،علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،سپیکر بابرسلیم سواتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا ہے کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کاکہناتھا کہ آج علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،ہم نے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے،علی امین گنڈاپور نے 8اور11اکتوبر کو استعفے بھیجے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر کہہ دیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہناتھا کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛...
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر یہ صبر کمزوری نہیں، بلکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے، اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا افغانستان سے جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، جو ہمیشہ خطے میں استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ افغان جارحیت، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات پاکستان...
دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک، شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ورلڈ میجر میراتھون میں دنیا بھر سے 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے، جن میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستانی رننگ کمیونٹی بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔ پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے “سب تھری” فنش کیا، انہوں نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی...
ایک حالیہ عالمی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ سب سہارا افریقہ میں 1950ء سے 14 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کی اموات کی شرح پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ رہی ہے، جن کی بنیادی وجوہات میں متعدی امراض اور حادثاتی چوٹیں شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کی لڑکیوں اور خواتین میں اموات کی شرح پہلے کے اندازے سے 61 فیصد زیادہ پائی گئی۔ ان اموات کی بڑی وجوہات میں حمل یا زچگی کے دوران پیچیدگیاں، سڑک کے حادثات اور میننجائٹس شامل ہیں۔ گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے سربراہ پروفیسر کرسٹوفر مرے نے اس صورتحال کو ’’عالمی صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا...
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔ اطلاعت کے...
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔ دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔ امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 153 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔ کپتان شان مسعود 76، اسٹار بیٹر بابر اعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بنا کر پویلین...
چاہے معمولی نوک جھونک ہو یا مکمل لڑائی، تقریباً ہر جوڑا زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر اختلاف کا شکار ضرور ہوتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر لڑائی کی شروعات مرد یا شوہر کی جانب سے ہوتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تر براہِ راست جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ البتہ، تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین بالکل معصوم نہیں ہوتیں، ایک بار جب جھگڑا شروع ہو جائے تو وہ بھی مردوں کی طرح بھرپور ردِعمل دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کچھ افراد دوسروں...

’ایشوریا کی قربانیوں کی بدولت آج میں یہاں کھڑا ہوں،‘ ابھیشیک بچن کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر اہلیہ کو کریڈٹ
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر ایک یادگار سنگ میل عبور کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70ویں فلم فیئر ایوارڈز 2025ء میں ابھیشک بچن نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے، یہ ایوارڈ اِنہیں 2024ء کی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ابھیشک بچن جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اِن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ہاتھ میں ایوارڈ اٹھائے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے کہا، ’اس سال میرے فلمی سفر کو 25 سال مکمل ہوئے، میں نہیں جانتا کہ کتنی بار اس لمحے کے لیے میں...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔ مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ 4 برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ...

افغانستان کیساتھ جس طرح حالات نے کروٹ لی ہے ، پاکستان میں 50 سال سے بیٹھے افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا: خواجہ آصف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے اس پر پاکستان میں 50سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ہو گا، تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی ر یڑھ ہیں، پاک افغان سرحد دنیا میں جسطرح سرحدیں ہوتی ہیں اسطرح ہونی چاہیئے ، کوئی منہ اٹھا کہ مرضی سے عبور نہ کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر افغانستان کیساتھ حالات نے جو...
پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق ‘کیمبرین پیٹرول 2025’ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی جسے دنیا بھر میں سب سے سخت اور پیشہ ورانہ فوجی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر دشوار گزار اور غیر آباد علاقوں سے گزرتے ہوئے 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے اور مختلف عسکری و تکنیکی مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں سال 2025 میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہوگا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم تیار ہے، اس کے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے استعفیٰ دیا ہے، اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت آسکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ واضح رہے کہ گورنر...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے تحویل میں لیے ہوئے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، ان یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات اسرائیلی مغویوں کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جنہیں اب غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی فورسز اور انٹیلی جنس سروس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید مغویوں کی منتقلی بھی جلد متوقع ہے جنہیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری بین الاقوامی کمیٹی...
پشاور (نیوزڈیسک) گورنر فیصل کریم کنڈی کا خط وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو موصول ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے استعفوں پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے، اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کر دیا گیا تھا اب اسے تسلیم کر لیا گیا ہے، علی امین نے سوشل میڈیا پر گورنر کی پوسٹ پر جواب...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا...
ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی افراد کو جی ٹی روڈ کی طرف بڑھنے سے بھی روک دیا گیا۔ پولیس تمام شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے...
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کا حق ہے۔ عالمی جریدے رائٹرز میں ایک آرٹیکل میں پاکستانی ہائی کمشنر یو کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ طوفانی بارشیں ،تباہ کن سیلاب ،گرمی کی شدید لہر اور پگھلتے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان کے تباہ کن سیلاب ظاہر کرتے ہیں کہ ہمیں مناسب اور موثر موسمیاتی مالیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ہیں، دنیا نے کینیڈا اور یونان کی جھلسا دینے والی گرمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ عالمی آب و ہوا کے بحران کی بڑھتی ہوئی علامات ذمہ داروں کو غیر متناسب طور پر متاثر...
محکمہ ماحولیات پنجاب نے موٹروے کے اطراف واقع اینٹوں کے بھٹوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای پی اے کی ٹیموں نے سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کو مکمل طور پر میپ کر لیا۔ حکام کے مطابق اب تک کسی بھٹے کو سیل کرنے، مسمار کرنے، جرمانہ عائد کرنے یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف ای پی اے کی ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع انسپیکشن مکمل کی جن میں سے 71 بھٹے جدید زِگ زَیگ ٹیکنالوجی پر کام...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ امریکا واپس جا کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے کے ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے، جیسا کہ ماضی میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روک دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ نوبل انعام کے حوالے سے ان کا...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا، کرول گھاٹی، شنگھائی پل، چونگی امرسدھو، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہنی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس دوبارہ بند کر دی گئی ہے جبکہ اورنج ٹرین سروس گزشتہ جمعرات سے بند ہے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور...
توشہ خانہ ٹوکیس کی جیل سماعت آج منسوخ کر دی گئی – توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا ،، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہوچکی ہے ،،توشہ خانہ ٹو کیس کی آج سماعت فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی،وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے متوازی تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اسرائیلی فوج سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے اہلکاروں پر یا ان کے قریب تمام حملے فوری طور پر بند کرے۔یونیفیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر سے کچھ دیر قبل ایک اسرائیلی ڈرون نے لبنانی قصبے کفرکلا میں یونیفیل کی پوسٹ کے قریب ایک بم گرایا۔ اس واقعے میں فورس کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس بم دھماکے سے قبل مشن کے اہلکاروں نے دو ڈرون...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں پناہ گزینوں کے مرکز پر حملے میں کم از کم 17 بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گاہوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔یونیسف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ڈارفر سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی پناہ گاہ 'دارالارقم' پر کیا گیا جس میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کے خلاف برسرپیکار ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو اس حملے کا زمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ Tweet URL فریقین میں اپریل...
تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور...
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا ہے جو مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینگ فریم ورکس کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری...
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ روانہ ہوگئے جہاں وہ غزہ جنگ بندی کے لیے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف دیگر ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس صدر ٹرمپ، وزیرِاعظم شہباز شریف اور...
کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری...
ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اور وہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے حق میں بازی کو پلٹنے کےلیے دشمنی کو رفاقت، مقابلے کو ہم آہنگی کےلیے تبدیل کریں۔ آپ پھنسے ہوئے یا الٹے لٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ صرف نئی سمتوں میں منتقل ہونے کےلیے تیار ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس کا مکمل طور پر کیا مطلب ہے۔ کائنات پر، اپنے آپ پر، اپنی زندگی پر اور اپنے رجحانات پر اعتماد کریں تاکہ آپ کو اپنے لیے سب سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے آگے بڑھنے کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔ صورتحال بہتر ہوگی، چیزیں تبدیل ہوں گی، اپنے ذہن کو روشن ترین ممکنہ نتیجے پر توجہ مرکوز کریں، اور اپنی زندگی میں بڑے پیمانے پر سپورٹ سسٹم کےلیے شکرگزاری کا انتخاب کریں۔ منفی:...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔ علیزے...
غزہ: فلسطینی تنظیم حماس آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع کرے گی، جبکہ معاہدے کے مطابق اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ 28 دیگر یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جن کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ترجمان اسرائیلی حکومت کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسی وقت ممکن ہوگی جب غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے۔ دوسری جانب حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن غازی حماد نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں بار بار تبدیلیاں کر رہا ہے، جس سے عمل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور خطہ معمول پر آرہا ہے۔ وہ آج اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا پُرجوش استقبال متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع ہوچکی ہے۔ دوسری جانب، شرم الشیخ میں آج ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت صدر ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی حکومت نے گرم موسم میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایک کمیونٹی فریزر منصوبہ متعارف کرایا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر عوامی استعمال کے لیے فریزر نصب کیے گئے ہیں جن میں مفت خوراک اور ٹھنڈے مشروبات رکھے گئے ہیں، تاکہ مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد بلا جھجک اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کر سکیں۔یہ منصوبہ مقامی فلاحی اداروں اور شہری رضاکاروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جو باقاعدگی سے ان فریزرز میں کھانے پینے کی اشیاء دوبارہ بھرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں جیسے کمزور طبقوں میں بھوک اور پانی کی کمی کو کم کرنا ہے۔مہم کے تحت شہریوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس کے بعد پاکستان میں پچھلے 50 برس سے مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو افغان اثر سے آزاد کرانا ہوگا۔ مزید پڑھیں: بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف ان کے مطابق ’تنوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا اور کنسٹرکشن جیسے شعبے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن پر افغانوں نے قبضہ جما رکھا ہے‘۔ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ھے اسکا پاکستان...
کچھ عرصہ قبل ایک رشتہ آیا جسے گھر والوں کے کہنے پر قبول کر لیا اور پھر بیٹی کی شادی بھی ہوگئی، میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کام کرتا ہوں اور میرے بیوی بچے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میں ہر 15 روز بعد کراچی آتا ہوں اور دو روز کے بعد پھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور محمد سلیم کی عمر کم و بیش 65 برس ہے، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں، محنت مزدوری کے لیے گھر سے دور حیدر آباد جاتے ہیں ’بیٹیوں کا باپ ہونا کوئی آسان تھوڑی ہوتا...
قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو نے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر...
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، آئین نےگورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ صبح الیکشن ہوگا اور...
اپریل 2016 میں پانامہ پیپرز کے منظرِ عام پر آنے اور اس میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا ذکر آنے کے بعد پاکستان تحریک اِنصاف نے برسرِاقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک تیز تر کردی تھی۔ اِسی پس منظر میں پاکستان تحریک اِنصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اکتوبر 2016 میں اعلان کیاکہ اگر نواز شریف کے خلاف قانونی اقدامات نہیں کیے جاتے تو وہ 2 نومبر 2016 کو اسلام آباد بند کردیں گے جسے انہوں نے اِسلام آباد لاک ڈاؤن کا نام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ اس درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ کیا تھا، اس پر جانے...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے یہ کہا جانا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ او آئی سی کی بیسیوں قراردادوں کے خلاف مؤقف ہے اور افغانستان اِس مؤقف کو اپنانے والا پہلا اِسلامی ملک ہے۔ سابق سفارتکار و آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے سعودی سرمایہ کاری کے لئے تاریخی ایم او یوپر دستخط کئے گئے۔ بادشاہی مسجد کے عالمگیری گیٹ کے سامنے پاک سعودی ایم او یو پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف اور چیئرمین پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی موجودگی میں قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کے لئے سعودی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سرمایہ کار سپیشل اکنامک زون اور انڈسٹریل زون، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ...
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان...
اسلام آباد(خبرنگار)تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش پاکستان پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کو خوش آمدید کہا اور معزز مہمان پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیابعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ جناب نعمان کورتولموش کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سہ فریقی اسپیکرز اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت، محبت اور دوستی کے اٹوٹ رشتے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی وزراء بھی ہوں گے۔ شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔
اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجا سکتا۔ توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔ صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ امریکا واپسی پر غور سے دیکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی...
لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے۔ پاک فوج نے جرات مندانہ ردِ عمل دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، مگر افغان حکومت کی جانب سے بار بار اشتعال انگیز اقدامات سے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ایسے حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کا فوری تدارک اور عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔...
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور امریکہ کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت تھی۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت ہے جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کب تک جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دل میں یہ بات تھی اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، اس پر میں وزیراعظم...
سرحد کے ساتھ ساتھ طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ، افغان سرحد پر دشمن کی 21 چوکیوں کو قبضے میں لے لیا،طالبان فورسز اورخوارجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا فائرنگ، حملوں کے ساتھ طالبان کے کیمپوں، چوکیوں اور تربیتی مراکز پر چھاپے بھی مارے گئے،افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور کہیں زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 فوجی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے...
چمن بارڈر میں افغان طالبان کے چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردوں کو لانچ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے...
پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،اختتام پرپہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، عبداللہ شفیق 2 رن بنا کر آؤٹ،، سعود شکیل کوئی رن نہ بنا سکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 163...
ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی ملی بھگت نے شہری مسائل کو سنگین بنادیا،متعلقہ محکمے خاموش لیاقت آباد کی رہائشی گلیوں میں ، 8/539، ،9/183، پر خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹوں کو غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن یونٹس میں تبدیل کرنے کا غیرقانونی سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔اس خلاف ضابطہ عمل نے نہ صرف علاقے کے رہائشی ماحول کو تباہ کر دیا ہے بلکہ ٹریفک جام، آلودگی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے محکمانہ غفلت نہیں بلکہ انتظامیہ کی ملی بھگت کے گہرے شبہات ہیں ۔مقامی رہائشی اور کاروباری افراد اس...
افتخار گیلانی فلسطین کے محصور خطہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ نے دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ 730دنوں میں دو لاکھ ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد اس خطہ پر برسایا گیا، جس سے 77ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گوکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس چھوٹے سے خطہ میں ہلاکتوں کی تعداد 67,000ہے ، مگر چونکہ دس ہزار کے قریب افراد لاپتہ بھی ہیں، بتایا جا تا ہے کہ ان کی لاشیں عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دبی ہوں گی۔ان میں بیس ہزار بچے اور 12,500کے قریب خواتین ہیں۔ میڈیکل اسٹاف و صحافیوں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ 1,670 میڈیکل اسٹاف کے علاوہ 245 صحافی بھی بمباری سے ہلاک ہوئے ۔ نیز 460افراد جن میں...
کراچی: وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
کراچی: نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار بس کے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل، رکشے اور چھیپا سینٹر سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان شاہد چھیپا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار W11 بس شفیق موڑ کے قریب اچانک بے قابو ہوگئی اور پہلے موٹر سائیکل اور رکشے کو کچلتے ہوئے چھیپا ویلفیئر کے بوتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنی مدد...

کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی‘ صدر مملکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/ لاہور/ کراچی/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ و بلوچستان نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی اور افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت،عزم اور وقار کی علمبردار ہے ، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم ریفرنڈم کس تاریخ کو ہوگا اس پر اختلاف برقرار ہے۔ حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اصلاحاتی دستاویز جسے ’’جولائی چارٹر‘‘ کہا جا رہا ہے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ 28 صفحات پر مشتمل مسودہ وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد، صدر کے اختیارات میں اضافہ، اور ملک کو کثیر النسلی و کثیر المذاہب ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔اس چارٹر کا مقصد اختیارات میں توازن قائم کرنا، پارلیمنٹ، صدر اور انتظامیہ کے درمیان بہتر چیک اینڈ بیلنس پیدا کرنا ہے۔نوبیل انعام یافتہ 85 سالہ محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کی گورننگ باڈی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر 2025ء ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان (NLF) کی ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے، ہمیں اس نوٹیفکیشن پر قانونی اعتراض ہے یہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی سفارش پر جاری کیا گیا ہے جس میں کچھ افراد کو ورکرز کے نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ملک کی سب سے بڑی نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے۔ ہماری فیڈریشن کے کسی بھی رکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملازمین کے لیے ویلفیئر لون اسکیم کے سلسلے میں قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی ٹی سی ایل مینجمنٹ کی طرف سے وائس پریزیڈنٹ انڈسٹریل ریلیشنز عمران فضل اور ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز محمد فرقان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ جبکہ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کی طرف سے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان، چیئرمین سردار اورنگزیب، وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، چوہدری منیر، آزاد قادری، ملک اعجاز، پیر بادشاہ آفریدی، وسیم منہاس، طارق قریشی، شبیر قریشی، ناہید خان ،میاں جدید گل، معراج خان، نے کئی رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے سیکڑوں ملازمین کو بلاسود قرضے دیے گئے۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس کے ذریعے سلیکشن گریڈ بی ایس 16 کی ڈی پی سی کو کینسل کرنے کا غیرقانونی فیصلے پر غور و خوض و مشاورت کی گئی اور اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کروانے کے لیے پریم یونین اور ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔شیخ محمد انور کے ساتھ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد،ڈویژنل صدر پشاور انور علی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے۔ پاک فوج نے جرات مندانہ ردِ عمل دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، مگر افغان حکومت کی جانب سے بار بار اشتعال انگیز اقدامات سے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ایسے حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کا فوری تدارک اور عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔ان خیالات کااظہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-26 اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے۔ بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری اور پاک سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی آئینی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان گزشتہ 45 سال سے افغانستان کی صورتحا ل کی بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں کہ دہشت گرد پاکستان آ کر ہماری لاشیں گرائیں، ہمارا خون بہائیں اور آرام سے افغانستان میں اپنی پناہ گاہوں میں جا بیٹھیں۔وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں ہی نہیں، انکی پناہ گاہوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے رکن وگڈاپ کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، پروفیسر محمد علی بلوچ اورجماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب قیم و سہراب گوٹھ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی طور خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مرحومین کے اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ملاقات میں امیرجماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد، قیم ضلع گڈاپ ابوالخیر ملک اور شعبہ الخدمت گڈاپ کے انچارچ فواد شیروانی بھی موجود تھے ۔ منعم ظفر خان نے پروفیسر محمد علی بلوچ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت و دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-23 کراچی (رپورٹر) جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ پہنچ کر حالیہ دنوں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کی۔ وفد نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صفورہ ٹاؤن کے اپوزیشن لیڈر سکندر بلوچ، دیگر رہنما سکندر دھامراہ، امیر تنیو اور عبداللہ اجن بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان وزیرخارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف ہے، یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وانا (صباح نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ صوبے بھر میں دسمبر میں انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم شروع ہو گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرم(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ رواں سال اب تک 14 ہزار 148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی سرویلنس کے دوران 56 لاکھ 90 ہزار 88 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔2 لاکھ 4 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور صوبائی حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صوبے بھر کے مختلف سرکاری کالجز کے ناظمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن فیصلے فوراً واپس لیے جائیں۔ اسفندیار عزت نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلامی جمعیت طلبہ اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ موجودہ صوبائی...