2025-09-18@07:08:39 GMT
تلاش کی گنتی: 647
«قانون کو واپس»:
(نئی خبر)
لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ بتایا گیا۔ یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل...
— فائل فوٹو اپیلٹ ٹریبونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کےلیے کمپٹیشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔اپیلٹ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپٹیشن کمیشن 90 روز میں شوگر کارٹلز کیس کا فیصلہ کرے۔فیصلے میں یہ بھی کہا کہ کمپٹیشن کمیشن کی چیئر پرسن جوڈیشل کارروائی میں کاسٹنگ ووٹ استعمال نہیں کرسکتی، کمیشن کی چیئر پرسن نےکاسٹنگ ووٹ کے ذریعے 2، 2 سے برابر فیصلے کو اکثریت میں بدلا تھا اور اب کاسٹنگ ووٹ ختم ہونے سے پرانا فیصلہ دوبارہ 2، 2 سے برابر ہوگیا۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چیئرپرسن کے کاسٹنگ ووٹ سے فیصلہ کو عدالت میں چلینج کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ2021ء میں شوگر ملز پر کارٹل بنانے اور...
ایمپلائز ونگ کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کم قیمت ہونے کا فائدہ عام عوام کو پہنچایا جائے، پٹرول کی قیمت کم ہونے پر بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں جو نئے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پنشن رول بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائزونگ حکومت کی طرف سے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، بجٹ سے پہلے پری بجٹ تنخواہ دار طبقے پر ظلم ہے، حکومت اس فیصلے کو واپس...
بابر خان یوسفزئی نے کہا کہ ترمیم کے بعد صوبے کے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات واپس لیے گئے اور بلدیاتی نمائندوں سے فنڈز کے استعمال کا اختیار بھی واپس لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بلدیاتی ایکٹ 2022 میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات لینے اور فنڈز میں کٹوتی کے خلاف دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ وکیل درخواست گزار بابر خان یوسفزئی نے کہا کہ فروری 2022 میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا اور بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا، بلدیاتی الیکشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا دو ججوں کو واپس لانے کے لیے کوئی دعوت نامہ بھیجیں، ان دو ججوں میں سے ایک جج ملک میں نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، سربراہ آئینی بینچ نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ ہی ان دو ججوں کو دعوت نامہ بجھوا دیں۔ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 6 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکمنامہ پڑھیں، اس حکمنامے پر تمام 13 ججز کے دستخط...
سٹی42 : سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فواد چودھری کا 9 مئی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہورہائیکورٹ بھیج دیا، عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ قیمتی آثار قدیمہ فرانسیسی کسٹمز نے گزشتہ برسوں میں ضبط کیے تھے، جو اب پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔یہ تاریخی نوادرات یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے تحت ضبط کیے گئے تھے، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی غیرقانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی کو روکنا ہے۔ پاکستان اور فرانس دونوں ہی اس معاہدے کے فریق ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے اور فرانسیسی حکام کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
اسلام آباد (خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں گزشتہ روز کم عمر شادی روکنے کا بل منظور کر لیا گیا جس کی جے یو آئی (ف) نے سخت مخالفت کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا اور بل کو اسلامی نظریہ کونسل کے حوالے کرنے کی سفارش کی۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بل واپس نہ لینے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی۔ تفصیل کے مطابق بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، جمیعت علماء اسلام (ف) نے بل کی مخالفت کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینٹ میں اسلام آباد میں کم عمر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی پاکستان بھارت جنگ لائن آف کنٹرول مشکلات کا سامنا نقل مکانی وی نیوز
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے متعلقہ حکام کو لوٹے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کے لئے فنڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے منی لانڈرنگ کی گئی رقوم کی بازیابی سے متعلق اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہچیف ایڈوائزر نے ہدایت دی ہے کہ لوٹی گئی رقوم کے انتظام کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو غریب عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا اس موقع پر بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور نے کہا کہ یہ فنڈ موجودہ قوانین کے تحت قائم کیا...
ابوجا: نائیجیریا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لیے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی مکمل ادائیگی کر کے خود کو قرض سے آزاد ملک قرار دے دیا۔ یہ رقم نائیجیریا نے کووِڈ 19 کی وبا کے دوران 2020 میں ہنگامی بنیادوں پر حاصل کی تھی۔ وائس آف افریقہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا نے یہ ادائیگی 30 اپریل 2025 کو طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کی، جسے مبصرین نے نائیجیریا کے بہتر مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی خودمختاری کی علامت قرار دیا ہے۔ یہ قرض ری پیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (RFI) کے تحت فراہم کیا گیا تھا، جو مالی دباؤ کے شکار ممالک کے لیے فوری امداد کا ذریعہ ہوتا ہے۔ نائیجیریا نے...
ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اُس کی سربلندی اور پہچان دلانے پر زور دیا ہے۔ اداکارہ زباب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ابرار الحق مشہورِ زمانہ نغمہ ’’سانوں تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ چل رہا ہوتا ہے۔ ویڈیو میں ادکارہ زبان رانا ابرار الحق کی مدھر آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالی ووڈ کی موسیقی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں حالانکہ...
اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرکے علامہ غلام حسنین وجدانی کی واپسی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور جید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی عمرے کے بعد گرفتاری باعث تشویش ہے۔ سفارتی سطح پر مسائل حل کرتے ہوئے علامہ وجدانی کو جلد از جلد بازیاب کروا کر پاکستان روانہ کیا جائے۔ اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی امام جمعہ کوئٹہ اور کوئٹہ میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے والے جید عالم...
دوحہ (نیوز ڈیسک) وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہاکہ آج صبح دوحہ میں ناشتہ کے دوران ایک کشمیری ویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے جذباتی پیغام دیا۔ اس شہری نے ایک امریکی سیاح سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”براہِ کرم صدر ٹرمپ کا شکریہ میرے طرف سے ضرور ادا کریں۔” جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ کشمیر سے تعلق رکھتا ہے اور بھارت و پاکستان کے حالیہ تنازع کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے اپنے وطن واپس نہیں جا پا رہا تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ اب اسے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر واپس جا سکتا ہے، اور یہ سب امریکہ کی ثالثی سے...
پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور "آپریشن سندور" کے بعد مودی حکومت نے یہاں غیر قانونی طور پر مقیم تمام بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت اور وطن واپسی کیلئے ایک مہم شروع کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے سیکر ضلع میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران پکڑے گئے بنگلہ دیشی شہریوں کی پہلی کھیپ کو بدھ کے روز واپس ان کے وطن بھیج دیا گیا۔ اس کے لئے سیکر پولس کی ایک ٹیم سخت سکیورٹی میں 148 بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پہنچی، جہاں سے انہیں خصوصی طیارے میں مغربی بنگال لے جایا جائے گا۔ انہیں بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کے لئے بی ایس ایف کے حوالے...
کراچی: جوہر آباد میں سفاک بیٹوں نے گاؤں واپس جانے کا بولنے پر والد کو قتل کر دیا، جوہر آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے اور اس کی بوری بند لاش ٹھکانے لیجانے والے 2 سفاک بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب جوہر آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بوری میں بند لاش برآمد کرلی ، مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی جو کہ حکمت کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا جبکہ گرفتار دونوں ملزمان ابراہیم اور افضل مقتول کے سگے بیٹے...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کرکٹرز بھی بھارت جانے سے کترانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ کھلاڑیوں کی شمولیت کے فیصلے کو پلئیرز پر ڈال کر راہ فرار اختیار کرنے کی تیاری کرلی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران پیش آئے واقعات نے کھلاڑیوں کو ڈرا دیا ہے، غیر ملکی پلئیرز کے اصرار اور سیکیورٹی کی پیش نظر بھارتی حکومت کو آئی پی ایل بند کرنا پڑگیا تھا۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں...
ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا...
سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی مسائل کے سبب لیگ کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہشش ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا اس دوران پنجاب کنگز نے...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے...
تھائی لینڈ میں منعقدہ پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں روایتی حریف کو شکست دینے والے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی واپس وطن پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر قومی باکسرکا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،شہیر آفریدی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شہیر آفریدی کا استقبال کرنے والوں میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی،رکن سندھ اسمبلی آصف موسی، چنیسر ٹاون کے چیئرمین فرحان غنی، ڈی آِئی جی اظفر مہیسر، ایس ایس پی علی رضا و دیگر شامل تھے۔ شہیر آفریدی نےبھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر...
سٹی42: جمعیتِ علماِ اسلام کے امیر، کہنہ مشق سیاستدان فضل الرحمان انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے عروج کے دنوں مین قوم ییکجہتی کو فروغ دینے کے لئے قوم یاسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔ مولانا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے واک آؤٹ کی وجہ یہ بتائی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس مین تھوڑے لوگ شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے قومی یک جہتی کو بڑھانے کے لئے حکومتی کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود نہ ہونے پر تنقید کی۔ مولانا نے اس سے پہلے قوم یاسمبلی کے اجلاس میں نکتہِ اعتراض پر بولتے ہوئے بتایا کہ قوم یاسمبلی کے اجلاس میں انہیں سنجیدگی نطر نہیں آ رہی۔ مولانا نے حکومت مین نقص نکالتے ہوئے کہا، سربراہ جے یو آئی...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے بھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔
لاہور(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری ہوگیا جس کے بعد وہ عارضی سفری دستاویزات پر پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ نے اپنی گاڑی ایک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی اور بیگ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر واضح طور پر رکھا ہوا تھا۔ چوروں نے مبینہ طور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر بیگ چوری کرلیا جس میں پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ پاسپورٹ چوری ہونے کے بعد رجب بٹ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن سے عارضی سفری دستاویز (Temporary Travel Document) کے لیے درخواست دی جو صرف ایک مرتبہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہیں یہ دستاویز جاری...
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کے جوڈیشل سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے ماتحت عدلیہ کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاون کو اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات یکم مئی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس سے بھارتی پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیر التوا کلیئرنس کے بعد اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے بھارت سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہے گی۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد 30 اپریل کو بند کر دی جائے گی۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر حسن علی سمیت کئی کھلاڑیوں کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کُھلنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں پی ایس ایل پرفارمرز اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حامی ہیں۔ پی ایس ایل میں مسلسل فلاپ رہنے والے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی20 سیریز میں بابراعظم، رضوان کو شامل نہ کیے جانے امکان، مگر کیوں؟ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے...
ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت کے حکام نے علاج کےلیے اسپتالوں سے رابطے کیے ہیں، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچیوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بچیوں کا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے، ڈی جی ہیلتھ کو بچیوں کے اہلخانہ کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بچیوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے، وزارت صحت...
اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے بھارت سے بغیر علاج واپس بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر پاکستان میں ہی کروانے کا اعلان کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ پاکستان واپس آنے والوں میں شاہد علی کے 2 بچے بھی شامل ہے جو دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ شاہد علی نے حکومت سے بچوں کا علاج کروانے کی اپیل کی تھی جو وفاقی حکومت نے سن لی۔ وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہےکہ بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر ملک میں ہی...
راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے 500 سے زائد متاثرین کو رقوم کی واپسی کردی۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق نیب ہیڈاکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کی اور تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاؤن، گلشن رحمان اور آرائین سٹی کے 500 سے زائد متاثرین میں300 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں او ر دوسرے مرحلے میں متاثرین میں آج مزید چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔...
شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا۔واپس آنے والی دونوں خواتین کے شوہر بھارتی شہری ہیں، متاثرہ خواتین نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔ایک خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، 4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔دوسری خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد بھارت گئی جہاں 4 بچے پیدا ہوئے، پاکستانی شہریت ہونے کے باعث مجھے بھی زبردستی بےدخل کردیا گیا۔
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔ بچوں کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک...
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت نے سکیورٹی چیف رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے رونن بار کی برطرفی کا فیصلہ معطل کرنے سے عدالت کو آگاہ کر دیا، نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو مارچ میں برطرف کر دیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کے فیصلے کو روک دیا تھا۔ رونن بار نے گذشتہ روز بیان دیا...
لاہور: پاکستان اور بھارت کا لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے افراد بشمول دونوں ممالک میں شادیاں کرنے والوں کی سیکڑوں کی تعداد میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی کے بعد مختصر ویزا کے حامل افراد کی اپنے اپنے ملک واپسی کے بعد لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے بھارتی واپس پاکستان اور یہاں سے بھارت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے پاکستانی واپس چلے گئے ہیں۔ لانگ ٹرم ویزا کے حامل 107 بھارتی جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی اور ان کی یہاں پاکستان میں شادیاں ہوئی ہیں، وہ بھارت سے واپس پاکستان پہنچی ہیں جبکہ پاکستان سے 496 افراد...
سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تاجروں اور پارٹی کارکنوں کی ملاقات ہوئی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام ہے،پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پیپلز پارٹی ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ...
ویب ڈیسک : 'بچوں کا قصور نہیں'، 2 بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیملی مودی سرکار کے ظلم کا شکار ہوکر پاکستان واپس پہنچ گئی 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصورنہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے۔ تعطیل کا اعلان بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر مزید...
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر...
ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہوچکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم کئے گئے ود ہولڈنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کیمپ میں تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان باشندوں...
ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم کی گئی ود ہولڈنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کیمپ میں تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان...

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا جدید طیارہ بردار جہاز "آئی این ایس وکرانت" اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ عرب سے واپس نیول اسٹیشن کاروار پہنچ گیا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی این ایس وکرانت اب بھارتی نیول بیس پر لنگر انداز ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے اس اچانک واپسی کی کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارتی بحری بیڑے کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔آئی این ایس وکرانت بھارت کا جدید ترین اور خود ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔ پنجات میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں واضح رہے کہ...
روس نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے 8 ماہ کی لڑائی کے بعد کورسک کے روسی علاقے کو دوبارہ قبضے میں لے لیا ہےلیکن یوکرینی حکام نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔ روس کے فوجی چیف آف اسٹاف ویلیکری گیرسیموف نے یہ اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے کورسک میں آخری گاؤں گورنال کو آزاد کر لیا ہے جو یوکرینی کنٹرول میں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا اعلان روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین کی مہم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔...
لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آریان کی میت اور اہلخانہ کی واپسی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام...
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتیوں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے 60 خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، یہ خواتین انڈین شہری ہیں جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے، بھارتی خواتین...

پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟
2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔ پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایسی صورتِ حال میں آن لائن محبت کے پیچھے پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو کر بھارتی شہری سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ابوبکر سبک نے ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے...
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اعلیٰ سطح قیادت کی ہدایات کے بعد فیصلوں کا اعلان کرے گی، وزارت خارجہ کی جانب سے جلد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیے جانے کا امکان ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان پر سخت جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ میں بھارتی سفارتی جارحیت پر مشاورت شروع کر دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی جارحیت کا اسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ متوقع ہے، بھارتی اقدامات کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے پر مشاورت بھی کی جارہی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید نچلی سطح پر لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ...
سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔ بھارت نے انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی واپس جانے کا حکم دے دیا۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء تک واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے...
لاہور(اوصاف نیوز)67ہزار عازمین حج کی روانگی کیلئے کوششیں جاری،کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، وزارت نے ایم آئی ایس کھولا نہ سعودی حکومت نے ای حج کا سسٹم، بلکہ اتوار کی رات تک جاری RFO نہ صرف واپس ہو گئے بلکہ تمام رقوم بھی واپس منتقل ہو گئیں 904حج آرگنائزر اضطراب کا شکار ہیں سندھ ہوپ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے سینئر ترین حج آرگنائزر کیساتھ پشاور میں چیئرمین واحد اللہ خان نےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکومت سے براہ راست بات کرنے اور 67ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ہوپ نمائندگان کا کہنا ہے ہر گزرتے دن میں بحران بڑھ رہاہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج بھی بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نورین خان اور عظمیٰ خان کو پہلے جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی گئی لیکن پھر یہ کہہ کر گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ہمیں جیل حکام نے جیل کے داخلی دروازے پر دو گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور پھر کہاکہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام نے علیمہ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس...
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے...
اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں، جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے۔اسی طرح گریڈ 20کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کی گئیں، جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں۔ ...
سماجی و سیاسی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی بنائی جائے، گرفتار کرکے انکی تذلیل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی و سماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ ملک سے بے دخلی کے نام پر افغان شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس بھیجے۔ مساجد کے باہر سے گرفتاریوں سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔ حکومت مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے واضح پالیسی مرتب کرے۔ یہ بات کوئٹہ فاونڈیشن کی چیئرپرسن روزینہ خلجی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر سلمان خان خلجی، درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس درانی، انجمن تاجران کے رہنماء حاجی...
ویب ڈیسک : سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہےکہ کسانوں کو گندم کی فصل کا ریٹ نہیں مل رہا، اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو ، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 15 ارب روپےکا اعلان کرکےکسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے،گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔ ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو سربراہ کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔ رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور...
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...

محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ
بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔پاکستان میں داخل ہونے والوں پاس قانونی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔یکم اپریل سے آج...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے کوئٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے کوئٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔ اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل...
پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کے لیے کیمپ بنایا گیا ہے، واپس جانے والوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، واپس جانے والوں کو سہولیات دے رہے ہیں، ہم واپس جانے کے لیے آمادہ ہیں، افغان حکومت بھی واپس آنے والوں کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہوچکا، افغان مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کے لیے کیمپ بنایا گیا ہے، واپس جانے والوں...
پاکستان سے کوئی شکایت نہیں، افغان شہری وطن واپسی کی تیاری کریں، افغان قونصل جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔بدھ کو پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا، بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست...
اسلام آباد:ہائی کورٹ بار کی جانب سے ٹرانسفر ججز کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ٹرانسفر ججز کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور اس سلسلے میں آئینی پٹیشن واپس لینے کے لیے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔ ججز سنیارٹی...
پشاور میں تعینات افغان کونسل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کے اس پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ وہ پشاور میں پریس کاںفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ NEWSFLASH: Afghan Consul General in Peshawar Hafiz Muhibullah Shakir has said that Afghan refugees should return to their country without apprehension and they will be given facilities including land. He added that he has discussed the matter of refugee repatriation with Taliban… pic.twitter.com/XqDINba0Rd — Khabar Kada (@KhabarKada) April 16, 2025 حافظ محب اللہ شاکر کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین نے پاکستان...
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے...