2025-09-18@00:45:29 GMT
تلاش کی گنتی: 354

«اسلامی ممالک کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
    اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرتےہوئے  ٹیلیفونک پر رابطہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا اور نیتن یاہو کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز سنگین مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشترکہ   اجلاس  بلانے کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت کا ذکر کیا تھا۔ گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ اس علاقے میں تعمیر نو کا عمل شروع کیا جا سکے۔ ڈونلڈ...
     قاہرہ: غزہ کی صورتحال پر مصر کی میزبانی میں 27 فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا فیصلہ عرب ممالک بشمول فلسطین سے اعلیٰ سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔   دوسری جانب غزہ سے فلسطینیوں کی اردن اور مصر میں جبری بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے میں مصری وزیر خارجہ امریکی انتظامیہ اور اراکین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔  مصری وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت کو مزید...
    مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ہنگامی عرب سربراہ اجلاس‘ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
    عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی غزہ سے بے دخلی پر مبنی امریکی صدر کے مذموم منصوبے کا سد باب کرنے کیلئے عرب ممالک نے مصری دارالحکومت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری اخبار العربی الجديد نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے سے مقابلے کے لئے عرب ممالک نے 27 فروری کے روز عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ العربی الجدید کا کہنا ہے کہ تقریبا 1 ہفتے کے بعد منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اس ہنگامی اجلاس کا مقصد، ٹرمپ منصوبے کے تحت فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عاید کرے۔اسلام آباد میں جاری بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے اور اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔عالمی موسمیاتی کانفرنس سے مریم اورنگزیب،رومینہ خورشید،یو این ای پی،یونیسیف نمائندوں ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں پاکستان اور چین نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی...
    اسلام آباد: بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو مزید اجاگر کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی ہے جبکہ پاک چین تعلقات کی بنیاد تزویراتی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔   فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی...
    صدر آصف زرداری کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو مزید اجاگر کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی ہے جبکہ پاک چین تعلقات کی بنیاد تزویراتی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس میں صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں، ہم غزہ پر قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لیبر مائیگریشن، انسانی وسائل کی ترقی اور بیرون ملک روزگار جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے فرانس میں مختلف شعبوں بشمول مہمان نوازی، فارماسیوٹیکل، ٹیلی کمیونیکیشن، جہاز سازی اور سول انجینئرنگ میں ترقی کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت پاکستانیوں کو فرانسیسی لیبر مارکیٹ کی مخصوص طلب کے مطابق تربیت دینے میں مدد کرے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس...
    اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں...
    عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، 40دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25ہزار کی کمی کے ساتھ 10لاکھ 50 ہزار روپے مقرر، لانگ پیکیج میں تیسری قسط 4لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، 25دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر، شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہو گی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے ۔ ہر عازم...
    وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر  نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ق لیگ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی: چوہدری سالک حسینمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر...
      بیجنگ :  امریکہ نے فینٹینیل کے  بہانے  امریکہ  کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر  ٹیرف میں  10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ یہ غلط  اقدام  ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ، چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل  اور امریکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ  تجارتی جنگوں  کے نتائج کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ  یہ دراصل امریکی عوام پر “کھپت ٹیکس” لگانے کا ایک اور دور ہے۔  چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او  میں   مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم اشیبا شیگیرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 فروری کو واشنگٹن میں پہلی سربراہ ملاقات کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے دار ملاقات کے حوالے سے رابطے میںہیں ۔ وزیراعظم اشیبا شیگیرو کا کہنا تھا کہ وہ جاپان امریکا اتحاد کو ایک نئی بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے بہترین قومی مفاد میں ہو گا۔ اس ملاقات میں جاپان چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے گا۔
    ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کی ایئرسیال اور ہنگری کی ویزایئر دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی نشان دہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال جلد ملک کے تین شہروں سے ابو ظبی کے لیے اپنے آپریشنز...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے منتخب 10 رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو ظہرانہ دیا۔ نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں دیے گئے اس ظہرانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوئے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ای-10 ارکان کو اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی مستقبل کی حکمت عملی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ رپورٹس کے مطابق اس بریفنگ کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے...
    اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)غزہ کی تعمیر نو کے نام پر 15 لاکھ مسلمانوں کو عرب ممالک منتقل کرنے کی تجویز درحقیت اسرائیلی قبضہ کا بہانہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 13 ماہ تک اسرائیل غزہ کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں پر مسلسل وحشیانہ بمباری کرتا رہا جس کے باعث عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت تقریبا 47000 مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو زخمی کر دیا گیا۔ غزہ کے 90فیصد گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو ملبہ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ غزہ کے مسلمانوں کی اِس کھلم کھلا نسل کشی میں اسرائیل کو امریکا کی مکمل عسکری، مالی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، دولت مشترکہ کےرکن ممالک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان بانی رکن ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، دولت مشترکہ رکن ممالک کےدرمیان بہترین شراکت داری کاپلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر...
    سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کے مبینہ غلط استعمال پرسات دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتارکرلئے گئے،جیلوں میں بند پاکستانی شہری زیادہ ترلیبررز ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ان پاکستانیوں پرفلسطین میں جاری ظلم پرمتنازعہ پوسٹ کرنے، لائیک کرنے اور شئیرکرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ کے مطابق  89 پاکستانی شہری دوست ملک متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیے گئے،78 پاکستانی سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد شئیر کرنے کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ 21 پاکستانی عمان میں گرفتار کئے گئے ،نو پاکستانی بحرین میں گرفتارکئے گئے،سات پاکستانی ایران میں گرفتارکیے گئے ۔  چھ پاکستانی چین میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرجیل میں ہیں۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کا ٹرانس جینڈر کی نفی کرنا جبکہ مملکتِ خداداد پاکستان کا اس فتنہ کی بیخ کنی کی راہ میں رُکاوٹیں کھڑی کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ بطور امریکی صدر حلف اُٹھانا یقینا پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا، اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ٹرمپ نے نہ صرف ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا بلکہ ابراہام اکارڈز کے پر فریب منصوبے کے تحت کئی عرب و دیگر مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات...
    ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیے کیصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلی سطح کے اسٹریٹجک...
    پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔ بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید...
    پاک بنگلہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاک بنگلہ دوستی الائنس کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی بات کی ۔ کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔انہوں نے پاک بنگلہ دوستی کی غرض سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی...
    اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ماتحت ادارے کامسٹیک (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کے بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں فلسطین، صومالیہ،...
    اسلامی ممالک کی تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے ماتحت ادارے ’’کامسٹیک‘‘ (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں جبکہ فلسطین، صومالیہ، عمان، ایران، ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر اسلامی مملک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن (کامسٹیک) کے تحت کنسورشیم آف ایکسیلنس کا 2 روزہ سالانہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔اجلاس میں 13 اسلامی ممالک اور روس و چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے 52 ماہرین و سائنسدان اور ماہرینِ تعلیم شریک ہیں۔ ان ممالک میں ملائشیا، ایران، تنزانیہ، صومالیہ، بنگلا دیش، اومان، اُردن، فلسطین، ماریطانیہ، روس ، چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی کی پاکستان آمداو آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اجلاس کا باقاعدہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کی ہنر مند اور با صلاحیت افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل اور لیبر کی بہبود کے لیے وفاقی وزیر ہنگامی بنیادوں پر اقوامِ عالم کو پاکستان کی طرف مبذول کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حجاج کرام اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی مراحل میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔   عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیمِ اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارتِ اسلامیہ افغانستان تھی لیکن اس میں لیے گئے فیصلے تمام مسلم ممالک کے معاشروں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے پاکستان میں منعقد ہونے والی 2 روزہ کانفرنس جس میں 47مسلم ممالک کے وزراء اور دیگر کئی عالمی اداروں کے وفود نے شرکت کی، اس کے اصل ایجنڈا کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا، حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی مسلمان حصول ِعلم یا علم کی اہمیت...
    لاہو ر( نمائندہ جسارت ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کے اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
    آرمی چیف نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا...
    مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری کیا گیا، جس میں لڑکیوں کی تعلیم کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا۔اعلامیہ میں زور دیا...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
    نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک صومالیہ کے وزیر نے اپنی تعلیم کے دوران قیام پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام اور خصوصا صومالیہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی، لڑکیوں کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مسلم ممالک کے وزرائے تعلیم سے ملاقات کے موقع پر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی۔ اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی...