2025-09-26@16:48:44 GMT
تلاش کی گنتی: 43453
«لائن میں»:
(نئی خبر)
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل...

وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) :وزیراعظم محمد شہباز شریف اوربل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی بالخصوص صحت، غذائی معیار و مدافعت میں اضافے، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔ دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات...
اسلام ٹائمز: وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل انجم قادری سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دفتر مشیر امور طلبہ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ (ص) کی عظیم الشان تقریب سے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عقیل...

چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق گاؤں 175،نائن ایل میں مسماة فوزیہ بی بی کی شادی 10سال قبل ملزم منور حسین کیساتھ ہوئی جن کے ہاں اس عرصہ میں تین بیٹے پیدا ہوئے، تاہم میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنے لگا اور ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرنے لگا،وقوعہ کے روز بھی ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی پر تشد دکے بعد گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور نعش چادر میں لپیٹ کر کچھ ہی فاصلے پر چارے کی فصل میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے...

ایف بی آر کے مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالرز شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے ، ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت شروع کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لائف سٹائل مانیٹرنگ سیل نے ملین ڈالر زکے اخراجات والی شادیوں میں ڈائمنڈ سیٹ دینے اور ڈرون لائٹ شوکرنے والوں کی شناخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ایف بی آرکے 40 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے رواں ہفتے انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور یوٹیوب کی پوسٹس کی جانچ پڑتال شروع کی ہے تاکہ مشہور شخصیات اور کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز میں اریبہ شاہد نے لکھا ہے کہ ایف بی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ٹیکس چوری کے کیسز کو چند گھنٹوں میں جانچا اور کھولا جا سکتا ہے،سوشل میڈیا...

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کا اعلان
عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے سامنے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے کو نیویارک میں جاری اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بعض مسلم ممالک کے قائدین کے حوالے کیا گیا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ یہ منصوبہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے، جو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے اوول آفس میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، انسداد دہشت گردی میں تعاون، افغانستان کی صورتحال اور خطے کے مجموعی حالات جیسے...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنسی میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے تحت اس کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن بنا دیے گئے ہیں، اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے۔اب نئے نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔اسی طرح ایف آئی اے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے نیوکراچی میں خاتون نے بھائی کے گھر کے قریب پارک میں خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔پولیس کے مطابق نیو کراچی 6 نمبر میں خاتون نے شوہر کے جھگڑا کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارک میں خود کو آگ لگا دی، پارک میں خودسوزی کرنے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ فردوس کا دو روز قبل شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران شوہر نے خاتون پر تشدد کیا تو وہ شوہر سے ناراض ہوکر نیوکراچی میں اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی، خودسوزی سے قبل خاتون بھائی کے گھر سے ڈسپنسری سے دوائی لینے گئی اور واپسی پر بھائی کے گھر قریب پارک میں جاکر...
وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کارروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ ملاقات ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے، جو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے اوول آفس میں منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، جب کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ملاقات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، انسداد دہشت گردی میں تعاون، افغانستان کی صورتحال اور خطے کے مجموعی حالات جیسے اہم...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو مقامی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، یہ سب جھوٹے مقدمات ہیں جو مجھ پر قائم کیے جا رہے ہیں، میں نے سنا ہے عظمیٰ بخاری نے میری کوئی جعلی ویڈیو پھیلائی ہے میں ان کے خلاف کیس کروں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں...
ویب ڈیسک :وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے اور وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہاہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے اور سننے میں آیا ہے کہ اس طرح...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک، قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ، اور معاشی شمولیت کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ وزیراعظم...
عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک (شاہ خالد ) عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی صدر اور وزیر اعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے اسلامی ملکوں کے سربراہان کی آپس میں گفتگو بھی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے...
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی۔وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔صدر ٹرمپ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کریں گے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔اس ملاقات میں مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔واضح رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات...
فائل فوٹو کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ فیصل آباد، پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشافپولیس نے ملزم روشان، رجب علی خان اور اسکےساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بن قاسم تھانے میں پارکو کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں پلاٹ مالک اور...
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی،جس کی تصدیق وائٹ ہاوس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی، وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔ میرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں،جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تینوں اضلاع...
متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسپین اور اٹلی کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز یونان کے قریب صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور لیا گیا ہے۔ صمود فلوٹیلا (GSF) کا مقصد غزہ...
اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب کا خطاب، کہا پاکستان کی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی راہ ہموار ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے‘‘۔ پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
پاکستان نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ یہ سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلاء میں روانہ کیا جائے گا، جس سے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔اس جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کہا، "یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اور جدید اعداد و شمار فراہم کرے گا،...
اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹیٹ بینک کے ساتھ تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا، مشن دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن رپورٹ سے مشروط ہوگی۔آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔
وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرکے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی۔ ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔ سرکلر کے مطابق صحافی، وکلاء اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکیں گے جبکہ کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔ موبائل فون عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال ہو سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلا دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر بنگلا دیش کے...
امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...

بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر آمد کے دوران تین طریقوں سے جان بوجھ کر رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا الیکٹرک سیڑھی پر سوار ہوئے تو وہ اچانک بند ہوگئی، جس کے بعد انہیں سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے خطاب شروع کیا تو ٹیلی پرامپٹر کام نہیں کر...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک سرکلر جاری کر دیا ہے۔سرکلر کے مطابق عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں کسی بھی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، وکلاء اور سائلین عدالت کے اندر موبائل فون صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال کر سکیں گے اور لائیو اسٹریمنگ یا کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔سکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔عدالت کا یہ اقدام عدالتی کارروائی کی...

وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات, وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی...
کلیم اختر:صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈسکہ روڈ ڈسپنسری کو سوشل سکیورٹی بنیادی مرکز صحت سیالکوٹ کے درجے پر، ایمرجنسی سنٹر انڈس شوگر ملز کو سوشل سکیورٹی ڈسپنسری کے درجے پر اور پنڈی بھٹیاں ڈسپنسری کو بنیادی مرکز صحت کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ واہ کینٹ میں نئی سوشل سکیورٹی ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
وزیراعظم شہباز شریف کی آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِاعظم شہباز شریف کا سفارت کاری سے بھرپور امریکا کا دورہ آج (جمعرات) کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ذریعے اپنے عروج پر پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے طوفانی دورے کے دوران، وزیرِاعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، مسلم بلاک کے ایک اہم کثیرالجہتی اجلاس، اور نیویارک میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتوں میں شرکت کر چکے ہیں۔اب تمام اشارے واشنگٹن میں ایک مرکزی ملاقات کی طرف ہیں، اگرچہ حکام تفصیلات کے بارے میں محتاط ہیں۔وزیرِاعظم کی میڈیا ٹیم، پاکستان کے سفارت خانے اور...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔پروفیسر محمد...
فائل فوٹو بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی۔بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ پرانا اسٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد میں آٹا مہنگابلوچستان، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹا مہنگا ہو گیا۔ ...
بھارت کی فوج آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کے لیے ایک اہم فوجی مشق کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ایک سینئر عسکری افسر نے کیا۔ یہ مشق اس پس منظر میں سامنے آ رہی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بڑی سطح پر ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟ بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق اس مشق کا نام ’کولڈ اسٹارٹ‘ رکھا گیا ہے، جو بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون وار گیمز ہوگی۔...

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے لیے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ مئی میں بھی قطر اور سعودی عرب نے شام کے سرکاری ملازمین کے لیے مالی تعاون کیا تھا۔ اپریل میں دونوں ممالک نے شام کے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات ادا کیے تھے۔ Post Views: 1

ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم
ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سات دن میں متعلقہ آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ آسامیاں پُر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن قائم کر دیے گئے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔ سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔ ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی...
عثمان خان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی۔ اس موقع پر ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے خود آن لائن...
سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن،، پنجاب چیریٹیز کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیراہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی۔ تقریب میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی...
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ...

وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی، جو انتہائی خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد نے چند ہفتے قبل ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ملاقات ایک نہایت اہم سفارتی کوشش بھی قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، تجارت اور محصولات کے مسائل، نایاب معدنیات پر تعاون، اور انسدادِ دہشت گردی کے وسیع تر اشتراک جیسے امور دونوں...

پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔ China ASEAN ایکسپو جاری، چین میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کی...
مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی، وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ چند روز میں غزہ سے متعلق کسی نہ کسی بریک تھرو کا اعلان کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اورغزہ کے لئے امن منصوبہ پیش کردیا۔ مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن کیلئے ٹرمپ کا منصوبہ جنرل اسمبلی میں دیا گیا، ایران سے بھی بات ہو رہی ہے لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں کچھ رہنماؤں کو...
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا ،جدیدسیٹلائٹ ،سیلاب کی نگرانی،گلیشیئرپگھلنے اورفضائی آلودگی پرتحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا،ان کا مزید کہنا تھا یہ سیٹلائٹ معدنیات،پودوں،مٹی اورپانی کے معیارکے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا،پاکستان کا یہ قدم قدرتی...
دورِ نایاب :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے. تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سےوصولی کیلئےای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی،صارفین آن لائن ایپ کےذریعےواٹرسپلائی کنکشن اوربلوں کی ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار ریونیوجنریشن کیلئےپی ایچ ایزکےاشتراک سےایڈورٹائزمنٹزپوائنٹس کاانتخاب کیا جائیگا،ایڈمن،فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرزکی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہونگی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان 45 دن میں اصلاحات کرنے کی پابند ہونگی،14نئی قائم کردہ واسا ایجنسیاں 90 دن میں...
—فائل فوٹو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزے سے پہلے اس کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت...
نیویارک (اسپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک عمل اور امن کے قیام کے مشترکہ عزم کو بھی دوہرایا گیا۔ گفتگو کے دوران غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان باہمی عزت، رواداری اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے، عالمی امن کیلیے اختراع کو ترجیح دیناہوگی، پاکستان نے حال ہی میں عسکری شعبے میں ذمہ دارانہ کرداراداکیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال میں موجود...
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسر محمد یونس کی ملاقات ،دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اورمضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا-وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پرملاقات کی۔ پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت،علاقائی تعاون اوردونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و...
اسلام آباد: دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔ دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی ایلچی کی وضاحت امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں غزہ کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ ایران سے مذاکرات کی کوشش اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران سے...
لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ برطانیہ کے دارالحکومت میں اسلامی شریعت قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:میئر صادق خان کو شاہی عشائیے میں مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی، صدر ٹرمپ کا انکشاف صادق خان نے ٹرمپ کے بیان کو ’اسلاموفوبک‘ قرار دیتے ہوئے صدر کو نسل پرست، جنسی تعصب رکھنے والا اور عورت دشمن بھی کہا۔ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیان صدر ٹرمپ نے منگل کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے لندن کی صورتحال کو ’خطرناک حد تک تبدیل شدہ‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اب وہ...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم کی امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔ ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم...

جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی...
امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتائی ہے۔ ان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ خطے میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات، افغانستان میں طالبان کی حکومت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی جیسے عوامل اس گفتگو کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، جو آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں، اس...
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باضابطہ ملاقات آج وائٹ ہائوس میں ہوگی۔ وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہونگے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور ، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسی روز واپس نیویارک آ جائیں گے۔ وزیراعظم جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا نے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کے لئے 30 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ وفد نے سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو سراہا۔ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے اور بد ترین سیلاب کا پامردی سے سامنا کیا۔ پنجاب میں بروقت انخلا اور ریسکیو ریلیف آپریشن سے لاکھوں جانیں بچانا ممکن ہوا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ مریم نواز نے پولیس...
اسلام آباد (نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ سٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون کشمیر چوک میں ایک شخص بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا اس صورتحال پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان ، ریسکیو اہلکاروں سمیت پہنچ گئے اور ٹاور کی چوٹی پر چڑھے شخص سے کہا کہ وہ نیچے آجائے اور اپنا معاملہ بتائے جب وہ نیچے اترا تو اس نے کہا کہ میرا نام محسن ہے اور شہزاد ٹاؤن کا رہنے والا ہوں مجھے اپنے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پیار ہے جس کے اظہار کیلئے بلندی پر چڑھ گیا جب ایس ایس پی آپریشنز نے گاڑی منگوا ئی اور محسن کو ساتھ لے جانے لگے تو محسن نے ایس پی صاحب زندہ باد کا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے‘ قرضوں کے بوجھ اور ماحولیاتی بحران نے ان ممالک کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں منعقدہ "پائیدار‘ شمولیتی اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی خلا‘ غیر پائیدار قرضوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ قرضوں کے بحران کے حل کے لیے...
مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی نیو یارک میں ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ہونان صوبے کے گورنر ماو ویمِنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعاون کو مزید وسعت دینے اور سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بیس سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی بی ڈو سمٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہونان کے چین کی معیشت میں مرکزی کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ بی ڈو سسٹم صنعتی ترقی کے لئے جدید معلوماتی نظام فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر گورنر ماو ویمِنگ نے وفاقی وزیر کا سمٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور سی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب کی صورتحال، غذائی تحفظ، توانائی اور سیکیورٹی تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل آفیسر جیریڈ ہینسن، پرنسپل سیکریٹری آغا وسیم اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کیٹی بندر منصوبہ شہید بینظیر بھٹو کا وڑن ہے، کراچی پورٹ پر شدید دباؤ ہے اور ایک نئی بندرگاہ کی اشد ضرورت ہے۔ شاہراہِ بھٹو کو براہ راست کراچی پورٹ سے جوڑنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی، جس سے...
اپنے ایک بیان میں مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا۔ یہ بات مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں کچھ رہنماؤں کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ آنے والے چند روز میں...
آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے، پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے،بینظیر بھٹو کی پارٹی اب گناہوں میں شریک ہے،محمود خان اچکزئی نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے، ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، گلگت سے کوئٹہ تک پر امن احتجاج کیا جائے گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت کو پُرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔اسلام...
تحریک انصاف ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی۔چیٔرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیٔرمین کمیٹی مراعات بھی جاری رہیں گی، چیٔرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کر دیٔے ہیں۔ذرائع...
نیویارک: سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں زور دیا ہے کہ امن و سلامتی خودبخود قائم نہیں رہتی بلکہ انہیں فعال اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم نے عالمی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ شیگیرایشیبا نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی بنیاد دوسری جنگ عظیم کے بعد رکھی گئی تھی لیکن آج یہ ڈھانچہ بدلتی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور بارہا عالمی امن...
وزیراعظم شہباز شریف کی آج واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کی تھی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بات سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الراعی ملاقات کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جرائم میں کمی کی وجہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو قرار دیا اور کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جس طرح امن قائم کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسے اضلاع ہیں جہاں یومیہ 100 جرائم ہوتے تھے، اب صفر شرح ہے، کئی کئی دن بعد کوئی ایک کیس رپورٹ ہوتا ہے، لوگ کہتے ہیں اب ہم گھر سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ کی راہ گزر میں کچھ ہستیاں ایسی آتی ہیں جو اپنے دور کے ساتھ ساتھ آنے والے زمانوں پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے بیسویں صدی کے فکری بحران میں اسلام کے ہمہ گیر پیغام کو دوبارہ زندہ کیا۔ ان کی تحریروں نے نوجوان نسل کو احساسِ کمتری سے نکالا، مسلم معاشروں کو اپنی اصل پہچان یاد دلائی اور دنیا کو بتایا کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ مولانا مودودیؒ نے ایسے وقت میں قلم اٹھایا جب مغربی فلسفہ، سیکولرزم، لبرل ازم، سوشلسٹ نظریات اور نوآبادیاتی اثرات مسلمانوں کے ذہنوں کو مسخر کر رہے تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز