2025-07-25@23:36:57 GMT
تلاش کی گنتی: 3415

«واردات کی»:

(نئی خبر)
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    —فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور واضح رہے کہ کے پی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے چند روز قبل ہی وفاقی بجٹ پیش کیا اور اس کے خلاف لوگ ابھی احتجاج کررہے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے کارندوں کی جانب سے بنائے گئے اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے بھوک افلاس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے محسوس کیا جارہا ہے کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے کے بجائے غریبوں کو ہی ختم کرنے کے مشن پر کار بند ہے۔ اس کا مظاہرہ بجٹ کے فوری بعد حکومت کی جانب سے اچانک پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے سے دیکھنے میں آیا جبکہ ایک روز قبل ہی حکومت نے گیس کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت  ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک )پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے اپنے نام سے منسوب جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پی پی ایس سی ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق بعض جعل ساز عناصر جعلی ویب سائٹس اور فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے امیدواروں کو جھوٹی اسامیوں، ٹیسٹ شیڈولز اور فیس کی ادائیگی سے متعلق غلط معلومات دے کر دھوکہ دے رہے ہیں۔کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف پی پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ www.ppsc .gop.pk اور اس پر موجود تصدیق شدہ سوشل میڈیا لنکس پر ہی بھروسا کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیوں، اشتہارات، امتحانی...
    شاہد خان آفریدی : فائل فوٹو  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے دعا بھی کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی،...
      پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔...
    ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، آج نیوز کے پروگرام نیوزانسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ ان کی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اہم ملاقات کی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کو سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لیے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی،  فواد چوہدری  نے کہا کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی، ایک ہی واقعہ پر مختلف تھانوں میں 35 مقامات درج ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل  دیے کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ بظاہر پہلی ایف آئی آر پر ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر  نے کہا کہ  لاہور کورٹ میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی ، دو رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل...
    شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور...
    گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے...
    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 11 سنیٹرز کیلئے جولائی کے وسط میں انتخاب متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 16 ماہ سے زیرالتوا ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت کیلئے 65 کا میجک نمبردرکار ہے،سینیٹ میں حکمران اتحاد کے پاس اس وقت 59 سینٹرز ہیں۔ایوان بالا میں اپوزیشن کے پاس 26 سینٹرز ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 145 ممبران 11 سنیٹرز کا انتخاب کریں گے،ایک امیدوار کے انتخاب کیلئے کم ازکم 13 ممبران کے ووٹ چاہیے ہوں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 52 ممبران ہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے حامی ممبران کی تعداد 93 ہے۔ایوان بالا میں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے  خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔   گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   علاوہ ازیں ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا...
    —جنگ فوٹو اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیرِ اہتمام میں ’معیارِ تعلیم اور جامعات کی درجہ بندی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہو گئی۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں، ماہرینِ تعلیم، وائس چانسلرز، کوالٹی انہانسمنٹ سیلز (QECs) کے ڈائریکٹرز اور او آئی سی کے رکن ممالک سے آئے ہوئے دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ساکھ، ترقی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی (Quality Assurance) کلیدی اہمیت رکھتی ہے، یہ محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ تعلیمی استحکام اور پائیدار ترقی کا بنیادی ستون...
    بیجنگ :جاپان کے معاشی اخبار “نکیئی” کی ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چینی برانڈز عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتی فوائد کی بدولت جاپانی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ روایتی طور پر مقامی برانڈز کے زیر تسلط رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے بڑے الیکٹرانکس اسٹور “بک کیمرا” کے گھریلو آلات کے شعبے میں” ہائر “کے ریفریجریٹرز اور” ہائسنس” کی واشنگ مشینز جیسی چینی مصنوعات نظر آتی ہیں۔ مغربی طرز کے ڈیزائن والی چینی مصنوعات جاپانی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ بک کیمرا میں” ہائر ” کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ اسٹور کے اپنے برانڈ کا ریفریجریٹر بہت مقبول ہے، جو کہ روایتی جاپانی سفید...
    صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
    معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔ ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔ ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا  دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    ---فائل فوٹو  دریائے سوات پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد سوات کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی۔رپورٹ کے مطابق کنجو پل سے فتح پور بائی پاس تک دریا کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جن میں دکانیں، ہوٹل اور تفریحی پارک شامل ہیں۔کارروائی کے نتیجے میں 15.7 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو کلومیٹر کا رقبہ کلیئر ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔ دریائے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے اوپر لگنے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے دوران بنگلہ دیش میں حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1,400 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر نوجوان طلبہ شامل تھے۔ شیخ حسینہ، جو طلبہ بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں، پر ڈھاکا کی عدالت میں 1 جون 2025 سے پانچ سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن میں اکسانا، سہولت کاری، اجتماعی قتل اور کمان کی ذمہ داری میں ناکامی شامل ہیں۔ ان کی جماعت، کالعدم عوامی لیگ نے ایک بیان میں مقدمے کو...
    رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا،  مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
    نیویارک: پاکستان نے جولائی 2025ء  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی  ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکل توجہ اب کثیرالجہتی تعاون، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی تنظیم (UNCA) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ یہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارت کی ذمے داری ایک گہرے احساسِ فرض اور پختہ عزم کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں، تنازعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلیے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے فواد چودھری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا۔
    صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو بجٹ ہم نے منظور کیا ہے، یہ حتمی نہیں ہے۔ جس دن عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ میں تبدیلیاں کروائیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں وہ تبدیلیاں اسمبلی میں پیش ہوتی نظر آئیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ کیسے پیش اور منظور ہوا؟ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان 15 مئی سے مسلسل یہ پیغام دے رہے تھے کہ ان کے پاس آکر بجٹ کو ڈسکس کریں تاکہ وہ  اس حوالے سے ڈائریکشن دیں۔  انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی ملاقات میں عمران خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول 8.36روپے اور ڈیزل 10.39 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ملک کے اندر پہلے ہی غریب آدمی زندہ درگور ہو چکاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ملک وقوم پر مسلط ہیں جن سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کے نام پر جو کھیلوا ڑ قوم کے ساتھ کیا جار ہا ہے وہ شرمناک ہے، سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ ہماری حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں ظالمانہ ٹیکس قراردیتے رہے ہیں اور اقتدار میں آ کران ٹیکسوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا، پاکستان میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی( آئی این پی )دالبندین شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی روز افزوں تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ گلیوں، محلوں، بازاروں اور رہائشی کلیوں میں ان کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت نے عوام ، بالخصوص خواتین، بچوں اور طلبہ و طالبات کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں زیرِ تعلیم ہزاروں بچے، بچیاں اور خواتین روزانہ ان کتوں کے حملے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات (ایک سے دو بجے کے درمیان) میں ان کی موجودگی ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ بعض اوقات یہ کتے گھروں کے دروازوں تک پہنچ...
    اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے سروکار نہیں ۔ بجلی ، گیس،پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہے حکومت عوام کو ریلیف دے ، قیمتیںبڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی کم کرے،بیان مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8سے 11روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں ، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی یکارڈ میں ہے ، درحقیقت بجلی ، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر...
    نیویارک، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دنیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا۔ اس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں تو حکومت نے عوام کو سہولت دینے سے انکار کیاتھا اور اب ذرا سی ہلچل ہوئی ہے تو فوری طور پر سارا بوجھ عوام کی جانب منتقل...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کیا علامیہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی منڈی کے اُتار چڑھاؤ کے باعث ہوا ہے، جس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دمشق میں شامی صدر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میںعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر برا ئے خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی مذکورہ خصوصی ملاقات کا حصہ تھے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ سال 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے...
    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ عوام کو اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کا براہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 11 روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف...
    ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یورپ میں عام طور پر استعمال ہونے والا کھانسی کا ایک شربت ایمبروکسول پارکنسنز کے مریضوں میں ڈیمینشیا کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔تحقیقات کے مطابق، پارکنسنز کا شکار تقریباً نصف مریض 10 سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت کی خرابی، ذہنی الجھن، نظر کے دھوکے، اور مزاج کی تبدیلی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جو نہ صرف مریض بلکہ ان کے خاندان اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اعصابیات ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کو روکنے میں مؤثر نہیں ہیں۔اب ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور...
    وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال...
    وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات عوام پھٹ پڑے قیمتوں میں اضافہ وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہاولپور کے قریب احمدپور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبات کی وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں لیاقت پور سے آنے والی 19 طالبات فرسٹ ائیر کا پیپر دینے احمد پور شرقیہ آئی تھیں۔ واپسی پر وین میں ایل پی جی گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 8 طالبات محفوظ رہیں، تاہم ایک طالبہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 10 دیگر جھلس کر زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
     ڈیرہ اسمعٰیل خان  (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار...
    پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے جو کہ عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صدارت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دنیا مختلف تنازعات اور انسانی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے پاکستان کی کوشش ہوگی کہ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جایا جائے اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ اس ماہ فلسطین کے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اعجاز الحق اور وزیراعظم کے درمیان متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ جواز اضافہ کردیا گیا، اضافہ بلاجواز اور عوام کے معاشی قتل عام کی ننگی کوشش قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ سے محروم حکومت احساس اور عوام کی مشکلات کے شعور سے بالکل عاری ہے، پٹرولیم مصنوعات میں تازہ ترین اضافہ پہلے سے بیمار اور دم توڑتی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دے...
    لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔لاہورہائیکورٹ نیفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئے  درخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے فوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نےنومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئےدرخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نےفوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار...
    وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ دنیا...
    —فائل فوٹو عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہوگی۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلانڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ڈیزل کی قیمت میں...
    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر براہ خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی وہاں موجود تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ برس 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعدکئی بار دمشق کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ شام کی نئی قیادت اور سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔شامی صدر احمد الشرع اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن سے گفتگو کررہے ہیں
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا، نئے مالی سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی کیوں کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس (QS) نے جامعات کی درجہ بندی 2026 جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن دو وفاقی جامعات قائد اعظم یونیورسٹی 354، اور نیشنل یونیورسٹی سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) 371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، جب کہ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔ جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس 2026 کی جنوبی ایشیا کی جامعات کی درجہ بندی رواں سال کے آخر یا آئندہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور عالمی قوانین و جنیوا کنونشنز کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر، اختیارات اور حدود کے حوالے سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔یہ درخواست کراچی سٹی کورٹ میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد پولیس حکام کو شکایات دی گئیں، لیکن نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں...
    بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال کے اوائل میں کرادیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان چیف ایڈوائزر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، 15 منٹ کی اس کال کو پرتپاک، خوشگوار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں جاری جمہوری تبدیلی، انتخابی اصلاحات، دو طرفہ تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ محمد یونس نے اس بات پر زور...
    کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
    وفد نے غاصب صہیونی حکومت کیساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کیساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء ونگ انصاف لائرز فورم کے وفد نے صدر سید اقبال شاہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی رضا رجائی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی جبکہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔  آ ج نیوز  کے مطابق  سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں،...
    سپریم کورٹ : فائل فوٹو  سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کا 12 ججز کے دستخط کے ساتھ عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کردی۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل ہوگی۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر آئینی بینچ کے لیے نامزد ہونے والے تمام ججز نظرثانی کیس کے لیے تشکیل بینچ میں شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود...
    علامتی فوٹو مری میں جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مری کے دیول بازار میں چور جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیوارت چوری کر گئے۔پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات رات گئے ہوئی تھی۔دیول بازار میں چوری کی واردات کی خبر سامنے آنے پر تاجروں اور عوام نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے تاجروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بازار کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔
    مخصوص نشستوں کا کیس،رجسٹرار آفس کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون...
    اسلام آباد:  سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی جب کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ...
    سنی اتحاد کونسل نے 12 ججز کے دستخطوں کے ساتھ آڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں اور یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔ مزید پڑھیے: سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو...
    سٹی 42 : چیف سیکرٹری سوات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے تمام تر تجاوزات ختم کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا، تمام کمشنرز اور آرپی او سمیت ضلعی حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ندی نالوں، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں، تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کسی اثرورسوخ یا حیثیت کے حامل افراد کی تعمیرات کو بھی ہٹادیا جائے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دریاؤں، نہروں کےقوانین کو  نافذ کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی حدود کا تعین...
    طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی گفت و شنید یا پیشکش سے متعلق قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ “میں نہ تو ایران سے کوئی بات کر رہا ہوں، نہ ہی ان کو کسی قسم کی پیشکش دی گئی ہے۔”انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس سے ایران کے ایٹمی عزائم کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں...
    غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم...
    ضلع کرم میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی کارروائی کر کے2انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گردوں نے کرم کے علاقے تری منگل میں فائرنگ کر کے 5 اساتذہ کو شہید کیا تھا، کارروائی کے دوران ایک مقامی شخص پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔  اساتذہ فائرنگ واقعہ میں 5 اشتہاری ملزمان پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔
    نیٹ فلکس کا مشہور شو ’اسکوئڈ گیم‘ ایک خیالی سروائیول ڈرامہ ہے، جس میں بچوں کے کھیلوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں معاشرتی مسائل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس شو کا جذباتی مرکز ایک حقیقت پر مبنی ہے۔ شو کے تیسرے اور آخری سیزن کے 27 جون کو ریلیز ہونے کے بعد، ناظرین کو یہ جان کر حیرانی ہو سکتی ہے کہ اس کے مرکزی کردار ’سیونگ گی ہن‘ کی کہانی دراصل جنوبی کوریا کی محنت کش تاریخ کے ایک افسوسناک واقعے سے متاثر ہے، جو 2009 کا’سانگیونگ موٹر سٹرائیک’ ہے۔ ’سانگیونگ موٹر سٹرائیک‘ کیا تھا؟ 2009 میں، چینی آٹوموبائل کمپنی SAIC جو اس وقت جنوبی کوریا کی ’سانگیونگ...
    مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی بے نقاب ہو گئی۔ امریکی عدالت کی حالیہ دستاویزات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی خالصتان رہنماؤں کے خلاف خفیہ سازش   کا پول کھل گیا۔ امریکی عدالت کی دستاویزات کے مطابق ’’بھارتی تاجر نکھل گپتا نے تسلیم کیا کہ اسے ایک اعلیٰ بھارتی افسر نے قتل کی سازش کے لیے بھرتی کیا‘‘۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق گپتا کو گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ گرپتونت سنگھ پنو امریکی اور کینیڈین شہری اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ ہیں، جو جون 2023ء میں کینیڈا میں قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی تھے۔ امریکی عدالتی دستاویزات  سے مزید پتا چلتا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا...
    بجٹ 2025-26 میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی، اضافی محصولات کے خاتمے اور سادہ ٹیرف سلیب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئندہ پانچ برسوں میں مسابقتی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔تاہم کاروباری طبقے نے ان اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وفاقی بجٹ میں سرکاری اخراجات کم کر کے 22.6 فیصد جی ڈی پی تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مگر حکومتی ڈھانچے میں کمی کا واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس سے کم منافع والے بڑے کاروباروں پر بھاری بوجھ برقرار رہے گا۔ جمہوری عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار قومی اسمبلی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا، ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلیے 1 لاکھ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پر چھوڑے گئے آوارہ مویشیوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس وجہ سے یہاں ہونے والے سڑک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دن اور رات کے وقت شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز سمیت اہم سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا ہجوم لگ جاتا ہے جبکہ بیچ سڑک پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹر سواریوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑ رہاہے اور اکثر آدھی رات کو یا ذرا اندھیرے علاقے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہوجاتے ہیں اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہائوس پر بجلی کا بریک ڈائون ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاس بند ہونے سے اسکیم 33کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کے تھری پمپ ہاس کے2پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثر ہے۔گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں ڈیری فارم کے باہر ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واردات چند گھنٹے قبل پیش آئی، جس میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے ادھر ادھر گھومتا رہا، جب کہ اس کا مسلح ساتھی شہری کے قریب پہنچا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران ملزمان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا، لیکن فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واردات کے...
    رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 27 جون اب تک ہونے والی  بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد جان بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔  رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں پچھلے 27 جون اب تک ہونے والی  بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 افراد جان بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے رپورٹ  میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام جونیجو کے مطابق واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی، جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر...
    محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح رجسٹراروں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں کم عمر کی شادیوں کے حوالے سے شکایات پر محکمہ بلدیات نے نکاح خواں حضرات کیلیے احکامات جاری کیے۔ محکمہ بلدیات کے احکامات کے تحت نکاح رجسٹراروں کا ٹیسٹ ہوگا جس میں 90 فیصد نمبر لینے والے نکاح خواں کو لائسنس جاری کیا جائے گا، جس کے بعد کوئی بھی نکاح رجسٹرار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے علاوہ کسی یونین کونسل کا لائسنس نہیں رکھنے کا اہل نہیں ہوگا۔ محکمہ بلدیات کے مطابق کوئی بھی نکاح رجسٹرار جس کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج ہے وہ اب نکاح رجسٹرار نہیں بن سکے گا، کوئی...