2025-11-04@05:38:02 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4899				 
                «واردات کی»:
(نئی خبر)
	رواں برس افغانستان کی کل برآمدات کا 41.2 فیصد پاکستان کو گیا جبکہ سمندری راستے سے ہونے والی 20 فیصد برآمدات پاکستان کے راستے دوسرے ممالک گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع افغانستان کے زیادہ تر تجارتی راستے پاکستان میں کھلتے ہیں یہیں سے وہ بآسانی اپنی مصنوعات نہ صرف پاکستان بلکہ سمندری راستے سے برآمد بھی کر سکتا ہے۔ اس وقت پاکستانی سرحدیں افغانی برآمدات کے لیے بند ہیں جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ سنہ 2025 کے پہلے 6 ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم 1.1 بلین ڈالر تھا۔ اس سال جولائی میں پریفریشنل ٹریڈ ایگریمنٹ کے بعد دونوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
	گلستان جوہر میں فلیٹ سے بیوہ خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی جس کی وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 میں قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔مقتولہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 55 سالہ شمیم اختر زوجہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شارع فیصل انعام جونیجو نے بتایا کہ مقتولہ بیوہ تھی جو فلیٹ میں...
	ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت نے موجودہ حالات میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے آج لاہور میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سلسلے میں امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر ورکن سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، رکن...
	ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات کوئٹہ میں ہوئی۔ جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، نوجوانوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کے فروغ اور گڈ گورننس کی تشکیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے...
	خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کی وساطت سے کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد منتخب ہوئے ہیں اور صوبے کے اہم انتظامی و آئینی معاملات میں رہنمائی کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ناگزیر ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی دیدی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خبردار کیاکہ حماس غزہ میں قتل عام بند کرے ورنہ امریکا کے پاس وہاں جاکر  حماس کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ  اگر حماس غزہ میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھتی ہے تو غزہ میں گھس کر حماس کا خاتمہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے لوگوں کا قتل عام روکنا مصر میں طے شدہ معاہدے کا حصہ تھا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے حماس کو کس...
	رام اللہ: غزہ کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں فلسطینی شہدا کی لاشوں سے انسانی اعضا چوری کیے ہیں،  حکام نے اس عمل کو انسانیت سوز اور خوفناک جرم،  قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل ثوابتہ نےکہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین دنوں کے دوران ریڈ کراس کے ذریعے 120 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نہایت ابتر تھی۔ ان کے مطابق کئی لاشوں پر تشدد، گولیوں کے زخم اور...
	کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
	اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ  سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات  میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی ہے،  یہ فیصلہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے تاکہ مذاکرات کے عمل کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جا سکے، دوحہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے،  یہ توسیع افغان طالبان حکومت کی باضابطہ درخواست پر دی گئی ہے،  پاکستان نے اس اقدام کو خیرسگالی اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے طور پر لیا ہے۔سفارتی ذرائع کے...
	سٹی 42: افغان طالبان حکومت کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے...
	گیتانجلی انگمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حیرت ہے کہ ہندوستان ایک "وشو گرو" کیسے بن سکتا ہے جب اسکے 4 ستون: پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا بدعنوان، متعصب، نااہل اور اقدار سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی کارکن اور تعلیم کے اصلاح کار سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ ہندوستان اپنے آپ کو "وشو گرو" کیسے کہہ سکتا ہے جب کہ اس کے جمہوریت کے چار ستون "کرپٹ اور اقدار سے محروم" ہیں۔ جودھ پور سنٹرل جیل کے اپنے پہلے دورے کے نو دن بعد، جہاں ان کے شوہر قید ہیں۔ گیتانجلی نے دوبارہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس نے...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سہیل آفریدی کو جیل کے دورے کے دوران عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے قید ہیں اور اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر 9 مئی کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وہ کل تقریباً دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتے رہے، پھر واپس لوٹ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو...
	عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں ہونے والے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعلی میں سے سہیل آفریدی موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کیا اور...
	چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے) دونوں...
	وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔اسپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔وکیل علی بخاری کے ذریعے بانی سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکیوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل راولپنڈی سےواپس روانہ ہوگئے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے۔ درخواست گزار...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کر دی۔خط میں وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ میں اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اور ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو بھی ملاقات کے لیے خط لکھ چکا ہوں، تاہم کوششوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ کے پی حکومت نے سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور...
	وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔صوبائی وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا، وزیر قانون پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے پرامن...
	 لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش...
	سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی حکومت کی منتقلی کے باوقار عمل پر سراہا۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں گزشتہ 2 سال کے دوران پیش آنے والے 4 بڑے واقعات۔ 9 مئی، 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے کے سانحات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا...
	وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے...
	ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔  نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان   محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
	دائمی تناؤ دماغ کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جریدے ’’ سائنس ایڈوانسز ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے نیو اٹلس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اب یقین ہے کہ شوگر کا اضافہ ڈپریشن کے لیے ایک کنورٹر ہو سکتا ہے جو موڈ کی خرابیوں اور ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ طویل تناؤ بدلتا ہے کہ کس طرح میڈل پریفرنٹل کورٹیکس (ایم پی ایف سی) میں پروٹین کو سیالک ایسڈ سے سجایا جاتا ہے۔ یہ ایک شوگر مالیکیول ہے جو نیوران کی...
	واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور اس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سطح پر ملنے والے اعتماد...
	واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری...
	وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
	---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اُجاگر کیا۔وزیرِ خزانہ نے ریکوڈک منصوبےکے لیے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع...
	 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیامریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی ،صوبائی وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کے جان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت جو خود کو دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعوے دار پیش کرتا ہے، ایک بار پھر امریکی دباؤ کو برداشت کرنے سے قاصر رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن کے سخت مؤقف اور تجارتی دباؤ کے نتیجے میں نئی دہلی نے روس سے تیل کی درآمدات میں پچاس فیصد کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو اسے بھاری اقتصادی نقصان اور اضافی تجارتی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریفائنریوں نے امریکی اشارے کے بعد مرحلہ وار...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کو کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والے جھنڈے کا معاملہ کیا ہے ؟ صوبائی وزرا نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی معاملات، ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند...
	مہمند: سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر: درانداز ی کی کوشش ناکام ‘ 50خوارج ہلاک : دیگر واقعات میں 34مارے گئے
	مہمند (نوائے وقت رپورٹ) ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری رہا۔ فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سسے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سرانجام...
	 واشنگٹن:  امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-23 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کس ایف آئی آر میں نامزد ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا...
	درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی...
	افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش کے بعدعوامی رد عمل اور ان سے جڑے روزگارسرحدی علاقوں کے عوام، کرایہ دار ڈرائیورز، چھوٹے تاجروں اور روزگار سے وابستہ افراد پر فوری اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ لاجسٹکس کمپنیز، ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز اور بارڈر ٹریڈ یونینز سے تفصیلی تاثرات اور امکانات (مثلاً وقتی روزگار میں کمی، نرخوں میں اضافہ، سپلائی چین میں خرابی) حاصل کرنا ضروری ہوگا تاکہ معاشی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی شراکت داروں، عالمی اداروں یا این جی اوز کے ذریعے انسانی ہمدردی کی ضروریات کی تشخیص بھی اہم ہوگی، خاص طور پر اگر خوراک یا ادویات کی ترسیل رکاوٹ کا شکار ہو۔
	ملاقات کے بعد مفتی منیب الرحمٰن، اسد اللہ بھٹو، علامہ قاضی نورانی اور دیگر رہنماؤں نے سانحہ مریدکے اور عالمی تناظر میں مشترکہ پریس بریفینگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسداللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کے ہمراہ سانحہ مریدکے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سے کراچی میں اہم ملاقات کی، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن ، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ باہمی مشاورت اور غوروخوص کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ارباب اختیار...
	وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
	 انسداد پولیو مہم کے دوران ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک والد کی جانب سے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف والد کو قائل کیا بلکہ اُسے عملی طور پر یہ باور کرانے کے لیے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے، خود اس کے سامنے قطرے پی کر والد کو بھی پلا دیے۔ واقعہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ والد کے خدشات اور تحفظات کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بردباری سے اس کی بات سنی اور پھر اعتماد قائم کرنے کے لیے بچے کے سامنے والد کو ویکسین کے قطرے...
	سٹی42:  خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر  کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس چلے گئے۔ جیل کے حکام نے ان کو  پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔  خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے  بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس جانے سے پہلے  جیل کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔   مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  سہیل آفریدی نے کہا، کل پنجاب اور فیڈرل گورنمنٹ کو (بانی سے ملاقات کرنے کے لئے آج آنے کے متعلق)  بتا دیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی ریسپانس نہیں دیا ۔سہیل...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
	  پشاور:   پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر  خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے   گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
	شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے)  جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
	افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا، خواجہ آصف
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔ کابل حکومت...
	دوبارہ جارحیت افغان فورسز خارجیوں کی زبردست پٹائی : طالبان رجیم کی درخواست پر 48گھنٹے کیلئے سیز فائر: صدر کیساتھ فیلڈ مارشل کی ملاقات : بریفینگ دی
	پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے علاقے سپن بولدک اور خیبرپی کے کے کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ جوابی کارروائی میں کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025ء کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں 3 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مختصر بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران 15 سے...
	جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے، امن صرف بات چیت سے آتا ہے،ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں،سب کو اس ملک کیلئے کھڑا ہونا چاہیے پیرول پر رہا کیا جائے، پاک افغان کے درمیان امن کراسکتا ہوں،دو مسلم اور ہمسایہ ممالک میں لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے،بانی کی پیشکش پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں...
	 اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  (SBP)نے نیشنل بینک آف پاکستان(NBP) سے لیے گئے قرض کی بروقت ادائیگی میں تاخیر پر شدید تحفظات کااظہارکیاہے، یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں زیرِ بحث آیا،جس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ ہوٹل کی آمدن بندہونے کے بعد واجب الادا واجبات کی ادائیگی کیلیے 17.6 ملین ڈالرکی مالی معاونت درکار ہے، واجبات میں یونین واجبات، پراپرٹی ٹیکس، انشورنس کلیمز، نیشنل بینک کو سودکی ادائیگی، انتظامی و عمومی اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز شامل ہیں۔ مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری نے مشورہ دیاکہ اگر مناسب منصوبہ بندی کی جائے تو ان واجبات کی ادائیگی مرحلہ وارکی جاسکتی ہے، تاہم ای سی سی نے...
	عطا محمد تبسم ۔۔۔۔۔ صحن چمن ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں چودھری ظہور الٰہی پر بھینس چوری کا مقدمہ بہت مشہور ہوا۔ ظہور الٰہی متحدہ اپوزیشن میں سر گرم تھے اور بھٹو صاحب کو یہ پسند نہ تھا۔پنجاب پولیس نے ظہور الہی پر 100 سے زائد مقدمات قائم کیئے ، جیسے آج کل تحریک انصاف کے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے ۔ عدالتیں اس زمانے میں بھی تھیں ، اور چوہدری صاحب کو کہیں نہ کہیں ضمانت مل جاتی تھی۔ گجرات کے تھانے دار کے ایک تھانے دار نے تو کمال کردیا۔ چوہدری صاحب کے خلاف بھینس چوری کا مقدمہ درج کردیا اور چوہدری صاحب کے ڈیرے پر بندھی ایک بھینس کو مال...
	بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے ایئر بس اور بوئنگ کے ساتھ مزید وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کمپنی اپنے مجوزہ طیاروں کی خریداری کو بڑھا کر 300 طیاروں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت ٹاٹا گروپ کی زیرِ قیادت کمپنی کی بحالی کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اب 80 سے 100 وائیڈ باڈی طیارے شامل کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل 200 نیرو باڈی اور 25 سے 30 وائیڈ باڈی طیاروں کے حوالے سے...
	سٹی42:  خیبر پختونخوا میں آج وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام سنبھالنے والے سہیل آفریدی نے مزید ہدایات لینے کے لئے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کروانے کے لئے وفاقی حکومت اور  پنجاب کی حکومت، دونوں  کو "احکام" جاری کر دیئے۔ صوبہ کے اندر خارجی دہشتگردوں اور صوبہ کی سرحدوں پر  طالبانوں کے حملوں کے عروج کے دوران پی ٹی آئی کے بانی کی"جنگ و جدل سے دور رہنے" کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے بانی کے حکم پر وزیراعْلی بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بانی کی خارجی دہشتگردوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے کی  نام نہاد پالیسی کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔  بانی نے علی امین گنڈاپور کو...
	پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال...
	نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کل، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل جانے کا پروگرام بنایا ہے جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے درکار سیکیورٹی اور انتظامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط بھیجا گیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان...
	نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
	نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
	فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والےسی ایس ایس (CSS) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال بھی یہ امتحان سخت ترین ثابت ہوا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.48 فیصد رہا۔ ملک بھر سے 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف 397 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ بعد ازاں زبانی امتحان (انٹرویو) کے دوران مزید 10 امیدوار ناکام ہو گئے، یوںحتمی طور پر 387 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں207 مرد اور180 خواتین شامل ہیں۔ کمیشن نے ان کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کو مختلف سروس گروپس میں تعیناتی کے لیے منتخب...
	محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
	اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔  سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.48...
	فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سےملاقات، افغان طالبان کےجارحانہ اقدامات پر پاک فوج کے موٴثرجواب سے آگاہ کیا
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سلامتی کی صورتحال اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دیے گئے مناسب اور موٴثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ صدرآصف زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے قوم کے دفاع میں افواجِ پاکستان کی چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، خصوصاً افغان سرحد پر ہونے...
	 صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی  صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اسپن بولدک چمن:...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
	اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
	ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
	منعم ظفر کی قیادت میں ٹائون چیئر مینوں کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘عوامی مسائل و تجاویر پر تبادلہ خیال
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9ٹائون چیئر مینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ،کراچی کے بلدیاتی مسائل عوام کی مشکلات و پریشانیوں پر بات چیت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ واٹرکارپوریشن ، سندھ سالڈو یسٹ مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہونے چاہیئے ،کراچی بھر کی ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام عذاب بنا ہوا ہے ، اس کے لیے ٹائونز کو فنڈز فراہم کیے جائیں ، صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں نہ تو ٹائون اور یوسی چیئرمینوں...
	قومی ادارہ برائے تعلیمی پیشہ ورانہ ترقی نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی اس پروگرام کا مقصد قومی سطح کے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف مضامین اور تعلیمی سطحوں کے اساتذہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔”ویلتھ پاکستان’’ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔اسی دوران اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل، عوامی مشکلات، اور انتظامی نااہلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے, وفد نے وزیر بلدیات کو شہر میں پانی، سیوریج، صفائی، ٹوٹی سڑکوں اور غیر قانونی تعمیرات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شہر کے 50...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل، عوامی مشکلات، اور انتظامی نااہلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے, وفد نے وزیر بلدیات کو شہر میں پانی، سیوریج، صفائی، ٹوٹی سڑکوں اور غیر قانونی تعمیرات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شہر کے 50...
	حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔ "ویلتھ پاکستان” کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔ واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اسی دوران اس قیمتی قومی ادارے...
	شرجیل امام نے اپنی عرضی میں کشن گنج ضلع کی بہادر گنج سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کیلئے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت مانگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات 2020ء کی سازش کیس میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ "یو اے پی اے" کے تحت ملزم طالب علم کارکن شرجیل امام نے منگل کو دہلی کی ایک عدالت میں داخل کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی جس میں آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی گئی تھی۔ شرجیل امام کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے وہ سپریم...
	جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
	ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عظیم صوفی، عالم اور مصلحِ ملت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانی کی اسلام، ثقافت اور تہذیب پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
	ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ مصطفی حاجی نے کہا کہ وانگچک نے لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)،...
	وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
	تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
	 لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
	سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-7 واشنگٹن (جسارت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پلِتی سے ملاقات کی، جبکہ دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، افغانستان اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-4 حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے سِٹیزن کالونی میں 6 مسلح ڈاکو غلام رسول شیخ کے گھر میں گھس گئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گیٹ بند کرنا بھول گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق غلام رسول شیخ اوقاف محکمہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں, پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سیف...
	پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جن اشتہارات کی خلاف ورزی کا ذکر کر رہے ہیں وہ فائل پر موجود نہیں ہیں، کیسے ثابت ہوگا کہ وہ اشتہارات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نزاکت حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس وقاص رؤف نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی آئی اے خریدنا چاہتے ہیں۔؟ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا...
	فوٹو: پی آئی ڈی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے...
	جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22 — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025  وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و...
	سٹی 42: پرائس کنٹرول نے  صوبہ بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات کی چیکنگ کی ، 12ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانہ، 2 کیخلاف مقدمات درج کیے اور 100 گرفتار کرلیے ۔32 ہزار 65 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کی گئی  357 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا،آٹےکے نرخ کی چیکنگ کےدوران 7 گراں فروشوں کوگرفتار کروایاگیا۔18ہزار 864 چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی  523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا اور 7 گرفتار کرلیے ۔9 ہزار 888 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کی  360 گراں فروشوں کو جرمانہ کیاگیا۔ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کےدوران11 افرادگرفتار ہوئے  1 ایف آئی آر درج کی گئی۔12 ہزار 266 مقامات سے چینی نرخ کی چیکنگ کی گئی ۔ 627 ناجائز منافع...
	سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے.  صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی.   سیمنٹ سستاہوگیا    دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز...