2025-11-13@12:59:36 GMT
تلاش کی گنتی: 901
«کے عہدے کیلیے»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے خلاف درج مقدمات اور سزاؤں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سزاؤں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حسان خان نیازی ،شیرشاہ خان اور شاہریز خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے سزائیں انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے سزائیں فوری طور پو ختم کیا جائے۔ حکومت کی عددی اکثریت کی وجہ سے قرارداد کو ایوان نے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پیر بابا اور اطراف کے علاقے گزشتہ رات اچانک سیلابی تباہی کا منظر پیش کرنے لگے، جب موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، اور پانی گھروں، گلیوں اور بازاروں تک جا پہنچا۔ مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں، جن میں مقامی آبادی کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ درجنوں خاندان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق، بٹئی اور قدر نگر کے علاقوں سے پانی کا بہاؤ تیزی سے پیر بابا خوڑ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ سے نمٹنے کیلیے تیاری ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے 8 سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر...
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو گئے، جہاں وہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔ روانگی سے قبل سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25 ویں سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ بیجنگ میں فاشزم پر دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ چین کے ساتھ پاکستان کی ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون...
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور فوری تشخیص اہم ہے۔ مائیکل کلارک نے کینسر کی جلد تشخیص کیے جانے پر ڈاکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ View this post on Instagram A...
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی بولی کا امکان ہے جس کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیو ڈیلیجنس شروع ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ڈیو ڈیلیجنس میں 4 کنسوریشیم شریک ہیں اسٹیٹمنٹ آف کوالیفائیڈ 5 کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔ اعلامیے میں مطابق ایک کنسوریشم کرائیٹریا پر پورا نہیں اترا اسے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں پی آئی اے کی بولی کا ارادہ ہے جبکہ سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی...
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔ جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی،...
اسلام آباد: حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہے، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ تمام متعلقہ حکام، ڈویژنل انتظامیہ اور...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک اہم ڈیل کے لیے تیار ہیں، جس میں یوکرین میں جاری جنگ اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فالواپ ملاقات کے لیے تین ممکنہ مقامات بھی ذہن میں رکھے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کے خدشے نے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان واضح نہیں، لیکن وہ کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات کے بعد وہ یوکرینی صدر سے بھی...
اسرائیل کے دائیں بازو کے شدت پسند وزیر خزانہ بیتزالل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے حساس ترین علاقے E1 میں غیر قانونی یہودی بستی کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیلی وزیر اسموٹریچ نے راتوں رات مشرقی یروشلم کے علاقے کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو کے شدت پسند وزیر خزانہ بیتزالل اسموٹریچ نے مغربی کنارے کے حساس ترین علاقے E1 میں غیر قانونی یہودی بستی کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ...
یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے اور تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ چودہ اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر پیغام ماضی دیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاضی محمود الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے بزرگوں اور والدین سے معلوم ہوا کہ جب قائد اعظم یہاں تشریف لائے تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ قائداعظم نے میک موہن، جو اب صادق شہید پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں تاریخی تقریر کی۔ قائدِ اعظم نے انگریزی میں تقریر کی، ان...
راولپنڈی : سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں نے موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کمپیوٹر اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تکامل ہولڈنگ سعودی عرب کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے جس کے تحت وہ مملکت میں بلیو کالر جابز کے اہل قرار پائیں گے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اسسمنٹ انچارج لائسنس برانچ، نیفڈیک نمائندے اور اسسمنٹ افسران موجودگی میں ہوا۔ سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد...
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات 2025 کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان نتائج کے مطابق اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کو الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ دیگر اراکین میں ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر یوسف فاروقی، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، ڈاکٹر منزہ بتول شامل...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک، افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی...
وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کو محض نمبرز کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، اس ڈیٹا کو پالیسیوں اور منصوبوں کو وضع کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جس سے ہماری قومی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے ’’ڈیٹا کی تشریح اور اس کے استعمال‘‘ کے موضوع پر منقعد تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، بیورو آف اسٹیٹکس، تعلیم، صحت، معیشت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں تعلیم، صحت، معیارِ زندگی، پانی و...
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
جنوبی افریقا سے زرافوں کی بڑی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ 12 زرافے درآمد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 9 لاہور سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔ یہ زرافے خصوصی انتظامات کے تحت بذریعہ فضائی راستہ لاہور پہنچیں گے۔ مدثر حسن کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد زرافوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں کم از کم 15 دن سے ایک ماہ تک ان کا مکمل طبی معائنہ اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت یابی کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں عوام کے لیے نمائش میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زرافوں کی شپنگ...
اسلام آباد: بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے ہیں اور فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جواب کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو بھارتی ایئرلائنز رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 4.1 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور یہ خسارہ 24 اپریل سے 30 جون2025 کے دوران اوور فلائنگ آمدنی میں ہوا۔ 2019...
کراچی: متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف نے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 4 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ امدادی رقم چند روز میں وفاق کی جانب سے جی بی حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گل بر خان نے ملاقات کی اور انہیں جے بی میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے...
ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب...
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں تمام پاکستانیوں اور ایران، افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بلند خان جونیجو، عقربہ فاطمہ،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کائونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور...
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔ کاؤنٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے...
نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت طے کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دو ریاستی حل کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دنیا بھر کے 125 سے زائد ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔ سات صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مسودے میں دو ریاستی حل کے قیام پر زور دیتے ہوئے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک آزاد دنیا ہے جسکو اب ایلون مسک بھی کنٹرول نہیں کرسکتا تاہم جو شخص اخلاقیات یا ملکی مفاد کے خلاف باتیں کرے اُس کے احتساب کیلیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ’سیاسی عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمنیار میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ اب ملک کا سماجی اور سیاسی ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ میں بھی سب کو مشکوک انداز سے دیکھتا ہوں اور یہ ہی روش سب نے اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت ساری خرابیاں ہیں مگر یہ...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس گروپ کا متوقع نتیجہ کم و بیش مزید 15 روز کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اس نتیجے کے 1 لاکھ 80 ہزار طلبہ منتظر ہیں اور 1 لاکھ طلبہ پورٹل کے ذریعے سرکاری کالجوں میں داخلوں کی درخواستیں بھی دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں یہ نتائج 31 جولائی کو جاری ہونے تھے جبکہ میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے بھی یہ نتائج بروقت جاری کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم میٹرک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اب ایسا ممکن نہیں رہا اور بہت کوششوں کے ساتھ میٹرک سائنس گروپ کا نتیجہ اگست کے دوسرے ہفتے...
اگر آپ سری لنکا کی خوبصورت ساحلی پٹیوں، گھنے جنگلات اور تاریخی مندروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو اب خوابوں کو حقیقت بنانے کا وقت آ گیا ہے اور وہ بھی بغیر ویزا فیس ادا کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے دنیا کے 40 ممالک کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ سری لنکا کے وزیر سیاحت وجیتھا ہیراتھ نے بتایا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سری لنکا دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔ حکومت کو اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ...
خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل درگئی کے علاقے خرکی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ بونیر میں پیش آیا جہاں تحصیل گاگرہ کی یونین کونسل موضع باجکٹہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مقتولین کی شناخت...
اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا چھوٹ کی تصدیق کر...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کااعلان کرنے جا رہا ہے اور اس وقت سب کی نظریں اس فیصلے پر جمی ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔ ماہر معیشت کے طور پر میری رائے میں موجودہ حالات میں شرح سود کو تبدیل نہ کرنا ہی دانشمندی ہے، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں شرح سود میں نمایاں کمی دیکھی ہے ، جو 22 فیصد سے گھٹ کر مئی 2025 میں 11 فیصد تک آ چکی ہے۔ یہ صرف کمی نہیں بلکہ پالیسی میں ایک واضح تبدیلی ہے۔ اگرچہ اس سے قرض داروں کو ریلیف ملا اور معیشت کو سہارا دیاگیا لیکن اس...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر آپ کسی کو حقیقی طور پر جگانا چاہتے ہیں تو اپنی جماعت اور اپنی حکومت کو خط لکھیں، حکومت اور انتظامی معاملات چلانے کیلیے آپ (گورنر) کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ مشورے...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی 2 دوسری بیویاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔ یہ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دینا پڑے گا۔ نیویارک، عالمی امن کے قیام کیلیے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنےاور عالمی امن کیلیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی چیلنجز کے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ نائب وزیراعظم نے کاہ کہ سلامتی...
میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک سمیت اپنے پلیٹ فارمز پر بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے ٹولز اور اَپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں نوجوان صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ میں بہتری، عریانیت کے تحفظ میں وسعت اور بچوں پر مشتمل بالغ افراد کے زیرِانتظام اکاؤنٹس کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ اب نو عمر نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس پر یہ وضاحت زیادہ واضح انداز میں نظر آئے گی کہ وہ کس سے میسج پر بات کر رہے ہیں، جیسے کہ حفاظتی تجاویز، اکاؤنٹ کب بنایا گیا اور ایک ہی وقت میں کسی میسج بھیجنے والے کو بلاک اور رپورٹ کرنے کا نیا آپشن شامل ہے۔ صرف جون کے...
انسداد دہشت گردی روالپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے تین مقدمات کی جلد سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جولائی کو سماعت مقرر کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پراسیکوشن نے درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کی درخواست میں تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 3393، تھانہ واہ کینٹ کا مقدمہ نمبر 839 تھانہ نصیر آباد کا مقدمہ 1862 جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے تینوں مقدمات کو 25 جولائی کی سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان اور وکلا کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی...
اسلام آباد: توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل راؤ عبدالرحیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سوموٹو اختیار استعمال کیا۔ سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے الزامات کے جواب میں ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کریمنل...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، جس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال 87 میٹرک ٹن چینی پیدا کی گئی اور اس سال یہ 84 میٹرک ٹن رہی۔ پچھلے سال 77 شوگر ملز نے کرشنگ کی جب کہ اس سال 79 ملز نے کی ہے۔ قیمتوں...
امارات اسلامیہ (افغان طالبان) کی حکومت نے مقامی انجینئرز کی جانب سے تیار کردہ بس کو نمائش کیلیے پیش کردیا۔ ایک روز قبل افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مقامی سطح پر تیار کی گئی بس کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مقامی انجینئرز نے انہیں تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے خود اس بس میں سفر کیا ہے جو بہت آرام دہ رہا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جب چند روز قبل قومی بس بنانے کا اعلان کیا تو بہت سارے لوگوں نے اسے پروپیگنڈا اور جھوٹ کہا تھا اور خوب تبصرے بھی کیے تھے۔ ???????????????????????????????????????????????????? د #افغانستان په تاریخ کې د لومړي ځل...
انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں میگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 میگ 21 طیاروں میں سے تقریباً 490 میگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات میں اطلاع دی گئی ہے کہ میگ-21 طیاروں کے ریٹائرمنٹ کی تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ ایئر بیس پر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگ-21 کے ریٹائرمنٹ کی تقریب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف 16 روز کے میں 5 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب ایران میں افغان باشندوں کے اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی ریاستی میڈیا پر حالیہ دنوں ایسی ویڈیوز نشر کی گئی ہیں جن میں بعض افغان شہریوں کی جانب سے اسرائیلی اداروں کے لیے جاسوسی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ان اعترافات کے بعد ایرانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوامی سطح پر تمام افغان مہاجرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بور ڈ نے آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر عرفان خان نیاز کریں گے، شاہینز کے اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز عبدالصمد، احمد دانیال اور فیصل اکرم اور حیدر علی کو شامل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹنگ آل راؤنڈر معاذ صداقت، اسپنر مہران ممتاز، ٹاپ آرڈر بلے باز خواجہ نافع اور محمد غازی غوری کو بطور وکٹ کیپر پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے اہم دورے کے لیے پاکستان شاہینز کا 18 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا۔17 جولائی سے شروع ہونے والے اس دورے میں پاکستان شاہینز انگلینڈ کے خلاف 2تین روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ دورہ نہ صرف ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نایاب تجربہ ہوگا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی آئندہ نسل کی تیاری کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جنہیں حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی پرفارمنس کے باعث خاصی پذیرائی ملی ہے۔ سعود کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ان اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ آزمایا جائے گا، جن میں سے 11...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعہ پیش آیا ہے، بیتی کی دوا لینے کے لیے رقم نہ ہونے پر پریشان اور بے بس باپ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں ایک قرض میں ڈوبے باپ نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر لائیو آکر ناظرین سے اپنی بیٹے کے لیے ’’انسولین‘‘ خریدنے کے لیے مدد مانگیپولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور لوگوں کا قرض چکانے کے لیے رقم تو دور کی بات اس کے پاس اپنی بیٹی کی دوا لانے کے...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے...
کراچی: پولینڈ کی ایگا سوائیٹک نے سوئس پلیئر بیلنڈا بینسک کو مات دے کر پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایگا سوائیٹک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں فتح کیلیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی، ایک گھنٹے اور 11 منٹ میں میچ جیت کر فیصلہ کن معرکے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ایگا سوائیٹک کا مقابلہ امینڈا انیسمووا سے ہوگا جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون ارینا سیبالینکا کو 3 سیٹس پر مشتمل مقابلے میں زیر کیا تھا، وہ بھی پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ سیبالینکا نے تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی پائی تھی مگر اس بار بھی آل انگلینڈ کلب پر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ ادھر مینز سنگلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور بروقت نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیلیے تمام متعلقہ محکموں، بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کے درمیان مکمل رابطہ، تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ مٹیاری میں مون سون 2025ء کی پیشگی تیاریوں، ڈی سِلٹنگ اور ڈی واٹرنگ پلان سے متعلق بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ہمراہ منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی، مشینری کی دستیابی، عملے کی حاضری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل...
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے یا سیاحت کیلیے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے تاہم سیاسی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانوی شہری ہیں،وہ پچھلی دفعہ بھی آئے تو پاکستان کا ویزہ لے کر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی بیرون ملک جا کر حکومت کیخلاف سیاسی احتجاج نہیں کر سکتے، آئین ہے جو بھی پاکستان کی شہریت رکھتا ہو وہ پر امن احتجاج کر سکتا ہے، یہ حق صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین کے ساتھ ’’تعمیری بات چیت‘‘ کے بعد اسرائیل نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے فوری نوعیت کے متعدد اقدامات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس کاکہنا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی حالیہ قراردادوں اور یورپی یونین کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں اسرائیل نے ایسے نمایاں اقدامات پر آمادگی ظاہر کی ہے جن سے غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، یہ اقدامات آئندہ چند دنوں میں نافذ العمل ہوں گے۔کایا کالاس کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور یورپی یونین اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بڑے پیمانے پر امداد براہِ راست غزہ...
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ کی شام شروع ہونے والے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔ کیمپ کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جبکہ کیمپ کی ابتدا کھلاڑیوں کی جسمانی ورزشوں سے ہوئی۔فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ بعد ازاں نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کاوشیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ فیلڈنگ کوچ شین میکر موٹ اورگرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ہیریٹج ٹوارزم کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ کے تحت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔ صوبے کے مختلف عجائب گھروں کی اَپ گریڈیشن کے لیے 295 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ باہو ڈھیری ضلع صوابی کے لیے 45 ملین، پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی عمارتوں کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کے لیے 33.8 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ رانی گٹ ضلع بونیر پر 40 ملین، تخت بھائی آثار قدیمہ ضلع مردان پر 30...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری بات چیت اس وقت غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک پر مرکوز ہے، جس کا مقصد بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کاروں کی کوششوں کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، اس وقت ہم ایک ایسے فریم ورک پر بات کر رہے ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ترجمان کے مطابق جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی تفصیلات یا ٹائم لائن دینا قبل از وقت ہے کیونکہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے سیزن 4 میں اسکواڈ سیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس میں بڑے کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوگی۔سیزن 4 کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ایونٹ سے متعلق آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔آئی ایل میں جن کھلاڑیوں کو واپسی ہوگی ان میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ فی الحال ابتدائی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم امکانات موجود ہیں، نیلامی کے عمل میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے...
اسلام آباد: سپریم کورٹٰ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے قابل قبول ہونے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو میں اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کی توثیق کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اسکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے اپنے تمام ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں یکم جولائی 2025ء سے 7 فیصد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافے کے نوٹیفکیشنز جاری کیے جا چکے تھے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدرِ مملکت نے پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے سویلین پنشنرز، دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں پر ہوگا۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان تمام پنشنرز کو بھی دیا جائے گا جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر...
پشاور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔ توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پالیسی ترمیم کا مقصد براون فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔ ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور اور سرمایہ کاروں کے اعتماد...
لاہور:پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کیلیے تیار ہے، پی سی بی نے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا، 2 نئی فرنچائزز سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں آئندہ سال اپریل اور مئی کے دوران ایکشن میں ہوں گی جبکہ میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخیں فائنل کر لیں، 8 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا، یوں ایک بار پھر پاکستانی لیگ بھارتی لیگ کو ٹکر دے گی، میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں فرنچائزز نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے درگاہ حضرت میاں میر میں ہدیۃ الہادی کے زیراہتمام ساتویں محرم کی شہادتِ حسینؓ کانفرنس، شیعہ سنی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتِ حسینؓ باطل، ناجائز اقتدار کے خاتمے کے لیے عظیم جہاد تھا۔ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول ؐکی شہادتیں ملت اسلامیہ کے لیے اتحاد کا پیغام ہے۔ شیعہ سنی تفریق نے یزیدیت کی تباہ کاریوں کو پھیلایا اور حسینیت کا راستہ روکا ہے۔ کائنات کا مالک و خالق اللہ تعالیٰ ہے۔ انسانوں کی تربیت کے لیے انبیاء و رسُل اور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور دین کی تکمیل محمد مصطفیؐ کی ختم نبوت کے ذریعے ہوگئی۔ امام حسینؓ نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کاکہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی چاہتا ہے تو اسے پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ باہمی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔بلاول زرداری نے واضح کیا کہ ہم نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں ایک ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نہیں دے سکتے، بھارت نے پچھلے دہشت گرد حملوں کے بعد نہ تو اپنے شہریوں کے ساتھ شواہد شیئر کیے نہ پاکستان اور نہ ہی عالمی برادری کے ساتھ، اس کے برعکس پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ رہا ہے۔بلاول نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تاریخی مؤقف کو دہراتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، انہوں نے کہا بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آئے ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل...
سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔ ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی نوشہروفیروز کی تحصیل مورو کے گوٹھ ڈیپارجہ کی رہائشی مسماۃ ماروی نے اپنے شوہر کے تشدد اور پانچوں بچوں کو زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی اعجاز علی سولنگی سے 2009ء میں ہوئی تھی جس سے اس کے پانچ بچے پیدا ہوئے جبکہ اس کا شوہر چور، نشئی اور جرائم پیشہ شخص ہے جوکہ اس پر روزانہ شدید تشدد کرتا تھا، حتیٰ کہ دو بار قتل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے ہتھیاروں کے زور پر اس کے پانچوں بچے بھی چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے،...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔
—علامتی تصویر فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کچہری بازار میں کارروائی کی ہے۔ حکام کے مطابق خاتون کا ڈیٹا نکال کر بلیک میلنگ پر موبائل فون مکینک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے مرمت کے لیے دیے گئے فون سے خاتون کا ڈیٹا نکالا تھا۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن اشفاق ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 5 میں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دو، دو جبکہ جمعیت علما اسلام کے حصے میں ایک نشست آئی ہے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی غزالہ انجم اور شاہین حبیب اللہ، پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور ناعمہ کنول جبکہ جے یو آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے نعیمہ کشورخان نامزد رکن ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 21 خالی نشستوں میں سے 8 جمعیت علما اسلام، 6 مسلم لیگ(ن) کو مل گئی ہیں،...
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری...
سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل دریائے سوات میں سیاحوں سمیت...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اُس فیصلے کا حوالہ بھی لیا جا رہا ہے، جو انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف دیا تھا اور جو پارٹی لائن کی خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سوشل میڈیا پر معروف ہونے والے محنتی بچے احمد کو چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی۔ بلکہ مسکن چورنگی کے قریب اسٹوڈنٹ فوڈ اسٹریٹ میں کاروبار کے لیے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ احمد جیسے باہمت نوجوانوں کی سہولت کے لیے ہی فوڈ اسٹریٹ کا تصور متعارف کرایا گیا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ روزگار میں بھی شریک ہو سکیں۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر...
کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں تقریبا 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ترجمان کےـ الیکٹرک کے مطابق اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ ترجمان کے مطابق نیپرا نے پیر کے روز کےـ الیکٹرک کی اپریل 2025 کے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ سماعت میں کےـ الیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے ریلیف کی درخواست پیش کی۔ ترجمان کے مطابق عوامی سماعت سے قبل وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست مؤخر کی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی رقم سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا، جس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کو قومی معیشت کا متحرک شعبہ بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک جامع اور دُور رس منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نہ صرف ملک کے سیاحتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ان کے بھرپور استعمال کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی مناظر، موسمی تنوع اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک کے شمالی علاقوں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیوں، جھیلوں، دریاؤں اور صحراؤں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست دیتے ہوئے 200 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے ور300 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکرنے کی تجویز دی ہے ۔وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔نیپرا تھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تجویز کردہ نرخوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق 700 اور اس سے ذائد یونٹس استعمال کرنے والے کے لیے 47 روپے 69...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہوگا۔ترجمان اوگرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15مکعب میٹر سے زاید ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق روٹی تندور،کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پرسیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مکمل فعال استعمال پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے اہم خطاب کیا۔پولیس چیف نے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پر سیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی،...