2025-11-13@12:59:36 GMT
تلاش کی گنتی: 901

«کے عہدے کیلیے»:

(نئی خبر)
    اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز )قطر نے زور دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے فریقین کے درمیان معاہدے کا سنہری موقع ہے جس سے اسرائیل اور حماس کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مثبت فضا بنی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔ قطری...
    اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام مغل ہوں گے۔...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون رابطہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت  اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔  وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ روبیو نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر  تجارت  بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  مشرق وسطیٰ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے پودوں سے متعلق تحقیق میں مدد کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ “PlantGPT” تیار کر لیا ہے جو پودوں کی فعالی جینیات (functional genomics) کے شعبے میں تحقیق کرنے والوں کو انقلابی سہولت فراہم کرے گا، یہ معلومات چین سائنس ڈیلی کی رپورٹ میں شائع ہوئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق PlantGPT پہلا ماڈل ہے جو پودوں سے متعلق کسی بھی سوال کا درست جواب دے سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر تفصیلی تجزیے بھی فراہم کرتا ہے، یہ ٹول چینی اکیڈمی آف سائنسز، ساؤتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی، اور مشہور تھسنگھوا یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا، جس کی تحقیق معروف سائنسی جریدے Advanced Science...
    ایران میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے جامع انتظامات کیے گئے۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہری، ایران میں محصور ہوگئے تھے جن میں طلباء اور زائرین شامل تھے۔ پاک فوج نے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے گوادر بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے۔ پاکستانی شہریوں کو ایران میں غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا، جس پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے محصور پاکستانیوں کو محفوظ راستے سے واپس لایا گیا۔ پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز کے تعاون سے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی، طبی امداد، رہائش اور نقل و حمل کے مکمل انتظامات کیے۔ ہر...
    کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی نے 25 وزارتوں اور ڈویڑنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا، ایوان نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے جبکہ آٹھ وزارتوں اور ڈویژنوں پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر کارروائی شروع کردی گئی۔وزرات ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کیلیے ایک ارب چھ کروڑ چوراسی لاکھ کا مطالبات زر، وزارت مواصلات ڈویژن کے انسٹھ ارب اکاون کروڑ ستر لاکھ کے تین مطالبات زر، وزارت دفاعی پیداوار کیلیے ایک ارب نو کروڑ تیس لاکھ کا ایک مطالبہ زر، وزارت اقتصادی امور کیلیے بیس ارب چھیاسٹھ کروڑ پینتالیس لاکھ اکہتر ہزار کے دو مطالبات زر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) جمعیت علمائِ اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجی کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہو گا پیپلزپارٹی نے وفاقی سے مل کر سندھ کو یرغمال بنا رکھا ہے یہ بات انھوں نے مجلسِ عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، مہنگائی، بے روزگاری، منشیات کی کھلے عام فروخت، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، مگر حکومت ان سنگین مسائل کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ایسی صورتحال میں عوام کی آواز بننا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور عوام کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے مستقبل کی وباؤں سے نمٹنے کی تیاری کے لیے ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے بایو سیکورٹی سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام جانوروں سے منتقل ہونے والی خطرناک بیماریوں اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مرکز 2033 ء تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اسے لندن کے جنوب مغرب میں واقع سرے کے علاقے میں قائم کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی اعلیٰ سطح کی حیاتیاتی تحفظ کی حامل جانوروں کی صحت سے متعلق تجربہ گاہیں موجود ہیں۔
    کراچی: سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو ملک بھر سے لوگ ملازمتوں کیلیے یہاں کیوں آتے ہیں۔  سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کراچی میں صفائی کے نظام پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اربوں روپے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 1122 ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ سندھ میں ہر شہری کے لیے صحت کی مفت سہولت موجود ہے۔  شرجیل میمن نے سوال کیا کہ اگر کراچی رہنے کے قابل نہیں تو پورا پاکستان یہاں روزگار کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس ہوا، شہباز شریف کی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ یہ خصوصی سب کمیٹیاں عوام اور کاروباری افراد کے درمیان ادائیگیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے، ڈیجیٹل نظام سے متعلق آگاہی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان بنانے اور حکومت اور نجی شعبے کے درمیان لین دین کو آسان بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔وزیراعظم نے کیش لیس...
    اسلام آباد: نیپرا میں کے الیکٹرک کی ایف سے اے سے متعلق ریلیف کی درخواست ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دی گئی۔ کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے کی کمی مانگ رکھی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی پاور ڈویژن نے سماعت کو مؤخر کرنے کی استدعا کی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق کے الیکٹرک سے متعلق ایک نظرثانی درخواست دائر کی ہوئی، ایف سی اے کی درخواست میں ریلیف سے یونیفارم ٹیرف نہیں رہے گا۔ وفاقی حکومت ایف سی اے کی مد میں 21 ارب کی سبسڈی دے چکا۔ حکام نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات مشکلات پیدا کریں گے، ایڈجسٹمنٹ کے لیے فِسکل...
    مودی سرکار کی جانب سے اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں برسوں سے سیکیورٹی وجوہات کی پابندیوں میں اچانک نرمی کر دی۔ بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق ’’مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلو میٹر زمین پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہوگیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی ادارے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے زیر کنٹرول زمین خاموشی سے اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کر دی گئی، مودی سرکار نے...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای انوائسنگ اور سیلز ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی معیاد میں یکم جولائی اور یکم اگست 2025 تک مزید توسیع کردی ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے سافٹ ویئر پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کیساتھ منسلک کروانا ہونگے۔  کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم جولائی2025 سے جبکہ نان کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم اگست2025 سے اپنے...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی بجٹ برائے 2025-26پر اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا بجٹ نہ صرف عوام دشمن بلکہ کراچی دشمن بجٹ بھی ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔ واپڈا کے مطابق کے فور منصوبے کے لیے 40ارب روپے کی ضرورت تھی لیکن وفاقی حکومت نے کے فورمنصوبے کے لیے صرف 3.2ارب روپے مختص کیے جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بھی کے فور منصوبہ کے لیے عملاًکچھ نہیں رکھاجس کا واضح مطلب ہے کہ کے فور منصوبہ تقریباً بندہونے کے قریب ہے ۔کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام جو سالانہ 3ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیںلیکن کراچی کی 60فیصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال اور مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل کے اندر بے چینی کی لہر تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔صہیونی ریاست کے سرکاری بیانیے اور عسکری دعووں کے برعکس عوامی سطح پر اس جنگ کے طویل ہونے اور اس کے تباہ کن اثرات سے متعلق سنجیدہ تشویش جنم لے چکی ہے۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی شہروں کی سڑکوں پر ایسے بل بورڈز نظر آ رہے ہیں جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صاف لفظوں میں اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنگ میں کودیں اور اس تنازع کو ختم کروائیں۔اسرائیلیوں کی جانب سے یہ عوامی مطالبات اس وقت سامنے آئے، جب اسرائیلی حکومت اور فوجی ترجمان مسلسل اس بات کے دعوے کررہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ہے،  جب ملک کو بجلی کی پیداوار، تقسیم اور مالیات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔اقتصادی ماہرین کی جانب سے حکومت کی اس اسکیم کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کا مستقل حل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی ری فنانسنگ اسکیم ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے، جن میں سب...
    مستحق افراد کو بیرون ملک میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات ہوئی جس میں بے نظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمتوں پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور اُن کے اہل خانہ کو ہنرمند پروگرام کے ذریعے خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی روزگار کے موقع پید ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا...
    مریم اورنگزیب— فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایک ہزار 240 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے رکھا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا، ماحولیاتی شعبے میں خطرات میں کمی لانے کا سنگ میل عبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے اقدامات کے لیے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقے رائج کرنے کےلیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے تمام شعبوں میں اقدامات کےلیے حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ اختیار کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اسپتال میں موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ ایم آر آئی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی آزادی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما ریحان راجپوت افروز شورو اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان سے وفاداری اور عوام سے سچائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق قید کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عمران خان جعلی عوامی نمائندوں کے دعوے داروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت زیادتی اور ظلم کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں گے۔ لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے اور ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔ نواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے اقامہ اور دیگر اہم عوامل کے لیے میڈیکل کی شرائط میں نئے قوانین لاگو کردیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقامہ سمیت ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی میڈیکل کے نئے قوانین عاید کردیے گئے ہیں۔ امارات الیوم کے مطابق یو اے ای اور دبئی حکومت کی جانب سے صحت کے نئے قانون کے ضوابط کی منظوری دے دی ہے، جن پر آئندہ ماہ جولائی کے اختتام تک نافذ العمل ہوگا، صحت کے نئے قوانین کا اطلاق اقامہ کے اجرا، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول پر بھی کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق خاندان کے افراد کے میڈیکل ٹیسٹ...
    اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں امریکا سے مدد مانگ لی۔ عالمی خیبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا سے پیل کی ہے کہ فورڈو جوہری تنصیب جیسے مضبوط اہداف پر حملوں کے لیے مدد کرے۔ یائر لاپید نے سی این این سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی یہ جوہری تنصیب محض اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر وزیراعظم یائر لپیڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی اپیل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ مثبت جواب دیں گے۔ انھوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوجی کارروائیاں تب تک جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد کے شہری جہاں جھلسا دینے والی گرمی سے نڈھال ہیں، وہیں موسم کی شدت سے ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی خوشخبری سنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جو موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے نے سندھ کے مشرقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نم ہواؤں کا داخلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    شہر قائد کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ میں لڑکی سے ملنے کیلیے آنے والے آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے  بنگالی پاڑہ سیکٹر 34 بی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لڑکی کا بھائی اور نوعمر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 24 سالہ زینب دختر ظہیر اور 26 سالہ رضوان ولد راشد کے نام سے کئی گئی جبکہ فائرنگ کے دوران جھگڑے میں چوٹ لگنے سے زخمی لڑکی بھائی 22 سالہ ایوب اور 12 سالہ حبیبہ کے نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جستجو فاؤنڈیشن، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل اور عیسیٰ لیب کی جانب سے حیدرآباد کے نارا جیل میں عید کے موقع پر قیدیوں کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں جیل کے افسران اور قیدیوں نے شرکت کی، تقریب میں عید کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ قیدیوں میں کھانا اور ٹھنڈے مشروبات بھی تقسیم کئے گئے، اس موقع پر موجود جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ ندیم احمد شیخ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مسعود جیک، مائیکل سلیم، حارث امین بھٹی، جستجو فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن صدف رضا وڑائچ، رضا وڑائچ، عبدالوہاب منشی ایڈوکیٹ، پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، عمران گھرانو، سعد اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔جیل میں منعقدہ تقریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران صوبوں اورسپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبے کے لئے 253230 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 1590 ملین روپے ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7641 ملین روپے،سندھ میں ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی اسکیموں کے لئے 66282ملین روپے ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے 545 ملین روپے ، پی ڈبلیو ڈی کے تحت خیبر پختونخوا کے لئے 2063 ملین روپے ، بلوچستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں صحت کے شعبے کے 21 اہم منصوبوں کےلیے 14.3 ارب روپے مختص کر دیئے، جو گزشتہ برس کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔  بجٹ تقریر کے دوران وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ یہ رقم بیماریوں کے مؤثر تدارک، جدید طبی انفرااسٹرکچر کے قیام اور تمام شہریوں کو یکساں طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے قیام کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت میں ایک فلیگ شپ ٹیریٹری کیئر اور ٹیچنگ فیسلیٹی کے طور پر...
    حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے ایف بی آر کے اختیارات میں مزید بے پناہ اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کے ساتھ ساتھ ٹیکس فراڈ میں معاونت کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، جس میں معاونت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے گا۔ فنانس ایکٹ کے مطابق ایف بی آر کو نئے کارگو ٹریکنگ سسٹم کے تحت چینی سمیت دیگر اشیا کی ترسیل اور انکے گوداموں کی مانیٹرنگ کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے فائلرز، نان فائلرز، لیٹ فائلر کی کٹیگریز ختم کردی گئی ہیں جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت کا اختیار سب کو دے دیا گیا ہے۔ پانچ کروڑ روپے سے کم مالیت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں اضافے کی تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور مغربی کنارے میں 2915 جانور قربان کیے ہیں۔قربانی کا گوشت فلسطینی مہاجرین، یتامیٰ، بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا گیا جب کہ گوشت کی بڑی مقدار کو پراسیس کر کے ٹن پیک میں محفوظ کیا گیا ہے جو بارڈر کھلتے ہی غزہ کے اندر بھیجا جائے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مصر میں موجود غزہ مہاجرین کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے فلسطینی زخمیوں کی اسپتال میں تیمارداری کی، یتیم بچوں کے ساتھ عید فیسٹیول میں شرکت کی، تحائف اور امدادی سامان تقسیم کیا اور مہاجر خاندانوں کو...
    ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے مسلم ممالک کے قائدین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔ ظہرانے میں عالم اسلام کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے وحدت اور اتحاد سے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ظہرانے سے مفتی اعظم فلسطین اور وزیر اوقاف شام نے بھی...
    اسرائیلی فوج نے انسانی امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا اور اس پر موجود تمام رضاکاروں کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی ’’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘‘کا حصہ تھی جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن پر رواں دواں تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کے بعد اس کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں کنٹرول سنبھال لیا۔ کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کردیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک...
    چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے .پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان...
    پشاور: عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔
    مراکش کی حکومت نے تعلیمی سال 26-2025 میں پبلک انسٹی ٹیوشنز آف ہائر، ٹیکنیکل اور پروفیشنل ایجوکیشن میں پاکستانی طلبہ کیلیے 10 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ اے پی پی کے مطابق میڈیکل اسٹڈیز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، ویٹرنری سائنسز اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں اسکالرشپس پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کیلیے ہیں۔ طلبہ اہلیت کے معیارات بشمول تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کے مطابق انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، یا پی ایچ ڈی پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات 12 جون 2025 ہے۔ درخواست دہندگان کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ضروری ہے اور ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔ انڈرگریجویٹ پروگراموں کیلیے امیدواروں نے...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلیے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔ پشاور میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ ہے جس نے 1947 کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور میں خیبرپختونخوا کو غیور، دلیر عوام کی سرزمین سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین اور عوام کے جو بھی مسائل ہیں حکومت انہیں حل کرے گی۔ قبائلی زعما، گورنر اور وزیراعلیٰ، کورکمانڈر کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کے بلوں میں کمی کیلیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کروانے، صحافی کالونی فیز ٹو کیلیے روڈا سے زمین خریداری کیلیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ منتقلی جبکہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو گرانٹ منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    کے پی ٹی حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سروے آف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون سے زمین کی حد بندی کا تفصیلی سروے کیا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلئے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے جن 2 امدادی مراکز پر فائرنگ کی گئی وہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) کے زیر انتظام تھے۔ خیال رہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیش (GHF) امریکا اور اسرائیل کی حمایت امدادی تنظیم ہے جس کے مراکز کو سب سے محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔ اس واقعے سے یہ تاثر ابھرا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو ٹریپ کیا گیا اور جن مراکز کو وہ محفوظ سمجھ کر امداد کے لیے جمع ہوئے۔ وہیں اُن پر گولیاں برسائی گئیں۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ اسرائیلی فوجی ٹینکوں...
    وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے  اور اصلاحات کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں۔ ایف بی آر کے امور کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم  اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت  کی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔  انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔  "...
    اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)  کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،  جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
    مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے  آگئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف  کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔یاد رہے کہ  اس سے قبل 2021...
    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سازی کے حوالے...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    اسلام آباد: ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہورہا ہے۔  اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی نمازمغرب کے بعد چاند کی رویت دیکھے گی۔ مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد انہیں مرکزی کمیٹی کو پہنچایا جائے گا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین...
    متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔ تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس متحدہ عرب امارات میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔ نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور...
    وزیراعظم شہباز شریف آج بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔   Tagsپاکستان
    پشاور: ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فسلیٹیشین ڈیسک قائم کر دی ہے، جس کا افتتاح ای ٹی او اشفاق خان کیا۔ سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ فوری فراہم کر کے ریئل ٹائم چالان جاری کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر و صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد صراف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی نے کہا کہ فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام میں سیکرٹری...
    وزیراعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے پر اتوار کے روز اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔  
    الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔ حافظ محمد سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکزی امیر ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی...
    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ نیا ٹیرف منظور کرلیا گیا، جس میں کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو 43 ارب روپے سے زائد کے یوز آف سسٹم چارجز ریونیو کی اجازت دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2023 سے 2030 تک کے لیے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (Multi-Year Tariff) کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اوسطاً 3.31 روپے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق سال 2024-25 کے لیے کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن نظام سے 50.284 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ...
    راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم کی قیادت میں مثبت اقدامات کر کے معاشی استحکام کو ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (Anna Bjerde) کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹرنرشپ کی بدولت پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے...
    اسلام آباد: شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبرہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی درخواست پر سماعت ہوئی،   جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق  درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ تفصیلی سماعت کے بعد نیپرا نے کےالیکٹرک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، جس کا تفصیلی فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ...
    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی لگانے سے متعلق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جے یو آئی رکن عالیہ کامران کے مطالبے پر ارکان کی گنتی کی گئی جس پر حکومتی ارکان 99 جبکہ اپوزیشن 44 نکلے۔ حکومتی ارکان زیادہ ہونے کے باعث تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔ آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لیے بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ منظور کیے گئے بل میں تجویز دی گئی کہ قدرتی گیس یا آر ایل این جی پر چلنے والے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کی جائے اور لیوی کے...
    لاہور: بچے محفوظ پنجاب محفوظ کے نعرے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر اور جامع آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بچوں کو جنسی بدسلوکی جیسے حساس اور اہم مسئلے سے آگاہ کرنا اور انہیں خود حفاظتی طریقے سکھانا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں ایک خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، جس کا مرکزی موضوع ’’گڈ ٹچ‘‘اور ’’بیڈ ٹچ‘‘ سے متعلق بچوں کی تربیت ہے۔ اس سیریز میں دو مرکزی کردار ’’حیاء’’ اور ’’بہادر‘‘متعارف کروائے گئے ہیں، جو بچوں کو آسان اور دلچسپ انداز میں ذاتی حفاظت...
    وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
    لاہور:پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی...
    جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامیہ کالج پشاور  میں ہراسگی کیس کے الزام میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر...
    پشاور: اسلامیہ کالج پشاور  میں ہراسگی کیس کے الزام میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ اعلی سطح کا وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس  وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی...
    وزیراعظم کا برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو کہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا۔ زیرِ نظر فیصلے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو کہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا۔ زیرِ نظر فیصلے سے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مہنگائی کی شرح کو بھی قابو میں رکھا جا...
    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری، تعلیم اور بااختیاری کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل انقلاب میں پیچھے نہ رہ جائیں بلکہ صفِ اول میں کھڑے ہوں۔  وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈیجیٹل معیشت میں پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب نے پاکستان میں قائم مقام امریکی...
    روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف عمران خان ہیں، کسی کو شک ہے تو کیا کرسکتی ہوں، احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبریں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے مجھے سمجھ نہیں  آرہی ہے یہ خبر کہاں سے آئی  ہے؟ بانی سے ہم نے یہی سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ نون لیگ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی...
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی...
    کراچی:پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے 10 بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔ ماڑی انرجیز کے خط کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل،...