2025-11-17@20:23:44 GMT
تلاش کی گنتی: 25348

«اور بہو»:

(نئی خبر)
    انقرہ (ویب ڈیسک)ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انقرہ کا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن (ڈی ایم ایم) نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشیال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بعض اداروں میں جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی رپورٹس غلط ہیں۔ بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ کا بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں سے تعلق ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کو لاجسٹک، سفارتی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز...
    مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت کی اور متاثرین اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں سوپور اور آس پاس کے گاؤں سے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ موم بتیاں اور پلے کارڈز اٹھائے لوگوں نے امن و اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کینڈل مارچ کے شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی...
    آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔مجوزہ آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گا۔مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
    جاپان کی ایک 32 سالہ خاتون کانو نے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ اپنے ڈیجیٹل ساتھی ’کلاس‘ سے علامتی شادی کرلی، یہ شادی قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں مگر خاتون کے مطابق یہ ان کے لیے ایک حقیقی اور جذباتی رشتہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلی جینس نے نوجوان کو خودکشی پر کیسے اکسایا؟ اوکایاما شہر میں منعقدہ اس تقریب میں روایتی انداز اپنایا گیا جس کا اہتمام ایک ایسی کمپنی نے کیا جو ورچوئل یا خیالی کرداروں سے شادی کرنے والوں کے لیے تقاریب منعقد کرتی ہے۔ کانو نے تقریب کے دوران آگمینٹڈ ریئلٹی چشمے پہنے جن کے ذریعے وہ اپنے مجازی شوہر کلاس کی مکمل قد و قامت میں تصویر دیکھ رہی تھیں۔ دونوں نے ان ہی...
    بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کل (جمعہ) تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق اہم قانون سازی پر بحث کرے گی اور قانون کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے قبل اس قانون سازی کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ نئے ضوابط آئین کے آرٹیکل 243 میں ہونے والی حالیہ ترمیم کے مطابق ہوں گے۔ باوثوق پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ترمیم شدہ آئین میں درج ہے کہ وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف (جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے فروغ اور مشکل حالات میں تعاون پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکا کی اس دوستی کو یاد رکھے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب سری لنکا نے دوستی اور کھیل کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا، پوری قوم سے درخواست ہے کہ میدانوں کا رخ کریں اور کرکٹ کے کھیل کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی سری لنکا کے جذبہ خیرسگالی کو...
    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فل کورٹ اجلاس کل (جمعہ) نماز سے قبل منعقد ہوگا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا جائےگا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنہور نے بھی فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام لکھا گیا خط منظرِ عام پر آیا، جس میں انہوں نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ خط میں کہا گیا کہ فل کورٹ میٹنگ بلا...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔سابق...
    شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پرایک اورشہری کوقتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کے علاقےشاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں گھرمیں دوران ڈکیتی پیش آیا۔ مقتول نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورتین بیٹیوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈکیت مقتول کے گھرمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تومقتول نے مزاحمت کی جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ شاہد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اوقمرعباس نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے...
    راولپنڈی: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے ڈمپرز کھڑے کرکے ایک طرف کی ٹریفک کی روانی روک دیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی...
    — فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کر دیں۔انہوں نے کہا کہ آج مٹھائی بنتی ہی نہیں، آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔سینیٹر کا کہنا ہے کہ سی ایم کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیر اعظم اور صدر سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ جولائی نیشنل چارٹر میں تجویز کردہ سیاسی و آئینی اصلاحات کو نافذ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار جمعرات کی دوپہر قوم سے خطاب میں پروفیسر یونس نے عبوری حکومت کے اس منصوبے کی تفصیلات بیان کیں، جس کے تحت چارٹر میں طے شدہ اصلاحاتی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ خطاب ان کے دفترسے عبوری حکومت کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد نشر کیا گیا، جسے بی ٹی وی،...
    سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے منظوری کے عمل میں حصہ لیا اور منظوری دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم خواہشات کی فہرست پر چلیں تو اس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑ دی گئی تھی، 27ویں آئینی ترمیم پہلے ہی اس ایوان سے منظور ہوچکی ہے۔ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ قومی اسمبلی میں یہ ترمیم گئی تو خود انہی ارکان نے اس میں موجود غلطی کی نشاندہی کی تھی، جسے اب درست کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق ایک ابہام رہ گیا تھا، جسے دور کیا...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث حکومت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہو سکتی ہے۔ صدر کے مطابق نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں پانی کی راشننگ کا نظام نافذ کیا جائے گا، اور اگر اس دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانے کی نوبت آسکتی ہے۔ ایرانی حکام نے انکشاف کیا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے، اور شہریوں کو اس بارے میں پیشگی آگاہ...
    سعودی دارالحکومت ریاض میں طبی وجراحی ماہرین نے جسمانی طور پر جڑی ہوئی جمائیکا کی سیامی بچیوں (ازاریا) اور (ازورا) کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ سعودی ’الاخباریہ‘ چینل کے مطابق ابتدائی جراحی کی تکمیل کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر کے مطابق دونوں بچیاں 28 جولائی کو مملکت پہنچی تھیں۔ اسپتال میں داخلے کے اُن کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔ طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے...
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو خود کش دھماکا ہوا ہے اس کے مجرموں تک پہنچ  چکے ہیں، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا، خودکش حملے کرانے والوں تک پہنچ چکے ہیں، وانا...
    بینکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والا جنگ بندی معاہدہ چند ہی دنوں میں ناکام ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، سرحدی علاقے میں جمعرات کو فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ یہ جھڑپیں تھائی لینڈ کے صوبے سا کیؤ اور کمبوڈیا کے صوبے بانتیے مین چیے کے درمیان واقع علاقے میں ہوئیں۔ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُن مینیٹ نے تصدیق کی ہے کہ ملک...
    سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں قومی اسمبلی کی جانب سے کی گئی مزید 8 ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ ترامیم کے حق میں 64 جبکہ مخالفت میں 4 ارکان نے ووٹ دیا۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا، جس کی پہلے شق وار منظوری دی گئی اور پھر حکومتی اور اپوزیشن لابی میں جا کر حمایت کرنے اور مختلف کرنے والوں نے دستخط کیے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔ سینیٹ میں چونکہ حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت یعنی 64 ارکان کی حمایت حاصل...
    صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو فروغ...
    دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے بتایا ہے کہ جب ان کا رحجان دین کی طرف ہوا تو وہ چاہتی تھیں کہ آن لائن موجود ان کے ڈرامے اور ویڈیوز کسی طرح ڈیلیٹ ہو جائیں، تاہم بعد میں انہوں نے اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیا۔ سارہ چوہدری نے حال ہی میں اسامہ طیب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور مذہبی سفر کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے والدین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتی تھیں، جیسے گھر اور گاڑی وغیرہ۔ ان کا کہنا تھا...
     خانیوال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکنا سنگین جرم ہے، ایسڈ کنٹرول بل 2025 کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی منصوبے کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ باکس سیف سٹی کیمروں کو بجلی اور نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کی چوری کی واردات 6 نومبر کو پیش آئی، تاہم اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس کا وزن اور اونچائی کافی زیادہ ہے، اس لیے اسے چوری کرنا بظاہر آسان کام نہیں۔ پولیس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ باکس کس طرح غائب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے کے فیصلے کو واپس لینے پر آمادہ کرلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ نہیں آیا جب انکا استعفیٰ آئے گا تو ہوسکتا ہے انہیں بلا لوں اور انہیں استعفیٰ نا دینےکیلئےمنا لوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا اور اس کے...
    اچھا ہوا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے حقیقت کو جان لیا اور اپنے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ یہ حقیقت کیا ہے، اس کے بارے میں بھارت کے اردگرد بسنے والی تمام اقوام بخوبی آگہی رکھتی ہیں۔ سری لنکن قوم سے زیادہ کون اس حقیقت سے واقف ہوگا جس کے ہاں برسوں نہیں عشروں تک تامل باغیوں نے غدر مچائے رکھا، دہشتگردی سے سری لنکا کے چہرے کو خون آلود کیا۔ سری لنکا جیسے چھوٹے لیکن مضبوط ملک میں یہ خونی کہانی عشروں تک جاری رہی۔ ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، ایک اندازے کے مطابق مجموعی تعدد ایک لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کتنی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ...
    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
    بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان سے گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت پر بات کی۔ثانیہ نے اپنی بہترین دوست اور معروف فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’سرونگ اِٹ اپ ود ثانیہ‘ میں بات چیت کی اور طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل مدر ہیں، سنگل مدر ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں، ہم سب کے ساتھ ہماری اپنی اپنی زندگی کے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔اس دوران ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
    کیڈٹ کالج وانا حملے کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی  "زاہد" نے کی، خارجی نور ولی محسود  کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی- سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا، افغان...
    ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کو پانی کے بدترین بحران کا سامنا ہے، اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو ایک کروڑ آبادی کا شہر تہران جلد ہی ناقابل رہائش ہوجائے گا، صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر دسمبر تک بارش نہیں ہوئی تو حکومت کو تہران میں پانی کی تقسیم شروع کرنی پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے 6 نومبر کو خبردار کیا کہ ’اگر ہم تقسیم بھی کریں اور پھر بھی بارش نہ ہو، تو ہمارے پاس بالکل پانی نہیں ہوگا، شہریوں کو تہران چھوڑنا...
    2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کا تفصیلی مقابلہ جاتی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس میں خواتین کے 100 میٹر ریس کو نمایاں مقام اور ’سپر سیٹرڈے‘ کے عنوان سے ایک بھرپور دن شامل ہے۔ تنظیم کاروں کے مطابق لاس اینجلس 2028 کے اولمپکس کا آغاز 14 جولائی کو افتتاحی تقریب سے ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 30 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل یہ اولمپکس تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے ہوں گے جن میں 51 کھیلوں میں 11 ہزار 200 ایتھلیٹس 49 مقامات پر حصہ لیں گے۔ #LA28 unveil epic schedule! ???? The women's and men's 100m athletics finals will headline the first two...
    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فارپیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے سے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کو دیے گئے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں 14ممالک کے ماہرین تعلیم، سفارت کاروں، صحافیوں اور دانشورں نے شرکت...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ شب اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے۔ ان کے مطابق گووندا کا اچانک بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور...
    سابق بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کا دارومدار ’شمولیتی جمہوریت‘ کی بحالی، عوامی لیگ پر عائد پابندی کے خاتمے اور آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات کے انعقاد پر ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بھارت میں ایک نامعلوم مقام سے دیے گئے خصوصی ای میل انٹرویو میں حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہوئےانتہا پسند قوتوں کو بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ...
    بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔کوئٹہ سے پنجاب جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت...
    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی...
    معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی وضاحت کر دی۔ شہناز گل نے واضح کیا کہ ہم دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام گل ہے، لیکن ہمارا آپس میں کوئی خونی یا خاندانی رشتہ نہیں ہے۔ شہناز گل نے اس معاملے پر ہنستے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ دور کے رشتے دار ہوں جو امرتسر کے ایک ہی علاقے سے ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے شبمن کو بہت اچھا انسان اور قابل کرکٹر بھی قرار دیا۔ یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب مداحوں نے اس بات پر توجہ دی کہ دونوں پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سائنسی تحقیق میں ایک دلچسپ اور پرامید انکشاف سامنے آیا ہے کہ وٹامن ڈی کا باقاعدہ اور متوازن استعمال دل کے امراض خصوصاً ہارٹ اٹیک کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق وٹامن ڈی کوئی عام غذائی جز نہیں بلکہ ایک ایسا قدرتی ہارمون ہے جو سورج کی روشنی کے ذریعے جلد میں بنتا ہے اور جسم میں سوزش کم کرنے، دورانِ خون بہتر بنانے اور دل کے عضلات کو مضبوط رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں وٹامن ڈی کی کمی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی کے ساتھ قلبی امراض، ہائی بلڈ پریشر، اور شریانوں کی بندش جیسے مسائل میں اضافہ دیکھا جارہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے نہ صرف معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں بہتری کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہری اور دیہی دونوں طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  سندھ کے مختلف اضلاع میں ہائی ویز اور سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے صوبے کے انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک بڑی کوشش ہیں۔ انہوں نے بتایا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن حکومت نے بھارتی حکام کو تکنیکی اور تحقیقاتی تعاون کی پیشکش کی، تاہم بھارت کے پاس اپنی سطح پر مکمل تحقیقات کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اس لیے ممکن ہے کہ انہیں ہماری مدد کی ضرورت نہ پڑے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے ہر واقعے کی مکمل مذمت کرتا ہے اور ایسے حملوں کے پیچھے موجود عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عالمی سطح پر...
    کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے حالیہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 37 افریقی، 41 ایشیائی، 36 یورپی، اور شمالی و جنوبی امریکا اور اوشیانا کے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹیول میں قابل ذکر فنکاروں کی بات کی جائے تو ان میں درج ذیل شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کیا بلکہ حاضرین سے داد بھی وصول کی۔ بین الاقوامی فنکار پاکستان اور پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔ ذکریا حفار ذکریا حفار کا تعلق فرانس سے ہے جو بنیادی طور پر سنتور نواز ہیں۔ وہ سنتور جیسے روایتی آلات کو...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح  آج بہت خوش ہوگی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ استادوں کے استاد تھے، درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ (ن) لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں  مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،...
     اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس  اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سکیورٹی اقدامات، بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون کس پارٹی سے ہے‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں‘ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے‘ ہماری کوشش امن کیلئے ہے‘ بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کیساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا...
    اسلام آباد‘ کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لئے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہئے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہئے۔ افغان وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تجارت ختم کرنے سے پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لئے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے سے متعلق اسلامی نظریہ  کونسل کی رائے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کی استدعا پر کونسل کی رائے معطل کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز سماعت کے  دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے نامکمل جواب عدالت میں جمع کرایا گیا، جس پر عدالت نے کونسل کو مکمل جواب جمع کرانے اور اپنے دائرہ اختیار سے متعلق عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم ہو رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اپنے...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تقرری سے متعلق ایک اہم آئینی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے لئے ایگزیکٹو کو عدلیہ سے مشاورت لازمی طور پر کرنا ہو گی۔  جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دبائو سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہے اور وفاقی حکومت ججز کی تقرری یا برطرفی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ہی استعمال کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دوسرے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز اسلام آباد کی عدلیہ...
    پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں دوست کی شادی میں ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے وزن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عثمان مختار نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور فلم میکنگ سے کیا، تاہم وہ ڈرامہ "عنا” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صباط، صنفِ آہن، ہم کہاں کے سچے تھے اور جفا شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ پمال میں رضا کے کردار کے باعث تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ ڈرامہ عنا کے ٹائم پر ان کی پرکشش شخصیت اور وجاہت کے باعث مداحوں نے انہیں فواد خان سے بھی تشبیہ دی تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر احمد بھٹی کی زیرِ صدارت تمام اینٹوں کے بھٹہ مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیات کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی، اور بھٹہ انڈسٹری سے وابستہ حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران بھٹہ مالکان کو حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا گیا، جس کے تحت تمام روایتی بھٹوں کو مرحلہ وار زگ زیگ ٹیکنالوجی اور صاف ایندھن پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر بدین نے واضح کیا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والا دھواں نہ صرف انسانی صحت بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے آئینِ پاکستان کی روح کو مسخ کیا جارہا ہے۔ ایک بار پھر ملک ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری ادارے مفلوج اور عوامی حقوق پر شب خون مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ فارم 47 کے ذریعے ایوانوں میں آنے والے اراکین اسمبلی دراصل کاغذی نمائندے ہیں جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    اسلام ٹائمز: ان کی بات جب نکلتی ہے، تو وہ صرف سننے والے کے کان تک نہیں جاتی، وہ قلبِ انسانی میں داخل ہوتی ہے۔ یہی وہ روحانی تصرف ہے جس نے مقاومت کو ایک عالمی تحریک میں بدل دیا، اور جس نے مظلوموں کی فریاد کو دنیا کے انصاف پسندوں کی زبان بنا دیا۔ غزہ کی فریاد، لندن کے احتجاج میں گونجتی ہے، قم کی دعا، نیویارک کے دل میں اثر ڈالتی ہے۔ یہی ولایت کا فیضان ہے، جو فاصلوں کو مٹا کر روحوں کو جوڑ دیتا ہے۔ خصوصی رپورٹ: دنیا کے شور و شر، میڈیا کے فریب اور سیاست کے زہر میں ڈوبے اس دور میں، ایک خاموش مگر گہرا روحانی مکالمہ برپا ہوا، ایک ایسا مکالمہ جس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ، سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکرٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد کورٹ اور کیڈٹ کالج پر ہونے والے خودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، طلبہ اور قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکام سازش ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے، مگر قوم ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام سندھ کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے جانب سے مدارس اور مساجد کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ ملک کے دینی طبقات کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وہی شخص ہیں جنہوں نے ماضی میں اعتراف کیا تھا کہ مدارس کے طلبہ منظم، محبِ وطن اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، مگر آج وہی وزیر مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے انہی مقدس اداروں کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔ یہ طرزِ عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ڈاکٹر...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عوام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو ایسی جمہوریت کی قطعی ضرورت نہیں ہے جس کے ثمرات ملک کے عام عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے حکمران طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مفادات عوامی مفادات سے براہِ راست متصادم ہیں اور یہ امر ملک میں ایک غیر متوازن سیاسی اور معاشی ڈھانچہ پیدا کر رہا ہے۔ ڈاکٹر...
     تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زائرین کی اوسط عمر اور گرم موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے منیٰ سے مقامِ رمیِ جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز سعودی حکام کی جانب سے خیرمقدم اور عملی جائزے کے وعدے کے ساتھ قبول کر لی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینزویلا نے منگل کے روز اپنے ساحل کے قریب امریکی بحری موجودگی کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر ملکی فوجی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کریبیئن اور مشرقی پیسفک میں فوجی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا گیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔لیکن اس آپریشن نے کراکس میں خدشات پیدا کر دیے ہیں کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانا امریکا کا حتمی مقصد ہے۔امریکی اعداد و شمار کے مطابق واشنگٹن کی افواج نے ستمبر کے اوائل سے بین الاقوامی پانیوں میں 20 جہازوں پر حملے کیے جن...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) موٹر وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا، تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ کہتا...
    اسلام ٹائمز: امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال رہا تھا اور 12 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے حملے کی حمایت کر رہا تھا۔ ٹرمپ اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے بہت سے منصوبہ سازوں کو یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ ایران کی "انقلابی سوچ" مزاحمت کی منطق، دشمن کو قیمت ادا کرنے کی بنیاد پر کام کرتی ہے، نہ کہ خطرے کے سامنے پیچھے ہٹنے کے طور پر۔ اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا انتہائی اور نام نہاد زیادہ سے زیادہ دباؤ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ردعمل کی سطح میں اضافہ اور ڈیٹرنس کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ تحریر: علی رضا مشوری    کئی سالوں، خاص طور پر...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سابق صدور اور وزرائے اعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے اور عدالتوں میں گھسیٹنے کا رواج ہے، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کا عہدہ علامتی ہوتا ہے، اس نے براہ راست معاشی فیصلے نہیں کرنے ہوتے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ صدر کو جو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے وہ اس صورت میں ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہے، اور ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہوتے، صدر مملکت تمام کام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرتے ہیں۔ اس لیے...
    جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام جمہوریت کے تحفظ کیلیے متحد ہو جائیں، کیونکہ یہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا تقرر نہ کرنا آئین پاکستان سے مذاق کے مترادف ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کی شناخت، اسلام اور جمہوریت، دونوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی جمہوری اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان...
    سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے آئین میں نہایت اہم  27ویں  ترامیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروانے پر صدر مملکت، میاں نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے شہید محترمہ بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ آئین مین انتہائی ناگزیر ترامیم کے مجموعہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست...
    میڈیا نمائندوں سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز بیانات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے مقررہ وقت پر پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں، پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" اور وزیر اعظم "نواف سلام" کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے۔ جوزف عون نے ان خیالات كا اظہار لبنانی صدارتی محل "بعبدا پیلس" میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لبنان کے شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز...
    قومی اسمبلی نے 8 نئی ترامیم کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، اس کے قبل سینیٹ سے پیر کو 59 شقیں منظور کی گئی تھیں، قومی اسمبلی نے آج منظور کی گئی 4 ترامیم میں تبدیلی جبکہ 4 نئی ترامیم شامل کی ہیں، ان 8 ترامیم ہو آج سینیٹ سے منظور کیے جانے کا امکان ہے ان ترامیم کی منظوری کے لیے سینٹ میں 64 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے، آج اس...
    سائنسدانوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سورج نے زبردست سرگرمی ظاہر کرتے ہوئے X5.1 کلاس کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا خارج کیا، جس کے نتیجے میں مواصلات میں خلل پڑا۔ سال 2025 کا یہ سب سے شدید شمسی دھماکا صبح تقریباً 5 بجے (ایسٹرن اسٹینرڈ ٹائم) پر عروج پر پہنچا، جو اکتوبر 2024 کے بعد سب سے شدید آؤٹ برسٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص شمسی دھماکے کے باعث افریقہ اور یورپ میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہوا اور زمین کے سورج کی روشنی میں آنے والے حصے میں ہائی فریکوئنسی کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔ امریکا کی نیشنل اوشنک اینڈ اٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن  کے مطابق اس دھماکے کے ساتھ خارج ہونے والا کورونا ماس...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے مالی سال 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو ملک کے کارپوریٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ان میں سے 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن مکمل ہوئیں، اس طرح پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 20.59 ارب روپے رہا، کمپنیوں کے ڈھانچے کے لحاظ سے، 59 فیصد نئی رجسٹریشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں...
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بِل کی کاپی پھاڑ دی۔بدھ کے روز قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اظہارِ خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے احتجاجاً بل کی کاپی پھاڑ دی۔اور کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق اور محمود اچکزئی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ اپوزیشن نے حکومتی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان رجیم سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو لگام دے، 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کاصلہ آج دنیا دیکھ رہی ہے، دہشت گردوں کولگام دیں ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا خواب 19 سال بعد پورا ہوا، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا جب کہ اختلاف کرنا اپوزیشن کاحق ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن...
    آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔27ویں آئینی ترمیم کی مںظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر کہا ہے کہ آج اس ایوان نے قومی اتحاد کو فروغ دیا، میثاق جمہوریت میں موجود آئینی عدالتوں کا خواب آج پورا ہوگیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ میں ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔یہ بات انہوں نے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جب ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا تو پوری قوم نے اس کو سراہا، اب جب آئین میں اس کو شامل کیا جارہا ہے تو اس میں کیا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
    بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘ شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے...
    آج سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے  بھی27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترمیم کے لاگو ہونے کا لائحہ عمل شروع ہو جائے گا۔ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کا بل اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو بھجوایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم میں ووٹ کے لیے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد، قائد مسلم لیگ ن نے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟ وزارت یہ بل وزیراعظم آفس کو بھیج دیتی ہے، جو آئینی ترمیمی بل پر دستخط کرنے اور گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیتا ہے۔ ایوان صدر میں کارروائی ایوان صدر میں سیکشن...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دو ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کہ علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار...
    پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں بے گناہ جانوں کا ضیاع قابلِ افسوس ہے، دہشتگردی کا یہ سلسلہ خطے میں پھیلتی ہوئی بھارتی پراکسی وار کا تسلسل ہے، افغانستان بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، تاہم پاک فوج نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو ٹال کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوج کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے جوان ملک و قوم کے...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور پیش ہیں مگر یہ مستقل حل کی طرف پیشرفت ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں، یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ہوں گے۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کے فور منصوبہ عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ...
    اپنے بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قومی اداروں کو کمزور کیا۔ سیاسی کارکن سب کچھ قربان کر سکتا ہے، لیکن اپنا نظریہ...
    خیبر پختونخوا امن جرگے میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب قومی ترانہ بجنے پر تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے، تاہم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ خیبر پختونخوا امن جرگے میں تمام شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے مگر پی ٹی ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے. قومی ترانے کیلئے کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے.pic.twitter.com/9pKyZqTT6C — Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) November 12, 2025 معروف صحافی ہارون رشید نے اپنی ایکس (سابق ٹوئٹر) پوسٹ میں اس واقعے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ واقعہ بعد ازاں سیاسی اور...
    لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے...
    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا  ہے کہ اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،تقرریں بھی کریں گے،واک آئوٹ اوراحتجاج بھی ہوگا۔ پارلیمنٹ ہائو س کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے خواجہ محمد آصف کو مخاطب کر کے استفسار کیا کہ کیا راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹیشن لے کر آپ افتخار چودھری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کے میموگیٹ کمیشن بنوانے کیلئے نہیں گئے تھے؟انہوں نے کہا کہ جو ججز چلے گئے، چاہے وہ اچھے تھے یا برے، ان کے بارے میں غلط الفاظ نہ کہیں۔  انہوں نے کہا یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کیخلاف ہو جاتے ہیں ۔ریٹائرڈ ہوں یا حاضر،ججزکے بارے میں...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں ہوئی ہے بلکہ قومی اسمبلی میں بحث کے دوران 2، 3 اچھی تجاویز آئی ہیں اور اسی پر غور ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قیاص آرئیاں پھیلائی جارہی ہیں کہ سینیٹ سے مںظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کچھ تکینکی غلطیاں ہوئی ہیں جسے ٹھیک کرنے پر غور ہورہا ہے، لیکن ایسا نہیں بلکہ کچھ اچھی تجاویز ملی ہیں جن پر بات ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم: قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ...
    دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع ہوئی اور المکتوم ایئرپورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے، جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی نہ ہونے کے برابر پیدا کرتی ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں...