2025-10-19@01:26:37 GMT
تلاش کی گنتی: 5565

«دفعہ 144 کے نفاذ میں»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹوز وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو چیلنج کرنے پر اِنہیں مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، آپ 17 سال میں 17 عوامی فلاح کے منصوبے نہیں گنوا سکتے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو ابھی 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتنے کم عرصے میں مریم نواز نے 90 منصوبے شروع کیے جن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں، آجائیں پرفارمنس کا مقابلہ کرتے...
    اسرائیل کا غزہ سٹی کے باشندوں کو نکل جانے کا حکم، ’جو وہاں رہیں گے انہیں عسکریت پسند سمجھا جائے گا‘ اسرائیل کا غزہ سٹی کے باشندوں کو نکل جانے کا حکم، ’جو وہاں رہیں گے انہیں عسکریت پسند سمجھا جائے گا‘ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ شہر کے تمام فلسطینی باشندوں کو اس شہر سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’’آخری موقع‘‘ ہے اور جو فلسطینی وہاں رہیں گے، انہیں عسکریت پسند سمجھا جائے گا۔ گزشتہ قریب دو سال سے اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ میں تقریباﹰ پوری طرح تباہ ہو جانے والی غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے ستمبر کے...
    میونخ: جرمنی میں ایک خاندانی المیے نے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول "اوکٹوبر فیسٹ" کو سات گھنٹوں کے لیے بند کرا دیا۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ جرمن شخص نے بدھ کی صبح اپنے والدین پر فائرنگ کی، گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 90 سالہ والد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی لاش جلتے ہوئے مکان سے نکالی نہیں جا سکی۔ واقعے کے بعد پولیس کو قریب ہی ایک خط ملا جس میں اوکٹوبر فیسٹ سے متعلق مبہم دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کے بعد فوراً فیسٹیول بند کر کے پولیس نے کتے اور...
    مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑوں میں راستہ بھٹک جانے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جس کے بعد خاتون کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میں نے ہوٹل کے پیچھے والی پہاڑی پر شام پانچ بجے چڑھنا شروع کیا اور ایک گھنٹے میں اوپر پہنچ گئی،  میں نے دوسری پہاڑی تک جانے کا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نیچے اُترنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس لیے واپس چرواہے کے کیبن میں گئی،  اندھیرا ہو گیا تھا اس لیے نیچے اُترنا ممکن نہیں تھا، میں کیبن میں لیٹ گئی اور سوچا...
    امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔ خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس لائبریری اور کپٹل ہل بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ایئر ٹریول، سائنسی تحقیق اور...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے تک پہنچی، سینے پر گولیاں کھائیں، اور اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی انہوں نے بتایا کہ کشمیری شہداء میں مختلف صوبوں کے پاکستانی شامل تھے، جیسے پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایا اور یہ قربانی ہمارے ایمان کا جز ہے۔...
    ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں، جو آپ کو...
    خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔ خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلا...
    نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چھ گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ...
    امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی ناسا (NASA) نے اپنے 15 ہزار سے زائد سول ملازمین کو فارغ (furlough) کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد خلائی ادارے کی بیشتر سرگرمیاں رک گئی ہیں اور صرف وہی مشن جاری رہیں گے جنہیں روکنا خلابازوں کی سلامتی یا حساس آلات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا کل 18 ہزار سے زائد ملازمین میں سے صرف 3 ہزار کے قریب کام پر موجود رہیں گے، جنہیں ’اہم ترین‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اور زمین کے موسم و قدرتی آفات سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں کے علاقہ بانڈی کوٹلاں میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان ولد حیدر زمان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔ راصب خان خبر ایجنسی
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے گلشن معمار پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قرار دے رہی ہے۔ دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ ہاشم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا...
    ہم روزمرہ کی زندگی میں چلتے پھرتے، بیٹھتے اٹھتے جوڑوں پر خاص طور پر گھٹنوں پر انحصار کرتے ہیں مگر عام طور پر ان کا خیال کم ہی رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کان کے راستے گھٹنوں کے درد کا نیا اور محفوظ علاج دریافت بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے سے کچھ سادہ اقدامات اختیار کر کے گھٹنوں کو عمر بھر کے لیے مضبوط رکھا جا سکتا ہے۔ اکثر افراد 30 کی دہائی میں ہی گھٹنوں میں درد، سوجن یا سختی محسوس کرنے لگتے ہیں خصوصاً موسم کی تبدیلی پر یا صبح اٹھتے وقت۔ یہ علامات عمر کے ساتھ عام ہیں خاص طور پر اگر آپ جسمانی کام کرتے ہیں، کھیل...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت...
    آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں۔ پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تنظیم نے منصوبے کی بعض شقوں پر اعتراض اٹھایا ہے، خصوصاً غیر مسلح ہونے کی شرط میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے فلسطین کے اندر یا باہر قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق حماس کے مذاکرات کاروں نے دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن میں امن منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا...
    پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز...
    آزاد  کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کومسترد کردیا جب کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ ذرائع نے کہا کہ احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چند عناصر نے علاقہ میں پُر تشدد کاروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کی، مفاد پرست حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں، آزاد جموں وکشمیر تمام بڑے شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع  نے کہا کہ میرپور ،بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑےشہروں میں بازارمعمول کے مطابق کھلے ہیں، کسی کوبھی...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے  عہدوں سے استعفا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی  وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ Tagsپاکستان
    فاشسٹ مودی کا نام نہاد "فیصلہ" اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی  انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسکو ایدھی ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔
    حیدرآباد: تھانہ نسیم نگر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنامِ زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ڈیتھا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نسیم نگر عبدالمالک ابڑو پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران نوید ماچھی اور حبیب اللہ ماچھی نامی ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو...
    راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (جسارت نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ منگل کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر 100 فٹ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے مچھلی مارکیٹ فاطمہ مسجد کے...
    ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔ ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی...
    اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے شہید سید حسن نصراللہ کے مرقد، انکے دفتر کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے افکار و پیغامات پر مبنی تصاویر و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ راہ عمل فاؤنڈیشن کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر دانشگاہ امام خمینیؒ، گلستان جوہر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت خانوادوں نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی...
    پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔ ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔ شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔           View this post...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدانتظامی کے بعد پارٹی قیادت نے معاملے کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے، جو ضلعی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کو 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پشاور میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ہونے والے جلسے نے اندرونی اختلافات اور تنظیمی بدانتظامی کو آشکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ رنگ روڈ کے کھلے میدان میں جلسے کے لیے پنڈال قائم کیا گیا تھا، لیکن ناقص انتظامات اور سیکیورٹی میں غفلت کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ متعدد کارکنوں نے پنڈال میں...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم لداخ میں ان ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولیس فائرنگ میں چار مظاہرین کی موت کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز لداخ میں مارے جانے والوں میں سابق فوجی تسیوانگ تھرچین بھی شامل تھے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جو کہ جنوبی امریکہ کے چار ممالک کے دورے پر ہیں، نے کرسمس کے دن تھرچن کے والد کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا "باپ فوج میں،...
    سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی جنگی رائفل مقامی طور پر تیار کر لی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید ہتھیار سرکاری اسلحہ ساز ادارے انڈومِل (Indumil) نے بنایا ہے اور اسے اسرائیلی ساختہ گلیل رائفل کے مقابلے میں ہلکا اور سستا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی تیاری کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔انڈومِل کے مینیجر نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں چار لاکھ سے زائد ہلکی اور کم قیمت رائفلیں تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آہستہ آہستہ موجودہ ہتھیار تبدیل کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب کولمبیا نے 2024 میں غزہ میں جاری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان...
    کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اورمعمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگرشہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ Post Views: 1
    ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور...
    کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکے اور اچانک فائرنگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو...
    کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر...
    کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا دھماکا ہوا،  جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر  پہنچیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے  دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
     ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں...
    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ایشیا کپ فائنل میں ناقص کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آگئے۔ سلمان علی آغا کے مطابق یہ درست نہیں کہ صرف ایک کھلاڑی کی وجہ سے پاکستان میچ ہارا، ہم بطور ٹیم ہارتے اور جیتتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارث ہمارے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، فائنل میں ان کا دن اچھا نہیں تھا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ کپتان نے مزید کہا کہ جب بھارت کو چھ اوورز میں 63 رنز چاہیے تھے تو سب سے بہتر آپشن حارث ہی لگے، اگر انہیں نہ آزماتے تو کہا جاتا کہ بہترین بولر کو کیوں نہیں موقع دیا۔ سلمان علی آغا نے اس بات...
    مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
    راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی...
    سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔ سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے  تین بچوں...
    منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ مقصود کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خیر آباد امن چوک کے قریب پیش آیا ہے جس میں پولیس نے ایک ملزم ابراہیم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    چین کے شہر شنگلی میں منعقدہ بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں دنیا بھر کی ماہر ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی پیشکش کو ایک مخصوص پیغام اور قومی جذبے سے مزین کیا۔ آتشبازی کے ذریعے پاک چین دوستی کی خوبصورت ترجمانی کی گئی۔ جے ایف-17 تھنڈر کا آتشبازی میں جلوہ دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ مظاہرہ صرف تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ جذبات اور تعلقات کا آئینہ دار تھا۔ شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنیں ماحول کو اور بھی جاندار بنا گئیں۔ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے حسین امتزاج نے ہر دل کو چھو لیا۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم...
    ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ عوام حکمرانوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں کس کے تابع ہیں اور قانون کس کی مرضی سے بناتے ہیں، قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں وہی حقوق دیے جائیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان  عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف  آج کے تقاضے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی...
    قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے بھرتی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع زیب جعفر نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں تقریباً 700 خواتین کو کمیشن دیا گیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے شعبے جو انتہائی جسمانی مشقت اور طویل عرصے تک سخت اور دشمنانہ ماحول میں تعیناتی سے متعلق ہیں، وہ خواتین کے لیے بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو انہوں نے مزید...
    امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔   پینٹاگون  نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل  کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے  تیز ترین شیڈول  کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
    محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں مون سون سیزن اس بار جلدی شروع ہوا اور بارشیں معمول سے 23 فیصد زائد برسیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ مون سون کی سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں،سیالکوٹ میں تو بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ مون سون سیزن اب ختم ہو چکا،تاہم اگلے دو سے تین روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو گی۔ ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،ملک کےکسی بھی حصے میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے حملہ کر دیا، مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا۔ بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا جس کی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے۔ علاقے کے عوام نے ایمبولینس روکے جانے پر...
    سعودی عرب میں جاری پروفیشنل فائٹر لیگ میں کویت اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پروفیشنل فائٹرز لیگ (PFL) MENA نے دی ایرینا ریاض میں شاندار فائٹ نائٹ پیش کی، جہاں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بہترین فائٹرز نے اپنی مہارت اور ہمت دکھا کر 2025 کے تاریخی فائنلز میں جگہ بنائی۔ اب بینٹم ویٹ، فیذر ویٹ، لائٹ ویٹ اور ویلٹر ویٹ کے فائٹرز چیمپئن بننے سے صرف ایک فتح دور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا مین ایونٹ میں کویت کے محمد العقرا (9-1) نے صرف 21 سیکنڈز میں تباہ کن TKO کے ذریعے مصر کے ایمن جلال (4-2) کو شکست دے کر ویلٹر...
    یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔ یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے...
    آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست...
    سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لندن :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
    راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور  ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
    پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔ فائنل کے بعد بھارتی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔   ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دفاعی اقدامات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے بعد اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا،’’پاکستان نے حالیہ چیلنجز میں ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ 41 سالہ تاریخ میں پاک بھارت ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل تھیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے دباؤ کے باوجود آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان سے فتح چھین کر ایشیا کپ کا...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ فائنل کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں دونوں ٹیمیں 41 سال بعد مدمقابل آئیں تھیں۔ بھارت کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ اچھی رہی اور پہلی وکٹ کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا۔ صاحبزادہ فرحان 57، فخر زمان 46 اور صائم ایوب 14 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ...
    ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر...
    ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی میں داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے سسر، سالا اور سالی کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی جامعہ فاروقیہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے نو عمر لڑکے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 40 سالہ غلام دار ولد حب دار، اس کا بیٹا 14 سالہ عدنان اور بیٹی 22 سالہ ایمان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ ہے، داماد محمد حسین نے بیوی کے خلع لینے پر سسر کے گھر...
    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔ https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر...
    ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
    دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش...
    سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
    نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا ایشیا کپ میں پاک بھارت فائنل میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بھارتی شائقین کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا کا میچ ہے، اور میں بھارتی شائقین کے لیے پریشان ہوں کہ وہ جیتنے کے بعد ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے روسٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان (بھارتیوں) سے زیادہ تو ہمیں پتہ ہے کہ کیا ہوگا میچ میں، ہم کسی خیالی دنیا میں نہیں ہیں تو وہ ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے پریشانی ظاہر کی اور مزید روسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ہم الٹا...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، سیکرٹری واصف خورشید اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی، بند میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف پر کر دیے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ 1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف پر کیا گیا، نوراجہ بھٹہ بند کو 3450 فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیا گیا۔ موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23ہزار...
    واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
    پاکستان کے نور زمان نے ناش اسکواش کپ کے فائنل میں مصر کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔ لندن اور کینیڈا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے مصطفیٰ السریٹی کو 0-3 سے شکست دی۔ نور زمان کی کامیابی کا اسکور 17-19، 07-11  اور  09-11 رہا۔ نور زمان نے سیمی فائل میں کولمبیا کے کھلاڑی کو زیر کیا تھا۔ پاکستان کے محمد اشعب عرفان نے بھی 31 ہزار ڈالر انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
    ایشیا کپ فائنل کے لیے دبئی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے۔ اس سلسلے میں پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایات نامہ جاری کردیا۔ دبئی پولیس کے مطابق شائقین میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ہوگا، دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں ہوگی۔ دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹر اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیاء بھی ممنوع ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق فائنل میچ میں سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ Post Views: 1
    ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی...
    ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں،  ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ یاد رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز...
    سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں...