2025-07-26@12:14:56 GMT
تلاش کی گنتی: 12121

«نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع»:

(نئی خبر)
    شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ شمالی کوریا کے شہر وونسان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس نے شمالی کوریا کی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف آج شام 5بجے فائیواسٹار چورنگی تا فریسکو چوک ’’بائیک ریلی ‘‘ ہوگی ۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفر خان کریں گے ۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے نام پر عوام سے جبری پیسے بٹورنے کی اسکیم سراسر کرپشن اور عوام کے معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی کراچی اس ظالمانہ اقدام کے خلاف عوام کی آواز بن کر کھڑی ہے اور آج فائیو اسٹار چورنگی سے فریسکو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا گیا۔ 6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہیں ہوسکا، عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی غیر مشروط حمایت کرے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کا اسٹریٹجک فیصلہ اور عزم ہے کہ وہ روس کی ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، بین الاقوامی انصاف اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف روس کی پالیسی کی غیر مشروط اور مسلسل حمایت کرے گا۔ ہماری حکومت نئی بین الریاستی بات چیت کے تمام نکات کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جج نے حکم دیا کہ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی لاس اینجلس میں بے گناہ تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ صرف نسل، زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔ جج نے محکمے کو اپنے افسران کے لیے شک کے معیار کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلا کو فراہم کریں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث...
    وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور نظام کی تبدیلی کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیے بغیر معاشی ترقی اور خوش حالی نہیں آسکتی۔ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے...
    ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود ہوائی اڈوں اور ملٹری بیسز پر نصب ریڈار سسٹم خلا میں موجود کسی ممکنہ مخلوق کی نظروں میں آسکتے ہیں۔ رائل آسٹرونومیکل سوسائٹیز نیشنل آسٹرونومی میٹنگ میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر خلائی مخلوق کے پاس ان کی اپنی جدید ٹیلی اسکوپس ہوں تو وہ دنیا کو کیسے دیکھ سکیں گے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات پروفیسر مائیکل جیریٹ کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایلیئنز کو انسانوں کو چند سو سال سے زیادہ جدید ہونے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ان کو ہماری سگنلز کی نشان دہی کے لیے ’اسٹار ٹریک‘ کی طرح بہت زیادہ...
    بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء  علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کی وارداتیں، بھتہ وصولی کی پرچیاں اور جرائم میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔ امن و امان کے قیام کے لیے شہر کو سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت خفیہ کیمروں سے لیس کیا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم ہو اور مجرموں کا تعاقب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں معززین...
    شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے پاس واقع سڑک پر پڑے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا چہرہ بھی جلا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی کے قریب روڈ پر پڑے ڈرم سے لاش برآمد ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا۔  لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ڈرم سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ پلاسٹک کے نیلے رنگ کے ڈرم سے...
    واشنگٹن: دنیا کے متعدد غریب ترین ممالک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک لابنگ کرنے والے افراد کو سرمایہ کاری اور امداد کے حصول کے لیے لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور پاکستان نے بھی دو معاہدے کر رکھے ہیں۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ، ہیٹی اور یمن ان 11 ممالک میں شامل ہیں جو امریکا کی جانب سے امداد کے خاتمے کے بعد براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑے ہوئے لابنگ کے اداروں اور افراد سے لاکھوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وٹنس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی ممالک نے انسانی بنیاد پر امداد اور فوجی تعاون کے بدلے...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت گھر کے بجائے سیدھا قبرستان لائی گئی وہیں نماز جنازہ ادا ہوئی اور تدفین کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرحومہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ بعد نماز عصر قبرستان میں ہی ادا کی گئی اور تدفین کردی گئی۔ ان کی میت گھر نہیں لائی گئی بلکہ براہ راست قبرستان لائی گئی۔ اداکارہ کی آخری آرام گاہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک کے قبرستان میں بنائی گئی جہاں تدفین ہوئی۔ اس موقع پر خاندان کے قریبی افراد، عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔ اداکارہ کی اچانک اور پُراسرار موت سے ان کے مداح اور ساتھی فنکار شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔...
    سوامی سشیل گوسوامی مہاراج نے کہا کہ سماج میں جو بھی جرائم ہوتے ہیں اس سے پورا سماج متاثر ہوتا ہے، ہم نے حکومت سے گذارش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں مذہبی بحثوں کے علاوہ اس مسئلے پر بھی بحث کرائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کی روک تھام کے موضوع پر جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کُل مذاہب آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر انجینئر سلیم نے کی۔ اس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سوامی سشیل گوسوامی مہاراج، سوامی سروالوکا نند، فادر ناربرٹ ہرمین، ربی ازاکیل اساک مالیکر، مرزبان ناریمن زائوالا...
    سٹی42:  ژوب میں بی ایل ایف کی دہشت گردی میں شہید  ہونے والےمیاں چنوں کے غلام سعید کے جنازے میں اس کا  غم سے نڈھال باپ  بھی فوت ہو گیا۔ ژوب میں پنجابی مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے سانحہ میں دو ایسے بھائی بھی مارے گئے تھے جو اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان واپس آ رہے تھے۔ اب ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے میں فوت ہو گیا۔  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب میں  ایک ویران سڑک پر  انڈیا کے پیسے اور ہدایات سے دہشتگردی کرنے والی بی ایل ایف کی مکروہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید کا جسد...
    علی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیرِ اعلی کے پی کے کی لاہور آمد کا معاملہ پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی رہائی کی تحریک کے لئے عوام کو موبلائز کرنے کی مشاورت ہو گی، ایک سڑک یا چوک بند کرنے کا منصوبہ ڈراپ کر دیا گیا،لانگ مارچ زیر بحث آئے گا، پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں پر امن احتجاج کریں، تجویز دی جائے گی، آج پارلیمنٹیرینز کی اکثریت کی...
    اداکارہ حمیرا کی لاش کو 8 سے 10 مہینے بعد قبر نصیب ہوئی۔ ان کی لاش نہایت بری حالت میں چار روز قبل ملی تھی۔ ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر علی کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت مختصر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔ اداکارہ حمیرا کا آخری بار موبائل کالز یا سوشل میڈیا پر پوسٹ ستمبر 2024 کی ہیں جب کہ ان کے گھر سے ملنے والی اشیا کی ایکسپائری بھی انہی تاریخوں کی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ لاش بھی گَل گئی تھی اور ڈی کمپوزنگ کے آخری مرحلے میں تھی۔    ...
    ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق شہر قائد میں 33 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مالکان کو آن لائن اپلائی کرنے کے باوجود نہ نمبر پلیٹس وقت پر موصول ہو رہی ہیں، نہ ہی متعلقہ محکمے کی جانب سے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل پر فوری صوبائی وزیر ایکسائز اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق...
    اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سیشن کورٹ اسلام آباد نے 5 مزید یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔ 6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور  شدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم  بعداز دوپہر خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی اور جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور...
    ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر بھی پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے دباؤ کے پیش نظر تربیلا ڈیم کے اسپِل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آ گئی ، جبکہ سیلابی ریلا ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے سے کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج اور سکھر...
    اسلام آباد :پاک ایران فرینڈشپ فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا خیرسگالی دورہ کیا۔ وفد میں ساجد اقبال چوہدری، محمد عرفان تبسم اور محمد عارف خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے تھرڈ سیکریٹری اور سربراہ شعبہ اطلاعات جناب ہادی گلریز سے ملاقات کی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی قیادت اور عوام کی جرات مندانہ اور اصولی موقف اور بہترین حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے مظلوموں کی حمایت میں جان دینے والے ایرانی شہداء کے لیے دلی دعائیں بھی کیں۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزیز الرحمٰن نے جناب ہادی گلریز...
    پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے مسافروں کا شناخت کی بنیاد پر قتل کس انسانی حق کی جنگ ہی انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل اور ہر دہشت گردی کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ہیومن رائٹس کمیشن کے نمائندہ وفد نے سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان، انسانی حقوق اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کی نمائندہ آوازوں کے خلاف کارروائی ریاست کا آئینی اختیار ہے، بلوچستان سے متعلق تصور اور زمینی حقائق میں فرق ہے، انسانی حقوق پر کام کرنے والے اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ختم ہو گیا، کچھ دیر میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شریک ہیں جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے...
    لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی فیملی ٹریسنگ ٹیم نے افغانستان سے بھاگ کر پاکستان آنے والے دو بچوں کے والدین کو تلاش کرلیا، جس کے بعد دونوں بچوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغان رفیوجی سینٹر اسلام آباد کے حوالے کردیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے سیشن جج امجد نذیر چوہدری نے بچوں کی حوالگی کے احکامات جاری کیے۔ رحمت اللہ نامی بچہ قندھار سے ایک ٹرک کے ذریعے پاکستان داخل ہوا، پشاور سے ہوتا ہوا چشتیاں پہنچا جہاں سے بہاولپور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اسے تحویل میں لے کر لاہور منتقل کیا۔ اس وقت اس کی عمر تقریباً 12 سال ہے۔ جبکہ حمزہ ولد شمس کو تھانہ سول لائنز لاہور کی حدود...
    کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 16 سالہ نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد محمد احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم حتمی تصدیق کےلیے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ مقتولہ کے والد نے اپنے محلے داروں پر شک کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین مشتبہ افراد...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ترقی، خوش حالی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں برین ڈیزائنرکے زیراہتمام ایکسپلور اینڈ انویسٹ خیبر پختونخوا ریجن کے عنوان سے منعقدہ چھٹی کانفرنس سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے- کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کے ساتھ...
    لاس اینجلس( نیوز ڈیسک)امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی جج نے حکم سنایا کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی لاس اینجلس میں بغیر معقول شک کے تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ صرف نسل، بولی جانے والی زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔ وفاقی جج نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کو اپنے افسران کے لیے معقول شک کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلاء کو فراہم...
    وزیر داخلہ کی ہدایت ، چیئرمین سی ڈی اے کی پھرتیاں،، پلاننگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی جناح اسکوائر پراجیکٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کو مشکل میں ڈال دیا ،، سوریج لائن کی بندش ، بحالی کی وجوہات ،ویڈیوز ، تفصیلات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انجنیئرنگ ونگ کے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی ،، لیکن اس پراجیکٹ کی خامیاں چند ماہ میں آشکار ہونا شروع ہو گئیں ،، اس ضمن میں انجئیرنگ ونگ ، ٹھکیدار ، پلاننگ ونگ اور انوائرمنٹ ونگ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی جناح...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ایف بی آر میں کرپشن پر اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا، پاکستان میں ایماندار بیوروکریٹس کی بھی کمی نہیں مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ‘اڑان پاکستان، سمر اسکالرز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دورانیے میں مختلف محکموں کا جائزہ لیں اور آپ کی تجاویز اور مشورے ہمارے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ثنا میر پاکستان کا فخر ہیں، کھیلوں میں خواتین کو برابر مواقع دیں گے : وزیر اعظم ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، جون 2023 میں میں پیرس گیا ہوا...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ، زمینی حقائق اور موجودہ حالات کا غیر جانبدارانہ ادراک حاصل کرنا ہوگا ،بلوچستان کے بارے میں جو بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے وہ اکثر حقائق کے برعکس ہوتا ہے جس کی اصلاح ضروری ہے تاکہ ایک متوازن اور سچ پر مبنی نقطہ نظر فروغ پا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں...
    ویب ڈیسک: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے۔پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا،ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن  حکام کاکہناہےکہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے اور پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو’’اطمینان بخش‘‘ قرار دیا گیا اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ منسلک...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں  Islam Times V Log 12-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Resistance Strikes Back | Trump’s Threat, Iran’s Furys | Resistance Rising   جارحیت کے خلاف جواب صرف ٹریلر تھا، پوری طاقت باقی ہے،ایران   یمن کا بحری محاذ ، اسرائیل کی معیشت ہلا دی   "اسرائیل کو تسلیم؟ پاکستان میں زبردست مزاحمت   ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فرحان ورک کاکہناتھاکہ "نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے، اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے"۔ نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کی بندش اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے عزائم پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ماہرین اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت دونوں واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف باہمی منظوری سے ہی معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی احتجاجی تحریک کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے آج خیبرپختونخوا ہاؤس پنجاب، لاہور میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام منتخب اراکین کو مدعو کیا گیا ہے، جس کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور تحریک کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوزنے  پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ   اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی حکمت عملی، اور کارکنوں کی متحرک شرکت جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے شہریوں کو درپیش شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی جنگ ایک بار پھر نئی سمت اختیار کر گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو بحال کر دیا ہے۔ یہ وہی درخواست ہے جسے رواں سال 25 مئی کو درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا تھا۔ اب عدالت نے اس درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے، جس سے کراچی میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ایک نئی امید ملی ہے۔درخواست کی بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں باقاعدہ حلف نامہ جمع کروایا جس...
    کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں ایک مقامی شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے، اور اب انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو ان کی پھانسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ جیل حکام نے باضابطہ طور پر نمیشا کو پھانسی کی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ نمیشا پریا ”سیو نمیشا پریا ایکشن کونسل“ کی کوششوں کا مرکز رہی ہیں، جس نے یمنی حکام اور مقتول طلال عبدو مہدی کے اہلِ خانہ سے مذاکرات کیے۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ اگر وہ معاف کر دیتے ہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل،ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا . این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے 17جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا میں موسلا دھار بار شیں ریکارڈ کی گئیں.(جاری ہے) لاہور میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا قافلہ ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی قیادت میں لاہور کی جانب روانہ ہوگیا۔ اس قافلے میں صوبائی صدر جنید اکبر، اسپیکر بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا کابینہ کے وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما شامل ہیں۔ روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی اور دیگر شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل رابطے میں رہیں اور وقت کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ قافلے کے دوران رابطوں کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ وقتاً فوقتاً مزید ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔ گنڈاپور نے واضح کیا کہ...
    جب دنیا میں کوئی شخص مر جائے تو لوگ اسے روتے ہیں، مگر جو تنہائی میں مرے، اسے صرف خاموشی دفناتی ہے۔ تنہائی کی موت سب سے سست، سب سے سفاک موت ہوتی ہے ، کوئی مرنے والے کو مرا ہوا نہیں سمجھتا، کوئی ماتم بھی نہیں کرتا۔ ایسا ہی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ ہوا۔ پہلا منظر: روشنیوں سے سجی دنیا کی پرچھائیاں وہ روشنیوں کی دنیا تھی۔ کیمروں کی چمک، ریمپ پر چلتے ماڈل، تصویروں میں مسکراتے چہرے – ان میں ایک چہرہ حمیرا اصغر کا بھی تھا۔ لاہور کے ایک متوسط مگر باوقار گھرانے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی خوابوں کا تعاقب کرتے ہوئے کراچی پہنچی تھی۔ ماڈلنگ اور اداکاری کا جنون اسے وہاں لے گیا،...
    راولپنڈی  میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  ڈاکوؤں  نے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا  جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
    پاکستان میں دیہی خواتین کی آبادی: ایک نظر ان کی زندگی اور چیلنجز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز تحریر: سدرہ انیس پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے، جہاں کی خواتین ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 63 فیصد دیہی علاقوں میں آباد ہے، اور ان میں خواتین تقریباً 49 سے 50 فیصد ہیں۔ یعنی ملک کی کل خواتین کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے، جو کہ تقریباً 4 سے 5 کروڑ خواتین پر مشتمل ہے۔ یہ خواتین نہ صرف گھریلو ذمے داریاں نبھاتی ہیں بلکہ زراعت، مویشی پالنے، دستکاری اور دیگر شعبوں میں...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔
    چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کی کارکردگی کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شریک ہیں جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی...
    بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔ شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔ رپورٹ کے...
    لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور موسیقار و پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کی تیاریوں کا آغاز موسمِ گرما کے آخر میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف بلانکو نے 10 جولائی 2025 کو ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کیا۔ یہ مشہور جوڑا دسمبر 2024 میں منگنی کے بندھن میں بندھا تھا، تاہم مصروف شیڈول کی وجہ سے شادی کی منصوبہ بندی میں تاخیر ہوئی۔ بلانکو نے بتایا کہ سلینا اپنے فلمی اور موسیقی کے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ وہ خود کتابوں کی ریلیز، اسٹوڈیو کے کام اور ایک مشترکہ البم پر کام کر رہے ہیں۔ بلانکو نے کہا کہ اگرچہ دونوں مصروف ہیں، لیکن ان کا فارغ وقت...
    ناسا کے نیو ہورائزنز خلائی جہاز کی لی گئی پلوٹو کی تصاویر ایک دہائی بعد بھی سائنسدانوں کو محوِ حیرت کیے ہوئے ہیں، پلوٹو کئی دہائیوں تک ہمارے نظام شمسی کے سب سے پراسرار اجسام میں شمار ہوتا رہا، یہاں تک کہ 14 جولائی 2015 کو ناسا کے خلائی مشن نیو ہورائزنز نے پہلی بار اس دور دراز سیارے کے قریب جا کر اس کی حیرت انگیز تصاویر حاصل کیں۔ یہ خلائی جہاز 19 جنوری 2006 کو اٹلس 5 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا اور اسے پلوٹو تک پہنچنے میں 9 سال سے زائد عرصہ لگا، اربوں میل کا سفر طے کرنے کے بعد، نیو ہورائزنز نے پلوٹو اور اس کے چاندوں کی حیران کن تصاویر زمین...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
    بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ایک بار پھر نئی کروٹ لیتی دکھائی دے رہی ہے، اور اس بار معاملہ ہے دو بڑی سیاسی شخصیات چوہدری نثار اور عمران خان کے درمیان ممکنہ ملاقات کا، جسے بظاہر شہباز شریف کی حکمت عملی نے روکا۔ سینئر صحافی منیب فاروق نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس دلچسپ اور اہم سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے، جس نے نہ صرف سیاسی مبصرین کی توجہ حاصل کی بلکہ عوامی سطح پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ منیب فاروق کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی حالیہ ملاقات کسی عام خوش گپی یا رسمی ملاقات کا حصہ نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے گہرے سیاسی عزائم چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کا...
    ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دیوان موٹرز نے پاکستان میں BMW کی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025-26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ کم قیمتوں کا اطلاق پیٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) دونوں ماڈلز پر ہو گا، جس کے باعث کئی ہائی پرفارمنس گاڑیاں اب پہلے سے کہیں زیادہ سستی ہو گئی ہیں۔ کم قیمت ماڈلز جیسے کہ BMW 218 GC کی قیمت میں تقریباً 45 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پریمیم ماڈلز پر اس سے بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ X7 M60i xDrive کی قیمت میں تقریباً 4 کروڑ 79 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق،...
    لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے چالان جمع نہ کروایا جا سکا جبکہ عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ ایف آئی اے سینٹرل لاہور کے جج نے منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی اور اس دوران رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے پرویز الہٰی کی حاضری معافی سے متعلق درخواست دی اور بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے ایک اور شرمناک حد کو بھی پار کرلیا، جہاں اب دشمنی زندہ انسانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ قبروں میں دفن لاشوں کی بھی بے حرمتی شروع کردی گئی ہے۔جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں اسرائیلی افواج نے ترک قبرستان کو بلڈوزروں اور ٹینکوں سے روند کر قبریں اکھاڑ ڈالیں اور وہاں دفن لاشوں کو باہر نکال کر قبروں کی حرمت کو بری طرح پامال کر دیا۔ اس لرزہ خیز واقعے نے فلسطینی عوام کے دلوں کو غم و غصے سے بھر دیا ہے اور عالمی برادری کے ضمیر کو ایک بار پھر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔غزہ کی وزارت اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں اس عمل...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے، پاکستان کی نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ...
    اسلام آباد+پشاور (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں سینٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پی کے کے سینٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت...
    اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت  آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک  اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے ۔ایوانِ صد ر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے   جمہوریہ چیک کیلئے  نامزد سفیر شہریار اکبر خان نے  ملاقات  کی ۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھاکہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔صدر زرداری  نے پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر زور دیا او شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔دریں اثناصدر آصف علی زرداری سے یوکرائن کے لیے نامزد سفیر میجر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف ر پورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے  متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران  ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای  ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے‘ علاقائی صورتحال اور...
    ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے،گورنرفیصل کریم کنڈی تحریک انصاف اختلافات کا شکارہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،میڈیا سے گفتگو خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے قائم مقام ناظم الامور سے ملاقات کی اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اس نے امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،تمام تر غیر ملکی پابندیوں اور سازشوں کے باوجود ایران نے ہمیشہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے بڑھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ چیک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ چیک کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر شہریار اکبر خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار...
    اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں واقع ترک قبرستان کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے مسمار کر دیا۔ غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواسی میں اسرائیلی فورسز نے قبریں اُکھاڑ کر لاشیں نکالیں، جسے وزارت نے "مقدسات کی کھلی پامالی" اور "مرنے والوں کے تقدس پر صریح حملہ" قرار دیا۔ وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دراندازی نہ صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود رہی بلکہ اب مردوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں۔ ترک قبرستان کی مسماری کو وزارت نے انسانی وقار اور مذہبی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بلڈوزر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت )بدین کے محنت کشوں کا فیصل آباد کے علاقے فاروق آباد میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل میں قید کا معاملہ، سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے بعد محنت کش رہا کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فاروق آباد کے گاؤں ککڑ میں چاول کی کاشت اور مکئی کی کٹائی کے لیے مزدوری کے لئے بدین سے جانے والے ستر سے زائد محنت کشوں کو زمیندار فیصل ڈوگر کی مبینہ نجی جیل ڈیرے پر حبس بیجا میں قید رکھنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب چالیس سے زائد محنت کش وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔زمیندار کے ڈیرے سے فرار ہونے والے محنت کشوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /دوحا /کوالالپور /نیویارک (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس قبول نہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی۔ یہودی جارحیت میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر خون میں نہلا دی گئی‘ قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں پچھلے24 گھنٹے کے دوران82 فلسطینی شہید اور 247 شدید زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں قابض فوج کی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے پہنچ نہیں پا رہیں۔ وزارت صحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے بس مسافروں کے قتل کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی واقعے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائے۔انھوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور لورالائی کے درمیان قومی شاہراہ پر مسافربسوں پر سوار 9 نہتے افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی مدت ختم ہونے میں 18 روز سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں جس کے پیشِ نظر پالیسی ساز اہم فیصلے کرنے کے لیے کمیشن کا دو روزہ اجلاس ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات میں 12 اور 13 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس کا 32 رکنی طویل ایجنڈا ہے اور اہم پالیسی معاملات پر یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ممتاز قومی پروفیسر، پروفیسر ایمریٹس اور میرٹوریئس پروفیسر کے ایوارڈ/ تقرری کے لیے پالیسیوں میں نظر ثانی، ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں پریکٹس کیڈر کے پروفیسر کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز، ایچ ای سی کے جنرل ایجوکیشن کے...
    جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، قیادت اور عوام کی جانب سے اسرائیلی و امریکی جارحیت کےخلاف مردانہ وار مقابلہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر واحد اصغری نے ایرانی قوم اور حکومت کی جماعت اسلامی کی جانب سے حمایت کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایرانی قونصلیٹ میں قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی امیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، قیادت اور عوام کی جانب سے اسرائیلی و امریکی جارحیت کےخلاف مردانہ وار مقابلہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع...
    نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کا 53واں اجلاس آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی، عدالتی عمل میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں پر مرکوز انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عدلیہ اپنے آئینی فریضے...
    بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے سربراہ مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنماء مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں ہے، یہ بات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے اجلاس میں اغواء برائے تاوان کے کیسز سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں اغواء کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہیں، یہاں ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے تاوان طلبی کے صرف 3 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی،ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر  نے کہا کہ یہ نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
    معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔ اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل...
    ایشین کرکٹ کونسل  کے ڈھاکا میں سالانہ اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سرگرم ہوگیا۔ سری لنکا کے بعد دوسرے ممالک کو بھی اپنے جال میں پھنسانا شروع کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ جس میں ایشیا کپ سمیت اہم فیصلے ہونے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام ایک بار پھر سیاسی  چالیں چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے سی سی کے رکن ممالک کو ڈھاکا میں شیڈول اجلاس ملتوی کرنے یا کسی اور مقام  پر کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔ سری لنکا کو ساتھ پانے کے بعد اب عمان اور دوسرے ای سی سی ممالک کے ساتھ لابنگ کررہا ہے۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کیا۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے، ان کا جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔تاہم پراسیکیوشن نے ان کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمان کا ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، لہٰذا عدالت ان...
    لاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے؟ ،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔چیئرپرسن قر العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے اخراجات کیے گئے تھے، رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 55 غیر منظور شدہ منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کے لیے منصوبہ...
    سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی  ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وزیراعظم کی نیک تمنائیں ملائشین قیادت کو پہنچائیں،اسحاق ڈار نے تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے آسیان چیئر کے طور پر ملائشیا کی قیادت کو سراہا،اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی مسائل کے حل میں ملائشیا کے تعمیری کردار کو خوش آئند قرار دیا،اسحاق ڈار نے آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم انور ابراہیم نے خیرسگالی جذبات پر گرمجوشی سے اظہار تشکر کیا، حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر...
    معطل اراکین کا معاملہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فردا پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، لاپتہ افراد کے معاملے پر ادارہ جاتی رسپانس کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی معاملے پر ایگزیکٹو کے تحفظات پر بھی غور کرے گی۔ —تصویر بشکریہ صباح نیوز ایجنسی قومی عدالتی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں لائبیریا کے صدر کے انگریزی بولنے کی تعریف کی جس پر لائبیریا کے عوام حیرت اور ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لائبیرین صدر جوزف بوآکائی سے ملاقات کے دوران ان کی انگریزی کو خوبصورت قرار دے کر تعریف کی تھی۔ ٹرمپ نے ان سے مزید یہ بھی پوچھا کہ آپ نے کہاں سے اتنی خوبصورت انگریزی سیکھی اور کہاں سے تعلیم حاصل کی؟ کیا یہ سب لیبیریا میں ہوا؟ یہ بھی پڑھیے: طالب علم محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تاہم امریکی صدر کو ئی علم نہیں تھا کہ انگریزی ایک...
    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے لاجز کی فوری مرمت، انتظامی اصلاحات، اور ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مجموعی حالت، بنیادی سہولیات، مرمت و بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 104 نئے سوئٹس کی تعمیر سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ کمیٹی ارکان نے لاجز کی ناقص حالت اور روزمرہ سہولیات کی عدم فراہمی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کرنے...
    چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتا افراد کے معاملے...
    علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی نے آج باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال کر ترکیہ کے ساتھ امن مذاکرات پر عمل درآمد شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے 30 جنگجوؤں نے جمعہ کے روز عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں واقع جسانہ غار میں ایک علامتی تقریب کے دوران اپنے ہتھیار جلا کر ہتھیار ڈالنے کے عمل کا آغاز کیا۔ جسانہ غار، جہاں اسلحہ جلانے کی تقریب رکھی گئی تھی۔  ماضی میں ایک کرد پرنٹنگ پریس کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔  اس تقریب میں عراقی کردستان کے صدر نچیرون بارزانی، سینئر کرد رہنما مسعود بارزانی، پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) اور عراقی و کردستان وزارت داخلہ کے نمائندگان شریک ہوئے۔ ترک حکومت کی جانب...
    کردستان ورکرز پارٹی  (پی کے کے) کے جنگجوؤں نے شمالی عراق میں اپنے ہتھیار نذرِ آتش کر دیے، جو ترکی میں اپنی 4 دہائیوں پر محیط مسلح بغاوت کے خاتمے کا ایک علامتی اظہار تھا۔ یہ تقریب عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے قصبے دکان میں منعقد ہوئی جس میں پی کے کے کے تقریباً 30 مسلح جنگجوؤں نے حصہ لیا، جن میں نصف تعداد خواتین کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کے خلاف سرگرم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی تحلیل، پاکستان کا خیرمقدم جنگجوؤں نے اپنی رائفلز، گولہ بارود کی بیلٹیں اور دیگر ہتھیار ایک بڑے دیگ نما برتن میں رکھ کر نذرِ آتش کردیا۔ تقریب کے دوران پی کے کے کی سینیئر کمانڈر بیسے ہوزات نے کہا کہ ہم اپنی...