2025-12-08@19:28:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2982
«چند پاکستانیوں کی»:
(نئی خبر)
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز قائم کردیا ہے، جو ملک گیر سطح پر محکمہ کسٹمز کی ذرائع ابلاغ، عوامی آگاہی اور تشہیری پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار کریگا۔ اس ضمن میں باقاعدہ ایس آر او نمبر 1954 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایس آر او کے مطابق اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا ڈی جی آفس اسلام آباد میں ہوگا جو ممبر کسٹمز آپریشنز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو رپورٹ کرے گا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا ڈی جی آفس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام ریجنل دفاتر کے ساتھ مربوط ہوگا۔ اید آر...
(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ 80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ملک کی جانب سے مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کیلیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو برطانیہ میں ایکسچینج پروگرامز اور اسکالرشپ فراہم کرسکتے ہیں، ملک بھر میں 18 ہزار سے زاید مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کے طلبہ کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،...
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ...
جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے نایاب انڈین وولف کو بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظِ قدرتی وسائل (آئی یو سی این) کی تازہ ترین ریڈ لسٹ میں باقاعدہ طور پر خطرے سے دوچار نسل قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی آبادی میں تیزی سے کمی، قدرتی مسکن کے سکڑنے اور انسانی دباؤ کے باعث کی گئی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو اگلی ایک دہائی میں یہ جانور پاکستان کے کئی علاقوں سے مکمل طور پر غائب ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جنوبی ایشیا میں انڈین وولف کی بالغ آبادی تقریباً تین ہزار کے قریب رہ گئی ہے۔ جن میں سے ایک چھوٹی مگر اہم تعداد پاکستان میں...
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات ’’میڈ اِن پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ کے موقع پر کی گئی جس میں پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خوراک، زراعت، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اشتراک کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پاکستان، افریقی ممالک اور تیسرے فریق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے تعاون...
امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے پاک افغان جھڑپوں کے دوران جانبحق ہونے والے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دیں۔ جن میں پانچ مزدور اور دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ جن میں دو سکیورٹی فورسز، جبکہ پانچ عام شہری ہیں۔ مبینہ طور پر مذکورہ اموات پاک افغان جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔ سول ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر...
دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں کمی، مگر 31 ممالک کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی آئی ہے، تاہم پاکستانی شہری اب بھی دنیا کے مختلف خطوں میں کئی دلچسپ ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب 103ویں نمبر پر ہے اور اسے یمن کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر یہ ایک نمایاں کمی ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان 96ویں نمبر پر تھا اور 32 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل تھی،...
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں ،تعاون جاری رکھیں گے،قائم مقام امریکی سفیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر ملاقات کررہی ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ قائم مقام امریکی...
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ملک بھر میں عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عوام نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دیے۔ ’’ہم نے افغانیوں کی چالیس سال تک خدمت کی، مگر انہوں نے ہماری پشت میں چھرا گھونپا اور مودی کی گود میں جا بیٹھے۔‘‘...
پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور قازقستان کی افواج کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق دوستاریم فائیو کا انعقاد کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشق 13 تا 24 اکتوبر اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہو رہی ہیں۔پاک آرمی کا اسپیشل سروسزگروپ اورقازقستان آرمی کی اسپیشل فورسزحصہ لےرہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025ء کو چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے، مشق...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہوئی ہے،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آٹے اور چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شوکت یوسفز ئی اور وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے گفتگو کی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف آپریشن سے امن کا قیام ممکن نہیں، افغان حکومت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر یہاں سے آٹا چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ افغانستان کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے تو پھر جائے بات کرلے اور چیزیں منگوالے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم نئے وزیراعلیٰ...
طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور دارالحکومت کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستانی فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ کابل میں بی ایل اے کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
اسلام آباد: پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے تناظر میں اسلام آباد میں سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس میں تمباکو کے خلاف جنگ میں نئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر اور صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اجلاس میں کہا کہ تمباکو کی تشہیر پر مکمل پابندی اور گرافک ہیلتھ وارننگز کے سائز میں اضافہ جیسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سپارک کے زیرِ اہتمام دو روزہ مشاورتی اجلاس کا موضوع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) پر بہترین عالمی طریقہ...
معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے پر حتمی فیصلہ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ رقم جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام بتدریج بہتر ہو رہا ہے،...
مہمانِ خصوصی مولانا امین شہیدی نے عالمی حالات خصوصاً فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ اپنی زندگیوں میں سیرتِ نبوی ﷺ کو عملی طور پر نافذ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ اردو گلشن کیمپس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبی اکرمﷺ، اخلاقِ محمدیﷺ اور شعورِ اسلامی کو اجاگر کرنا تھا۔ سالانہ یوم مصطفیٰؐ کے پروگرام میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد امین شہیدی، مولانا سید علی عباس رضوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اوران سے 7 نومبرتک جواب مانگ لیاہے۔منگل کوہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021ءمیں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اوران سے 7 نومبرتک جواب مانگ لیاہے۔منگل کوہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021ءمیں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔...
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفارووا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں دونوں ملکوں نے مثالی تعلقات قائم کیے ہیں جو دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر کی کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کا متوقع دورہ دونوں ممالک...
پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن...
افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہوکر پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانیوں نے افغان طالبان کے جارحانہ حملوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کو بھائی مانا ہے اور انہیں ایک بہتر ماحول فراہم کیا ہے، دشمن کی ایما پر افغانستان کے پاک فوج پر حملوں کی اجازت ہرگز قبول نہیں، بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد افغانستان کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 40 سال پناہ دینے کے باوجود اگر افغانستان نے جنگ کی تو بھارت سے بھی سخت جواب دیا جائے...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی معاون وزیرخزانہ رابرٹ کیپ روتھ سمیت دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، ورچوئل اثاثوں سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا، اور امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، ان کو نوبیل انعام دینے کے لیے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امن کے سفیر شہباز شریف صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز
افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت
افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی...
پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے، ہر جماعت اور ہر فردِ بشر کو اپنے مطالبات کے حق میں جلسہ، مظاہرہ یا احتجاج کا حق حاصل ہے۔ ٹی ایل پی کے علمائے کرام اور کارکنوں پر رات کی تاریکی میں براہِ راست فائر کھولنا کسی طور پر بھی پاکستان سے...
لاہور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے، ہر جماعت اور ہر فردِ بشر کو اپنے مطالبات کے حق میں جلسہ، مظاہرہ یا احتجاج کا حق حاصل ہے۔ ٹی ایل پی کے علمائے کرام اور کارکنوں پر رات کی تاریکی میں براہِ راست فائر کھولنا کسی طور پر بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک بار بار کہہ رہی تھی کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں...
افغانستان کیساتھ بامقصد تعلقات چاہتے ہیں مگر قومی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی جارحیت پر پاکستان کا سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی، دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان، فتنۂ خوارج اور فتنۂ الہندوستان کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک۔افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پر کیے گئے بلا اشتعال حملے نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دو برادر ممالک کے مابین امن و تعاون کی روح کے منافی بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن...
ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری...
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت متعدد امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقی کے تسلسل اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں جنہوں نے عالمی امن کو مضبوط بنانے میں...
پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔ برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو لانچ کیا جاتا تھا۔ اسٹرائیک میں درجنوں افغان طالبان اور خارجیوں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق...
پاکستان میں کاروں کی فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں صرف ستمبر کے مہینے میں 17 ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔ یہ نہ صرف مارکیٹ میں بہتری کی نشانی ہے بلکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2025 میں مجموعی طور پر 17,174 کاریں فروخت ہوئیں، جب کہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد صرف 10,297 تھی۔ اس سے پہلے اگست 2025 میں14,50 کاریں فروخت ہوئیں، یعنی صرف ایک ماہ میں 3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ہوا۔ یہی نہیں، رواں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 42,267 یونٹس...
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی تقریب میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو اس موقع پر ایڈن مارکرم نے این سی اے کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں میوزیم میں موجود مختلف ٹرافیز اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے...
لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے بچپن میں ریاض میں کارٹنگ سے آغاز کیا اور اب وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق عرشیہ نے فیا (FIA) یعنی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل کی جانب سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کرلیا ہے، یہ وہ ادارہ ہے جو عالمی موٹر اسپورٹس کی نگران تنظیم ہے۔ ریسر اور محقق، 2 کیریئر ایک ساتھ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کلینیکل ریسرچ کے شعبے...
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ کے نام سے لانچ کر دیا جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پہلی او ٹی ٹی سروس ‘پی سی بی لائیو’ کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں دستیاب ہے، جہاں شائقین لائیو۔ پی سی بی ۔ کام ۔ پی کے پر رجسٹریشن کر کے میچز دیکھ سکیں گے،،پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نشر کی جائے گی، جبکہ اکتوبر کے آخر میں موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی،،اس پلیٹ فارم پر پاکستان ٹیم کے تمام بین الاقوامی میچز،...
محمد آصف پاکستان میں انسانی حقوق کا تصور آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں شامل ہے ۔ آئین کے مطابق ہر شہری کو برابری، عزت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے زمینی حقیقت اس آئینی وعدے سے بہت مختلف ہے۔ ملک میں مختلف طبقے ، مذہبی اقلیتیں، خواتین اور خاص طور پر خواجہ سرا برادری (Transgender Community) وہ گروہ ہیں جو معاشرتی، معاشی اور نفسیاتی استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ مضمون پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے خاص طور پر خواجہ سرا برادری کے حقوق، ان کے چیلنجز، ریاستی اقدامات، اور سماجی رویّوں کا تجزیہ پیش کرتا ہے ۔ انسانی حقوق کا قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک بنیادی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔بیان میں پاکستان نے اس اہم پیش رفت میں مثبت کردار...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کے روز امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال، اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے توانائی، اہم معدنیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received U.S. Chargé d’Affaires Natalie Baker today. The Deputy Prime Minister/Foreign Minister noted with satisfaction the positive momentum in Pak–U.S. relations through recent high-level exchanges,… pic.twitter.com/KnbMn31nb2 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 9, 2025...
فلسطینیوں کی آواز بننے والے سا بق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی،پاکستان میں شاندار استقبال
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے.اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد جمعرات کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی. جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی...
سونے میں سرمایہ کاری ناصرف پاکستان بلکہ دنیا میں پرکشش سرمایہ کاری کا ایک بڑا سیکٹر بن گیا ہے، سرمایہ کار ناصرف اسے اپنے لیے محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں بلکہ اسے ایک بہتر کاروبار بھی قراردیتے ہیں،سرمایہ کاروں کی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری سے ہی پہلے مرتبہ عالمی منڈی میں سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد بھی عبور کر گیا ہے، امریکا میں شرح سود میں کمی کا عندیہ،شٹ ڈاون اور امریکن ٹیرف کی جنگ نے سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار عالمی تجارتی کشیدگی، جغرافیا ئی حالات کی وجہ سرمایہ کارواں میں بے چینی ہے جس کہ وجہ سے لوگ سونے کی خریداری کے میدان میں دھڑا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کو ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی فعال اور مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ ایگریکلچر اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کے یہ بنیادی ستون اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی زیر نگرانی شروع کیے گئے منصوبوں نے پاکستان کے زرعی منظرنامے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ “گرین پاکستان انیشیٹو” کے تحت جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، اور سمارٹ زراعت کے نظام نے کاشتکاروں کو بہتر فیصلے کرنے، پانی کے مؤثر استعمال، اور فصلوں کی بروقت دیکھ بھال...
اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
سکھر،،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تحت ادارے کی نجکاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تحت ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکا پاک فوج پاکستان سعودی سرمایہ کار فوجی افسران وطن پر قربان وی نیوز
یومِ یکجہتی و قربانی: 8 اکتوبر 2005 – ایک عظیم آزمائش اور عظیم اتحاد کی داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز تحریر: بشیراللہ خان انقلابی 8 اکتوبر 2005 کا دن آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا لمحہ فکریہ ہے، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 8 بج کر 52 منٹ پر آنے والا زلزلہ انسانی تاریخ کے بدترین زلزلوں میں سے ایک تھا، جس نے پلک جھپکتے ہی ہزاروں قیمتی جانیں نگل لیں، بستیاں اجاڑ دیں، خواب مٹی میں ملا دیے، اور زمین کو اشکبار کر دیا۔اس سانحہ میں صرف اموات ہی نہیں ہوئیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ملبوں کے...
ویب ڈیسک: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں۔ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کی ہے جنہوں نے دو سال سے مقابلہ کرکے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ 75ہزار فلسطنیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا پے۔اسرائیل کو ناکامی و دلدل سے نکالنے اور جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو کو بچانے کے لیے اب وہ میدان میں آیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس کے مابین ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار فراہمی کا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا، معاہدے کی آڑ میں غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکومت نے معاہدہ کی تفصیلات طے ہونے تک پاکستانیوں کو بیلاروس کے سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین اپریل میں ہوئے روزگار کی فراہمی حالیہ معاہدے سے متعلق پائے جانے والے ابہام کے باعث یکم جنوری سے دو اکتوبر تک کے عرصے میں بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر آٹھ ممالک کے باشندوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر سرحد پار کرنے کی...
اسلام آباد: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں، جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں بھی نادرا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔ ...
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین...
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیلئے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں...
’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز...
چیری ماسٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جس کے تحت 2026 میں 7 بڑے شہروں میں 10 آؤٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔ چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی برانڈ ہے، دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں کام کر...
اپنے بیان میں صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک اور سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کیلئے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے لاہور کے بعد کراچی میں شاہراہ فیصل پر تاریخی غزہ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت و کارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ مارچ میں مرد و خواتین، بچوں و بزرگوں سمیت ہر طبقہ سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا کہ بھلے حکمران غیروں کے غلام بنے رہیں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف الریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف قبیلوں کے عمائدین نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانفشانیوں اور مہربانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور ملکی معیشت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان تارکین وطن میں اچھی ساکھ رکھتے ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کی اشد...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا...
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی چینلز سے ہم نے تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔ راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم...
بھارتی فوج کی درندگی کی انتہا ، تھر میں سرحدپارکرنے پر 8بکریاں ہلاک، 54کی ٹانگیں توڑدیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز تھرپارکر (آئی پی ایس )بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کردی، تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاوں سنورانی میں سرحد پار کرنے پر 8 بکریاں ہلاک کردیں اور درجنوں کی ٹانگیں توڑ دیں،سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے تاہم آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں اٹھائی گئی ہزیمت کا بدلہ بے زبان جانوروں سے لیا،وزیراعلی سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔ تفصیلات...
غزہ فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی محفوظ اور فوری واپسی کیلئے عالمی شراکت داروں سے رابطہ ہے، دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان پاکستانی شہریوں کی ’سلامتی اور فوری واپسی‘ کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں اسرائیلی فورسز نے اس ہفتے کے آغاز میں غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امداد پہنچانے کے لیے جانے والے بحری قافلے کو روکنے کے بعد غیرقانونی طور پر حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سابق سینیٹر جماعتِ اسلامی مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ’ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی حراست میں ہیں اور وہ محفوظ و صحت مند...
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور واپسی کے لیے عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی حراست میں خیریت سے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی قانونی ضوابط کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت سے ڈی پورٹیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کی واپسی فوری بنیادوں پر ممکن بنائی جائے گی۔ سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغامگلوبل صمود فلوٹیلا...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ غیرقانونی طور پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد قابض اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا مزید بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے تحت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا بیان خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) اور دیگر رہنماؤں نے برآمدات میں تیزی سے کمی، فیکٹریوں کی بندش اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، جس سے ملک کے معاشی استحکام کو خطرہ ہے اور ستمبر میں برآمدات میں سال بہ سال تقریباً 12 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی 3.83 فیصد کم ہو کر 7.61 بلین ڈالر رہ گئی، جب کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور بڑھتی ہوئی درآمدات بیرونی کھاتوں پر مزید دباؤ ڈال رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور، کے سی سی آئی کے سابق صدر جاوید بلوانی اور صنعت کار زبیر موتی والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے جتنے بھی پاکستانی ہیں ان کو بحفاظت واپس لائیں‘ ہمارے اسرائیل سے سفارتی روابط نہیں ہیں، اس لیے ہم تیسرے ملک کے ذریعے ان کی رہائی کی کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا...
پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا...
وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا...