2025-09-26@06:36:27 GMT
تلاش کی گنتی: 17717

«کا ا غاز کیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے مشن سے وابستہ چار اہلکاروں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب امن کاروں کی بکتر بند گاڑی بنگوئی سے بامباری جاتے ہوئے دریائے اومبیلا ایمپوکو میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام اہلکار مشن کے پولیس یونٹ میں تعینات تھے اور ان کا تعلق جمہوریہ کانگو سے تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان ستیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے ہلاک ہونے والے امن کاروں کے خاندانوں اور کانگو کے عوام...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دو ون ڈے میچز میں سنچریاں اسکور کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تاہم ان کی سنچری کے بعد کیا گیا ایک اشارہ بھارتیوں کو خاصا ناگوار گزرا۔ سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 122 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اپنی چھٹی ون ڈے سنچری بھی مکمل کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ مسلسل دو ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔ جب سدرہ نے اپنی چھٹی سنچری مکمل کی تو انہوں نے...
    اسرائیل نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا یہ بیان اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس وقت جاری کیا جب برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی دوٹوک الفاظ میں فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کے عزم کو دہرایا ہے۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہاکہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل اس اقدام کے خلاف واضح ردعمل دے...
      بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    ایف آئی اے  کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زیارت : بلوچستان میں زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو...
    نیویارک ٹائمز نے سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے برسوں کی لڑائی درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں حماس کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ گروپ (حماس) نہ صرف شکست سے دوچار نہیں ہوا ہے بلکہ اب بھی غزہ میں گوریلا سرگرمیوں کے ساتھ سرگرم ہے، حالانکہ حماس نے اپنی جدوجہد کو ایسے حالات میں جاری رکھا ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر دو سالہ جارحیت میں تحریک کی مجاہدین اور قائدین کو شہید اور ان کے ہتھیاروں کے ذخیروں کا ایک بڑا حصہ بھی تباہ کر دیا...
    فلپائن میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت منیلا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ حکام، ارکانِ اسمبلی اور بااثر کاروباری شخصیات کے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک شدید موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے، اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ اربوں ڈالر کے منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے یا شدید ناقص انداز میں بنائے گئے۔ احتجاج کی فضا، نعرے اور عوامی غصہ مظاہرین فلپائن کا قومی پرچم لہراتے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ بس بہت ہو گیا، ان سب...
    بلوچستان میں مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔ لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو 10 اگست کے روز دہشت گردوں نے...
      ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔  صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے 30 ستمبر کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن عزیز اللہ خان مروت کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے مستحکم بلدیاتی نظام، عوام کو سماجی ومیونسپل سروسز فراہمی، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد بار احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے جس میں ہر بار بلدیاتی نمائندوں کو ان کے قانونی آئینی اختیارات کے ساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے مگر صوبائی حکومت اپنے کسی وعدے کو...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ و معائینہ کیا، انہوں نے مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا، عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو  گرین بیلٹس جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔   وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسپریس وے کے اطراف پودے لگائیں، گرین بیلٹس جلد مکمل کریں۔ انہوں نے خوبصورت لینڈ سکیپ، حفاظتی جنگلوں کی تنصیب اور باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے  وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کیلئے این...
    پاکستان کے مستقبل سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک یونیورسٹی (Pohang University of Science and Technology) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے “سپر فلڈز” یعنی شدید سیلاب اور سنگین خشک سالی کا سامنا کرے گا — اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 15 سال بعد دہرایا جا سکتا ہے۔   یہ تحقیق معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے Environmental Research Letters میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت پروفیسر جونگہُن کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اس تحقیق میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا، اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ اور ان کی ٹیم...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کے لیے ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔  سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کو 7 لاکھ روپے کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 10 ہزار ای موٹر سائیکلوں اور سلائی میشنوں کی تقسیم سمیت بہت کچھ اور بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا ورکرز ویلفیئر کارڈ سے محنت کشوں کی زندگی کا نیا روشن باب کھلے گا، سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے پورے ملک کے 270 سے زائد اسپتالوں میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ روپے تک کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا ہے۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی...
    باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین، مشران، عوام کی بڑی تعداد، سول انتظامیہ اور آئی جی ایف سی نارتھ نے شرکت کی، اس موقع پر وطن کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہر قسم کی قربانیاں دینے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جرگے کے شرکاء کو بتایا گیا کہ علاقے میں خوارج اور دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ قبائلی عوام کے جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس...
    ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ حسبِ روایت  محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی اہلیہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعت و کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  تقریب کے آغاز میں لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں ایسی بابرکت محفل کا انعقاد نہ صرف ہمیں آنحضورﷺ کی شان ِاقدس میں درود و سلام پیش کرنے کا موقع فراہم...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
    ماضی میں اداکاری کےشعبے لوہا منوانے والی شہناز شیخ اب آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں۔ شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔ اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔ اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جن میں تین افغان باشندے اور دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی 20 ستمبر کو ان خوارجی عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس...
    ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔  20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد موجود ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دورانِ آپریشن سات بھارتی سرپرستی والے خوارج ہلاک، جن میں تین افغان نیشنل اور دو خودکش بمبار شامل تھے۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا، افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے برطانیہ کی مصنوعی ذہانت (AI) معیشت میں 5 ارب پاؤنڈ (تقریباً 6.8 ارب ڈالر) کی بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گوگل  نے کہاکہ  کمپنی ہرٹ فورڈشائر کے علاقے والتھم کراس میں نیا ڈیٹا سینٹر قائم کرے گی جو لندن کے قریب واقع ہے۔ یہ منصوبہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت اور گوگل کلاؤڈ سروسز کی طلب کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ڈیٹا سینٹر کے قیام سمیت یہ سرمایہ کاری اگلے دو برسوں میں کی جائے گی، جس میں سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی اور انجینئرنگ کے منصوبے شامل ہیں،  اس سرمایہ کاری میں گوگل کی تحقیقاتی کمپنی ڈیپ مائنڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: سعودی عرب نے اپنے ریاستی زیرِ انتظام فوجی یونیفارم اور لوازمات تیار کرنے والے کارخانے (Military Uniform and Accessories Factory – MUAF) کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد دفاعی صنعت میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانا اور معیشت کو متنوع بنانا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (MIC) نے وزارتِ صنعت و معدنی وسائل اور نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن (NCP) کے اشتراک سے اس منصوبے کے تحت ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) اور ریکویسٹ فار کوالیفیکیشن (RFQ) کے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔یہ کارخانہ ریاض اور الخرج میں قائم ہے اور مکمل طور پر نجی شعبے کو فروخت کیا جائے گا،  اس عمل میں جنرل اتھارٹی...
    سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش اس کے نتیجے میں تہران کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون مؤثر طور پر معطل کر دے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سے پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا، قرارداد کی حمایت صرف چار ممالک نے کی، نو نے مخالفت اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، جس کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے شروع کیا گیا “اسنیپ بیک” (snapback) عمل تیزی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یونانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔اسی طرح اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں جاری قتلِ عام کی علامتی مذمت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کُشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ...
    کراچی کے قومی ادارے برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے جو نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ غیر ملکی فنڈنگ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ یونٹ اسپتال کی بالائی منزل پر قائم کیا جائے گا جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی کی پرانی او پی ڈی کی عمارت کی بالائی منزل پر کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم...
    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا بھارت اور عمان کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جانے والا آخری لیگ میچ ٹورنامنٹ پر کوئی اثر ڈالنے والا نہیں تھا لیکن اس میچ میں عمان کی نہ تجربہ کار ٹیم نے بھارت کی مضبوط ٹیم کا زبرست مقابلہ کیا۔ بھارت نے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن میچ کے بعد عمان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں کی گئیں اور یہ کہا گیا کہ عمان نے یہ دکھا دیا کہ انڈیا کوئی بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ٹیم نہیں ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ اسے بھارت کے خلاف عمان کی طرح کی مزاحمت دکھانی چاہیے اور  ٹاس...
    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی کی رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر، کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل نیں لائی گئی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار...
    تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں واقع کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاو نِنگ نے کیا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت کو فری ٹریڈ زون کے قیام (2015ء) سے لے کر اب تک ہونے والی ترقی، بنیادی ڈھانچے، تجارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے آگاہ کیا کہ یہ زون جنوبی سنکیانگ کا واحد فری ٹریڈ زون ہے، جو علاقائی تجارت و ترسیل کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ یہ سڑک، ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے نہ صرف ایشیا بلکہ یورپ سے بھی منسلک ہے، اور اپنا بین الاقوامی ہوائی اڈہ...
    بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو کر بانڈز جاری کیے جائیں جن میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں تاہم یورو بانڈ یا سکوک بانڈ جاری کرنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ یہ عالمی مارکیٹ کی طلب اور کم از کم ایک درجہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے بہتری پر منحصر ہے۔ پانڈا بانڈ دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور اس کا پہلا لین دین 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی حد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ...
    کراچی: جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ...
    کراچی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔  بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ کرینا...
    مبصرین کے مطابق الگورتھم اس بات کا تعین کرتا ہے کہ صارفین ایپ پر کیا دیکھتے ہیں۔ امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینیوں کے ذریعے سوشل نیٹ ورک کے الگورتھم کو ان طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں ٹک ٹاک سوشل نیٹ ورک الگورتھم کا کنٹرول امریکی کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوگا۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ منصوبہ بندی کے بورڈ میں سات میں سے چھ نشستیں امریکیوں کے پاس ہیں، فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اوریکل اس...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
    آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ  فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
    اداکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اپنے بچوں کو امریکا لے کر آگئیں تاکہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی پیانو بجانا نہیں سکھایا لیکن اس نے خود ہی یہ صلاحیت حاصل کرلی،...
    پشاور: چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں روسی فاختہ کے شکار کے سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، فیصلہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مرتب کردہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ یہ اجازت خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی (تحفظ، بقا، نگہداشت و انتظام) ایکٹ 2015 کے مطابق دی گئی ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روسی فاختہ کا شکار 31 اکتوبر 2025 تک صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا۔ اس شکار میں صرف وہ شکاری حصہ لے سکیں گے جو لائسنس یافتہ...
    ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔  سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
    ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیروز والا میں ایک کولڈ اسٹور پر کامیاب کارروائی کے دوران 60 ہزار کلو ایکسپائر ریڈی ٹو کک فروزن چکن، 400 کلو فنگس زدہ مصالحہ جات اور ناقابلِ استعمال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، جہاں بدبودار اور مضر صحت چکن جس میں کڑاہی بوٹی، چکن تکہ بوٹی، فجیتا، کلیجی، گردن اور کباب شامل تھے، ضبط کر کے تلف کیے گئے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے حکام کے مطابق ایکسپائر اور تازہ اسٹاک کو ایک ہی ریک میں بغیر کسی تفریق کے ذخیرہ کیا گیا تھا، جو کہ...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی گئی۔ معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے افواج پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔ شرکاء نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت...
    باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی...
    قطر نے غزہ ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ ثالثی کا عمل تب شروع ہوگا جب اسرائیل فضائی حملے پر معافی مانگے گا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اپنے افسروں کی ہلاکت، خود مختاری کی یقین دہانی پر معافی قبول کرسکتا ہے۔ ادھر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف آج قطری وزیراعظم سے ملیں گے جس میں غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور قطر کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے پر بات ہوگی۔ قطر، جو حماس اور امریکا دونوں کا قریبی اتحادی ہے، طویل عرصے سے غزہ میں موجود اس...
    ریاض احمدچودھری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر ہونے والی بحث سمیٹتے ہوئے پہلگام حملے میں مبینہ سکیورٹی غفلت، پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں انڈین طیاروں کے نشانہ بنائے جانے کی خبروں اور جنگ بندی کروانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں سے متعلق اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دیا ہے۔اپنی ایک گھنٹہ 40 منٹ طویل تقریر میں انھوں نے پاکستان سے زیادہ اپوزیشن جماعت کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ‘کانگریس پاکستان کی ترجمان بن چکی ہے’۔ انڈیا میں دہشت گردی اور پاکستان اور چین سے متعلق سارے مسائل نہرو، اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ کی کمزور اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے سبب پیدا ہوئے۔اگرچہ انھوں نے اہم سوالوں کا...
    نئی سائنسی تحقیق نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک (پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے پروفیسر جونگہُن کام کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پاکستان آئندہ برسوں میں وقتاً فوقتاً ’سپر فلڈز‘ اور ’شدید خشک سالی‘ کا سامنا کرے گا۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’انوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرز‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس تحقیق کو POSTECH کے ڈویژن آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر جونگہُن کام اور پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا نے، چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ کی ٹیم کے اشتراک سے مکمل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سنگین پیش گوئیاں تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی...
    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دے گا۔  یورپی اقدامات پر سخت ردعمل ایران کی قومی سلامتی کونسل (SNSC)، جس کی سربراہی صدر مسعود پزشکیان کر رہے ہیں، نے ہفتے کو کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ (E3) کے اقدامات ’غیر دانشمندانہ‘ ہیں اور اس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مہینوں کی سفارتی کوششیں متاثر ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ کونسل کے بیان میں کہا...
    تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے...
     لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
    پنجاب کی ترقیاتی رفتار کو نئی جہت دینے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کی کمر توڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے سرکاری یوٹیوب چینل (@govtofpunjabpakistan) لانچ کردیا ہے۔ یہ چینل نہ صرف عوام کو براہِ راست حکومتی اقدامات کی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا بلکہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ڈیجیٹل ہتھیار کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب پی آئی اے خرید رہا ہے؟ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسے ’پنجاب کے روشن مستقبل کی آواز‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ چینل عوام اور حکومت کے درمیان ایک ناقابل تسخیر پل بنے گا، جو شفافیت، جواب دہی اور ترقی کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔  صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر  کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر  نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ علاوہ ازیں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص پریس کلب میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے متعلقہ قوانین اور کمیشن کے بارے میں ورکشاپ،کا انعقادکیا گیا جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب میں انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے متعلقہ قوانین اور سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کمیشنوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میرپورخاص پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں 2014 تک صحافیوں کے حوالے سے 110 قوانین بنائے گئے لیکن ان کے ذریعے صحافیوں کو تحفظ نہیں دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ ) میرپورخاص میں محکمہ ریونیو میں ایک اور فراڈ، 22 کروڑ کا پلاٹ مالک کی مرضی کے بغیر فروخت کرنے کی سازش۔ میرپورخاص کے تحصیل حسین بخش مری میں مین حیدر آباد روڈ پر 22 کروڑ روپے مالیت کا تقریباً 13500 مربع فٹ کا قیمتی پلاٹ محکمہ ریونیو کی جانب سے مالک کو بتائے بغیر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے پلاٹ کے مالک احتشام قائم خانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زمین کی خرید و فروخت کرنے والے لوگوں سے معلوم ہوا کہ ان کے پلاٹ کا مہر تصدیق نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام فوجی ایئر بیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور امریکا اس بیس پر دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یہ ایئربیس امریکا کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اْس علاقے سے صرف ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،لزبن،پیرس(صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈ یسک)اسرائیل کی قابض افواج کے غزہ پر بدترین حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عارضی کیمپ پر کیے گئیایک حملے میں 4 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی افواج نے شہر کے شمال مغربی حصے میں بھی شدید گولہ باری اور ریموٹ کنٹرول حملے کیے، جب کہ شمال مشرقی حصے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فضائیہ نے مغربی غزہ سٹی کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا، متاثرہ اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے، جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کی فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے مشکوک پنشن جاری ہونے سے روکنے کے لیے سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کاشغر (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ائر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ہفتے کو کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کیلیے ائر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ائر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ائر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جاسکے۔ ڈاکٹر یونچون یانگ نے صدر مملکت کو پاکستان میں سیرین ائر کے آپریشنز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر یانگ نے جے ایف 17 ایویونکس پر پاک فضائیہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیٹی کو ویکسین لگوا کر مصطفی کمال نے بطور والد مہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام قوم کو یقین دلاتا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی صحت سب سے مقدم ہے اور یہ عمل ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ صحت کے شعبے کے لیے مصطفی کمال کی قیادت قابلِ فخر ہے۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔دوسری جانب وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐ نے مکہ کی اندھیروں میں توحید کا پیغام دیا، صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا اور عفو و درگزر کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ہجرت کے بعد آپؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست عدل، مساوات، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی روشن مثال تھی۔ یہاں مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا گیا، بیت المال کی بنیاد رکھی گئی اور میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کے لوگوں کو برابری...
    کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کرلیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ ملزم شبیر تنولی کا زیر دفعہ 164 کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے چیمبر میں قلمبند کیا گیا۔ ملزم کی ہتھکڑی کھول کر چیمبر میں جج...
    گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
    کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
    احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا، جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے...
    سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے، اس پر سیاست نہ کریں، یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ راہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی 20ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ بی کے سپر فور مرحلےکے دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل مینڈس نے 34 ، نسانکا نے 22 اور آسالنکا نے 21 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحما ن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ...
    میانوالی میں نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے موچھ کے قریب نامعلوم افراد الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا، جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 روز قبل ہی میانوالی میں الکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔ پتھراؤکے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟ یاد رہے کہ پہلے...
    صیہونی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں ایک بڑای سیاحتی مرکز تعمیر کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے لہذا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر دیتا ہے تاکہ اس طرح نیتن یاہو کو غزہ کی مکمل تباہی اور وہاں کے فلسطینیوں کو جبری جلاوطن کرنے کا مناسب موقع فراہم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں بار بار ویٹو کر دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رئیل اسٹیٹ کا مالک ہے اور اس کا کام ہاوسنگ اسکیمیں اور رہائشی پراجیکٹس کے ٹھیکے لینا...
    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا، سمز کا ڈیٹا کمپنی کے پاس ہوتا ہے، 2022 میں ہم نے اس بات کی انکوائری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری سمیت بعض دیگر ایشوز بریفنگ دی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چارسدہ روڈ پر ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا ہے اور 8 ماہ سے پراسیسنگ پلانٹ بند رہنے پر اظہارِ برہمی کیا۔اس موقع پر انہوں نے 15 اکتوبر تک پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سینٹر کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔ علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنجوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر ان کا بھائی الیکشن ہارا تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے، ٹریننگ سینٹر میں قائم ماڈل میٹ...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
    صدر مملکت کا چین میں کاشغر کی تاریخی مسجد کا دورہ، نمازعصر ادا کی، شاندار فنِ تعمیر کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اورمسجد کے امام نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔صدرمملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے مسجد میں نمازعصر ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفرا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ-1بی ویزا پر 100000 ڈالر سالانہ فیس عائد کی ہے، جسکا سب سے زیادہ اثر ہندوستانی آئی ٹی پیشہ وروں پر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ موجودہ تعلقات کو لے کر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سے ہندوستانیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس یہ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کو یوم پیدائش پر ملے ریٹرن گفٹ نے ہندوستانیوں کو کافی مایوس کیا...
    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں چینی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چینی کی فروخت کو صرف مخصوص پورٹل کے ذریعے مشروط کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شوگر ملز کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ مقامی چینی کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ درآمدی چینی کی نہ فروخت پر کوئی قدغن ہے اور نہ ہی قیمت پر کوئی کنٹرول، جو کہ...
    سٹی42:  پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے  عوامی جمہوریہ چین کے زنجیانگ اینڈ یغور اٹانومس زون (سنکیانگ) کے دورہ کے دوران آج کاشغر  شہر کے فری ٹریڈ  زون کا وزٹ کیا۔  کاشغر فری ٹریڈ زون پہنچنے پر صدر  آصف علی زرداری کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاو ننگ نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر کو  فری ٹریڈ و زون کے قیام اور ترقی کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف کاشغر فری ٹریڈ زون ساڑھے تین مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس علاقہ  میں ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس، پروسیسنگ، کسٹمز اور ائیر فریٹ کی سہولیات موجود ہیں۔  کاشغر فری ٹریڈ زون...
    سٹی42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران زنجیانگ یغور اٹانومس ریجن  Xinjiang Uyghur Autonomous Region (سنکیانگ) کے شہر کاشغر پہنچ گئے۔ آج اپنے کاشغر شہر کے دورہ کے دوران صدر آصف علی زرداری نے  کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا  بھی وزٹ کیا اور وہاں عصر کی نماز پڑھی۔  کاشغر کی تاریخی عید گاہ مسجد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز پڑھی اور مسجد کے تمام حصوں کا گہری دلچسپی سے مشاہدہ کیا۔ صدر مملکت نے اس تاریخی ورثہ کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ چودھری شجاعت حسین پاکستان...
    پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔  قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔  پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان...
    حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد...
    پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے: اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت...
    —’جیو نیوز‘ گریب کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ شخص اور معذور خاتون کی بیٹی کے جہیزکا سامان سیلاب میں بہہ جانے کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نے ’جیو نیوز‘ کی خبر پر نوٹس لے لیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معذور خاتون کو بیٹی کے جہیز کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوا دیا۔متاثرہ خاندان نے امدادی چیک بھجوانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری گورنر پنجاب نے لے لیگورنر سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھر گورنر پنجاب کو دکھائے واقعہ کمالیہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑے غرور اور تکبر کے ساتھ کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، لیکن میں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، اسد قیصر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کا جھوٹا بیانیہ بنایا جو سب کے سامنے ہے، جبکہ موجودہ حکومت ووٹ چوری کر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ملزم شبیر تنولی کا زیر دفعہ 164 کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے چیمبر میں...
    معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں ان دیکھی طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے سر کے بال کھینچے، جس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئیں۔ مدیحہ نقوی کے مطابق وہ اپنے شوہر، سیاستدان فیصل سبزواری، اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے بال کھینچے۔ جب انہوں نے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا کہ انہوں نے یا بچے نے ایسا کچھ کیا ہو۔ ابتدا میں مدیحہ نے اسے وہم سمجھا، لیکن یہ واقعہ رات میں دوبارہ پیش آیا، اور پھر اگلی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کریں گے۔(جاری ہے) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ کرلیا۔لاہور میں 2لاکھ سے زائد طلبا ء نے امتحان میں شرکت کی تھی۔انٹرپارٹ ون کے پرچوں کی مارکنگ ابھی تک کی جا رہی ہے۔