2025-07-27@04:10:48 GMT
تلاش کی گنتی: 6489
«کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مون سون کی شدید بارشوں کے دوران نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے پیر کے روز ملک کے مختلف حصّوں میں آئندہ 2 دن کے لیے موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کا الرٹ جاری کر دیا، جب کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ این ای او سی کے مطابق 10 جولائی تک بالخصوص بڑے دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں درمیانی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔ الرٹ کے بعد وزیرِ اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں میں زیادہ پانی چھوڑے جانے کے باعث نہریں اُوور فلو ہوگئیں، نہروں میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے نہروں میں شگاف پڑ گئے جس سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ کوٹری بیراج سے نکلنے والی نیو پھلیلی کینال میں پڑنے والے شگاف کے نتیجے میں متعدد دیہات زیرآب آگئے ،پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث قیمتی سامان کو نقصان پہنچا ،انتظامیہ نے شگاف بھرنے کے لیے کارروائی شروع کردی، پھلیلی کینال کی آر ڈی 122 کے مقام پر پڑنے والے شگاف کے باعث دیہی علاقے نورانی شریف کمون قمبرانی، کمدار ملاح، لونگ ملاح سمیت دیگر میں پانی بھر جانے کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت شدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اس دفعہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے محرم الحرام پر بھی اثر ڈالا کریانہ اسٹور کے مالک اختر ملک نے کہا کہ پہلے کی طرح سامان کی خرید وفروخت نہیں ہوئی لوگوں نے بہت کم خریداری کی چینی کے مہنگا ہونے کی وجہ سے شربت کی سبیلیں لگانے کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔باورچی اکرام نے بتایا پہلے ہمیں جہاں سے بیس بیس دیگوں کے آرڈر ملتے تھے وہاں سے اب پانچ سے سات دیگوں کے آرڈر مل رہے ہیں اور بہت سے لوگ صرف ایک دو دیگیں بنواکر اپنے خاص لوگوں بلوا کر نیاز لگانے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت کے ایک دم ریٹ بڑھنے کی وجہ سے لوگ...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے، کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے...

صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔ اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی سے واقعی متاثر ہوا ہوں جو آج کے دور میں ہماری بھی ضرورت ہے۔ یکم...
زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے دنیا کے عظیم بلے باز برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔ ویان ملڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور وہ صرف 33 رنز کی دوری پر تھے کہ انہوں نے ٹیم کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حالانکہ وہ باآسانی تاریخ رقم کرسکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا ’سچ پوچھیں تو...
تربیلا ڈیم کے اسپیل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی، اٹک کی تحصیل خضرو فارمولی کے مقام پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔ڈیرہ غازی خان میں وڈور ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، حیدرآباد میں نیو پھلیلی کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے قریبی دیہات متاثر ہوگئے۔چکوال اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیاسیپیاں، خول، اور دیگر سمندری مخلوقات مون سون کے دوران ہر سال ہی لہروں کے ساتھ ساحل پر پہنچتی ہیں صوابی میں طوفانی بارش اور لینڈسلائیڈنگ...
سٹاک ہوم(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی...
لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران...

بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی مہارت کی اہمیت آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ایسے پیچیدہ اور ہمہ جہت خطرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی چوکسی، عملی فہم...
ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی قبائلی عمائدین کے ساتھ مختلف اہم ملاقاتیں کی اور مختلف مقامات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وڈیرہ شیر بیگ خان قلندرانی کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ، شہید رحم علی موندرانی اور وڈیرہ بارانی خان بگٹی کے بھائی کے انتقال پر بھی وزیر اعلیٰ نے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ قبائلی اتحاد و اتفاق کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوش...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جو کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ کچھ عرصے سے، چین بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔چین فعال طور پر امن کی وکالت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
ریو ڈی جنیرو : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور نے اس کی قدر اور عملی اہمیت مزید واضح کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس ممالک کو گلوبل ساؤتھ کے “صف اول” دستے کی حیثیت سے خودمختاری کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اتفاق رائے پیدا کرنے اوریکجہتی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے رانا ثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے....

اسمبلی کو تماشہ گاہ بننے دیں گے نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے. اسپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے و اضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے،میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 دراصل آمریت کی نشانیاں ہیں اور چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دینا چاہیے.(جاری ہے) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریفرنس پر اعتراض اٹھانے والوں...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا سکتا ہوں یا نہیں، میری رولنگ کے خلاف بہت کچھ کہا گیا ، بہت کچھ لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں، شور شرابہ اور وزیر خزانہ پر حملہ تک کیا جاتا ہے، ایوان میں احتجاج کے کچھ حدود و قیود ہونی چاہیے یا نہیں، اس بات...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
—فائل فوٹو جیکب آباد میں مبینہ طور پر سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ جعفر بلیدی میں مبینہ طور پر سسر نے فائرنگ کر کے اپنی بہو کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔ کراچی: فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحقکراچی کے علاقے موسمیات میں اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گيا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
—فائل فوٹو لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈ کو بھی طلب کر لیا۔جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہو رہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں، کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کر رہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئےکراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔
چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔ جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ارب پتی سی ای او ایلون مسک کی جانب سے 'امریکہ پارٹی' کے نام سے ایک نئی امریکی سیاسی جماعت کے آغاز پر تنقید کی۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے سی ای او اور کچھ روز پہلے تک مالی امور میں صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر نے ہفتے کے روز اپنی سلسلہ وار سوشل میڈیا پوسٹس میں ایک نئی سیاسی جماعت "امریکہ پارٹی" کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا، "جب ہمارے ملک کو فضلے اور بدعنوانی کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم بس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں چائینیز ریسٹورنٹ کوئٹہ
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
غزل تجھے میں سوچ کے مصرع تراش لیتا ہوں بڑے بڑوں سے بھی اچھا تراش لیتا ہوں یہ فیض عشقِ علی سے مجھے نصیب ہوا سفر کٹھن بھی ہو رستہ تراش لیتا ہوں اسی لیے تو ہمیشہ یہ ٹوٹ جاتی ہے میں زندگی کو زیادہ تراش لیتا ہوں نہیں رہا وہ میسر تو دل جلانے کو میں اپنے دوست کا لہجہ تراش لیتا ہوں تو میرے ساتھ نہیں ہوگا سچ تو ہے لیکن یہ جان کر بھی میں نقشہ تراش لیتا ہوں میں تجھ سا کوئی تراشوں یہ میرے بس میں نہیں کبھی کبھی ترا سایہ تراش لیتا ہوں بگاڑ دیتا ہوں اس کو میں اپنے ہاتھوں سے کبھی جو تیرے علاوہ تراش لیتا ہوں مریضِ عشق ہوں، صحرانوردی...
TEHRAN: ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈلائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈلائن بہت قریب آگئی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہائیوں جاری رہنے والی جنگ اور خانہ جنگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد ایران منتقل...
سٹی 42: لاہور سے سکردو جانے والی ایئربلیو ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیاپرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو لاہور میں واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا،پروازکوواپس اتارلیاگیا،طیارےمیں موجود149مسافروں کوآف لوڈکردیاگیالاہور سے سکردو کے لیے پرواز پی اے 481 منسوخ کر دی گئی،سکردو سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ہندوستانی معاشرہ دنیا کے سب سے زیادہ مساوات پر مبنی معاشروں میں سے ایک ہے، یہ دعویٰ زمینی سچائی سے بالکل برعکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے 6 جولائی کو عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر عالمی بینک کی "ہندوستان کے لئے غربت اور عدم مساوات" رپورٹ پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ...
شکارپور میں مجلس عاشور سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام اور انسانیت کی نجات ہے۔ آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے چک ضلع شکارپور میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔لیاری کے بغدادی علاقے میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جن میں 3 بچے، 9 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ ایک زخمی تاحال زیر علاج ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والی آخری لاش نوجوان زید کی تھی۔
پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے...
ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں بدترین سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں ہفتے کو درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیں بہہ گئیں اور ہر طرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لاپتا ہونے والے افراد میں 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنے روایتی سمر کیمپ میں نہیں پائی گئیں جہاں سیلاب نے کیمپ کی جگہ بھی تباہ کردی ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد ہچکولے کھارہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے اسے ’ادارہ جاتی داؤ پیچ اور اندرونی غلطیوں‘، خاص طور پر پارٹی کے اندرونی انتخابات کے پورے معاملے کا نتیجہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد مبینہ طور پر عمران خان کو سیاست سے نکالنے کا ’مائنس عمران پلان‘ ہے۔ ’ڈان‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان، ان کی اہلیہ کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جامع اور سوچا سمجھا منصوبہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جو اب باقاعدہ طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ یہ ضوابط پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوزنے نئے ضوابط کے حوالے سے بتایاکہ ، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں، فزیکل یا ورچوئل کسی بھی صورت میں طلب کر سکتے ہیں۔ضوابط کے تحت کمیٹی کے کسی بھی اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سپریم...
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی کمیٹی بنچوں کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے...
بالی وُڈ اداکار سیف علی خان اور ان کے خاندان کو مدھیہ پردیش ہائیکورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد سے متعلق وراثتی مقدمہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا 2000 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کو نئے سرے سے سننے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ ایک سال کے اندر کیا جائے۔ یہ جائیدادیں بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان سے تعلق رکھتی ہیں، جن کی بیٹی ساجدہ سلطان سیف علی خان کی دادی تھیں۔ حکومت ہند نے ان جائیدادوں کو ’اینیمی پراپرٹی‘ قرار دیا کیونکہ نواب کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان پاکستان چلی گئی تھیں۔ مزید پڑھیں: سیف علی خان کا بیٹا...
اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘...
پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
کرکٹ کے شائقین کےلیے افسوسناک خبر آئی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کو 2026 تک کےلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز جو کہ 17 اگست سے ڈھاکا میں شروع ہونی تھی، اس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز شامل تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ’’دونوں ٹیموں کی عالمی کرکٹ مصروفیات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے‘‘ کیا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کی سیاسی تبدیلیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری نے...
یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام: صدر مملکت نے اپنے پیغام میں یوم عاشورہ کو قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جو باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت بن چکا ہے۔امام حسینؓ کی شہادت نے ہمیں سچائی، وفا اور قربانی کی بے مثال داستان عطا کی، جو ہر دور میں انسانوں کے لیے ایک رہنما اصول بنی رہی...
معروف ارب پتی اور ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ہفتے کے روز نئی سیاسی جماعت “America Party” کے قیام کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آپ 2 کے مقابلے ایک کے تناسب سے نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو یہ ملے گی۔ یہ اعلان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ٹیکس اور اخراجاتی بل کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آیا، جسے مسک نے امریکا کے دیوالیہ ہونے کی طرف قدم قرار دیا۔ مسک، جو ماضی میں ٹرمپ کے بڑے حمایتی اور مالی معاون رہ چکے ہیں، اب ان کے شدید ناقد بن چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایلون مسک ’رام‘ ہو گئے، صدر کی...
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جب کہ خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک 743 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے تباہ حال تعلیمی منظرنامے میں دلوں کو مسرت دینے والی خبریں کم ہی آتی ہیں۔ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے 2025 کے اے پی اے سی سلیوشن چیلنج میں ’’اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ‘‘ جیت کر نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان اگر مواقع، رہنمائی اور وسائل سے بہرہ مند ہوں تو وہ عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقدہ یہ مقابلہ جہاں مصنوعی ذہانت اے آئی کو حقیقی زندگی کے مسائل کے عملی حل میں استعمال سے متعلق ہے۔ اس چیلنج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے کے رہائشی باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلےکے رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب...
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کا عنصر موجود ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی کی بہنیں کچھ کہتی ہیں، کوئی کچھ اور کہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں، پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں جائیں؟ نوازشریف...
اپوزیشن جماعتوں اور مسلم تنظیموں نے اس ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا ہے، ایکٹ کے آئینی جواز کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے اڈوپی قصبہ میں مسلمانوں نے نئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف انسانی زنجیر بنا کر مظاہرہ کیا، جس میں مودی حکومت سے حالیہ ترامیم کو واپس لینے کی اپیل کی گئی۔ یہ زنجیر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ملک گیر مظاہرہ کا حصہ تھی۔ اُڈوپی جامع مسجد اور اُڈوپی انجمن مسجد کے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس مظاہرے نے شرکاء کی ایک بڑی بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کیا جو...
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں 2 سے 3 عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیاست سے 2 دن پرہیز کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے روہڑی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوجاتا ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے ۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن دوسری جانب پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے،...

آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت
آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والا آئینی و قانونی بحران، ملک کے جمہوری ارتقا کا ایک نازک اور فیصلہ کن موڑ بن چکا ہے۔ اس بحران کا مرکزی نکتہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا وہ آئینی تنازعہ تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل (SIC) میں شمولیت اختیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو...
—فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللّٰہ کے حضور سر بسجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر‘ کے نعرے لگے، شہداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے،...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...

5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں ، ان کو مہنگائی یا تیل سستا مہنگا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، اب بھی احد چیمہ اور شاہ صاحب حکومت چلارہے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کاکہناتھاکہ "میراخیال ہے کہ اس وقت ٹیکنوکریٹ حکومت ہے، آپ مجھے بتائیں کہ وزراءکے پلے کیا ہے؟ وفاقی حکومت کو شاہ صاحب اور احمد چیمہ چلارہے ہیں، سارے پی ایس او ز کی حکومت ہے،آدھے وزیرکسی نہ کسی وقت میں یا شریف خاندان کے یا اس خاندان کے دوستوں کے پرائیویٹ سیکریٹری یا ان کے مشیر یا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک معمولی یونٹ ہو یا فیصل آباد کا ایک وسیع و عریض ٹیکسٹائل کمپلیکس، پاکستان بھر کے صنعتی حصہ دارایک سستی اور پائیدار توانائی کے حل کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بزنس مینیجر شبیر احمد نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، ہمارے صنعتی کلسٹر میں تقریبا ایک پانچواں یونٹ شمسی توانائی پر چلے گئے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے صنعتی یونٹس کو کم لاگت والی توانائی پر جانے میں...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے جا رہا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیعلی امین...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...

ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔ تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا. حکومت نے زوال پذیر صنعتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حوالے سے بتایا کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل...
غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ اُدھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے, محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔آج سے 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ،...
چودہ سو سال قبل دس محرم الحرام اکسٹھ ہجری کو حق و باطل کا جو معرکہ میدانِ کربلا میں پیش آیا، اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاریخ آج تک ایسے خونیں معرکے اور دل سوز واقعات کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے، جہاں ایک طرف سپاہ یزید اپنی عددی برتری اور ہتھیاروں سے لیس رعونت، تکبّر، سنگ دلی اور بے رحمی کا مجسمہ بنی ہوئی تھی وہاں دوسری طرف حسینی فوج کے چھے ماہ کے شیر خوار بچے سے لے کر اسّی سالہ عمر رسیدہ گنے چنے مجاہد صبر، حوصلے، استقامت، بہادری اور جواں مردی کی زندہ مثال بنے ہوئے تھے۔ فرش تا عرش اس قلیل فوج کی بہادری اور حوصلے کی گونج تھی۔ جہاں...

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ تجارت دونوں ملکوں کے پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے پاکستان کے چار مختلف بینکوں نے انتظامات کئے ہیں جبکہ ٹی سی ایس اور این ایل سی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سامان کی ترسیل بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان وسط ایشیا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایجبسٹن(اسپورٹس ڈیسک )ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دونوں ٹیموں نے سیاہ پٹیاں ((بلیک آرم بینڈز) پہن کر سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور مرحوم کرکٹر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سابق انگلش اوپنر وین لارکنز 28 جون 2025 کو 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1979 سے 1991 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز کھیلے۔لارکنز 1979 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرسٹینا (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسوو میں 4 ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف وکیل آریانت کوچی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 4 گدھوں کو پارلیمان کے احاطے میں لے آئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کوچی کو گدھوں کے ساتھ اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی بحران کی ذمے داری سیلف ڈیٹرمنیشن موومنٹ کے رہنما اور عبوری وزیراعظم البین کرٹی پر عائد کی اور دیگر جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید یہی صورتحال بعض جماعتوں کے مفاد میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقیحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سرگرم فلسطین حامی گروہ فلسطین ایکشن پر دہشت گردی کے قانون کے تحت ممکنہ پابندی کیخلاف لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی، انہوں نے برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں فلسطینی حامی آوازوں کو دبا رہی ہے اور پرامن سیاسی احتجاج کو جرم بنا رہی ہے۔یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب عدالتِ عالیہ میں اس حکومتی اقدام کے خلاف دائر کردہ ایک قانونی چیلنج پر سماعت جاری تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ...
نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس کی روشنی...
اداکارہ و میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شفاعی جریوالہ کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔ اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل ڈرپس کا سہارا لے...
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے ، تین افراد پہلے ہی ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تین زخمی زیرِ علاج ہیں، بلڈنگ گرنے کے واقعے میں 9 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹس دینے اور انتباہی بینر لگانے تک محدود ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتیں خالی کرنے کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے، مون سون میں مخدوش عمارتوں سے حادثات کا خطرہ ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں...