2025-12-10@04:10:44 GMT
تلاش کی گنتی: 23943

«کو مزید مضبوط بنانے کے»:

(نئی خبر)
    سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر نظربند ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یوسف وانی معراج ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق 36 سال پرانا مقدمہ وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا گیا۔ شریعت اپیلیٹ بینچ نے قرار دیا کہ متعلقہ قوانین ختم ہوچکے اور اب الیکشن ایکٹ 2017 نافذ ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی نظام کو غیراسلامی قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کی سربراہی جسٹس شاہد وحید نے پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ساتھ کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ شریعت کورٹ نے جن قوانین کی نشاندہی کی تھی وہ اب ختم ہوچکے ہیں، جبکہ انتخابات سے متعلق الیکشن ایکٹ 2017 رائج الوقت قانون ہے۔ ڈی...
    مشہور ٹیکنالاجی کمپنی کولر نے اس سال کے شروع میں ایک عجیب پروڈکٹ لانچ کیا جس کا نام ڈیکوڈا ہے۔ یہ ایک اسمارٹ کیمرہ تھا جو ٹوائلٹ کی دیوار پر لگایا جاتا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مطابق مذکورہ کیمرہ ٹوائلٹ میں موجود مواد کی تصاویر لیتا ہے اور پھر ان کا تجزیہ کر کے استعمال کنندہ کو آنتوں کی صحت کے بارے میں مشورے دیتا ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ کیمرا سینسر صرف ٹوائلٹ کے اندر دیکھتا ہے اور تمام ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتا ہے تاکہ لوگوں کی پرائیویسی کے خدشات دور کیے جائیں۔ لیکن سیکیورٹی ریسرچر سائمن فونڈری ٹیٹلر نے اپنی...
    نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی ہے، جو تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیشکش گزشتہ جمعرات کو جمع کرائی گئی۔ اسی دن پیرا ماؤنٹ نے بھی ایک نئی پیشکش کی، جس کی قیمت تقریباً 27 ڈالر فی شیئر تھی۔ تاہم ان دونوں پیشکشوں کا براہ راست موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ پیرا ماؤنٹ پورے وارنر بروس ڈسکوری کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں سی این این اور دیگر کیبل چینلز بھی شامل ہیں جبکہ نیٹ فلکس اور دیگر بڈرز صرف اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Netflix has...
    آرٹ بیسل میامی بیچ کی نمائش میں اس بار ایسا منفرد منظر دیکھنے کو ملا جس نے آنے والوں کو حیران کر دیا۔ مشہور ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل نے انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگ پیش کیے جن کے چہروں پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ جیسے ٹیک ارب پتیوں کے حیرت انگیز حد تک حقیقی ماسک لگائے گئے تھے۔ یہ ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے۔ یہ روبوٹ ڈاگ نمائش میں گھومتے ہیں، رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں اور پھر این ایف ٹی آرٹ پرنٹ نکالتے ہیں جو اس ٹیک شخصیت کے انداز یا شناخت سے میل کھاتا ہے جس کا ماسک روبوٹ نے پہنا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر زکربرگ کا...
    ---فائل فوٹو  سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں، معیشت بیٹھ گئی ہے۔اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے جا رہے ہیں یہ بہت اچھی چیز ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے، اس حکومت نے ساڑھے 3 سال برباد کر دیے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل...
    سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نے دیوانی مقدمات میں کورٹس فیس میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل سمیت دیگر بار کونسلز کو نوٹس جاری کیے اور اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسے عدالت نے سنجیدہ کیس قرار دیتے ہوئے مزید التوا دینے سے انکار کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل: فیصلہ محفوظ ، آج سنایا جائے گا سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے لوگ غریب ہیں...
    امریکا کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے H-1B ویزا درخواست گزاروں اور اِن کے H-4 انحصار کرنے والوں کے لیے اسکریننگ کا دائرہ کار مزید سخت کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے H-1B ویزا درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا...
    سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ اسٹارک! تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں منفرد بنا دیا ہے۔ یہ صرف وقت کی بات تھی کہ تم میری وکٹوں کی تعداد سے آگے نکل جاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ اعزاز تمہیں دے رہا ہوں۔ خوب کھیلتے رہو اور اپنے شاندار کیریئر میں نئی بلندیوں کو چھوتے رہو۔ Super Starc! Proud of you, mate. Your incredible hard work sets you apart, and it was...
    حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد کیے جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟ ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین متعلقہ ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے، اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو...
    پہلے آپ یہ کہانی پڑھ لیں پھر اس سے آگے بڑھتے ہیں، اگر آپ نے سوشل میڈیا پر پچھلے دو تین دنوں میں اس کہانی کو پڑھا ہو تو معذرت، مگر فکر نہ کریں، ہم آج کے کالم میں آپ کو یہ چلا ہوا پرانا سودا نہیں بیچ رہے، کچھ اور کہنا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر انجانے سورس سے نمودار ہونے والی کہانی کچھ یوں ہے: ’ایک تصویر پورے جرمنی میں تیزی سے وائرل ہوئی، گیمز آف تھرون کے ایک مقبول اور مشہور کردار آریا سٹارک کو ادا کرنے والی اداکارہ میسی ولیمز جرمن میٹرو میں بیٹھی ہے، اس کے ساتھ بیٹھا نوجوان بالکل بے نیاز ہے، اسے کوئی پروا نہیں کہ سائیڈ والی چیئر پر اتنی مشہور اداکارہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ  زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن  پرپیغام میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ کی جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد، اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور دس لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔  تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو اْن کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی ودیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ودیگر کے خلاف 26نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے، خیبر پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد مولوی سمیع قومی الدین مزید ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ پشتو نخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولوی سمیع الدین کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹرببونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ۔پشتونخوا نیشنل لائرز فورم کے وکلا نے اس کیس میں چیرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ نمائندہ جسارت گلزار
    فلاحی عالمی ادارے سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے حکومت پاکستان سے سوال کیا ہے کہ 21 ہزار پاکستانی کیوں بیرون ملک کی جیلوں میں قید ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں مگر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ پاکستانی کن وجوہات کی بنا پر مختلف ممالک کی جیلوں میں ہیں اور کیا وہاں دیگر ممالک کے لوگوں کے ساتھ بھی پاکستانی قیدیوں جیسا سلوک ہو رہا ہے؟ بانی سیلانی ٹرسٹ نے یہ بھی کہا کہ ہماری ریاست ملک میں جزا اور سزا کے قانون پر عمل کرانے میں ناکام ہے، اگر قانون کی خلاف ورزیوں پر سزا ملتی تو لوگ مجرمانہ سوچ اور سرگرمیوں سے دور رہتے اور انھیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جیکب آباد کے علاقے کوئٹہ روڈ کے رہائشی ایڈووکیٹ رسول بخش ٹالانی (ڈومکی) اور 8 سال قبل قتل ہونے والی قانون کی طالبہ صنم عمرانی کے شوہر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیوی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بہنوئی میروقار عمرانی کو 13 اگست 2015 کو بلوچستان میں ان کے سوتیلے بھائیوں شفقت عمرانی اور دیگر نے جائیداد لوٹنے پر قتل کر دیا۔ جس کے بعد میری اہلیہ صنم نے اپنے بھائی وقار عمرانی کے قتل کیس کی پیروی شروع کر دی جس پر ملزمان بھائیوں نے اسے گھر میں تشدد کا نشانہ...
    محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے سوموار 12 جنوری سے کھلیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیتن یاہو حکومت امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے انحراف کی کوشش کر رہی ہے۔جرمن ایجنسی کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں تمام قیدیوں کی لاشوں کی منتقلی کے قریب پہنچنے کے بعد، اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت جس کی قیادت بنیامین نیتن یاہو کر رہے ہیں، امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے انحراف کی کوشش کر رہی ہے۔معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش رفت کے بجائے، عدم یقینی کی کیفیت قائم ہے اور تل ابیب وقتاً فوقتاً جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دیتا رہا ہے۔ اس کے جواز میں حماس...
    آرٹ بیسل میامی بیچ کی نمائش میں اس بار ایسا منفرد منظر دیکھنے کو ملا جس نے آنے والوں کو حیران کر دیا۔ مشہور ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل نے انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگ پیش کیے جن کے چہروں پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ جیسے ٹیک ارب پتیوں کے حیرت انگیز حد تک حقیقی ماسک لگائے گئے تھے۔ یہ ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز یہ روبوٹ ڈاگ نمائش میں گھومتے ہیں، رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں اور پھر این ایف ٹی آرٹ پرنٹ نکالتے ہیں جو اس ٹیک شخصیت کے انداز یا...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔ حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by The Current (@thecurrentpk) اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب...
      اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل گروپ کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے مشروط منظوری دے دی ہے، جس سے انضمام اور حصول کے طویل عرصے سے زیر التواء عمل میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پرو پاکستانی کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے عائد کردہ شرائط کے حوالے سے پی ٹی سی ایل نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں قبول کرلیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے ڈیل کی منظوری کے ساتھ تقریباً 30 سے ​​40 شرائط منسلک کی ہیں، جن میں ریگولیٹری، مالیاتی، ساختی، اور تعمیل کی ضروریات شامل ہیں، ٹرانزیکشن کے...
    سٹی42:پاکستان کے صدر صدر آصف علی زرداری سے کرغز ستان کے صدرصدر ژاپاروف  کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور کرغزستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے اہم امور کو تفصیل سے ڈسکس کیا گیا۔  صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ کرغزستان کے صدر ہز ایکسیلینسی  ژاپاروف کا ایوانِ صدر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔  وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے قبل دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مختصر ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک صدر مملکت نے مہمان صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت: تین سالہ بچہ سروگیا سنگھ کُشواہا شطرنج کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر گیا ہے اور تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا ہے جسے انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (FIDE) کی جانب سے آفیشل ریٹنگ دی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کی ریٹنگ منظور کی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار کے پاس تھا، جس نے نومبر 2024 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔FIDE کی ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑی کو منظور شدہ مقابلوں میں کم از کم پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم...
    پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف ہر سنجیدہ کوشش میں حکومت کو تعاون دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت حقیقتاً کوئی قدم اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی فضائی کیفیت کے خلاف جمعرات کو سونیا گاندھی کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ماسک پہنے اراکین کے ساتھ زہریلی ہوا کے مسئلے پر حکومت کی بے عملی پر شدید تشویش ظاہر کی اور فوری عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ دہلی کی آلودہ فضا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں۔سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا ویب ڈیسک عادل سلطان
    کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹڈ 5 امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے جسے انٹرویو دینے والے امیدواروں کے ذہانت و مہارت کے امتحان سے زیادہ تلاش کمیٹی search committee کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جارہا ہے۔ اس عہدے کے لیے آنے والی ساڑھے 5 سو درخواستوں کی اسکروٹنی اور ازاں بعد پہلے مرحلے میں کیے گئے 30 امیدواروں کے انٹرویوز میں سے نکالے گئے 5 امیدواروں میں سے "ٹاپ آف دی ٹاپ" دو امیدوارہیں۔ یہ امیدوار سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی جبکہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی حلقوں کا خیال ہے کہ...
    سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: یونیسف کی سربراہ الیسن کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔الیسن کلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ کرنے والے ہیلتھ رپورٹرز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو سراہا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیسف سندھ کی کمیونیکیشن آفیسر مناہل مصطفی سمیت ہیلتھ کمیٹی کی سیکریٹری حامد الرحمان، طفیل احمد، نصیر احمد، ستار جاوید، محمد انور خان، مریم حسن، اسرار شیخ، ابراھیم رند سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ہیلتھ کمیٹی یونیسف کی سربراہ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کو بھی...
    حکومت کی ترک کمپنیوں کو ملک کے تین بجلی گھر خریدنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے ترکیہ کی کمپنیوں کو تین بجلی گھر خریدنے کی پیش کش کردی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب وزیر توانائی اویس لغاری اور ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے ملاقات ہوئی۔ جس میں توانائی کے شعبے اور بالخصوص ڈسکوز کی نجکاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر توانائی نے ترک ہم منصب کو پاورسیکٹر کے اداروں میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کیمواقع پر بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پہلے مرحلے میں تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں تجربہ کارعالمی سرمایہ کاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کی پیش کردہ امن تجاویز پر جاری بات چیت کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے روس میں شامل کیے بغیر کوئی بھی سمجھوتہ عملی طور پر ممکن نہیں۔ماسکو میں بھارتی دورے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ڈونباس اور نووروسیا کا “آزادی” کے نام پر روسی کنٹرول میں آنا اُن کی ریاستی حکمتِ عملی کا بنیادی حصہ ہے اور ماسکو اس ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے یا تو خود یوکرینی فوج خالی کر دے گی، یا روسی افواج زمینی کارروائی کے ذریعے اُن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے آپریشن میں رکاوٹیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری کی توانکا کوئی مستقبل نہیں ہے، اگر سہیل آفریدی تقریروں کی حد تک سیاست کرتے ہیں تو اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق بی کلاس اور سہولیات ان کا حق ہے، ملاقات کی حد تک رہیں تو ملاقات سے نہیں روکنا چاہیے،  بانی سے ملاقات میں احتجاج،گورنمنٹ کیخلاف تحریک،دہشتگردی سے سہولت کاری سے متعلق لائحہ عمل کیلئے ہے تو ملاقات نہیں ہونی چاہیے، ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا،  فیض حمید کی...
    وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو تماشا نہیں لگانے دیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اعظم نذیر تارڑ عطااللہ تارڑ عظمیٰ خان ملاقات پر پابندی وزیر اطلاعات وزیر قانون وفاقی حکومت
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں قتل کے ایک سنگین مقدمے میں مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد افراد کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق صوبہ خوست کے اسٹیڈیم میں جمع ہجوم کے سامنے یہ سزا اس وقت دی گئی جب یہ ثابت ہوا کہ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے 13 سالہ رشتہ دار سے فائرنگ کروا کر مجرم کو سرعام انجام تک پہنچایا۔طالبان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا نے معافی دینے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اسلامی قانون کے مطابق سزا پر عمل کیا گیا۔اقوام متحدہ نے اس نوعیت کی سرعام سزاؤں کو...
    اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ چلان اور بھاری جرمانوں کے نام پر عوام کا استحصال جاری ہے اور ریاست ماں بننے کے بجائے ڈائن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے شہر بھر میں رکشوں پر پابندی اور چالانوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو ’’غریب دشمن‘‘ اور ’’غیر سنجیدہ حکومتی پالیسی‘‘ قرار دے دیا ہے۔ رہنماؤں اسمعیل خلیل عارفی، عدنان روف انقلابی، مطیع الرحمٰن آسی اور بشیر خان مروت نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں رکشوں پر پابندی لگانی تھی تو پھر رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس کیوں دیئے گئے؟ حکمرانوں کے متضاد فیصلوں نے غریب کا جینا دوبھر...
    سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات نے  تحریری جواب میں کہا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے 33 ہزار 830 کلیمز واجب الادا ہیں، اس وقت 8165 ملین روپے کے کلیم واجب الادا ہیں۔ وزارت مواصلات کے مطابق سال2025-26 میں 8400 ملین روپے مانگے گئے، 3 ہزار ملین روپے کی منظوری ہوئی، یہ رقم انشورنس کلیمز کی ادائیگی کیلئے انتہائی ناکافی ہے، کلیم کنندگان میں بعض ریٹائرڈ افراد اور بیوہ خواتین ہیں۔ وزارت مواصلات کے تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ یہ التوا عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے، یہ ہماری قانونی ذمہ داری سے انحراف ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق 6 ارب اضافی بجٹ کی درخواست کی ہے تاکہ زیر التوا کلیم ادا ہوسکیں، وزارت کی درخواست کو...
    درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی، جس میں طالبعلم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول...
    پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو بین الاقوامی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ کرغزستان کے صدر عزت ماب جناب صادر ژاپاروف کی وزیراعظم ہاوس میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔دو طرفہ مذاکرات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ”ویژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کے تحت اپنے...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف گستاخی کے مقدمے میں حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا۔جسٹس کیانی نے اٹارنی جنرل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اور ریاست کا موقف پیش کیا جائے تاکہ عدالت ریاست کی اس متعلقہ تشریح دیکھ سکے۔ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظورعدالت نے انجینیر محمد علی مرزا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے۔ اگر اب کسی سبب اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان سے کُٹی ہوچکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی...
    --فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے عوام نے غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بھی غیرقانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو نکالنے کا  اچھا فیصلہ کیا ہے، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی، شوکت یوسفزئیشوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہورہا ہے اس بارے میں علم نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ...
    اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ  تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور...
    دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر  پنجاب بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،   ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار  نے کہا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ...
    لاہور: پنجاب حکومت و پاک فوج کےخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف  پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔ مقدمے  میں مزید کہا گیاہے کہ  پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ...
    وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے  کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا...
    وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے...
    وفاقی حکومت نے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر سندھ کے تعلیمی بورڈز کے حوالے کردیے جس کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب ای مارکنگ پر ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوفٹ ویئر کی فراہمی کے لیے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ملک بھر کے چیئرمینز بورڈز کی شرکت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایگزیکٹیو آئی بی سی سی ڈاکٹر ملاح نے بتایا کہ ای مارکنگ کے لیے فیڈرل بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈ کو ٹیکنیکل سپورٹ اور ای مارکنگ سسٹم فراہم کرے گا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی نے کہا کہ ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر آج وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فراہم کررہے ہیں۔ ڈیش بورڈ کے...
    پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خشکی میں گھِرے ہوئے ملک کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر ژاپاروف گزشتہ روز 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔آج ہونے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات خوشگوار اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ انہوں نے صدر صادر ژاپاروف کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اہم قرار دیا اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے صدر ژاپاروف کا خیرمقدم کیا۔ پاک کرغز مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے توانائی، تجارت، معاشی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےگریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلےکردیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامدکا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،محمد نعمان صدیق  کوڈپٹی کمشنرملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی  کا تبادلہ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق محمد آصف رضاکو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کا تبادلہ،ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنےکاحکم دیدیاگیا،سیدحسن رضاکوڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کردیاگیا،محمد طیب خان کوڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔ قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے مزید :
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم نادر کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج ہوا پھر بعد میں نامزد کیسے کیا۔ مدعی وکیل نے بتایا کہ ملزم نادر سے پسٹل اور موٹر سائیکل ریکور ہوئی، ملزم کی سی ڈی آر ملزم کو واقع سے جوڑتی ہے۔ استدعا کی کہ عدالت ملزم کی اپیل خارج کرنے کا حکم دے۔ ملزم نادر کے خلاف تھانہ تھے شیخم قصور میں مقدمہ درج ہے۔...
    ٹی وی مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب ندا یاسر کو اپنے کسی بیان یا حرکت پر سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ تاہم اس بار معاملہ کافی الگ اور کسی حد تک انسانیت کے احترام سے جڑا ہوا ہے بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو سخت محنت کے بعد اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اپنے شو میں انھوں نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں کہا کہ ان میں سے اکثر جان بوجھ کر چینج نہیں رکھتے تاکہ ٹپ زیادہ سے زیادہ مل جائے۔ ندا یاسر نے یہ شکوہ بھی...
    حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم برسوں سے کراچی کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ہر ماہ اربوں کے بل وصول کرنے والا محکمہ واٹر کارپوریشن کراچی کے پانی کو فروخت کررہا ہے ایک زمانہ تھا کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم ہوتا تھا ہم مارٹن کوارٹرز میں رہتے تھے ہر سرکاری کوارٹر میں پانی کا کنکشن ہوتا تھا پانی آنے کا ایک وقت مقرر تھا اُس وقت میں 3 سے 4 گھنٹے تک روزانہ پانی آتا تھا کوئی موٹر یا پمپ کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ کوارٹروں کے پیچھے کچی آبادی تھی جب ہمارے گھر کا پانی بھرجاتا تو ابا جان کچی آبادی کے لوگوں کے لیے پانی کا پائپ لگا دیتے لوگ اپنے...
    بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ''پنجاب پارلیمنٹیرینز کانفرنس برائے پائیدار ترقی کے اہداف'' میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ کانفرنس پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے خطاب میںکہا مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام کے بغیر عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور بلوچستان سمیت تمام صوبے مقامی آبادی کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے ستھرا پروگرام کو ایک کامیاب ماڈل قرار دیتے کہا پہلی بار دیہی سطح پر گلیوں کی صفائی کا منظم نظام قائم...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
    افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھا جس...
    کیا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگنے کے مفید نتائج برآمد ہونگے؟ اس بات کا تاریخی تناظر میں جائزہ لینا ضروری ہے۔ آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم سے قبل صدر پاکستان کو آئین کی شق 58(2)B کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے، صوبوں میں گورنر راج نافذ کرنے، صوبائی اسمبلی کو ایک خاص مدت تک معطل کرنے اور اسمبلی کو توڑنے کے اختیارات حاصل تھے مگر 2010 میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے 18ویں ترمیم کو اتفاق رائے سے منظورکیا تھا۔ اس ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کی منظوری سے کسی صوبے میں محدود مدت کے لیے گورنر راج نافذ ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی اگر خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہوجاتی ہے...
    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی اور 2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ کراچی میں کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد نیچے آ گیا ہے جبکہ 2015ء سے 2022ء تک سالانہ اوسطاً 6.4 ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بچوں کو اسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے قوانین سے آگاہی بھی فراہم کردی گئی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیا ہیلمنٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک کےلیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے، والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کےلیے ہیلمٹ کی اہمیت اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے...
    ویب ڈیسک : کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک...
    اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی مقاومتی و سیاسی تحریک "النُجَباء" کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی" نے كہا كہ ہم اپنے ملکی امور میں امریکہ و اسرائیل کی بےشرمانہ اور واضح مداخلت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" كا ایلچی "مارک ساوایا" ایک غلام ہے جو عراق کی دولت اپنے آقا کو تحفے میں دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عراقی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
     ویب ڈیسک : کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول میں ہی صحت کی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ شائن ہیومینیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران کی عدالت نے امریکا پر الزامات عائد کرتے ہوئے 2022 کے ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کی مبینہ حمایت کے بدلے 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ہونے والے فسادات کو مدد فراہم کی، جس کے نتیجے میں ملک میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ انہیں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر خواتین کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی...
    کراچی: کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا گیا ہے کہ بچوں کو اسکول میں ہی صحت کی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ شائن ہیومینیٹی...
    دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کیلئے پہلی بار منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں بچوں کی حفاظتی ویکسینشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شائن ہیومینیٹی سندھ کے سربراہ فہیم خان نے اس منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اسکولوں میں پرائمری ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ اس لیے مرتب کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔میڈیا رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا...
    پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے،...
    گلوبل پیس انڈیکس نے دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں 163 ممالک کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے جرائم کی شرح کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فوجی معاملات، سیاسی عدم استحکام اور ملک کے اندرونی تنازعات و اختلافات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔ ان ممالک کے تعلیم، انصاف، صحت اور سماجی بہبود کے نظام سمیت ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سہولتوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان تمام امور کی بنیاد پر سب سے زیادہ محفوظ ملک کا اعزاز 2008 سے تاحال آئس لینڈ کے پاس ہی ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریا کی...
    گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز گلگت(سب نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جبکہ امیدواروں...
    ممبئی کے رہائشی نوجوان نے اپنے والدین کو نیا فلیٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے یہ خوشی والدین کو اس وقت دی جب وہ اسے محض کرائے کا گھر سمجھ رہے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد خوشی سے جھومنے لگتے ہیں جبکہ والدہ حیرت اور جذبات کے باعث رو پڑتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو میں جین اپنے والدین کے ساتھ نئے گھر میں موجود ہے۔ والدین اسے کرائے کا مکان سمجھ رہے تھے تاہم جین نے انکشاف کیا کہ یہ گھر اس نے خرید کر...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پروجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیپا چورک پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا جب کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت...
    کابل (ویب دیسک ڈیسک) افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ 2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش...
    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور اور کوئٹہ میں آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نور اللہ لہڑی، ملک مصلح الدین مینگل، چوہدری شبیر، شاکر محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور و آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ قومی مرکز کی جانب سے...
    فائل فوٹو کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
    ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا، محکمہ بلدیات سندھ نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو معطل کیا گیا ہے۔ کراچی: نیپا چورنگی پر نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئیلنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر...
    اپنے ایک جاری بیان میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ اجلاس میں شریک ثالث اور ضامن ممالک، صیہونی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پامالیوں کو شدید کر دیا ہے۔ حالیہ جنین مہاجر کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی و شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اُس تسلسل کو ظاہر کرتے ہیں جس کے ذریعے اسرائیل، اجتماعی قتل عام، گھروں کی تباہی، مہاجرت اور امداد کے داخلے پر پابندی جیسے جرائم کا ارتکاب...
    بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے منفرد ریکارڈ کے برابر جا کر اپنی انٹرنیشنل بلے بازی کی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟ جنوبی افریقہ کے خلاف رائے پور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں کوہلی نے مسلسل دوسری سینچری اسکور کی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں سنچری اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سینچری تھی۔ یہ سینچری ویرات کوہلی کے لیے رائے پور میں پہلا سنگ میل بھی ثابت ہوئی، اور ان کے اس کارنامے کے بعد وہ اب 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سینچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن...
    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں...
    افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔ 26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔ سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا  کے دو پولیس اہلکاروں...
    اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں نیشنل ای کورٹ اصلاحاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر، وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونی کیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں سمیت مختلف اعلیٰ اداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اب محض اختیار نہیں بلکہ عدالتی خدمات کی مؤثر اور شفاف فراہمی کے لیے بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کی جانب اہم قدم، آئینی عدالت کی ملک گیر توسیع کا منصوبہ ورکشاپ میں ہائیکورٹس کے رجسٹرارز، لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن اور مختلف آئی ٹی ماہرین نے ملکی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے پکا کھوہ میں پیش آیا، والد کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق متاثرہ والد نے بتایا کہ بیٹی واش روم کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی جس پر بھائی کے ساتھ مل کر تلاش شروع کردی۔  مدعی کے مطابق تلاش کرتے ہوئے بیٹی زمینوں کے قریب ویرانے میں روتے ہوئے ملی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیٹی کے پاس موبائل فون ہے اور کس نے دیا ہے، بیٹی نے بتایا کہ شاہزیب اور مانو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر آئے اور اسے زمینوں پر لے...