2025-08-17@01:29:06 GMT
تلاش کی گنتی: 403

«یو این او پی ایس»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...