2025-07-26@00:29:31 GMT
تلاش کی گنتی: 6231
«اجتماعی زیادتی»:
(نئی خبر)
کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح...
بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور آذربائیجان نے نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جو علاقائی شراکت داری اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن محترمہ سید آمنہ بتول نے پاکستان کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ ایم او یو یکم جون 2025 کو آذربائیجان کے شہر آغدام میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران آذربائیجان کے ہم منصبوں کے ساتھ دستخط کیا گیا۔یہ شراکت داری مشترکہ اہداف، باہمی ہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) دو جون کو دارالحکومت اسلام آباد میں، 17 سالہ ثناء یوسف کا قتل ہوا۔ پہلی خبر جو سامنے آئی وہ کچھ اس طرح کی ہیڈ لائن کے ساتھ تھی کہ 17 سالہ جوان ٹک ٹاکر قتل۔ یوں جیسے اس کی شناخت، اس کا انسان ہونا، اس کی جوان موت سب ایک پلیٹ فارم کے لیبل تلے دبا دی گئی۔ ٹک ٹاکر ہونے کو ہی گالی بنا دیا گیا ہو۔ خبر کی پیشکش ہی یہ طے کر گئی کہ یہ بچی اب صرف ایک "ٹک ٹاکر" تھی، اور اس کے حق میں یا خلاف رائے دینا بھی اسی شناخت کے تحت ہو گا۔ سوشل میڈیا پر کیا ہوا؟ زیادہ تر بحث...
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا نصف سالہ تبادلہ آج سفارتی ذرائع کے ذریعے عمل میں آیا۔ یہ تبادلہ 2008 کے دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کو اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو 246 بھارتی یا بھارتی سمجھے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔ اسی دوران، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو 463 پاکستانی یا پاکستانی سمجھے جانے والے قیدیوں...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008ء کے تحت یکم جولائی کو ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی ہے، ان قیدیوں میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے، بھارتی فہرست میں 382 پاکستانی شہری اور 81 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جسمانی و ذہنی بیمار قیدیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، اور اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے سینئر ترین ججز کے نام زیرغور لائے جا رہے ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر مشاورت جاری...
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی...
معروف اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی ذاتی اور سماجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں ایک حالیہ انٹرویو میں رومیسہ خان نے بتایا کہ بچپن میں ان کا جھکاؤ لڑکوں کی جانب زیادہ تھا کیونکہ اُس وقت ان کی لڑکیوں کے ساتھ زیادہ بنتی نہیں تھی اور وہ زیادہ تر لڑکوں کے ساتھ گھل مل جاتی تھیں تاہم وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی اور اب ان کی قریبی دوستیوں کا دائرہ صرف لڑکیوں تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ان سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے مگر...
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا۔تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی زیادہ نشستوں کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں، وہاں جانے کے بعد یہاں آئیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس فیصلہ: پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط مخصوص نشستوں کا فیصلہ، غلط کیا ہے؟ مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا، تجزیہ کار یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال...
کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مزید کچھ زخمی بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 34 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید افراد کا علاج تاحال جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے...
گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20 کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گورنر پنجاب نے بحیثیت اپیلٹ اتھارٹی واضح کیا کہ معظم اقبال سپرا کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خاتون محتسب نے سپرا کو نوکری سے برخاست کرنے کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز تھا۔ فیصلے میں...
مودی سرکار مسلمانوں کو نمایاں طور پر پسِ پشت ڈالنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کیا۔ مسلم تنظیم عمارتِ شریعہ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں بیشتر بھارتی سیاستدان، ایم پی اور ایم ایل اے بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو اور ممبر لوک سبھا پپو یادیو نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کی قیادت کی۔ احتجاج میں عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے غیر جمہوری اور متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ تیجسوی یادیو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل کی دونوں ایوانوں میں بھرپور مخالفت کی ہے۔...
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ ہے، جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاح شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’’پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا‘‘۔ مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنا یا۔ بی جے پی کی انتہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس لیے وہ منبر و محراب کے ذریعے محرم الحرام میں امن، اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو اخوت، یکجہتی، محبت، بھائی چارہ اور احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں۔ علماء معاشرے میں اخوت و بھائی چارے اور روادری کو فروغ دیں۔ علماء کرام معاشرتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،...
ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری بھ تعینات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دروان شہید اور گرفتار کیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ کئی عسکریت پسندوں کو مارا گیا جبکہ ایک شخص کو راجوری کے علاقے کیری میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیا گیا شخص...
فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جیل میں نظر بند ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پامپورہ میں محمد مقبول وانی نامی ایک نظربند کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے تینریا سلسلے کا تیسرا ماحولیاتی نگراں سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا۔ سیٹلائٹ کو لے جانے والا ایچ 2اے راکٹ جاپان کا جانا پہچانا راکٹ نظام ہے اور یہ اس کی پچاسویں آخری پرواز تھی۔ اس کے بعد اسے نئے ایچ 3راکٹ سے تبدیل کر دیا جائے گا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق راکٹ کے ساتھ ایک مخصوص سیٹلائٹ منسلک ہے جو گرین ہاؤس گیسز اور واٹر سائیکل کو نگرانی میں رکھے گا۔ سیٹلائٹ اہم گیسوں کی نگرانی کرے گا اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت، بارش، اور تباہی سے پہلے الارم کیلئے ڈیٹا فراہم کرے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہادت امام حسین ؓ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی ناظمہ صفیہ شعیب بھٹو نے نیو سعیدآباد کے گاؤں قاسم ہالا گوٹھ میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ محرم قربانی کا مہینہ ہے وہ قربانی جو اسلام کے تحفظ کے لیے حضرت حسینؓ نے دی، محرم صبر کا مہینہ ہے جس کی لازوال مثال حضرت حسینؓ اور انکے خاندان کے لوگوں نے میدان کربلا میں پیش کی ،امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کا خون قیامت تک کے لیے اسلام کو ہر طرح کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔خدشہ ظاہر کیا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش کرنے کی...
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات :سانحہ سوات میں دریا کے بے رحم پانیوں نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی جان لے لی جبکہ ایک 14 سالہ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے، واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دریا کنارے قائم ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 40 سے زائد عمارتیں گرائی جا چکی ہیں، جن میں دریائے سوات کے کنارے قائم وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی حفاظتی دیوار بھی شامل ہے۔امیر مقام کے قریبی رشتہ دار بحراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل کو 2005 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب...
برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے جنسی زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 میں 75 سالہ خاتون لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ بریسٹل کراؤن کورٹ نے دیا، جس کے ساتھ ہی تقریباً 58 سال پرانے قتل کیس کا باب بند ہوا۔ متاثرہ خاتون لوئیسا ڈن کی لاش جون 1967 میں ان کے گھر (ایسٹن، بریسٹل) سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا گیا تھا جب کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔ اُس وقت بھی کیس کو...
کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کیلئے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کےلیے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے دفاعی اتاشی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں سیمینار میں پریزنٹیشن میں کہا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تعداد بتانے سے گریز مگر طیارے گرانے کی نئی وجہ بتا دی۔انڈونیشیا میں تعینات انڈین ڈیفنس اتاشی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ایئر فورس کو پاکستانی فوجی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا۔یاد رہے کہ بھارت...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں سابق خاتون پروفیسر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے پر وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے نئی نامزد اتھارٹی کو فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایکشن سے روکا، آئی بی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی کے اختیارات کی تشریح نہیں کی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ضیاء القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔ آئی بی اے کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایک سابق خاتون پروفیسر نے رجسٹرار کے خلاف ہراسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کو قومی معیشت کا متحرک شعبہ بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک جامع اور دُور رس منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نہ صرف ملک کے سیاحتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ان کے بھرپور استعمال کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی مناظر، موسمی تنوع اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک کے شمالی علاقوں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیوں، جھیلوں، دریاؤں اور صحراؤں...
پشاور ہائی کورٹ میں سیاحتی مقامات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت عالیہ پشاور میں دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے معاملے میں نعیم احمد خٹک ایڈووکیٹ نے علی عظیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں، صوبے میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے، خیبر پختونخوا حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرے۔ 45 منٹ میں جو کر سکتےتھے، ہم نےکیا، 3 سیاحوں کو ریسکیو کیا، سابق ریسکیو آفیسر کا کمیٹی کو جواب سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی صرف سیاسی دکھاوے کےلیے نہیں ہونے چاہئیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں شبلی فراز نے وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو بیانات سے آگے بڑھ کر سنجیدگی سے بات چیت کرنا ہوگی، وزیراعظم یا پرائم منسٹر آفس کی گفتگو کوئی ہوائی بات نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت مذاکراتی عمل صرف سیاسی بیانات تک محدود رکھتی ہے تو بات نہیں ہوگی، حکومت چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل سے بات چیت کرے۔...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے...
ذیابیطس کے مریضوں کو تربوز کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اگرچہ یہ ایک صحت مند، پانی سے بھرپور پھل ہے لیکن اس کے اندر موجود قدرتی شکر اور گلائسیمک انڈیکس ذیابیطس کے مریضوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ تربوز کا گلائسیمک انڈیکس تقریباً 72 ہے جو اسے تیزی سے شوگر بڑھانے والا پھل بناتا ہے ۔زیادہ گلائسیمک انڈیکس والے کھانے خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب تربوز کا گلائسیمک لوڈ کم ہوتا ہے (تقریباً 5 فی 100 گرام) لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ شوگر لیول پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ تربوز میں جو قدرتی مٹھاس پائی جاتی ہے...
ذہنی دباؤ کے شکار لوگ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ خطرناک فیصلے کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کے دور میں ہر تیسرا شخص خود کو ‘اسٹریس’ یا ذہنی دباؤ کا شکار کہتا نظر آتا ہے، جسے اکثر لوگ صرف تھکاوٹ یا معمول کی پریشانی سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ ماہرین کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ انسان کو نہ صرف اندر سے کمزور کرتا ہے بلکہ یہ کیفیت آگے چل کر ’ڈپریشن‘ اور ’انگزائٹی‘ جیسے سنجیدہ ذہنی امراض میں بھی بدل سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ایک حالیہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کے دوران خواتین، مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرتی ہیں، جب کہ مرد ایسی صورتحال میں زیادہ جلد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے شاندار ترین 2 فیصلوں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو بہت سے فیصلے ہیں کہ ضیا الحق، یحییٰ خان اور مشرف کے جانے کے بعد جبر کے خلاف فیصلہ دیا، لیکن سپریم کورٹ کے 2ہی فیصلے ہیں جن میں جبر کے نظام کے دوران اس کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ سلمان اکرم راجا نے...
ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی نوجوان کو ہسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اوگرا نے جولائی کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔قیمت میں حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلوگرام وزن کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، اور اب ایک گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہو جائے گی۔ریگولیٹری ادارے کے مطابق...
سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی...
وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات کر دیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورازم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی...
علامتی فوٹو خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کاغذی کارراوئیوں تک محدود ہے۔سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔لوئر دیر میں دریائے پنج گوڑہ میں لوگوں کو دریا میں جانے سے روکنے والا کوئی نہیں۔دوسری جانب دریا کے کنارے قائم تجاوزات پانی کے راستوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ سانحہ سوات: دریا کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند، غفلت برتنے پر 4 افسران معطلخیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل...
دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی...
—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیںاجلاس میں وفاقی وزراء عطا اللّٰہ تارڑ، حنیف عباسی، انجنئیر امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینانوزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت...
— فائل فوٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور ان میں موجود تجاوزات ختم کرنے کے معاملے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا کہ تجاوزات پر کارروائی اثر و رسوخ رکھنے والوں سمیت بلا تفریق سب کے خلاف کی جائے۔ دریاؤں، قدرتی ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی حد بندی اور نقشہ بندی کی جائے، حدی بندی کو متعلقہ ٹیکنیکل محکموں کے تعاون سے مکمل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا کہ دریاوں کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات، ڈھانچے اور ان میں کچرا پھینکنا سنگین مسئلہ ہے۔خط میں 10 دن کے اندر جیوٹیگ شدہ تصاویر، کی گئی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی رپورٹ دینے اور اس...
پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس کے مطابق ماہرین نے آئندہ 5 دن کیلئے موسم کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث اگلے 4سے 5 روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور شہر شدید حبس کی لپیٹ ہے اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کی یہ خوشگوار تبدیلی شہریوں کے لیے کسی حد تک سکون کا سبب بن سکتی ہے، تاہم متعلقہ اداروں کے لیے یہ ہنگامی صورت حال کی وجہ...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں،پاکستان کودنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پاکستان میں سیاحت سے متعلق اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان کو ایک ٹورازم برینڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ٹوراِزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوسیاحت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کے تعاون سے...
بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔ بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔ 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم نے سلمان خان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) اتوار کے روز انڈونیشیا میں بھارتی سفارت خانے ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ایک حالیہ سیمینار میں اس کے دفاعی اتاشی نے جو کچھ بھی کہا تھا، اسے "سیاق و سباق سے ہٹا کر" اور "غلط بیانی" کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی اتاشی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختصر لڑائی (آپریشن سیندور) کے دوران بھارتی فضائیہ نے "سیاسی مجبوریوں" کی وجہ سے اپنے جنگی طیارے کھو دیے۔ جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت پیش کی گئی، جب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے افسر کی جانب سے نقصان کے تسلیم کے بعد، مودی حکومت...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش...
بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے سنگاریڈی کے صنعتی علاقے پشاملارم میں واقع سگاجی کیمیکل انڈسٹری میں ایک ری ایکٹر کے پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 26 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ری ایکٹر میں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی ایک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات کردی ہیں۔ ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورزم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں۔ انہوں نے...
نیودہلی (نیوزڈیسک)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔ انڈونیشیا میں “انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ: مودی حکومت کے سخت سیاسی...
لاہور: اپوزیشن اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی اراکین کے اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں تین چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے حکومتی اراکین میں رابطے جاری ہے۔ اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہے۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور صوبے میں حکومتی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر سنجیدہ غور و فکر شروع کر دیا ہے، جو ممکنہ طور پر غیر فعال جنوبی ایشیائی تعاون کی تنظیم (SAARC) کی جگہ لے سکتی ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اس تجویز پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک نئی، فعال اور غیر متنازع پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے 19 جون کو چین کے شہر کن منگ میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور طویل نظربندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گرفتاریوں کو کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء سے...
بھارتی اسٹار کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں انڈیا کے کامیاب ترین بولر روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل کے پروگرام (Kutti Stories With Ash) پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگاؤ کا بھی علم ہوا۔ بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ...
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا بیٹ نامعلوم شخص نے توڑ دیا جس کے بعد کرکٹر نے برہمی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج اس وقت ایک دلچسپ واقعے کا مرکز بنے جب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران برمنگھم میں نیٹ پریکٹس کی۔ ایجبسٹن میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی پریکٹس میں مصروف تھے، مگر سراج کے ٹوٹے ہوئے بیٹ پر ردِعمل نے اس سنجیدہ ماحول میں ایک لمحے کے لیے ہنسی کا عنصر شامل کر دیا۔ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے نچلے آرڈر کی ناکامی کے بعد، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے...
پنجاب میں صوبائی حکومت نے اپوزیشن پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اپوزیشن کو طاقت سے محروم کرنے کے لیے ایک کے بعد ایک اقدامات سامنے آ رہے ہیں، جن میں سب سے نمایاں 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ان کی برطرفی کی تیاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد کے نوٹس جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، جن پر عمل درآمد کا آغاز آج سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں تین چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، جبکہ دیگر پر بھی مرحلہ وار کارروائی کی جائے گی۔ اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی سمیت 13 اہم اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہے، جنہیں واپس...
ایئرانڈیا حادثہ اور اس میں 274 مسافروں کی ہلاکت دراصل بھارتی ایوی ایشن نظام کی بدترین ناکامی کے طور پر ثابت ہو چکا ہے۔ بھارتی طیارے اے آئی 171 کا حادثہ بھارتی ایوی ایشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کےحالیہ حادثے میں 274 افراد ہلاک ہوئے۔ ایئر انڈیا کےطیارے اے آئی 171 کا بلیک باکس بھارتی طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو کی تحویل میں ہے، جہاں سے تاحال کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ بھارتی طیارہ حادثے پر تحقیقاتی بیورو غیر جانبدارانہ تفتیش اور حادثے کے حوالے سے...
انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ بھارتی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے مارے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔ اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ “ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔” دوسری جانب انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو “سیاق و سباق سے ہٹ کر” قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔...
پروی دیوی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی بستی امان گڑھ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے مشکل حالات کو شکست دے کر خود انحصاری کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ بستی امان گڑھ کے ایک گھر میں ان کے حصے میں ایک چھوٹا سا کمرہ آیا، اور اس کمرے میں پروی دیوی نے اپنی محنت اور جذبے سے ایک چھوٹی سی دکان کا آغاز کیا، جو اب مقامی خواتین کے لیے ایک سہولت مرکز بن چکا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews باہمت خاتون پنجاب...
چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چین نے پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا، جس سے حالیہ تجارتی اور کثیرالجہتی قرضوں کے ساتھ 30 جون تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری ہوجائے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہوجائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چین کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں گزشتہ تین سال سے موجود 2.1 ارب ڈالر رول اوور کردیا گیا ہے...
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )سیاسی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ ملنے کے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ شیرانی صاحب کی جماعت کے نشان پرالیکشن میں جائیں گے، دولوگوں نے سب کو بائی پاس کرکے شیرانی صاحب کے معاہدے کورد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی، شبلی فرازنیاس سارے عمل کو ہائی جیک کیا، تحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ ملنیکے ذمہ دارفردوس شمیم نقوی،شبلی فراز ہیں، سپریم کورٹ نیاپنیفیصلیمیں سنی اتحاد کونسل کیوجود کوتسلیم نہیں کیا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا...
لاہور: مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی. رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔ اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکار تہ(مانیٹر نگ ڈ یسک)انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔انڈونیشیا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جارہے ہیں، انہوں نے ساتھ عذر بھی تراشا کہ بھارتی جنگی طیارے اس لیے مارے گئے کیوں کہ سیاسی قیادت نے بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔بھارتی دفاعی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا، جس میں پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تصدیق کی کہ بھارتی جنگی طیارے گرائے گئے تھے، تاہم انہوں نے ان کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا۔کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ “بھارتی طیارے تباہ ضرور ہوئے، لیکن اتنے نہیں جتنے دعوے کیے جا رہے ہیں۔” انہوں نے اس ناکامی کی وجہ سیاسی قیادت کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کو قرار دیا۔بھارتی دفاعی اتاشی کے اس اعترافی...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان تاریخ دانوں میں حفصہ کنجوال ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ آپ امریکی شہر، ایسٹن،پنسلوانیا میں واقع لافائیٹ کالج میں جنوب ایشیائی تاریخ کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ایک منفرد کتاب ’’کالونائزنگ کشمیر: اسٹیٹ بلڈنگ انڈر انڈین آکوپیشن( Colonizing Kashmir: State-building Under Indian Occupation) (طبع شدہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی پریس، 2023ء) کی مصنفہ ہیں۔ یہ تحقیقی دستاویز کشمیر میں 1950-1960ء کی دہائی کے دوران بھارت ریاست کی تعمیر کے نوآبادیاتی طریقوں کا ایک تاریخی بیان اور مکمل تجزیہ پیش کرتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل امریکی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کے کشمیری طالب علم، سالک بشارت گیلانی اور یوکرین کے دارالحکومت، کئیف میں واقع یونیورسٹی، National University of Kyiv-Mohyla Academyکے شعبہ ادب سے...
انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پری مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں...

دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز)سابق وزیر پنجاب میاں منظور احمد اوکاڑہ میں اپنے دوست میاں محمد نواز وٹو کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے لیکن گرمی کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہ نکلے اور لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اے سی میں نماز جنازہ ادا کی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اسے غیر مناسب، تکبر پر مبنی قرار دیا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی...
سٹی 42: ایبٹ آباد گلیات بارش اور ڈونگا گلی میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی لینڈ سلائڈنگ سے مری روڈ پر ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا لینڈ سلائڈنگ ملبہ ہٹانے کیلئے انتظامیہ پہنچ گئی ، ہیوی مشینری سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے
کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔ حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک براہِ راست مال بردار ٹرین چلانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا تجارتی سنگ میل ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان معاشی روابط کو بھی نئی جہت دے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ریلوے حکام کاکہنا ہےکہ جولائی میں پہلی مال بردار ریل گاڑی روانہ کی جائے گی، جو 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی، یہ گاڑی لاہور سے روانہ ہو کر ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روس کے شہر اسٹراخان پہنچے گی جو اس مال بردار ٹرین کا آخری اسٹیشن ہوگا۔پاکستان ریلویز کے پبلک ریلیشنز آفیسر بابر رضا کے مطابق اس اقدام سے خطے میں زمینی...
لاہور(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 دس ستمبر سے کروانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ مزیدپڑھیں:عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان
صدر مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتارسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی...