2025-11-09@22:51:33 GMT
تلاش کی گنتی: 639

«بات ہوئی ہے»:

(نئی خبر)
    ایران کے اعلیٰ عسکری حکام سے اپنی ایک ملاقات میں رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت خارجہ دنیا بھر سے مذاکرات اور بات چیت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاہم وعدہ خلافیوں کی وجہ سے امریکہ اس سارے عمل سے مستثنیٰ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای" نے آج صبح انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے قریب آتے ہی ملک کی اعلیٰ مسلح کمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح، امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے اقتصادی و معاشی مسائل سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ مشکلات کا حل فقط حکومت و عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے ذریعے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمعمولی موسمیاتی چیلنجز درپیش ہیں اور یہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس "بریتھ پاکستان” سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج عالمی سطح پر ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود ملک شدید موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور شدید گرمی کی لہروں کی زد میں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دو سال قبل آنے والے تباہ کن سیلاب میں 1,700 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے کہا...
    اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیہیں جس کی وجہ سے ہم معاشی اصلاحات کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...
    آج بروزجمعرات،6 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل خاندان میں خوشی اور تہوار کا ماحول غالب رہے گا۔ آپ ایک وسیع تناظر کو برقرار رکھیں گے۔ آپ کی گفتگو اور طرز عمل متاثر کن رہے گا۔ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ سکون اور خوشی بانٹیں گے۔ تجاویز کو تقویت ملے گی، اور نئے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اہم معاملات میں آپ کو تعاون ملے گا۔ ذاتی مسائل حل ہو جائیں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ ہچکچاہٹ ختم ہو جائے گی، اور خوشی...
      جھارکھنڈ: بھارت کے جھارکھنڈ ریاست میں آدیواسی ’ہو‘ قبیلے کی شادیوں میں ایک نرالی اور منفرد روایت ہے، جہاں عموماً مردوں کی جگہ خواتین کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں، دولہا بارات لے کر نہیں آتا بلکہ دلہن اپنے خاندان کے ساتھ بارات لے کر آتی ہے اور شادی کے بعد وہ جہیز بھی دولہا سے ہی وصول کرتی ہے۔ ’ہو‘ قبائل کے رکن ہیرا کے مطابق، ان کی ثقافت میں دولہا نہیں بلکہ دلہن کو جہیز دیا جاتا ہے اور شادی کے بعد بارات واپس چلی جاتی ہے، مگر دلہن اپنے شوہر کے گھر ہی رہتی ہے۔ لڑکے کے خاندان کو دلہن کے خاندان کو بیل، گائے اور نقد رقم دینی ہوتی ہے، اس رسم کو ’گونونگ‘...
      اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد کا دن ہے۔ انہوں نے کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون کبھی ضائع نہیں جائے گا اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عالمی طاقتوں سے سوال کیا کہ بھارت کے ظلم کے خلاف کب آواز اٹھائی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آج بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی اور بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور جنرلسٹ بعض دفعہ یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں ذرائع پر اعتبار کروں یا جو براہ راست بات میرے تک آرہی ہے اس پر اعتبار کروں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کور کمانڈز کانفرنس کا اعلامیہ میرے سامنے ہے، اسے دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اس میں حقیقی مسائل کو ایڈریس کیا گیا ہے، آج کے اعلامیے میں کوئی ڈیجیٹل دہشت گردی نہیں ہے۔  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ سیاست دانوں سے جو مذاکرات شروع ہوئے تھے، پہلے دن سے میں کہتا آرہا تھا کہ یہ گپ شپ ہے ان مذاکرات سے کچھ نکلے...
    لاہور(ان لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عمل نہ ہونے کے شکوے کیے گئے جبکہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد اور تحائف دیے، پیپلز پارٹی رہنمائوں سے وزیراعظم کی ملاقات، خوش گپیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
    بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔ رجت شرما کی میزبانی میں مشہور ٹی شو ’آپ کی عدالت‘ میں حالیہ انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ نویں جماعت میں تھیں، انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹار ڈسٹ میگزین کی ٹیم نے انہیں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا۔ ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے اور یہ ان کی ڈیمانڈز کے اندر بھی کہیں نہ کہیں شامل ہے۔ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے،...
    پاکستان عوام پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مخالف کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو رہے، آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، ہمیں معلوم ہے عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں ہے، 10 سال تک ان کی بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قربتیں رہی ہیں۔ ہفتہ کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان عوام پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے گرینڈ الآئنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اسد قیصر حامد رضا، راجا عباس...
    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے  ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ...
    دنیا میں بہت سارے ممالک ہیں دنیا میں ایک ایسا بھی ملک ہے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ جس کی زمین سونا اُگلتی ہے دریا رواں دواں ہیں زمین کے اندر معدنیا ت کی دولت بھری پڑی ہے اس نے اپنے قیام کے ابتدائی ایّام میں دوسرے بدحال ممالک کو قرضے دیکر خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ اس ملک کے حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں آپس میں ایسے لڑتے ہیں جس طرح کتّے آپس میں لڑتے ہیں کبھی ان کو پر سکون نہیں دیکھا گیا ہر بات میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں ایک دوسرے کے قابل ستائش کاموں کو بھی بدنیتی کا شاخسانہ قرار دیتے دونوں ایک سے بڑھ کر ایک رعایا کے...
    ویب ڈیسک —  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سےقبل جو اختتام ہفتہ پاناما سے شروع ہوگا ، جمعرات کو کہا کہ وہ اس بارےمیں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز ان کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میںدو اسرائیلی قیدیوں اربیل یہود اور گادی موزیز کی صلیب احمر کو حوالگی کے موقع پر افراتفری اور بگھدڑ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایکس ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں نیتن یاہو نے لکھا میں انتہائی خطرناک طور پر ان حیران کن مناظر کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر دیکھنے میں آئے،میں وساطت کاروں سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے خطرناک مناظر آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے اور میں اپنے...
     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ میں یہاں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیں کئی دہائیوں پر محیط ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ نے بتایا کہ انہوں نے چواین لائی کا استقبال کیا تھا ۔ انہوںنے...
    کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر طفیل نے جسار ت کے سوال ’’شرح سود کم ہو نے سے عوام کی معاشی حالت کیوں تبدیل نہیں ہورہی ہے؟ ‘‘ کے جواب میں کہا کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ثمرات عام آدمی تک کب پہنچیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جو13سے کم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    گوادر،آل پارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ہورہے ہیں جو کامیاب رہے
    لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یہ بات لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے پاکستانی سفیر مرغوب سلیم بٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آمنہ رندھاوا، کرامت علی اعوان اور سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر عمران اصغر بھی موجود تھے۔انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں جو 1949 سے شروع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ یورپ میں اہم مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہیں، لیکن موجودہ تجارتی حجم اس شراکت داری کی...
    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں نے عہدے چھوڑنے کیلئے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا سات دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے، پی ٹی آئی...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے جو اب ختم ہوچکے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات حکومتی کمیٹی سے ہی ہورہے تھے، اس کے علاوہ کہیں اور مذاکرات نہیں ہوئے، بدقسمتی سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہم بڑی فراخدلی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے اور ہم نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے تھے جن میں جوڈیشل کمیشن کا قیام بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز انہوں نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ ہری پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا، حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ...
    سینیٹر عرفان صدیقی — فائل فوٹو  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں ڈیمانڈز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ نہیں آئیں گے اور اگر ان کا فیصلہ ہے کہ وہ نہیں آئیں گے تو پھر ہم بھی دیکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ کمیٹی میں 7 حکومتی اتحادی شامل ہیں اور سب کی اپنی مصروفیات ہیں، وہ بتا دیتے کہ چوتھی میٹنگ سے پہلے مطالبات پورے ہونے ہیں تو اسے اعلامیے میں شامل کر لیا جاتا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے مطالبات پر جواب ہم نے 28 تاریخ کو دینے تھے، ہم...
    مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کیخلاف ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے، پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کریں۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سےمیرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی اور سے شکایت کرنےکی ضرورت نہیں، آپ کی کسی سے...
    کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی میں سردی کی شدت پھر بڑھ گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی اور مغربی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ دو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ دی نیوز نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی اور اعجاز الحق سے بات کی۔ سبھی نے کم از کم اس کا واضح اشارہ دیا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کو دینے کیلئے کچھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دے گی۔ پی ٹی آئی نے 9؍ مئی اور 26؍ نومبر...
    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومتی فریق کو سنے بغیر مذاکرات ختم کرکے 26 نومبر کی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال جاری ہے، جارحانہ ٹوئٹس بھی نہیں رُکے، جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج سے نہیں روکا۔۔ اس صورتحال میں مذاکرات کا عمل چھوڑنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا۔؟ اسلام ٹائمز۔ اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ ایک نجی ٹی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان سنیٹر عرفان صدیقی  سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی ، گروپ مچیز اور سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کل سے ہی ہوگا ۔ پی سی بی کے مطابق جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی، دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا،شائقین خود کو رجسٹر کرالیں ۔ فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے ۔ چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا...
    پشاور (اے پی پی) پاکستان میں تعینات بنگلا دیش کے ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے گہرے تعلقات ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہراست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں سیاحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پر یس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہونگے ، بنگلہ دیش میں آنے والے انقلاب کے بعد یہا ں پر جمہوریت اور بھی مضبوط ہو ئی ہے ، ڈاکٹر محمد...
    اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر بغیر انتطار کئے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ابھی تک باقاعدہ طور پر مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سےآگاہ نہیں کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران طے شدہ امور پر پیشرفت کا انتظار کئے بغیر مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش میں ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں : بنگلہ دیشی ہائی کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں کامیاب طلبا تحریک کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔ بنگلا دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں طلبا تحریک کی کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر...
    عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے مذاکرات کسی خوف ، دباؤ اورکسی کے  کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر کیے تھے۔بدقسمتی سے حکومت نے مذاکرات کو گڈا گڈی کا کھیل سمجھا۔  شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے مذاکرات دوبارہ شروع ہو...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کے بعد آج ہی 7 دن مکمل ہو رہے تھے، حکومت والوں کا حساب کتاب ہی غلط ہے تو ہم کر کیا کریں، یہ حساب کتاب بھی درست سے نہیں کرسکتے، آج بانی پی ٹی آئی نے حکم دے دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد آج ہی 7 دن مکمل...
    اسلام آباد:  مذاکرات ختم کرنے کے  فیصلے  کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے  کہا  ہے کہ  حکومت اور پی ٹی آئی کی مذ اکراتی  کمیٹیوں  کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے  بعد آج ہی 7  دن مکمل ہو رہے تھے، اس لیے آج بانی پی ٹی آئی نے   حکم دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت  سے عرض کروں گا کہ اپنے کرتوتوں پر غور کریں، جو کام ایک دن میں ہو سکتا تھا  اس کو اتنا وقت لگا دیا ، حکومتی رہنماوں کی جانب سے  بیانات آتے رہے۔ انہوں نے...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ حکومت صرف لالی پوپ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر آج حکومت کمیشن نہیں بناتی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف شور شرابہ ہی رہ گیا ہے،...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو بتایا تھا 7 دنوں میں کمیشن بنایا جائے لیکن بانی پی ٹی آئی نے آج خود ہی کہہ دیا مذاکرات نہیں ہوں گے اور ہم اس پر من و عن عمل کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کل صاحبزادہ حامد رضا کو روکنے کے لیے پولیس بھی گئی۔ ڈیجیٹل نیشن بل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج مسلسل جاری ہے، پاکستان ڈیجیٹل...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ...
    قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.(جاری ہے) شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات  ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ  ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
    چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے حطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین  صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم تو کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہم تو انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔  ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا، اس فیصلے کا مذاکراتی عمل پر فرق تو پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی خواہش اور کوشش ہے انکے...
    سٹی 42 : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کہتے رہے آج رات عمران خان کی رہائی کا اعلان ہونا ہے مگر نہیں ہوا ۔  خواجہ آصف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی ناکام ہوئی کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کرے گے ؟ ۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ ایک تعلق ہے ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔  اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان...
    کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
    سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔  کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔  عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان کی اقتصادی بحالی کا انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے، مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور نجی شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے مربوط پالیسیاں اپنانے پر ہے.(جاری ہے) سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاویدنے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فوری اقتصادی اثرات کے حامل شعبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور ایس ایم ای سیکٹرز پر توجہ دی جانی چاہیے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے اگرچہ دوست ممالک سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے انہوں نے کہاکہ...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ  تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہوئی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ غلط اور صحیح جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب پتہ چلے گا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے کہ نہیں۔ عالمی سطح پر حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں: شہرام ترکئیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔ وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہام معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ حکومت میں اسرائیل کے امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ’’ابراہام معاہدہ‘‘ ہوا تھا۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ لاہور والی اور پنڈی والی دونوں چونکہ ان کیمرہ اور آف دی ریکارڈ میٹنگز تھیں تو ظاہر ہے اس حوالے سے کمنٹ بنتا نہیں ہے، میں کر نہیں سکتا صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے سوال ایسے ہیں کہ بار بار پوچھنے پر بھی ان کے جواب نہیں ملتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب یہ خبر چل گئی کہ 9 مئی پر کمیشن نہیں بن رہا تو عرفان صدیقی کو آنا پڑا اور یہ کہنا پڑا کہ ایسی بات نہیں ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عامر صاحب نے بڑا اہم نکتہ اٹھایا کہ...
      حنیف عباسی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ قابل اعتبار لوگ نہیں۔ مذاکرات نہ کل کامیاب ہونے تھے، نہ آج ہوں گے اور نہ کل ہوں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ان کے پاس اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے حوالے سے سازش کا شکار ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے سازش کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔
      اسلام آباد:  وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔ ان کاکہناتھا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں بھائی ہیں تو...
    وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کیسز کی تعداد اور عارضے کی شدت کی نوعیت کسے آگاہی دی ہی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کے پھیلنے کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں 7 میں کورونا مثبت آیا جو موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا تھے اور ان کا احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں لہٰذا کورونا میں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں،ہماری ملاقات لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ہوئی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ملاقات پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
    لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپنے نقطہ اعتراض پر کہا کہ آج پورے سندھ میں پروفیسرز اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے تقرر پر پی ایچ ڈی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، سرکاری افسران کو وائس چانسلرز مقرر کرنے کا قانون لایا جا رہا ہے، اس طرح جامعات کے اندر سیاسی عمل دخل کا آغاز ہو جائے گا اور جو بھی تقرریاں ہوں گی وہ ان کی مرضی سے ہی ہوں گی۔ محمد فاروق فرحان نے مزید کہا کہ ہمارے پروفیسرز اور اساتذہ جو پورے سندھ کے اندر مستقبل کے معماروں کو تعلیم دے رہے ہیں مگر...
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج  بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں  کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے  اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا  تھا۔     سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف  نے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ  معاف کرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات چلتے رہیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔(جاری ہے) عرفان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ان میں اونچ نیچ بھی آتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک تلخ بیان بھی آیا، اٴْنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہیں دیے تھے۔اٴْنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہ ہونے کے باوجود بھی مذاکرات چلتے رہے۔لیگی رہنما نے بتایا کہ پہلی میٹنگ میں طے کیا تھا کہ باہر کے عوامل کو مذاکرات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کے...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ہم نے کل بھی یہ بات کی تھی کہ مذاکرات کے دو فریق ہمیں نظر آ رہے ہیں، پس پردہ بھی دوفریق ہیں ایک پاکستان میں ہوگا ایک شاید پاکستان سے باہر ہوگا، مذاکرات تو بہرحال ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا جو اعتراض ہے وہ غلط نہیں ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کی بینیفشری تو تحریک انصاف ہوگی، قیمت (ن) لیگ نے چکانی ہے۔  تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ دونوں اطراف اپنی طرف سے بہتر کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا حق ہے...
    علی پور چٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاست ڈائیلاگ اور صبر کا کام ہے جبکہ گزشتہ 10 سالوں سے سیاست نہیں انتقام جاری ہے۔ اسمبلیوں میں گالیوں کو سیاست کا حصہ بنایا جو مہذب لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہونے والے مذاکرات ان کی اپنی مرضی سے نہیں ہو رہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہونے والے مذاکرات ان کی اپنی مرضی سے نہیں ہو رہے، ان مذاکرات کے نتائج برآمد ہوتے نظر نہیں آ رہے، پی ٹی...
    بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے خیر مقدم کیا، کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امن و امان سے متعلق ہماری بات ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں، ہم نے کہا ہے اگر فائرنگ ہوئی ہے تو کمیشن پتہ چلائے کہ کیا ہوا؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 278...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نے8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی  ملاقات کا سب نے بتایا، مگر بیرسٹر گوہر اسے چُھپاتے رہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے،  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ مل کر آئے ہیں، مگر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  ’نہیں‘ ہوئی۔ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت آگئیدونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشتگردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے پوچھا گیا تو تب بھی بیرسٹر گوہر بولے ملاقات  ’نہیں‘ ہوئی، اسی لمحے بانی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علی امین گنڈاپور کی ملاقاتیں ضرور رہتی ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ان کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر ملاقات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی مقتدرہ کے ساتھ بات چیت ہونی بھی تھی تو کیا اس طرح ٹاپ لیول سے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کر دیے ہیں، حکومت نے مطالبات کا 7 روز میں تحریری جواب دینا ہے، حکومت نے یہ مانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بغیر مانیٹرنگ کے ہونی چاہیے۔ جمعرات کوپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، کسی بہار یا اترپردیش ریاست کے اکاؤنٹس میں نہیں آئے ہیں، اس کے بعد سرکار کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، ان پر منافع بھی کمایا گیا، اس میں عمران خان یا بشریٰ بی بی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماﺅں کی آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا شگون ہے اس ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی گئی ہے۔ہم نے ہمیشہ بات چیت کرنے کا کہاہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ جمعرات کوآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر نے اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات...
    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ سراسر غلط ہے، کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ پارلیمنٹ میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے اظہار خیال میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کمیونیکیشن گیپ رہا، تاہم اب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیانات ایسے آئے جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ میں اپنا صحیح کردار ادا نہیں کررہا، مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ بات سراسر غلط ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے جیسے ہی مجھ سے رابطہ کیا، میں نے چند گھنٹے میں انہیں جواب دیا اور حکومت کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے) خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ 22  جنوری کو حکومت کا اسکینڈل آنیوالا ہے ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی ، مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلیے خوشخبریاں نظر نہیں آرہیں جبکہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 10 سے 14 سال کی قید ہو سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22جنوری کو حکومت کا ایک اسکینڈل آنے والا ہے، میں سکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس  بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...