2025-09-20@13:58:57 GMT
تلاش کی گنتی: 5738
«شیخ آفتاب احمد»:
(نئی خبر)
صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرکے عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، ناروا اقدامات سے لگتا ہے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، کیا یہ پاکستان ہے یا مقبوضہ کشمیر کہ جہاں نواسہ رسول کی یاد منانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے، مشی کرنیوالے چہلم کے جلوس میں ایسے ہی جاتے ہیں، جیسے درباروں پر حاضری دینے والے عقیدت مند جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے پہلے مختلف...
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا کہ انارچینہ، توغ چھپر اور کرک کے سرحدی علاقوں تک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور 2 اشتہاری مجرمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے رٹ اور امن خراب کرنے...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
کراچی: ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے بلوچستان زون کی مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان عبدالباری، ثناء اللہ اور اسد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ ایرانی ریال، 3050 افغانی برآمد ہوئے۔ ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان...
ویب ڈیسک: ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 3 بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آئے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔
لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، خواتین کی جانب سے ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔
کراچی: ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات...
کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بھائی محمد علی نے اپنی بہن انجم زارا کو تیز دھار آلے سے قتل اور سالار نامی شیر خوار بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اپنے والد 70 سالہ محمود حسین اور بہن 32 سالہ شبنم زارا کو قتل کرکے راولپنڈی پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق واردات جائیداد کا تنازع اور غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ہے، جہاں ملزم نے اپنے والد سے بہنوں کے حصہ کی مانگ کی تھی مگر والد نے انکار کیا تھا۔ مقتولہ انجم زارا نے...
کراچی: شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پیش آیا جہاں شاہراہ نورجہاں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو محمد یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران ملزم کا ساتھی اعظم خان عرف ولی بابر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ...
گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار...
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری اب پورے ملک کے سامنے...
لاہور: نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔ ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے سکندر کو...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہ تقریباً 300 اپوزیشن اراکین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ آئین کے تحفظ اور ’’ایک شخص، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستیں شفاف اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ہر شہری کا ووٹ برابر اہمیت رکھے۔ پولیس نے مارچ کے دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، شیو سینا کے رہنما سنجے راوت، اور...
الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ودھرا سمیت شیو سینا (یوبی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئیں۔ راہول گاندھی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد...
کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد “انڈیا بلاک” نے پیر کی صبح انتخابی کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا، جس پر دہلی پولیس نے متعدد سینیئر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کانگریس کے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت شامل ہیں۔ راہل گاندھی نے حراست میں لیے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ایک شخص، ایک ووٹ کے اصول کے لیے جدوجہد ہے۔ پولیس کا مؤقفپولیس کے مطابق اپوزیشن کو صرف 30 ارکان پر مشتمل وفد کو انتخابی کمیشن تک جانے کی اجازت تھی، لیکن 200 سے زائد افراد مارچ میں...
لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا...
—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ڈمپرز کو جلانے کے واقعے میں 14 سے 15 افراد گرفتار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے، ایف بی ایریا تھانہ اور یوسف پلازہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈمپر مالکان کو 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ ڈمپرز میں ٹریکرز اور پہیوں کے گرد سیفٹی لگائیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد...
کرنل (ر) کرس رومبرگ سےملیے، آپ 29 کمانڈو رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق برطانوی فوجی افسر اور مصر و اردن میں برطانوی سفارت خانوں کے فوجی اتاشی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ اگر کہا جائے تو سب سے بڑھ کر ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے ایک شخص کے بیٹے ہیں، جنہیں حال ہی میں لندن سے ایک ’دہشت گرد تنظیم کی حمایت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کرنل (ر) کرس رومبرگ کے یہودی والد 25 برس کی عمر میں نازیوں سے بچنے کے لیے آسٹریا سے برطانیہ ہجرت کر گئے تھے، اور یہی واقعہ آج کے ان کے احتجاج کی اصل تحریک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ بچپن سے وہی قصے سنتے ہیں جو آپ...

کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
کراچی: کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔ اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں...
ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ...
فوٹو: آئی این پی کراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔یہ بات ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہوئے تھے۔ٹریفک پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی۔ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔ زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔
لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس میں 600 سے 700 افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کے دعوے کی تردید کی۔ پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن پر 5 جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے، اور اس گروہ کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
لندن پولیس نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 466 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جسے مہم چلانے والوں نے برطانوی دارالحکومت میں اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی گرفتاری قرار دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب سینکڑوں افراد ہفتے کے روز لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی مذمت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور فلسطین ایکشن کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن جاری ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو زمین پر بیٹھے دکھایا گیا، جبکہ کچھ ’غزہ سے ہاتھ ہٹاؤ‘...
کراچی: شہر قائد میں ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے مکئ شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ گولیوں کی بارش کے دوران ایک ڈاکو آفسر ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ساتھی کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس پل پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، واقعے کے بعد عوام نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکے کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سوار تھے، جنہیں موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ...
حکومت گذشتہ ایک دہائی سے شرح پیدائش بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں بچوں کی پیدائش اور رہائش پر سبسڈی اور مردوں کو والد بننے کی چھٹی لینے کی ترغیب شامل ہے، مگر اس سب کے باوجود بھی خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کی آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر ہوگئی ہے، 2024ء میں ملک کی آبادی 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد کم ہو کر 12 کروڑ رہ گئی، جو ریکارڈ کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ کم شرح پیدائش جاپان کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا، ماہرین کو آبادی میں کمی سے معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل مدتی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جاپانی حکومت نے شرح پیدائش بڑھانے کے مختلف...
کراچی: ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر...
ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بااثر شخص نے کھیت میں آنے پر گدھی کے کان کاٹ دیے پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے موضع نکریری بشیر دوآنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ بھینس مخالفین کے کھیتوں میں چلی گئی تھی جس پر ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے ان افراد پر جاسوسی کے الزامات عائد ہیں اور عدلیہ ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔ اصغر جہانگیری نے کہا کہ ان افراد کو عبرت کی علامت بنایا جائے گا تاکہ 'صیہونی حکومت‘ کے لیے کام کرنے والے ایجنٹوں کو واضح پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔ اس اعلان سے چند روز قبل، ایران نے ایک جوہری سائنسدان روزبہ وادی کو سزائے موت دی تھی، جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی اور ایک...
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدرہ قتل کیس، رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت...
لاہور: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارrوائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوئوں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔(جاری ہے) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوئوں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں،...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔ سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔ سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔ — Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ...
چارسدہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس...
فائل فوٹو اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اقبال سنگھیڑا نے بطور اے ڈی سی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کی این او سی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔ذرائع کے مطابق زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔
لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی و نازیبا حرکات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو صادق آباد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب گرفتار کیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
امریکا نے وینیزویلا کے صدرنکولس مادورو کے خلاف انعامی رقم دوگنی کرکے 50 ملین ڈالر کردی ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکا کے مطلق العنان لیڈر پردباؤ بڑھانا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورسے جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف نے اس انعام کی اطلاع دی ہے کہ یہ رقم اس شخص کو دی جائے گی جو نکولس مادورو کی گرفتاری یا سزا میں مددگار معلومات فراہم کرے گا۔ https://Twitter.com/AGPamBondi/status/1953583017353466306 امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے ریکارڈ شدہ بیان میں اسے ایک تاریخی انعام قرار دیتے ہوئے نکولس مادورو پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی دہشت گرد قرار دی گئی منشیات کے منظم گروہوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اور تشدد کو امریکا میں...
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، خاتون، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے، پر 2001 سے 2023 کے درمیان گیارہ قتل اور ایک اقدام قتل کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ اپنے شوہروں کو مختلف منشیات کھلا کر کمزور کرتی تھی اور پھر انہیں قتل کرتی تھی۔ بعض موقعوں پر وہ انہیں نشہ آور اشیا دینے کے بعد ان کا گلا بھی گھونٹ دیتی تھی۔ ہر قتل کے بعد، وہ متاثرہ کی مرضی یا مالی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی۔...
قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔قومی کرکٹر حیدرعلی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے پیش نظر پی سی بی نے حیدرعلی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ پاکستان...
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازعے کے بعد چھرا گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے بھوگال بازار لین، جانگپورہ میں پیش آیا، جب آصف نے دو نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی اسکوٹی ہٹائیں جو ان کے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں دونوں ملزمان موقع سے چلے گئے لیکن بعد میں واپس آ کر آصف کو چھرا گھونپ دیا۔ پولیس کو تقریباً 7 اگست کو رات 10:30 بجے اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر آصف کو شدید زخمی اور خون میں لت پت پایا۔ اسے فوری طور...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنیوالے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب دگنی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دیں گے۔ پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز...
سٹی42: سندر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شاہکام فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جب دو تیز رفتار کاریں بحریہ ٹاؤن کی جانب جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کار نے فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی۔ اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں 3 گھنٹوں سے بجلی بند، شہری پریشان حادثے کے...
پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، تاہم وہ اب بھی سفری پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ قومی کرکٹر پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے، انگلینڈ کی پولیس نے کرکٹر کو 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حیدر علی جو پاکستان کی جانب سے 35 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، کو تین دن حراست میں رکھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ سچل کے علاقے وکیل سوسائٹی کے مین گیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے تینوں ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی 5 رائفلز بمعہ ایمونیشن اور لائسنس برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی عباس ولد محمد عرس، محبوب علی ولد اللہ ورایو اور...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، لاکھوں روپے نقد رقم، لینڈ کروزر، کمرشل پلاٹس کی فائلیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گرفتار اے ڈی سی آر محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، 14 لاکھ روپے سے زائد رقم، لینڈ کروزر، دو عدد پانچ مرلہ کمرشل پلاٹس کی اوپن فائلیں برآمد ہوئیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق، ملزم سے ڈی ایچ اے کی مد میں لی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی مزید...
پاکپتن کے ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔سہراب گوٹھ اور افغان کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی جانب سے جعلی، فلائنگ انوائسز کے معاملے پر ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن معطل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا، ثبوت کی بنیاد پر بلیک لسٹ کرنے کیلئے 7 روز میں شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افسران، عملے یا اندرونی سہولت کار بھی زد میں آئیں گے، مبینہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے...
بھارت کی ریاست آسام میں ایک ایسا شخص گرفتار کر لیا گیا جو خود کو ماہر امراضِ نسواں ظاہر کر کے درجنوں خواتین کے سی سیکشن آپریشن کر چکا تھا۔ جعلی ڈاکٹر نے مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثر ہو کر یہ دھوکہ دہی شروع کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوک ملاکرنامی یہ شخص گزشتہ تقریباً 10 سال سے ریاست کے شہر سلچرکے دو نجی اسپتالوں میں بطور گائناکولوجسٹ کام کر رہا تھا، اور اب تک 50 سے زائد آپریشن کر چکا ہے۔ پولیس نے اسے اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ ایک خاتون کا سی سیکشن آپریشن کر رہا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق تحقیقات کے دوران اس کے تمام دستاویزات اور...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی کی 7 خواتین کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 9 مرد کارکنان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے یہ ڈسچارجگی کا کیس ہے، کارکنان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا، تمام کارکنان روڈ پر کھڑے تھے کسی پر تشدد...
پاکپتن میں ایک بیوہ خاتون پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا، جس پر اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا ہے، اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس چوکی فرید کوٹ کے اے ایس آئی ملک اعجاز ایک خاتون کو تھپڑ مار رہا ہے، جبکہ ایک خاتون پولیس اہلکار بھی اس واقعے میں اس کا ساتھ دیتی نظر آ رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اسے گھر سے نکالنے کے لیے پولیس کے ذریعے تشدد کروایا۔ پاکپتن...
بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے، اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں، جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کا جِن بوتل سے باہرپاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل بھی سب سے زیادہ... ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لانڈھی نمبر 2 میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو 4 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )روسی حکومت کو جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق امریکی فوج اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ امریکی جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات روسی حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا. نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق 22 سالہ امریکی فوجی اہلکار ٹیلر ایڈم لی جو کہ ٹیکساس کے فورٹ بلیس فوجی اڈے پر تعینات ہیں، پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں انہیں حساس ملکی دفاعی معلومات کو منتقل کرنے اور تکنیکی ڈیٹا کو بغیر لائسنس کے برآمد کرنے کی کوشش کا الزام...
راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی جنید سلیم نے وی لاگ میں دعویٰ کیاہے کہ خواجہ آصف جو پرتگال کا نام لے رہے ہیں وہ دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ سیالکوٹ میں اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا حقیقت میں خواجہ آصف کے قریبی آدمی ہیں، الیکشنز میں یہ آر او تھے اور انہوں نے مبینہ دھاندلی کرنے اور خواجہ آصف کو جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا، جب سے یہ گرفتار ہوئے ہیں خواجہ آصف اسی دن سے پریشان ہیں۔ جنید سلیم نے کہا کہ خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بہت سے کرپٹ بیوروکریٹ پرتگال کی شہریت لینے سے متعلق دعویٰ کیا ، اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا جنہوں نے...
راولپنڈی میں پانی کی فراہمی کو متاثر کرنے والے پائپ چوروں کو واسا کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ واسا راولپنڈی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم اشرف کی ہدایت پر واسا کی مختلف ٹیموں نے کھنہ پل سے کرال چوک تک واسا کی مین لائن سے پائپ چوری کرنے والے ملزمان محمد عباس اور کباڑیہ ذر سید کو گرفتار کیا۔ محمد عباس گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف مقامات سے پائپ چوری کر رہا تھا، جس کی وجہ سے گلزار قائد، فیصل کالونی اور منگرال ٹاؤن میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی تھی۔ شکایت ملنے پر ایم ڈی واسا نے فوری نوٹس لیا اور کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے چوروں کو موقع پر پکڑ لیا۔ پولیس...

2020 میں گرفتاری کے بعد آصف زرداری نے فیض حمید کو کہا تھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی : حامد میر کا کالم میں انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری کو آخری مرتبہ 2020 میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوآصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، ایسا نہ ہو تمہیں سزا ملے اور تمہاری معافی کی فائل میرے پاس آئے ۔ سینئر صحاف حامد میر نے اپنے کالم میں کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری مجموعی طور پر 13 سال سے زیادہ عرصہ جیلوں میں گزار چکے ہیں، آخری مرتبہ انہیں 2020 ء میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اُسوقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ایک...
پشاور+ لاہور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار) پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے الیکشن کمشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا جاری کرتے ہوئے سماعت کو 20 اگست تک ملتوی کردیا۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور زرتاج گل کی ضمانت کے...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کیا کیا جائے، بہنوں کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ...
امریکا، روس اور چین دنیا کی تین سپر پاورز ہیں جن کے درمیان معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور تینوں ممالک اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نت نئی سائنسی ایجادات خاص طور پر دفاعی اور معاشی میدان میں مشکل فیصلے کرتے ہیں، جس سے دوسرے ممالک مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ چین عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات میں دیگر دو بڑے ممالک سے آگے ہے اور یہاں تک امریکا بھی چین سے خام مال درآمد کرتا ہے جبکہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی رساکشی بھی جاری ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی چین اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلحے کی مارکیٹ میں...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں، بانی تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو احتجاج کی نئی تاریخ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے...
پشاور: ہائی کورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ٓضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
فوٹو بشکریہ رائٹرز لاہور میں 5 اگست کو بلااجازت احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج کر لیے گئے۔مقدمات میں بغاوت، کار سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمات ماڈل ٹاؤن، لیاقت آباد، کوٹ لکھپت، چوہنگ، نواب ٹاؤن اور ملت پارک کے تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔ یہ بھی پڑھیے کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج کامیاب ہوا یا ناکام؟ چیئرمین نے بتادیا پولیس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں...
اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی گرفتاری کے فوراً بعد اچانک عوام کی نظروں سے اوجھل ہوگئے جن کے بارے میں بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے پیٹکو کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے اور پھر وہاں سے اپنا استعفی...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔اپنے ایک بیان میں پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، جعلی پنجاب حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے، پارٹی کی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔ پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج کامیاب ہوا یا ناکام؟ چیئرمین نے بتادیاانہوں نے کہا کہ کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی...
ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن...
لاہور: ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نکالی جانے والی پانچ اگست کی ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے۔ پولیس نے ریلی کو روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ملزم ندیم بٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 44 کلو منشیات ضبط کر لی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 479 گرام وزنی آئس بھرے کیپسولز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس پکڑ کر ملزم کو زیر حراست لیا گیا۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار دو خواتین سمیت 3 ملزمان سے 12 کلو...