2025-11-08@20:50:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3369
«عرفان صدیقی نے کہا»:
(نئی خبر)
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی...
پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔سرفراز نواز
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے لندن سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما جاوید اقبال بٹ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان بنگلہ دیش میچ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم میں کوئی واضح کمبینیشن نہیں بن سکا اور کپتان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ پاک بھارت ممکنہ فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کاغذی طور پر بھارت مضبوط ٹیم ہے، مگر اگر پاکستانی بیٹنگ لائن میں کھلاڑیوں کی ترتیب اور...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ مائیک ہیسن نے تسلیم...
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس حساس خطے میں بدامنی بڑھ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لیہہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات برسوں سے دور نہ ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگ پچھلے پانچ سالوں سے چھٹے شیڈول کے نفاذ اور ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کے مطالبات پر کان نہیں دھرے گئے۔ ذرائٰع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس...
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرانے کے بعد گرین شرٹس نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی نے...
بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ نے بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا صحافی غریدہ فاروقی نے ماہرنگ بلوچ سے پوچھا کہ ریاست اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، اس پر ماہرنگ نے کہا کہ ’کیسے ٹھیک کرے گی؟‘۔ غریدہ فاروقی نے وضاحت دی کہ ریاست آپ سے بات اور مذاکرات کے ذریعے اصلاح کرنا چاہتی ہے۔ جب صحافی نے واضح الفاظ میں سوال کیا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت کی جانی چاہیے، ماہرنگ بلوچ نے جواب دیا:...
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خواجہ آصف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ،2025 کامیابیوں سے بھر پور سال ہے، ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے- Post Views: 1
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ https://x.com/KhawajaMAsif/status/1971354823527174384?t=AEkT3m5WP6LVY9QAySq3NA&s=08 انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف نے...
گجرات(نامہ نگار) مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی پر پیغام کرتے ہوئے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھاآج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں چودھری ظہورالٰہی شہید کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گجرات ظہور پیلس میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سالانہ برسی پر(ق) لیگی کارکنوں اور میڈیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کر دی۔ مسرور احسن کی زیرِ صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاری سے فصلوں پر ہونے والے منفی اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں 2.5 ملین ایکڑ اراضی سیلاب سے متاثر ہوئی۔ پنجاب میں زیادہ تر چاول، گنا اور مکئی کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جو اضلاع ملک میں متاثر ہوئے انہیں آفت زدہ قرار دیا...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
لندن کے میئر سر صادق خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست، جنس پرست، خواتین اور مسلمان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے موجود ہوں۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز سر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور صادق خان کو خطرناک میئر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ صادق خان لندن میں شرعی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ لندن بدل چکا ہے، غیر قانونی تارکین نے یورپ پر ہلہ بول دیا ہے۔ میئر لندن سر صادق خان کے ترجمان نےصدر ٹرمپ کے الزامات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارشوں کے بعد حیدرآباد میںصفائی کے ناقص انتظامات اور مچھروں کی بہتات کے سبب شہری ملیریا، ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں نجی و سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے اکثر شہری ٹیسٹ نہیں کرا سکتے جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی اور ملریا کے ٹیسٹ فری کیے جائیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میںمچھروں کی بہتات مچھروں کے کاٹنے سے خواتین،بچے،بوڑھے،نوجوان بخار میں مبتلا ہورہے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-11 نیویارک (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگیں مصنوعی ذہانت کے باعث نہایت خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مصنوعی ذہانت کو عسکریت پسندی اور جنگی عزائم کے صرف امن و ترقی کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ وزیر دفاع نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت حیرت انگیز رفتار سے دنیا کو بدل رہی ہے لیکن اگر اس کے استعمال کو عالمی سطح پر کسی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کے تحت نہ لایا گیا تو یہ ٹیکنالوجی ترقی اور خوشحالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )ہمدم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بدین جم خانہ میں “بدین کے ساحلی علاقوں کا کیس اسٹڈی” کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ماحولیاتی ماہرین، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہمدم فاؤنڈیشن شوکت سومرو نے بتایا کہ ان کی تنظیم تعلیم، صحت اور ماحول کے شعبوں میں بدین زیرو پوائنٹ ساحلی برادری کی مدد کر رہی ہے۔ ’’سرمی پروجیکٹ‘‘ کے تحت 100 نوجوانوں کو تربیت دی گئی جبکہ 120 خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے، جن میں سے 80 سے 90 خواتین روزگار سے وابستہ ہیں۔ علاوہ ازیں کاروچھان سے زیرو پوائنٹ تک ایک لاکھ 70 ہزار...
انٹونیو گوسٹا سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن صیہونی رژیم نے میرے دور حکومت کے پہلے دن سے ہی اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو گوسٹا" نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشكیان" کے ساتھ اپنی ملاقات كی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرین جنگ میں ایران کی فرضی مداخلت اور تہران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد سیاسی دعووں کو دہرایا۔ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) شام کے صدر احمد الشرح نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی نئی ریاست قائم کر کے اپنی تعمیرنو کر رہا ہے جس میں بلاتفریق تمام لوگوں کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شام ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخی تہذیب و ثقافت ہے۔ ایسی ریاست بننا اس کے شایان شان ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جو ہر فرد کی حفاظت کرے، تمام شہریوں کے حقوق کو محفوظ رکھے اور آزادیوں کی ضمانت دے۔ جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کی سابقہ...
اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں اگر وہ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک میرے کزنز کی سیاست میں انٹری کی بات ہے تو وہ کافی عرصے سے سرگرم ہیں، اگر وہ اب مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کرتے ہیں، میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، صدر زرداری، ان کی بہنوں یا میری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی، ہم...
پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مراد سعید کو پناہ دینے کے الزامات میں سابق صوبائی وزیر و پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشت گردی کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جو کہ جج اسد اللہ کے روبرو ہوئی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ کامران بنگش پر الزام ہے کہ انھوں نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو پناہ دی تھی، کامران بنگش نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعہ 20 اکتوبر 2023ء کو تھانہ چمکنی کے حدود میں پیش آیا تھا۔ کامران بنگش کے وکیل بیرسٹر سرور شاہ نے کہا کہ 20 اکتوبر 2023ء...
اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف مشاورت ہے، کوئی جلسہ یا کنونشن نہیں کر رہے۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں آئین کی پامالی افسوسناک ہے۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے آج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔ مصطفی نواز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا دباؤ وکلاء...
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر کی جانب سراہا جانا خوش آئند ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور اسلام مخالف استعماری قوتوں کے خلاف متفقہ کاوشوں وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین سمیت تمام اسلامی مقدسات کا دفاع اسلام کی بنیادی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کی عالم اسلام میں پذیرائی باالخصوص برادار اسلامی ایران کی جانب سے اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر اسے خوش آئند قرار دیا جانا اہم پیش رفت اور قابل تحسین ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آگے چلتے رہیں گے۔ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے...
فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے جنگ بندی کے لیے جو کردار ادا کیا بھارت تو وہ بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھ چکا ہے، اسرائیل کی سب سے زیادہ پشت پناہی امریکا کر رہا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن اور سیکیورٹی کے معاملے میں بے بس ہے، اقوام متحدہ سے بہت زیادہ امیدیں نہیں لگائی جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام سے سیکیورٹی ڈیل میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی معاہدہ طے نہیں پایا۔ دفتر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ نتائج اسرائیلی مفادات سے مشروط ہیں۔ دفتر نے مزید کہا کہ اسرائیلی شرائط میں جنوب مغربی شام کو فوج سے پاک کرنا اور Druze کا تحفظ شامل ہیں۔ Post Views: 1
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ...
نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن...
نیویارک( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں، ہماری عسکری قوت کو پوری دنیا نے دیکھا۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں، غزہ تعمیر نو منصوبے کی حمایت اور عملی جامہ پہنانے کی بات کی۔ Post Views: 2
نیویارک (نیوزڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ مشروط ہے، مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔ سفارتی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، عالمی...
جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟وکیل نے کہاکہ متاثرہ شخص کو شامل کئے بغیر کیسے درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکیل کراچی یونیورسٹی عدالت میں پیش ہوئے، حسن ابدال لاری اڈے پر گدا گروں کا اجلاس، راولپنڈی اسلام آباد کے گداگروں نے بھیک مانگنے کے علاقوں اور ایام...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی طاقت کے زور سے نہیں بلکہ اعتماد، رابطوں میں اضافے اور کثیر جہتی تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پھیلائے جانے والے انتشار اور مختلف ممالک پر حملوں کا مقابلہ تعاون پر مبنی ایک مضبوط ہمسائیگی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلااور باعزت واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قائم مقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاسے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت موثر عمل درآمد کروا رہی ہے اور وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے سے متعلق پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر کے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملک بھر سے ارکان شوریٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے۔ دیگر اسلامی ممالک باالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی طاقت کے زور سے نہیں بلکہ اعتماد، رابطوں میں اضافے اور کثیر جہتی تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پھیلائے جانے والے انتشار اور مختلف ممالک پر حملوں کا مقابلہ تعاون پر مبنی ایک مضبوط ہمسائیگی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-23اسلام آباد: (خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-1 لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا،پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ہے،دیگر اسلامی ممالک باالخصوص ایران اور ترکیہ کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔امریکا بار بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے،امریکا اسرائیل کی پشت پر ہے،بار بار جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے اور جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے واقعات سے اداروں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے قابض میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش سے آگے بڑھا کر گرئن...
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کے غزہ اور اس سے باہر دیگر ممالک پر حملے نہ صرف جارحیت ہیں بلکہ سفارتی عمل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے دوران ان کے ملک کو...
مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے بدھ کے روز فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے حکومت کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ پانچ برسوں میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کیا۔ وہ یہاں منعقدہ 8ویں پاکستان فارما سمٹ اور 4th فارما ایکسپورٹ سمٹ اینڈ ایوارڈز (PESA 2025) سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہدف اگرچہ مشکل ہے لیکن محنت اور عزم کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اگر 300 ارب ڈالر...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا، آئندہ چند ماہ میں بڑے شہروں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار شزا فاطمہ خواجہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مالی اور تکنیکی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے...
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ ایک جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ا صدر پیزشکیان نے اسرائیلی “گریٹر اسرائیل” کے بیانیے پربھی شدید تنقید کی، انھوں نے کہا کہ اسرائیل نسل کشی، نسلی امتیاز اور ہمسایہ ممالک پر جارحیت کررہا ہے مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اب نارملائزیشن کے ذریعے سیکیورٹی نہیں چاہتا، اسرائیل اور اس کے حامی طاقت کے زور پر موجودگی مسلط کرتے ہیں، اسرائیل اور...
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔ پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔ شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر...
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے، اس وقت بھی سعودی عرب میں تقریبا ہمارے 1600 فوجی موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہوتے تھے، پہلی بار سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعاون کو ایک معاہدے کی صورت میں لایا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائیگا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے پر ٹرمپ کی کوئی باقاعدہ تجویز آئی تو مسلم ممالک آپس میں مشورہ کریں گے، مسلم ممالک دیکھیں گے کہ پیس...
پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
تصویر، اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2017 میں گرین لائن کی این او سی لی گئی تھی، اس کام کو زبردستی روکا گیا تھا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا، جو کراچی کے میئر ہیں ان سے یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے...
پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیئے، فاروق ستار
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن کے منصوبے میں ابھی پھنسی ہوئی ہے، کتنے منصوبے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، میں گنوا سکتا ہوں، پیپلز پارٹی سے عوامی منصوبے میں ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، 18 ستمبر کو گرین لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
مودی حکومت کی تصویری سفارتکاری اور ذاتی تعلقات پر مبنی خارجہ پالیسی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے، بھارتی اپوزیشن نے اسے ناکام اور عوام دشمن قرار دے دیا- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی تعلقات، شو بازیاں اور بلند دعوے عالمی سطح پر بھارت کو تنہائی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسے شو سے بھارت کو کیا ملا، جبکہ ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے 70 فیصد متاثرین بھارتی ہیں۔ ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ نئی امریکی تجارتی پابندیوں سے بھارت کو 21,700 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، آواز ڈراپ ہونے، شکل واضح نظر نہ آنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، 19 ستمبرکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے، وکیل فیصل ملک، سلمان اکرم راجا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی فوٹیج، ٹرانسکرپٹ کسی کو فراہم نہیں کیا جاسکتا،وکلا صفائی کو باہر جاکر میڈیا پر مظلوم بننے کا بہانہ چاہئے ، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے دوبارہ درخواست دینا یوٹرن ہے،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر فوٹیج دینے،...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ اور کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے...
یورپی سفارت کاروں نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود اور ختم کروانے کے لئے امریکہ اور یورپ نے مشترکہ طور پر ایک انتباہی لہجے میں ایران کیخلاف دباؤ بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد تہران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کو...
فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...
روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت
پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کے ساتھ شہریوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے، سائبر سیکیورٹی میں نوجوانوں اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔ کراچی میں منعقدہ 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل...
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد ممالک کا حق ہے کہ وہ اپنی باہمی تعلقات کو بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، آزاد خودمختار ممالک جن شعبہ جات میں دل چسپی رکھتے ہیں انھیں مضبوط کر سکتے ہیں، اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے۔ روس نے پاکستان کے غیر جانب دارانہ مؤقف اور نازی ازم کے خلاف قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کے لیے مؤقف میں...
حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے سرکاری گاڑیاں واپس کیوں نہیں کیں؟ سینیٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین شپ کے لیے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا۔ نئے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا کہ دفاعی کمیٹی ایوانِ بالا کی سب سے اہم کمیٹی ہے اور یہ عہدہ ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستیں خارج کر دیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے، سپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم کے ساتھ حاضر ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئیں، وکلاء نے درخواست کی کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، دوسری درخواست کی کہ جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے آرڈرز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر عمر فاروق نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کو چیئرمین کمیٹی کے لیے نامزد کیا، جبکہ سینیٹر سرمد علی نے ان کی تائید کی۔ ایوان نے متفقہ طور پر سینیٹر طلحہ محمود کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع منتخب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی منتخب ہونے کے بعد سینیٹر طلحہ محمود نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع ایوان بالا کی سب سے اہم کمیٹیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر دفاعی معاملات...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکلاء صفائی نے کہا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ وکیل فیصل...
نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کردیا گیا۔ راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انڈسٹری کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ٹیک انشیٹیو فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مسلسل ہدایت ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی ترقی کر سکتا ہے۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے مجموعی ہدف میں 15 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ اور 10 ارب ڈالر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان اور سعودیہ کی بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا اہم ترینکردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان اور...
فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 93 رنز بن گئے تھے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور...
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین میں یہودی ریاست کے خالق، برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے۔(جاری ہے) پیر کو سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے کہا کہ برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد،اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 143 ہوگئی ہے جو جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران 150 سے بڑھ سکتی ہے۔سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صرف انکی پارٹی ہی نہیں، بلکہ سب کو امید ہے کہ ہمیں اپنی ریاست کا درجہ واپس مل جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قوم سے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کی بات کرنی چاہیئے تھی۔ نریندر مودی نے اتوار کی شام قوم سے اپنے خطاب میں لوگوں کو جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد کی وضاحت کی۔ نظرثانی شدہ جی ایس ٹی کی شرحیں پیر سے لاگو ہوئیں۔ فاروق عبداللہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آپ جی ایس ٹی کی بات کر رہے ہیں، بہتر ہوتا اگر مودی...
چین کے 76ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو خطے کے روشن مستقبل، معاشی ترقی اور پائیدار امن کے ضامن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ...
رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا...
اسکرین گریب وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شِزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، اگلے 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے۔حیدر آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کے لیے فنڈ ریزنگ سے متعلق وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، آئی ٹی کے فروغ کے لیے ہیومن ریسورسز کو بڑھایا جارہا ہے، انفرا اسٹرکچر کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ ملک بھر میں 8 انکیوبیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، صرف حیدر آباد سے ایک ارب سے زائد کے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔ ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو...
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کا لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاکستان کی دفاعی میدان میں کامیابیوں پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معیشت کی بحالی سے متعلق کاوشون کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔(جاری ہے) معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان دفاعی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا رہا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور فوجی قیادت معرکہ حق میں شاندار فتح اور حالیہ پاک سعودیہ دفاعی سٹریٹیجک معاہدے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔جیو پولیٹیکس میں پاکستان کا گراف بلندیوں کو چھو رہا ہے جس...
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف منفرد اندازِ جشن کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔ Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025 یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی...
دُرِ شہوار: میٹرو ون نیوز کے سینئر اینکر امتیاز میر پر ملیر کے علاقے کالا بورڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائرنگ کے محرکات جلد از جلد سامنے لائے جائیں۔ ...
لندن(آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوگا، سعودی عرب سے معاہدے میں دفاع کی تمام ضروریات شامل ہیں ۔لندن میں ایک انٹرویو میںوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مغربی ملکوں پر انحصار کم ہوگا، جہاں ہم ان کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، وہ بھی ہماری معاشی ضروریات میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مزید پاکستان لیبر سعودی عرب جائے گے، مزید مسلم ملک بھی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مسلمان دنیا کو نیٹو جیسا اتحاد بنانا چاہیے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی میڈیا و بزنس وومن ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے کہا کہ یہ حالیہ دفاعی معاہدہ جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پایا ہے، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وہ جدہ کی سماجی و صحافتی برادری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کی خوشی میں منعقد ہوئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو آگے بڑھانے میں قابلِ تعریف قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی متوازن اور حقیقت پسندانہ سفارتکاری اس کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتی ہے جو خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک رحمۃ للعالمین ? کا لایا ہوا اسلامی نظام نافذ اور غالب نہ ہو جائے۔ حضور اکرم ؐ نے سرزمین عرب پر اسلام کا مثالی نظام نافذ کرکے ثابت کردیا کہ یہی نظام انسانیت کے لیے تا قیامت رحمت و نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ؐ نے معاشرے سے قتل و غارتگری، لوٹ مار، چوری، عورتوں پر ظلم، غلامی اور سود کے نظام کا خاتمہ کیا اور عدل و انصاف، انسانی مساوات، وراثت کے قانون اور اخلاقی اوصاف کو رواج دیا۔ سود سے پاک معیشت...