2025-11-04@06:02:09 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 620				 
                «کے درمیان براہ راست پرواز»:
(نئی خبر)
	سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کمبہار قتل کیس کی 2 ایف آئی آرز کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس ریاضت علی نے کیس سننے سے انکار کردیا۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس ریاضت علی پہلے ایک ملزم کے وکیل رہنے کے باعث مقدمے سے الگ ہوئے۔کیس کی سماعت کا معاملہ اب ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ کے پاس جائے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پولیس اہلکار نے دائر کی تھی۔
	 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ...
	عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
	خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ  درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور  فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
	—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی۔ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
	کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔ شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بوٹ بیسن کے قریب مسلح افراد نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسپتال پہنچا دیا تھا۔  پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی...
	چینی کے سمگلروں ‘ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارروائی کی جائے : وزیراعظم : بلاول آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز...
	کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ساتھ ایک اہم شراکتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں کمزور طبقات کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 49 ہزار 360 افراد مستفید ہوں گے، جبکہ اس کی مجموعی مالیت 5.154 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق اور جنگ بندی پر زور یہ معاہدہ ریاض میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی انسانی فورم کے موقع پر طے پایا، جس پر مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو سابرٹن نے دستخط کیے۔...
	9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر...
	رمضان کا مہینہ کس قدر با برکت ہے، اس کا اندازہ کرنا ہوتو سرکار دو عالم ﷺ کا یہ خطبہ ملاحظہ کیجیے جو آپ ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ کو ارشاد فرمایا۔ حضرت سلمان فارسیؓ روایت کرتے ہیں کہ شعبان کے آخری دن سرکار دو عالم ﷺ منبر پر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا، مفہوم: اے لوگو! تمہارے اوپر ایک عظیم اور بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس مہینہ کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے، اﷲ تعالیٰ نے اس مہینہ کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام کو نفلی عبادت قرار دیا ہے، جو شخص اس مہینہ میں نفلی عبادت کے ذریعے تقرب اِلٰہی کا طلب گار ہوگا، اُس کو رمضان...
	 اسلام آباد:  رواں مالی سال کے 7 ماہ جولائی سے جنوری کے دوران ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔ جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں بھی 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ مزید پڑھیں؛ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18فیصد سیلز ٹیکس وصولی پر ایف ٹی او کا بڑا فیصلہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر...
	چین کی قیادت میں تیار کردہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے روبوٹ کے بین الاقوامی معیارات کا باقاعدہ اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025  سب نیوز بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں  کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق  کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و...
	ی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست...
	وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر کے درمیان تاشقند میں اہم ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق
	     وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کے مابین آج تاشقند میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بالخصوص تجارت، سیاحت، توانائی، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 33 برس کے دوران باہمی تعاون پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا. دونوں رہنماؤں نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (2021)، ترجیحی تجارتی معاہدے (2023) پر مؤثر عملدرآمد، دونوں ممالک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور پاکستان و ازبکستان کی کاروباری...
	پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔  عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار امریکا سے واپس آرہے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان پر سیاسی مقدمات بنائے...
	سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔  جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماوں نے تشدد کو ہوا دینے کے لئے کردار ادا کیا تاہم شاہ محمود قریشی، چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں حماد...
	 کراچی:  سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اور قلندر شعور کے بانی خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کی فاتحہ سوئم عظیمیہ جامع مسجد سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔ کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں اور دنیا کے کئی ممالک سے آنے والے سینکڑوں افراد نے قرآن خوانی اور درود شریف  کا ورد کیا، سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم برخیاء  رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے جناب روف احمد صاحب نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے حق میں دعا کروائی۔ اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے سینیئر اراکین جناب نیاز احمدصاحب، جناب قاضی مقصود صاحب اور صاحبزادہ سلام عارف نے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی  کی دستار پوشی کی۔ دستار بندی کے...
	قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے اچھا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ 280 کے قریب رنز اسکور کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ محمد رضوان نے کہاکہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہم وکٹیں گنوانے کی وجہ سے 241 رنز تک محدود رہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے...
	پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
	ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو براؤن جونیئر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جنرل سی کیو براؤن امریکی فوج میں چیئرمین کے عہدے تک پہنچنے والے دوسرے سیاہ فام جنرل تھے۔اس سے قبل جنرل کولن پاول 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے پہلے سیاہ فام امریکی جنرل تھے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو جنرل براؤن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئےکہا کہ وہ ایئر فورس کے لیفٹننٹ جنرل ڈین رازن کین کو نیا چیئرمین نامزد کر رہے ہیں۔ جنرل کین عراق میں خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان میں بھی کئی عہدوں پر کام کرنے...
	راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
	کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
	قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود نسل کے پلئیرز کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن کہہ ڈالا۔ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ اینکر نے سوال کیا کہ شاہد بھائی آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ اس موقع پر اینکرز نے...
	مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تباہ کن موسمیاتی بحران، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور غربت کے ہوتے ہوئے آج بین الاقوامی یکجہتی اور مسائل کو حل کرنے کے کثیرفریقی طریقہ کار کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے سے لے کر یوکرین، سوڈان اور جمہوریہ کانگو تک دنیا بھر میں امن کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ دہشت گردی اور متشدد انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے اور حقوق کی پامالی پر عدم احتساب کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے جبکہ جوہری جنگ کے خدشات انسانیت...
	اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا...
	کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر بردار طیارہ رن ے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے میناپولس سے اُڑان بھری تھی اور اس کی منزل ٹورنٹو میں پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ تھی۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران برف پر پھسل گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے پر آگ بجھانے والا اسپرے بھی کیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 80 مسافر موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ رن وے...
	لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے...
	ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
	سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، اقدار اور جمہوریت کو آلودہ کرکے تباہ کیا گیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گونپ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدنیتی، بدتہذیبی اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا، بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف  میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے اپنے دور...
	تصاویر بشکریہ ’جیو نیوز‘ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں کنڈائی اور شاہپور کے علاقوں میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی کے اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔  اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ زراعت لائیو اسٹاک عاشق حسین کرمانی، وزیرِ آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ اور دیگر متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹری بھی موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔  گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری...
	کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
	 اسلام آباد:  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر گزشتہ شب ترکیہ سے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں اُن کا صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایئرفورس کے طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی جبکہ زمین پر قدم رکھتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی۔ مزید پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق ترکیہ کے صدر نے آج مصروف دن گزارا، اس دوران دونوں...
	آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔  نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
	 دنیا میں ریڈیو نشریات کے 100 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام  جمعرات کو دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ریڈیو کی پہلی براہ راست نشریات کو 100 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ریڈیو کی نشریات وہاں بھی پہنچتی ہیں جہاں دوسرے مواصلاتی ذرائع کی رسائی نہیں ہوتی۔ خاص طور پر بحرانوں کے وقت اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بہت سے لوگوں کے...
	کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
	      اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ کی جانب سے مالیاتی اصلاحات کی جانب پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔     نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حالیہ دنوں میں کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں اثاثوں کی ڈیکلیئرنگ کے لیے مزید وقت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔...
	اسلام آباد(نیٹ نیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے  جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگئی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، نوازشریف، فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا  میں نے پی ڈی ایم سے کہا بانی...
	مقررین کا کہنا ہے کہ عوام دیامر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ڈیم سائیڈ پر کام کو بند کیا جائے، اگر ایک ہفتے تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو انتہائی سخت رد عمل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ہزاروں ڈیم متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے میں بیٹھ گئے۔ اتوار کے روز چلاس ائیرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی اور عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ "حقوق دو ڈیم بناؤ" تحریک میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے کسی صورت عوامی اور قومی مفادات کا سودا نہیں کریں گے۔ سب سے پہلے علمائے دیامر نے...
	کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025  سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔  وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
	مردان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کےمیدان سےباہرکرنےکاحامی نہیں۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کی جنگ ہم نےاکیلی لڑی۔ 26ویں ترمیم کے ذریعےآئین، پارلیمنٹ اورشہریوں کے حقوق کاتحفظ کیا۔یہ بات انہوں نے اپنی گفتگو میں کہی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربےاستعمال کئے جارہے ہیں، مسائل کاحل تلخیوں سے نہیں مذاکرات کےذریعے چاہتےہیں، عوام کے حق پرشب خون مارنے کا حق کسی کونہیں۔ ان کا...
	سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ’معشوق‘ قرار دے دیا۔ صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جرات اور استقامت کی بنیاد پر جیل سے باہر کے لوگوں کو حرارت دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار انہوں نے جیل میں قید عمران خان کو معشوق قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں جلد بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا اور احتجاج کے حوالے سے انہیں مکمل منصوبہ بندی سے آگاہ کروں گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ میں مزاحمت کا قائل ہوں، اور چاہتا...
	چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کے اعلان پر صوابی جلسہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا ہے، ملتان سے اہم پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز صوابی پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، لائٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1400 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں...
	سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
	سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔   بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات  ہنگری...
	وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
	خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے...
	ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے بدھ 5 فروری کی رات کو بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم  شیخ حسینہ واجد کے اپنے حامیوں سے  آن لائن تقریر کے اعلان پر احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت میں گھسنے سے پہلے مظاہرین میں سے کچھ  نے لاٹھیاں، ہتھوڑے، بیلچے اور دیگر اوزار اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین نے  شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا خطاب شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں موجود ان...
	ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
	بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے  ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کے لئے  اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا،وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی ہے ، وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے  خصوصی اقدامات  کرنے  کی ہدایت کی ہے ،وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے  اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ،ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری...
	سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔ فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔ “Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025 This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N — Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025  اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ...
	 — فائل فوٹو ہنگو کے علاقے ٹل میں دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے۔ضلع کُرم میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قافلوں کے ذریعے آنے والا سامان بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جو غریب آدمی کے قوتِ خرید سے باہر ہے۔ ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے راستوں کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھجوائی گئی گاڑیوں سے لوگوں کی اشیائے ضرورت پوری نہیں ہو گی۔ دوسری جانب امن معاہدے کے بعد فریقین کے بنکرز گرائے جانے کا...
	لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
	اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ (جولائی 2024 تا جنوری 2025) کے دوران برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92کروڑ ڈالرز رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر 19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی،...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔   رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا  مزید :
	ویوو X200 Pro پاکستان میں 200MP ZEISS APO Telephoto Camera اور Dual Flagship Chip کے ساتھ متعارف کروا دیا گیا
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ، ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید فلیگ شپ سمارٹ فون  X200 Pro کو متعارف کروا دیا ہے۔ ویووX200 Pro جدید ٹیلی فوٹو صلاحیتوں، بہترین کارکردگی، اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زوہیر چوہان  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ویووX200 Pro  کواُن صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں بہترین کی تلاش میں ہیں۔ چاہے آپ ایک پُرجوش فوٹوگرافر ہوں، موبائل گیمنگ کے شوقین ہوں، یا آپ کو اعلیٰ ڈیزائن اور کارکردگی کی ضرورت ہو، ویووX200 Pro  آپکی ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ صارفین کو اپنے...
	دور نایاب:پنجاب کی سی بی ڈی (CBD Punjab) اور ٹی ڈی سی پی (TDCP) نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے  ایک اہم شراکت داری کی ہے، جس کے تحت سی بی ڈی 20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے ٹائٹل سپانسر کے طور پر حصہ لے گا۔ چولستان جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اور یہ نہ صرف موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑا موقع ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے سی بی ڈی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جیسا کہ سی او او سی بی ڈی منصور جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ "چولستان جیپ...
	گھارو (نمائندہ جسارت) سید الطاف شاہ اپنے دوست فقیر محمد صدیق قادری کے ہمراہ اپنی بیٹی کے اغوا کی فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔ سید الطاف شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان بھٹو پر اپنی 13 سالہ بیٹی بینظیر شاہ کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھٹو اور اس کے بیٹے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گھر کے سامنے سے 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرکے لے گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے اغوا کے بعد ہمارے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیا اور خاموش رہنے کے لیے دباؤ...
	حماس نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے آج 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے حماس نے ایک اسرائیلی خاتون فوجی، 5 تھائی شہری اور دو مزید اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی 20 سالہ اگم برجر کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے رہا کیا گیا ان کے بعد دو مزید اسرائیلی 29 سالہ اربیل یہود اور 80 سالہ گادی موسیس کو بھی رہا کیا گیا۔  علاوہ ازیں حماس نے تھائی لینڈ کے 5 شہریوں کو بھی رہا کیا۔ اس طرح آج مجموعی طور پر 8 یرغمالیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جو مقام...
	کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے  چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، اس موقع پر  صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے سینئر پیونی جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، جنرل سیکریٹری کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کراچی بار کے...
	جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ 21 ویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے 2 اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ نجی ٹی ی وی ڈان نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکیسویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس...
	سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکسیویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیس کا بھی ذکر ہے، پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے دو اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، جی ایچ کیو حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ کیا 9 مئی کا جرم ان دہشت گردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟۔  سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...
	کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...
	غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور حماس غزہ کے 8 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔ رپورٹ...
	امریکا: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025  سب نیوز  نیویارک : امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے...
	چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔  چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی  ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
	اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروا دیئے۔پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کروا دیا گیا۔قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اور اسلام آباد سے پیرس کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے ضلع تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن کو 4...
	گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔  قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیئے گئے۔ اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) وائٹ ہاؤس نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے کیونکہ اسرائیل علاقے سے اپنی فوج واپس بلانے کی سابقہ ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کر سکا ۔(جاری ہے)  اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز مختصر بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ، جس کی امریکا نگرانی کر رہا ہے، 18 فروری 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ امریکا 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے گرفتار کئے گئے لبنانی قیدیوں کی واپسی کے لیے اسرائیل اور لبنان کے ساتھ بات چیت کرے...
	کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے طویل عرص سے پارٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور پارٹی کے صدر نواز شریف کو خط میں لکھا کہ آپ کے صدر بننے کے بعد اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر  مسلم لیگ (ن)  سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نوازشریف کو خط لکھ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ان کاکہناہے کہ میری تجویز ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ ہم...
	حماس 4 اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل کی قید سے مزید 200 فلسطینیوں کو رہا کروانے میں کامیاب۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حماس نے مزید 4 یرغمالی خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کر دیا۔ حماس کی جانب سے یرغمالی خواتین کو غزہ کے فلسطین اسکوائر پر ہلال احمر کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر اہل غزہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہائی پانے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔ معاہدے کے مطابق ان 4 اسرائیلی خواتین کے بدلے اسرائیل نے اپنی 2 جیلوں سے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔  نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
	امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار‘ فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا. وائٹ ہاﺅس
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی جس کارروائی کا وعدہ کیا تھا اس کا آغاز ہو گیا ہے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا.(جاری ہے)  انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی...
	وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
	کچے کے ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے...
	جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید 9فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025  سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جب کہ تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جس میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا۔یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل اعلان کیا...
	جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جب کہ تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جس میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کو بڑا اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل  اعلان کیا کہ وہ فلسطینی دیہاتوں پر حملہ کرنے والے قوم پرست اسرائیلی آباد کاروں پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں جب کہ  نیتن یاہو نے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) روس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ماریانا کازارووا نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ وکلا کے خلاف جاری کارروائیوں کو روکیں اور ان کی زندگی و تحفظ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا خطرات کا سامنا کرنے والے وکلا سے یکجہتی کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ روس میں انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی نوالنی کے تین وکلا سے ہونے والا سلوک اس کی واضح مثال ہے جنہیں ایک جعلی مقدمے کے ذریعے 'انتہاپسندی' کے الزام میں قید کی سزا سنائی...
	پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
	ویب ڈیسک — امریکہ میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک راماسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ راماسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے دارایاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے راماسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی میں 2024 کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے والے...
	فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
	کشمیری، نوجوان مر د و خواتین مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر مودی کی حکومت کو بے نقاب کریں، طاہر کھوکھر
	طاہر کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اپنی سفارتی محاذ پر اپنی جدوجہد تیز کریں یورپی ممالک کے ممبران پارلیمنٹ عوام تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ ہر کشمیری نوجوان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ریاست کا سفیر بن جائے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین پر تشدد، بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی جائیدادوں پر قابض ہونے اور کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے مودی اور ہندو سرکار جو بھونڈے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اور اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنائیں اور انڈیا اور مودی...
	ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی...
	 لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔  2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی  سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور...
	مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ۔آج جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،دونوں رہنماوں کے درمیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔نواز شریف مختلف ملکی سیاسی امور پر وزیراعظم کو پارٹی گائیڈ لائن بھی جاری کریں گے ،پارٹی قائد اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔