2025-11-03@08:27:23 GMT
تلاش کی گنتی: 24004

«ہو اور»:

(نئی خبر)
    سال تھا 2023 کا جب یونیورسٹی کے میدان میں کھیل کا ایونٹ جاری تھا اتنے میں میری نظر گراونڈ میں لگے بینر پر گئی تو وہ الٹا نصب ہوگیا تھا میں اسے ٹھیک کروانے اٹھ کر جانے لگا تو اچانک مجھے کمر سے لے کر نچلے حصے تک شدید درد ہوا میں وہیں بیٹھ گیا درد اتنا شدید تھا میں نے اپنی موٹر سائیکل یونیورسٹی میں چھوڑی اور ساتھی کولیگ نے مجھے گھر ڈراپ کیا۔  37 سال طارق سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم ہیں وہ بتاتے ہیں کہ "اس تکلیف کے بعد تقریبا 20 دن میں گھر پر ہی پڑے رہے، ڈاکٹر کے پاس جانے کی ہمت تک نہ ہوئی۔ 3 ہفتے بعد جب ڈاکٹر کے پاس گئے تو ایم آر...
    پوکاسٹ میں ماہرِ امورِ دفاع تسفی وائنبرگر نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو لاحق خطرات ختم نہیں ہوئے بلکہ ترکی اور مصر کی جانب سے فوجی خطرات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویب سائٹ نیوز ون کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین نے ایک خصوصی نشست میں اسرائیل کو درپیش فوجی خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کی شکست کے بعد بھی اسرائیل کو اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ نشست ایک پادکاسٹ کی صورت میں منعقد کی گئی، جس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی طاقت میں اضافہ کیے بغیر، اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کے اثرات سے نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر معیشت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ  مالی سال 2024-25 کے دوران حکومتِ پاکستان کی انکم ٹیکس وصولی تاریخ کی بلند ترین سطح 5.83 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال 2023-24 میں 4.57 کھرب روپے تھی، اس نمایاں اضافے نے سرکاری محصولات میں تو اضافہ کیا ہے مگر عوامی سطح پر شدید نارضگی اور بے اطمینانی پیدا کر دی ہے۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر انہوں نےکہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی وصولیوں میں سے 575 ارب روپے تنخواہ دار طبقے سے حاصل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 364 ارب روپے کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔دوسری جانب کاروباری طبقہ — جس میں کارپوریٹس، پرائیویٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین کے شہر کفر قد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ   شہید ہونے والوں کی شناخت عبدالله جلمانہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر  27 سال،  قیس البیتاوی ،جس کی عمر 21 سال  اور احمد ناشراتی نوجوان  29 سال تھی ، صیہونی فوجیوں کی جارحانہ فائرنگ سے شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے فوجی reinforcement کے ساتھ علاقے میں چھاپہ مارا، زرعی زمین کو گھیر لیا اور تین نوجوانوں پر فائرنگ کی ، اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگی اور کچھ زیتون کے درخت...
    گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 24 نومبر 2025ء کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جس کے فوراً بعد جنرل الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت جامع الیکشن پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، آنے والے عام انتخابات میں 9 لاکھ 91 ہزار 124 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جنہیں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنا...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں تھا، کو کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات امن جرگہ سے پہلے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی، کوئی دوسرا ذمہ دار موجود نہیں...
    معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے کریڈٹ پر بے تحاشا کامیاب ڈرامے ہیں لیکن جتنے وہ کامیاب لکھاری ہیں اتنے ہی متنازع بھی ہیں۔ تنازعات اور اختلافات میں گھرے رہنے والے خیل الرحمان قمر کے ایک اور سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کو ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہو‘ میں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی تعلقات دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ جس کا جواب انھوں نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں دیا اور ایسے الفاظ استعمال کیئے جسے سوشل میڈیا صارفین نے قابل اعتراض قرار دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت دکھائی ہے اور محبت کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔...
    بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔  گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔  راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت لہجے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر انہیں فیملی سمیت کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات و کلچر پنجاب محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری صاحبہ نے صحافی برادری کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔۔ @AzmaBokhariPMLN @MaryamNSharif pic.twitter.com/1BJznfjW7r — ????????????????ℕ ????????????ℍ???????? ???? (@MughalZaada001) October 28, 2025 ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک اپنی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، وہ ہتھیار، قانون اور حکومت میں دوئی برداشت نہیں کرتا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم فلسطین نے  العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ حکمرانی اور اسلحے کے معاملے پر اپنا مؤقف باضابطہ طور پر واضح کرے۔ محمد مصطفیٰ نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں قانون، سکیورٹی اور ہتھیار صرف فلسطینی ریاست کے ہاتھ میں ہونے چاہییں۔وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے کہا کہ “اسرائیلی نہیں چاہتے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ میں دوبارہ اقتدار سنبھالے”۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کو مکمل طور پر فلسطینی اتھارٹی کے تحت ہونا چاہیے، ہم کسی جزوی کردار کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">البانیہ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83  ڈیجیٹل بچوں  کی پیدائش متوقع ہے جو دراصل ملک کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اے آئی اسسٹنٹ خدمات انجام دیں گے۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ڈیلا کے یہ  بچے  حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی معاونین ہوں گے جو سوشلسٹ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے کاموں میں مدد فراہم کریں گے۔وزیر اعظم ایڈی راما نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک رکن پارلیمنٹ کے ذاتی معاون کے طور پر کام کرے گا، پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کرے گا، بحث و مباحثے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں مسلسل خلل، کمزور موبائل سگنلز اور موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے جاری سست انٹرنیٹ اور ناقص موبائل کنیکٹیوٹی کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری روابط شدید متاثر ہو رہے ہیں جس سے  بزنس کمیونٹی کو بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل میں انہوں نے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث نئے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ فیچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس میں کہا کہ مسلسل قرضوں کا بوجھ ملکی معیشت کو کمزور کرتا ہے اور انسانیت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے برابری اور تعاون لازمی ہے۔ انہوں نے مباحثے کے دوران کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہم اپنی سابقہ غلطیوں سے سیکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں، اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی نوجوان آبادی اور موسمیاتی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، کہا...
    ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے، انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے برابری کا تعاون درکار ہے۔ یہ بات انہوں نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس کے اعلیٰ سطح کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ مباحثے کا موضوع ’’کیا انسانیت درست سمت گامزن ہے‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اپنی غلطیوں سے سب سیکھ کر آگے بڑھ رہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے ویژن کا خیر مقدم کرتے ہیں اسی طرح پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہے، ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے جس سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہ دینا میری کمزوری نہیں عدالتوں کی بے بسی ہے۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جس طرح ہماری عدالتوں کو مفلوج کیا گیا ہے اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ عدالت نے حکم دیا کہ میری ملاقات عمران خان سے کروائی جائے۔ 2 دن پہلے 3 ججز میری عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن ان احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، یہ عدالتوں کی بے بسی ہے۔ اگر ججز کو یہ لگتا ہے وہ بے بس ہیں، عدالتیں یرغمال ہیں تو وہ عوام کو بتائیں، وکلاءکو بتائیں، پھر...
    قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ 2 سال 7 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، جب کہ اسی مدت میں نیب کا بجٹ صرف 15 ارب 33 کروڑ روپے رہا۔ سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاکہ اس عرصے میں نیب نے ہر ایک روپے کے خرچ کے بدلے 548 روپے کی ریکوری کی، جو ادارے کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب نے ریکوری کا ریکارڈ قائم کردیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں1100 ارب وصول انہوں نے بتایا کہ نیب کی گزشتہ 23 سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر 883 ارب روپے...
    وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ غزہ میں کسی فوجی مشن پر بات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے مبالغہ آرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدے کے تحت 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی کبھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رپورٹ میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
    ممبئی: بھارتی اداکار راجیش کمار نے اپنے ساتھی اداکار ستیش شاہ کی موت کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ 26 اکتوبر کو 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ ستیش شاہ کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم راجیش کمار نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ موت کی اصل وجہ اچانک دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) تھی۔ راجیش کے مطابق ستیش شاہ اپنے گھر میں دوپہر کے کھانے کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے اور انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے اہم سوالات بھی پوچھ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امکان ہے...
    بھارت بھر میں اس عمل کو نافذ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو ایس آئی آر سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر "خصوصی نظرثانی" (Special Intensive Revision – SIR) کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست بہار میں ہونے والے حالیہ SIR سے سبق سیکھنے پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفافیت، انصاف اور شمولیت کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کے...
    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی وکلا برادری کے اتحاد، قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا مشہود احمد نے انڈیپنڈنٹ گروپ آف لائرز کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں شاندار کامیابی پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی میزبانی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان رانا اسد اللہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور انصاف کے فروغ میں تاریخی کردار ادا...
    تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت...
    ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں .تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی.انہوں نے...
    راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے. ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی. ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں. ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا. ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
    پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو حتمی شکل دے دی ہے، جب کہ چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد تیار کر لی ہے جبکہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔مسلم لیگ (ن)، سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں 27 ارکان کی حمایت درکار تھی، تاہم مجموعی طور پر 36 ارکان نے حمایت کا یقین...
    کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اویس 17 سالہ مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس SCIW کو منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔ ابتدائی...
    بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک برازیلین ماڈل خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے مقامی پولیس اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی اور ایک آن لائن فوڈ ایپ سے کھانا آرڈر کرنے کے بعد ڈلیوری لینے پہنچی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کھانے کی ڈلیوری کے لیے آنے والے نوجوان نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی۔ خاتون نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال...
    راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنایا گیا ہے. ججز کے احکامات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں. آئین پر جب عملدرآمد ہوا بانی پی ٹی آئی باہر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ آئین پر عملدرآمد نہیں کرنا تو پھر اپنا لائحہ عمل دیں گے، خیبر پختونخوا پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔ آپریشن سمیت کسی بھی اہم معاملے میں صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے وزیر اعلی ہاؤس آئے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ کور کمانڈر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مبارک باد دینے آئے تھے، ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ کور کمانڈر وزیراعلی سیکرٹریٹ مبارک باد دینے آئے تھے ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ ہمارا موقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا، عمران خان کا موقف ہے۔ میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں میرے آفس میں چیف سیکرٹری ہو کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے صوبائی معاملات… pic.twitter.com/nL66gVFECW — PTI (@PTIofficial) October 28, 2025 وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارا مؤقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، میرے آفس میں سب آئیں گے تو کور کمانڈر بھی آئیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا ناحق قید میں موجود لوگ باہر ہوں گے۔ کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتکور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ...
    سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ شرحِ سود میں کمی نہ ہونا معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم از کم 2 فیصد شرح سود میں کمی ضروری تھی تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکیں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی نہ ہونے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش اور بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ سکے۔ صدر لاہور چیمبر کے مطابق...
    لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
    استنبول میں ہونے والے اپک افغان مذاکرات کی ناکامی کا تعلق پاکستان کی سفارت کاری سے نہیں بلکہ افغان حکومت کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی جنگ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق آغاز ہی سے افغان وفد 3 مختلف دھڑوں قندھار، کابل اور خوست میں تقسیم نظر آیا، اور ہر دھڑا اپنے الگ رہنماؤں سے ہدایات لے رہا تھا۔ جب بات ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور تحریری ضمانتوں پر پہنچی تو قندھار گروپ نے خاموش رضامندی ظاہر کی، مگر کابل گروپ نے اچانک مطالبہ کیا کہ جب تک امریکا بطور ضامن شامل نہیں ہوتا، کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
    کراچی میں ای چالان کا نفاذ ہونے کے بعد 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہو گئے۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیامراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب...
    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے باضابطہ افتتاح کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کر دیے گئے جن کی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ افتتاح کے بعد 6 گھنٹوں میں ہونے والے الیکٹرانک چالان کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ ڈی آئی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ صرف 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے جس میں اووراسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4 اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1535 چالان...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر افسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ یوٹیوبر کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے، جو انہوں نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے لیے، یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے دی تھی۔ بعد ازاں شعیب ریاض نے ملزم ڈکی بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ کروانے...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، پارلیمانی امور اور قومی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے اور سیاسی افہام و تفہیم کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ...
     مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا خاندان فلمی دنیا میں اپنی ایک مضبوط پہچان رکھتا ہے۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور اہلیہ جیا بچن سبھی کامیاب اداکار ہیں۔ نئی نسل میں جہاں ان کے نواسے اگستیہ نندا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، وہیں ان کی بہن نویہ نویلی نندا نے ایک مختلف راستہ چُنا۔ اگرچہ نویہ نے خود کو فلمی دنیا سے دور رکھا ہے، مگر وہ اپنے منفرد نظریے، بزنس وژن اور سماجی کاموں کے باعث آج اپنی الگ شناخت بنا چکی ہیں۔ ان سب باتوں سے قطع نظر مداحوں کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال ابھرتا ہے، آخر ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود نویہ نے فلموں...
    کھیلوں میں دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا بھارت روز بروز اپنے کیے پر ہزیمت اٹھانے لگا۔ سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معاملات میں بھارتی اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت بے نقاب کردی۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں سابق میچ ریفری کرس براڈ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا لگنا تھا لیکن مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ ہاتھ ہلکا رکھو اور کوئی حل نکالو، کیوں کہ یہ بھارت ہے۔ کرس...
    متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش قسمت شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔ ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کا انعام جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انیل کمار بولا کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ گزشتہ چند سالوں سے ابوظبی میں مقیم ہیں، انہوں نے ایک نجی لاٹری اسکیم میں شرکت کی تھی جس کے نتائج نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ انیل کمار نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی خواب سے کم نہیں، میں بار بار خود کو یاد دلاتا ہوں کہ میں واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں، ابھی تک...
    رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔ اس حوالے سے جمیکا...
    مدھیہ پردیش میں رواں سال جون میں 11 مسلمانوں کے گھروں کو مبینہ بیف رکھنے کے الزام میں منہدم کیا گیا۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے یوگی آدیتہ ناتھ کے بلڈوزر انصاف کو مسلمانوں کیلئے اجتماعی سزا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہندوتوا بی جے پی حکومت کے تحت ہندو انتہا پسندی اور مسلم مخالف اقدامات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ قوم پرست گروہ مسلسل مسلمانوں کو "غدار” قرار دیکر انہیں ہراساں، ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ مساجد سمیت مسلمانوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست اتر پردیش...
    چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور: ملائیشیا میں منعقدہ 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر باضابطہ دستخط کیے گئے ۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقچین-آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ کے حوالے سے مذاکرات نومبر 2022 سےاکتوبر 2024 تک جاری رہے۔ 3.0 ورژن کا اپ گریڈ پروٹوکول موجودہ چین-آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور ‘ریجنل کمپری ہنسیو اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ’ (RCEP) کی بنیاد پر نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مکمل طور پر وسعت دیتا ہے، معیارات اور قواعد کے میدان میں باہمی رابطے اور ہم آہنگی...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قریب فریدآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر ایک انشورنس ایجنٹ کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بلیک میلنگ بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت چندر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے پولیس نے مقتول کی شناخت کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ چندر مشرقی دہلی کے وِنود نگر میں رہائش پذیر تھا، جو فریدآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ پولیس نے چندر کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو قتل کی تصدیق ہوئی۔...
    رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
    اگر ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے مجوزہ ایک ٹریلین ڈالر کے پے پیکیج کو منظور نہ کیا تو وہ ٹیسلا کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ انتباہ کمپنی کی چیئرپرسن رابن ڈین ہولم نے پیر کے روز شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں دیا۔ ڈین ہولم نے کہا کہ یہ پرفارمنس پر مبنی پیکیج ایلون مسک کو کم از کم ساڑھے سات سال تک ٹیسلا کی قیادت جاری رکھنے کے لیے متحرک رکھنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مسک کی قیادت ٹیسلا کی کامیابی کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہے، اور اگر انہیں مناسب طور پر ترغیب نہ دی گئی تو کمپنی ان کی "وقت،...
    حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان...
    انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے...
    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فٹ رہنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی ڈائٹ نہیں کرتے  بلکہ سادہ کھانے پسند کرتے ہیں۔ اور کئی سالوں سے وہ اپنی روزمرہ کی غذا میں بنیادی کھانے ہی لیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی ڈسپلن شدہ طرز زندگی کا حصہ ہے۔ آر جے دیو نگنا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا، ’میں فطری طور پر بہت سادہ کھانا پسند کرتا ہوں۔ میں دن میں دو وقت کھاتا ہوں: دوپہر اور رات کا کھانا۔ ان کے علاوہ میں کچھ نہیں کھاتا۔ مجھے پکوان پسند نہیں۔ میں گرلڈ چکن،...
    روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روس مغربی پابندیوں سے کامیابی سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور نئی اقتصادی حکمتِ عملیاں اپناتے ہوئے غیر مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے۔ تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس کی خارجہ اور اقتصادی سفارت کاری اب عالمی اکثریت والے ممالک کے ساتھ قابلِ اعتماد تعلقات استوار کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور ان کے مطابق جغرافیائی سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، مگر روس نے اس زہر کا تریاق بنانا سیکھ لیا ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس کو مالی اور تکنیکی...
    پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان جو دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں، ان دنوں اپنی فلم نیلوفر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی بدلی ہوئی شکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں آئی برو لفٹ، لپ فلرز اور بوٹوکس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1812 میں فرانس کے نیپولین بوناپارٹ کی روس میں تباہ کن شکست اور پسپائی کے دوران ان کی فوج کو صرف سردی، بھوک اور تھکن ہی نہیں بلکہ مہلک بیماریوں نے بھی شدید نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کے 5 لاکھ میں سے 3 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔ تحقیقی ماہرین نے لِتھوانیا کے دارالحکومت ولنئیس میں ملنے والے اجتماعی قبرستان سے 13 فرانسیسی فوجیوں کے دانتوں سے حاصل شدہ ڈی این اے کا تجزیہ کیا، جس میں 2 ایسے بیکٹیریا دریافت ہوئے جو اس سانحے سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے! یہ بیکٹیریا...
     عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک کے آئین میں یہ لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو۔ ویڈیو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو شخص پیسے کو سمجھتا ہو، اس کی قدر کو جانتا ہو، اور جانتا ہو کہ پیسے کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے اور کیسے خرچ کیا جاتا ہے، یہی ایک وزیرِ خزانہ کا اصل کام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً دس فیصد معیشت میمن برادری کے کنٹرول میں ہے، اور یہ لوگ پیسے کے استعمال اور اس کی حفاظت...
    چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہیں جن کا کردار قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائی کورٹ بار کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو وکلاء کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدارت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، حالانکہ امریکی آئین کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدتیں مکمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں تیسری مدت میں بھی صدارت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں۔ ٹرمپ، جو جنوری میں اپنی دوسری مدت کے لیے عہدہ سنبھال چکے ہیں، پہلے بھی جلسوں میں تیسری مدت کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران ایک شریک شخص ٹرمپ 2028 کی ٹوپی پہنے دیکھا گیا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔...
    آزاد کشمیر میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا اس پیش رفت کے اثرات وفاقی سیاست پر بھی پڑیں گے؟ اگرچہ بظاہر یہ معاملہ علاقائی نوعیت کا ہے، لیکن اسلام آباد کے سیاسی منظرنامے میں اسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ سینیئر تجزیہ کاروں کا مجموعی تاثر یہ ہے کہ اس تبدیلی سے وفاقی سیاست یا حکومت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، البتہ آزاد کشمیر کی اندرونی سیاست میں ہلچل ضرور پیدا ہوگی۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر...
    کراچی (کامرس رپورٹر+ این این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چوتھا مسلسل اجلاس تھا جس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 27 اکتوبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ملکی معیشت کے اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، تجارتی چیلنجز اور غذائی رسد میں ممکنہ رکاوٹ جیسے عوامل آئندہ مہینوں میں غیر یقینی حالات پیدا کر سکتے ہیں۔ ستمبر میں عمومی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی یا قوزی مہنگائی 7.3 فیصد...
    ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلےکی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز  بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ گہرائی تقریبا 6 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور  ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-9 لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ موجودہ فرسودہ اور بدبودار نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہوسکتا۔ جماعت اسلامی ملک میں عدل، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی میں جماعت اسلامی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔ ان خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں میرٹ پر فیصلوں اور ہر خاص و عام کے لیے یکساں قانون کے قیام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-8 پشاور(جسارت نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے جامعہ ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کیلیے منعقدہ پرامن دھرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس گردی اور غنڈہ عناصر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کے بیٹے نے انتظامیہ کی پشت پناہی میں نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھائی، جبکہ پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا، جو بدترین ریاستی جبر کی مثال ہے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلیے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اسی روش کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  سکھر (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی استحصالی جابرانہ نظام کو بدلنے اوراسلام کے عالانہ نظام کے لیے بدل دو نظام کو تحریک چلا رہی ہے۔ 21 نومبر کومینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا۔سندھ میںبدامنی و ڈاکوراج نے عوام کی زندگی  اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ نوشہروفیروز سے پیپلزپارٹی کے سٹنگ ایم این اے ذوالفقار کے گھر پر ڈاکے اور زیورات،نقدی سمیت قیمتی اشیا اور ویگو گاڑی لوٹ کر فرار ہونے کے واقعہ سندھ حکومت اور بلند بانگ دعوے کرنے والے وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ کچھ دن پہلے شکارپور میں 70سے زاید بدنامہ زمانہ ڈاکوؤں کا سرینڈر کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-08-10 پشاور (جسارت نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کوہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  غزہ تل ابیب (خبر ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) دو سالہ جنگ کے بعد غزہ میں استحکام قائم کرنے کی غرض سے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں، جس کا اعلان اسرائیلی اخبار دی ٹائم نے کیا ہے۔ ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن نیتن یاہو  نے واضح کیا ہے کہ فورس میں شامل ہونے والی افواج کا انتخاب اسرائیل خود کرے گا، اور ترک فوجیوں کی شرکت مسترد کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا نے پہلے ہی فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، اور آذربائیجان نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ پاکستان کی ممکنہ شمولیت کا سرکاری اعلان نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> الْحَمْدُللہ غزہ کی سرزمین نے ایک طویل، صبرآزما خونیں اور طویل جنگ، بے مثال صبر اور عظیم عزم کے بعد، وہ ثابت کر دیا جو کسی نے شاید تصور بھی نہ کیا تھا: اہل ِ غزہ کے حوصلے اور ایمان کی قوت کسی بھی عسکری یا سیاسی دباؤ سے مغلوب نہیں ہو سکی وہی قوت جو عالمی سطح پر خوف و دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی ایک ایسا ملک جس کے پیچھے عالمی قوتیں، جدید ہتھیار اور غیر مشروط حمایت میں کھڑی تھیں اور جو حماس کو صفحہ ہستی مٹانا چاہتی تھی اس طاقت کو اسی حماس سے بالواسطہ مذاکرات کر کے معاملات طے کرنے پڑے جو قوت سب کے لیے ناقابل تسخیر تھے حماس نے اسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے، ملک بھر میں اس موقع پر احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، طلبہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک کو ’’کشمیر بنے گا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کو گیارہ فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری اور صنعتی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کا ضائع شدہ موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مہنگائی بڑی حد تک قابو میں ہے اس لیے کاروباری طبقہ کم از کم دو سو بیسز پوائنٹس کی کمی کی توقع کر رہا تھا تاکہ شرح سود کو تقریباً نو فیصد تک لایا جا سکے مگر بدقسمتی سے یہ توقع پوری نہیں ہوئی جو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں ناقابلِ فہم فیصلہ ہے۔ریحان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں” معاشی ترقی کے  اہداف کے بر خلاف”قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری اعتماد کو نقصان پہنچے گا اور مجموعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ موجودہ افراطِ زر کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو 7 فیصد تک لایا جانا چاہیے ؛تاکہ ،معاشی حقائق کے مطابق فیصلہ سازی نظر آئے اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کی جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نہ کرنا کاروباری طبقے کے لیے مایوس کن ہے اور اس سے معاشی سرگرمیوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔سلیم ولی محمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کاروبار پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور اگر شرح سود میں کمی نہ کی گئی تو یہ مزید مندی کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری صرف اسی وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے جدید اور سائنسی خطوط پر تربیت فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کے تربیتی مراکز قائم کیے جائیں۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،تاہم تربیتی سہولیات کا فقدان جدت اور اختراعات میں رکاوٹ ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ہنرمندی کی مناسب تربیت حاصل کرکے نوجوان روزگار کمانے کے قابل ہو اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی تعاون اور پبلک...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کہانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے فروغ دے رہی ہے اور بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے۔ بلال اظہر کہانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی شرح اور مہنگائی کو کم کیا گیا جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نے چودہ سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-06-8 تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کرپشن اور بدانتظامی بے نقاب ہونے پر بڑے نجی بینک کو تحلیل کرد یا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے مرکزی بینک نے آیندہ نامی بینک کو تحلیل کر کے بینک ملی میں ضم کر دیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بینک کی تمام شاخیں بینک ملی میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب بینک کے مالی نقصانات نے تباہ حال ایران کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا اور خاتمے سے ایران کے معاشی بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آیندہ بینک نے اندرونی افراد کو اربوں کے غیرقانونی قرضے دیے۔ واضح رہے کہ بینک کے بانی علی انصاری ایران کے امیرترین خاندانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-18 کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہبار عبدالجبار نے کہاہے کہ 27اکتوبر محض ایک دن نہیں بلکہ ایک ایسا زخم ہے جس سے مسلسل خون رس رہا ہے۔ ہزاروں شہدا کی قربانیاں، یتیم بچے اور بیوائیں اس بات کی گواہ ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر نذیر حسین یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب  سے خطاب کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-15 کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نگراں مرکزی تاریخ جماعت کمیٹی ،اور ضلعی رکنِ شوریٰ  روبینہ فرید نے  کہا ہے کہ موجودہ وقت ظالمانہ نظام کیخلاف صالح اور مخلص لوگوں کے متحد ہونے کا وقت ہے، قوموں کو متحرک کرنا اور ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے اور اس وقت اللہ کے پیغام کو نافذ کرنے کے لیے اجتماعی قوت کا اظہار ناگزیر ہے کارکنان سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع عام اس بات کا عزم ہے کہ ہم ظلم، ناانصافی اور استحصال پر مبنی فرسودہ نظام کو بدل کر عدل و انصاف کے نظام کو قائم کریں گے اجتماع عام میں وہ تمام افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے علامہ رئیس قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے  باب الدین مسجد لیا ری میں محفل درس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحش گوئی معاشر ہ کا کینسربن چکا ہے،زبا ن شروفساد،دروغ گو ئی ونفاق اور برائیو ں کی جڑ ہے۔زبا ن کی آفت کے با عث ہی انسان...