2025-11-04@11:21:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2596

«ڈی سی اسلام آباد»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی...
    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...
    قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے ) نے اگلے 12 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا  ۔ پنجاب میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا ، ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، لیاقت پور، صادق آباد، رحیم یار خان ہیں۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ کو تیار رہنے...
    لاہور: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ سری لنکا نے حالیہ طور پر 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔...
    آزاد کشمیر کا ضلع باغ جو اپنے دلکش قدرتی مناظر اور تعلیمی ترقی کے باعث شہرت رکھتا ہے، اب ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ اس تبدیلی میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تعاون سے قائم کیا گیا پہلا سافٹ ویئر ہاؤس کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت علاقے کے نوجوانوں کو  ایسی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کی مدد سے  وہ فری لانسنگ اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل کر رہے ہیں بلکہ ملکی ڈیجیٹل معیشت میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: باغ کے انجینیئر خرم خلیل کا اے آئی پر انقلابی تحقیقی مقالہ میونخ عالمی کانفرنس...
    راولپنڈی: اے ایف آئی آر ایم راولپنڈی میں زیر علاج غازیوں کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وفا کے یہ مجاہد وطن کے لیے قربانی دینے کے بعد بھی آج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہمارے یہ شہداء اور غازی دونوں ہماری تاریخ کے روشن چراغ ہیں۔ ان غازیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، یہ غازی آج بھی وطن کے لیے جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں قائم پاک فوج کا ادارہ اے ایف آئی آر ایم، زخمی فوجیوں اور عام شہریوں کے لیے امید کا سہارا بن گیا ہے جہاں زندگی کو نئی روشنی...
    اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔ تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
    امریکی وفد نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا، جہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 2 روزہ مشاورتی اجلاس میں قدرتی آفات کے تدارک اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو ادارے کی استعداد،...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں اگلے 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت گردونواح میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی پنجاب کے کن علاقوں میں بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں؟ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا جس سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چناب و ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش سے پہاڑی ندی نالے بپھرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری و نشیبی...
    ہارو دریا پر قائم خانپور ڈیم کا پانی خطرے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیم کا موجودہ لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی کل ذخیرہ گنجائش 1982 فٹ ہے۔ https://.twittercom/ndmapk/status/1964265479507452063 ترجمان نے بتایا کہ پانی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے آج شام 5 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی اور دریا کے قریب رہنے والی آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کیساتھ پہلی امریکی پرواز پاکستان پہنچ گئی کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں...
    پنجاب اور اسلام آباد میں 7تا 9 ستمبر موسلادھار بارش کا امکان،این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 7تا 9 ستمبر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کردیا، عوام کو محفوظ انخلا، ہنگامی کٹ تیار رکھنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر موسلادھار بارشوں کے امکان کے پیش نظر اربن اور فلیش فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔الرٹ کے مطابق مری، اسلام آباد، راولپنڈی،...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، سمیت ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی...
    سی ڈی اے کا اقدام، اسلام آباد میں 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب کر دی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ نئی لائٹس سرینگر ہائی وے، فیض آباد سے شاہ فیصل مسجد، اور مارگلہ روڈ ایف 5 سے ایف 11 تک نصب کر دی گئی ہیں، باقی لائٹس رواں ماہ کے اندر مکمل کر دئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارکوں اور مصروف شاہراہوں پر انسٹالیشن فوری...
    راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی تھی، ملزم سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت  تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔  ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا۔
    View this post on Instagram A post shared by WE News (@wenewspk) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے ان کا...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی)کی 77ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیوز ڈویژن، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن کے سینئر افسران، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ فارمیشنز اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی نے 77ویں اجلاس میں شہر کے روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر زمین کھسکنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کشمیر کے اضلاع بشمول مظفرآباد، نیلم ویلی، حویلی، باغ، پونچھ اور سدھنوتی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شاہراہ قراقرم اور دیگر اہم راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ متاثرہ سڑکوں میں ٹورغر روڈ (120)، بٹگرام روڈ (140)، شانگلہ روڈ (160)، لوئر کوہستان روڈ (180)، تتا پانی روڈ (320 تا 360)، گلگت روڈ (400 تا 420)...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی اسلام آباد واٹر سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے اور بارش کے پانی کو زیر زمین دوبارہ منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز...
    سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاٹمنٹس منسوخی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر رانا اور دیگر پٹیشنرز کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا، سی ڈی اے نے 28جولائی 2025 کو پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، متاثرین...
    اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سے 30 کلو میٹر دور سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے پانی کی سطح بلند ہونے ہر کھول دیا گیا۔ سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا تھا، دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا گیا۔ پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا، جو اس کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف 4 فیصد ہے۔  دریائے سواں کی قریبی آبادیاں حفاظتی انتظامات رکھیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقہ مکین کو ٹیلی فون اور سائرن کے ذریعے بھی انتباہ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز ) سی ڈی اے کی جانب سے سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم گوگل سروے اور متاثرین کو انکا جائز حق نا ملنے کی وجہ سے متاثرین نے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جس میں کہا گیا کہ متاثرین کو موجودہ گوگل سروے کی بجائے 2023 کے سروے کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا ایوارڈ سنایا جائے اس حوالے سے سی ڈی اے...
    شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں بات چیت ختم ہوتے ہی ان کے معاونین فوراً کرسی اور میز صاف کرنے میں مصروف ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے اسٹاف نے اس کرسی کی پشت، بازو اور یہاں تک کہ سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا، جب کہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر لے جایا گیا۔ Russian media report that North Korean staff has thoroughly destroyed all traces of Kim Jong Un 's presence in the room.They took away the glass he drank from, wiped down his seat and...
    سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کا عظیم الشان جلوس 6ستمبر کو برآمد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین اور بارہ رکنی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام پندرہ سوواں جشنِ عید میلادالنبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان جلوس بروز ہفتہ 6 ستمبر صبح 10 بجے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کی رہائش گاہ مکان نمبر 444-C سیکٹرG-6/1-2 سے شروع ہو کر بھٹوگرانڈ سیکٹرجی سیون پہنچے گا۔ جلوس کی قیادت معروف روحانی شخصیت پیر بدرعالم جان سجادہ نشین آستانہ عالیہ خیریہ مرشد آباد شریف پشاورکریں گے۔جلوس میں تاحیات چیئرمین مرکزی میلادکمیٹی پیر...
    اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں نئے قبرستانوں کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
    منشیات کیس میں  ملزم فیاض نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینٹی نارکوٹیکس اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔ ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے ملزم کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی کو لوگوں کے انکاؤنٹر کا لائسنس ملا ہوا ہے، پنجاب میں روانہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اے این ایف ایک آزادانہ فورس ہے، ملزم  کے  وکیل نے کہا کہ ایک بندے کو جیل سے منگوا کر اس کا انکاؤنٹر کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری سپریم...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر بنانے چاہئیں، کالاباغ ڈیم پر سندھ کو اعتراضات ہیں تو دور ہونے چاہئیں، ہمارے لوگوں کے بھی تحفظات ہیں، جن کا نقصان ہوگا انھیں معاوضہ دیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا  کالاباغ ڈیم لاشوں پر بننے کی باتیں کرنے والے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں،نثار کھوڑو سیاسی بات کرتے ہیں، اسمبلی میں قراردادیں آتی رہتی ہیں، کیا میں یا کوئی اور غلط بات نہیں کر سکتا۔ ہمیں ملکی مفاد میں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،اگر عمران خان نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تو میں ان کے ساتھ ہو جاؤں گا، ان...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، چیف آفیسر ایم سی آئی سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ...
    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
    صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے امکان پر الرٹ جاری کردیا ہے۔ مزید بارشوں سے سیلاب کی شدت بڑھنے کا خدشہ این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، بھکر، میانوالی اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کا امکان ہے۔ دریائے راوی بلند ترین سطح پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی...
    راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے بذریعہ لانچ 18 ہزار 271 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق ال خولہ نامی مشکوک لانچ اورماڑہ  کی تلاشی لینے پر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہے۔ حکام نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ مالیت کی لانچ بھی ضبط کرلی۔ کسٹمز حکام نے لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لیکر لانچ اور ڈیزل اے ایس او گودام منتقل کردیا ہے، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ ہوگئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 اور شہری علاقوں میں 31 ہوگئی، اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 51 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، مری میں ڈینگی کے 21 مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق  سال 2025 کے دوران راولپنڈی میں 5 ہزار 430 مریض اسکرین کیے گئے جس میں 144 کیسز کنفرم ہوئے۔ ویكٹر سرویلنس میں اب تک 45 لاکھ...
               تقریبا ًآدھا پاکستان اس وقت زیر آب ہے۔ ایسا لگتا ہے، اس قوم نے گزشتہ پون صدی میں تنکا تنکا جوڑ کر جو آشیانہ بنایا تھا، پانی وہ سب بہا لے جائے گا۔ فوری اور تازہ ترین مسئلہ تو یہی لیکن دوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت ہے۔ مئی کے معرکے میں شکست کھا جانے کے بعد بھارت نے پہلے انڈس واٹر ٹریٹی سے نکل جانے کا اعلان کیا پھر بارشوں کی وجہ سے اس کے ڈیم بھر گئے تو اس نے روکا ہوا پانی بہ مع بارشوں کے پانی کے پاکستان پر واٹربم چلا دیا ۔ اس سے پہلے خیبر پختون خوا ، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشیں اور گلیشیرز کے پگھلنے...
    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو اگلے 15 روز کیلیے رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے چالیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ Post Views: 4
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ وفاقی حکومت وی نیوز
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم سے 3 ستمبر تک شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع بارش سے سیلابی صورتحال میں شدت آ سکتی ہے، جس سے شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہیڈ مرالہ پر شدید طغیانی کا خدشہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ اضلاع میں متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی راشن کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور پی ڈی ایم اے پنجاب کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے تاکہ متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ اور نارووال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 500،500 راشن بیگز بھجوائے گئے ہیں، امدادی سامان پر مشتمل کل 8 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کیا گیا ہے۔ ہر راشن بیگ 46 کلوگرام وزنی ہے اور اس میں...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر نے غلط تشخیص کرکے 11 سالہ  کائنات کا اپینڈکس آپریشن کردیا تھا، کائنات کو پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ چیختی چلاتی دم توڑ گئی تھیں۔ علاج میں غلفت اور لاپروائی کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف  انضباطی کارروائی کے لیے سربمہر رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجو ادی گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار قرار پانے والے دو سینئر ڈاکٹروں کے نام...
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے معاہمت نامے پردستخط کیے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلینک...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
    دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گڈو و سکھر میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ایمرجنسی گرانٹ کا اعلان  اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے کی، اجلاس میں ہیڈ کوارٹر انجینئرنگ 5 کورپس کراچی اور کمانڈر کوسٹل کمانڈ کراچی کے نمائندے سمیت سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے چیف آپریشن آفیسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 4 سے 5 ستمبر کے دوران گڈو اور سکھر کے مقامات پر ممکنہ سیلاب کے تناظر میں انخلا اور ریسکیو...
    راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل  راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔ دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل...
    بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ 30 اگست سے داخل ہو کر 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نئے اسپل کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے اور تمام متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پکنک یا خطرناک مقامات پر نہ جائیں۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی...
    پاکستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے بعد اور بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد ملک سیلابی صورت حال سے دو چار ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں اس پانی کو ذخیرہ کرکے اس سے مستقبل میں فائدہ اٹھانے کا کوئی منصوبہ کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ اس حوالے سے ایک سوال پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ سید سلمان شاہ نے نیوز کو بتایا کہ یہ ایک متنازع سوال ہے اور ساتھ ہی سیلاب جب بھی آتا ہے تو یہ سوال اٹھنا شروع ہوجاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ جیسے کہا جاتا ہے کہ ایسٹرن ریور پر اگر پانی کے ذخائر ہوتے...
    پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔ اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
    ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بہت سے بند مضبوط کر دیے گئے ہیں اور اس وقت 15 اضلاع اس سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں جہاں 5 سے 7 لاکھ افراد موجود ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریاؤں کی گنجائش سے کم پانی اس وقت آرہا ہے لیکن نقصان وہاں ہوتا ہے جہاں بند ٹوٹ جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے سیلاب کو کیسے مانیٹر کرتی ہے؟ سید سلمان شاہ نے کہا کہ پاکستان کے بالائی علاقوں کے بعد پانی کا رخ میدانی علاقوں کی طرف ہے اور اس وقت پنجاب شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اگست کو پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہار افسوس، سندھ حکومت کو فوری تیاری کی ہدایت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 اور 31 اگست کو بارش...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔  پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل  ڈی آئی کمپنیوں کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے الگ الگ سماعت کی اور نادہندہ پانچ ایل ڈٰی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پانچوں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر...
    پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
      خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقے پہاڑ پور کو علیحدہ ضلع بنانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سے بھی اس سلسلے میں ضروری معلومات اور تجاویز مانگی گئی ہیں۔ حکومت نے اس منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد شروع کروا دیا ہے، جس کے بعد ڈی آئی خان کو دو علیحدہ اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر انتظامی سہولت، عوامی خدمات کی بہتر فراہمی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی مشاورت اور حمایت سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کئی بار تبادلہ خیال ہوچکا ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل جلد از جلد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی اور وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)،...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے بالائی اور وسطی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی چشموں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و...
    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان  تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہی ہیں، چار کشتیوں اور چار ایمبولینسوں کی مدد سے اب تک 234متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹ (منی ہسپتال) کے علاوہ چار میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب تک 1323 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ 2123 افراد میں پکا پکایا کھانا، 200...
    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسران مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہداہت پر پاک فوج تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، قراقرم ہائی وے کو کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع...
    ڈی جی این ڈیم ایم اے انعام حیدر نے کہا ہے کہ ابھی ہم مون سون 2025 کے سیکنڈ لاسٹ اسپیل کے آخری دنوں میں ہیں۔ ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدراور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہماری کوآرڈینیشن مکمل ہے، متاثرین کو ٹینٹ اور دیگر ایشیا این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں۔ عطاتارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے پی ڈی ایم کے ساتھ پوری طرح رابطے میں ہے، دریائے راوی پر اب شادرا کی طرف صورتحال بہتر ہے، تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جارہے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسیز کو فوری قانونی حیثیت دینے کی کوشش کو مؤخر کردیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ بغیر کسی ریگولیٹری فریم ورک کے لین دین خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے پہلے اجلاس میں موجودہ احکامات کو واپس لینے کی سفارش کی گئی، جو کرپٹو کرنسیز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے اس تجویز کی مخالفت کی، اور کہا کہ قانونی اور لائسنسنگ ڈھانچہ کے بغیر اجازت دینا سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو، بلال بن...
    موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 پیش کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر امجد کا پیش کردہ خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دے دی۔ اسی طرح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پاجانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے تاہم تمام سرکاری ملازمین فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔...
    وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
    دریائے واوی اور ستلج میں طغیانی کے خدشے کے باعث وہاں کے مقامی لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث اب تک تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی ایم اے نے بتادیا این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید مون سون بارشوں، برف پگھلنے اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔ ادارے کے مطابق یہ انخلا ابتدائی وارننگز اور پانی کی سطح میں اضافے کے خدشات کے بعد کیا گیا۔ پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر...
    پاکستان میں 5 جی کا مستقبل قانونی رکاوٹوں اور کارپوریٹ قبضے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ 2600 میگا ہرٹز بینڈ پر سن ٹی وی کے تنازع نے اسپیکٹرم کی نیلامی کو مفلوج کر دیا ہے اور صورت حال اس قدر سنگین ہے کہ سرکاری افسران پارلیمان میں بھی اس کے اصل مالک عقیل کریم ڈھیڈی کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔ یہ خاموشی اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل مستقبل طاقتور اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ دنیا تیزی سے 5 جی کے دور میں داخل ہو رہی ہے لیکن پاکستان ایک 30 سال پرانے تنازع میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز  پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
    محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے جاری بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 131 مرد، 167 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 245 بتائی گئی ہے، جس میں 121 مرد، 92 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش سے کون کون سے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ؟ مالی نقصان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 2810 گھر متاثر ہوئے ہیں، جن میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔  کیش لیس معیشت کی طرف...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
    اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ صوابی، مرادن، ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف ہر ہراس پھیل گیا۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن فلڈنگ میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں سرگرمیوں کو تیز کیا گیا، این ڈے ایم اے پاک فوج اور وفاقی و صوبائی حخومتیں مل کر بہتری حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اب تک 25...
    راولپنڈی: مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔ راول ڈیم میں اسپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے، پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو، پولیس اور ایمبولینس کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے، تمام اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔ این...
    اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 57
    —فائل فوٹو اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اور اطراف کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میںٹیم کا سید پور اور چٹھہ بختاور کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو، ڈائریکٹر ایم پی او،ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹرایم اینڈ آر ایم سمیت روڈز اینڈ مارکیٹس ڈائریکٹوریٹ کے افسران و ملازمین پر مشتمل ایک اعلی سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی اور حساس علاقوں بشمول سیدپور ولیج اور چھٹہ بختاور کا دورہ کیا تاکہ مون سون بارشوں کے دوران کیے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سلسلہ میں مون سون بارشوں کے...