2025-07-27@12:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4078

«جعلی اسٹیمپ»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ آف پاکستٓان کے آئینی بینچ نے 39 اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا مسترد کردی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے کیا 39 اراکین کو پی ٹی آئی کا ڈکلیئر کردیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں 39 اراکین کی حد تک تناسب طے کرکے نشستیں نہیں دی گئیں۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ مجموعی نشستوں پر فارمولا طے کرکے نشستیں دیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اوروں کو دے دی ہیں، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ابھی کسی کو نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے، اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور...
    نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔ ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔...
    نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیے گئے۔ گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں مداحوں انتہائی سنسنی خیز ٹی20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا، تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی اور یوں میچ ڈرا ہوگیا۔ پہلا سپر اوور: میچ کو...
     پنجاب اسمبلی میں گھڑی گمشدگی معمہ بن گئی، بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگی رکن بلال یامین کی بیش قیمت گھڑی گم ہو گئی۔ بلال یامین نے گھڑی گمشدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ان کیخلاف تحریری درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کی اپیل کر دی۔ تفیصلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی جانب بڑھنے لگے تو حکومتی اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین اور اعجاز...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 541 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹر نے 2.42 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔اسی طرح مارچ 2025 میں آئی ٹی سی کی برآمدات میں 12.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 342 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔مزید برآں، پاکستانی فری لانسرز نے 400 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔چھ ہزار چار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:برطانیہ کے جدید ترین ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی حکام کو حیران کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ایئرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے اڑان بھرنے والے ایف-35 بی طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے صرف دس منٹ بعد طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے سے باہر آنے والے پائلٹ، جس کی شناخت صرف “مائیک” کے نام سے کی گئی...
    حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
    عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے، سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت کی جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیئے۔...
    سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے۔ اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے آئندہ  مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی  ۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی بجٹ بائیکاٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی اس اقدام میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا. ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی بجٹ بائیکاٹ کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی اس اقدام میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے،...
    حسن علی: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کی ایوان میں آمد نے سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی, اراکین نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ  پنجاب بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی. وفاق اور پنجاب میں اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو مشاورت کرنی چاہیےتھی. پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نذیر حسین یونیورسٹی اور سٹی گلڈز کے تعاون سے سرٹیفائیڈ ٹیکنیکل کورسز کے آغاز کے لیے این ایچ یو میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی اور طلبہ کے لیے آج فخر کا دن ہے، کراچی کے لیے طلبہ کے بہترین اور روشن مستقبل کا چراغ بڑی آب و تاب سے چمک رہا ہے، وفاقی وزارت تعلیم شہر میں یونیورسٹیز کا جال بچھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر چلتا ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے، آج کے تیز رفتار دنیا میں وہ نہیں بدلا جس نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم (وائٹ بال) کے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی مختصر مدت کی کوچنگ کے دوران درپیش مسائل پر خاموشی توڑ دی ہے، اور اپنی قبل از وقت رخصتی کی بڑی وجوہات میں اختیارات کی کمی اور بیرونی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ پوڈکاسٹ ’وزڈن کرکٹ‘  پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنے تجربے کو ’پُرآشوب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سمجھ گئے تھے کہ اُن کا اس ٹیم پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی ’یہ چند مہینے بہت ہنگامہ خیز تھے۔ میں نے بہت جلد...
    اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز انقرہ/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی شبانہ ایاز)ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سینئر رکن علی شاہین نے ایک اہم اور دو ٹوک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائنز میں شامل ہے، اور انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد کو محفوظ نہیں بنایا جاتا، تب تک انقرہ کو بھی محفوظ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات ترکیہ کے چینل 24 ایک انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں کہی ۔ ترک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہمارے لیے ایک...
    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرے بک کی تیاری کیلئے آئی جی غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی کو احکامات دیئے تھے، تمام اضلاع نے اپنے علاقے کے ہائی پروفائل ملزمان کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق گرے بک ایڈیشن 2 میں 81 ملزمان کی تفصیلات درج ہیں یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گرے بک ایڈیشن 2جلد تمام افسران کو ارسال کر دی جائے گی، گرے بک 2...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں اہم مالیاتی معاملات کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبے میں استعمال ہونے والی اسٹیشنری اشیا پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی باقاعدہ سفارش کی گئی۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی نے متفقہ طور پر رائے دی کہ موجودہ معاشی حالات میں تعلیم سے متعلق اشیا پر ٹیکس عوام پر اضافی بوجھ ہے، جس سے نہ صرف متوسط اور غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ تعلیم جیسے بنیادی حق تک رسائی بھی مشکل ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس اہداف کا حصول، ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنیکا فیصلہ تعلیم پر ٹیکس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے دن آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو “چوکرز” کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے، تاہم جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان کیا ہے، کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے، معذور اور فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔ رجسٹرڈ ورکرز اسلام آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس 17 جولائی، واہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...
    بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ، سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،ذرائع بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے ایف اے...
    عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی، اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،سید مراد علی شاہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب کا بنانے جا رہے ہیں، وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ ہوسکتے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔ اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ اگر تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کو منتقل نہ کیے گئے تو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) کے پہلے مکمل سیکشن کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر انہوں نے نئی تعمیر شدہ سڑک پر سفر کیا اور اسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ قرار دیا جس سے ٹرانسپورٹ، معیشت اور صنعتی رابطے بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہراہِ بھٹو عوام کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کا تحفہ ہے۔ جدید انفراسٹرکچر ترقی کی ضمانت ہے، اور عوام کو سہولت دینا ہی ہماری اصل خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہِ بھٹو کے دوسرے فیز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آمد و رفت بہتر ہوگی تو معیشت مضبوط ہوگی۔ یہ سڑک صنعتی علاقوں تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترقی کا سفر سڑکوں سے جْڑا ہے، ہم راستے آسان بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری اور صنعتی رابطوں کو تیز اور محفوظ بنانا ہمارا...
    سٹی42: پی ٹی آئی کے "روگ وزیراعلیٰ"  علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی جیل پر مسلح حملے کی دھمکی دے دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اچانک کسی کے اشتعال دلائے بغیر اشتعال میں آ کر دھمکی دی ہے  کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور ہم پر گولیاں چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔ اڈیالہ جیل جیانے والوں پر کبھی کسی نے گولی نہین چلائی اور نہ ہی حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت یا جیل انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی ارادہ ظاہر کیا گیا۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں علی امین...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو (اسپورٹس ڈیسک )کیوی بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ فن ایل این نے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح ر ہے کہ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، لیکن تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور صحت کی سہولیات کا بھی یہی حال ہے۔ سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محکمے میں شفافیت نہیں، اور تمام ریکارڈ کرپشن پیپلزپارٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے نہ صرف سرکاری زمینیں، جنگلات اور پہاڑ بیچ دیے بلکہ دریائے سندھ پر کینالز کے منصوبے کی منظوری دے...
    ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    پی ٹی آئی، متحدہ گٹھ جوڑ بے نقاب، غنڈہ گردی کی سیاست ناکام ہو چکی، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان ابھرتے ہوئے اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسمبلی میں ہونے والے احتجاج کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور متحدہ کا گٹھ جوڑ واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ جو کل تک سیٹوں پر لڑ رہے تھے، آج...
    سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جلائو گھیرائو کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں منظورکر لی گئیں۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کے طرزِ عمل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اگر کورٹ میں آنا پسند نہیں تو پولیس کے سامنے کیسے جائیں گے؟۔جج ارشد جاوید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی یہی کچھ کیا گیا، آٹھ ماہ بیل چلائی گئی اور آخرکار عدم پیروی پر خارج کرنا پڑی۔ عدالت نے وکیل کو یاد دلایا کہ...
    کراچی: آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گاڑی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلیے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 آج سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 بجے طلب کرلیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلیے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز پشاور سے کر دیا ہے۔ احتجاج کا آغاز رنگ روڈ سے ہوا، جہاں کارکنان، منتخب نمائندے اور پارٹی قائدین نے شرکت کی اور موٹروے تک ریلی نکالی۔ پشاور سے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا جب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے گھیراؤ اور اسلحہ لے کر گولی کا جواب گولی سے دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پارٹی قیادت کے مطابق عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ جو اب عملی طور پر شروع ہو گیا ہے۔ جسے اب مرحلہ...
    حکومت سندھ نے مالی سال 2025/26 کے لیے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد اب گرانٹ 34 ارب سے بڑح کر 40 ارب روپے ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا جس کے تحت سندھ کی 32 سرکاری جامعات کی گرانٹ اب 34 بلین روپے سے بڑھ کر 40 بلین روپے ہوگئی ہے۔ گرانٹ کو اضافے کے ساتھ 13 جون کو پیش ہونے والے سندھ کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سربراہی میں قائم کی جانے والی...
    ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رضاکار اور اسکاؤٹس حسب روایت پولیس و رینجرز کیساتھ عزاداری کے پروگراموں میں مکمل تعاون کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، محرم الحرام کی آمد اور عزاداری کے اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، صدر یوتھ ونگ سید کامران علی شاہ، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوول: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 28 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کئی اہم سنگ میل عبور کیے۔کمنز نے یہ کارنامہ 13 ہزار 725 گیندوں میں مکمل کیا، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے ہیں، اس فہرست میں کیگیسو رباڈا پہلے، وقار یونس دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے اور ایلن ڈونلڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔پیٹ کمنز نے یہ 300 وکٹیں اپنے 68 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیں اور...
    پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہم حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے، اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے دیگر پارٹی رہنماں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کا بجت ہے غریبوں کے لیے اس میں کچھ نہیں، کسان، مزدور اور طلبا رو رہے ہیں،...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے 18.1 اوورز میں 28 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹ کمنز ٹیسٹ فارمیٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں تیز ترین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگِ میل 13 ہزار 725 گیندوں میں عبور کیا۔ تیز ترین 300 وکٹیں لینے والوں میں کیگیسو رباڈا پہلے، وقار یونس دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے اور ایلن ڈونلڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلوی کپتان 68 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دے کر 10 وی تیز ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز ٹیسٹ...
    اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا اور پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
    وقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    کراچی(نیوز ڈیسک) بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کے تحفظ کیلئے ساؤتھ پولیس نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، پولیس کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ 5لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازم ہوگا، بینک مینجر متعلقہ تھانے کو فون کرکے سیکیورٹی فراہم کرائے گا، بینک مینجر کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ خود متعلقہ تعلقہ تھانے فون کرکے سیکیورٹی مانگے۔ پولیس نے بتایا کہ بینکوں کو مووی ایبل بنکر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لازم ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ بینک گارڈ کیلئے بلٹ پروف...
    خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلئے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کل سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شب 8 بجے طلب کرلیا ہے. جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں. پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے...
    خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔  ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے کیا۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے چند ماہ قبل سینیٹ کی  ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،سردارایاز صادق نے چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی،دونوں الگ الگ اجلاس میں 4افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خاموشی سے...
    جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حسنین گوندل اور شرکہ ریس کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری امجد گجر نے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے معروف سیاسی شخصیات منڈی بہاوالدین سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ضلع گوجرانوالہ کے تعمیر وترقی کے شہنشاہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرہ مہمان خصوصی تھے ۔مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔چوہدری حسنین گوندل سماجی شخصیت فدا حسین کھوکھر چوہدری امجد گجر وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ نے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی پر سندھ ہائی کورٹ کے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسری درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ استدعا سے تو لگتا ہے یونیورسٹی بند کروانا چاہتے ہیں، یونیورسٹی بند ہو گئی تو آپ کہاں جائیں گے؟دورانِ سماعت درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ریاضی کا ماہر ہوں، انتظامیہ نے انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔جس پر جسٹس محمد علی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت 13 جون کو مالی سال 26-2025 کے بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے تاہم اندرونی اختلافات کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروہ اور دیگر متعدد اراکین اسمبلی نے بجٹ سے بائیکاٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بجٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا گیا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں گے، خدشہ ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار کیا گیا ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت کو اعتماد...
    کراچی: شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی بے قابو ٹکر نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔ حادثہ عبداللہ کالج کے نزدیک پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں بچپن کے دوست تھے اور اورنگی ٹاؤن داتا نگر کے رہائشی تھے، جبکہ ایان چند ماہ...
    سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا جس کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی پہلی گاڑی پکڑی گئی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نمبر بی ایل 2206 لگی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں نے گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جسکے بعد چیکنگ پر موجود تھانہ آرام باغ پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تعقب کرکے گاڑی کو روکا تو سیاہ رنگ کی گاڑی الطاف حسین ولد حاجی اللہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی طور پر ٹیمپرنگ اور جعلی/پیچڈ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف کارروائی کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) گوجرانوالہ کے تعاون سے گوجرانوالہ میں دو کامیاب چھاپے مارے گئے۔پہلا چھاپہ گوگل ویلی موبائل پلازہ، ماڈل ٹاؤن میں مارا گیا، جہاں 19 ٹیمپرڈ/کلونڈ فونز برآمد ہوئے اور دکان مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسرا چھاپہ موسیٰ موبائل، مین مارکیٹ، گوجرانوالہ پر مارا گیا، جہاں 6...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں۔جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔
    فائل فوٹو۔ پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، حکومتی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے سابقہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ متن کے مطابق ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد کر کے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے۔ متن کے مطابق مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی یقینی بنائی جائے۔ قرارداد پر احمد سعید، رئیس نبیل، نیلم جبار، علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط ہیں۔
    پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر وزیر خزانہ کا کیا موقف ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں کے دفاع میں سامنے آگئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی جس دوران صحافیوں کی جانب سے وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے پر سوالات کیے گئے۔ وزیرخزانہ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے اکیس لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا قرار دیدیا۔ صحافیوں کے سوالات پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ضرور دیکھ لیں کہ وزرا اور پارلیمنٹیرینز...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ںسیم شاہ، عامر جمال اور علی رضا کو دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف دوروں سے نظر انداز کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے گا جبکہ نوجوان بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر علی رضا کو فلڈ لائٹس میں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس کیلئے انکا...
    جنگ فوٹو سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد نے جموں و کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ (اے پی پی جی) کو ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام، اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔اے پی پی جی برائے جموں و کشمیر کے چیئر عمران حسین نے وفد کا برطانوی پارلیمینٹ میں استقبال کیا۔ وفد نے بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں آزاد جموں و کشمیر میں شہری علاقوں پر بلا اشتعال حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی شامل...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’مجھے صدر کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم، امریکی صدر کی سخت نتائج کی دھمکی انہوں نے اس حوالے سے ایک معنی خیز جملہ بھی لکھا ہے کہ ’ گزشتہ ہفتے وہ بہت دور چلے گئے‘۔ I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went too far. — Elon Musk (@elonmusk) June 11, 2025 یادر ہے کہ ایلون مسک کا شمار...
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فہرستیں تیار کر لیں۔  سیکرٹری ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق رواں مالی سال میں 6 لاکھ نئے پراپرٹی مالکان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا، جبکہ 54 ارب روپے کے ہدف میں سے اب تک 51 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد 18 لاکھ سے بڑھا کر 24 لاکھ کی گئی ہے، اور 28 ارب 19 کروڑ کے پراپرٹی ٹیکس ہدف میں 20 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔ بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، رجب بٹ باز نہیں آئے ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے بعد ٹیکس وصولی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں عید الاضحی کے موقعے پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے کیلئے بھر پور کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے 3دن بلا ناغہ بجلی و گیس دے کر ثابت کر دیا کہ کمی کسی چیز میں نہیں ہے، بس نیت خراب عوام کو اذیت دینا اور مال بٹورنا ہے، ان تین دنوں میں نہ تو کوئی فالٹ آیا، نہ ٹرانسفارمر خراب ہوئے اور نہ ہی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025ء آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا، پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر احتجاج ہوگاجبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میںکہا کہ عوام کوبجٹ میں قربان کرکے اشرافیہ کونوازاگیا،کسانوں کو نظرانداز کرکے حکومت نے 10 ارب ڈالرکا نقصان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، انہوں نے بجٹ...
    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں پیٹرن انچیف پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26ء کو مسترد کردیا اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں،...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ’’ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کے پی کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا‘‘۔  انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی...
    کہا جا رہا ہے کہ آئندہ بجٹ پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کےبہترین ہے۔ بظاہر بہت سے ٹیکسوں سے چھوٹ کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی کیا صورت حال رہے گی اس سے عام شہری کو کیا فائدہ پہنچے گا، پہنچے گا بھی یا نہیں اس حوالے ماہرین مختلف آرا رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ اور ڈکلیریا کے صدر جوہر اقبال نے ریئل اسٹیٹ کے لیے بجٹ سال 2025-26 کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں مجموعی طور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چیزوں کو قبول کیا گیا ہے اور یہ بجٹ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ...
    پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماں نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے...
    علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔ 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیشوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔علیمہ خان کا مزید...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا، اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔  نجی ٹی وی   آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں...
    فائل فوٹو  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ اپنی برآمدات کی صلاحیت کی وجہ سے ملکی معیشت کا ایک انتہائی اہم حصہ بن چکا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024، اور آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی رینکنگ ملک کے آئی ٹی شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں...
    یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر ریاض نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن بجٹ ہے ، جب ہر چیز پر سیلز ٹیکس 18 فی صد وصول کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی بلز زیادہ کیے جائینگے تو آخر کار غریب، تنخواہ دار اور متوسط کی جیب پر ہی ڈاکا مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید قرضے لے کر مصنوعی ترقی کا ڈھونگ رچا کر بل آخر عوام کی جیب سے وصول کیا جائیگا۔سولر پلیٹس مہنگی کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا ۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے پر اعلامیہ جاری کیاگیا جس میں کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، انہوں نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کےاعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کی مذمت کی، اسپیکر قومی اسمبلی جانبدار بن چکے ہیں،سردار ایاز صادق پارٹی کے نمائندے نہ بنیں اسپیکر بنیں۔اعلامیہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی...
    بجٹ سے قبل معاشی ٹیم کا اہم اجلاس،تنخواہوں میں اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی،کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الانس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔ذرائع کے مطابق کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے...
    ویب ڈیسک : وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے  ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا...
    لندن: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل 11 جون سے لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس میچ میں جہاں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے وہیں جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی ٹیمبا باوما کو سونپی گئی ہے۔ دونوں کی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی جیتنے پر ہوں گی۔  یہ آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو کل انعامی رقم کے طور پر 3.6 ملین ڈالر ملیں گے۔ یہ انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے بہت زیادہ ہے۔ پچھلے دو ایڈیشنوں میں کل انعامی رقم 1.6 ملین ڈالر تھی۔ ...
    سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) آل روانڈر اور پاکستان سپر لیگ 10کے ہیرو سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکارہوگئے ،انھوں نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کو تحریری شکایت درج کرائی جس میں ایک مقامی کوچ بلیسنگ مافووا پر نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔یہ واقعہ یکم جون کو وگنے کپ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، سکندر اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے رینبو کرکٹ کلب کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ذرائع کے مطابق سکندر رضا نے اپنی شکایت میں دعوی کیا کہ میچ کے دوران جب وہ میدان سے باہر جا رہے تھے تو مخالف ٹیم کے...
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ،تمام اراکین کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس بیرسٹر گوہراورعمرایوب اور زرتاج گل کی سربراہی میں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے لئے سخت حکمت عملی بنانے کاعندیہ دیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔سکندر رضا نے ایک مقامی ایونٹ کے دوران میچ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت کی ہے۔یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ کے دوران، جب سکندر رضا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے، بلیسنگ مفووا نے ان پر نسلی تعصب کی بنیاد پر جملے کسے۔ سکندر رضا نے شکایتی خط میں لکھا کہ انہوں نے مفووا سے احترام کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ پھر بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،نیب کی استدعا  پر عدالت نے کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی،5جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیرکارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی۔ ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا یاد رہے کہ 15مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس...
    ملائیشیا کے شمالی علاقے میں ایک المناک بس حادثے میں یونیورسٹی کے 15 طلباء ہلاک ہو گئے جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبا سے بھری ہوئی بس یونیورسٹی کیمپس کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں ایک منی وین سے ٹکرا گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 13 طلباء موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار دی۔ تمام متوفی طلبا سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جن کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں۔ زخمیوں میں سے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی  ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات   کے دوران کیا۔ صدر مملکت   نے  پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی  دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کیں۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے ہوم ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ڈربی شائر فالکنز کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔برمنگھم بیئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم صرف 17.1 اوورز میں 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور یوں برمنگھم بیئرز نے میچ 58 رنز سے اپنے نام کر لیا۔حسن علی نے 3.1 اوورز میں...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ ہیٹرک بناڈالی۔ برمنگم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔  مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے میچ میں حسن علی...
    زمبابوین ٹی20 ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوین کپتان نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ ایم سی اے) میں باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اولڈ ہراریئنز اور رینبو کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سکندر رضا اس میچ میں اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حریف ٹیم کے کوچ نے اسوقت نسلی تعصب...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔ اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں" دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں...
    اسد بخاری، نواب شاہ نواب شاہ میں قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے  شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی بنانے کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔ اس وقت ہمارے نمائندے  اسد بخاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں اور طالبعلم  شعیب دھاریجو کے  ساتھ موجود ہیں۔ ان  سے مزید تفصیلات جانتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں solar vehicles تجربہ سائنس سولر گاڑی