2025-09-18@22:31:26 GMT
تلاش کی گنتی: 3184

«کا الزام پاکستان پر»:

(نئی خبر)
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔ 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز...
    اسلام آ باد :وزیراعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہےکہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے ڈیجیٹل-گرین ترقی نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رومینہ خورشید عالم نے جمعرات کے روزچائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسے اعتماد ، ترقی اور کارکردگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ” اے آئی آئی بی ” کا ڈیجیٹل ہم آہنگی کا نظریہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چنانچہ گلوبل ساؤتھ ممالک کیلئے یہ اہم موقع ہے کہ وہ...
    ---فائل فوٹو  پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ عبد الحمید بھٹہ ایک تجربہ کار اور اہل سفارتکار ہیں اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں ان کی تعیناتی پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔رانا عابد حسین نے جاپان میں تعینات ہونے والے نئے سفیر عبد الحمید بھٹہ کو خوش آمدید کہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر کی تقرری سے ناصرف پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ پاک جاپان اقتصادی، تجارتی اور کاروباری تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں مقیم ہزاروں پاکستانی جن میں طلبہ، ورکرز، کاروباری حضرات اور خاندان شامل ہیں کو...
    ---فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں تشدد کا شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور عزت کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد اور غیر انسانی سلوک اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے) پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت پر فتح کے بعد دفاعی شعبے میں اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وفاقی حکومت نے دفاعی نوعیت کی استعمال شدہ گاڑیوں کی عارضی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، اور اس سلسلے میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں باقاعدہ ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت صرف ری-ایکسپورٹ (دوبارہ برآمد) کے مقاصد کے لیے ہوگی، اور یہ اجازت صرف مخصوص اداروں کو دی جائے گی۔ یہ سہولت صرف دفاعی پیداوار سے وابستہ ریاستی ملکیتی اداروں اور ان کے مکمل کمرشل...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے باضابطہ طور پر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق کل تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھیلنے کی ابھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے، پی ایچ ایف کو کل تک عالمی تنظیم کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔ پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کی آج ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے ملاقات طے ہے، جس میں معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پرو ہاکی لیگ؛ پاکستان کو مدعو کرلیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات ایک ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں نے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو حساس دفاعی معلومات نیز حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن سیندور کے دوران خفیہ اطلاعات لیک کر رہا تھا- بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبر گرفتار رپورٹوں کے مطابق، ملزم، وشال یادو، نیوی ہیڈکوارٹرز میں کلرک کے عہدے پر کام کرتا ہے اور ہریانہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے مہینوں کی نگرانی کے بعد اسے اپنی تحویل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام امن ایوارڈ کے لیے پاکستان کی جانب سے تجویز کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس تجویز کو واپس لینے پر زور دیا گیا۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الشہید سید عارف حسین الحسینی پشاور میں ’’عظمت شہداء و استقبال محرم‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبہ بھر سے آئے علماء نے شرکت اور خطاب کئے۔ علماء نے محرم الحرام کی مجالس میں ایسی تقاریر پر زور دیا جو مطابق قرآن و فرامین محمد و آل محمد ہوں، ساتھ ہی امت میں اتحاد بڑھانے اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے مفید ہوں۔...
    عالمی یوم حمایت متاثرینِ تشدد کے موقع پر پاکستان نے دنیا بھر میں تشدد کا شکار افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور وقار کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد یا غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اسلامی تعلیمات میں عدل، رحم اور ہمدردی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ نہ صرف اسلامی اقدار بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت بھی تشدد کے خاتمے اور تمام افراد کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔...
    تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ کا قیام ایک عالمی منشور ہے جو ہر دور کے ظلم کیخلاف حریت و بیداری کا پیغام دیتا ہے۔ آج کی کربلا غزہ و کشمیر کی صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، اور ضروری ہے کہ ہم اس محرم میں ان مظلوم خطوں کو کربلا کے تسلسل کے طور پر دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حرمتِ محرم کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ صرف شیعہ یا مسلمانوں کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ اور مظلوموں کیلئے اُمید کے روشن چراغ ہیں۔ ان...
    پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...
    پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔  ...
    پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔تفصیلات کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پاسپورٹ اور رقم چوری کے واقعے کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ہے۔عدالت نے یہ معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے...
    بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا۔ مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پررد کیا گیا ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کو بدترین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا  بھی کرنا پڑا ہے اور دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مؤقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ نام نہاد سفارتی کوششوں، گودی میڈیا مہم اور جھوٹے بیانات کا شور بھی بھارت کے کام نہیں  آیا۔ مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور حقائق نے پاکستان کے مؤقف کو سچ ثابت کر دیا۔ بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر عالمی رائے عامہ نے...
    یورپ کے دارالحکومت برسلز میں سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی یونین اور بیلجیئم پارلیمنٹ کے اراکین، اعلیٰ یورپی حکام، معروف کاروباری شخصیات اور یورپی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس ثقافتی پروگرام کا اہتمام منسٹری آف کامرس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد یورپ میں پاکستان کے تاریخی و تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا اور پاکستان میں تجارت و سیاحت کے وسیع مواقع سے دنیا کو روشناس کروانا تھا۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ خواتین کی دستکاری سے تیار کردہ خصوصی ملبوسات کی نمائش نے مہمانوں کی خصوصی توجہ حاصل کی، جو پاکستان...
    لاہور: مغرب کی سمت سے بادل برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی اور شدید حبس سے پریشان شہریوں کو وقتی طور پر ریلیف ملا ہے، تاہم حبس کی شدت نے درجہ حرارت میں کمی کے باوجود پسینے چھڑا دیے ہیں۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر...
    پہلگام سے سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کوعالمی سطح پر شاندار انداز سے پیش کیا،شہباز شریف سفارتی وفد نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے، عشائیہ میں گفتگو وزیر اعظم کی بلاول بھٹو اور سفارتی وفد سے ملاقات ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے پر بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سفارتی وفد کے سربراہ اور چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکہ اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے پر بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سفارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکہ اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔  وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا، یو کے اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے سفارتی وفد کے اعزاز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت پاکستان نے محمد سیف السویدی کو پاکستان-یو اے ای تعاون کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔
    سعودی عرب کے ولی عہد سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو حج کی مبارکباد دی اور پاکستانی حجاج کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت...
    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود...
     سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی۔ اور پاکستانی حجاج شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم  نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی  مستقل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں...
    ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جانب سے دریائے جہلم اور چناب پر بنائے جانے والے متنازع ہائیڈرو پاور منصوبوں—رتلے اور کشن گنگا—کے خلاف عالمی بینک میں جاری کارروائی رکوانے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے ورلڈ بینک کو مطلع کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، لہٰذا عالمی بینک کو ان منصوبوں پر کارروائی روک دینی چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو کو ایک خط لکھا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل قرار دیا ہے، اس لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایران اسرائیل جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جنگ بندی اب نافذ العمل ہو چکی ہے۔ تمام فریقین سے اپیل ہے کہ براہِ کرم جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جب سے پاک ایران سرحد کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا تھا جس کے سبب ایرانی سرحد سے منسلک علاقوں میں پیٹرول اور غذائی قلت کا سامنا تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے بلوچستان میں کاروبار کی صورت حال بہتر ہوگی یا نہیں؟...
    پاکستان سعودی پارلیمینٹری فرینڈشپ کمیٹی کے وفد نے منگل کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا دورہ کیا، اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے سپیکر نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تعارف کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے گرمجوشی کا اظہار قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے اس سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے ایک ممتاز رکن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سہیت العربی کر رہے ہیں۔ During the National Assembly Budget Session 2025, Leader of the opposition, Mr. Omar Ayub Khan warmly welcomed the high-level parliamentary delegation of...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ مئی کے تنازعہ کے دوران انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے لیے ذاتی طور پر ثالثی کی تھی، اب نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان نئے سفارتی تنازعے کا سبب بن گیا ہے۔ بھارتی خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو ایک ٹیلی فون کال میں بتایا کہ فائر بندی بھارت اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حاصل کی گئی تھی نہ کہ امریکی ثالثی کے ذریعے۔ مصری نے کہا، "وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ سے واضح طور پر کہا کہ...
    خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کی صورتحال کے بعد بھارت عالمی سیاست میں نہ صرف سیاسی مشکلات کا شکار ہوا ہے بلکہ اسے کئی محاذ پر سیاسی تنہائی کا سامنا ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ بھارت کے بارے میں موجود ایک عالمی تصور جو اس کی علاقائی سیاست میں برتری کے پہلو کے طور پر موجود تھا وہ کمزور ثابت ہوا ہے۔ اسی طرح خطے کی سیاست میں تن تنہا بھارت کی برتری بھی ٹوٹی اور پاکستان نے خود کو علاقائی سیاست میں نہ صرف اپنی سیاسی بلکہ دفاعی اہمیت کو بھی منوایا ہے۔ عالمی دنیا کے میڈیا، تھنک ٹینک یا بڑے سیاسی طاقت ور ممالک میں بھی پاکستان کی اہمیت اور بھارت کے مقابلے میں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ سعودی وفد کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالرحمان بن سنہت الحربی کررہے تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق اس موقع پر سحر کامران، رعنا انصر، سید حفیظ الدین، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو، فرح ناز اکبر، مسرت رفیق مہیسر، مرزا اختیار بیگ، میاں خان بگٹی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) مہنگائی میں 800 فیصد کا خوفناک اضافہ ہونے کا خدشہ، نجی تھینک ٹینک نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تولہ ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 800 فیصد تک کا خوفناک اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مجموعی مہنگائی کی شرح 0.23 فیصد سے بڑھ کر 8.67...
    ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
      پیرس :اس سال کا پیرس ایئر شو دھوم مچا رہا ہے، شو میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ منظر ہے جہاں میزبان ملک فرانس کے “رافیل” لڑاکا طیارے کے اسٹال کے بالکل سامنے چین کے J-10C طیارے کی نمائش ہو رہی ہے۔ چین، پاکستان اور بھارت کے ناظرین اس منظر کی رمزیت فوراً سمجھ جائیں گے۔ واضح الفاظ میں کہوں تو بات یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے مطابق ،حالیہ پاک-بھارت فضائی جنگ میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کو 0-6 سے شکست دی تھی، اور “رافیل” کو مار گرانے والا پاک فضائیہ کا J-10C طیارہ ہی تھا۔ اب پیرس ایئر شو میں “رافیل” اور J-10C کا آمنے سامنے نمائش کرنا، اگر کوئی کہے کہ اس ترتیب میں...
    پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کو ’پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک اضافہ‘ قرار دیتے ہوئے شدید خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور تباہ کن انتقامی سلسلے کے دہانے پر کھڑے ہیں، جو خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کو ٹیلی فون کرکے امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے آئی اے ای ایکے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے صدر کو اتوار کی سہ پہر ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے کی مذمت کی۔ انہوں نے برادرایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر ، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ ، جنرل سیکرٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے...
    وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
    —فائل فوٹو نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر بلایا گیا ہے، پاکستان نے اس درخواست کی حمایت کی ہے۔ایران کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے متعلقہ درخواست کو چین اور روس کی بھی حمایت حاصل ہے۔اس سے قبل اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے عزیز بھائی ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، انہوں نے بدلتی علاقائی صورتِ حال پر ایران...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ممالک...
    وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھاہم اسے نہر بنا کر راجستھان کی طرف لے جائیں گے،بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جس کا وہ ناحق فائدہ اٹھا رہا تھا، امت شاہ کا ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو بھارتی وزیر داخلہ ا میت شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے مل رہا تھا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ا میت شاہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والے...
    حکومت سندھ نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کو اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں اس میڈیم کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں، جن پر فلمیں بنا کر نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے متعارف بھی کرایا جا سکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی وزیر داخلہ ا میت شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا، ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے مل رہا تھا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ا میت شاہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا اور پاکستان جانے والے پانی کا رخ اندرون ملک استعمال کے لیے موڑ دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ پاکستان کو وہ پانی کبھی نہیں ملے گا جو اسے ناجائز طور پر مل رہا تھا۔۔ انہوں نے اصرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ، جہاں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ ونگ فضل رحیم صافی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فضل رحیم صافی کا کہنا تھا کہ سردار محمد یوسف نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستانی حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ میں کامیاب حج انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان کی ناقابل فراموش کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ امید ہے آئندہ سال بھی حج کو بہتر سے بہترین خدمت پیش کرنے میں اپنا کلیدی کردار...
    ہر سال 17 جون کو ’’خشک سالی ‘‘ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں زمینی انحطاط (Land Degradation) اور پانی کی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہی پھیلائی جا سکے۔ 2025 کے اس دن کا موضوع ہے: ’’ زمین کو بحال کریں، مواقع کو اجاگرکریں۔‘‘ اس دن کو منانے کا مقصد ہے زمین کی حفاظت، کسانوں کی بہتری اور پائیدار ترقی کی راہ ہموارکرنا۔  ایک اندازے کے مطابق 1970سے اب تک دنیا کے 75 فیصد زمینی رقبے پر زمین کی زرخیزی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہر سیکنڈ میں اوسطاً چار فٹ بال میدانوں کے برابر زمین خراب ہو رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق زمین کی تباہی عالمی معیشت کو سالانہ 44 ٹریلین ڈالر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان ایران کے دفاعی موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ایرانی خود مختاری پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، غزہ میں بھی اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ظلم رکوانا امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیلی جارحیت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ امیت شاہ نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، وزیر داخلہ امیت شاہ نے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے اور یہ معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ پانی جو پاکستان جا رہا تھا، نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو اسے ناجائز طور پر مل رہا تھا۔ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی...
    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز تھنک ٹینکس، عالمی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی مکالمہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کی عالمی سطح پر بھرپور ترجمانی کا مؤثر ذریعہ بنی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سکیورٹی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور حالیہ معرکۂ حق و آپریشن  بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی پوزیشن کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف...
    —فائل فوٹوز مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس نے سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کا پانی راجستھان منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، مودی کا بیان اشتعال انگیز جھوٹ، دفتر خارجہاسلام آباددفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے... بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا، پاکستان جانے والا پانی بھارت کے اندرونی استعمال کے لیے منتقل کر دیا جائے گا۔امیت شاہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ پاکستان کو اب وہ پانی نہیں ملے گا جس پر بھارت کے مطابق اس کا کوئی حق نہیں۔امیت شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے والے پانی کو روکنے کے لیے ایک نہر بنائی جائے گی جس کے ذریعے یہ پانی بھارت کے صوبے راجستھان منتقل کیا جائے گا۔ ان کا مؤقف تھا کہ بھارت اپنے حصے کا پانی اندرون ملک استعمال کرے گا اور پاکستان کو اس سے محروم رکھا جائے گا۔یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل مقبوضہ...
    مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، جس میں اس کے من گھڑت جنگی کارناموں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے۔عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی کے ساتھ مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، جس سے بھارتی دعوے من گھڑت ثابت ہو رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے جانے والے گمراہ کن بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہ تو پاکستان نے کسی جنگ کا آغاز کیا اور نہ ہی کسی ملک سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیز فائر کی اپیل کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر جھوٹ پر مبنی معلومات کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکی...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) یہ منصوبہ بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کی مشرقی شاخ کا حصہ ہے، جو جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا، روس اور یورپ سے منسلک کرے گا۔ ایک نئی راہداری کا آغاز تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ریل سروس علاقائی تجارت اور جغرافیائی روابط کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ یہ روٹ محفوظ اور موثر ہے، جو سمندری راستوں کے مقابلے میں وقت اور لاگت بچاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے سینٹرل ایشیا پروگرام کے سربراہ حمزہ رفعت حسین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خطے کی بدلتی تجارتی اور جغرافیائی سیاسی حرکیات کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم،...
    پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا، وحشیانہ اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ خیمہ بستیوں، رہائشی علاقوں، اسکولز، اسپتالوں، امدادی کیمپوں سمیت پوری غزہ پٹی میں بمباری کرکے تباہی پھیلادی لیکن اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، اب بزدل، شکست خوردہ اسرائیل امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران،اسرائیل جنگ میں امریکا کی براہِ راست مداخلت تیسری عالمی جنگ کا نقارہ ہوگا، یہ اب ممکن نہ ہوگا کہ امریکا اسرائیل کی ناجائز حمایت اور سرپرستی کرے اور اپنے آپ کو یک محوری (یونی پولر)طاقت بنالے،چین اور روس کو اپنی بقا اور ساکھ کے ساتھ...
    پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...
    ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح  دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد  ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا  کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات...
    پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ اسرائیل نے اس وقت حملہ کیا جب ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جارہا تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتی عمل اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، اسرائیلی حملوں پر ہم اپنے برادر ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی جارحیت کو روکنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ امریکا ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر فقید المثال عوامی استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری طویل سفارتی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کے روز وہ کراچی ایئرپورٹ پر اترے جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے حالیہ ہفتوں میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان ،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔(جاری ہے) اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت ،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔...
    پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال میں کے کوارٹر فائنل میں ہفتہ کو انڈونیشا سے مقابلہ کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان میڈل کاحقدار بن جائے گا۔ پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔ دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کا جنوبی کوریا، قطر کا ویت نام اورمیزبان بحرین کا چائینیز تائپے سے ٹکراو طے ہے۔
    سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے  تاریخی تعلقات کو...
    سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی  کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد...
    اسلام آ باد: اسپیشل  انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 2 برس میں ملکی آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اپنے قیام کے دوسرے برس میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب رہی۔ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں گوگل، مائیکروسافٹ اور سیسکو جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب آ چکا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز ٹریننگ سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال ہے۔ اسی طرح چین کے ساتھ 5 سالہ ٹیکنالوجی و اسکلز ٹرانسفر معاہدہے سے...
    فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ غیر معمولی ملاقات نے عالمی مبصرین، تجزیہ کاروں اور حکومتوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ یہ محض دو اہم شخصیات کی ایک اعلیٰ سطحی ملاقات نہ تھی، بلکہ ایک تاریخی علامت تھی—پاکستان کو ایک پُرامن، ذمہ دار اور عسکری لحاظ سے قابل ملک کے طور پر تسلیم کرنے کی علامت، اور اس بات کی تصدیق کہ اس کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو دیا گیا احترام اور اعزاز پاکستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ، اس کی اسٹریٹیجک اہمیت اور اخلاقی مقام پر ایک سفارتی مہر تھی۔ یہ ملاقات ہزار پیغامات کا وزن...
    پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
    احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو کھل کر ایران اور اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اب ان بڑی طاقتوں کی “لونڈی” بن چکی ہے۔ ایران اگر اسرائیل کے حملوں کا جواب دے رہا ہے تو اس پر پابندی کی بات کی جاتی ہے، جبکہ اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مصلحت سے نکل کر اہلِ غزہ، فلسطینی عوام اور ایران کی حمایت میں کھڑا ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود ایک دوسرے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جس کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امور زیرِ بحث آئے اور پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں تسلیم...
    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو ایران اور غزہ کے ساتھ کھل کر کھڑا ہونا چاہیے، کیونکہ خطے میں پیش رفت پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان، شام، عراق، اور ایران پر حملے ہوچکے ہیں اور اب پاکستان کی ایٹمی قوت دشمنوں کے نشانے پر ہے۔ ایران، غزہ اور امت مسلمہ کی حمایت پر زور مولانا فضل الرحمان نے واضح انداز میں کہاکہ ہم ایران کے ساتھ ہیں، اور چاہتے ہیں کہ ریاست پاکستان کھل کر ایران اور غزہ کے ساتھ کھڑی ہو۔ آج ایران کو جواب دینے سے روکا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کے کردار کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے الوداعی...
    ---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ ایٹمی صلاحیت کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی حکومت کے خاتمے کےلیے ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں، ٹرمپ کی یک محوری بادشاہت نہیں چلے گی۔ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے، لیاقت بلوچلاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کو عسکری، سیاسی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے محاذوں پر...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کو فی الفور جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر تبصرہ...
    پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ہے اور فیلڈ مارشل کی امریکا میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشان ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ کارروائی کے دعوے کیے گئے جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت دعووں کو جھوٹ ثابت کیا اور اس کی تصدیق عالمی برادری نے بھی کی ۔ عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت...
    پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ معیشت میں بحالی اور پاکستان کی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے دوسرے سال میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں متعدد نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، جن کے مثبت اثرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 مہینوں میں بیرونِ ملک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات...
    میدان جنگ سے سفارت کاری تک: پاکستان کی منفرد فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ غیر معمولی ملاقات نے عالمی مبصرین، تجزیہ کاروں اور حکومتوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ یہ محض دو اہم شخصیات کی ایک اعلیٰ سطحی ملاقات نہ تھی، بلکہ ایک تاریخی علامت تھی—پاکستان کو ایک پُرامن، ذمہ دار اور عسکری لحاظ سے قابل ملک کے طور پر تسلیم کرنے کی علامت، اور اس بات کی تصدیق کہ اس کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو دیا گیا احترام اور اعزاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، اتحاد ناگزیر ہے‘ اسرائیل کا ایران حملہ امریکا، فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کی مشترکہ کارروائی ہے،ایران کے بعد اگلا نمبر پاکستان، ترکیہ کا ہے‘ استعماری طاقتیں وسائل پر قبضے کے لیے مختلف سازشوں سے امت مسلمہ کے اتحاد کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ’’کیا ایران پر اسرائیل حملے کو روکنے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے؟‘‘ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن / نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات‘ ایران اسرائیل جنگ‘ مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی ‘تجارتی معاہدوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت‘ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیںجنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی معاہدوں پر بات ہوئی ہے اور مزید بھی ہوگی‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عہدیداروں سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔آرمی چیف سے امریکی...
    ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ کیوں؟ کیا ایران مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تحفظ کی جنگ بھی لڑ رہا ہے؟ کیا ایران کے بعد پاکستان اسرائیل کے نشانے پر ہوگا؟ ایران پر اسرائیلی حملے پر پاکستان سمیت مسلم ممالک کی ذمہ داری؟ کیا ایران کی حمایت میں مسلم ممالک کے بیانات کافی ہیں؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین و مذہبی سیاسی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل...