2025-10-10@10:14:55 GMT
تلاش کی گنتی: 805

«اسرائیلی کابینہ کا اجلاس»:

(نئی خبر)
    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید رہنماء یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس پر سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔ علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس...
    مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوشش کیلئے درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ مغربی میڈیا کے مطابق اِس میٹنگ میں 80 سے زائد ملکوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
    وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
    اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...