2025-07-09@12:01:02 GMT
تلاش کی گنتی: 6075
«انعام دیا گیا»:
(نئی خبر)
جے یو پی کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اب جاگنے کا وقت ہے اور وقت آن پہنچاں کہ امریکہ کی ناچائز اولاد اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹادیا جائے، جب امریکہ سمیت یورپی ممالک اور بھارت دہشتگرد اسرائیل کے ساتھ کھل کر کھڑے ہیں تو پاکستان، سعودیہ عرب، قطر، ترکی، افعانستان، بنگلہ دیش، عمان سمیت مسلم دنیا کو ایران کے ساتھ کھل کر کھڑا ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی قادری دیگر رہنما میاں عبدالسلام قریشی، علامہ صادق سیرانی، علامہ عرفان قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا اسرائیل مسلمانوں کے خون کا پیاسہ اور پوری امت کا بلاتفریق مشترکہ دشمن ہے، جس کے ہاتھ لبنان،...
روس نے ایران اسرائیل میں فریق بننے کے امکانات پر امریکا کو خبردار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایران اسرائیل جنگ میں فریق بننا اور اسرائیل کی فوجی مدد کرنے سے مشرقِ وسطیٰ کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں : ایرانی جوہری مراکز کو تباہ کرنے میں اسرائیل کی فوجی مدد؛ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہم ایران اور اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ خیال...
گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی...
رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا۔ا قومی اسمبلی میں بجٹ کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ لانے کی بجائے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید بوجھ تلے دبا دیا ، 98فیصد فیصد پاکستانی طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، بجٹ میں ریلیف کا کوئی ذکر نہیں۔ صبحین غوری نے ترقیاتی اسکیموں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید...
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ 5 سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے جوہری مراکز کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی فوجی مدد کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کا کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں جانتا، میں کیا کرنے والا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبہم انداز میں کہا کہ آپ کو معلوم نہیں کہ میں کچھ کرنے جا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کروں، ہو سکتا ہے نہ کروں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ یہ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر ممکنہ کارروائی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ سالہ طویل المدتی فنانسنگ سہولت پر دستخط کر دیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی مشترکہ ٹرم فنانس سہولت پر دستخط کیے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام’امپروڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم’ کے نظام کے تحت جزوی طور پر ضمانت شدہ ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں ’سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ’مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر‘ اور ’بُک رنر‘ کے طور پر شامل تھا۔اسی طرح...
ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
ویب ڈیسک : پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 5 سال بعد لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں لاہور سے پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز آج دوپہر 12 بجے پیرس روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے پہلے ہی ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہا ہے۔ پیرس جانے والی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پہلی پرواز کی روانگی سے قبل علامہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2025ء) کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار، مسلسل 18 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کراچی کی حالت بہتر نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق ایک عالمی سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار دیا گیا ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کردہ لیویبلیٹی انڈیکس 2025 کے مطابق، کراچی کو 173 شہروں میں سے 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو اس درجہ بندی میں شامل ہوا۔ اس نے صرف تین شہروں ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، طرابلس (لیبیا)، اور دمشق (شام) کو پیچھے چھوڑا۔لیویبلیٹی انڈیکس...
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لے کر پیرس کیلیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد...
بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید 2 خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: عراق سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانی زائرین ملک واپس پہنچ گئے، وزارت خارجہ پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور 3 وقت کے طعام کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے کویت کے راستے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والےایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔میڈیا روپورٹ کے مطابق پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔آج کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپانی کے درمیان میچ پر تھا۔پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد...
BAGHDAD: عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے کویت کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ رولز تبدیلی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا، جسٹس بابر ستار کا خط میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی خلاف قانون ہے۔ جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کو خط لکھا ہے۔ جسٹس بابر ستار کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ رولز اور آرٹیکل 208 میں ذکر طریقہ کے خلاف رولز میں تبدیلی ہوئی، فوری درستگی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ خط کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت اتھارٹی کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے جبکہ آرٹیکل 192 کے...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، جسٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیئے 14 ججز چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے کہا پہلے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب دلائل دے لیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شائد جواب الجواب دینا پڑے۔اس لیے بانی تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے بعد دلائل دیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہا 1955 میں پاکستان گورنر جنرل آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔تمام ہائیکورٹس کی سطح کی عدالتوں کو یکجا کرکے ایک کر دیا گیا۔ججز کی تقرری کی تاریخ پر...
جس طرح ’اسپیل چیک‘ کی سہولت کے بعد کچھ لوگوں میں اسپیلنگ یاد رکھنے کی اپنی صلاحت متاثر ہوئی اسی طرح کہا جا رہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد لینے سے آگے جاکر لوگوں میں لکھتے وقت اپنا دماغ استعمال کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال ہمارے دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی تحقیق...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا گیا اور ڈومز ڈے طیارے کو واشنگٹن ڈی سی پہنچا دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عام طور پر ڈومز ڈے طیارہ کہلائے جانے والا امریکا کا انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ایئر فورسE-4B نائٹ واچ طیارہ منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر غیر معمولی پرواز کے بعد لینڈ کر چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایٹمی دھماکوں اور برقی مقناطیسی حملوں سے محفوظ رہنے کےلیے تیار کیا گیا ہے، اسے صرف انتہائی سنگین عالمی یا قومی بحرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک اس کی پرواز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی ای۔سم سٹور بین الاقوامی سفر کے لیے ایک نیا کنیکٹیویٹی حل ہے۔ اسے خاص طور پر سیاحت اور کاروباری مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آسانی سے آن لائن رہ سکیں۔ یہ صارفین کو 150 سے زائد ممالک اور خطوں میں انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں، بغیر کسی چھپی ہوئی شرائط یا رومنگ چارجز کے 2,000 سے زائد کم قیمت ڈیٹا پیکجز دستیاب ہیں۔ جی ایس ایم اے کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں ای۔سم سے مطابقت رکھنے والے ڈیوائسز کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2028 تک توقع ہے کہ دنیا بھر میں آدھی موبائل کنیکشنز ای۔سم ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گی۔...
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا ، امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا کہنا ہے یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، نیتن یاہو کے غیرقانونی حملے نے دنیا کو مزید غیرمحفوظ بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا ہوگا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ بس بہت ہوگیا، امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے۔ یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر جنگ کو روکنا ہوگا۔ فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا...
ماڈل و اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرایا اور آج وہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو ڈبسمیش پر دیکھا تھا جہاں ان کی خود اعتمادی اور خوبصورتی نے فوراً ان کی توجہ حاصل کر لی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب پہلی بار انہوں نے ہانیہ عامر کو دیکھا تو کہا یہ کون ہے اس کا آڈیشن کرتے ہیں۔ ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے...
بیجنگ :قازقستان کے آستانہ میں منعقد ہونے والی دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں تعاون کے متعدد اتفاق رائے کو عملی شکل دی گئی ہے۔ خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر میں پہلی مرتبہ “چین وسطی ایشیا روح” کی تجویز پیش کی، جو آنے والی نسلوں کے لئے دوستی اور تعاون کا ایک اہم رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں نے “چین کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور مخلص دوست کے طور پر سراہا جس پر وسطی ایشیائی ممالک ہمیشہ بھروسہ کرسکتے ہیں۔”رواں سال چین وسطی ایشیا میکانزم کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ ماضی اور مستقبل کو ملانے والے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہو کر صدر شی...

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا،...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔’جیو نیوز‘ کی خبر پر گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو 15 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جھیل میں ہوٹل کی گندگی اور فضلہ پھینکنے پر 24 گھنٹوں میں حکومتی کارروائی پر اس معاملے کو اٹھانے والے غیر ملکی سیاح نے فوری کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیر ملکی سیاح کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ایکشن اور ہوٹل سیل کرنے پر پاکستان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
— فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کا خیال رکھا گیا اور نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر وزراء نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا کُل تخمینہ 1028 ارب روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کا خیال رکھا گیا ہے۔ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے میڈیا کو پوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی کے بجٹ کا کُل تخمینہ 1 ہزار 28 ارب روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 249 ارب سے زائد رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6...
لکی مروت کے علاقے تورواہ میں واقع برساتی نالے کے قریب بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال مجموعی تعداد 10 ہوگئی دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے، جنہوں نے گیس کی سپلائی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرونِ ملک پاکستان کا مقدمہ لڑا، دہشت گردی پر مؤثر بات کی گئی، پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے سب کی نظر میں آگیا ہے۔شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وہی جنگ مسلط کی جو بھارت نے پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔ دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ پانی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا ہو، یہ خطرناک رجحان ہے، ہم نے ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم نے کہا کہ ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں، نہ ہم نے جنگ مسلط کی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) سول سوسائٹی سے متعلق ایک جرمن ادارے 'کلیم' نے جو رپورٹ منگل کے روز شائع کی ہے، اس کے مطابق جرمنی میں اسلامو فوبک واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ میں اسلاموفوبک کیسز میں اضافے کو جغرافیائی سیاسی واقعات سے جوڑا گیا ہے۔ "جرمنی میں اسلاموفوبیا سے متعلق سول سوسائٹی کی صورتحال" کی رپورٹ میں، "سن 2024 کے دوران ان پر حملوں اور امتیازی سلوک کے 3,080 واقعات کو درج کیا گیا ہے۔ سن 2023 میں ایسے واقعات کی تعداد 1,926 تھی اور اس حساب سے ایسے واقعات میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سن 2022 میں ایسے کیسز کی تعداد صرف 898 تھی۔ جرمنی:...
کراچی: شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی و وسطی...
گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا، 4 ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ٹانڈا اور جلالپورجٹاں کے درمیان قتل کی لرزہ واردات پیش آئی، ٹک ٹاکر مقدر عباس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو پیٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ماموں کے بیٹوں نے بھائی کو مارا ہے ایک ملزم کا نام اویس اور ایک کا نام زاہد ہے، دیگر ملزمان میں خالد اور اُس کا بیٹا ہے، ہمیں انصاف دلایا...
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں نان کسٹم اشیا کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان نے ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عمران نامی ایف بی آر ملازم شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران آہنی راڈ لگنے سے یف بی آر ملازم عمران کے سر پر زخم آئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی شجاعت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ اقدام قتل، کار سرکار مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ملزمان سے 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لئے گئے، سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ سامان لوڈکرتے وقت ملزمان...
سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو جوئے کو فروغ دینے کا الزام میں سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھارت کے تین سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی جبکہ ہربھجن اور رائنا مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سمیت تینوں کرکٹرز پر آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کررہے تھے، یہ پلیٹ فارمز صارفین کو غیرقانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے جو کہ قوانین کی کھلی خلاف...
روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
میکسیکو میں منظم جرائم کی لہر شدت اختیار کر گئی، مغربی ریاست میچواکان میں ایک اور خاتون میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ مارتھا لورا مینڈوزا شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر تھیں اور صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن تھیں۔ میچواکان کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ مینڈوزا کو ان کے شوہر کے ہمراہ قتل کیا گیا، تاہم حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، صرف اتنا بتایا گیا کہ واقعہ فیما سائیڈ (عورت پر جان لیوا حملہ) کے زمرے میں آتا ہے۔ مخالف جماعت پی آر آئی (PRI) کے رہنما اور تیپالکاٹےپیک کے سابق میئر گییئرمو ویلنشیا...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل سے روک دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے دلائل مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل کے بعد دلائل دیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1955 میں پاکستان کے گورنر جنرل کے آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ اس وقت...
لندن، نئی دہلی، یروشلم (ویب ڈیسک) برطانوی خبررساں ادارے کی حالیہ تحقیقی رپورٹ نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہرے ہوتے خفیہ معاشی و انٹیلیجنس تعلقات پر سے پردہ اٹھا دیا۔ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کاروباری ٹائیکون گوتم اڈانی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے جس نے خطے کی سیاست اور سکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حائیفہ کی بندرگاہ پر بھارتی کنٹرول واضح ہو چکا ہے، اڈانی گروپ نے 2023 میں اس بندرگاہ کا 70 فیصد حصہ حاصل کیا جبکہ باقی 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے...
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔ دی وائیر کی جانب سے بھارتی سفارتی تنہائی اور پاکستان کے ہاتھوں شکست پر تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں دی وائیر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام رہی ہے اور اس میں کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ یہاں تک کہ چین نےابھی ٓپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کھل کے حمایت کی ہے۔ دی وایئر کے مطابق چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ بھارت...
اس وقت کراچی میں ٹھیلوں پر پھلوں کا بادشاہ آم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سب سے بڑا اور ذائقہ دار سندھڑی آم 220 سے 300 روپے میں دستیاب ہے۔ سندھڑی کے ساتھ چونسا، انور رٹول اور دیگر آم بھی دستیاب ہیں لیکن سائز میں بڑا اور خوشبو بکھیرتے سندھڑی آم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کاشتکار کا آم کی 250 اقسام پر مشتمل باغ کی تشکیل کا منفرد منصوبہ بیوپاری کہتے ہیں کہ سندھڑی آم بالکل تیار ہوچکا ہے اور اس کی خوشبو دور تک مہک رہی ہی۔ سندھڑی میں ایک ہفتہ قبل تک کھٹا پن تھا لیکن اب سندھڑی ہلکا کھٹا اور زیادہ میٹھا ذائقہ دے رہا ہے، یہ آم باقی آموں کے مقابلے میں...
شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر...
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف نے خصوصی کمیٹی کی سفارش پر انسداد عصمت دری(تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 کو ہٹادیا۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق پاکستان کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 354، ایکٹ کے تحت پہلے سے طے شدہ جرم، عورت کی حرمت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ سے متعلق ہے۔ یہ جرم، روایتی طور پر مجسٹریل عدالت کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور حملے کے ان تمام مقدمات پر لاگو ہوتا ہے جہاں خواتین ملوث ہوتی ہیں۔ یہ اکثر جنسی تشدد کا سنگین نوعیت کا جرم نہیں بنتا اور اس لیے اسے انسداد عصمت دری (تحقیقات اور ٹرائل) ایکٹ، 2021 کے طے شدہ سنگین جنسی جرائم...
کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا...
ننکانہ صاحب میں سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج سکھ میرج ایکٹ کے تحت کردیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں بلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کی شادی انند کارج رجسٹرار میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں غیر مسلم اقلیتوں کی شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کیسے ہوتی ہے؟ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی بار انند کارج رجسٹرار کی تقرری کی گئی ہے۔ پلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کا اندراج ضلعی سطح پر پہلی رجسٹریشن ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے تحت نکاح رجسٹرڈ ہونے پر سکھ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور سرکاری سطح پر پہچان کو سراہا گیا ہے۔ سکھ میرج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علاقے کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق آہلو روڈ پر واقع ایک کرائے کے مکان میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو حال ہی میں یہاں منتقل ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر اہل خانہ کی جانب سے ناراضگی کا سامنا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے محرکات جاننے...
پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزازات صدرِ مملکت کی جانب سے ان سائنسدانوں اور انجینیئرز کو دیے گئے جنہوں نے قومی دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیکل خود کفالت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے اعزازات کی تقسیم کی یہ تقریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی، ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر...
پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں سول ایوارڈز کی پروقار تقریب، نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی / ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں تقسیم کیے۔ بیان کے مطابق تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47...
ازبکستان کی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 2026 فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے سے نواز دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایشین فٹبال کوالیفائر میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک صدر مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 چینی الیکٹرک کاریں تحفے میں دے دیکر جشن منایا۔ مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل تحفے میں دی گئی گاڑیاں چنی کمپنی کی بی وائے ڈی الیکٹرک کاریں ہیں، جسکی ایک گاڑی کی مارلیت 50 ہزار یورو (یعنی پاکستانی...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ 12 طالبات سمیت مزید 40 طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ ایران کے مختلف شہروں سے آج مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جائے گا۔ ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل جاری، 180وطن پہنچ گئےایران سے پاکستانی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے تفتان پر بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ آج 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا۔ نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ گزشتہ روز 251 مسافروں کو تفتان پہنچایا گیا تھا۔اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو اپنے...
چوہدری عدنان قتل کیس: ن لیگی رہنما چوہدری تنویر ہائیکورٹ سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز لاہور:سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا، جس کے بعد سول لائنز پولیس نے انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد لیگی رہنما کو طبی معائنے کے لیے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے سابق اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ 2012ء میں لاپتا ہونے والے امریکی صحافی آسٹن ٹائس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیاتھا۔ بشار الاسد کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر براہ تزویراتی امور بسام الحسن نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو بتایا کہ امریکی صحافی کو قتل کرنے کا حکم بشار الاسد نے خود دیا تھا۔ اگرچہ امریکا نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ شام کی حکومت سے وابستہ کسی اعلیٰ شخصیت نے ٹائس کے انجام پر امریکی حکام سے بات کی ہے۔ بسام الحسن نے یہ باتیں اپریل 2024ء میں بیروت میں ہونے والی کئی روزہ تفتیش کے دوران ایف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ائرانڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارہ اڑنے کے بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا احساس ہوا اور پائلٹ نے فوری طورپر واپس ہانگ کانگ جانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے بوئنگ 787طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔
علی ساہی: ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگے، اگلے مالی سال کیلئے95 کروڑ سے بڑھا کر1ارب 47 کروڑ کا ہدف دیاگیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی ایچ پی کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا، ٹریفک فائنز کی مد میں 11ارب 20 کروڑ وصول کرنا ہونگے۔ ڈرائیونگ لائسنسز فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ کا ہدف دیا گیا، پولیس کو ساڑھے 30 ارب کی وصولیاں کرکے خزانے میں جمع کروانا ہونگی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تخمینہ ہدف پولیس کو جاری کردیا گیا۔ کراچی: فائرنگ سے 40 سالہ خاتون جاں بحق
اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کے خلاف مسلم دنیا ایک صف میں آ گئی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، عراق، اردن، الجزائر، کویت، بحرین سمیت 20 سے زائد اسلامی ممالک نے 13 جون سے جاری اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے، مکمل جنگ بندی کے قیام اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان اور چین کی دو اہم تنظیموں کے درمیان 5سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چینی تنظیم (گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن) کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرانا ہے۔ وائس چیئرمین (پسمیڈا) محمد یاسین نے چین میں منعقدہ عالمی نمائش ’’جسما‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جو پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لیے بے پناہ فوائد فراہم...
پشاور: پشاور یونیورسٹی کے ایک رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی پرانی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں، جن پر ظاہری طور پر تشدد کے آثار پائے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کیمپس فہیم شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا...
اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید فضائی حملوں اور میزائلوں کے داغنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے ہیں۔ ایران نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی میزائل حملے کیے، اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔ درحقیقت مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحانہ اور تحکمانہ پالیسی نے خطے کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔ تہران پر ہوئے حملوں سے ایران چراغ پا ہے۔ اس نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ چھٹے نیو کلیائی مذاکرات سے رسمی طور پر...
اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر فضائی حملہ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔ عالمی سطح پر خفگی اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملے کا غیرمنطقی جواز پیش کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا سرکاری نشریاتی ادارہ اپنے ملک کی مسلح افواج کی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک ایسے کمیونی کیشن سینٹر کو نشانہ بنایا جسے ایرانی مسلح افواج فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو براہِ راست نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایک اور بھارتی طیارہ بڑے حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائر انڈیا کا ایک اور بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باوجود بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر مذکورہ طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس بار طیارہ اڑان بھر نے کے بعد پائلٹ...
اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کے دوران، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو اتوار کے روز تہران میں ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اندر موجود دو با خبر ذرائع کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شمال مشرقی تہران کے علاقے لویزان میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا، خامنہ ای کے تمام اہل خانہ، بشمول ان کے بیٹے مجتبی، اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی...
گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔خیال رہے اس سے قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
تہران:اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل ” اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) پر حملہ کردیا گیا جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔ اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے...
گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کے علاقے بروندو نالہ میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم مین پولینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق غیرملکی سیاح کو زخمی حالت میں سول اسپتال روندو منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی سیاح کو مزید علاج کے لیے گلگت ریفر کر دیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بائیکرز پولینڈ حادثہ سکردو سیاح گلگت بلتستان
ایران میں پھنسے 160 پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین اور تاجروں سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ایران میں زیر تعلیم 152 طلبا و طالبات کو بھی آج تفتان کے راستے پاکستان پہنچایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا حکام نے بتایا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے، صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایران میں زیر تعلیم 60طلبا کی 2 بسیں بھی تفتان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ طلبا کی مزید...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ ہماری جماعت کے سینکڑوں ورکرز جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران متعدد بار ہمارے دفاتر سیل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کر دے۔ ہماری جماعت کے سینکڑوں ورکرز جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران متعدد بار ہمارے دفاتر سیل ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف آئین و قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترواننتاپورم: برطانیہ کا جدید ترین ایف-35 بی لڑاکا طیارہ ہفتے کی شب ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا، تاہم طیارے کے پائلٹ نے طیارے سے دور جانے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ایئرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے پرواز کرنے والے اس طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اور 9:30 بجے بحفاظت لینڈ کر گیا۔لینڈنگ کے بعد پائلٹ، جسے بھارتی میڈیا نے صرف ’مائیک‘ کے نام سے شناخت کیا ہے، طیارے سے اترا تو طیارے سے دور جانے کے بجائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کا سخت اقدام، غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش کرنے پر اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹال بند کر دیے گئے۔پیرس: فرانس نے پیرس ائیر شو کے دوران پانچ اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے، یہ فیصلہ ان کمپنیوں کی جانب سے “جارحانہ ہتھیاروں” کی نمائش کے باعث کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر غزہ میں استعمال کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان ہتھیاروں کی نمائش پر اٹھایا گیا ہے جو فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔بند کیے گئے اسٹالز میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (IAI)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس جیسی اہم کمپنیاں شامل...
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے.
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 ) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مالی سال 2025-26 کے لیے 53 کھرب 35 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے مجموعی بجٹ میں سے 27 کھرب 6 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں پنشن اور تنخواہیں شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ان غیر ترقیاتی اخراجات میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے صوبائی حکومت نے موجودہ سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 590 ارب روپے مختص کیے ہیں .(جاری ہے) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کا...
برطانیہ میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا کیونکہ انہوں نے اسے دھوکہ دے کر گھانا بھیج دیا۔ بیٹا مارچ 2024 میں اپنے والدین کے ساتھ گھانا گیا تھا۔ لندن میں اسے یہ بتایا گیا تھا گھانا میں کوئی قریبی رشتہ دار بیمار ہے، اس کی عیادت کیلئے جارہے ہیں حالانکہ دراصل والدین چاہتے تھے کہ وہ لندن کی "خراب ماحول" سے دور ہو رہے ۔ گھانا میں اسے جاتے ہی مقامی بورڈنگ اسکول میں داخل کر دیا گیا، جہاں سے اسے واپس آنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ بیٹے نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن فروری 2025 میں ہائی کورٹ نے والدین کے حق میں فیصلہ دیا کہ والدین کا ...
بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں پیر کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور...
---فائل فوٹو کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حملہ ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا تھا، حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی کی سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا گیا۔چالان میں کہا گیا کہ کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔چالان کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔ پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں، جبکہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس معاملے کے بارے میں براہ راست معلومات رکھنے والے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس طیارے کے پائلٹ کو دوران پرواز تیکنیکی مسئلے کا شبہ ہوا۔ یہ واقعہ ایئر انڈیا کی بھارتی شہر احمد آباد سے لندن جانے والی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے چند دن بعد ہی پیش آیا ہے۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے پرواز کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہونے کے سبب اس میں سوار 241 افراد سمیت کُل 270 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ طیارہ ایک ہاسٹل کی عمارت پر گرا تھا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے آج پیر کے روز...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 15 اور 16 جون 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ہندوستانی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ ہندوستانی سپانسر شدہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پاکستان کا اعلی سطح پارلیمانی وفد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں دورے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فرانس کے شہر سٹراس برگ پہنچ گیا ،سٹراس برگ میں پارلیمانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کریں گے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان، ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری؛ سابق وزیر خارجہ ایمبیسڈر جلیل عباس جیلانی و سابقہ سیکرٹری...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس : ریلیف سنی اتحاد کی جگہ پی ٹی آئی کو دیا گیا، جسٹس امین الدین کے ریمارکس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کا ریلیف سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دیا گیا۔ انہوں نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ بطور وکیل سنی اتحاد، کیا وہ اس فیصلے سے متفق ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ وہ فیصلے سے متفق ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مخصوص نشستیں خالی چھوڑی...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔(جاری ہے) نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف پنجاب نے وفاقی بجٹ اور ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کسانوں کو مافیا کہہ رہی ہیں، ہر فرد کو دس لاکھ کے ہیلتھ کارڈ سے محروم کر دیا گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تمام ٹیکس لگادیا گیا۔عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں 800 فیصد اور سرکاری ملازم...
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
سٹی42: محکمہ ایکسائز پنجاب نے نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز نے موٹر ٹیکسز کی مد میں رواں مالی سال کے لیے 5 ارب روپے اضافی وصولی کا ٹارگٹ دے دیا۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر ٹیکسز کی مد میں 22 ارب 20 کروڑ روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب ہدف بڑھا کر 27 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یکم مئی تک 20 فیصد زائد وصولی ہو چکی ہے جبکہ مالی سال کے آخری پندرہ دنوں میں مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے...
بھارت میں ائیر انڈیا کی پرواز AI-171 کے اندوہناک حادثے کے بعد معروف فلم ساز مہیش کلاوڈیا المعروف مہیش جیراوالا لاپتا ہوگئے جوکہ حادثے کے وقت نزدیکی علاقے میں موجود تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش جیراوالا کا موبائل فون حادثے کے مقام سے صرف 700 میٹر کی دوری پر آخری بار متحرک پایا گیا تھا، اُن کے اہلِ خانہ نے ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ڈی این اے نمونے حکام کو جمع کرا دیے ہیں۔ یہ حادثہ 12 جون بروز جمعرات کی دوپہر پیش آیا تھا جب طیارہ سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1:39 بجے پرواز بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد میگھن نگر کے ایک میڈیکل کالج کے احاطے میں گر...
سٹی42: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اسلامیات اختیاری کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، قربان ہائی سکول والٹن میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے چھاپہ مار کر کارروائی کی۔جعلی امیدوار محمد شہریار، وزیر حسین کی جگہ امتحان دے رہا تھاجسے فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق جعلی امیدوار محمد شہریار، پنجاب یونیورسٹی سے فریش گریجوایٹ ہے اور وہ 80 ہزار روپے...
ایران کی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے ایک انڈر کور جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسماعیل فکری نامی شخص کو ایرانی عدلیہ نے ملک کی خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔ میزان آن لائن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسماعیل فکری اسرائیل کے دو موساد افسران کے ساتھ رابطے میں تھا اور اہم خفیہ معلومات ان تک پہنچا رہا تھا۔ اسماعیل فکری کو دسمبر 2023...
راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے وکلا کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دھمکیاں دینے وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمہ سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر واجد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عملے کی ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چودھری رضوان الٰہی ایڈووکیٹ کی فیس بک پر ویڈیو وائرل ہوئی۔ واقعہ ہفتے کو حیدر روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ اور فرنٹ نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملک تجمل کو چالان ٹکٹ جاری کیا اور کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کو پابند کیا۔ موٹر سائیکل سوار نے تعارف کروایا کہ وکیل ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
70 کی دہائی اور خاص طور پر اس کے اواخر میں ہونے والے واقعات کا پاکستان، پاکستان کے ہمسایہ ممالک اور اس خطے پر بہت گہرا اثر تھا۔ یوں لگتا تھا کہ اس وقت ایک نیا ورلڈ آرڈر لکھا گیا جس نے دنیا کی شناخت، ہیئت اور حیثیت ہی کو تبدیل کر دیا۔ ان سیاسی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے اثرات زیادہ تر منفی رہے۔ لیکن پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، افغانستان میں 70 کی دہائی کے آخر تک بہت کچھ بدل گیا تھا۔ آج مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے کہ کسی نے دنیا کو نقشے پر لال رنگ کے دائرے لگا کر ملکوں کے نصیب بدل دیے تھے۔ پہلے ہم بات کریں گے کہ 70 کی دہائی میں کس ملک...
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رجیم کی جانب سے مشہد ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی عمارتوں اور رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایئرپورٹ محفوظ ہے۔ حرم امام رضا علیہ السلام مکمل حفاظت میں ہے اور زائرین کو ان آوازوں سے پریشان ہونیکی...
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایران کی جانب سے تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت متعدد مقامات پر درجنوں بیلسٹک میزائلز فائر کیے گئے. ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو...
یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔ یہ بے مثال فوجی آپریشن ’یا علی ابن ابی طالبؑ‘ کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے، جو عید الغدیر کی بابرکت مناسبت کے ساتھ موافق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے ہفتہ کے روز ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کی تازہ ترین لہر کے دوران مختلف جدید میزائل سسٹمز تعینات کیے۔ باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تازہ حملوں...
آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی کا عمل شروع کردیا جائے گا برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں،ایرانی مندوب ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی سے الگ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔خط کے مطابق اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔خط...